January 22, 2025
File 1 News

DGPR F-1 (21-10-2024)

خبرنامہ نمبر 6402/2024
کراچی (خ ن 21 اکتوبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل (Dr Ruediger Lotz) نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، بلوچستان میں پائے جانے والے قیمتی وسائل و معدنیات اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان پچھلے کئی دہائیوں سے بہت خوشگوار دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور اب ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جدید تقاضوں کے مطابق باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے. انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان قریبی دوستی اور خوشگوار تعلقات سے پورے خطے کے امن اور ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے. انہوں نے کہا کہ جرمنی کا بالخصوص صوبہ بلوچستان میں تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی، استعدادکار بڑھانے اور خاص طور پر نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ میں تعاون نہایت مددگار ثابت ہوگا اور توقع ظاہر کی کہ جرمنی آئندہ بھی پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کرتا رہیگا. گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہم نے اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھی ہیں جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6403/2024
کوئٹہ خ ن ) 21اکتوبر ۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے قوم کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم جمہوریت کی فتح اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری ملک کی جمہوری تاریخ میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس کے ذریعے عوام کی بہتر نمائندگی ممکن ہوگی، جو کہ جمہوری نظام کی کامیابی کا ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ترمیم سے وفاق اور صوبوں کے درمیان حقوق اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ یہ جمہوریت کی بہت بڑی جیت ہے اور اس سے ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی فلاح کے منصوبے بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6404/2024
کوئٹہ (خ ن )21اکتوبر ۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے متفقہ طور پر 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرنا ملک کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہےجس پر صوبائی وزیر نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں میاں شہباز شریف ،صدر اصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھٹو زرداری، ہمارے ن لیگی اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سب قائدین نے 26 ویں آئینی ترمیم بل کیلئے مشترکہ طور پر انتھک محنت کی اور یہ کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئیں، یہ آئینی ترمیم جمہوریت کی فتح ہے، مضبوط جمہوریت اور روشن جمہوری مستقبل کے تابناک سفر کی پائیدار بنیاد رکھی گئی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ 26واں قانون سازی عدل کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے اور نئی آئینی قانون سازی مساوات اور نمائندگی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6405/2024
کو ئٹہ (خ ن )21اکتوبر ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے مسلم لیگ ن کے پیٹرک مسیحی کے انتقال پر افسو س کا اظہار کیا ہے یہاں سے جاری بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے پیٹرک مسیح ایک مخلص ساتھی تھے انہوں نے ہمشیہ جموریت اور آئین کی بالادستی کی بات کی سردار کھتیران نے کہا کہ میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6406/2024
کوئٹہ(خ ن )21 اکتوبر۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے مسلم لیگ(ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کے لئے جدوجہد۔ عوامی خدمات اور اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی انکی عوامی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گااور ان کی وفات سے جو سیاسی خلائ پیدا ہوا ہے وہ برسوں پر نہیں ہو گااور ہم سب مرحوم کے اہل خانہ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6407/2024
کوئٹہ(خ ن )21 اکتوبر ۔ وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے چھبیسویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری پر تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی قدم پاکستان کے عوام کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا ہے چھبیسویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے جمہوریت کو مضبوطی اور بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترمیم میں سود کے خاتمے کی شق قابل ستائش ہے۔ اس اہم آئینی اصلاحات کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, October 21, 2024: Dr. Rubaba Khan Buledi, Advisor to the Chief Minister of Balochistan on Women Development, congratulated all political parties and the nation on the approval of the 26th Constitutional Amendment Bill. She stated that this historic step is a significant milestone for the rights and welfare of the people of Pakistan. She emphasized that the approval of the amendment will strengthen democracy and ensure timely justice. Additionally, she praised the clause for the elimination of interest as commendable and acknowledged the efforts of all stakeholders involved in this important constitutional reform.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6408/2024
کوئٹہ (خ ن )21اکتوبر ۔پرنس عمر آحمد زئی نے قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی اور توانائی کی صدارت کی آبپاشی اور توانائی کے محکموں سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس پرنس آغا عمر احمدزئی کی صدارت میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی اور توانائی کے مسائل زیر بحث رہے۔ اجلاس میں اراکین مجلس فضل قادر ، فرح عظیم شاہ ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری آبپاشی حافظ ماجد، سیکرٹری توانائی بشیر بازئی بھی شامل تھے۔محکمہ آبپاشی کے بریفنگ کے دوران ، چیئرمین پرنس عمر احمدزئی نے سینکڑوں نامکمل منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بجائے نئے اسکمیات کے،ضرورت اس بات کی ہے کہ صوبے میں جاری منصوبوں کو ترجیح دینی چاہئے اور انھیں مکمل کرنا چاہئے۔ چئیرمین نے کوئٹہ کے موجودہ پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنی مدد کی پیشکش کی۔ محکمہ نے غزبند اور برج عزیز خان کو کوئٹہ کے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اہم قرار دیا۔ محکمہ نے جواب دیا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں مذکورہ منصوبوں کو شامل کرنے کے بعد کوئٹہ کے پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ محکمہ توانائی نے اپنے فنکشنز، چیلنجز اور مسائل بھی مجلس کے سامنے پیش کیے۔ چیئرمین مجلس نے توانائی کے مسائل کوصوبے کا سب سے بڑا اور مستقل چیلنج تسلیم کیا اور کہا کہ اس جانب کام کی اشد ضرورت ہے۔ نہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے منابع پر کام سے بلوچستان کے توانائی کے مسائل کئی حد تک حل کئیے جاسکتے ہیں اورمحکمہ توانائی اپنی تمام تر توجہ اس جانب مبذول کرئے تاکہ اس پیچیدہ مسلئے کو حل کیا جاسکے یہ اجلاس صوبے کے پائیدار مستقبل و خوشحالی کو یقینی بناتے ہوئے پانی کی کمی اور توانائی کے موثر انتظام جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کمیٹی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6409/2024
کوئٹہ ( خ ن )21اکتوبر ۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں رات اور صبح کے اوقات میں ہوا میں خنکی بڑھنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں دن میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ قلات میں درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر میں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربت میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں درجہ حرارت 37 اور جیوانی میں 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6410/2024
گوادر (خ ن )21اکتوبر ۔: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری کے اعلامیے کے مطابق، سربندن کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 22 اکتوبر 2024 بروز منگل شام 5 بجے گورنمنٹ ہائی سکول پرائمری سیکشن، مدنی مسجد کے قریب کھلی کچہری منعقد ہوگی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ضلعی افسران، بشمول ڈسٹرکٹ ایجوکیشن و ہیلتھ آفیسرز، ایکسین کیسکو، بی اینڈ آر، پی ایچ ای، اور پولیس نمائندے موجود ہوں گے، جبکہ چیئرمین، کونسلرز اور دیگر عوامی نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس کچہری میں بھرپور شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کریں تاکہ فوری حل نکالا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6411/2024
حب (خ ن )21اکتوبر ۔ حب شہر میں رکشوں کی انٹری پر پابندی غیر قانونی رکشہ اسٹینڈزکے خاتمے اور روٹ پرمٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر امیر حمزہ بلو کی صدارت میں منقعدہ اجلاس کے بعد باقاعدہ کاروائی کا باقاعدہ آغازکردیا گیاہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر حب امیر حمزہ بلو اور ڈی ایس پی حب سرکل کی سربراہی میں پولیس لیویز ٹریفک پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پرمشتمل ٹیم نے مین آرسی ڈی روڈ ساکران روڈ سمیت دیگر لنک روڈز پر مختص کئیے گئے 5 روٹس پر عملدرآمد اور رکشوں کے لئیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کئیے گئے روٹ پرمٹ اور دیگر کاغذات کی چیکنگ سمیت غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے خاتمے کے لئیے کریک ڈاون کاروائی عمل میں لائی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 50کے قریب رکشے تحویل میں لیکر حب پولیس کے حوالے کردیئے گئے قواعد کی خلاف ورزی پررکشہ مالکان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پولیس لیویز ٹریفک پولیس اور ایکسائز کی مشترکہ ٹیم نے چنگچی رکشوں کی شہر میں داخلے پر لگائی گئی پابندی پر عملدرامد کویقینی بنایا یے اسسٹنٹ کمشنر حب امیر حمزہ بلو کا کہنا ہیکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اور ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی ہدایت پر کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے کاروائی سے قبل باقاعدہ رکشہ مالکان ڈرائیور حضرات کونوٹسز کے زریعے باقاعدہ آگاہ بھی کیا گیا ہے شہر میں ٹریفک کے دباﺅ کو کم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئیے کاروائی جاری رکھی جائے گی اور رکشوں کے لئیے بنائے گئے روٹس پر عملدرامد سے شہریوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ مل جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6412/2024
تربت( خ ن ) 21 اکتوبر۔:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ خلیل مراد نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔ دورے میں آر ٹی ایس ایم کے ضلعی کوآرڈینیٹر علیم بلوچ اور یونیسیف ای ایس پی کے کوارڈی نیٹر فیض الرحمٰن بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول سولبند، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ناصرآباد، گورنمنٹ مڈل اسکول ہوت آباد، گورنمنٹ پرائمری اسکول ہوت آباد اور گورنمنٹ بوائز اسکول کا دورہ کیا جہاں پر اسکول کے مسائل اور اور تدریسی عمل کاجائزہ لیا اور یونیسیف کے تعاون سے بچوں میں بیگ بھی تقسیم کیے جبکہ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں اور انہیں اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ غیر حاضری کی صورت میں ان کے خلاف خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جاکر طلبہ کی علمی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا اور ان سے کورس کے متعلق سوالات کیے اور بعض اسکولوں میں عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کو مذید محنت کی تلقین کی اور بچوں کو بھی اپنی توجہ بہتر تعلیم پر مرکوز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6413/2024
کچھی( خ ن )21اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر، اسسٹنٹ کمشنر بھاگ، اسسٹنٹ کمشنر سنی، اسسٹنٹ کمشنر مچھ ، رسالدار میجر کچھی سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے موقع پر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز نے اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی امور مفاد عامہ میں کیے گئے اقدامات اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹیم کی صورت میں مفاد عامہ میں اقدامات کیے جائیں گے تمام افیسران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے بہتر مفاد میں اقدامات کریں عوام کو جن محکموں میں مشکلات درپیش ہیں متعلقہ افیسران پر لازم ہے کہ وہ ان کے تدارک کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں تعلیم صحت آبنوشی سمیت دیگر امور پر گہری نظر مرکوز کی جائے اور لوگوں کو حکومتی اقدامات سے مستفید کروایا جائے تاکہ ان کی شکایات میں کمی واقع ہو سکے غیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری ایکشن لینا انتہائی ضروری عمل ہے اپنے محکموں میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں کو معیار کے ساتھ بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6414/2024
پنجگور (خ ن ) 21 اکتوبر ۔: یونیسیف کی جانب سے پنجگور میں چالیس پرائمری سکول اساتذہ کا چار روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر.اختتامی تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سعید اکبر تھے اور ان کے ساتھ ڈپٹی ڈی او پروم محمد حیات بلوچ ،یونیسیف کے منیجر شکیل سمیت دیگر نے شرکت کی اختتامی تقریب میں اساتذہ کرام نے چار روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے پر یونیسیف اور محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس?طرح تربیتی ورکشاپ سے بچوں کی بہترین درس و تدریس کے حوالے سے کافی چیزیں سیکھنے کو ملا اور یہی ٹیکنیک سیکھنے کے بعد ہم اپنی سکولوں میں جاکر اپنے بچوں میں یہی علم منتقل کریں گے.جس طرح ہمارے ٹرینرز ناصر علی بلوچ اور عمران بلوچ نے چار روزہ تربیتی ورکشاپ میں انتہائی لگن اور شوق سے ہمیں تربیت دی جو قابل تعریف ہیں.انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اساتذہ کا یہی تربیتی سلسلہ جاری رہے گا اور جدید ٹیکنیک سیکھنے سے ہم جدید تعلیمی نظام کو سمجھ سکیں گے.تربیتی ورکشاپ کے اختتام میں مہمان خاص ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سعید اکبر بلوچ نے کہا کہ ورکشاپ میں دو دن تسلسل کے ساتھ شمولیت سے اساتذہ کی لگن اور جزبہ کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور تربیت کے دوران اساتذہ کا اپنی کام پر توجہ دینے یہ سیکھنے کو ملا کہ پرائمری سکول ٹیچرز سیکھنے کے خواہاں ہیں اور امید ہے کہ یہی سیکھنے کے بعد وہ اپنے سکولوں میں یہی ترتیب سے بچوں کو پڑھائیں گے.انہوں نے کہا کہ جب بچوں کو جدید تکنیک سے پڑھایا جائے گا تو انہیں سیکھنے کیلئے ایک بہتر ماحول ملے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6415/2024
کچھی( خ ن)21اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد، اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان، اسسٹنٹ کمشنر سنی افتخار ظہیر ، رسالدار میجر کچھی کے علاوہ تمام لیویز فورس کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال۔بولان میں ٹریفک کے نظام کے مسائل، کے علاوہ لیویز فورس کی عوامی خدمات،لیویز چیک پوسٹوں پر ان کی حاضری اور درپیش مشکلات کے متعلق تفصیل کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے کہا کہ لیویز فورس کی جانب سے ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے جو کردار ادا کیا جا رہا ہے وہ قابل تعریف ہے لیویز فورس کے آفیسران و جوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ایریاز میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے مزید بہتر انداز میں محنت کرنے اور محترک رہنے کی ضرورت ہے تاکہ جرائم پیشہ ور افراد امن وامان میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اگر کوئی بھی شخص امن کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کرے تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ نہ صرف وہ خود اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہیں بلکہ اپنے ماتحت عملے کو سختی سے ہدایت دیں کہ وہ بھی اپنی جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں غیر حاضر رہنے سے اجتناب کیا جائے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنے فرائض کی بجا آوری کو یقینی بنائیں لیویز فورس کے آفیسران و جوانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6416/2024
تربت(خ ن ) 21 اکتوبر۔ جامعہ تربت کی کرکٹ ٹیم نے آل بلوچستان ایچ ای سی کرکٹ زون ایونٹ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ مرحلے کے اپنے تینوں میچ لگاتار جیت کر پول بی کی بہترین ٹیم قرارپائی۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے میچوں میں پول بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے جامعہ تربت کی ٹیم نے مکران یونیورسٹی پنجگور کو 8 وکٹوں سے، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کی ٹیم کو 2 وکٹوں سے جبکہ لورالائی یونیورسٹی کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی یونیورسٹی آف لورالائی کے کرکٹ گراونڈ میں فائنل مقابلہ ہفتے کے روز جامعہ تربت اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز [بیوٹمز] کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار
فارم اور ناقابل شکست رہنے کے باوجود جامعہ تربت کی ٹیم فائنل میچ میں اپنی فارم اور جیت کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی اورچیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام نہ کرسکی۔جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد اوریونیورسٹی کمیونٹی نے پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی ٹیم پر اعتماد کا اظہارکرنے کے ساتھ مستقبل کے ٹورنامنٹس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وائس چانسلر نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں بشمول اسلم مظہر، سہیل شعیب، سلمان نائیک، اعجاز الحق، جلال حسین، بہراور خان، عمران زاہد، بخش اللہ، سعود بابل اورباہڑ نعیم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مثالی قراردیاہے۔ وائس چانسلر نے ٹیم کی بہترین راہنمائی کرنے پر سپورٹس انچارج مظہر گچکی، فوکل پرسن منیر انور اور ٹیم کے دیگرآفیشلز کی تعریف کی ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ اگرچہ جامعہ تربت کی ٹیم صرف چیمپئین شپ ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم رہی، لیکن پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کوششیں ، جیت کی لگن اور عزم یونیورسٹی کے لیے باعث فخر رہا ہے لورالائی یونیورسٹی کے زیر اہتمام 15اکتوبر سے 19اکتوبر تک منعقد ہونے والےاس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ٹورنامنٹ کی دو سب سے مضبوط ٹیموں پول اے سے بیوٹمز اور پول بی سے جامعہ تربت کے ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا، جس میں بیوٹمز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ میں جامعہ تربت سمیت بلوچستان کی آٹھ جامعات نے حصہ لیاتھا یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر اور فائنل میچ اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے فائنل میں بیوٹمزکی جیت پر ان کو مبارکباد دی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر انہوں نے بلوچستان بھر کی تمام یونیورسٹیوں کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-01-2025