January 22, 2025
News

DGPR 02-06-2022

خبرنامہ نمبر2265/2022
کوئٹہ 02جون۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن/پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت ویسٹرن بائی پاس این25 اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکج کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ،جی ایم این ایل سی بشارت حسین پی ڈی کیسکو کلیم اللہ کے علاوہ ایکسین واسا،کیسکو،سوئی سدرن،این ٹی اے اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویسٹرن بای پاس اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے اس سلسلے میں یوٹیلیٹی سروس لائنوں کی جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رہے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے یوٹیلٹی سروس لائنز کے محکموں کو سختی سے ہدایت کی کہ مذکورہ منصوبوں پر سروس لائنوں کی عدم منتقلی سے کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے لہذا مقررہ مدت میں لائنوں کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔سوئی سدرن گیس اور کیسکو رواں سال 30 جون تک سروس لائنوں کی منتقلی کا کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو بروری روڈ اور خیزی چوک پر لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ منصوبوں پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو جلد از جلد دور کرکے کام کی رفتار کو تیز کرکے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے۔سریاب روڈ، سبزل روڈ اور سرکی روڈ پر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےتاکہ آئندہ اجلاس میں پروگریس رپورٹ میں بہتری آئے۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ویسٹرن بائی پاس روڈ،سبزل روڈ،سریاب روڈ اور سرکی روڈ پر کام کی پیش و رفت اور حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج اور ویسٹرن بائی پاس منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مذکورہ منصوبے وقت مقررہ میں معیار اور پائیداری کے ساتھ مکمل ہوسکیں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری، ٹریفک کے مسائل کا حل اور شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبےنہایت اہمیت کے حامل ہیں ان کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2266/2022
کوئٹہ02جون۔ سیکرٹری محنت و افرادی قوت طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ فنی تعلیم کے فروغ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا اہم کردار ہے۔ صوبے کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مختلف ہنر سے آراستہ کرنے کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے انہیں کوئٹہ میں مختلف فنی تربیتی منصوبوں میں تعاون سے متعلق آگاہ کیا جس پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کسی بھی معاشرے کے تعلیمی اور معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں فنی تعلیم پر توجہ عمومی تعلیم سے کہیں کم ہے بلاشبہ جن ممالک نے فنی تعلیم کو اپنی عمومی تعلیم کا حصہ بناکر اس پر توجہ دی وہاں معاشی ترقی کی رفتار زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو فنی علوم سے آراستہ کرکے نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن کیا جاسکتا ہے سیکرٹری محنت و افرادی قوت نے کہا کہ فنی تعلیم کے فروغ کیلئے یو این ڈی پی کا تعاون قابل ستائش ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے وسعت دیکر دیگر اضلاع تک اس کا دائرہ وسیع کیا جائے تا کہ دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فنی تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی کثیرآبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہیں جدید علوم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون و شعبہ جات میں تربیت دے کر ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ طارق قمر بلوچ نے کہا کہ فنی تعلیم کے فروغ کیلئے وہ تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ٹیم ورک کے تحت کام کیا جا رہا ہے وہ مختلف فنی تعلیمی اداروں کے دورے کر کے معلومات لے چکے ہیں اور ان سینٹرز کو اپ گریڈ کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کام کرنے کا بہترین طریقہ ہے اور اس کے ذریعے بہت سے نامکمل منصوبوں کو مکمل کیا جاسکتا ہے کیونکہ جب پرائیویٹ سیکٹر ساتھ ہوتوبہتر طریقے سے کام کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2267/2022
کوئٹہ 02 جون۔صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام۔2021۔ 22 میں شامل منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار اور معیار سے متعلق آگاہ کیا گیا اس موقع پر صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے میعار سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے صوبے کے تمام ضلعی انجینئر آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیں تاکہ متعلقہ منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ مکمل کیا جائے اور ان اضلاع میں عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہے تمام منصوبوں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2068/2022
گوادر2جون؛۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس نوجوان کی حوصلہ افزائی کرنی چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کے روز وائی ڈی ذی میوزیکل گروپ کو گٹار پیش کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاٹریکٹر فنانس طارق عزیز لاسی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹاف نظر ناصر ضلعی آفیسر تعلیم فیمل بلقس سلیمان بھی موجود تھے اس موقع پر وائی ڈی زی گروپ کے یونس ذین اوردیدگ نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کو اپنے فن اور موسیقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ہمارے دوستوں میں بہت سے دوست ایسے بھی ہیں جو خود شاعری کرتے ہیں خود گانا لکھتے ہیں،کمپوز کرتے ہیں اور پھر اسے گاتے ہیں سماجی مسائل پر شاعری لکھ کر نوجوانوں کو جگاتے ہیں اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ھےکہ موسیقی گروپ کے فروغ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنے چھپے ھوئے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرسکے اور گوادر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مواقع فراہم ھو نوجوان موسیقاروں نے بتایا کہ موسیقی کو سمجھنے کے لئے کسی زبان کی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی نہ ہی موسیقی کو کسی سرحد میں باندھا جا سکتا ہے۔ موسیقی تو وہ چیز ہے جو لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ان کے جذبات کوس±روں بھرے الفاظ میں ڈھالتی ہے اور ان کے خیالات کا اظہار کرتی ہے۔ موسیقی خود میں مکمل فن ہے اس موقع پر وائی ڈی زی میوزیکل گروپ کے یونس دیدگ اور زین نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے اور گوادر کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے اور ان کی حواصلہ افزائی کرنے پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2269/2022
کوئٹہ 02جون؛۔بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق محمد یاسین ولد محمد اسماعیل اور وسیم احمد ولد گل محمد جنہوں نے ایس ڈی او/اسسٹنٹ ڈائریکٹر )بی-17) بلڈنگ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاو¿سنگ ڈیپارٹمنٹ کے امیدوار تھے منعقد ہونے والے ایم سی کیو ٹیسٹ میں نقل کی شکایت اور اس کے بعد بار بار کمیشن کے پاس پیش ہونے کے احکامات کے باوجود عدم پیشی پر ان کے مذکورہ امتحان کیلئے امیدوار ہونے کو منسوخ کیا گیا ہے اور ایک سال تک ان کے کسی بھی مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2269/2022
کوئٹہ 2جون ؛۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے او کاوفدکنٹری ریپرزنٹیٹوٹوMs. Florence Rolleکی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایف اے او گرین فنڈ یونٹ کے سربراہ Ms Nadine Valat، Dan Gustafson ، انٹرنیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ولید مہدی سیکرٹری فارسٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی بھی موجود تھے۔ وفد نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ایف اے او کی جانب سے پانی، زراعت اور لاواسٹاک کے فروغ اور دیگر منصوبوں کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ایف اے او پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہے اور یورپی یونین کی 27 ملین یورو لاگت کی پروجیکٹ مکمل ہوگی جس سے زراعت، آبپاشی، پینے کا پانی، چھوٹے ڈیمز سے متعلق منصوبے شامل ہے اور ان منصوبوں سے دیہی علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے جبکہ صوبے میں رینج لینڈ، جنگلات کی بحالی اور کسانوں کے تربیت جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ایف اے او کو بلوچستان میں زراعت، آبپاشی، پینے کی پانی اور دیگر منصوبوں پر تعاون کو سراہا اور صوبے کے زراعت، آبپاشی اور دیگر شعبوں پر معاونت کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں اپنے وسائل کے حد میں رہتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے حال ہی میں پانی کی قلت کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے تاہم حکومت نے بروقت اقدامات اٹھائے اور لوگوں کو ٹینکرز کے ذریعے فوری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا، چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں زراعت کے فروغ کے لئے حکومت مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے اور جلد صوبے میں زرعی پالیسی متعارف کیا جارہا ہے جس سے زراعت کے شعبہ میں غیر معمولی بہتری آئے گی اور اس شعبہ کو فروغ حاصل ہو گئی، انہوں نے کہا کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ صوبے کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا جس کو قابو کرنے میں ایف اے او کا تعاون قابل ستائش ہے، انہوں نے وفد کو بلوچستان حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-01-2025