خبرنامہ نمبر1372/2026
صوبائی ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے Balochistan Revenue Authority (BRA) کی ٹیم نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے لیے حب میں ایک جامع آگاہی و اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں کو ودہولڈنگ ٹیکس کے قواعد و ضوابط، قانونی ذمہ داریوں اور بروقت تعمیل کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ کرنا تھا۔ ماہرین نے واضح کیا کہ نامزد ودہولڈنگ ایجنٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابلِ ٹیکس خدمات کی ادائیگی کے وقت مقررہ شرح کے مطابق سیلز ٹیکس منہا کریں، اسے مقررہ مدت میں جمع کروائیں اور متعلقہ ریٹرنز بروقت داخل کریں۔شرکائ کو ودہولڈنگ کے عملی طریقہ کار، عام کوتاہیوں، قانونی تقاضوں اور عدم تعمیل کی صورت میں ممکنہ جرمانوں و سزاؤں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مختلف محکموں کے نمائندگان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ BRA مستقبل میں بھی مکمل رہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا رہے گا تاکہ ٹیکس قوانین پر مؤثر اور درست عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق ایسے آگاہی سیشنز کا مقصد سرکاری اداروں میں ٹیکس تعمیل کو فروغ دینا، شفافیت میں اضافہ کرنا اور صوبے کی مالیاتی استحکام میں اداروں کے کردار کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
خبرنامہ نمبر1373/2026
لورالائی 16 فروری :کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی زیرِ صدارت کنٹریکٹ طور پر میڈیکل آ فسران کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز منعقد ہوئے ۔ جس میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے سے بھی کثیر تعداد میں مرد و خواتین امیدوار وں نے شرکت کی ۔ منعقد ہونے والے انٹرویوز میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد مقبول ، ایم ایس ڈاکٹر محمد انور مندوخیل و دیگر ممبران نے امیدوار وں سے مختلف سوالات پوچھے اور ان کے ڈاکومنٹس چیک کئے ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ نئی تعیناتیوں سے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور ہوجائے گی ڈی ایچ کیو دکی ، موسی خیل اور بارکھان میں او ٹی سمیت تمام شعبے فعال ہوں گے اور علاج معالجے میں مزید بہتری آ ئے گی اس کے ساتھ ہی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گی جنہوں نے مشکل حالات میں محنت کرکے تعلیم حاصل کی ۔ کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا ۔ تعیناتی کے بعد نئے ڈاکٹرز کو رہائش ، سیکورٹی و دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ڈاکٹرز بھی اپنے شعبے سے مخلص ، ڈیوٹی کے پابند ہوں گے اور مریضوں کی علاج انتہائی اخلاص سے کریں گے ۔
خبرنامہ نمبر1374/2026
کمشنر ریونیو کوئٹہ حافظ محمد طارق ،محکمہ جنگلات کے افسران، روٹری کلب اور کوئٹہ آن لائن کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کی تمام مرکزی شاہراہوں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات پر بھرپور انداز میں شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔ اس ضمن میں مختلف اداروں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شہر کو سرسبز بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ کوئٹہ کی خوبصورتی کو نکھارنا اور ماحول کو صاف و شفاف رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو مؤثر اور منظم کوئٹہ 16فروری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں شجرکاری مہم اور پودے لگانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ حافظ محمد طارق ،محکمہ جنگلات کے افسران، روٹری کلب اور کوئٹہ آن لائن کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کی تمام مرکزی شاہراہوں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات پر بھرپور انداز میں شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔ اس ضمن میں مختلف اداروں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شہر کو سرسبز بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ کوئٹہ کی خوبصورتی کو نکھارنا اور ماحول کو صاف و شفاف رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو مؤثر اور منظم انداز میں جاری رکھا جائے اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں، طلبہ اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر1375/2026
کوئٹہ 16فروری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے پرائس کنٹرول سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک اور چاروں سب ڈویژنز کے مجسٹریٹس نے شرکت کی۔جس میں رمضان کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سخت احکامات جاری کی گئیں کہ منافع خوروں اور مہنگی اشیائ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔ گران فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژنز میں پرائس کنٹرول کارروائیوں کو مؤثر اور مسلسل بنائیں اور خود فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گےاور منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ کسی کو بھی ماہ رمضان میں منافع خوری کرنے نہیں دینگے۔
خبرنامہ نمبر1376/2026
نصیرآباد 16 فروری :ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ سید الہیار شاہ کی زیر صدارت ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس بھاگ میں منعقد ہوا جس میں بھاگ کی مقامی تاجر برادری، دکانداروں اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر رمضان المبارک کے دوران اشیائ خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااسسٹنٹ کمشنر سید الہیار شاہ نے تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ اور تاجر برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں تاجروں نے بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور مناسب نرخوں پر اشیائ خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران بازاروں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر1377/2026
زیارت 16فروری : ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے بی ایچ یو زندرہ اور بی ایچ یو پیچی زیارت کادورہ کیا. دورے کے دوران انہوں نے ملازمین کا حاضری رجسٹر چیک،ڈپٹی کمشنرڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہاکہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی ڈاکٹر اور مددگار اسٹاف کی غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے ان کی داد رسی کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپوراقدامات کیے جائیں گے انہون نے کہا کہ ڈاکٹز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے قومی فریضہ کوایمانداری سے ادا کریں اور مریضوں کی بروقت علاج کریں تاکہ مریضوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔
خبرنامہ نمبر1378/2026
کوئٹہ 16فروری۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں شہر کی مستقبل کی ترقی، توسیع اور بنیادی مسائل کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ظہور احمد، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج عابد علی، کنسلٹنٹ فرم کے نمائندوں اور دیگر کیو ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کنسلٹنٹ فرم کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو کوئٹہ ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں شارٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی لینڈ سروے رپورٹ اور ڈیجیٹل میپنگ انفارمیشن سسٹم،فیلڈ سروے کے نتائج شہری حدود بندی اور لینڈ یوٹیلائزیشن،سڑکوں، سیوریج اور ڈرینیج نظام کی بہتری کے حوالے سے بتایا گیا۔اس موقع کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ فرم کو ہدایت دی کہ تمام اقدامات جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ماسٹر پلان پر بروقت عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے خاص طور پر زور دیا کہ شہر کی منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جائے اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور عوامی آگاہی اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو مرکزی شہر سے باہر منتقل کرنے کی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ اجلاس میں کمشنر کویٹہ ڈویژن نے کہا کہ پانی کی قلت اور ارضی کے استعمال سمیت دیگر شہری مسائل کوئٹہ کے بڑے چیلنجز ہیں، لہٰذا ماسٹر پلان میں ان کے پائیدار حل کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شارٹ ٹرم منصوبوں کو حتمی شکل دیں تاکہ ان پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں میں مستقبل کی ضرورت ،وسائل اور مسائل کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے۔مرکزی شہر میں رش اور کاروباری دباؤ کم کرنے کے لیے شہر سے باہر متبادل مراکز قائم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کیا جائے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک جامع ماسٹر پلان کے ذریعے کوئٹہ شہر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس سے شہری سہولیات میں بہتری، منظم توسیع، اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہر کی موجودہ ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ مستقبل میں بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری دباؤ سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
خبرنامہ نمبر1379/2026
کوئٹہ 16 فروری : ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پیکج بلوچستان کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا کہ اس سال رمضان پیکج کی تقسیم کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نگرانی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 20 سے زائد اضلاع میں رمضان پیکج پہنچایا جا چکا ہے اور باقی اضلاع میں بھی جلد فراہمی مکمل کر لی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پیکج کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صرف غریب اور مستحق افراد کو ہی راشن فراہم کیا جائے گا، کسی غیر مستحق کو اس کا فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رمضان پیکج ہر خاندان کی 15 دن کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے تاکہ ماہِ مقدس میں مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ بلوچستان مستحق عوام کی خدمت اور سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر1380/2026
سبی 16 فروری:اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور ونگ کمانڈر کرنل زبیر کی نگرانی میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت محکمہ یو پی اینڈ ڈی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر یو پی اینڈ ڈی رازق مری، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن خادم حسین چانڈیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ٹینڈرز کھولنے کے بعد ٹھیکیداروں کی ٹیکنیکل اور مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ تمام مراحل بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (BPPRA) کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے اور صرف میرٹ پر پورا اترنے والے ٹھیکیداروں کو منصوبے الاٹ کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر1381/2026
زیارت 16فروری : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر کے احکامات کی روشنی میں یونین کونسل زندرہ میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری لگایا گیا کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ افسران دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے شرکت کی اس موقع پربڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں جن مسائل کا ضلعی انتظامیہ سے تعلق تھا ان پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئےسے تعلق رکھتے تھے ان پر ڈپٹی کمشنر نےموقع پر ہی احکامات جاری کئےڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا گورنمنٹ آف بلوچستان کے واضح احکامات ہیں کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ہماری کمٹمنٹ ہے کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور زندگی کی تمام شعبہ جات کی فعالیت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع زیارت میں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے ضلع زیارت کو امن وامان کی راہ پر گامزن کردیا ہے انفراسٹرکچر کی بہتر کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہر فورم پر اپنے مسائل کی نشاندہی کریں ہم پوری کمٹمنٹ سے ان کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا اصل مقصدعوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے حکومت آف بلوچستان کے واضح احکامات ہے کہ عوام کے مسائل ھل کئے جائیں اور عوام کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جائیں ان کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کے مسائل کا ادراک ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے.
خبرنامہ نمبر1382/2026
نصیرآباد16فروری:ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار سے پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی اختر بی بی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایس ایس پی نصیرآباد اسد اللہ ناصر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ محمد اسلم بنگلزئی، عبدالقیوم جوہر بنگلزئی، خان جان بنگلزئی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ضلع نصیرآباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں امن و امان کے قیام اور اسے مزید مستحکم بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے مشترکہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عوام کے مسائل براہ راست سنے جائیں اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی اختر بی بی نے کہا کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد مفاد عامہ میں مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنانا ہے اور اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ عوامی مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ ترجیحی بنیادوں پر ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن وفاقی سطح پر بھی عوامی فلاح کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے تاکہ ملک بھر میں ترقی کا عمل تیز ہو اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصیرآباد کی ضلعی انتظامیہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہمدردانہ اور سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ شہری پرسکون اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ ملاقات کے اختتام پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور ضلع میں ترقی و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر1383/2026
نصیرآباد16فروری: ماہِ مقدس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع نصیرآباد کی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں انجمن تاجران، ٹریڈ یونینز اور تاجر برادری کے نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر محمد رحیم لہڑی، انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ، اقلیتی رہنماؤں تارا چند داسو مل میر جان مینگل سمیت مختلف یونینز کے صدور اور معززین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائ خوردونوش کی قیمتوں، مارکیٹ کنٹرول اور سستے بازاروں کے قیام سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ ماہِ صیام میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تاجر برادری، انجمن تاجران اور ٹریڈ یونینز کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں، گوشت، دالوں، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے تاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار کے احکامات پر مختلف مقامات پر سستے بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں معیاری اشیائ مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گی، تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر تاجر نمائندوں نے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گراں فروش عناصر کی نشاندہی کریں اور اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نمبر 03333726000 پر درج کروائیں تاکہ فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے ماہِ رمضان میں عوام کو ہر ممکن سہولت اور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر1384/2026
تربت: ضلعی انتظامیہ کیچ اور ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے تعاون سے سرکٹ ہاؤس تربت میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کھلی کچہری میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر اوتمان بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ شیہک بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ (ریونیو) اسداللہ بلوچ، ایس ایچ او تربت سٹی عبدالغفار دشتی سمیت ایف سی کے افسران اور ضلع کیچ کے تمام محکموں کے سربراہان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران عوامی حلقوں نے اپنے مسائل براہِ راست سرکاری افسران کے سامنے رکھے جبکہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور انکے مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی، اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے، تربت شہر اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت، واٹر سپلائی کی بحالی، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی، بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل جیسے اہم مسائل پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سرحدی تجارت کی بحالی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو پابند کیا جائے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داروں کو پورا کریں۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ ،ضلعی انتظامیہ کے سربراہان آور ایف سی بلوچستان کے حکام نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی جانب سے مسائل کے حوالے سے نشاندہی کردہ علاقوں کا فوری دورہ کریں، زمینی حقائق کا جائزہ لیں اور درپیش مسائل کے حل کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔ اس موقع پر حکام نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری محکموں کے کارکردگی کی باقاعدہ طریقے سے نگرانی کی جائے گی۔دریں اثنائ شرکائ نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس عمل سے عوام اور انتظامیہ اور اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا اور مسائل کے حل میں عملی پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔
خبرنامہ نمبر 1385/2026
سبی 16 فروری:اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی ہالز، بیٹھنے کے انتظام، سوالیہ پرچوں کی ترسیل اور دیگر امور کا معائنہ کیا تاکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم انداز میں جاری رہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نگران عملے کی حاضری اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز کے اندر موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ غیر متعلقہ افراد کو امتحانی سینٹر کے احاطے میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور امتحانی ماحول کو پرامن اور سازگار رکھا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانات کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 1387/2026
چمن :ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں (کوژک پارک) چمن میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ ڈی سی چمن نے کہا کہ چمن کو سرسبز و شاداب بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور خوجک پارک کو ماحولیاتی لحاظ سے ایک مثالی تفریحی مقام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کو لگانےسے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور درخت آکسیجن پیدا کر کے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سرسبز و شاداب چمن انسانی سوچ وفکر اور انسانی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں، طلباء اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور پودوں کی حفاظت و نگہداشت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ پودے پروان چڑھ کر سایہ دار درخت بن سکیں۔ضلعی انتظامیہ چمن اس عزم کے ساتھ شجرکاری مہم جاری رکھے گی تاکہ کوژک پارک سمیت پورے ضلع کو سرسبز بنایا جا سکے.
خبرنامہ نمبر 1388/2026
چمن:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے چمن میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران جمال ناصر اسٹیڈیم ہال کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی احاطے کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی ہال میں طلبہ کے امتحان دینے کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نےامتحانی سپرنٹنڈنٹ اور عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرچے مقررہ وقت پر شروع اور ختم کیے جائیں اور نقل کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور امتحانات کے دوران امتحانی احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو نہ چھوڑا جائے انہوں نے امتحانی سپرٹنڈنٹ سے کہا کہ امتحانات کے اختتام تک پولیس فورس امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کو آنے کی اجازت نہ دے تاکہ امتحانات پُرامن اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہو سکیں۔ اے ڈی سی چمن نے کہا کہ نقل کی روک تھام سے طلبہ و طالبات اپنی محنت اور صلاحیت کے مطابق کامیابی حاصل کریں گے، جس سے طلباء اور طالبات کا مستقبل روشن اور محفوظ بنے گا۔
خبرنامہ نمبر 1389/2026
زیارت 16 فروری:زندرہ زیارت میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی ڈسٹرکٹ ہیڈز کو چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی نے درخت بھی لگائے ۔ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہیں درخت زمین کو کٹاؤ سے روکتے ہیں ہر شہری ایک ایک درخت ضرور لگائیں اور بھر پور شجر کاری کریں نہ صرف درخت لگائیں بلکہ درختوں کی آبیاری بھی کریں۔
خبرنامہ نمبر 1390/2026
کوئٹہ ۔ 16 فروری :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے مختلف اہم منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ریڈ زون، چمن پھاٹک تا کوئلہ پھاٹک، عالمو چوک ایئرپورٹ روڈ اور چشمہ پل منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی اس موقع پر چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ، ایگزیکٹو انجینئر ای اینڈ ایم ورکس ڈویژن حاجی محمد انور، ایگزیکٹو انجینئر روڈز سریاب ڈویژن حبیب احمد، ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثناءاللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مختلف منصوبوں کے سائٹس کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر افسران نے منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، درپیش چیلنجز اور متوقع تکمیل کے اوقات کے حوالے سے سیکرٹری کو جامع بریفنگ دی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مزید تیزی اور معیار میں بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی بروقت تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی اور شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے تاکید کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے اعلان کیا کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا ہر پندرہ روز بعد خود دورہ کریں گے تاکہ پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ دوروں کے دوران منصوبوں میں خاطر خواہ پیش رفت دیکھنے میں نہ آئی تو متعلقہ انجینئر افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہری حلقوں نے سیکرٹری کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مسلسل نگرانی کے باعث منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے گی اور شہر کی انفراسٹرکچر صورتحال میں واضح بہتری آئے گی۔
خبرنامہ نمبر 1391/2026
موسیٰ خیل 16 فروری:وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے “تعلیمی ایمرجنسی” وژن اور حکومتِ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبد الرزاق خجک نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول موسیٰ خیل میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا اچانک دورہ کیا .دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عمل، عملے کی تعیناتی اور سیکیورٹی اقدامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کی مثالی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق خجک نےکہا کہ بلوچستان کا مستقبل ہمارے نوجوانوں کی بہتر تعلیم اور شفاف امتحانی نظام سے وابستہ ہے۔ حکومتِ بلوچستان کی پالیسی کے تحت امتحانات میں ‘نقل سے پاک کلچر’ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میرٹ کی پامالی کسی صورت قبول نہیں، اور جو عناصر اس عمل میں کوتاہی برتیں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کر رہی ہے تاکہ مستحق اور محنتی طلبہ کی حق تلفی نہ ہو اور صوبے میں تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 1395/2026
قلات کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے ساتھ محکمہ جنگلات نے شجر کاری مہم 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب مونسپل کمیٹی قلات کے احاطے میں منعقد ہوئی، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز؛ بلوچ
چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری ڈویژنل فاریسٹ افیسر علی اکبر بنگلزئی رینج فاریسٹ آفیسر قلات حبیب اللہ لہڑی ایس ڈی او وائلڈ لائف قلات شیر محمدڈپٹی رینجر نزیراحمد بابو یوسف اور میڈیاورکرز نے مشترکہ طور پر درخت لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیااس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس مہم میں محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے پودے فراہم کیئے جارہے ہیں اور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائےجائے انہوں نے بتایا کہا کہ یہ پودے مختلف سرکاری دفاترشاہراہوں اور عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے، جبکہ زمینداروں اور عام شہریوں میں بھی تقسیم کیئے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ افتتاحی تقریب کےموقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ پودے لگانے کےساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور آبیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ضلعی سطح پر گرین بیلٹ میں اضافہ ہو سکےشجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے محکمہ جنگلات کےذمہ داران کوچاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی مزیدبہتر بنائیں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم خوش آئند اقدام ہےاس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔






