8th-February-2026

خبرنامہ نمبر 1210/2026
موسیٰ خیل 08 فروری:- حکومت بلوچستان کے ویژن کے تحت امن و امان کی صورت حال اور مہنگائی کو کنٹرول کے لئے آج ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ نے موسی’ خیل شہر کا دورہ کیا اس موقع پہ پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ تھی اسسٹنٹ کمشنر نے بازار کے مختلف مقامات پہ دکانوں اور ریڑھیوں پہ اشیاء کی قیمتیں معیار اور امن و امان کا جائزہ لیا عوام اور تاجروں سے ان کے مسائل پوچھے اس موقع پہ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام اور تاجروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مہم اور امن کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں معائنے کے دوران مختلف دکانوں کو وارننگ دی کہ مہنگائی اور معیار پہ کوئ رعایت نہیں دی جائیگی عوام نے حکومت بلوچستان کی کارکردگی پہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن ساتھ دینے کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی سیاست کو رد کرتے ھوئے حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کا عہد کیا اس موقع پہ اسسٹنٹ کمشنر نے بھی عوام اور تاجروں سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

خبرنامہ نمبر 1211/2026
گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ نگرانی ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر نے کی، جس میں مختلف ضلعی افسران اور ملازمین نے شرکت کی ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوئی، جس کے شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ کشمیری عوام کے دل جیتنے میں ناکام رہا ہے، کیونکہ کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلانے میں مؤثر کردار ادا کرے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کبھی بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتا، اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت کو اپنی پالیسیوں کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبرنامہ نمبر 1212/2026
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن اور پرنسپل ملٹی پرپز ڈاکٹر عبدالْحفیظ محمد شہی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے معزز مہمان کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جن میں وارڈز، او پی ڈیز، ایمرجنسی اور دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں، کا تفصیلی دورہ کرایا اور ادارے کی مجموعی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈاکٹر عبدالْحفیظ محمد شہی نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے مریضوں کی نگہداشت، طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سہولیات کے معیار کو سراہا۔ ڈاکٹر عبدالْحفیظ محمد شہی نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال مینجمنٹ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ یہ ادارہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک مثالی اور رول ماڈل ہسپتال کی حیثیت رکھتا ہے۔

خبرنامہ نمبر 1213/2026
کوئٹہ 8جنوری:بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں، اشتہاری، مفرور سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری مہم کے خصوصی کارروائیوں میں 352 مقدمات درج کرکے 1698 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 مسروقہ گاڑیاں، 67 موٹر سائیکلیں، 24 موبائل فون، 35 تولے سونا، لاکھوں روپے، پسٹل 135، ریوالور 19، کلاشنکوف 20، راؤنڈ1329،میگزین 114، ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل قبضے میں لینے کے علاوہ 6 مغویوں کو بازیاب کرایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، موٹر سائیکل گاڑیاں، موبائل فون چھیننے، چوری کرنے، راہزنی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری، مفرور ملزمان کے خلاف خصوصی کارروائی کرنے کی ہدایت پر اقدامات اٹھاتے ہوئے پولیس نے مہم کے دوران 148 مقدمات درج کرکے 147ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پسٹل 135، ریوالور 19، کلاشنکوف 20، راؤنڈ 1329، میگزین 114قبضے میں لی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 204 مقدمات درج کرکے 213 ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے چرس 2799.75 کلو، آئس شیشہ 2442.536 کلو، شراب کی بوتلیں 573، بیئر 129، ہیروئن 84 گرام،بھنگ 10کلو، افیون 1687.061 کلو قبضے میں لے لیں۔ اس کے علاوہ مسروقہ گاڑیاں 6 موٹر سائیکلیں 67 برآمد کیں، اشتہاری ملزمان 155 مفرور ملزمان 342، جبکہ مختلف جرائم میں 841 ملزمان کو حراست میں لیا اور 6 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا کارروائیوں کے دوران موبائل فون 24، 35 تولے سونا، 165 ہزار نقدی اس کے علاوہ ایرانی ڈیزل 4950 ایرانی پٹرول 21376 لیٹر قبضے میں لیا 2387 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے اور کارروائی کی 550 میں 17 گاڑیاں بند کی گئیں۔ ایرانی سگریٹ 2010 کاٹن، 68 ممنوعہ غیر قانونی ادویات بھی قبضے میں لی گئی۔ بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے صوبہ بھر میں کارروائیاں کررہی ہے اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت 7 رینجز کے مختلف اضلاع میں ٹارگٹ آپریشن کئے گئے جس میں مختلف سنگین جرائم چوری، ڈکیتی، اشتہاری، مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ پولیس جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لئے صوبے بھر میں شہریوں کو پرامن اور جرائم سے پاک ماحول فراہم مقصود ہے۔

خبرنامہ نمبر 1214/2026
کوئٹہ: 8 فروری :وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر میں موجود لیگیسی کچرے کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور شہر گیر صفائی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 9 فروری سے باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔
اس مہم کے تحت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں برسوں سے جمع شدہ لیگیسی بیک لاگ ویسٹ کو منظم، مرحلہ وار اور جدید طریقۂ کار کے ذریعے اٹھا کر محفوظ انداز میں تلف کیا جائے گا اس اقدام کا مقصد نہ صرف شہر کی مجموعی صفائی کو بہتر بنانا ہے بلکہ شہریوں کو صحت مند، محفوظ اور پائیدار ماحول فراہم کرنا بھی ہے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مطابق یہ مہم وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے اس وژن کا عملی اظہار ہے جس کے تحت صوبے کے بڑے شہروں کو جدید شہری تقاضوں سے ہم آہنگ، صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے صفائی مہم کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ عملہ فیلڈ میں متحرک رہے گا انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی ذمے داری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، تاکہ کوئٹہ کو ایک صاف، سرسبز اور مثالی شہر بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 1215/2026
موسیٰ خیل — 08 فروری 2026
حکومتِ بلوچستان کے ترقی و خوشحالی کے ویژن کے تحت ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں ضلع موسیٰ خیل میں امن و امان کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ رہی۔ دفعہ 144 کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈاؤن، زبردستی دکانیں بند کروانا، سڑکیں بلاک کرنا یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی اجازت نہیں دی گئی ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق موسیٰ خیل شہر میں دکانیں کھلی رہیں اور بازاروں میں معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں اس دوران چند سیاسی کارکنوں نے زبردستی دکانیں بند کرانے اور سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی، تاہم ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ایس پی موسیٰ خیل نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور معمولاتِ زندگی کو برقرار رکھنا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کو تھری ایم پی او (3 MPO) کے تحت گرفتار کیا جائے گا موسیٰ خیل شہر اور کنگری این۔70 پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی جبکہ مشکوک گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ بھی جاری رہی۔ تاجر برادری اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video