خبرنامہ نمبر577/2026
کوئٹہ، 28 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی موثر حکمتِ عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کاوشوں کے باعث کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات درست سمت میں گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیف سٹی کوئٹہ منصوبے کے تحت نصب کیے گئے 97 فیصد کیمرے دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں جس کے باعث نگرانی کے نظام کو مو¿ثر بنایا گیا ہے اور جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بتدریج مگر پائیدار بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیے مو¿ثر اور مربوط اقدامات جاری ہیں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ نبھا رہی ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی اور شہریوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر578/2026
کوئٹہ، 28 جنوری .۔محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے تعلیمی سال 2026ء کے لیے درسی کتب کی ترسیل اور اشاعت میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی 85 فیصد سے زائد کتب کامیابی کے ساتھ مکمل کرکہ لاہور سے کوئٹہ پہنچا دی گئی ہے، جو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مقررہ وقت سے پہلے صوبے بھر کے تمام اضلاع میں طلبہ کو مفت فراہم کی جائیں گی۔پرنٹنگ ٹینڈرز کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے صوبائی خزانے کو تقریباً ایک ارب 25 کروڑ روپے کی خطیر بچت فراہم کی گئی ہے۔ یہ تمام اقدامات وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کے وژن اور سیکرٹری محکمہ تعلیم اسفندیار خان کی واضح ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائے گئے۔چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے تعلیمی سال 2026 کے درسی کتب کے منعقدہ جائز اجلاس کے کرتے کہا اجلاس میں بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسران نے شرکت کی ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے کہا کہا گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نہ صرف درسی کتب کی اشاعت کی لاگت میں نمایاں کمی کی بلکہ 1977ء کی دہائی کے پرانے نصاب کو مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نیا نصاب متعارف کروایا۔ یہ کامیابی بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسران اور عملے کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔محکمہ کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی سال 2023-24 میں 92 لاکھ 54 ہزار 625 درسی کتابیں 2 ارب 12 کروڑ 46 لاکھ روپے کی لاگت سے شائع کی گئیں، جبکہ 2024-25 میں 93 لاکھ 9 ہزار کتابوں کی اشاعت پر 1 ارب 8 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس کے برعکس 2025-26ء میں ایک کروڑ 15 لاکھ درسی کتابیں محض 88 کروڑ 31 لاکھ روپے میں تیار کی گئیں، جو غیر معمولی بچت کی عکاس ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کتابوں کی اشاعت 0.65 پیسہ فی صفحہ کے حساب سے ممکن بنائی گئی، جو ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ترین لاگت ہے۔ مثال کے طور پر خیبر پختونخوا میں یہی لاگت 0.79 پیسہ فی صفحہ رہی۔اسکول ڈائریکٹوریٹ کے مطابق رواں تعلیمی سال کے لیے ایک کروڑ 15 لاکھ کتابوں کی ڈیمانڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 لاکھ زیادہ ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ صوبائی حکومت کی جانب سے تقریباً 4 ہزار بند اسکولوں کی بحالی اور 10 ہزار سے زائد نئے اساتذہ کی بھرتی ہے۔نیشنل کریکلم آف پاکستان 2022-23 کے تحت پرائمری سے انٹرمیڈیٹ سطح تک نئے نصاب کے مطابق درسی کتب تیار کر لی گئی ہیں۔ نصاب میں ناظرہ و ترجمہ قرآن، کمپیوٹر ایجوکیشن اور سپلیمنٹری لرننگ مٹیریل جیسے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، صحت و جسمانی تعلیم، شہریت اور اخلاقیات کو شامل کیا گیا ہے۔تمام درسی کتب کو ایس او پیز کے مطابق انٹرنل اور پروونشل ریویو کمیٹیوں کے ذریعے جانچا گیا، جبکہ سیکرٹری تعلیم کی ہدایت پر اضافی دو سطحی جائزہ بھی لیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس انگلش میڈیم کتب کو ترجیحی بنیادوں پر شائع کیا جائے گا، جبکہ معیار میں مزید بہتری کے لیے بکس بورڈ کے بجائے بلیچ کارڈ پیپر استعمال کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ غیر ضروری مواد کو کم کرکے نصاب کو اس انداز میں مرتب کیا گیا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ سالانہ کورس بروقت مکمل کر سکیں اور طلبہ پر اضافی تعلیمی بوجھ نہ پڑے۔ شفاف ٹینڈرنگ، کم لاگت اور بہتر معیار پر مبنی اس ماڈل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر579/2026
قلات28جنوری ۔چیف سیکرٹری بلوچستان کےاحکامات پر بلوچستان کے دیگر شمالی علاقوں کیطرح حالیہ برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سےعوام الناس کیلئے تاریخی شہر قلات کے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات کے زیر صدارت کھلی کچہری کانعقادکیاگیاکھلی کچہری میں ڈی ایس پی ماہیوال خان ایف سی میجر طلحہ سمیت تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین سیاسی سماجی رہنماو¿ں صحافی برادری سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی شہریوں نے کھلی کچہری میں کیسکو سوئی گیس اداروں اور قلات میں چوری کی وارداتوں امن وامان کی صورتحال سے متعلق شکایات سے حکام کو آگاہ کیا کھلی کچہری میں لوگوں نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیئےکھلی کچہری سے چیئرمین یونین کونسل نیچارہ میر منیر احمد نیچاری پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائفضل الرحمان رحمانی کے ڈبلیو پی کے زوالقرنین نوشیروانی کیسکو کے ایک ایس منیر احمد مینگل محمدحسنی رحیم خان عبدالغفور شاہوانی عبدالمجید ٹکری ظریف محمدعارف رئیس ظہور احمد اوردیگرنے اہم مسائل اجاگر کیئے۔کھلی کچہری میں شیخڑی کے زمیداروں کے لیئے یوریاکھاد کی فراہمی سیلاب متاثرین کی بحالی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سوئی گیس کی بحالی شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام بازار میں چوکیداروں کی کمی کو دور کرنے پرائس کنٹرول کمیٹی کی فعالی بیت المال کے تحت دستکاری سینٹر کی بحالی محکموں کےسربراہان کی دفاتر میں عدم موجودگی برفباری کی غیرمعمولی صورتحال میں قلات کےزمینداروں کے لیئے بلڈوزر مشینری کی کمی اور دیگر اہم مسائل بیان کیئے گئے۔کھلی کچہری سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایف سی میجر طلحہ ڈی ایس پی ماہیوال خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں جن مسائل کی نشاندھی کی گئی ہیں ان کے حل کے لیئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے جو مسائل ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہیں ان کے حل کے لیئے صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کرینگے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ براہراست رابطہ ہے اس سے عوام سرکاری محکموں کے سربراہان کو براہ ہراست اپنے مسائل سے آگاہکرتے ہیں ڈپٹی کمشنرمنیردرانی کے سربراہی میں انتظامیہ عوام دوست پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری یوئے ہے اس سے لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں س موقع پرعلاقہ معززین اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ قلات کے کارکردگی کوسراہا گیا انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوںسےعوامی مسائل اور مشکلات میں نمایاں کمی عوام کے ریاستی اداروں پر اعتمادبحال ہوء ہے ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل کے حل کے لیئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر580/2026
بارکھان 28 جنوری ۔ انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ قیصرانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی، پولیو مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر ناصر کھیتران سمیت محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات اور حساس علاقوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خصوصی طور پر ان بچوں کو لازمی کور کیا جائے جو گزشتہ مہم کے دوران رہ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے انکار کرنے والے والدین کو موثر آگاہی فراہم کر کے قائل کیا جائے اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی سیکیورٹی اور نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بارکھان میں انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں، روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹس پیش کریں اور ہر یونین کونسل میں سو فیصد ہدف حاصل کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع بارکھان کو جلد پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر581/2026
لورالائی 28جنوری ۔ ضلع بارکھان میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے رہائشی سہولیات پر مشتمل منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد رہائشی عمارات کو باقاعدہ طور پر متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع بارکھان میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو معیاری رہائشی سہولیات میسر آئیں گی، جس کے نتیجے میں صحت کی خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ واضح رہے کہ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے گزشتہ ماہ بارکھان کے دورے کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے کا معائنہ کیا تھا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی تھی کہ ایک ماہ کے اندر تعمیراتی کام مکمل کیا جائے۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹھیکیدار نے مقررہ مدت میں کام مکمل کر کے منصوبہ متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر582/2026
بارکھان 28جنوری۔انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ قیصرانی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی، پولیو مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر ناصر کھیتران سمیت محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں پولیو مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات اور حساس علاقوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خصوصی طور پر ان بچوں کو لازمی کور کیا جائے جو گزشتہ مہم کے دوران رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انکار کرنے والے والدین کو موثر آگاہی دے کر قائل کیا جائے جبکہ فیلڈ ٹیموں کی سیکیورٹی اور نگرانی بھی یقینی بنائی جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بارکھان میں انسداد پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں، روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کریں اور ہر یونین کونسل میں سو فیصد ہدف حاصل کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع کو پولیو فری بنانے کا ہدف جلد حاصل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر583/2026
جعفرآباد28جنوری ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت پولیو مہم کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات اور انتظامات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے، اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور کمیونٹی کا تعاون پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے، تمام شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ضلع جعفرآباد کو پولیو فری بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر584/2026
کوئٹہ28جنوری ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں شدید سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔جمعرات کے روز بھی صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں شدید سردی محسوس کی جائے گی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں پشین میں 6.0 ملی میٹر، کوئٹہ شہر میں 2.4 ملی میٹر، سمنگلی میں 1.0 ملی میٹر اور بریوری میں 0.8 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ زیارت میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلم باغ اور نوشکی میں ہلکی بارش (ٹریس) ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برفباری ریکارڈ نہیں ہوئی۔کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر585/2026
کوئٹہ 28جنوری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 2 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایم مندوخیل، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر، ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کوئٹہ میں تقریباً 4 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس کے دوران پولیو مہم کے لیے سکیورٹی پلان، مانیٹرنگ پلان، ٹیموں کی تشکیل اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 1818 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 1420 پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جہاں پولیو کوریج کمزور ہے وہاں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ مہم کو موثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام ٹیمیں بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی فرائض میں شامل ہے لہذا اس حوالے سے معاشرے کی تمام اکائیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر586/2026
کوئٹہ 28جنوری۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت نان فنکشنل اسکولوں کو فنکشنل بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، آر ٹی ایس ایم، تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام ڈی ڈی اوز نے اپنے اپنے متعلقہ کوڈز میں موجود نان فنکشنل اسکولوں کی فہرستیں پیش کیں جبکہ جو نان فنکشنل اسکول فنکشنل ہو چکے ہیں، ان کا مکمل ڈیٹا بھی ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جہاں آبادی اور طلبہ کی تعداد کم ہے، وہاں کے اسکولوں کو قریبی اسکولوں میں منتقل کیا جائے۔ جبکہ جن علاقوں میں آبادی اور بچوں کی تعداد موجود ہے مگر اسکول کی عمارت نہیں، وہاں نئی اسکول بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ ضلع کوئٹہ کے تمام نان فنکشنل اسکولوں کو مرحلہ وار فنکشنل کرکے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کی فنکشنلائزیشن کے عمل میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ہمہ وقت تیار اور متحرک رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر587/2026
کوئٹہ 28جنوری۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کوئٹہ شہر کے مختلف برساتی نالوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد، ایکسیئن ایریگیشن جلیل احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور انجینئرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو مین سٹی نالے کے مختلف حصوں میزان چوک، زرغون روڈ، جیل روڈ ہدہ، یونیورسٹی نالہ، لوڑکاریز نالہ اور کیچی بیگ نالے کا معائنہ کروایا گیا۔ معائنے کے دوران انہیں نالوں کی صفائی کی صورتحال، تجاوزات، غیر قانونی قبضوں اور مرمتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے بیشتر برساتی نالے کچرے، تجاوزات اور قبضوں کے باعث اپنی اصل گنجائش کھو چکے ہیں، جس کی وجہ سے برساتی پانی کے بہاو میں شدید رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالوں میں رکاوٹ کے باعث بارش کا پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنا بھی ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے نتیجے میں نالے اکثر چوک ہو جاتے ہیں اور انہیں کھولنے کے لیے بھاری مشینری اور اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام برساتی نالوں پر تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے ایک جامع پلان مرتب کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے باقاعدہ سروے کر کے یہ تعین کیا جائے کہ نالوں پر کتنے فٹ تک قبضہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرحلہ وار اور قانونی طریقے سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شہر بھر کے تمام برساتی نالوں میں صفائی کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برساتی نالوں کو پختہ کرنے کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کیے جائیں تاکہ مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر588/2026
زیارت 28جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں حالیہ برف باری کے حوالے سے پریس بریفنگ دیا اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمن، ایف سی کیپٹن محمد عارف بھی موجود تھے کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے کہا کہ حالیہ ہفتے میں برف باری کے دوسپیل آئے پہلے سپیل میں کم برف باری ہوئی جبکہ دوسرے سپیل میں شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں روڈ بند ہوگئے عوام مشکلات کا شکار ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پی ڈی ایم نے موقع پر ہی ہیوی مشینری فراہم کی جا کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ،سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ محکموں نے بروقت تمام شاہراہوں کو کھول کر عوام کی مشکلات کو کم کردیا جس پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے ڈار کے مستحق ہے برف باری کے دوران ان سیاح لوڑی ٹاپ پر پھنس گئے ان کو بروقت ریسکیو کیا گیا اور بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچایا انہوں نے کہاکہ ضلع زیارت میں سڑکوں کوبرف سے صاف کرنے کیلئے بھر پور کوششیں جاری رہی، بالخصوص کوئٹہ ٹو لوڑی ٹاپ زیارت روڈ اور زیارت ٹوسنجاوی روڈ پر واقع احساس مقامات کوتل سڑی ٹو چوتیر روڈ کو برف سے سے کلیئر کر نے کیلئے مسلسل کوشش جاری رکھی گئی۔اسی طرح قائداعظم ریزیڈنسی روڈ پر بھی برف کو روڈ سے صاف کرنے کے لیے آپریشن انجام دیا گیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ بھاری مشینری اور متعلقہ لائن محکموں کی مشینری کو استعمال میں لایا گیا۔ اور مختلف حساس مقامات پر سرخ نمک کا بھی زبردست چھڑکاو کیا گیاپی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ریسکیو جناب نوید احمد اور ریلیف آفیسر جناب سمیع اللہ، ایف سی، اسسٹنٹ کمشنرز زیارت/سنجاوی، تحصیلدار زیارت/سنجاوی اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لیا۔تمام سڑکیں کلیئر ہیں اور الحمدللہ برفباری کے پورے دورانیے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زیارت شہر میں تقریباً ڈیڑھ فٹ جبکہ زیارت–سنجاوی روڈ کے کوتل اور چوتیر کے علاقوں میں تقریباً دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے کہا تمام برفباری میں ضلعی انتظامیہ زیارت نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سڑکوں کو بروقت بحال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت دینے کیلئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہر فیلڈ میں بھر پور تعاون کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر589/2026
کوئٹہ 28جنوری۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایت اور عوامی شکایات پر کمشنر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن(ر) حمزہ انجم نے مری آباد کے علاقے میں گیس پریشر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایس ایس جی سی (SSGC) حکام کے ہمراہ مشترکہ معائنہ کیا۔ اس دوران پورے علاقے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گیس پریشر کا مسئلہ کامیابی سے حل کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ گیس پریشر کے لیے علاقہ میکنوں نے احتجاج کیا تھا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے فوری طور پر ایکشن لیا۔معائنے کے دوران چند افراد کی نشاندہی کی گئی جو احتجاج کے بعد گیس پائپ لائن میں خلل ڈالنے میں ملوث پائے گئے۔ ایسے افراد کو سختی سے وارننگ دی گئی جبکہ ایس ایس جی سی کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور آئندہ کسی بھی قسم کی مداخلت سے پائپ لائن کو محفوظ رکھا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر590/2026
کوئٹہ28 جنوری۔ ضلعی انتظامیہ نے المعروف ٹاون، ایسٹرن بائی پاس میں غیر قانونی پانی کی سپلائی سیل کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایسٹرن بائی پاس کے رہائشیوں کی جانب سے رہائشی علاقے میں قائم دو غیر قانونی پانی کی سپلائی کے خلاف درخواست موصول ہونے پر اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن(سریاب) عزت اللہ نے موقع کا دورہ کیا۔ جہاں دونوں ٹیوب ویل غیر قانونی قرار دیے گیے، جس کے بعد دونوں غیر قانونی پانی کی سپلائی کو سیل کر دیا گیا۔اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور کاوشوں کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر591/2026
کوئٹہ28جنوری ۔ حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ”کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم“ کے موضوع پر تین روزہ پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ پالیسی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید، ڈی آئی جی سِی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا، چیف کوآرڈنیشن افیسر سی وی ای ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ، ڈاکٹر عصمت اللہ، اسرار احمد مدنی، افتخار فردوس، فہد نبیل اور دیگر شرکائنے خطاب کیا۔صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کے لیے یوتھ پالیسی پر کام کر رہی ہے، جس کے لیے یوتھ سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پروگرام جیسے اہم منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کو بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات سے بچنے کے لیے آگاہی دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کی کیرئیر کاونسلنگ کے لیے یوتھ ریسورس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، ان کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان انہیں باقاعدہ ٹریننگ دے رہی ہے اور انہیں تربیت دے کر 30 ہزار نوجوانوں کو دیگر ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مزید براں نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ دے کر انہیں لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، تاکہ وہ گھر بیٹھے آن لائن روزگار کے قابل بن سکیں۔ اس کے علاوہ صوبے میں فٹ بال اور کرکٹ کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تاکہ کپٹھیل کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہے۔صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوان نسل کو تعلیمی سہولیات یقینی بنانے کے لیے گھوسٹ اسکول بحال کیے ہیں، تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔تقریب سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کو ”کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم“ جیسے اہم موضوع پر پالیسی ڈائیلاگ کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر592/2026
تربت28جنوری ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی میر اصغر رند نے بدھ کے روز تربت کے علاقے سری کہن میں واقع لیاقت انگلش پبلک اسکول کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو اسکول کے مختلف کلاسز کا معائنہ کرایا اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران میر اصغر رند نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسکول میں فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم اور منظم تعلیمی نظام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی روشن مستقبل کی بنیاد ہے اور حکومت تعلیمی اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔بعد ازاں انہوں نے میر اکبر علی پبلک لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کتب خانے نوجوان نسل میں مطالعے کے فروغ اور فکری نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر میر اصغر رند نے اسکول میں قائم میر اکبر علی پبلک لائبریری کے لیے سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا، تاکہ لائبریری توانائی کے بحران سے محفوظ رہتے ہوئے اپنی تعلیمی و مطالعاتی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رکھ سکے۔اس موقع پر لیاقت انگلش پبلک اسکول کے پرنسپل محراب تاج نے میر اصغر رند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم کی فراہمی سے ادارے کو بڑی سہولت حاصل ہوگی اور تعلیمی ماحول مزید بہتر ہو گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر593/2026
لورالائی 28 جنوری ۔ لورالائی پولیس کی جانب سے چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف کامیاب اور موثر کارروائیوں پر انجمن تاجران بلوچستان (رحیم آغا گروپ) لورالائی کے ضلعی صدر حاجی عبدالغفار ناصر کی قیادت میں ایک ضلعی وفد نے ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان سے ملاقات کی۔وفد میں حاجی عبدالغنی ناصر، فیاض احمد، طارق شاہ کاکڑ، عبدالخالق ناصر، عبدالقادر ناصر اور شیر زمان حریفال شامل تھے۔ وفد نے لورالائی پولیس کی حالیہ کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے امن و امان کی بحالی میں پولیس کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا اور پولیس کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر594/2026
لورالائی 28 جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے گزشتہ رات پٹھانکوٹ کے مقام پر لورالائی پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل دلاور خان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔اس موقع پر افسران نے کانسٹیبل دلاور خان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا گیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر595/2026
لورالائی۔ (خبر نامہ 28 جنوری ۔ قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) فروری 2026 کی موثر تیاریوں کے سلسلے میں ڈویڑنل ٹاسک فورس کا ایک اہم اور فیصلہ کن اجلاس کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن اعجاز احمد جعفر نے کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامی، تکنیکی اور فیلڈ سطح پر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول احمد، اے ڈی سی ریونیو لورالائی اسماعیل منگل، اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم، ڈی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر شاہ زمان، محمد ہاشم سی سی او کام نیٹ (یونیسف)، ڈاکٹر فرحان این اسٹاپ آفیسر، ڈاکٹر عاصم خان ڈی پی او (ڈبلیو ایچ او)، عزت اللہ پی ڈی اے (ڈبلیو ایچ او) اور مختار اللہ ڈی ای او سی فوکل پرسن نے شرکت کی۔ جبکہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر زراک خان نے زوم لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک افسران کو تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ، بروقت منصوبہ بندی اور فیلڈ میں ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی، کوریج، مائیکرو پلاننگ اور والدین میں آگاہی پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یونین کونسل سطح پر نگرانی کو مزید مضبوط بنایا جائے، انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے کے لیے علماء، معتبرین اور کمیونٹی رہنماوں کا کردار مو¿ثر انداز میں استعمال کیا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فروری 2026 کی قومی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر596/2026
موسیٰ خیل 28 جنوری ۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں 67 ونگ ژوب ملیشیاء کے کرنل عرفان نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران اور انجینئرز نے شرکت کی اور جاری منصوبوں کی تکنیکی و انتظامی پیشرفت پر بریفنگ دی اجلاس کے دوران فیز ون کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ فیز ون کے تقریباً تمام منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انجینئرز کو سخت ہدایت جاری کی کہ جن ٹھیکیداروں نے کام مکمل کر لیا ہے یا جن کے منصوبے آخری مراحل میں ہیں، ان کے بلوں کی فوری کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام کے معیار کی تصدیق کے بعد ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ ٹھیکیداروں کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے فیز ٹو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نئے فیز کے منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اب تمام تر توجہ دفتری کارروائی اور ٹینڈرز کی تیاری پر مرکوز کی جائے تاکہ پیپر ورک مکمل ہوتے ہی نئے منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر آفیسران اور انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ ہمارا ہدف موسیٰ خیل میں جاری ترقیاتی عمل کو شفاف اور تیز تر بنانا ہے۔ فیز ون میں شامل ٹھیکیداروں کے جائز واجبات کی ادائیگی ہماری ترجیح ہے تاکہ تعمیراتی کام میں تیزی آئے فیز ٹو کی منظوری ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک سنگ میل ہے؛ اب تمام افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹینڈرنگ کے عمل کو ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جلد مکمل کریں تاکہ عوام ان نئے منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر597/2026
چمن28جنوری ۔ چمن پولیس فورس کی شہر میں امن و امان کی قیام کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی تفتیش اور جامع تلاشی چمن شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایس ایچ او سٹی محسن علی بلوچ کی نگرانی میں آج پولیس نے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران انہوں نے گاڑیوں کی کالے شیشے صاف کئے گئے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی محسن علی بلوچ نے کہا کہ یہ اقدامات ڈی پی او چمن عبداللہ عمران چیمہ کی خصوصی ہدایات پر کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچایا جائے شہر میں قیام امن کیلئے پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او چمن نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی قیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہداری ہے اور پولیس فورس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین انداز میں نبھا رہی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر598/2026
کوئٹہ 28جنوری ۔ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2026-27 کی تیاری کے سلسلے میں یہاں بدھ کے روز اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ذاہد سلیم سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جس میں زراعت، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)، آبپاشی، سکولز، صحت، پی ایچ ای، لائیو سٹاک، کالجز اور دیگر متعلقہ محکموں کے منصوبوں پر تفصیلی غوروغوض کیا گیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ PSDP 2026-27 بلوچستان کی معاشی ترقی، فوڈ سیکیورٹی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تمام محکمے اس سلسلے میں عوامی مسائل اور صوبے کی ترقی کی ترقی کو مدنظر رکھ کر اپنی کاوشیں تیز کردیں، انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کی بہترین اور درست استعمال سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا سفر آسان ہوسکے گا اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر599/2026
گوادر28 جنوری .۔ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے گوادر کے قدیم کاروباری، تجارتی، سیاسی و سماجی مرکز ملا فاضل چوک کی تعمیر، توسیع اور آرائش کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی ماجد جوہر، سپرنٹنڈنگ انجینئر روڈ جی ڈی اے نادر بلوچ، ایگزیکٹو انجینئر قاسم بلوچ، معروف کنٹریکٹر حاجی روف شہزاد سمیت دیگر افسران اور معزز شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ملا فاضل چوک میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ، جو برسوں سے تاجروں اور شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بنا ہوا تھا، ڈی جی جی ڈی اے کی قیادت میں مشترکہ کاوشوں سے حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باوجود چوک میں پانی جمع نہ ہونا اس منصوبے کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ملا فاضل چوک کی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار نکاسی آب اور ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے، جبکہ 2026 گوادر کے لیے ترقی، تکمیل اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے کہا کہ یہ منصوبہ اولڈ ٹاون ری ہیبیلیٹیشن پروجیکٹ کے فیز ون کے تحت مکمل کیا گیا ہے، جبکہ باقی علاقوں کو فیز ٹو میں شامل کر کے عوامی مسائل کا مستقل حل فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جی ڈی اے کے تمام منصوبے شفافیت، معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 600/2026
موسیٰ خیل 28 جنوری.ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق خجک کی زیرِ صدارت ریونیو، ڈویلپمنٹ اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر درگ گل نواز بلوچ اور ریونیو آفسران نے شرکت زرعی انکم ٹیکس کی مد میں واجب الادا 6 لاکھ روپے میں سے 50 فیصد (3 لاکھ روپے) کی وصولی مکمل کر لی گئی بقیہ واجبات کی فوری وصولی کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام جاری ترقیاتی اسکیمات کے معیار اور رفتار کا خود جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بازاروں میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو byفیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں شفافیت اور عوامی سہولت کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
…
خبرنامہ نمبر 601/2026
زیارت 28جنوری۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر زیارت سجادالرحمان کوڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، میونسپل کمیٹی، پی ایچ ای اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زیڈ ڈی پی کے تعاؤن سے، آج صبح 8بجے سے لے رات کے 9 بجے تک کلی مردار کچھ روڈ اور ڈومیارہ روڈ کے راستوں کو برف سے کلیئر کرنے اورآمدورفت کیلئے کھولنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی۔ اس آپریشن میں روسی ٹریکٹروں کا استعمال کیا گیا اور سرخ نمک کا زبردست چھڑکاؤ کیا گیا۔ اور الحمدللہ ان سڑکوں بحال کر دیا گیا۔واضح رہے اس وقت کلی مردار کچھ میں تقریباً 15گھر آباد ہیں۔ اس طرح اہلیان مردار کچھ کے لوگوں کا ہسپتال و بازار تک رسائی آسان ہوگئ۔
ضلع زیارت کی آدھی آبادی جو اس وقت ضلع ہرنائی منتقل ہو چکی ہے۔ جو براستہ ڈومیارہ آتے جاتے ہیں ان کا آنا جانا بلا مشکل کےبحال ہوگیا ہے اور ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔
اس اقدام پر عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر 602/2026
کوئٹہ: 28 جنوری۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، بلدیاتی امور اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور صوبے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا اس موقع پر سیکرٹری خزانہ لعل جان جعفر، سیکرٹری بلدیات رؤف بلوچ، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ایوب قریشی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، مرتضیٰ بادینی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر603/2026
کوئٹہ، 28 جنوری: صوبائی سیکریٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ نے قیوم پاپا اسٹیڈیم، کوئٹہ میں جاری اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی فٹبال ٹریننگ کیمپ کے تربیتی سیشن کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ روز کے تسلسل میں آج بھی سرگرمیاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہیں اور خصوصی طور پر بلوچستان کی باصلاحیت خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف کوچز کرسچین اور تھامس نے خواتین کھلاڑیوں کو جدید فٹبال تکنیکس، جسمانی فٹنس، بال کنٹرول، ٹیم ورک اور میچ اسٹریٹجی پر مبنی عملی تربیت دی، جبکہ کوچز نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، سیکھنے کے جذبے اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان میں ویمن فٹبال کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا۔ سیکریٹری کھیل درا بلوچ نے تربیتی عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی اور خواتین فٹبالرز کے حوصلے، اعتماد اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور خواتین کی کھیلوں میں مؤثر شمولیت کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی، جبکہ یہ ٹریننگ کیمپ نوجوانوں اور خواتین کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کر کے انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے، جو بلوچستان میں کھیلوں کے مثبت اور روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔
…






