27th-January-2026

خبرنامہ نمبر 551/2026
کوئٹہ، 27 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پولیس نظام کو عوام دوست بنانے کی جانب ایک اور عملی اور موثر قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت نصیر آباد رینج کے تمام اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کو مختلف اہم اور ذمہ دارانہ عہدوں پر موثر انداز میں تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ خواتین پولیس اہلکار اب مختلف تھانوں میں کمپلینٹ آفیسر، نائب محرر، کمپیوٹر آپریٹر سمیت دیگر انتظامی و فیصلہ ساز ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان تعیناتیوں کے نتیجے میں خواتین اہلکاروں نے گھریلو تشدد سمیت خواتین اور عام شہریوں کو درپیش مسائل کی شنوائی اور فوری حل کے لیے فعال اور متحرک کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس اقدام پر آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اہلکاروں کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ بہتر پولیسنگ، موثر سروس ڈیلیوری اور عوامی سہولیات میں بہتری کا باعث ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے ذریعے پولیس اسٹیشنز میں خواتین سمیت تمام سائلین کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور اعتماد پر مبنی ماحول کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے، تاکہ عوام بلا خوف و جھجک اپنی شکایات درج کروا سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف پولیس نظام مزید مضبوط ہوگا بلکہ خواتین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد بھی بڑھے گا، جو ایک مہذب اور منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں خواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کے جامع وژن اور اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، اور حکومت اس سمت میں عملی اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر552/2026
کوئٹہ، 27 جنوری ۔: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے نصیر آباد رینج کے تمام اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کو اہم اور کلیدی عہدوں پر تعینات کرنے کے فیصلے پر گہری مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصیر آباد میں خواتین پولیس اہلکاروں کی کلیدی عہدوں پر تعیناتی ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ خواتین پولیس اہلکاروں کو مختلف تھانوں میں بطور کمپلینٹ آفیسر، نائب محرر اور کمپیوٹر آپریٹر جیسی اہم ذمہ داریاں سونپنا اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ان تعیناتیوں کے نتیجے میں اب تھانوں میں خواتین اور سائلین کو ایک محفوظ، باوقار اور اعتماد سے بھرپور ماحول ملے گا۔ خواتین اہلکار گھریلو تشدد اور عام شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے زیادہ حساس اور موثر انداز میں کردار ادا کر سکیں گی، جس سے سائلین، خاص طور پر خواتین کی دادرسی میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ بلوچستان کی بیٹیوں کی صلاحیتیں صرف چار دیواری تک محدود نہیں ہیں۔ وردی میں ملبوس یہ خواتین افسران امن و امان کے قیام میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا لوہا منوائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کےوژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام بلوچستان کی بیٹیوں کو بااختیار بنانے کی جانب عملی پیشرفت ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا لازمی حصہ ہے اور اس اقدام سے نہ صرف پولیس کا نظام مضبوط ہوگا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر خواتین کا اعتماد بھی مزید مستحکم ہوگا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیر آباد کی کاوشوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے اس انقلابی قدم کو عملی جامہ پہنایا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
QUETTA — January 27, 2026: Dr. Rubaba Khan Buledi, Advisor to the Chief Minister of Balochistan for the Women Development Department, has hailed the appointment of female police officers to key positions across all districts of the Naseerabad Range as a historic milestone. In an official statement, she expressed deep satisfaction over the decision to assign women vital roles such as Complaint Officers, Deputy Moharrirs, and Computer Operators, stating that this move reflects the provincial government’s complete trust in the professional capabilities of women.Dr. Rubaba Khan Buledi emphasized that these appointments will ensure a safer, more dignified, and encouraging environment for female complainants at police stations. She noted that female officers can address sensitive issues, including domestic violence and community grievances, with greater empathy and effectiveness. She further remarked that this initiative proves the daughters of Balochistan are capable of excelling beyond domestic roles, standing shoulder-to-shoulder with their male counterparts in uniform to maintain law and order.The Advisor lauded the vision of Chief Minister Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, describing the move as a practical step toward women’s empowerment. She added that providing equal opportunities is a priority of the government’s reform agenda, which will ultimately strengthen the police system and increase public trust in law enforcement. Dr. Rubaba Khan Buledi also commended the IG Police Balochistan and DIG Naseerabad for their efforts in making this revolutionary step a reality.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر553/2026
جکارتہ/انڈونیشیا27جنوری۔ بلوچستان کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (BCSW) کی چیئرپرسن محترمہ کرن بلوچ اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این ویمن کے وفد کے ہمراہ ایک مطالعاتی دورے پر انڈونیشیا میں موجود ہیں۔چیئرپرسن کرن بلوچ نے 19 جنوری 2026 کو جکارتہ میں خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم امور پر ایک نتیجہ خیز اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں وزارتِ خواتین کی خودمختاری اور بچوں کے تحفظ (MOWECP)، انسانی ترقی و ثقافتی امور کی رابطہ وزارت، وزارتِ خارجہ، اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این ویمن اور واحد فاونڈیشن کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کے تحفظ اور صنفی مساوات کے فروغ سے متعلق اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکائ نے موجودہ چیلنجز، بہترین عملی اقدامات اور پالیسی حکمتِ عملیوں پر گفتگو کی، جن کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ، بچوں کی فلاح و بہبود اور سماجی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔خصوصی طور پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے درمیان شراکت داری کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں مشترکہ منصوبوں، استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں اور علم و تجربے کے تبادلے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ پائیدار اور جامع ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔چیئرپرسن کرن بلوچ نے خواتین کے حقوق اور بچوں کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس امر پر زور دیا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام فریقین نے خواتین اور بچوں کے لیے ایک محفوظ، مساوی اور بااختیار ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Jakarta/ Indonesia27:2026. Honourable Chairperson Balochistan Commission on the Status of Women (BCSW) Ms. Kiran Baloch held a productive and high-level meeting on 19 January 2026 in Jakarta with senior representatives of the Ministry of Women Empowerment and Child Protection (MOWECP), the Coordinating Ministry of Human Development and Cultural Affairs, the Ministry of Foreign Affairs, UN Women, and the Wahid Foundation.The meeting served as an important platform for meaningful dialogue on key issues related to women’s empowerment and child protection. Participants exchanged views on current challenges, best practices, and policy approaches aimed at promoting gender equality, safeguarding children’s rights, and enhancing social inclusion.Special emphasis was placed on strengthening international cooperation and fostering partnerships among government institutions, international organizations, and civil society. The discussions also explored opportunities for collaborative initiatives, capacity-building programs, and knowledge-sharing mechanisms to advance sustainable and inclusive development.Honourable Chairperson Ms. Kiran Baloch reaffirmed her commitment to promoting women’s rights and child welfare and highlighted the importance of coordinated efforts at national and international levels. The meeting concluded with a shared resolve to deepen collaboration and work jointly towards creating a safer, more equitable, and empowering environment for women and children.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر554/2026
خضدار 27 جنوری ۔ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے کہا ہے کہ آئندہ شجرکاری مہم کے دوران علاقے کے رقبے اور آبادی کے تناسب سے زیادہ سے زیادہ پودوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات محکمہ جنگلات کی نرسری سنی خضدار کے دورے کے موقع پر کہی اور ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی بھی تے۔کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ کو محکمہ جنگلات کے ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر خضدار اویس اکبر زہری کی جانب سے نرسری میں موجود پودوں کی مختلف اقسام، تعداد اور نگہداشت کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔انہوں نے نرسری میں موجود انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پودوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ آئندہ شجرکاری مہم کے دوران علاقے کے رقبے اور آبادی کے تناسب سے زیادہ سے زیادہ پودے فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کو موثر بنانے کے لیے پیشگی تیاری ناگزیر ہے۔کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، گلوبل وارمنگ سے نمٹنے، زمین کے درجہ حرارت میں توازن، بارشوں کے نظام میں بہتری اور قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ عوام میں شجرکاری سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے اور تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں اور مقامی کمیونٹی کو شجرکاری مہم میں بھرپور انداز میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان ماحولیاتی تحفظ کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ دورے کے اختتام پر کمشنر قلات ڈویژن نے نرسری میں جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر555/2026
خضدار 27 جنوری ۔بولان میڈیکل کالج میں MBBS اور BDS شعبوں کے داخلے کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی سربراہی میں انٹرویو کمیٹی نے امیدواروں کی قومی شناختی کارڈ لوکل سرٹیفیکیٹ اور دیگر دستاویزات چیک کی انٹرویو کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال شامل تھے ۔ میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے لوکل? ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کی تصدیق اور انٹرویوز کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ کانفرنس ہال خضدار میں منعقدہ اس اہم سیشن میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمیٹی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور حقدار امیدواروں کی نشاندہی کرنا تھا۔ انٹرویوز اور تصدیقی عمل میں نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کی روشنی میں تمام امیدواروں کے کوائف کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام امیدواروں کی اسکریننگ اور انٹرویوز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اب میرٹ کی بنیاد پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں، بالخصوص میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے مقامی ہونے کی تصدیق ایک حساس مرحلہ ہے اور انتظامیہ اس بات کویقینی بنا رہی ہے کہ کوئی بھی غیر مقامی شخص ضلع کے کوٹے پر حق تلفی نہ کر سکے۔
خبرنامہ نمبر556/2026
کوہلو 27 جنوری۔ ڈی آئی جی سبی رینج برکت حسین کھوسو دو روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے جہاں ایس پی محمد طیب اقبال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ایس پی آفس میں منعقدہ امن و امان سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کی۔جس میں ایس پی کوہلو محمد طیب اقبال نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں انٹیلیجنس بیورو ،سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے ضلعی سربراہان کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ضلع کے امن و امان کا مجموعی جائزہ لیا گیا بعد ازاں انہوں نے پولیس لائن شہید محمد اسلم کا دورہ کیا یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ جہاں ایس پی کوہلو محمد طیب اقبال اور ڈی ایس پی شیر محمد مری نے ڈی آئی جی سبی کو پولیس لائن کا تفصیلی دورہ کروایا۔ گاڑیوں، اسلحہ، رہائشی بیرکس، دفاتر سے متعلق بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر پولیس میں ضم ہونے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کوہلو پولیس کو مزید منظم اور پیشہ ور فورس بنایا جائے گا تاکہ پولیسنگ جدید خطوط پر استوار ہوسکےسابقہ لیویز فورس کوہلو کے آفیسروں اور اہلکاروں نے امن و امان کی بحالی میں کلیدی قردار ادا کیا ہے اس مورال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ڈی آئی جی سبی نے کہا کہ اب اے اور بی ایریا کا خاتمہ ہوچکا ہے اس لیے بحالی امن اور موثر پولسنگ ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ پولیس فورس اور عوام کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کیے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی شیر محمد مری نے ڈی آئی جی سبی برکت حسین کو بلوچی چھڑی اور ٹوپی بطور تحفہ پیش کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر557/2026
نصیرآباد27جنوری۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی خصوصی کاوشوں سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں قائم سرکٹ ہاوس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، سرکٹ ہاوس کے اندر کمروں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ لان اور دیگر رہائشی کمروں کی سجاوٹ، تعمیر و مرمت کے کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچا دیے گئے ہیں، کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان، ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال سمیت دیگر افسران کے ہمراہ سرکٹ ہاوس کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر، اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر عبدالرحمن خان کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک،ظہیر احمد عمرانی، ملک عرفان کاکڑ، عبدالمنان لاکٹی، نادر علی پہنور، سجاد علی عمرانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، تمام افسران نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کے ہمراہ سرکٹ ہاوس کی تعمیر و مرمت، کمروں اور دیگر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ سرکٹ ہاوس کی تعمیر و مرمت وقت کی اہم ضرورت بن چکی تھی، اسی لیے اس کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کیا گیا ہے اور ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ مزید بہتری لائی جائے تاکہ سرکٹ ہاوس میں آنے والے مہمانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں، انہوں نے کہا کہ سرکٹ ہاوس ایک اہم سرکاری عمارت ہے اور اس کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تمام افسران نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تزئین و آرائش کے بعد سرکٹ ہاوس آنے والے مہمانوں کو بہترین سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر558/2026
کوئٹہ 27جنوری۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کانسیپٹ پیپرز کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے جامع، مور اور قابلِ عمل کانسیپٹ پیپرز کی تیاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد کے علاوہ مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی تجاویز کو ٹھوس ڈیٹا، زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کریں تاکہ کانسیپٹ پیپرز پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں موثر کردار ادا کرسکیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ معیاری کانسیپٹ پیپرز نہ صرف منصوبوں کی بروقت منظوری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام محکمے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور مقررہ مدت کے اندر کانسیپٹ پیپرز مکمل کرکے جمع کرائیں۔اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اجلاس کے اختتام پر افسران کو ہدایت کی کہ تیاریوں کے عمل میں سنجیدگی، معیار اور شفافیت کو ترجیح دی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر559/2026
کوئٹہ 27جنوری۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ بلاک میں پولیو کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، ڈویژنل فوکل پرسن، پولیو ٹاسک فورس، متعلقہ ڈی ایچ اوز جبکہ ڈپٹی کمشنرز چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں مہم کے دوران درپیش مسائل، کامیابیاں اور کمزور پہلوون کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ کم کارکردگی دکھانے والی یونین کونسلز پر خصوصی توجہ دی
جائے اور وہاں موثر حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے پولیو مہم کی شفافیت اور موثریت کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مانیٹرز کو ایک ہی یونین کونسل میں فکس کیا جائے تاکہ کارکردگی کی مسلسل نگرانی ممکن ہو سکے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے واضح کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی تعاون، ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ کوششوں سے آئندہ پولیو مہم کو مزید کامیاب بنایا جائے گا۔اجلاس میں گزشتہ مہمات کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ دو مہینے سے کوئٹہ بلاک میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے جو کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت اور کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر560/2026
کوئٹہ 27 جنوری۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن حبیب الرحمن کاکڑ نے سرکلر روڈ پر واقع میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران کرایہ اور ٹیکس جمع نہ کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر دکانداروں کو سخت تنبیہ جاری کی گئی۔اسپیشل مجسٹریٹ حبیب الرحمن کاکڑ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر واجب الادا کرایہ اور ٹیکسز جلد از جلد جمع کرائیں، جبکہ جن دکانوں پر سابقہ بقایات موجود ہیں، ان کی ادائیگی بھی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریونیو میں اضافے اور سرکاری جائیداد کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے واجب الادا ٹیکسز اور کرایہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں جمع کرائیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر561/2026
کوئٹہ27جنوری ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین، حرمزئی، خانوزئی، کان مہترزئی، مسلم باغ، مستونگ، لوئی بند، قلعہ عبداللہ، گلستان اور دوبندی کے علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔بدھ کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور قلات میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے، جو منفی 5 سے منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں 12.0 انچ، قلات میں 2.0 انچ جبکہ کوئٹہ میں سٹی (4.8 انچ)، بریوری (2.8 انچ) اور سریاب (0.5 انچ) میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اسی عرصے کے دوران نوشکی (17.0 ملی میٹر)، دالبندین (16.7)، جیوانی (16.0)، پسنی (16.0)، ژوب (12.0)، گوادر (11.7)، قلات (11.0)، کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمونگلی (17.0)، سریاب (12.8)، سٹی (11.0) اور بریوری (9.0)، چمن (11.0)، پشین (9.0)، تربت (8.6)، لورالائی (4.25)، سبی (3.0)، نوکنڈی (3.0)، پنجگور (2.0)، زیارت (1.5)، اورمارہ (1.0)، مسلم باغ (1.0) اور خضدار میں معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر562/2026
کوئٹہ، 27 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع پشین میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی بلوچستان اور پولیس کے جوان فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، ایس ایم جیز اور بارودی مواد کی برآمدگی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ یہ عناصر صوبے کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے اور کالعدم تنظیموں سے روابط رکھتے تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ امن کو اولین ترجیح دی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کارروائی کے دوران ریاستی رٹ کو قائم رکھتے ہوئے شہری آبادی کے تحفظ کو مقدم رکھا گیا میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور نیٹ ورکس کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گردی کے خلا ف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور عوام کے تعاون سے ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین اور غیر متزلزل ذمہ داری ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر563/2026
زیارت 27جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی کا رات کو اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت سجادالرحمان کوڑو بھی ہمراہ تھے۔ ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس کی حاضری، وارڈز کا معائینہ ادویات اور سہولیات چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح الفاظ میں کہا کہ مراکز صحت کو مکمل طور پر فعال رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو ہر حال میں یقینی بنائیں، غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں کے بی ایچ یوز کا باقاعدہ اچانک معائنہ کیا جائے گا اور غیر حاضری یا غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مراکز صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ان اداروں میں کسی بھی قسم کی کمی کی نشاندہی پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر564/2026
چمن 27جنوری ۔ چمن کے تمام علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رات سے مسلسل جاری اج کوئٹہ چمن شاہراہ کوڑک ٹاپ کے دونوں اطراف ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی جانب سے برفباری کے دوران روڈ کلئیرنس آپریشن جاری رہا جہاں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے ہیوی مشینری سے قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے انہوں نے روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروف افسران اور جوانوں کی کام کی تعریف کی اور انھیں سراہا گیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی آمد و رفت کو جاری رکھنا اور انکی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔آج ڈی سی چمن نے عوام سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور پہاڑوں پر شدید سردی کی وجہ سے برف جمنے کی وجہ سے گاڑیوں کی پھسلنے کی چانسز زیادہ ہوتی ہے لہذا تمام لوگ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر565/2026
کوئٹہ27جنوری ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیلسیشن حکومت بلوچستان کے مطابق محکمے کے نئے ترقی پانے والے تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے افسران کا ٹرانسفر /پوسٹنگ عمل میں لایا گیا ہے۔ نیاز احمد (BPS-19) کا تبادلہ کرکے انہیں ڈویژنل ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیش رخشان ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ عبدالحبیب BPS-19 کو ڈویژنل ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کے طور پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح محمد ایاز جمالی BPS-19 کو ڈائریکٹر آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارتھ زون کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر566/2026
گوادر27جنوری ۔ ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی صحت مراکز بی ایچ یو شادوبند، بی ایچ یو گھٹی ڈور اور چِب کلمتی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحت سہولیات کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹرز کا معائنہ کیا جبکہ ای پی آئی سائٹس، ٹیلی ہیلتھ کلینکس اور ایم این سی ایچ مراکز کے امور کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے دستیاب طبی سہولیات کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے عملے پر زور دیا کہ وہ باقاعدہ حاضری، ریکارڈ کی درست دیکھ بھال اور ٹیلی ہیلتھ و ایم این سی ایچ خدمات کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے خدمات کے معیار اور نظم و ضبط کو مزید موثر بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر567/2026
موسیٰ خیل 27 جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک سے ڈسٹرکٹ چیرمین عالم خان موسیٰ خیل نے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ چیرمین نے موسی’ خیل جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے تفصیلی گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ کاموں کے معیار کی بہتری کے لئے حکمت عملی طے کی جائے تمام اسکیمات کی سپرویژن لازمی ھے صحت و صفائی پینے کے صاف پانی کے لئے اقدامات کئے جائیں تمام محکموں کے ضلعی افسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت بلوچستان کے ویڑن کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پہ انصاف اور سہولیات میسر ھوں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی چیئرمین کو یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان کے ویڑن پر عمل درآمد ھوگا اور کسی بھی ترقیاتی کام پہ اور عوام کے مفاد پہ کوءکمپرومائز نہیں ھوگا ضلعی چیئرمین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر568/2026
گوادر27جنوری ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ظہور احمد بلوچ کی سربراہی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ ایئر میں داخلے کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے گئے، جن کے دوران لوکل سرٹیفکیٹس اور دیگر تعلیمی اسناد کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 31 امیدوار اہل قرار پائے، جن میں سے 24 امیدوار انٹرویو کے لیے پیش ہوئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر569/2026
لورالائی 27 جنوری ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے گزشتہ شب پٹھانکوٹ کے مقام پر لورالائی پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل دلاور خان کے گھر جا کر عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈی آئی جی لورالائی رینج نے زخمی اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے ان کے حوصلے کو سراہا اور فوری و بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، ایس ایچ او شریف موسیٰ خیل، عبداللہ ناصر اور پی ایس ٹو ڈی آئی جی لورالائی رینج حاجی جلندر زرکون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور پولیس کسی بھی دباو¿ یا خوف میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور پولیس پارٹی پر حملے کے باوجود اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ مزید بلند ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے کہا کہ جان کا نذرانہ پیش کر کے پولیس اہلکاروں نے جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا عملی ثبوت دیا ہے، جس پر پوری فورس کو فخر ہے۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل دلاور خان کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔ ڈی آئی جی لورالائی رینج نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر570/2026
چمن27جنوری ۔ چمن میں حالیہ بارش اور برفباری کے بعد بعض علاقوں میں گھروں کی چار دیواری اور کمروں کی نقصانات کی اطلاعات کے بعد ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پاک آرمی کے تعاون سے کلی فیض محمد کلی حسن اور روغانی کے علاقوں میں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ڈی سی چمن نے اس موقع پر کہاکہ ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں راشن و دیگر گھریلو ضروریات کی چیزیں اور نقد کیش فراہم کر دی گئی.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر571/2026
گوادر۔ 27 جنوری ۔ گوادر فری زون میں قائم ایکسپو سینٹر میں “ایکسپو Pathways to a modern coastal city کے عنوان سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف سرکاری و نجی اداروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے اسٹالز قائم کیے۔ نمائش میں گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اسٹال خصوصی طور پر شرکاء اور وزٹرز کی توجہ کا مرکز رہا۔ایکسپو کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے جی ڈی اے کے اسٹال کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمان خان نے انہیں گوادر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع، سیاحت کے فروغ، دستیاب وسائل اور گوادر کو ایک جدید ساحلی شہر کے طور پر ترقی دینے کے لیے جی ڈی اے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گوادر کی مجموعی ترقی، انفراسٹرکچر، اربن پلاننگ اور سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے نمائش میں قائم دیگر اداروں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت، ساحلی ترقی اور اقتصادی امکانات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر ایم این اے ملک شاہ، صوبائی وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، وزیر صنعت کوہیار ڈومکی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، میر اصغر رند، صوبائی مشیر مینا مجید، برکت رند اور دیگر بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔نمائش کے دوران جی ڈی اے کے اسٹال پر ملک بھر سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں، صنعت کاروں، ٹور آپریٹرز، جامعات سے وابستہ اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، سرکاری افسران اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا، جہاں انہیں گوادر میں سرمایہ کاری، کاروبار اور سیاحت کے مواقع سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ شاہد علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ عبدالرزاق بھی موجود تھے، جنہوں نے وزٹرز کو تکنیکی اور منصوبہ جاتی امور پر بریفنگ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر572/2026
گوادر۔27 جنوری ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے گوادر میں جی ڈی اے پاک چین فرینڈشپ ہسپتال (زیر انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے نئے ڈائیگنوسٹک بلاک کا باضابطہ افتتاح کیا۔ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ یہاں پر روزانہ 1,100 سے 1,200 مریضوں کو جدید طبی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے، جن میں ادویات، لیبارٹری ٹیسٹس، ریڈیالوجی خدمات، اور داخل مریضوں کے لیے مفت کھانا شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں ہسپتال کی توسیع، میڈیکل کالج، نرسنگ کالج اور مختلف اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹس کے قیام کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک کا تصور صرف بندرگاہوں اور شاہراہوں تک محدود نہیں بلکہ انسانی ترقی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں کو بھی اس منصوبے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، اور جی ڈی اے پاک چین فرینڈشپ ہسپتال اس وژن کی عملی مثال ہے۔جی ڈی اے پاک چین فرینڈشپ ہسپتال نہ صرف گوادر اور مکران ڈویڑن کے عوام کے لیے ایک جدید اور قابلِ اعتماد طبی مرکز بن چکا ہے بلکہ یہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، تعاون اور عوامی فلاح کے مضبوط رشتے کی علامت بھی ہے، جو سی پیک کے تحت انسانی بہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو واضح کرتا ہے انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی معیاری طبی سہولیات، مو¿ثر انتظامی نظام اور عوام دوست خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر جیسے دور دراز علاقے میں عالمی معیار کی صحت کی سہولیات کی فراہمی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے اور معیار کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھے گا۔افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ، رکن قومی اسمبلی کیچ و گوادر حاجی مالک شاہ گورگیج، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر573/2026
لورالائی 27جنوری۔لورالائی 3026) چوروں اور ڈکیتوں کے گرد گھیرا تنگ، ایک اور مزدا ٹرک برآمدڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات پر اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ہدایات کی روشنی میں، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی میں ایس ایچ او میختر سردار عبدالحلیم حمزازئی، سب انسپکٹر مشتاق احمد اور اے ایس آئی محمد خان جعفر کی قیادت میں لورالائی پولیس، سی آئی اے ٹیم اور ایگل اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک اور چھینا گیا مزدا ٹرک برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق دو ہفتے قبل لورالائی مڑہ تنگی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر مزدا ٹرک چھین لیا تھا، جسے گرفتار ڈکیت صدیق ونیچی کی نشاندہی پر لونی کے علاقے ڈڈر سے برآمد کیا گیا۔پولیس ٹیموں کی مربوط حکمتِ عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں چھینا گیا ٹرک بحفاظت برآمد کر لیا گیا۔لورالائی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 574/2026
زیارت 27 جنوری .ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی کی قیادت میں، آج ضلع زیارت میں سڑکوں کوبرف سے صاف کرنے کیلئے بھر پور کوششیں جاری رہی، بالخصوص کوئٹہ ٹو لوڑی ٹاپ زیارت روڈ اور زیارت ٹوسنجاوی روڈ پر واقع احساس مقامات کوتل سڑی ٹو چوتیر روڈ کو برف سے سے کلیئر کر نے کیلئے مسلسل کوشش جاری رکھی گئی۔اسی طرح قائداعظم ریزیڈنسی روڈ پر بھی برف کو روڈ سے صاف کرنے کے لیے آپریشن انجام دیا گیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ بھاری مشینری اور متعلقہ لائن محکموں کی مشینری کو استعمال میں لایا گیا۔ اور مختلف حساس مقامات پر سرخ نمک کا بھی زبردست چھڑکاؤ کیا گیاپی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ریسکیو جناب نوید احمد اور ریلیف آفیسر جناب سمیع اللہ، ایف سی، اسسٹنٹ کمشنرز زیارت/سنجاوی، تحصیلدار زیارت/سنجاوی اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لیا۔تمام سڑکیں کلیئر ہیں اور الحمدللہ برفباری کے پورے دورانیے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زیارت شہر میں تقریباً ڈیڑھ فٹ جبکہ زیارت–سنجاوی روڈ کے کوتل اور چوتیر کے علاقوں میں تقریباً دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے کہا تمام برفباری میں ضلعی انتظامیہ زیارت نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سڑکوں کو بروقت بحال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت دینے کیلئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہر فیلڈ میں بھر پور تعاون کرے گی۔

خبرنامہ نمبر 575/2026
کوئٹہ 27جنوری چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت گرین پاکستان انیشییٹیوز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں جی پی آئی پروگرام میں شامل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) ملک اور صوبے کی زرعی ترقی اور ماحولیاتی استحکام کے لیے ایک اہم پروگرام ہے جو بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے، جدید ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ فارمنگ پر مرکوز ہے۔ اس کے اثرات سے زرعی پیداوار میں اضافہ، پانی کی بہتر استعمال اور مقامی کسانوں کی زندگیوں میں انقلاب شامل ہیں۔ اس کے علاؤہ جی پی آئی پروگرام میں ڈیری ڈیویلپمنٹ، ایکوا کلچر، بلیو اکانومی، سیاحت شامل ہیں جو صوبے کے عوام پر اس کے مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام ماحولیاتی تحفظ پر زور دیتا ہے، جہاں پانی اور قدرتی وسائل کا مؤثر استعمال ہو رہا ہے، اور طویل مدتی سبز معیشت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ گرین ایگری مال اور سمارٹ ایگری فارم گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت کسانوں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ یہ بیج، کھاد اور مشینری تک رسائی آسان بناتے ہیں۔ اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پروگرام کا بنیادی ہدف زرعی پیداوار میں اضافہ ہے، جیسے گندم، دالوں اور آئل سیڈز کی قلت دور کرنا، اولیو آئل (زیتون) کی پیداوار میں اضافہ، ہزاروں ایکڑ سے زائد زمین آباد کرنا۔ یہ جدید آبپاشی، ہائبرڈ بیج اور ڈرون ٹیکنالوجی سے 80 فیصد پانی کی بچت اور فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔

خبرنامہ نمبر 576/2026
زیارت27 جنوری ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی کی قیادت میں، آج ضلع زیارت میں سڑکوں کوبرف سے صاف کرنے کیلئے بھر پور کوششیں جاری رہی، بالخصوص کوئٹہ ٹو لوڑی ٹاپ زیارت روڈ اور زیارت ٹوسنجاوی روڈ پر واقع احساس مقامات کوتل سڑی ٹو چوتیر روڈ کو برف سے سے کلیئر کر نے کیلئے مسلسل کوشش جاری رکھی گئی۔اسی طرح قائداعظم ریزیڈنسی روڈ پر بھی برف کو روڈ سے صاف کرنے کے لیے آپریشن انجام دیا گیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ بھاری مشینری اور متعلقہ لائن محکموں کی مشینری کو استعمال میں لایا گیا۔ اور مختلف حساس مقامات پر سرخ نمک کا بھی زبردست چھڑکاؤ کیا گیاپی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ریسکیو نوید احمد اور ریلیف آفیسر سمیع اللہ، ایف سی، اسسٹنٹ کمشنرز زیارت/سنجاوی، تحصیلدار زیارت/سنجاوی اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لیا۔تمام سڑکیں کلیئر ہیں اور الحمدللہ برفباری کے پورے دورانیے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زیارت شہر میں تقریباً ڈیڑھ فٹ جبکہ زیارت–سنجاوی روڈ کے کوتل اور چوتیر کے علاقوں میں تقریباً دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے کہا تمام برفباری میں ضلعی انتظامیہ زیارت نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سڑکوں کو بروقت بحال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت دینے کیلئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہر فیلڈ میں بھر پور تعاون کرے گی۔
۔۔۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video