خبرنامہ نمبر253/2026
حب 13 جنوری۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے حب کے صنعتی علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے فیکٹریوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماحولیاتی اصولوں کو نظر انداز کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی تمام فیکٹریوں کو فوری طور پر نوٹسز جاری کیے جائیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ فیکٹری مالکان کو تنبیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ماحول دوست پالیسی اپنائیں، صنعتی فضلہ اور گندے پانی کے اخراج کے لیے مو¿ثر انتظامات کریں تاکہ مقامی آبادی اور ماحولیات کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا کہ تمام فیکٹریوں کے لیے محکمہ ماحولیات سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہے، جبکہ جن فیکٹریوں کی این او سیز کی معیاد ختم ہوچکی ہے وہ فوری طور پر EPA سے اپنی تجدید کروائیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ این او سی کے بغیر کسی بھی فیکٹری کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ صنعتی علاقوں کے باقاعدہ ہفتہ وار دورے کیے جائیں اور فیکٹریوں کے ماحولیاتی معیار کے بارے میں تفصیلی رپورٹ حکامِ بالا کو پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحولیات اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی مشیر نے اس موقع پر مم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی اپنی جگہ اہم ہے، مگر یہ ترقی انسانی صحت اور ماحولیات کی قیمت پر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر صنعتکار ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ان کے خلاف بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر254/2026
کوئٹہ 13جنوری ۔ سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی کی زیرِ صدارت پشین فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مارکیٹ کو مکمل طور پر فنکشنل بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن مسعود بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین نجم کاکڑ، ڈائریکٹر ایکنومک اینڈ مارکیٹنگ عبدالخالق جوگیزئی، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پشین شاہ زمان کاکڑ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی پشین منظور احمد، چیئرمین یونین رمضان خان، یونین ممبران عبدالرحمن اور عبیداللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا کہ مارکیٹ سے منسلک کاروباری حضرات کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے ایک جامع اور موثر منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی سلسلے میں 24 جنوری کو پشین فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ میں مسجد و دیگر سہولیات کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں منتخب رکن اسمبلی، ضلعی انتظامیہ پشین، یونین کے نمائندگان اور علاقے کے معززین کو مدعو کیا جائے گا۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ پشین فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ کے مکمل فعال ہونے سے نہ صرف علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ زراعت سے وابستہ کسانوں کو بھی بہتر مارکیٹ رسائی، مناسب قیمتوں اور دیگر سہولیات کی بدولت نمایاں فوائد حاصل ہوں گے، جس سے مجموعی طور پر علاقے کی معاشی ترقی ممکن ہو سکے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مارکیٹ سے متعلق تمام ضروری امور اور آگاہی کے لیے مارکیٹ کمیٹی پشین کے ذریعے اخبارات میں باقاعدہ اشتہارات شائع کیے جائیں گے تاکہ تمام متعلقہ افراد بروقت معلومات حاصل کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر255/2026
موسی’ خیل 13 جنوری ۔ ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے عمل کی جلد تکمیل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ تمام کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی موسیٰ خیل نے کہا کہ لیویز فورس کے انضمام کے بعد پولیس کا دائرہ اختیار نمایاں طور پر وسیع ہو چکا ہے اور اب سابقہ اے اور بی ایریاز مکمل طور پر پولیس کی تحویل میں آ چکے ہیں۔ ہینڈ اوور اور ٹیک اوور کے عمل کو مو¿ثر، شفاف اور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے متعلقہ کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہیںانہوں نے کمیٹی ممبران کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کے ساتھ باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے انضمام سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں جلد از جلد مکمل کی جائیں۔ ایس پی موسیٰ خیل نے یقین دہانی کرائی کہ انضمام کے بعد تمام لیویز اہلکاروں کو پولیس فورس کا حصہ سمجھا جائے گا ان کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا اور تمام امور میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر نمٹائے جائیں گے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع میں امن کے قیام کے لئے ہرممکن کوشش کی جائیگی پولیس اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کی فضا قائم کرنا حکومت بلوچستان کے ویڑن کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پہ حل کرنا یہ ہماری ترجیحات ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر256/2026
لورالائی13, جنوری ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی زیرِ صدارت سبزی و فروٹ منڈی ، ٹرک اڈہ و بس ٹرمینل کے حوالے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت مار کیٹنگ عارف شاہ کاکڑ ، چیرمین مارکیٹ کمیٹی لورالائی ملک عبدالمالک ، سکریٹری مارکیٹ کمیٹی لورالائی محمد عباس ، ایس ڈی او میونسپل کمیٹی عبد العزیز اڈہ یونین صدر خیر محمد ، ٹرک یونین کے صدر بلوچ خان ، انجمن تاجران کے صدر ناصر خان و دیگر نے شرکت کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کی طرح ٹرک و بس اڈہ کو بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا جس سے سہولیات اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ناجائز قبضہ کی اجازت نہیں دیں گے جن کا حق بنتا ہے ان کو دوکانیں الاٹ کیا جائے جو پہلے سے قبضہ کئے گئے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی اور مارکیٹ کمیٹی اپنے ریسورسز پیدا کریں جو قانونی ٹیکسز ہیں وہ جمع کیا کریں اور دکانوں کے کرائے فکس کریں اس موقع پر ایس ڈی او میونسپل کمیٹی نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی اپنے فنڈز سے 20 نئی دکانیں بنار ہی ہیں جس میں 11 مکمل شدہ ہیں بقیہ کو بھی مکمل کر کے کرایہ پر تقسیم کریں گے۔ انجمن تاجران کے نمائندوں نے کہا کہ ایک سال قبل ٹرک اڈہ میں 200 دکانیں دینے کے نام پر فی دوکان دولاکھ روپے لئے گئے ہیں لیکن ہمیں ابھی تک قبضہ نہیں ملا ہے ہمارے پاس صرف فائل ہیں دوکانیں نہیں۔کمشنر نے کہا کہ وہ جلد سبزی منڈی ، ٹرک اڈہ و بس ٹرمینل کا تفصیلی دورہ کرے گا اور متعلقہ آ فسران و یونینز کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل مارکیٹنگ عارف شاہ نے شرکاءسے کہا کہ صوبہ بھر میں سبزی و فروٹ منڈیوں کو نیشنل سطح پر ترقی دینے کے لئے زمیندار ، ماشہ خور و ایجنٹ کو سہولیات کی فراہمی ضروری ہیں جس میں ان کی تربیت بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جب تاجر و زمیندار کمائے گا تو ٹیکس بھی ادا کر ے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر257/2026
د±کی13جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیرِ صدارت اسپیشل سپورٹ پروگرام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیرالدین توخئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان لونی، اکاونٹس آفیسر عبدالباقی، سوشل ویلفیئر آفیسر جہانزیب خان ستوریانی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اسپیشل سپورٹ پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے اور علاج معالجہ کی مد میں مستحق افراد کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائے تاکہ حقیقی مستحقین کو بروقت اور بلا امتیاز سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ذریعے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور اسپیشل سپورٹ پروگرام مستحق خاندانوں کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر258/2026
جعفرآباد13جنوری ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت گرین پاکستان انیشٹو کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا مقصد کیٹل فارم کی اراضی محکمہ زراعت کے حوالے کرنے کے لیے لائحہ عمل اور متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لینا تھا اجلاس میں کیٹل فارم کے سپرنٹنڈنٹ امیر بخش سومرو سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو کیٹل فارم کی کل دستیاب اراضی اس کی موجودہ حالت استعمال کے قابل حصے اور تقسیم کار کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دیڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان انیشٹو ملکی زرعی ترقی کا ایک اہم قدم ہے جس کے تحت کیٹل فارم کی سرکاری اراضی زرعی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس اقدام ک نتیجے میں زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا کسانوں کو بہترین زمین اور مواقع میسر آئیں گے۔اور ضلع میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اراضی کی حوالگی کا پورا عمل شفا منظم اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو باہمی مشاورت اور تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ گرین پاکستان انیشٹو کے اہداف بھرپور طریقے سے حاصل کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر259/2026
قلات13جنوری ۔ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت قلات پاک فوج ایف سی بلوچستان کے اشتراک سے آرایچ سی مندے حاجی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیافری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کا طبی معائنہ کیاگیافری میڈیکل کیمپ میں 500 کے قریب مریضوں کا مختلف بیماریوں کے لیئے طبی معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں فری میڈیکل کیمپ میں ضرورت مند اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم کیاگیا اور بچوں کے لیئے ناشتہ کابھی بہترین انتظام کیاگیاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ نے فری میڈیکل کیمپ دورے کے موقع پرطبی سہولیات فراہمی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے کہاہیکہ ضلع قلات کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں دور دراز کے لوگوں کودرپیش طبی مسائل حل کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ شیڈول کئے گئے ہیں تحصیل خالق آباد میں فری میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد کے بعد کل مورخہ 14 جنوری بروز بدھ یچاس بستروں پرمشتمل پرنس کریم خان ہسپتال قلات میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجارہاہےجس میں مریضوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کیاجائیگا فری میڈیکل کیمپ سے متعلق علاقہ معززین سماجی کارکنان کےنام یغام میں ڈی سی نے اپیل کی ہیکہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کریں تاکہ عوام اس فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر260/2026
نصیرآباد 13جنوری ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اربن پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ترقیاتی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار، سپرنٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالجبار، ایگزیکٹو انجینئر جعفرآباد محمد کاظم لونی، ایگزیکٹو انجینئر صحبت پور مبشر حسین کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر اربن پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ جہانزیب بنگلزئی سب ڈویژنل افیسر پی ایچ ای امجد بنگلزئی سمیت دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے آفسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری مفادِ عامہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔افسران نے بتایا کہ بجلی کی بندش کے باعث عوام کو بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دیگر سرکاری محکموں کو پانی کی مد میں باقاعدہ بجٹ فراہم کیا جاتا ہے لیکن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمے مختلف سرکاری محکموں کی واجب ا لادا رقوم تاحال ادا نہیں کی گئیں جس سے ادارے کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ہدایت کی کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور انجینئرز خود نگرانی کرتے ہوئے اسکیمات کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام ان سے حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویڑنل سطح پر درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا جبکہ ضلعی سطح کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو واضح احکامات جاری کیے جائیں گے تاکہ متعلقہ محکموں کی مشکلات دور ہوں اور عوامی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر261/2026
خضدار 13 جنوری ۔ سب ڈویژن وڈھ وڈھ,اورناچ,ڈراکلا میں کارروائی ضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن، 7 میڈیکل اسٹورز کو بند کر دیا گیاڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی صاحب کی خصوصی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر اکبرعلی مزار زئی صاحب کی نگرانی میں، ڈرگ انسپکٹر عبیداللہ شاہ خضدار تحصیل وڈھ اور مضافاتی علاقوں میں جعلی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف مو¿ثر کارروائی انجام دی۔ سب ڈویژن وڈھ ملحقہ علاقوں میں اچانک چھاپے مارے۔کارروائی کے اہم نکات:7 میڈیکل اسٹورز بغیر لائسنس پائے گئے جنہیں موقع پر لاک / سیل کر دیا گیا3 غیر معیاری میڈیکل کلینک موقع پر لاک اور 2 مشکوک لیبارٹری کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ضروری تقاضے پورے کریں، لائسنس کا انتظام کریں, ہیلتھ کیئر کمیشن سے باقاعدہ الحاق کروائیں۔۔ اور اپنے معیار کو بہتر بنائیں۔برآمد شدہ ادویات ضبط کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغازاسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبرعلی مزار زئی صاحب نے ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ:یہ کارروائی عوامی مطالبے کے عین مطابق ہے۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔ غیر رجسٹرڈ کلینکس اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔’ مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی اس اہم کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام عوام کی صحت کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔تمام میڈیکل اسٹور مالکان نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا اور وعدہ کیا کہ وہ لائسنس کا انتظام کریں گے اور دیگر متعلقہ قواعد و ضوابط پر بھی عمل کریں گے۔ڈرگ انسپکٹر عبید اللہ شاہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنراکبرعلی مزار زئی صاحب تحصیل وڈھ اور دیگر اداروں کی سپورٹ قابلِ تحسین ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر262/2026
خضدار 13 جنوری ۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سے میر فدا احمد قلندرانی کی ملاقات۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سے جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء میر فدا احمد قلندرانی نے پیر کے روز ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال، سماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران میر فدا احمد قلندرانی نے علاقے کی بنیادی ضروریات، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع سے متعلق کئی اہم تجاویز پیش کیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر خضدار نے ان مسائل کے حل کے لیے انتظامی سطح پر ممکنہ اقدامات اور تعاون کا یقین دلایا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر263/2026
نصیرآباد13جنوری ۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر حبیب پندرانی،ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیس سے امجد بہرانی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم طارق شہباز کٹوہر ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر اعجاز علی اور ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، درپیش مسائل، مراکز صحت کی کارکردگی اور غیر حاضر ڈاکٹرز و عملے کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ شہر بھر میں مختلف لیبارٹریوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ وہ ان ٹیسٹوں کے عمل سے اجتناب کریں جس کے حوالے سے ضلع انتظامیہ نے روک تھام کے احکامات دیے ہیں۔اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادویات یا دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس بارے میں متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ فوری اقدامات کیے جاسکیں اور مریض مایوس ہو کر واپس نہ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے صحت کے تمام یونٹس کا باقاعدگی سے سرپرائز وزٹ کیا جائے گا تاکہ زمینی صورتحال کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے او ر غیر حاضر عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام شعبوں کو اپنی ذمہ داریاں دیانت داری کے ساتھ نبھانا ہوں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر264/2026
کوئٹہ۔13جنوری ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی کی صورتحال متوقع ہے۔ تاہم ساحلی اضلاع اورماڑہ، حب اور لسبیلہ میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے امکانات موجود ہیں۔بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی برقرار رہنے کی توقع ہے۔ ضلع اورماڑہ میں ہلکی بوندا باندی (Drizzle) متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 265/2026
سبی 13 جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ونگ کمانڈر کرنل زبیر، کرنل عبدالمنان، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ایگزیکٹو انجینئر کیسکو ظفر علی، ایگزیکٹو انجینئر اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رازق مری سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ BSDI فیز ون کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس کے ذریعے عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں اور عوامی رابطہ مہم کے دوران سامنے آنے والے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے BSDI فیز ٹو کی مختلف ترقیاتی اسکیمات منظور کی جا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فیز ٹو میں تعلیم، صحت اور صاف پینے کے پانی کو ترجیح دی گئی ہے، جس کے تحت 25 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمات منظور کی گئی ہیں۔ ان اسکیمات میں ضلع سبی کے مختلف اسکولوں کی سولرائزیشن، وومن ہال اور پولیس اسٹیشنز کی سولرائزیشن، گلیوں کی ٹف ٹائل، پکی گلیاں اور نالیاں، پولیس پبلک لائبریری میں خواتین کے لیے الگ کمرہ اور اس کی سولرائزیشن، جبکہ مختلف علاقوں کے شیلٹر لیس اسکولوں کو کمروں کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سبی ایک گرم علاقہ ہے جہاں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب زیادہ رہتی ہے، اس لیے عوام کی جانب سے کھلی کچہریوں میں دی گئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے مسائل کے حل کے لیے 2 کروڑ روپے مالیت کے بجلی کے ٹرانسفارمرز بھی منظور کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو لوڈ اور وولٹیج کے مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوامی مسائل کا بروقت اور پائیدار حل ہے، اس لیے تمام محکمے ترقیاتی کاموں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ BSDI فیز ٹو کے تمام منصوبے رمضان المبارک سے قبل مکمل کیے جائیں جبکہ جو اسکیمات فیز ٹو میں شامل نہ ہو سکیں انہیں فیز تھری میں منظور کرایا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر266/2026
بارکھان 13 جنوری ضلع آفس پی پی ایچ آئی بارکھان میں ماہانہ کارکردگی اور جاری صحت پروگرامز کے جائزے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی بارکھان غلام رسول کھیتران نے کی۔اجلاس میں ڈاکٹر وزیر سرویلنس آفیسر۔ ڈاکٹر محمد امجد میڈیکل آفیسر بی ایچ یو رکھنی، ڈاکٹر چنگیز میڈیکل آفیسر بی ایچ یو فتح بزدار۔ ڈاکٹر انصار میڈیکل آفیسر بی ایچ یو عشانی، ڈاکٹر عبد الستار میڈیکل آفیسر بی ایچ یو خدا بخش رڑکن، محمد سعید اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مینیجر۔ رفیق بزدار مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر سمیت ضلع بھر کے تمام بی ایچ یوز کے انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جاری صحت پروگرامز، طبی سہولیات کی فراہمی، اسٹاف کی کارکردگی اور مراکز صحت میں دستیاب ادویات کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مینیجر غلام رسول کھیتران نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی اور نگرانی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور پی پی ایچ آئی کے ویڑن کے مطابق دیہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کو فعال بنانا اولین ترجیح ہے تاکہ عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات بھی مرتب کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر267/2026
سبی 13 جنوری .۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ونگ کمانڈر کرنل زبیر، کرنل عبدالمنان، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ایگزیکٹو انجینئر کیسکو ظفر علی، ایگزیکٹو انجینئر اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رازق مری، انجمن تاجران کے نمائندگان، محکمہ خوراک، محکمہ انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ حالیہ موسم کے دوران سبی میں رش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اور صوبائی سطح پر مقرر کردہ نرخوں کے مطابق سبی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ناجائز منافع خوری کا سدباب کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، جبکہ محکمہ خوراک کو گندم اور آٹے کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح لائیو اسٹاک اور پولٹری سے متعلق قیمتوں کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اور اگر کہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عدم توازن پایا گیا تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کا تعین کرکے باقاعدہ نرخ طے کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو مہنگائی سے بچایا جا سکے اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر268/2026
بارکھان 13جنوری ۔ ضلع بارکھان کے تھانہ ناہڑ کوٹ نے امن و امان کے قیام میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیس تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ تھانہ ناہڑ کوٹ کو انچارج دفعدار حبیب خان کھیتران کی قیادت میں مکمل طور پر اشتہاری ملزمان سے پاک کر دیا گیا ہے، جو ضلع بھر میں ایک قابلِ فخر اور مثالی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔دفعدار حبیب خان کھیتران نے اپنی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات مندانہ فیصلوں اور مو¿ثر حکمتِ عملی کے ذریعے اس اہم ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہوئی اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہوا۔اس شاندار اور تاریخی کارکردگی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے دفعدار حبیب خان کھیتران کو اعزازی (تاریخی) سرٹیفیکیٹ پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے باقاعدہ شاباش بھی دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دفعدار حبیب خان کھیتران نے اپنی ذمہ داریاں نہایت ایمانداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ نبھائیں، جو دیگر افسران اور اہلکاروں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔ واضح رہے کہ تھانہ ناہڑ کوٹ ضلع بارکھان کا واحد تھانہ ہے جسے دفعدار حبیب خان کھیتران کی قیادت میں مکمل طور پر اشتہاری ملزمان سے پاک کیا گیا ہے۔ اس کامیابی کو پولیس کے مو¿ثر اقدامات اور مضبوط قیادت کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں اور معززینِ علاقہ نے بھی اس نمایاں کامیابی پر دفعدار حبیب خان کھیتران اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، دیانت داری اور عزم کے ساتھ امن و قانون کی بالادستی قائم رکھی جائے گی۔یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف، قیادت مضبوط اور حکمتِ عملی موثر ہو تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر269/2026
بارکھان 13 جنوری .۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بارکھان سعد آفریدی نے پولیس نظام میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اور جامع احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈی پی او نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کو باعزت، منصفانہ اور بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او سعد آفریدی کی جانب سے تمام ایس ایچ اوز کو تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت تھانوں کی عمارتوں، حوالات، اسلحہ خانوں اور مجموعی انتظامی امور کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔ احکامات کا مقصد تھانوں میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی درستگی، اسلحہ و ایمونیشن کی حفاظت، ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور کمپیوٹرائزڈ نظام کو موثر بنانا ہے۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تھانوں کی عمارتیں اور اطراف کا ماحول صاف، منظم اور پیشہ ورانہ ہونا چاہیے، جبکہ اسلحہ، ایمونیشن اور سرکاری گاڑیوں کا مکمل اور شفاف ریکارڈ ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ روزنامچہ، ایف آئی آر رجسٹر اور کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کو ہمہ وقت اپ ٹو ڈیٹ رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ڈی پی او سعد آفریدی نے حوالات میں بند افراد کے ساتھ انسانی ہمدردی پر مبنی سلوک، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور قانون کے مطابق رویے کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا وقار نظم و ضبط، دیانت داری اور عوامی خدمت سے وابستہ ہے، اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں کی کارکردگی میں بہتری سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ ضلع بارکھان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بھی مزید مستحکم ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر270/2026
جعفرآباد13جنوری ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم عائشہ بگٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ سمیت محکمہ مواصلات و تعمیرات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار لوکل گورنمنٹ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت رکاوٹوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے فیز ٹو کے تحت منظور شدہ اسکیمات کا جائزہ بھی لیا گیا اور متعلقہ محکموں نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ناگزیر ہے، کسی بھی قسم کی تاخیرغفلت یا سست روی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے اور حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطہ، ہم آہنگی اور کوآرڈی نیشن میں مزید بہتری لائیں تاکہ ترقیاتی عمل میں درپیش مسائل کا فوری حل ممکن ہو اور جعفرآباد میں پائیدار ترقی کے اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر فعال کردار ادا کرے گی اور ترقیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر271/2026
کوئٹہ، 13 جنوری ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہیلتھ کارڈز سے متعلق نشر ہونے والی خبر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی سرکاری یا پینل کے نجی اسپتال میں کسی مریض کا علاج کسی بھی صورت میں متاثر نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج معالجے میں رکاوٹ ناقابل قبول ہے اور عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت تمام اسپتالوں کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں تاکہ علاج کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ غریب اور مستحق مریضوں کے لیے ایک اہم سہولت ہے اور اس کے ذریعے علاج معالجے کا عمل ہر صورت میں بدستور جاری رہنا چاہیے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شفافیت، بروقت ادائیگی اور موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد سے جڑے معاملات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر272/2026
بارکھان ، 13 جنوری ۔ ضلع آفس پی پی ایچ آئی بارکھان میں ماہانہ کارکردگی اور جاری صحت پروگرامز کے جائزے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی بارکھان غلام رسول کھیتران نے کی۔اجلاس میں ڈاکٹر وزیر (سرویلنس آفیسر)، ڈاکٹر محمد امجد (میڈیکل آفیسر بی ایچ یو رکھنی)، ڈاکٹر چنگیز (میڈیکل آفیسر بی ایچ یو فتح بزدار)، ڈاکٹر انصار (میڈیکل آفیسر بی ایچ یو عشانی)، ڈاکٹر عبد الستار (میڈیکل آفیسر بی ایچ یو خدا بخش رڑکن)، محمد سعید (اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مینیجر)، رفیق بزدار (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر) سمیت ضلع بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کے انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جاری صحت پروگرامز، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر غلام رسول کھیتران نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی کے ساتھ ساتھ نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان اور پی پی ایچ آئی کے ویژن کے مطابق دیہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کو فعال بنانا اولین ترجیح ہے تاکہ عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات بھی مرتب کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر273/2026
لورالائی 13جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ٹریفک درست کرنے کے لئیے ڈیوٹیوں پر مامور کیو آر ایف۔لیویز فورس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ایک ہفتے میں شہر کے مختلف روڈوں پر نو پارکنگ کو کامیاب کرنے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو مسلسل برقرار رکھنے پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کےانچارج منظور احمد حسنی ا کیو آر ایف۔لیویز فورس اور ٹریفک پولیس وہ دیگراہلکاروں کو اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے ڈپٹی کمشنر آفس میں نقد انعامات۔ شیلڈ اور اسناد دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیو آر ایف لیویز فورس نے ایمانداری اور خوش اصلوبی سے ڈیوٹی دیکر ٹریفک کے ستائے لورالائی کی عوام کی مشکلات میں کمی کی ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس اب پولیس کا حصہ بن چکی ہے انہوں نے جوانوں سے کہا کہ پولیس میں بھی اسی طرح نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کریں گے تو وہاں بھی کامیابی آپ لوگوں کے قدم چومے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر274/2026
بارکھان 13 جنوری ۔ ضلع آفس پی پی ایچ آئی بارکھان میں ماہانہ کارکردگی اور جاری صحت پروگرامز کے جائزے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی بارکھان غلام رسول کھیتران نے کی۔اجلاس میں ڈاکٹر وزیر (سرویلنس آفیسر)، ڈاکٹر محمد امجد (میڈیکل آفیسر بی ایچ یو رکھنی)، ڈاکٹر چنگیز (میڈیکل آفیسر بی ایچ یو فتح بزدار)، ڈاکٹر انصار (میڈیکل آفیسر بی ایچ یو عشانی)، ڈاکٹر عبد الستار (میڈیکل آفیسر بی ایچ یو خدا بخش رڑکن)، محمد سعید (اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مینیجر)، رفیق بزدار (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر) سمیت ضلع بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کے انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جاری صحت پروگرامز، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر غلام رسول کھیتران نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی کے ساتھ ساتھ نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان اور پی پی ایچ آئی کےویژن کے مطابق دیہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کو فعال بنانا اولین ترجیح ہے تاکہ عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات بھی مرتب کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر275/2026
کوئٹہ13جنوری ۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق “M/S آغا شیر علی کنسٹرکشن کمپنی”پر لگائی گئی حکومتی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر276/2026
خضدار 13 جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت ضلعی ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحمت اللہ بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرعابد حسین بلوچ ایکسیئن محکمہ مواصلات و تعمیرات انجینئر سلیم رزاق عمرانی ایجوکیشن آفیسر ظاہر کریم اور محکمہ تعلیم کے آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع خضدار میں تعلیم کے شعبے کی ترقی، ناخواندگی کے خاتمے تعلیمی اداروں میں اصلاحات لانے اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر غور و خوض کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی اور خوشحالی کا زینہ ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کم انرولمنٹ والے علاقوں میں بچوں کو سکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیئے مہم چلائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ تعمیراتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم میسر ہو سکے۔ ناخواندگی کے خاتمےکے لیئےخصوصی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اور مقامی عمائدین کے تعاون سے اس مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں موجود تعلیمی اداروں کی صورتحال، مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تعلیم کی بہتری کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر277/2026
اسلام آباد، 13 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل بھی شریک تھے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے جاری و مجوزہ منصوبوں، ترقیاتی ترجیحات اور وفاق و صوبے کے درمیان موثر رابطہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی، سماجی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ناگزیر ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی ترقی اور انسانی وسائل کی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی مجموعی ترقی کا کلیدی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے اور صوبے کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے منصوبوں کا فوری، شفاف اور موثر نفاذ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارلیمنٹ، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور سماجی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان ان کے دل کے قریب ہے اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وفد نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موثر کارروائیوں، قربانیوں اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی جمہوری اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا شرکاء نے قومی اسمبلی کی کارروائی کو خوش اسلوبی، تدبر اور جمہوری اقدار کے مطابق چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط پارلیمانی نظام ہی وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کے فروغ کا ضامن ہے ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے، مشترکہ ترقیاتی اہداف کے حصول اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر278/2026
لورالائی 13 جنوری ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ اور ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع بھر میں پینے کے پانی کے معیار کو جانچنے کے لیے جامع انسپیکشن مہم کا آغاز کیا۔انسپیکشن کے دوران لورالائی شہر اور مضافاتی علاقوں کے ٹیوب ویلز، تالابوں اور سرکاری واٹر ٹینکس سے نمونے حاصل کیے گئے، جو بعد ازاں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری میں فزیکل، کیمیکل اور بایولوجیکل ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے۔فوڈ سیفٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو صاف، محفوظ اور صحت بخش پانی فراہم کرنا اور کسی بھی ممکنہ آلودگی کی بروقت نشاندہی کرنا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر مزید قانونی اور اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر279/2026
خضدار 13 جنوری .۔ضلعی انتظامی آفیسران کا زہری کا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ، سب ڈویژن زہری کا تفصیلی جائزہ، نادرا آفس کا باقاعدہ افتتاح، عوام کے لئے مزید اقدامات کو عملی جامعہ پہنانے کا عزم ، عوام کی جانب سے دورے کو سراہا گیا۔ سب ڈویژن زہری کے عوام کے لیئے آج کادن انتہائی اہم اور خوش آئندہ رہا جب ضلع خضدار کے اعلیٰ سطحی افسران پر مشتمل سرکاری ٹیم نے سب ڈویژن زہری کا ایک مکمل جامع اور تفصیلی دورہ کیا۔ یہ دورہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی سربراہی میں ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر اور کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاﺅٹس کرنل عرفان کے ہمراہ مکمل ہوا۔ ٹیم نے صبح سے شام تک سب ڈویژن زہری کے مختلف شعبوں سرکاری اداروں، پولیس لائن کا دورہ کیا، مقامی عوام سے براہ راست ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری اقدامات کے احکامات جاری کیئے۔ڈویژنل انفارمیشن افیسر شبیر احمد بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابدحسین بلوچ و دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کا مرکزی اور سب سے اہم مرحلہ نادرا رجسٹریشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح تھا۔ سب ڈویژن زہری کے ہزاروں باشندوں کو قومی شناختی کارڈ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، بے فارم اور دیگر ضروری دستاویزات بنوانے کے لیئے خضدار شہر کا طویل، تکلیف دہ اور مہنگا سفر کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ یہ جدید اور فعال نادرا آفس خاص طور پر سب ڈویژن زہری کے عوام کے لیئے انتہائی مفید اور فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سے خواتین، بزرگ افراد اور دور دراز دیہات کے رہائشیوں کو بہت آسانی ہوگی وقت، سفر کے اخراجات اور توانائی کی بچت ہوگی روزمرہ زندگی میں سہولت اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔دورے کے دوران سرکاری آفیسران نے علاقائی انفراسٹرکچر، سیکیورٹی، تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی امور کا گہرا جائزہ لیا۔ مقامی لوگوں نے سرکاری ٹیم کا پرجوش استقبال کیا اور اس تفصیلی دورے کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ یہ اقدامات سب ڈویژن زہری نور گامہ کی تعمیر و ترقی، امن و امان کی مضبوطی اور بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کی جانب ایک مثبت اور عملی قدم ہیں۔ یہ مکمل دورہ اور نادرا آفس کا افتتاح سب ڈویژن زہری نور گامہ کے عوام کے لیئے نئی امید، خوشحالی اور آسانی کا باعث بنے گا۔ مقامی انتظامیہ کی یہ کاوشیں اور حکومت کی عوام دوست پالیسیاں علاقے کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہاکہ سب ڈویژن زہری نور گامہ کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت کے طے شدہ ہدایات کے تحت سب ڈویژن زہری نور گامہ میں عوام کو سہولیات پہنچائی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے زہری کے عوام سے براہ راست ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا اور زندگی کو آسان بنانا ہے۔ان کی موجودگی نے مقامی لوگوں میں اعتماد اور سکون کا احساس پیدا کیا۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے پولیس لائن دورے کے موقع پر اہلکاروں سے ملاقات کی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی نے عوام کو یقین دلایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کی موجودگی نے مقامی لوگوں میں اعتماد اور سکون کا احساس پیدا کیا اور انہوں نے اس دورے کو سیکیورٹی کے اعتبار سے ایک مثبت قدم قرار دیا۔کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاﺅٹس کرنل عرفان نے فورسز کی جانب سے علاقائی تعاون اور ترقی میں کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور فورسز کی جانب سے تعمیر و ترقی، سیکیورٹی اور فلاحی کاموں میں مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔ کرنل عرفان کی قیادت میں ایف سی کی ٹیم نے نادرا آفس کے افتتاح کے موقع پر بھی فعال کردار ادا کیا اور عوام کو یہ پیغام دیا کہ فورسز ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔اس دورے کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی انہوں نے با اعتماد انداز میں اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ آفیسران کے سامنے بیان کیا اور ان کے حل کی درخواست کی اور پہلے سے میسر سہولیات ملنے پر خوشی کا اظہار کیا خاص کر نادرا آفس کے افتتاح کو انقلابی اقدام قرار دیدیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر280/2026
تربت 13جنوری ۔ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے تحت خواتین کے تعلیمی اداروں کے لیے منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب منگل کے روز گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں نہایت وقار اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی تھے۔تقریب میں چیف آفیسر شعیب ناصر، فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی، نیشنل پارٹی کے رہنما مشکور انور، کیچ سول سوسائٹی کے عومر ہوت اور محمد عبدہ، یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹر اسپورٹس مظہر گچکی، اسپورٹس آفیسر غفار یوسف، حبیب اللہ دشتی، کیپٹن عبدالباسط، رحیم بخش دشتی، گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل گل خالد، محکمہ تعلیم فیمیل کی مہوش نعمت، شبیرہ تحسین سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر بلخ شیر قاضی نے کامیاب اور مثالی اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر تمام منتظمین، رضاکاروں اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل فیسٹیول کے بعد اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ایک خوش آئند اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں خصوصاً بچیوں کے لیے کھیلوں کے خصوصی ایونٹس کا انعقاد ایک مثبت روایت ہے، جو معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنے گا۔میئر تربت نے کہا کہ بچیوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے دیکھ کر خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے۔ خواتین معاشرے کی نصف سے زائد آبادی پر مشتمل ہیں اور ان کی بھرپور شمولیت کے بغیر سماجی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نظم و ضبط، برداشت اور ٹیم ورک کا درس دیتے ہیں اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کامیاب پروگرام پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، کیونکہ صحت مند ذہن اور جسم ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول کامیابی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ محنت اور جدوجہد کو اپنا شعار بنائیں۔ اس موقع پر گورنمنٹ گرلز کالج تربت کی پرنسپل گل خالد نے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ اور میئر تربت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی کالج کو ضرورت پیش آئی، انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ذہنی و جسمانی صحت کے لیے ناگزیر ہیں اور تعلیم، صحت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈی سی کیچ اور میئر تربت کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔تقریب سے ریڈیو پاکستان کوئٹہ کی اسٹیشن ڈائریکٹر صدیقہ خان، نیشنل پارٹی کے رہنما مشکور انور، فوزیہ میاہ اور کیچ سول سوسائٹی کے ایگزیکٹیو رکن عومر ہوت سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے فیسٹیول کے شاندار انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس بچیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی میئر بلخ شیر قاضی، پرنسپل گل خالد، مہوش نعمت، غفار یوسف، صدیقہ خان اور دیگر معزز مہمانوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں ٹرافیاں، میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔فیسٹیول کے دوران فٹسال، کرکٹ، 100 میٹر دوڑ، میوزیکل چیئر، اسکیپنگ، بوری ریس، بیڈمنٹن، پٹو گرام، رسہ کشی، اسپون ریس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں گرلز اسکولوں، گرلز کالج اور یونیورسٹی آف تربت کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر281/2026
تربت 13جنوری ۔ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹول 2026 فٹبال کے سلسلے میں منگل کے روز دو میچز کھیلے گئے پہلا میچ وش ٹیلی کام پنجگور اور سول سوسائٹی کیچ کے مابین ہوا جسمیں وش ٹیلی کام پنجگور نے 1 کے مقابلے 5 گول سے میچ جیت لیا۔ جبکہ دوسرا میچ پیشین سٹی کمبائنڈ ایران اور ایوب جان نوشکی کلب کے مابین ہوا۔اس موقع پر ایوب جان نوشکی نے 0-2 سے میچ جیت لیا اور سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔پہلا سیمی فائنل میچ کل بروز بدھ 14 جنوری کو وش ٹیلی کام اور ڈی سی الیون تربت کے مابین0 3:3 کیچ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔جبکہ دوسری جانب والی بال کا فائنل میچ ڈی سی کیچ کلب تربت اور پنجگور ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈی سی کیچ کلب تربت نے پنجگور ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو ہرا کر کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹول کا والی بال کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر282/2026
تربت: 13 جنوری ۔ صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، ظہور احمد بلیدی نے منگل کے روز شہید ذاکر بلوچ ڈگری کالج ہوشاب کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران برکت اسماعیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر پرنسپل شہید ذاکر بلوچ ڈگری کالج ہوشاب راشد بلوچ نے کالج پہنچنے پر صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی کا پرتپاک استقبال کیا ۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے کالج کے طلبہ و طالبات سے ایک انٹرایکٹو سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ ڈگری کالج ہوشاب بلوچستان کے نمایاں اور فعال تعلیمی اداروں میں شامل ہے، جہاں طلبہ و طالبات کو یکساں اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوشاب جیسے پسماندہ علاقے میں نوجوانوں کا شوق اور لگن سے تعلیم حاصل کرنا خوش آئند امر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذاکر بلوچ ڈگری کالج ہوشاب ان کے دل کے قریب ہے کیونکہ اس کی بنیاد رکھنے میں انہوں نے 2008ءمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں کے طلبہ و طالبات محنت اور لگن سے صوبے اور ملک کے اعلیٰ میڈیکل اور انجینئرنگ اداروں میں کامیابی حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے۔صوبائی وزیر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے کی کوششیں کی جاتی ہیں، جن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ طلبہ و طالبات اس طرح کے منفی اثرات سے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنی تعلیم پر پوری توجہ مرکوز کریں گے۔آخر میں صوبائی وزیر نے طلبہ و طالبات کے مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر283/2026
موسی خیل 13جنوری ۔ موسیٰ خیل پولیس منشیات کے خلاف آہنی دیوار منشیات جیسی لعنت ہماری نوجوان نسل، ہمارے گھروں اور ہمارے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، مگر موسیٰ خیل پولیس اس ناسور کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے سخت اور واضح احکامات، اور ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کی جرات مندانہ قیادت میں ضلع موسیٰ خیل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے تھانہ صدر موسیٰ خیل کے بہادر، فرض شناس اور نڈر ایس ایچ او انسپکٹر نشاط انور کھتران نے اپنی اسپیشل ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر جانفشانی سے مختلف مقامات پہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کریم ولد فیض محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلو گرام چرس برآمد کی اور دوسرے ملزم خان ولد نعمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 260 گرام چرس 70 گرام افیون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے اور مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پہ ایس پی موسی’ خیل کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ یہ صرف ایک گرفتاری نہیں، بلکہ ان ماں باپ کے خوابوں کا تحفظ ہے جن کے بچے منشیات کی اندھی گلی میں دھکیلے جا رہے تھے۔ یہ کارروائی ان نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے جنہیں تباہی کے راستے پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔منشیات کے اس مکروہ کاروبار سے جڑے ہر کردار کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گامنشیات فروشوں کے لیے موسیٰ خیل کی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر284/2026
گوادر13جنوری ۔ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی مرشد دشتی نے ضلع گوادر کے مختلف بنیادی مراکز صحت کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی ایچ یو نوگوڈو، بی ایچ یو ڈگارو اور بی ایچ یو چِب ریکانی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر نے طبی و معاون عملے کی حاضری چیک کی، او پی ڈی رجسٹر کا معائنہ کیا اور بنیادی مراکز صحت میں رکھے گئے دیگر اہم ریکارڈز کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور مجموعی نظم و نسق پر بھی توجہ دی۔مرشد دشتی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، ریکارڈ کی بروقت تکمیل رکھیں اور عوام کو معیاری و بہتر صحت سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا sکہ پی پی ایچ آئی کے تحت تمام بنیادی مراکز صحت کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر اور موثر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 285/2026
کوئٹہ منگل 13 جنوری .وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی جذبے کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کا انجام تک پہنچایا جانا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں عزمِ استحکام کے قومی وژن کی عملی تعبیر ہیں جن کے نتیجے میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو رہی ہے میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت، سیکیورٹی ادارے اور عوام ایک صفحے پر ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ پاکستان میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی، تخریب کاری یا بدامنی کی کوئی گنجائش نہیں، اور ریاست امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
…




