خبرنامہ نمبر9173/2025
سبی 09 دسمبر 2025:
نیب بلوچستان کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے سبی میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران، طلباء و طالبات، اساتذہ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈی آئی جی پی سبی رینج برکت حسین کھوسو تھے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان مندوخیل سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی معاشرتی اور قومی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کرپشن اداروں کی کارکردگی، معیشت اور سماجی ڈھانچے کو کمزور کر دیتی ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بدعنوانی کے باعث ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اقربا پروری، سفارش، ملاوٹ اور میرٹ کی خلاف ورزی نے اداروں کی بنیادیں کمزور کر دی ہیں۔ ہر پیدا ہونے والا بچہ قرض کے بوجھ تلے آتا ہے، مگر معاشرہ اس حقیقت سے بے خبر ہے۔ مقررین کے مطابق رزق اللہ تعالیٰ نے مقرر کر رکھا ہے، ناجائز طریقہ اختیار کرنے سے رزق میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ عزت اور وقار مجروح ہوتا ہے۔ قوم کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب نوجوان ایمانداری اور شفافیت کو اپنا شعار بنائیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان مندوخیل نے کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈی آئی جی پی سبی رینج برکت حسین کھوسو کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ آخر میں سبی کے طلبہ و طالبات میں تقریری مقابلے میں نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
خبرنامہ نمبر9174/2025
بلوچستان 8 دسمبر 2025
جامعہ بلوچستان کے شعبہ جیوفزکس میں مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کے افسران کے لیے جیوفزیکل آلات کے عملی استعمال سے متعلق ایک ہفتہ تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔افتتاحی سیشن کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی تھے۔ انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کے انعقاد کو تعلیمی و صنعتی شعبوں کے مابین تعاون کا مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید جیوفزیکل تکنیکیں ۔، ماحولیاتی تحقیق اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اور اس نوعیت کی تربیت سے افسران کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ جیوفزکس سائنسی تحقیق اور عملی تربیت کے میدان میں متحرک ہے اور ایسے پروگرام صوبے کی ترقی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین شعبہ جیوفزکس ڈاکٹر محب اللہ، ڈین فیکلٹی ڈاکٹر محمد ایوب، اور ڈی جی ایڈمن گل محمد کاکڑ نے بھی شرکت کی اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ورکشاپ میں افسران کو جدید جیوفزیکل آلات، فیلڈ ڈیٹا کلیکشن، سیسمک تکنیکس، الیکٹریکل ریزسٹیوٹی سرویز اور معدنی تحقیق میں ان کے استعمال سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ تربیت دینے والوں میں ماہرین ڈاکٹر کامِل خان اور ڈاکٹر بلال احمد شامل ہیں۔
خبرنامہ نمبر9175/2025
نصیرآباد09دسمبر2025:
جعفرآباد۔ کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ضلع جعفر آباد میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی سربراہی میں کرپشن کے خلاف آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز، ان کے نمائندگان، اینٹی کرپشن کے افسران، سرکاری ملازمین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی ڈی سی آفس سے سول ہسپتال روڈ تک نکالی گئی جہاں شرکا نے کرپشن کے خاتمے، شفاف طرزِ حکمرانی اور صاف ستھرے نظام کے قیام کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور آگاہی پیغامات درج تھے۔ ریلی کے شرکا نے کرپشن کے خلاف نعرے بھی لگائے اور کرپشن کے معاشی، انتظامی اور سماجی نقصانات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ شرکت سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کرتی ہے، اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی شعور، مضبوط ادارے اور عملی جدوجہد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کرپشن کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ترقی و خوشحالی کا سفر برقرار رکھا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی سے ہی بہتر طرز حکمرانی یقینی بنائی جاسکتی ہے اور حکومت کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات میں عوام کی شمولیت انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کی نشاندہی کریں، اس کی روک تھام میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مستقبل کی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔
خبرنامہ نمبر9176/2025
کوئٹہ۔ 9 دسمبر2025:
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کی زیرِ صدارت محکمہ بلدیات کے لوکل کونسل سروس وِنگ میں سروس بُک کی باقاعدہ نگہداشت سے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکٹرٹری بلوچستان لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی ، ٹیکنیکل ایڈوائزر محکمہ ایس اینڈ جی ڈی حاجی نعیم ، ایڈیشنل سیکرٹری ثناء اللہ قریش ، سیکشن افسران محکمہ خزانہ، اکاؤنٹس آفسران اور ریکارڈ مینجمنٹ سے وابستہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے لوکل کاونسل سروس وِنگ کے تحت سروس بُک کی باقاعدہ دیکھ بھال، ترتیب اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے تاکہ ملازمین کی سروس بُکس میں موجود کوائف کی تصدیق، ریکارڈ کی تکمیل، بین الاضلاعی تبادلوں اور ترقیوں کے اندراج سمیت دیگر اہم نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے واضح کیا کہ سروس بُک ملازمین کے سرکاری کیریئر کا بنیادی دستاویزی ریکارڈ ہے، لہٰذا اس کی درست اور بروقت تکمیل نہایت ضروری ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ دفاتر اپنے عملے کی سروس بُکس کی جانچ پڑتال ایک مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں گے اور ہر تبدیلی یا اندراج کو قواعد و ضوابط کے مطابق درج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک جامع چیک لسٹ بھی جاری کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ ریکارڈ کو معیاری انداز میں مرتب کیا جا سکے۔افسران نے اس بات پر زور دیا کہ سروس بُک کی مؤثر اور جدید طرز پر دیکھ بھال سے ملازمین کے سرکاری معاملات، پنشن کیسز، ترقیاتی دستاویزات اور دیگر انتظامی امور میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عمل کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبرنامہ نمبر 9177/2025
چمن 9 دسمبر 2025:
پولیو سے بچاؤ اور آگاہی مہم کے حوالے سے چمن ڈی سی کمپلیکس میں محکمہ صحت نے ایک روزہ پولیو اویئرنس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پولیوں افیسر ڈاکٹر نادر ڈاکٹر حمید اللہ، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر اشرف خان اچکزئی سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران اور میڈیا پرسنز شریک تھے
تقریب میں مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین، کونسلرز اور قبائلی مشران بھی شریک ہوئے مقررین نے پولیو کے خطرات، روک تھام اور بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسینیشن کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی
سیمینار کے دوران شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی اپنی سطح پر پولیو کے خلاف آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنائیں اور والدین کو بچوں کو قطرے پلانے پر آمادہ کریں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے
خبرنامہ نمبر 9178/2025
لورالائی 9دسمبر 2025:
ایڈیشنل کمشنرلورالائی ڈویژن اعجاز احمد جعفر نے ڈسٹرکٹ کونسل حال میں جہاں انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ملک محمد اصغر،ڈپٹی ڈائریکٹر انئٹی کرپشن خالد گولہ،اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ،دیگر محکموں کے آفیسران اور طلباءکی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد طلبا نے بدعنوانی کے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ ایڈیشل کمشنر لورالائی ڈویژن اعجاز احمد جعفر ،ایس ایس پی ملک محمد اصغر ،ڈپٹی ڈائریکٹر انئٹی کرپش خالد گولہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کی تقاریر میں جو نکات سامنے آئے وہ محض الفاظ تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ ان پر عملی اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا آغاز اپنی ذات سے کیا جائے تو معاشرے میں حقیقی تبدیلی ممکن ہے۔ایڈیشنل کمشنر نے مزید کہا کہ آج کی نوجوان نسل ماضی کے مقابلے میں زیادہ باشعور ہے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ کرپشن اور بداعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی وخوشحالی سمیت میرٹکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ہمیں بحثیت قوم کرپشن وبداعنوانی کی ہر سطح پر حو صلہ شکنی کرنی چا چاہئے تاکہ ہمارۓ نسل نوح اس سے محفوظ ہو اور ترقی کی کے منازل طے کرسکیں کرپشن بداعنوانی معاشرۓ کا ایک سنگین مسلہ ہے یہ وہ لعنت ہے جو نہ صرف ملک وقوم کی بنیادوں کو کھو کھلا کرتی ہے بلک معاشرۓ میں عزت وقار سے جینے کا حق بھی چھین لیتی ہے کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلیے حقوق وفرائض سے آگاہی بھی ضروری ہے معاشرۓ کے ہر فراد خصوصا نوجوان کرپشن کی نشانداہی کرکے اس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں آخر میں کرپشن ڈے کے حوالے سے ضلعی أفیسران اور اسٹوڈنس نے واک کابھی اہتمام کیا جس میں شرکاء نے مختلف بینرزاٹھاۓتھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرۓ درج تھے
خبرنامہ نمبر9179/2025
کوئٹہ 09دسمبر2025:۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت افغان باشندوں اور دیگر غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایف آئی اے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شریک تھے، جبکہ ڈی آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، ایس پی قلعہ عبداللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے آن لائن شرکت کی۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور دیگر غیر قانونی افراد کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرتے ہوئے ہفتے میں دو بڑے آپریشن کیے جائیں گے، جبکہ ہوٹلوں، سرائے اور بس اڈوں پر بھی خصوصی چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کیا جائے گا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران کوئٹہ میں 30 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو وطن واپس بھجوایا گیا ہے۔تاہم الیکشن کی تیاریوں اور افسران کی مصروفیات کے باعث گزشتہ ہفتوں میں کارروائیاں متاثر رہیں۔ اگلے ہفتے سے چاروں تحصیلوں میں چیکنگ کا سلسلہ چار دن تک بڑھا دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے بتایا کہ اب تک 23 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور ہوٹلوں و اڈوں پر پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشین نے اجلاس کو بتایا کہ پشین کے دو بڑے افغان کیمپوں میں پہلے 35 ہزار سے زائد افراد مقیم تھے جن میں سے 34 ہزار کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔کیمپوں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی افراد کی دکانوں کو سیل اور مسمار بھی کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر کوئٹہ ڈویژن میں اب تک 82 ہزار سے زائد غیر قانونی افراد کی واپسی عمل میں لائی جاچکی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض غیر ملکی افراد فیک شناختی کارڈز کے ذریعے شہری علاقوں میں چھپ کر رہ رہے ہیں، جس کے باعث کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تاہم اس کے لیے نیا میکانزم تیار کر لیا گیا ہے اور تصدیقی عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ، پولیس، ایف سی اور ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔زیادہ سے زیادہ افراد کو جلد از جلد وطن واپس بھیجنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے۔تمام کارروائیوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کر کے رپورٹس ارسال کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مربوط کوششوں سے جلد تمام غیر قانونی افراد کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر9180/2025
کوئٹہ 09 دسمبر2025:۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور عوام نے جس اعتماد کا اظہار عام انتخابات میں کیا، وہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پوری قوت سے سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح صوبے بھر میں عام انتخابات کے دوران ن لیگ کو بھرپور پذیرائی ملی اور پارٹی نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، اسی عوامی تائید کی بنیاد پر اب لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئے گی اور ان شاءاللہ کوئٹہ شہر کا میئر اور چیئرمین بھی نون لیگ ہی سے ہوگا۔نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ شہر میں عوامی رجحان واضح طور پر مسلم لیگ (ن) کی طرف جھکاؤ ظاہر کر رہا ہے۔ لوگ بخوبی سمجھتے ہیں کہ کوئٹہ کی ترقی، شہری سہولیات کی بحالی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے وہی جماعت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے جس کا عملی کردار اورکارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور یہی طرزِ حکومت پارٹی کو دیگر جماعتوں سے ممتاز بناتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے شہری روزمرہ مشکلات، ٹریفک کے مسائل، صفائی، پانی کی قلت اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو ان مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے اور صلاحیت بھی۔ انہوں نے کارکنوں، عہدیداروں اور تنظیمی ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ انتخابی مہم کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھائیں، گھر گھر رابطے کریں اور عوام کو پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں اور شہر کے لیے تیار کردہ مضبوط پلان سے آگاہ کریں۔صوبائی مشیر نے کہا کہ کوئٹہ کا مستقبل روشن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ شہر کی قیادت ایماندار، تجربہ کار اور کارکردگی رکھنے والی جماعت کے ہاتھ میں ہو۔ انہوں نے پُراعتماد انداز میں کہا کہ ان شاءاللہ یہ ذمہ داری بھی مسلم لیگ (ن) ہی سنبھالے گی، کیونکہ کوئٹہ کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ترقی، استحکام اور خدمت کی ضمانت صرف اور صرف نون لیگ فراہم کر سکتی ہے۔
خبرنامہ نمبر9181/2025
لورالائی 9 دسمبر 2025:
انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرضلع لورالائی میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر کی سربراہی میں انسداد بد عنوانی کرپشن کے خلاف آگاہی ریلی نکالی گئی ۔جس میں تمام محکموں کے ڈسٹرکٹ ہیڈز ان کے نمائندے اینٹی کرپشن کے افسران ،سرکاری ملازمین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور ڈسٹرکٹ کونسل ہال لورالائی میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلبہ اور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی ملک اصغر عثمان، اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد گولہ اور سرکل آفیسر خلیل احمد بزدار سمیت مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
شرکائے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ بدعنوانی معاشرتی اور معاشی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کے خاتمے کے لیے اداروں اور عوام دونوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی ہی بہتر معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔دیگر مقررین نے بھی اپنے خطابات میں کرپشن کے نقصانات، اس کے تدارک کے لیے حکومتی اقدامات اور عوامی شعور کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کا دن اس عزم کی تجدید ہے کہ بدعنوانی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔سیمینار کے اختتام پر طلبہ اور نمائندگان میں آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا جبکہ شرکاء نے کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون اور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔
خبرنامہ نمبر 9182/2025
ہرنائی 9 دسمبر 2025:-
ضلع ہرنائی کے علاقے کلی زرمانہ پڑی ہارون آباد میں طویل عرصے سے درکار بلیک ٹاپ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا یہ ترقیاتی منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ کے خصوصی منظور شدہ فنڈز سے کیا گیا افتتاحی تقریب میں فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دومڑ نے اپنے دستِ مبارک سے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا اس موقع پر علاقے کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اس منصوبے کو علاقے کی ترقی، سہولت اور خوشحالی کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا تقریب میں ملک محمد رضا ترین، لوکل گورنمنٹ انجینئر عبدالطیف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام حیدر ترین، ملک ناظر شاہ پیچی، ضلعی صدر ملک منان ترین، پی ایس محمد اشرف خان دومڑ، ملک غلام جان ترین، حاجی انورالدین ترین، ماسٹر صالح محمد بنگلزئی، دیدار شاہ، ماسٹر قدیم، حاجی آصف ٹھیکیدار سمیت ضلع ہرنائی کی دیگر معزز و بااثر شخصیات نے بھی شرکت کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دومڑ نے کہا کہ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر آمدورفت میں آسانی، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی فلاح کیلئے نہایت اہم ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ حاجی نور محمد خان دومڑ کی قیادت سے ضلع ہرنائی میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے بلیک ٹاپ روڈ منصوبے کی منظوری اور آغاز کو علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کی جانب خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر 9183/2025
نصیرآباد09دسمبر2025:
نصیرآباد۔ انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اینٹی کرپشن نصیرآباد کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبد الواسع کاکڑ، ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر شہری دفاع عنایت اللہ خان بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد نیک محمد، سیاسی و سماجی رہنماء عبدالرؤف لہڑی، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مختیار احمد بہرانی سمیت تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز اور ان کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے کرپشن کے خاتمے کے موضوع پر ولولہ انگیز تقاریر پیش کیں اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ مقررین نے کرپشن کے نقصانات، اس کے معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات اور اس کے تدارک میں نوجوان نسل کے کردار کو اجاگر کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ خود احتسابی سب سے بہترین احتساب ہے کیونکہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ اس ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان ہے اور اسی یقین کے ساتھ شفافیت کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگااس قبل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نصیرآباد عبدالوحید بگٹی نے اپنے محکمے کی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دنیا کے 180 ممالک میں پاکستان اس وقت کرپشن کے لحاظ سے 135 ویں نمبر پر ہے، جو ایک تشویش ناک صورتحال ہے۔ اینٹی کرپشن ادارہ اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے مگر جب تک کرپشن دینے والا باز نہیں آتا، کرپشن کرنے والا بھی اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آئے گا۔ تمام سرکاری و نجی شعبوں سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کریں اور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نصیرآباد عبدالوحید بگٹی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات اور ضلعی افسران میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں انسدادِ کرپشن آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے شفاف پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبرنامہ نمبر9184/2025
ہرنائی09دسمبر2025:
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین نے گزشتہ روز ضلع ہرنائی میں جاری پی ایس ڈی پی (PSDP) اسکیمات کا تفصیلی دورہ کیا ، ان اسکیمات میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور لوکل گورنمنٹ شامل ہیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ متعلقہ محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے اسکیمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسکیمات کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے ۔
خبرنامہ نمبر9185/2025
تربت۔ کمیونیکیشن نیٹورک اسٹاف کیچ نے یونیسف کے تعاون سے ڈی ایچ او آفس کیچ میں قومی انسدادِ پولیو مہم ( دسمبر) کے حوالے سے صحافیوں، سول سوسائٹی نمائندوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے ساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عزیز، ڈبلیو ایچ او کے سرویلنس آفیسر ڈاکٹر ارسلان، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مرتضیٰ بلوچ، سی سی او کومنٹ اسٹاف یونیسف زوہیب حسن، ایل ایچ وی کوآرڈینیٹر صفدر حسین، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈی او پی اے ایس آئی فائیوڈیشن الطاف حسین، ایم اینڈ ای ای پی آئی کیچ دیدگ ملک اور ای پی آئی کیچ کے فوکل پرسن ظریف الیان رند سمیت دیگر افسران شریک تھے۔خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع کیچ میں بھی پولیو مہم 15 سے 19 دسمبر تک صوبے اور ملک بھر کی طرح بھرپور انداز میں چلائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد عوامی سطح پر آگاہی میں اضافہ اور ہر بچے تک انسدادِ پولیو کے قطرے پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک وائرس ہے جس سے عمر بھر کی معذوری لاحق ہوسکتی ہے، لہٰذا والدین کی ذمہ داری ہے کہ گھر پر آنے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ہر پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ جیسے ہم نے کورونا وائرس کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کے ذریعے کامیابی حاصل کی، اسی طرح اجتماعی کوششوں سے پولیو کے خاتمے کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر اپنے مشن کی تکمیل کریں گی اور کوئی بچہ حفاظتی قطرے پیئے بغیر نہیں رہے گا۔اختتامی خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی ٹیم یا ورکر کی جانب سے غفلت یا لاپرواہی سامنے آئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے ڈی سی کیچ نے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے بھی اپیل کی کہ وہ عوامی شعور کی بیداری میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ضلع کیچ کو پولیو فری بنانے کا ہدف جلد حاصل ہوسکے۔
خبر نامہ نمبر 9287/2025
کوئٹہ، 09 دسمبر 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں مائنز اونر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں صوبے میں کانکنی کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے پر وفد نے صوبائی حکومت کے دوراندیش فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔ ملاقات میں چیمبر آف مائنز کے قیام، اراضی کی فراہمی، سرمایہ کاری کے مواقع اور مائننگ سیکٹر میں درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانکنی کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینا صوبے کے معاشی استحکام، روزگار کے مواقع میں اضافے اور معدنی وسائل کے موثر استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف ورکروں کو بہتر تحفظ اور فلاحی سہولیات حاصل ہوں گی بلکہ سرمایہ کاروں کو بھی ایک مضبوط اور واضح پالیسی فریم ورک میسر آئے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مائننگ سیکٹر بلوچستان کی ترقی کا بنیادی ستون ہے اور حکومت اس شعبے میں شفافیت، جدید ٹیکنالوجی، مضبوط ریگولیشن اور بین الاقوامی معیار کی نگرانی کا نظام متعارف کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے معدنی ذخائر تک رسائی دینے کے اقدامات جاری ہیں جس سے صوبے کی معیشت کو دیرپا تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح، ان کی ورکنگ کنڈیشنز کی بہتری، حفاظتی انتظامات، صحت و سلامتی کے معیار اور ریسکیو میکانزم کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ غیر قانونی کانکنی کی روک تھام، معدنیات کے تحفظ، اور مائننگ لیز کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کی جارہی ہے، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے وفد نے چمالنگ اور دکی میں ورکرز کے لیے ریسکیو سینٹر قائم کرنے، شعبے میں اصلاحات، اور ورکروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے حکومت کی پالیسیاں “وقت کی ضرورت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے مائننگ سیکٹر میں اعتماد، استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ملاقات میں صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی، رکن صوبائی اسمبلی پرنس آغا عمر احمد زئی، اے سی ایس داخلہ، سیکرٹری مائنز، ڈی جی مائنز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔
خبرنامہ نمبر9188/2025
کوئٹہ، 09 دسمبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں شفاف طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی مضبوطی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لیے صوبائی حکومت واضح حکمتِ عملی اور مضبوط سیاسی عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس لیے اس کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اور جدید نظم و نسق کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فعال، مؤثر اور خودمختار انداز میں کام کرنے کے لیے وسیع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ اسی طرح چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم (CMIT) کو بھی نئی توانائی، مزید اختیارات اور بہتر نگرانی کے میکانزم کے ساتھ فعال کر دیا گیا ہے تاکہ سرکاری اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے سدباب کے لیے محکمانہ اصلاحات، ڈیجیٹل گورننس، سرکاری ریکارڈ کی جدید خطوط پر منتقلی، ترقیاتی منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ اور عوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری اداروں میں میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے ساتھ ساتھ بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ یا مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گڈ گورننس کے قیام کے لیے صرف حکومتی اداروں کی کارکردگی کافی نہیں، بلکہ عوامی تعاون، مؤثر نگرانی اور ذمہ دارانہ شہری کردار بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بدعنوانی کی نشاندہی کریں، حکومتی اصلاحات کا حصہ بنیں اور صوبے کو شفاف، منظم اور ترقی یافتہ بلوچستان بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور شفاف گورننس، قانون کی بالادستی اور عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے جاری اصلاحات مزید مؤثر اور مضبوط انداز میں آگے بڑھائی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر9189/2025 خضدار9 دسمبر:2025؛خضدار میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے زیرِ اہتمام سہیل الرحمٰن ہال میں عالمی اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے ایک عظیم الشان آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کے مہمانِ خصوصی کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ اور میزبان ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خضدار قاضی سفیان احمد تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ اور ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابرنے کہا کہ کرپشن ملک و قوم کے لیئے بہت بڑا نقصان ہے، یہ معاشرے کا ناسور ہے۔ اس کے خاتمے کے بغیر معاشرے کی بہتری ممکن نہیں۔ خود احتسابی سب سے ضروری ہے۔ کرپشن کے خلاف جنگ میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ دیانتداری اخلاص کو اپنا شعار بنایا جائے انہوں نے کہاکہ عوام کی بہتر رہنمائی اور ان کے ساتھ مخلصانہ کردار کہ یہ نتائج ہونے چاہیئے کہ عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ ہو ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خضدار قاضی سفیان احمد نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آگاہی پھیلانے اور اسے ختم کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، ہر شخص کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے کہا کہ کرپشن معاشرتی فساد ہے جو معاشرے کو تباہ کرتا ہے۔ اس کے خاتمے کے لیئے خود احتسابی ضروری ہے اور جنگ میں سب کو حصہ لینا ہوگا۔سیمینار سے پروفیسر انعام اللہ مینگل، پروفیسر فیض محمد حسنی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اینٹی کرپشن کے موضوع پر مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے شاندار تقریریں کیں، بہترین تقریر کرنے والوں کو کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے نقد انعامات سے نوازا۔سیمینار میں ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر، اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ، اے ڈی سی خضدار علم دین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن افضل زہری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نادر مسیح، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندے میر شہباز خان قلندرانی، پروفیسر انعام اللہ مینگل، پروفیسر فیض محمد حسنی، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کرپشن کے خاتمے کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
خبرنامہ نمبر9190/2025
شہید سکندر آباد، سوراب 09 دسمبر2025:۔
انسدادِ کرپشن ڈے کی مناسبت سے حکومتِ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے کی، جبکہ ضلعی افسران، میونسپل کونسلران، سیاسی و سماجی رہنما اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کا مقصد معاشرے میں کرپشن کے نقصانات اور شفاف طرزِ حکمرانی کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف جاری اقدامات کو سراہا اور اسے معاشرتی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے کہا کہ کرپشن صرف مالی نقصان نہیں بلکہ قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون کے ساتھ ساتھ اداروں کی مضبوطی اور قانون پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، ایڈوکیٹ منیر آزاد رودینی نے بھی اپنے خطاب میں بدعنوانی کے معاشرتی اثرات کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور ایمانداری ہی اچھی حکمرانی کی بنیاد ہیں، اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ’’زیرو ٹالرنس‘‘ پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔
خبر امہ نمبر9191/2025
گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) زراتون بی بی نے تحصیل جیوانی کے مختلف سرکاری گرلز اسکولوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں تعلیمی ماحول، تدریسی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول عبدالرحیم بازار پَلّیری میں طالبات پہلی سے پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کر رہی تھیں، جبکہ ماحول مجموعی طور پر اطمینان بخش پایا گیا۔ تاہم اسکول میں فرنیچر کی شدید کمی کی نشاندہی کی گئی جس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول خرگوشی روبار میں تدریسی عملے کی کمی واضح طور پر سامنے آئی جہاں صرف دو اساتذہ اور ایک چوکیدار/چپراسی موجود تھا، جبکہ ایک استانی اور چپراسی دونوں ہی متبادل ڈیوٹی پر تھے، جسے ڈی ای او نے افسوسناک قرار دیا۔ صفائی کے متعلق سوال پر خاتون چپراسی سے استفسار کیا گیا تو انچارج اسکول کی جانب سے غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا جس پر ڈی ای او نے اساتذہ کو نرم مزاجی اور شائستگی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ اسکول کا گراؤنڈ انتہائی گندا اور غیر منظم پایا گیا جس کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی تاکید کی گئی۔گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گنز کے دورے میں معلوم ہوا کہ اسکول میں کلاس رومز کی شدید کمی ہے، طالبات کھلے آسمان تلے اور بغیر شیلٹر کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ ڈی ای او نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری شیلٹر کی فراہمی کی سفارش کی۔دوسری جانب گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پیشُکان میں ماحول نہایت خوشگوار اور معیاری پایا گیا۔ اساتذہ شائستہ، محنتی اور سرگرم عمل تھے جبکہ اسکول کی عمارت اور گراؤنڈ صاف ستھرا اور قابلِ تعریف حالت میں موجود تھا۔ طالبات پرسکون ماحول میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں، تاہم فرنیچر کی کمی یہاں بھی درپیش ہے۔
اسی تسلسل میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پیشُکان میں بھی تدریسی ماحول انتہائی مثبت رہا، جہاں اساتذہ باحوصلہ اور سرگرم عمل نظر آئے اور طالبات مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی تھیں۔
گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کرگانی چب پیشُکان کی عمارت اچھی حالت میں موجود پائی گئی اور اساتذہ اپنی کلاسوں میں مصروفِ تدریس تھے، تاہم اس اسکول میں بھی فرنیچر کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ڈی ای او زراتون بی بی نے تمام اسکولوں میں تعلیم کے بہتر فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر فرنیچر، شیلٹر اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی سفارش کی۔
خبرنامہ نمبر9192/2025
لورالائی 9دسمبر 2025:
ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان عرف طور اوتمانخیل کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل بھی موجود تھے۔ وفد میں حاجی ستار ٹھیکدار، حاجی بختیار کبزئی، شیخ قدیر اوتمانخیل، ٹھیکدار نصیب ترہ کی، عنایت موسخیل اور اختر اوتمانخیل شامل تھے۔
حاجی طور اوتمانخیل نے عوامی سہولت کے لیے روڈ کشادہ کرنے کے منصوبے میں محکمہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی زمین پر ایس ایس پی اور دیگر متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے موقع پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر حاجی طور اوتمانخیل نے پولیس کی منشیات کے خلاف حالیہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، رات کے اوقات میں گشت اور ایس ایس پی کی خود نگرانی، عوام اور پولیس کے درمیان بہتر روابط کا مظہر ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے ایم پی اے فنڈ اور صوبائی حکومت کی جانب سے جہاں ممکن ہو، پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ باچاخان چوک روڈ کی کشادگی سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں واضح کمی آئے گی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی دکانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد اور روڈ کی توسیع کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ سے بھی تعاون کی اپیل کی جائے گی تاکہ مہاجر اڈا سے سگھر بائی پاس تک ڈبل روڈ کی تعمیر ممکن بنائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر9193/2025
گوادر: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پسنی کے طالب علموں نے پرنسپل ڈگری کالج پسنی شہزاد ہاشم سمیت کالج اسٹاف کے ساتھ گوادر پورٹ کا تفصیلی مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن گوادر پورٹ اتھارٹی قاضی نعمت اللہ، ڈائریکٹر آپریشنز منیر احمد بانا اور فنانس آفیسر عبد المالک واڈو نے طلبہ کو گوادر پورٹ، چائنا بزنس سینٹر (سی بی سی)، جی پی اے ہیڈ آفس اور ڈیسالینیشن پلانٹ کا دورہ کرایا اور تمام شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ سے ملاقات سے قبل ڈائریکٹر آپریشنز گوادر پورٹ اتھارٹی انجینئر منیر احمد بانا نے طلبہ کو گوادر پورٹ کی سرگرمیوں، آپریشنز، فری زون کی اہمیت اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران طلبہ نے پورٹ کی ورکنگ، تجارت اور ٹیکنالوجیکل ضروریات سے متعلق اہم سوالات بھی کیئے۔ جی پی اے ہیڈ آفس کانفرنس ہال میں طلبہ نے چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ سے ملاقات کی۔ چیرمین بندرگاہ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تیزی سے ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی طرف بڑھ رہی ہے، اس لیے نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدید علوم میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا آج کا دور ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ہے۔ جو قومیں جدید علوم سے دور رہتی ہیں وہ ترقی نہیں کر سکتیں۔ نقل نسلوں کو تباہ کرتی ہے اس لیے طلبہ اپنی سمت درست کریں اور ٹیکنالوجی و ٹیکنیکل تعلیم کی طرف آئیں۔ چیرمین نورالحق بلوچ نے مزید بتایا کہ جی پی اے کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کو جدید تعلیم فراہم کر رہی ہے جبکہ پہلی بیچ اعلیٰ تعلیم کے لیے چین روانہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب مستقبل کے لیے طلبہ کو آج ہی اپنی کیریئر سمت متعین کرنی ہوگی۔ چیرمین گوادر بندرگاہ نے علاقائی معاشی امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر فری زون میں قائم ہینگینگ کمپنی کو نمک کی زیادہ ضرورت ہوگی جس سے گوادر کلمت، جیونی اور پسنی کی نمک انڈسٹری کو ترقی ملے گی۔ پنجگور اور کیچ کی کھجور انڈسٹری گوادر پورٹ کے ذریعے عالمی منڈیوں میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ نوجوانوں کے لیے بزنس، ٹیکنیکل اور ٹیکنالوجی کے میدان میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران طلبہ اور چیرمین کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں طلبہ نے گوادر پورٹ، فری زون، تعلیمی مواقع اور مستقبل کے امکانات پر سوالات کیئے جن کے چیرمین نورالحق بلوچ نے تفصیل سے جوابات دیئے۔ دورے کے اختتام پر طلبہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کی کاوشوں اور رہنمائی پر چیئرمین نورالحق بلوچ اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر9194/2025
نصیرآباد09دسمبر2025
جعفرآباد۔۔۔۔۔۔گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول جعفرآباد میں پولیو آگاہی کے حوالے سے SBCC مرکوز سیمینار نہایت مؤثر انداز میں منعقد ہوا جس کا بنیادی مقصد اساتذہ کی کمیونٹی انگیجمنٹ کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مثبت رویوں کو فروغ دینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو معاشرے کے معتبر پیغام رساں اور اہم کمیونٹی موبلائزرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں ان کا کردار نہایت مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے 45 سے زائد اساتذہ کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مقامی سطح پر مانگ پیدا کرنے اور ریفیوزلز کو کم کرنے کے لیے بھرپور عزم رکھتے ہیں۔ سیمینار کے دوران مامون کاسی (Provincial EOC) اور امداد علی (CCO) نے پولیو کی اہمیت، SBCC حکمت عملی، افواہوں کا سدباب، والدین کو مؤثر طور پر شامل کرنے اور درست صحت معلومات کی فراہمی میں اساتذہ کے کردار پر جامع تکنیکی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر نعیم بگٹی (DDHO) اور مس راشدہ (DDEO) نے صحت اور تعلیم کے محکموں کے درمیان مربوط رابطہ کاری کو ریفیوزلز میں کمی اور بہتر کوریج کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ سیمینار کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام شرکاء آئندہ پولیو مہمات میں بھرپور کمیونٹی موبلائزیشن کے ذریعے اپنا فعال کردار ادا کریں گے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے پولیو فری مستقبل یقینی بنایا جاسکے۔
خبرنامہ نمبر9195/2025
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ سے ملاقات کی، جس میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد، کونسلر فیصل اللہ بخش اور نوید محمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملا بند وارڈ کے عوامی مسائل، خصوصاً بارشوں کے دوران کوہِ باتیل سے آنے والے پانی کے ریلوں سے پیدا ہونے والی مشکلات اور نکاسیِ آب کے مؤثر نظام کی تعمیر پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور متعلقہ کونسلر منگل کے روز ملا بند وارڈ کا مشترکہ دورہ کریں گے تاکہ مسائل کا موقع پر جائزہ لیا جا سکے۔
چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے اعلان کیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی، پاک بحریہ کے تعاون سے ہلالِ احمر کا سالہا سال سے بند اسپتال جلد بحال کرے گی، جس سے ملا بند اور یونین کونسل جنوبی کے ہزاروں رہائشیوں کو بنیادی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
ملاقات میں کوپک کے کنٹریکٹ ملازمین، مول ہولڈرز کے مسائل، گوادر پورٹ سے متعلق مختلف انتظامی اُمور، جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے کہا کہ گوادر میں پانی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور صورتحال مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے گوادر کے لیے 50 میگاواٹ کے علیحدہ پاور پلانٹ کی منظوری دے دی ہے، جس سے بجلی کے مسئلے کا مستقل حل ممکن ہو سکے گا۔ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین گوادر پورٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں اپنائی گئی مؤثر حکمتِ عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں چیئرمین نور الحق بلوچ گوادر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر9196/2025
کوئٹہ 9 دسمبر 2025:
وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوری روایات کے فروغ کی سیاست کرتی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما روزی خان کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبے میں متوقع بلدیاتی انتخابات، سیاسی حکمت عملی اور عوامی فلاحی پروگراموں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سردار بابا غلام رسول عمرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی عوامی حقوق کے تحفظ اور محروم طبقات کی شمولیت پر رکھی گئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی عمل کا مقصد طاقت حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کو بااختیار بنانا ہے، اور یہی وژن پاکستان پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں سے منفرد بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ کون سی جماعت حقیقی معنوں میں فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی، کیونکہ ہمارا ایجنڈا واضح، کردار شفاف اور مقصد صرف عوام کی خدمت ہے۔سردار غلام رسول عمرانی نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، روزگار کے مواقع اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پیپلز پارٹی اپنی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنائے گی۔ ملاقات کے دوران تمام رہنماوں کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ حصہ لے گی اور عوامی رابطہ مہم پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں چلائی جائے گی کیونکہ بلدیاتی نمائندوں کے مضبوط ہونے سے ہی گورننس بہتر ہوتی ہے اور ترقی کی رفتار میں اضافہ آتا ہے۔
خبرنامہ نمبر9197/2025
حب:9 دسمبر 2025:
اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی کی قیادت میں 9 دسمبر، یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں تحصیلدار حب، تحصیلدار گڈانی، نائب تحصیلدار حب، ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ و افسران، بی اینڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سمیت اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
خبرنامہ نمبر 9198/2025
لورالائی9دسمبر 2025؛ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اسماعیل منیگل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او عبدالکریم مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیئ خان کاکڑ، تحصیلدار ثناء اللہ لونی،حساس اداروں کے آفیسرز، سیکیورٹی اداروں اجلاس میں جاری منشیات أپریشنز کی تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا ک شاہکاریز ،ژزکاریز،برگانوں ،لغئی اور منارہ کے علاقوں میں کئی ایکڑ پر مشتمل (آفیون )اور بھنگ کی فصلیں تلف کی گئیں کاروائی کے دوران پانی کے بور بندکیے گئے سمرسیبل اور سولر پینلزضبط کیے گئےجبکہ زیر استعمال ٹھکانوں کو مسمار بھی کردیا گیا اور جبکہ تحصیل میختر میں چرس 27ایکڑز کاشت تلف کیا گیاہے اور باقی سروے کے مطابق 19 ایکڑز افیون کی کاشت کو بھی جلد تلف کیا جائے گا جس کے لیے باقاعدہ کیمٹی تشکیل دے دی گئی ہے اجلاس میں ضلع لورالائی کی امن و امان، مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال سمت منشیات کی کاشت کے حوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ منشیات کے خلاف جنگ صرف کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ معاشرۓ کے ہر فرد اور طبقے کی مشترکہ ذمہ داری ہے منشیات ایک مہلک زہر ہے جو فرد خاندان اور معاشرتی اقدارکو کھوکھلاکردیتا ہے ایسے علاقے جہاں منشیات کی کاشت ہوتی ہے وہاں لوگ رفتہ رفتہ اسی لعنت کا شکار ہوجاتے ہیں جو معاشرتی تباہی کا سبب بنتاہےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسماعیل منیگل نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی کاشت کاری اور اس کے کاروبار کو مکمل طورپر ختم کرنے کے لیے تمام محکموں کو مشترکہ حکمت عملی اور مربوط اپریشنز کے ساتھ کام کرنا ہوگا تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر ادا کرتے ہوۓ مشینری اسپرۓ اوردیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی تاکہ کاشت کے علاقوں کی بروقت نشاندہی اور تلفی ممکن ہوسکےانہوں نے کہا کہ ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے انہوں نے
تمام اداروں اور ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان باہمی کوآرڈینیشن ضروری ہے اور مسائل اور مشکلات کے حل پر تمام متعلقہ محکموں کو غیر ضروری کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا بروقت حل نکالا جائے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن ناگزیر ہے
خبر نامہنمبر9199/2025
حب 9 دسمبر 2025:
ضلع حب میں ماسٹر پلان کے تحت جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم گچکی کی زیر نگرانی حب شہر میں وسیع پیمانے پر کارروائی کی گئی، جس میں برسوں سے قائم مختلف تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سےکیے گئے اس آپریشن میں اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم، میونسپل کارپوریشن عملہ اور پولیس فورس نے حصہ لیا۔ مشینری کی مدد سے راہ گزر بند کرنے والی دیواریں، شیڈز، تھڑے، ٹھیلے اور دیگر تعمیرات کو مسمار کیا گیا تاکہ ماسٹر پلان کے تحت سڑکوں کی کشادگی، سیوریج لائنز، ڈرینیج سسٹم اور دیگر شہری سہولیات کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔اسسٹنٹ کمشنر مہیم گچکی نے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان حب شہر کے مستقبل کا نقشہ بدلنے جا رہا ہے، اس لیے کسی کو بھی عوامی مفاد کے بڑے منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر ٹریفک نظام، جدید انفراسٹرکچر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے باعث نہ صرف ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہوتے ہیں بلکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے واضح ہدایات ہیں کہ ماسٹر پلان کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو بلا تفریق ہٹایا جائے۔
خبرنامہ نمبر9200/2025
کوئٹہ 11 جون2025: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے بلوچستان پورے خطے میں اپنے جغرافیائی محل وقوع اور قیمتی معدنیات کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے. یہ بات یقینی ہے کہ مائنگ سیکٹر کو وفاقی سطح پر انڈسٹری کا درجہ دیکر ہی مائنز مالکان کے تمام دیرینہ مسئلے فوری طور پر حل ہو جائیں گے. اس سلسلے میں بلوچستان کے مائنز مالکان کو تمام ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صوبے سے شدید غربت اور بےروزگار کا خاتمہ ممکن ہو سکے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام انٹرنیشنل اور نیشنل سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے. ہم دستیاب معدنیات و وسائل کو بروئے کار لار کو ملک اور صوبے کو معاشی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر بہروز ریکی اور سید فتح شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، مائنز مالکان کے جان ومال کا تحفظ، حکومت کی جانب سے ضروری سہولیات کی فراہمی اور مائنز مالکان کو قرضوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے بھر کے تاجروں، صنعتکاروں اور مائنز مالکان کیلئے تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے نتیجے صوبہ میں مجموعی طور پر زندگی کا معیار بلند ہوگا اور لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر ہونگے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ میں ہر فورم پر اپنے تاجروں، صنعتکاروں اور مائنر مالکان کیلئے بھرپور آواز اٹھاتا ہوں. میری مسلسل خواہش اور کوشش یہی رہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے راہ ہموار کروں. میر بہروز ریکی نے مائنر مالکان کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے اور تاجروں کیلئے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے رکھنے پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا.
خبرنامہ نمبر9201/2025
چمن 9 دسمبر 2025:
اے سی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے عوامی صحت عامہ کے تحفظ کے پیش نظر شہر میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے شہر میں قصائیوں، نانبائیوں اور جنرل سٹورز اور دیگر ضروری خوراکی مصنوعات کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ عوام کو معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے پاسداری کے عین مطابق سرکاری نرخ نامے صفائی ستھرائی اور سیفٹی پریکاشنز اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات اٹھا رہی ہیں اس دورے کے دوران اے سی چمن نے تمام دکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خاص طور پر گوشت کی تازگی، اس کے سٹور کرنے کے طریقوں، دکانوں کی صفائی ستھرائی، کیڑے مکوڑوں سے تحفظ کے انتظامات، اور فروخت کے عمومی ماحول کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے قصائیوں کے دکانوں کے معائنے کے دوران حفظان صحت کے سنگین خلاف ورزیوں جس میں گندا پانی نکاسی کے نظام کا نہ ہونا، گوشت کو محفوظ طریقے سے نہ رکھنا، اور دکانوں کی ناقص صفائی جیسے مسائل دیکھے گئے۔ ان خلاف ورزیوں پر اے سی چمن نے متعلقہ قصائیوں کو سخت تنبیہ کی اور فوری طور پر دکانیں سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان پر مقررہ ضابطوں کے مطابق جرمانے بھی عائد کیے گئے انہوں نے قصائیوں کو ہفتہ میں دو دن گوشت کی بندش کا حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منگل اور بدھ کو تمام قصائیوں کی دکانیں لازمی طور پر بند رکھی جائیں۔ یہ اقدام گوشت کی مارکیٹ میں صفائی، دکانوں کی بنیادی مرمت اور حفظان صحت کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے درکار وقت فراہم کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے نانبائیوں اور جنرل سٹورز کے معائنے کے دوران بھی خامیوں کو پوائنٹ آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، دیگر خوراکی اجناس اور سامان کو صاف اور محفوظ جگہ پر رکھنے، دکانوں کو روزانہ کی بنیاد پر صاف رکھنے اور ماحول دوست تھیلے استعمال کرنے کی ہدایات دی گئیں دکانداروں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزیوں پر وارننگ دی گئی۔
خبرنامہ نمبر 9202/2025
چمن 9 دسمبر 2025:
ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز کے لیے منعقدہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد حنیف بنگلزئی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام تعلیمی اداروں کے انتظامی اور تدریسی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے سربراہان ادارہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیا اور کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔مہمانوں نے تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کرنے والے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز اپنے اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ تربیتی پروگرام کے اختتام پر ڈی سی چمن اور ڈی ای او نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں مزید برآں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے ڈی ای او عبدا لقدوس اچکزئی کے ہمراہ کیڈٹ اور بی آر سی کالجز میں داخلہ کیلئے تیاری کے حوالے سے تربیتی کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور طلباء کی اپنی پڑھائی اور تربیت پر سنجیدگی سے مشغول رہنے اور اساتذہ کی محنت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کی ذہنی فکری راہنمائی کریں انہوں نے ساتھ ہی فنی تربیت گاہ کا بھی دورہ کیا طلباء نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے مہمانوں سے خوب داد حاصل کیا
خبرنامہ نمبر9203/2025
ہرنائی:ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی ، ونگ کمانڈر 81 ہرنائی ارباب علی خان نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات کا دورہ کیا ۔ اس دوران پی ایچ ای، بی اینڈ آر، ایریگیشن اور لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کے افسران سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا معیار ہر صورت بہتر اور شفاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکیمات کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور کسی بھی سطح پر غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں، اس لیے تمام محکمے سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو تاکید کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ صرف عوام کے ریلیف کا سبب بنتی ہے بلکہ حکومتی کارکردگی کو بھی مزید مؤثر بناتی ہے۔ انہوں نے موقع پر مختلف ہدایات جاری کیں اور اطمینان کا اظہار کیا کہ اگر تمام محکمے اسی جذبے سے کام کرتے رہے تو علاقے میں جاری ترقیاتی کام جلد پایۂ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔
Recasted
خبرنامہ نمبر9186/2025
کوئٹہ 09 دسمبر 2025: پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالمجید بادینی نے کہا ہے کہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔ بدعنوانی کی وجہ سے ملکی ترقی کا پہیہ رک جاتا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے مضبوط احتسابی عمل ہی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے زیر اہتمام عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ بخاری، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان آفریدی، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نصیب اللہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے تمام افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ہم سب نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کا تحفظ ایک بھاری ذمہ داری ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں اور ہم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔ محکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ محکمے کی کارکردگی سے صوبے میں بدعنوانی کی شرح میں خاطرخواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ محکمے نے عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں عوام اور حکومت بہتر انداز میں مل کر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ اینٹی کرپشن کی خواہش ہے کہ بے داغ اور دیانت دار افسران کو ترجیح دی جائے اور شفاف و موثر احتساب کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر یومِ انسدادِ بدعنوانی منانے کا مقصد نظامِ حکومت کو شفاف اور دیانت داری سے چلانا ہے۔ دن کی مناسبت سے پورے صوبے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ عوام میں بدعنوانی کے خلاف زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جاسکے۔ نصیب اللہ کاکڑ نے مزید کہا کہ بحیثیتِ قوم یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جہاں بھی بدعنوانی ہو، اس کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں تک پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے نوازا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو دیانت دار ہاتھوں کے ذریعے استعمال کیا جائے تاکہ صوبے میں ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
خبرنامہ نمبر9204/2025
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی خصوصی شرکت کے ساتھ گوادر فش ہاربر میں مول ہولڈرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کی۔ اجلاس گوادر فش ہاربر کم منی پورٹ کے ہیڈ آفس میں ہوا اور اس میں مول ہولڈرز کے علاوہ گوادر پورٹ کے ڈائریکٹر آپریشن انجینئر منیر احمد بانا، فش ہاربر کم منی پورٹ کے آفیسرز انچارج انجینئر لیاقت بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران مول ہولڈرز نے فش ہاربر مول سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے، جن میں صفائی کے امور، چھت و فرش کی مرمت، مول ہولڈرز کے لیے دفاتر کی تعمیر اور دیگر تکنیکی و انتظامی مسائل شامل تھے۔ شرکاء نے مسائل کے حل کے لیے تفصیلی گفتگو کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جی پی اے کے ڈائریکٹر آپریشن انجینئر منیر احمد بانا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں گوادر فش ہاربر کے او آئی سی انجینئر لیاقت بلوچ سمیت مول ہولڈرز کے تین ممبرز بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی مول کی صفائی اور دیگر ضروری امور کی نگرانی کرے گی۔
چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ فش ہاربر کی چھت اور دیگر مرمتی کاموں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جمعتہ المبارک کے روز فش ہاربر کے ملازمین کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے تاکہ کام کی رفتار میں رکاوٹ نہ آئے۔ علاوہ ازیں، چیرمین نے زیرِ زمین سمندر میں موجود رکاوٹ کے مقام پر روشنی نصب کرنے اور اسے روشن رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
خبرنامہ نمبر9205/2025
زیارت 09دسمبر 2025 : ایس پی زیارت محمد آیاز موسیٰ خیل نےعوامی مسائل سننے کے لیے پولیس تھانہ زیارت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر قبائلی عمائدین، معتبرین، انجمن تاجران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے بنیادی مسائل، امن و امان اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔
ایس پی زیارت نے بردباری اور سنجیدگی سے تمام مسائل کو سنا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
ایس پی زیارت نے کہا کہ پولیس کا مقصد خدمت ہے، زیارت ایک پرامن علاقہ محکمہ پولیس امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گی، زیارت اہل بلوچستان کا مشترکہ گھر ان کی بنیادی مسائل حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے عوام پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور عوام کی خوشحالی ہی ان کی ترجیح ہے۔
خبرنامہ نمبر9206/2025
لورالائی،09 دسمبر 2025:
موضوع،کرپشن کے خلاف جنگ پوری قوم کے سنگ
انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ حال میں انٹی کرپشن کے زیر اہتمام منعقد سیمنار زیرصدارت ایڈیشنل کمشنر لورالائی اعجاز احمد میں منعقد ہوا.
پروگرام میں ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان ،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن خالد احمد گولہ، اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم اور ضلعی افیسران نے شریک کی۔
خبرنامہ نمبر9207/2025
موسیٰ خیل09 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر رزاق خجک کی زیر صدارت حکومتِ بلوچستان کے احکامات کی تعمیل میں آج ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس فٹسال گراؤنڈ میں ایک کامیاب کھلی کچہری/جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنانا تھا۔کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ ، اسسٹنٹ کمشنر درگ گل نواز 67 ونگ ژوب ملیشیاء کے نمائندے، سول سوسائٹی کے اراکین، انجمن تاجران، علاقے کے عمائدین، علماء کرام، اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔عوام نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جن میں صحت ، تعلیم ، سڑکیں ، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی امور شامل تھے۔
اس کے علاوہ شرکاء نے بلوچستان اسپشل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو (BSDI – Balochistan Special Development Initiative) کے حوالے سے اپنی اہم تجاویز اور آراء بھی پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ان تجاویز کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ ان کو ضروری کارروائی کے لیے اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام شکایات کو نہایت غور سے سنا۔ جو مسائل فوری حل طلب تھے، انہیں موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ دیگر پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر وقت عوامی خدمت کے لیے تیار ہے اور ایسی کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے جاری رہے گا تاکہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تجاویز، خصوصاً BSDI کے حوالے سے، علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گی۔
علاقے کے لوگوں نے کھلی کچہری کے کامیاب انعقاد اور عوامی مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر حکومتِ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کا شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔
خبرنامہ نمبر 9208/2025
کوئٹہ، 09 دسمبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے مرکزی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی نے ملاقات کی، جس میں لیبر پالیسی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لیبر پالیسی اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جبکہ دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مزدور صوبے کی ترقی میں بنیادی کردار رکھتے ہیں اور صوبائی حکومت ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے فیڈریشن کے چیئرمین نے جاری ہدایات اور اقدامات پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر 9209/2025
کوئٹہ، 09 دسمبر۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر میں پرائس کنٹرول، ممنوعہ پلاسٹک بیگز، تجاوزات، گیس کمپریسرز اور غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن سٹی، صدر، کچلاک اور سریاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا۔ کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ کی نگرانی میں کی گئیں۔ان کارروائیوں کے دوران 120 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی پر 25 افراد گرفتار جبکہ 15 افراد جیل منتقل کردیا گیا اس کے علاوہ 08 غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور07 دکانیں سیل کرکے 40 کلو پلاسٹک بیگز اور 133 گیس کمپریسر قبضہ میں لے لیے گئے اس موقع پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی صحت اور سیکیورٹی کے پیش نظر ایسے بلا امتیاز اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قانون شکنی کی نشاندہی میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ شہر میں بہتر ماحول اور محفوظ فضا کو یقینی بنایا جاسکے۔







