20th-November-2025

خبرنامہ نمبر8768/2025
کوئٹہ، 20 نومبر2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹرین کاکس بلوچستان محترمہ غزالہ گولہ کی سربراہی میں ڈبلیو پی سی کی خواتین اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں خواتین کو بااختیار بنانے، فلاح و بہبود کے اقدامات اور متعلقہ تجاویز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران خواتین کی ترقی اور نمائندگی کو مؤثر بنانے کے لیے ویمن پارلیمنٹرین کاکس بلوچستان کے لیے خصوصی انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد خواتین اراکین کے پارلیمانی کردار، قانون سازی اور خواتین سے متعلق پالیسیوں کو مزید مضبوط بنانا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویمن پارلیمنٹرین کاکس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی قیادت اور فیصلہ سازی میں مؤثر شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کے سیاسی، سماجی اور معاشی کردار کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے وزیر اعلیٰ نے خواتین اراکین اسمبلی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون سازی، عوامی مفاد عامہ کے لیے اقدامات اور صوبے کی مجموعی ترقی میں خواتین اراکین اسمبلی کا متحرک کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خواتین اراکین کی تجاویز کو بجٹ اور پالیسی سازی میں بھرپور طور پر شامل کیا جائے گا تاکہ پالیسیوں میں خواتین کی ضروریات اور ترجیحات عملی طور پر جھلک سکیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ویمن پارلیمنٹرین کاکس کو مضبوط بنانے سے صوبے میں خواتین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور اس سے نہ صرف خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوگا بلکہ ترقیاتی عمل میں ان کا کردار بھی مزید مؤثر ہوگا

خبرنا مہ نمبر8769/2025
کوئٹہ20 نومبر:2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے وسائل کم مگر مسائل زیادہ ہیں. موجودہ حکومت کو صوبے میں بےشمار مسائل کے ساتھ محدود وسائل میں توازن قائم کرنے میں ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں اپنے تمام ڈیپارٹمنٹس کو مستحکم بنانے اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے غریب عوام کو مستفید کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنر ہاؤس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کلچر زرین مگسی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند سمیت کوئٹہ سے خروٹی قوم کے سربراہ ملک سید میر خروٹی اور ژوب ڈسٹرکٹ سے مسلم لیگ نون کے سلیم خان مندوخیل کی قیادت میں مختلف وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہی. صوبے کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی کو یقینی بنانے کے حوالے سے حکومت کا عزم بہت واضح ہے۔ گورنر مندوخیل نے گورننس میں شفافیت، ذمہ داری اور جوابدہی کی اہمیت کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی میں عوامی شرکت کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں بھی عوام کئی بنیادی مسائل سے دوچار ہیں جن کے پائیدار حل کیلئے تمام وسائل کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے. گورنر مندوخیل نے دونوں وفود کو درپیش مشکلات کے دیرپا حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا.

خبرنامہ نمبر8770/2025
کوئٹہ 20 نومبر 2025
عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق آج قائم مقام چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عدالت عالیہ کے تمام معزز جج صاحبان اور رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبر لیبر اپیلیٹ ٹریبونل نوروز خان مینگل مرحوم کی وفات پر لواحقین سے گہرے دکھ رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ مرحوم جو کہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان کی خدمات کے تناظر میں بھی ان کے کردار کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آخر میں تعزیتی قرار داد کے زریعے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور اواحقین کو اس نا قابل تلافی نقصان پر دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔

خبرنامہ نمبر8771/2025
کوئٹہ 20 نومبر 2025
عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق آج قائم مقام چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عدالت عالیہ کے تمام معزز جج صاحبان اور رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبر لیبر اپیلیٹ ٹریبونل نوروز خان مینگل مرحوم کی وفات پر لواحقین سے گہرے دکھ رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ مرحوم جو کہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان کی خدمات کے تناظر میں بھی ان کے کردار کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آخر میں تعزیتی قرار داد کے زریعے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور اواحقین کو اس نا قابل تلافی نقصان پر دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔

خبرنامہ نمبر8772/2025
کوئیٹہ ۔ 20 نومبر 2025
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیر صدارت بلوچستان سوشیو اکنامک ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس کے روڈ سیکٹر فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر بلوچستان سوشیو اکنامک ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس شہزاد حسن جعفر چیف انجینئر قلات خضدار زون جی ایم زہری چیف انجینئر لورالائی ژوب زون قاضی نور الحق چیف انجینئر رخشاں مکران زون خلیل الرحمٰن اچکزئی چیف انجینئر سبی زون زبیر احمد کھوسہ کے علاؤہ قلات خضدار زون لورالائی ژوب زون مکران رخشاں زون اور سبی زون کے ضلعی انجینئرز آفیسران نے شرکت کی اجلاس کو روڈ سیکٹر فیز ٹو کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مالی سال کے اندر وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ان منصوبوں کی تکمیل سے یہ علاقے ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہونگے ان علاقوں کا رابطہ آسانی سے شہروں کے ساتھ ہوگا جسکا فاہدہ ان علاقوں میں رہنے والے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو ہوگا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بدولت صوبے میں ترقی اور خوشحالی آہیگی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہونگے

خبرنامہ نمبر8773/2025
قلات ۔ہینڈآئوٹ
ترجمان ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں عوام الناس کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ ضلع قلات میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث قلات کے لوگوں کو درپیش مسائل سے باخبررہنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک موبائل نمبر دیاگیا ہے جس پرلوگ اپنے مسائل بزریعہ میسج درج کراسکتے ہیں تاکہ آپکے مسائل کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات بروقت اقدامات اٹھاسکے۔عوام الناس سے اپیل کی گئ ہے کہ اپنے جائز مسائل اس نمبر پر بزریعہ ٹیکسٹ میسج درج کرائیں۔۔
0336 9953125

خبرنامہ نمبر8774/2025
کوئٹہ، 20 نومبر2025۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں قیمتوں کے کنٹرول، پلاسٹک بیگز کے استعمال، ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف بازاروں اور علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران متعدد خلاف ورزیوں پر فوری کارروائیاں کیں۔ان کارروائیوں کے دوران 77 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا، 9 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 افراد کو موقع پر سزا دیتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 غیرقانونی منی پیٹرول پمپس اور 2 دکانیں سیل کر دی گئیں، جب کہ 25 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ مجموعی طور پر 42 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی سہولت، منصفانہ نرخوں کی فراہمی اور ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔ شہر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہوں گی اور کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر8775/2025
بلوچستان انجینئرنگ ایسوسی ایشن کے سینیئر رہنما سپریٹنڈنگ انجینئر خاران سرکل انجینئر عادل نصیر غلزئی کی جانب سےبلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسـرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انصاف پینل آفیسـرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن کی بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے انجینئر عادل نصیر غلزئی نے اپنے ایک تہینتی بیان میں بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسـرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انصاف پینل کے صدر امیر حمزہ محمد شہی ،جرنل سیکرٹری ولی کاکڑ اور انکی کابینہ کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ انصاف پینل حسب روایت نہ صرف بلوچستان سول سیکرٹریٹ ملازمین بلکہ بلوچستان بھر کے ملازمین کے فلاح و بہبود و ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے اپنے تمام تر توانائیاں بروکار لائیں گے اور ملازمین کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

خبرنامہ نمبر8776/2025
لورالائی 20 نومبر 2025 :
وزیراعلیٰ بلوچستان کا فوری اور مثالی اقدام، گرینڈ جرگہ میں اسکول بس کی منظوری کے چار گھنٹے بعد حوالگی
گرینڈ جرگہ لورالائی کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لورالائی کی پرنسپل نے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبا کے لیے اسکول بس کی فوری ضرورت کا مؤثر انداز میں مطالبہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس مطالبے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی اسکول بس کی منظوری دی، جس کے صرف چار گھنٹے بعد بس اسکول انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔یہ بس “چیف منسٹر بلوچستان انیشی ایٹو فار ٹرانسپورٹ آف آل اسٹوڈنٹس اینڈ ٹیچرز” کے تحت فراہم کی گئی، جس کا مقصد طلبا و اساتذہ کو محفوظ، باعزت اور باقاعدہ سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔
اس موقع پر مقامی انتظامیہ، تعلیمی عملہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے وزیراعلیٰ کے اس فوری اور عوام دوست فیصلے کو سراہا۔
مقامی حلقوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان کے تعلیم سے وابستہ سنجیدہ عزم اور فوری عملدرآمد کی بہترین مثال ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف طلبا کی حاضری میں بہتری آئے گی بلکہ تعلیم تک رسائی میں درپیش مشکلات بھی کم ہوں گی۔
حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر8777/2025
کوئٹہ 20 نومبر2025: صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ کیپٹن(ر) عمران شوکت، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ/ڈی آر او مہراللہ بادینی، ایس ایس پی آپریشن کیپٹن(ر) محمد آصف خان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلعی الیکشن کمشنر نذیر حریفال، ایس پی سیکیورٹی نعیم اچکزئی سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کے دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے مجموعی انتظامات، سیکیورٹی اقدامات، پولنگ اسٹیشنز، پولنگ اسکیم، انتخابی سامان کی ترسیل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ/ڈی آر او نے انتخابات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں۔صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ صاف، شفاف اور پرامن الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی تاکہ بلدیاتی انتخابات بلاخلل اور پرامن ماحول میں منعقد کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی اور ضروری سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اور پولیس باہمی رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کریں گے، تاکہ شہریوں کو ایک محفوظ اور پُرامن ماحول میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر8778/2025
ڈی پی آر، جامعہ بلوچستان 20 نومبر 2025:
جامعہ بلوچستان کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیوکیمسٹری میں سائنس ایگزیبیشن اور ماڈل مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے سائنسی ماڈلز اور تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی تھے۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا، طلبہ سے بات چیت کی اور ان کی محنت، جدتِ فکر اور سائنسی مہارت کو سراہا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے طلبہ کو عملی اور تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔تقریب کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد جاوید تھے، جبکہ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف حسنی نے طلبہ کی کامیابیوں پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ میں سائنسی رجحان اور تحقیق کی جانب دلچسپی پیدا کرتی ہیں۔ڈائریکٹر کیو اے اے ڈی ڈاکٹر آصف سجاد، ڈاکٹر محمد سہیل، فیکلٹی ممبران اور پی آر او محمد صادق نے بھی نمائش میں شرکت کی اور طلبہ کے تیار کردہ ماڈلز کی تعریف کی۔ شرکائے تقریب کے مطابق اس نوعیت کی علمی سرگرمیاں طلبہ میں اعتماد، ٹیم ورک اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مرکزی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حرا۔دوسری پوزیشن مختار احمد۔تیسری پوزیشن ذیشان احمد
دوسری کیٹیگری میںپہلی پوزیشن آفتاب۔دوسری پوزیشن۔سعید احمد۔تیسری پوزیشن تیمور احمد،تقریب اختتامی کلمات کے ساتھ اس عزم پر ختم ہوئی کہ جامعہ آئندہ بھی طلبہ کو سائنسی سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

خبرنامہ نمبر8779/2025
کوئٹہ۔ سیکرٹری ثقافت بلوچستان حمیداللہ خان ناصر نے کہا ہے کہ ادیب اور شعرا کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اپنے قلم کی طاقت سے معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف لڑتے ہیں۔ ایک راہنماء ادیب اور شاعر وہ شخص ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے عوام کو تعلیم دے رہا ہوتا ہے بلکہ انہیں سماجی برائیوں کیخلاف نبردآزما ہونے کیلیے تیار کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رائیٹرز فورم کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا وفد نے چیف آرگنائزر پروفیسر انور زیب کی سربراہی میں سیکریٹری ثقافت حمیداللہ خان ناصر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں فورم کے سینیر ممبران سائر عزیز ,حیدر آتش, بابل نسیم شامل تھے۔ وفد نے سیکریٹری ثقافت کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر چیف آرگنائزر نے انہیں فورم کے قیام کے مقصد سے آگاہ کیا۔اس کے بعد فورم کی جانب سے دی گئی چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔سیکرٹری ثقافت نے کہا کہ فورم کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود مطالبات کا بغور جائزہ لے کر قابل عمل حل تلاش کریں گے۔انہوں نے وفد کو مسائل کوحل کرنے کی بھرپور یقین دھانی کرائی۔آخر میں وفد نے سیکریٹری ثقافت کا شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر8780/2025
قلات۔ محکمہ تعلیم قلات کے 91 عارضی آسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق DRC ڈسترکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت منعقدہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمدنورزئی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل فرزانہ احمدزئی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کے نمائندہ نجم جونیئر کلرک محکمہ تعلیم قلات زبیر احمد جونیئر کلرک امان اللہ سپرنٹنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی نے شرکت کی۔اجلاس میں شارٹ لسٹڈ امیدوار کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔کمیٹی ممبران شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کے اصل شناختی کارڈز اور تعلیمی اسناد چیک کیئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے کہاکہ محکمہ تعلیم قلات کے اساتذہ کے عارضی بھرتیوں پر میرٹ کو یقینی بنایا جارہاہے کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیاجائیگا اساتذہ کے تعیناتیوں سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسلہ حل ہوگا اور بچے بہتر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

خبرنامہ نمبر8781/2025
Quetta, November 20:
Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Bilal Khan Kakar, has said that under the leadership of Chief Minister Mir Sarfaraz Bugti, the provincial government is taking all possible measures to provide employment and development opportunities to the youth. He stated that the youth of Balochistan are the province’s bright future, and equipping them with international-standard skills along with access to investment and market opportunities is among the government’s top priorities.
He expressed these views while addressing a meeting regarding preparations for the upcoming job fair at BUITEMS (Balochistan University of Information Technology, Engineering and Management Sciences), followed by a scholarship related ceremony. BUITEMS Registrar Dr. Ehsan Achakzai and other officials were also present on the occasion.
Bilal Khan Kakar said that the BBoIT is actively engaged in promoting investment and boosting economic activities in the province. As part of these efforts, BBoIT will be participating as an official partner and sponsor in the BUITEMS Job Fair.
He stated that the purpose of participating in this job fair is not only to provide employment opportunities to the youth but also to connect them directly with industries and investors, enabling students to gain awareness of market requirements and explore new career prospects at provincial and national levels.
The Vice Chairman added that increased investment in the province will bring economic stability and create more avenues for the local workforce to utilize their capabilities effectively. Strengthening collaboration between academic institutions and the industrial sector is essential to prepare the youth according to modern demands, and the Investment Board is playing a key role in this regard.
During the meeting, BUITEMS management gave a detailed briefing on the preparations for the job fair and the opportunities being offered by various organizations for students. The participants expressed their commitment to ensuring more employment avenues for the youth of Balochistan through such initiatives.

خبرنامہ نمبر8782/2025
کوئٹہ20نومبر2025:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ سے معروف اینڈروجولوجسٹ اور واٹر ریسورس ایڈوائزر Dr. Andreas de Jong نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کے آبی وسائل، گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ، اور پانی کے پائیدار استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اینڈریاس ڈی یونگ نے کوئٹہ میں پانی کی کمی، زیرِ زمین پانی کی تیزی سے گرتی ہوئی سطح اور مستقبل میں درپیش ممکنہ چیلنجز پر اپنی تکنیکی آراء پیش کیں۔ انہوں نے عالمی ماڈلز اور سائنسی تحقیق کی روشنی میں ایسے اقدامات کی نشاندہی کی جو کوئٹہ کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں، جن میں اسمارٹ واٹر مینجمنٹ، ریچارج سسٹمز کی بہتری، اور پانی کے استعمال میں نظم و ضبط شامل ہیں۔کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے شہر میں آبی وسائل سے متعلق جاری اقدامات، اربن واٹر سیکیورٹی پالیسی، اور ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات سے ڈاکٹر ڈی یونگ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سائنسی بنیادوں پر پالیسی سازی ناگزیر ہے، اور اس سلسلے میں بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت انتہائی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ملاقات میں ممکنہ مشترکہ منصوبوں، تکنیکی تعاون، مستقبل کی ورکشاپس اور علاقے کے لیے ایک جامع واٹر ریفارم پلان کی تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔کمشنر کوئٹہ نے ڈاکٹر اینڈریاس ڈی یونگ کی تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔

خبرنامہ نمبر8783/2025
زیارت 20اکتوبر 2025:
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادرکے احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول احمد ون یونین کونسل سارومیں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑکی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاکھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ افسران اوریونین کونسل ساروکے قبائلی عمائدین اور بڑی تعدادکےمختلف مکاتب فکر کےبڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پربڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں جن مسائل کا ضلعی انتظامیہ سے تعلق تھا ان پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور جو مسائل ہائراتھارٹیز سے تعلق رکھتے تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس کے لیے ہائر اتھارٹیزکو لکھا جائے گاڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنے کہاکہ عوامی مسائل کا دراک ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے عوامی مفادات کا تحفظ کریں گے عوام کو روزمرہ زندگی کی تمام بنیادی سھولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور زندگی کی تمام شعبہ جات کی فعالیت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع زیارت میں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے ضلع زیارت کو امن وامان کی راہ پر گامزن کردیا ہے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہر فورم پر اپنے مسائل کی نشاندہی کریں ہم پوری کمٹمنٹ سے ان کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا اصل مقصدعوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے حکومت آف بلوچستان کے واضح احکامات ہے کہ عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور عوام کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جائیں ان کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کے مسائل کا ادراک ہے انہوں نے کہا کہ جو مسائل دفاتر میں حل ہوسکتے ہین ان کو دفتر میں حل کریں گے جو عوام کے عام مسائل ہے ان کو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ان کے مسائل سن کر ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر8784/2025
کوہلو 20 نومبر 2025۔۔۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے لوکل سرٹیفیکٹ کے نئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کبیر مزاری ،رسالدار میجر شیر محمد مری، وڈیرہ رب نواز سمیت سرکاری افسران و قبائلی عمائدین نے شرکت کی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفیکٹ سسٹم کا آغاز عوام کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ایک اہم کوشش ہے جس سے ضلعی انتظامیہ کے امور میں مزید بہتری آئے گی اور شہریوں کو ان کے بنیادی دستاویزی حقوق بہتر انداز میں میسر آئیں گے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اب لوکل سرٹیفیکٹ کے اجراء میں مکمل شفافیت، درست معلومات اور دستاویزات کی لازمی تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سسٹم سے شفافیت، آسانی اور تیز رفتار سہولت فراہم ہوگی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مکمل اور درست معلومات فراہم کریں تاکہ انہیں بروقت سہولت مل سکیں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ لوکل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کریں اور مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کمپیوٹرائزڈ لوکل برانچ سے رجوع کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے کوہلو کے مقامی شہری لوکل سرٹیفیکٹ کے اجراء کے لئے والدین کے شناختی کارڈ، ب فارم ، امیدوار کی تعلیمی اسناد، ڈپلکیٹ سرٹیفیکٹ کی صورت میں ایف آئی آر اور متعلقہ یونین کونسل سے تصدیق شدہ دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ برانچ سے رجوع کریں۔ ۔

خبرنامہ نمبر8786/2025
20 نومبر 2025۔
بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی زیر صدارت ” بلوچستان زرعی انکم ٹیکس رولز 2025 ” کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دیگر شرکاء میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سیلم احمد کھوسہ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل خان جمالی، صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمبر خان دشتی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو 111 بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری ریونیو وریندر لعل و دیگر متعلقہ لوگ شامل تھے، اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اور جائزہ کمیٹی کے دیگر ممبران کو بلوچستان زرعی انکم ٹیکس نظام کے حوالے سے سیکرٹری وریندر لعل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری سال 2000 ہوئی اور بلوچستان میں امسال ان رولز میں ترامیم کے بعد بلوچستان زرعی انکم ٹیکس رولز 2025 کی منظوری کابینہ نے دی، ٹیکس نظام سے متعلقہ قوانین اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری ریونیو نے مزید کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کی اہمیت اور افادیت سے نہ صرف بلوچستان کے آمدنی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ ان ٹیکسوں کی وصولی سے ملکی معیشت پر پڑنے والے بہتر اثرات کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ، اس موقع پر صوبائی وزراء و دیگر اراکین نے زرعی انکم ٹیکس، زمینداروں کو اس حوالے سے درپیش مسائل و متعلقہ امور میں بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیے اور انہوں نے بات کا اعادہ کیا کہ اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں دیگر اہم امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

خبرنامہ نمبر 8787/2025
لورالائی 20نومبر 2025: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن منشیات سے پاک بلوچستان صحت مند معاشرے کی ضمانت پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لورالائی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ملک محمد اصغر،ڈی ایس پی کریم مندوخیل،اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر میختریحیی خان کاکڑ تحصیلدار ثناء اللہ لونی، محکمہ پولیس، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوری اور اسسٹنٹ کمشنر میختراور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران نےاجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ لورالائی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے تحصیلوں میں منشیات کے خاتمے غیرقانونی بورنگ افغان باشندوں اور پوست کی کاشت کے خلاف مدثر کاروائی کی جاۓ گی ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کاروائی وزیراعلی بلوچستان کے عملی نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے انتظامہ نے واضح کیا کہ اس طرح کے أپریشنز آئند بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ معاشرے کو منشیات کے زہر سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے اور جو اس غیر قانونی کاشت میں ملوث پایا گیا اس نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جاۓ گا اور اس کی زمین قرق کردی جاۓ گا میگا پروجیکٹس پر کام کرنے والے نان لوکل افراد کی نگرانی کو سخت کیا جائے، رات کے اوقات میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت محدود، چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کیا جاۓا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام ضلع میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، چیک پوسٹوں پر نفری میں اضافہ کیا گیا ہے، سنیپ چیکنگ، بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی، اور رات کے اوقات میں غیر ضروری ٹرانسپورٹ پر پابندی جیسے اقدامات جاری ہیں۔مزید بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بڑے اجتماعات کے حوالے سے بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب کہ تمام رہائشی ہوٹلوں کی نگرانی کو سخت کرتے ہوئے وہاں مقیم افراد کا ڈیٹا باقاعدگی سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان انٹیلیجنس شیئرنگ کو بہتر بنانے، مشترکہ آپریشنز اور فوری معلومات کی فراہمی کے عمل کو بھی مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے اپنے فرائض کو بہتر انداز میں انجام دیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیک پوسٹوں پر رات کے اوقات میں اہلکاروں کی تعیناتی، بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان پر۔ڈپٹی کمشنرلورالائی نے کہا کہ منشیات کی کاشت، سنیپ چیکنگ، گشت میں اضافہ اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر8788/2025
نصیرآباد20نومبر2025:
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات (روڈ اینڈ بلڈنگ) عبدالرحمن خان کاکڑ کے ہمراہ ضلع نصیرآباد میں بی اینڈ آر کے مختلف جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں، ترقیاتی امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔ترقیاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر نے فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود بروقت اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے پی سی ون کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام سرکاری ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے مختلف بلیک ٹاپ سڑکوں اور بلڈنگز کے منصوبوں بشمول کمشنر آفس،ڈی آئی جی ہاؤس تا واپڈا کالونی، ایریگیشن کالونی۔بلیک ٹاپ روڈ، پہنور پل ٹو ناظم ڈپ روڈ۔ بلیک ٹاپ روڈ میرحسن۔ ربیع تھری روڈ، خان محمد مینگل روڈ، ارسلان خان روڈ، وحید مینگل روڈ سمیت دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔ اسی طرح ورکنگ وومن ہاسٹل، میرحسن پٹ فیڈرکینال برج، ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس و ہاؤس، نیو ہسپتال، فرید خان عمرانی اسکول، پیرا میڈیکس فلیٹس اور متعدد بلڈنگز کے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمن کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ کچھ منصوبے فنڈز کی کمی کے باعث التوا میں ہیں مگر محکمے کی پوری کوشش ہے کہ تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے عوام کے لیے فعال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے میر حسن روڈ پٹ فیڈر برج پر سلیب فوری تعمیر کرنے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس تاخیر سے عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، بلیک ٹاپ سڑکوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انجینئرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ذاتی نگرانی میں تمام کام مکمل کریں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے کیونکہ عوام کی بڑی توقعات ان منصوبوں سے وابستہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ناگزیر ہے اور آئندہ بھی باقاعدہ دورے کر کے پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

خبرنامہ نمبر8789/2025
کوئٹہ، 20 نومبر2025: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت خسرہ/روبیلا کمپین کے چوتھے روز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او، ڈی ڈی ایچ او، ای پی آئی و پولیو افسران سمیت یونین کونسل کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جاری ایم آر کمپین اور او پی وی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔یونین کونسل وائز پیش رفت اور فیلڈ میں درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کو ٹارگٹ مکمل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیلی میٹری، نگرانی اور رپورٹنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔فیلڈ اسٹاف کو درپیش رکاوٹوں کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے تمام ٹیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر سو فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آخر میں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین لگوا کر مہم کو کامیاب بنائیں۔

خبرنامہ نمبر8790/2025
نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان سے گزشتہ روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) جعفرآباد کے ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مستحق خواتین کے لیے مالی امداد کی شفاف اور مؤثر تقسیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر BISP عبدالرحیم بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے ضلع بھر میں فیز تھری میں 13500 ہزار سے زائد مستحق خواتین کو مفت سمز تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خواتین کو اپنی رقم بآسانی اور براہِ راست اکاؤنٹس کے ذریعے فراہم کرنا ہے۔ سمز کی فراہمی کے بعد تمام مستحقین کی امدادی رقم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ وہ بنا کسی دشواری کے اپنی رقوم نکال سکیں
انہوں نے مزید بتایا کہ دسمبر میں قائم کیے جانے والے کیمپس کے دوران سیکیورٹی، نظم و ضبط، سہولیات اور ممکنہ مسائل کے حل سے متعلق بھی جامع حکمتِ عملی تیار کر لی گئی ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے عملدرآمد کیا جائے گا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ مالی امداد کا یہ عمل شفاف، محفوظ اور بروقت انداز میں مستحق خواتین تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

خبرنامہ نمبر8791/2025
نصیرآباد20نومبر2025:
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو پروگرام فیز ٹو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک، ایگزیکٹو انجینئر روڈز بوستان خان چانڈیو سمیت دیگر ڈسٹرکٹ ہیڈز، انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت عوامی مفاد عامہ میں نئے ترقیاتی منصوبے پیش کیے اور ان کی ضرورت، اہمیت اور فوری عمل درآمد کے حوالے سے تجاویز سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں ترقیاتی عمل کو تیز رفتار بنانے کے لیے ایسے منصوبے شامل کیے جائیں گے جو براہ راست عوامی ضرورت سے منسلک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح یہی ہے کہ وہ منصوبے سامنے لائے جائیں جو عوام کی حقیقی امنگوں کے عین مطابق ہوں اور ان کی روزمرہ مشکلات میں کمی کا ذریعہ بن سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کے دوران عوام نے جن مسائل کی نشاندہی کی تھی ان کے حل کے لیے انھی اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے منصوبوں کو نہ صرف شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا بلکہ ان کے اجرا اور تکمیل میں رفتار اور معیار دونوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 8792/2025 چمن :ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت جاری خسرہ، روبیلا اور پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں اے ڈی سی چمن فدا بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اویس اور محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارۂ صحت (WHO) اور یونیسیف کے نمائندگان بھی موجود تھے اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خسرہ، روبیلا اور پولیو کے خلاف یہ مشترکہ مہم 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں تاکہ مذکورہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکا جاسکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے یہ مہم نہایت اہم ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ ہم اپنے بچوں کی صحت کو ہر قسم کی متعدی بیماریوں سے محفوظ بنانے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں اس موقع پر میڈیا کے توسط سے ڈی سی چمن نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی ٹیکے لگوائیں تاکہ خطے کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔

خبرنامہ نمبر 8793/2025
تربت – رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت کے نواحی علاقے جوسک میں نئے پولیس تھانے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن اور میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی بھی شریک تھے۔تقریب میں علاقے کے معتبرین، کونسلران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں پولیس کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی مجموعی طور پر تسلی بخش ہے مگر اختیارات میں مداخلت، سفارش کلچر اور کمزور نظام انصاف کی وجہ سے ملزمان سزا سے بچ نکلتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیس کو مکمل اختیارات اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ امن و امان بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربت کی آبادی ساڑھے چار لاکھ سے زائد ہو چکی ہے اور اس کے پیش نظر دوسرا پولیس تھانہ قائم کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جوسک تھانے کے قیام سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور ضلع کیچ میں لیویز فورس کے پولیس میں ضم ہونے کے بعد مستقبل میں بی ایریا میں بھی پولیس تھانہ قائم کیا جائے گا۔دریں اثناء ڈی پی او کیچ زوہیب محسن نے کہا کہ جوسک تھانے کا قیام شہریوں کو امن اور سلامتی سے متعلق مسائل کے فوری حل میں مدد دے گا، خصوصاً دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر میئر بلخ شیر قاضی نے کہا کہ پولیس تھانے کے بعد عملے میں اضافہ اور ضروری اسلحہ و سازوسامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ پولیس مؤثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکے۔

خبرنامہ نمبر 8794/2025
کوئٹہ . 20 نومبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء آغا شکیل احمد درانی کی قیادت میں خضدار اور گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر میر صادق عمرانی، سینئر رہنماء حاجی علی مدد جتک اور صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ بھی موجود تھے ملاقات کے دوران اہم مقامی شخصیات نے آغا شکیل احمد درانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی شمولیت اختیار کرنے والوں میں جمیعت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی کونسل کے ممبر رئیس محمد اکبر گنگو، رئیس محمد افضل، سابقہ کونسلر اسماعیل مینگل، بلوچ خان، محمد حسنی، عبدالغنی سمالانی اور مولا بخش زہری جبکہ نیشنل پارٹی خضدار سے تعلق رکھنے والے محمد سلیمان زہری (ممبر میونسپل کارپوریشن خضدار)، سابقہ کونسلر غلام رسول، عبدالستار اور غلام مصطفیٰ نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن خضدار محمد آصف جمالدینی، ڈپٹی میئر جمیل قادر زہری، ممبر میونسپل کارپوریشن خضدار میر احمد خان گنگو، تاج محمد، انور راجہ، سیف اللہ، ملازئی، خیر جان محمدزئی شکیل صابر ،رمضان ساسولی و دیگر عمائدین بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی تمام شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں باصلاحیت اور بااثر شخصیات کی شمولیت نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ یہ بلوچستان کی سیاسی فضا میں مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت جمہوری اقدار اور صوبے کی ترقی کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خضدار سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کا مضبوط ہونا دراصل صوبے کے سیاسی استحکام کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ خضدار سے نئے شامل ہونے والے عمائدین کی شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی اور صوبے میں ترقی، امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی اور حکومت کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد رکھی جائے

خبرنامہ نمبر 8795/2025
کوئٹہ میں KORT کی جانب سے 500 وہیل چیئرز اور 500 سلائی مشینوں کی تقسیم۔
کوئٹہ 20 نومبر: کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) کے زیرِ اہتمام شہید شفیق احمد خان گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوئٹہ میں مستحق اور خصوصی افراد میں 500 وہیل چیئرز اور 500 سلائی مشینوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی اور صوبائی وزیر برائے تعلیم راحیلہ حمید درانی نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور خصوصی افراد کی مدد کرنا محض ایک سماجی ذمہ داری نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت ہے، اور ہم سب پر لازم ہے کہ ان افراد کے لیے آسانیاں پیدا کریں جو ہماری توجہ اور تعاون کے سب سے زیادہ حق دار ہیں۔ انہوں نے KORT کے بانی چودھری محمد اختر کی فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہیل چیئرز اور سلائی مشینوں جیسی سہولیات نہ صرف فوری ریلیف فراہم کرتی ہیں بلکہ معاشی خود مختاری کے نئے راستے بھی کھولتی ہیں۔ وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید درانی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی ذمہ داری صرف ریاست تک محدود نہیں بلکہ ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ کمزور طبقات کی معاونت میں مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے KORT کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں امید، خود مختاری اور باوقار زندگی کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔ آخر میں حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، اور ایسے فلاحی منصوبے معاشرتی ترقی میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video