(کوئٹہ، 24 اکتوبر 2025)
خبرنامہ ۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص اور غیر معیاری گوشت کی فروخت کے تدارک، صفائی و حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور شہریوں کو معیاری و صحت بخش گوشت کی فراہمی کے لیے خصوصی انسپیکشن مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایف اے کی معائنہ ٹیموں نے ہزارگنجی اور مشرقی بائی پاس کے علاقوں میں 54 گوشت کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق، دورانِ معائنہ دکانوں میں صفائی کی صورتحال، گوشت کی کوالٹی، اسٹوریج سسٹم، گوشت کے رکھ رکھاؤ اور دکانداروں کی جانب سے حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کا بغور جائزہ لیا گیا۔ متعدد مقامات پر دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے اور گندگی کی موجودگی پائی گئی جس پر 23 بیف، مٹن اور پولٹری شاپس کو جرمانے عائد کیے گئے۔مزید برآں معمولی نقائص کے باعث 19 دکانداروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 6 دکانداروں پر فوڈ بزنس لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا مہم۔سے متعلق کہنا کہ مختلف اضلاع میں جاری خصوصی مہم عوامی صحت کے تحفظ اور گوشت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے شروع کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیمیں نہ صرف معائنہ کر رہی ہیں بلکہ قصابوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں، گوشت اسٹوریج کے معیاری طریقوں اور بی ایف اے کی وضع کردہ ایس او پیز سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دکانداروں کو متعدد بار تنبیہ کی گئی ہے کہ دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے و جانور ذبح کرنے، گندگی پھیلانے یا غیر معیاری گوشت کی فروخت جیسے غیر قانونی اقدامات سے باز رہیں۔ بصورتِ دیگر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر8023/2025
کوئٹہ، 24 اکتوبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور اور سفیرِ امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ملاقات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اتحاد و وحدت، احترامِ انسانیت، پیغامِ پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ایمبسڈر آف لو ڈاکٹر لیف ایتھلن، ڈاکٹر مرقس فدا اور صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرازق آزاد سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا وزیر اعلیٰ نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب امن کانفرنس کا کامیاب انعقاد نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اس موقع پر مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پاکستان میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ”امن ایوارڈ“ پیش کیا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مولانا عبدالخبیر آزاد کو سوئینر دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8024/2025
کوئٹہ 24اکتوبر۔ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایت کے مطابق ترقیاتی اسکیمات کا بھروقت تکمیل ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم نے محکمہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ماہانہ رویو اجلاس کے موقع پر باچیت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں جوائنٹ چیف اکانومنسٹ۔مخلتف محکموں کے چیف آفس سیکشن۔ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اے سی ایس نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیع ہے انہوں نے پی اینڈ ڈی آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام آفیسران میگا پراجیکٹیس پی سی ون کے مطابق بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرانے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو ان اسکیمات کی ثمرات جلد سے جلد میسرہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8025/2025
گوادر 24اکتوبر۔اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج شکیل بلوچ نے شہر کے مختلف بازاروں اور دکانوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملا فاضل چوک اور گرد و نواح کے علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر شکیل بلوچ نے دکانوں میں صفائی کی صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد، سرکاری نرخ ناموں کی نمائش، زائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور پرائس کنٹرول سے متعلق مختلف امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی بعض دکانوں کو وارننگ بھی جاری کی۔مزید برآں، سبزی فروشوں، چکن فروشوں اور روزمرہ ضروریات کی اشیاءفروخت کرنے والے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی سہولت کو یقینی بنائیں اور سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر اپنی دکانوں میں آویزاں کریں۔شکیل بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مین روڈ اور اطراف میں موجود ناجائز تجاوزات بھی ہٹا دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کسی کو بھی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اگر کوئی شخص دوبارہ انکروچمنٹ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8026/2025
تربت 24 اکتوبر۔:گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبات نے عطا شاد ڈگری کالج تربت میں منعقدہ مکران ڈویژن کی سطح کے بین الکالجز مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور ادارے کا نام فخر سے بلند کیا کالج کی ہونہار طالبات نے مختلف علمی، فنی اور تخلیقی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انگریزی مضمون نویسی میں طالبہ عاصمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔خوشنویسی (Calligraphy) کے مقابلے میں م±سکان حسین نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ طالبہ مہگلین کی تخلیق کردہ شارٹ فلم “خِشتِ اوّل” نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پوسٹر میکنگ کے مقابلے میں جی جی ڈی سی تربت کی طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی فنی مہارت ثابت کی جبکہ کالج کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بغیر کسی مقابلے کے چیمپئن قرار دیا گیا، جس نے ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی اور نظم و ضبط کو اجاگر کیا۔ ٹیم کی کپتان مدینہ نے کہا کہ ٹیم پرعزم ہے کہ اگلے راونڈ میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے گی کالج کی پرنسپل نے تمام کامیاب طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی انتھک محنت، لگن اور قابلیت کو سراہا۔ انہوں نے تمام شرکاءکو تاکید کی کہ وہ اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ آئندہ پروگراموں اور مقابلوں میں بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت اپنی طالبات کی ان کامیابیوں پر نہ صرف فخر محسوس کرتا ہے بلکہ امید رکھتا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی علم، فن اور کھیل کے میدانوں میں اپنی برتری قائم رکھیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8027/2025
تربت 24 اکتوبر۔ محکمہ اطفال (Department of Pediatrics)، مکران میڈیکل کالج تربت کے زیرِ اہتمام فائنل ایئر ایم بی بی ایس طلبہ کے لیے پری پروفیشنل امتحان کا تحریری منعقد ہوا امتحان کی نگرانی ڈپارٹمنٹ اطفال کی سربراہ ڈاکٹر مصباح منیر نے کیامتحان کے دوران محکمہ کے اساتذہ نے فعال شرکت کرتے ہوئے امتحانی عمل کی نگرانی، معاونت اور شفافیت کو یقینی بنایا، تاکہ تمام طلبہ کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر افضل خالق بلوچ، پرنسپل مکران میڈیکل کالج، اور ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال تربت، نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ اطفال کی علمی وابستگی، تدریسی معیار، اور طلبہ کی تربیت میں مسلسل محنت کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مکران میڈیکل کالج مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گا۔یہ کامیاب امتحانی عمل محکمہ اطفال کی جانب سے تعلیمی معیار، پیشہ ورانہ دیانتداری اور شفاف امتحانی نظام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا مظہر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8028/2025
خضدار 24 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کہ زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس تعلیم کی بہتری اور تعمیراتی منصوبوں پر سخت ہدایات ضلع خضدار میں تعلیمی نظام کی مزید بہتری اور جاری تعمیراتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کہ زیر صدارت ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تعلیم کے شعبے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور متحد اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عابد حسین بلوچ اسسٹنٹ کمشنروڈھ اکبر علی مزار زئی سمیت تمام تعلیمی ہیڈز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ضلع کی ترقی کی بنیاد ہے اور اسے مزید مستقم بنانے کے لیے تمام محکمہ جاتی سطح پر بہتر کوارڈینیشن ضروری ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع میں جاری تعلیمی اداروں کی تعمیر نو اور نئے اسکولوں کی تعمیر اور تعمیراتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ طلباءکو جدید سہولیات میسر ا سکیں اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو تعمیراتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکے ان پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے واضح کیا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران کو ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ نگرانی کی ہدایت کی اس کے علاوہ غیر فعال اسکولوں کی بحالی اور تدریسی عمل کی کوالٹی میں اضافے پر بھی تفصیلی بحث ہوئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عابد حسین بلوچ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی کاوشوں سے حالیہ مہینوں میں متحد تعلیمی اداروں کو فعال کیا گیا ہے جبکہ نئے کنٹریکٹس کے تحت مزید اسکولوں کو چلانے کا عمل جاری ہے شرکا نے متفقہ طور پر کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ریسورسز کا بہتر استعمال اور کمیونٹی کی شمولیت سے ضلع کی خواندگی کی شرح میں نمایاں اضافہ ممکن ہے یہ اجلاس ضلع خضدار میں تعلیمی بہتری کے لیے مزید مددگار ثابت ہوگا جہاں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں انتظامیہ تعلیم کو اولین ترجیح قرار دے رہی ہے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ اجلاس کے فیصلوں پر فوری عمل درامد یقینی بنایا جائے اور جلد رپورٹ پیش کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8029/2025
جھل مگسی 24اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ پریم کمار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغفور جمالی ،ایکسیئن ایریگیشن محمد یار مگسی، ودیگر آفیسران کے ہمراہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو) (BSDI) کے تحت ضلع جھل مگسی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا. چیئرمین (BSDI) /ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) پروگرام کے تحت ہونے والوں ترقیاتی کاموں کی نگرانی آفیسران کیساتھ عام عوام الناس بھی کریں جہاں جہاں کام غیر معیاری و ناقص پایا جائے تو فوری طور پر دفتر ہٰذہ کے کمپلینٹ سیل کو اطلاع دیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ معیاری کام کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کے درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8030/2025
قلات 24اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کادیوالی تہوار کے موقع پرہندو محلہ کادورہ کیاگورنانک مندر کے مہاراج گھنشام داس اقلیتی کمیٹی کے ممبران سرجیت کمار نانک چند مکیش کمار دیوان نند لال سنیل کمارپرشوتم لال ہندو پنچایت کے دیوان کملیش کمار مکھی دھنیش کمار راجیش کمار نریش کمار و دیگر نے انتظامی افسراوردیگرمہمانوں کاپرجوش استقبال کیامہاراج گھنشام داس اور دیگر برادری نے ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کو اپنے روایتی چادر بھی پہنائی اس موقع پر نبی بخش انجم براہوئی زبان کے نامور گلوکار استاد ندیم عالم ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر انجم ضیاء بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے ہندوکمیونٹی کو دیوالی کی مذہبی اور ثقافتی تہوار پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی روشنیوں خوشیوں اورمحبتوں کا تہوار ہے یہ دن ہمیں بھائی چارے اور باہمی احترام کا سبق دیتاہے اقلیتی برادری نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اورانتظامی افسران نے یمارے ثقافتی مذہبی تہوارمی شریک ہوکر رواداری کی مثال قائم کی ہے ڈپٹی کمشنرنے اقلیتی برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہم انکا تہہ دل سے مشکور ہیں ڈپٹی کمشنر کے آمد سے ہندو برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہےڈپٹی کمشنرجمیل بلوچ ایک مخلص اور ملنسار آفیسر ہے موصوف علاقائی مسائل کے حل کے لیئے بھرپور جدوجہد کررہاہےضلعی انتظامیہ کا اقلیتی برادری کے ساتھ ہمیشہ برادرانہ تعاون رہاہےبلوچستان خاص طور پر قلات میں ہندوکمیونٹی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل یےڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے ہندو برادری کو درپیش مسائل پولیس چوکی کی بحالی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر اہم مسائل جلداز جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8031/2025
کوئٹہ24اکتوبر۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔ہفتہ کو زیادہ تر اضلاع میں موسم عموماً خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے دوران سردی برقرار رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8032/2025
کوئٹہ 24اکتوبر۔ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار کے جاری کردہ ایک اطلاع کے مطابق ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT 2025-26) بیک وقت 26 اکتوبر 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ اس سال ملک بھر سے کل ایک لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے۔امتحانات کے لیے پاکستان بھر میں 35 امتحانی مراکز اور ایک بین الاقوامی مرکز ریاض (سعودی عرب) میں قائم کیا گیا ہے۔بلوچستان میں یہ امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 10 ہزار 283 امیدوار شریک ہوں گے جن میں سے 9553 امیدوار کوئٹہ سینٹر جبکہ 730 امیدوار اسلام آباد سینٹر میں امتحان دیں گے. بلوچستان کے امیدواروں کے لیے دو امتحانی مراکز مقرر کیے گئے ہیں ایک بلوچستان یونیورسٹی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز تکتو کمپلیکس طور ناصر پاٹھک بلیلی ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ اور دوسرا اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی اف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد ہوگا۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہامتحان صبح 8 بج کر 30 منٹ تک اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پہنچ جائیں اور 8 بج کر 45 منٹ کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امتحان کے دوران موبائل فون، سمارٹ واچ، کیلکولیٹر یا کوئی بھی الیکٹرک آلات لانا سختی سے ممنوع ہے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8033/2025
قلات24اکتوبر۔ ورلڈ انفارمیشن ڈے کے مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔سیمینار میں سیاسی سماجی رہنماو¿ں پرنس اکرم جان احمدزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میرقادربخش مینگل ایم سی کونسلر احمدنواز بلوچ سینیئر صحافی عبداللہ لہڑی شادی خان مینگل یوسف مینگل نائب اسرار مینگل نبی بخش انجم عید محمدنیچاری سمیت لوگوں نے کثیر تقداد میں شرکت کی۔سیمینار میں سیاسی سماجی رہنماوں اور صحافی برادری نے عالمی معلوماتی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ دنیا بھر میں ہرسال اس دن کو منایاجاتاہے تاکہ لوگوں کو صحیح معلومات تک رسائی حاصل ہوسکے معلومات انسانی ترقی تعلیم تحقیق اور سماجی بیداری کے لیئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےجدید دور میں ذرائع ابلاغ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے معلومات کوعام انسان کے دسترس میں پہنچادیاہے کیونکہ ایک باخبر قوم ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8034/2025
کوئٹہ،24 اکتوبر۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری سمیت محکمہ زراعت، محکمہ توانائی، محکمہ جنگلات، محکمہ انڈسٹریز، محکمہ لائیو اسٹاک، بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں 3 تا 5 نومبر کو کراچی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں اور بلوچستان کی بھرپور شمولیت سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام محکموں کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے ان کے اسٹالز، مصنوعات، سرمایہ کاری کے مواقع اور ترقیاتی منصوبوں کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال خان کاکڑ نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان خصوصاً بلوچستان کے بحری اور ساحلی وسائل کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل، بندرگاہ، ماہی گیری، معدنیات، ٹورازم اور انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔کانفرنس میں عالمی سرمایہ کاروں کو یہاں کے کاروباری ماحول، پالیسیوں اور سہولتوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ سرمایہ کاری کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم اور ساحلی ترقی ملکی معیشت کے استحکام کا اہم ذریعہ ہے جس میں بلوچستان کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بلوچستان کی نمائندگی کو موثر اور معیاری بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں بلوچستان نہ صرف بھرپور شرکت کرے گا بلکہ اپنے مثبت، پرامن اور ترقی یافتہ تشخص کو عالمی سطح پر نمایاں انداز میں پیش کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, October 24: A high-level meeting regarding preparations for the Pakistan International Maritime Expo and Conference (PIMEC) 2025 was held under the chairmanship of Vice Chairman Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Bilal Khan Kakar. The meeting was attended by Chief Executive Officer BBoIT Qaim Lashari along with representatives of the Agriculture, Energy, Forest, Industries, Livestock Department, Balochistan Coastal Development Authority, Lasbela Industrial Estate Development Authority, Gwadar Development Authority, Gwadar Industrial Estate Development Authority and other relevant provincial organizations.The participants reviewed in detail the arrangements for the international event set to take place in Karachi from November 3 to 5, particularly focusing on Balochistan’s comprehensive participation. Officials from various departments presented briefings on their planned stalls, key products, investment opportunities and development projects that will be showcased at the global forum.Speaking on the occasion, Bilal Khan Kakar stated that PIMEC 2025 will play a pivotal role in projecting Pakistan, especially Balochistan’s maritime and coastal potential, to global investors. He highlighted that Balochistan offers immense opportunities for investment across sectors including coastline development, ports, fisheries, mineral resources, tourism and industrial zones.Kakar emphasized that increased investment will unlock new avenues of industrial growth and create significant employment opportunities for the youth. He further remarked that maritime and coastal development is a critical driver for the national economy, with Balochistan positioned at the center of this growth.He directed all concerned departments to ensure that Balochistan’s representation at the expo remains effective, high-quality and well-coordinated, enabling the province to showcase its economic potential with confidence on international platforms.The meeting concluded with a firm commitment that Balochistan will participate in the conference with full strength while presenting its positive, peaceful and progressive image to the world.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8035/2025
تربت 24اکتوبر- کیچ کلچرل فیسٹیول کے منتظمین اور رضاکاروں کے اعزاز میں سرکٹ ہاوس تربت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تابش علی بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ، کیچ کلچرل فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر التاز سخی، غلام اعظم دشتی، تربت پریس کلب کے صدر صلاح الدین سلفی سمیت صحافی برادری، سول سوسائٹی، طلبہ و طالبات، منتظمین اور رضاکار بڑی تعداد میں شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین، رضاکاروں، صحافیوں، سرکاری محکموں کے افسران، اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیچ فیسٹیول کی کامیابی میں سب کا کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فیسٹیول کو صرف شامیانوں اور اسٹیج سے کامیاب نہیں بنایا جاسکتا، بلکہ اس کی کامیابی منتظمین اور رضاکاروں کی محنت، لگن اور عزم سے ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیچ فیسٹیول میں آپ سب نے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں انجام دیں، جس پر آپ سب تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تجربات آپ کو مستقبل میں کامیابی کی نئی راہیں فراہم کریں گے اور آپ اپنی توانائیاں معاشرتی اصلاح اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے۔ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ ضلع کیچ سے ان کا تعلق زمانہ طالبِ علمی سے ہے، اور انہیں پر امید ہے کہ یہاں کے طلبہ ہر میدان میں چیلنجز کا مقابلہ کر کے ترقی کی منازل طے کریں گے اور اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔قبل ازیں تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کیچ کلچرل فیسٹیول کے آرگنائزر التاز سخی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیچ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد دوسرے اضلاع سے ہم سے رابطے کیے جارہے ہیں کہ اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد میں ہماری راہنمائی کی جائے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کامیاب فیسٹیول کے انعقاد سے ثابت ہوتا ہے کہ ضلع کیچ ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ دوسرے اضلاع میں اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ، آرگنائزر التاز سخی اور صدر پریس کلب صلاح الدین سلفی کے ہمراہ کیچ کلچرل فیسٹیول کے منتظمین، رضاکاروں اور طلبہ و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ بعد ازاں فیسٹیول کے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکائمیں نقد انعامات کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8037/2025
کوئٹہ24اکتوبر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ولی تنگی ڈیم سے مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، لیفٹیننٹ کرنل بدر خان (سی ایم ای ایس کوئٹہ)، پی ڈی 100 ڈیمز عرفان احمد، ایس پی سکیورٹی نعیم اچکزئی، ایس ڈی او ایریگیشن محمد اقبال خان، اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن (ر) محمد حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل سید کلیم اللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ولی تنگی ڈیم سے پانی کی فراہمی، مقامی آبادی کے تحفظات، واٹر چینلز کی مرمت، ہیڈورکس کی بہتری، ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کی اپ گریڈیشن اور واٹر مینجمنٹ کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی کو ولی تنگی ڈیم سے بلا تعطل پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ واٹر چینلز کی فوری مرمت اور ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے تاکہ پانی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث واٹر چینلز اور پائپ لائنز کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے پانی کی ترسیل متاثر ہوئی، جبکہ بارشوں کی کمی نے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ واٹر چینلز کی تعمیر و مرمت سے نظامِ فراہمی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں نئی ڈسٹریبیوشن چینلز، اڑک ہیڈ ورک کی بہتری اور ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر ریکارڈ میکانزم نصب کرنے سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ولی تنگی ڈیم سے پانی کی فراہمی اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مقامی آبادی کے تمام تحفظات دور کیے جائیں۔اجلاس میں واٹر مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط بنانے، فنڈز کی فراہمی، اور ضروری مرمتی کاموں کی بروقت تکمیل کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8038/2025
گوادر24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں عالمی یومِ انسدادِ پولیو کے موقع پر ایک انٹریکٹیو تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عیسیٰ، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شے صغیر، نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور رضاکار بڑی تعداد میں شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں کچھ ورکرز اپنی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بھرپور جذبے کے ساتھ کام کرتے ہیں، جب کہ بعض میں سستی اور عدم دلچسپی دیکھنے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساسِ ذمہ داری، ذاتی دلچسپی، کمٹمنٹ اور ایک دوسرے کے ساتھ مو¿ثر کوآرڈینیشن ہی بہتر کارکردگی کی بنیاد ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جو ٹیم یا فرد بہترین کارکردگی دکھائے گا، اسے کیش انعام سے بھی نوازا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے پولیو مہم کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں، لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں اور سوشل ویلفیئر ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عیسیٰ بلوچ کو بھی محکمہ سوشل ویلفیئر کی شاندار کارکردگی پر تعریفی سند پیش کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8039/2025
زیارت 24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے لیویز تھانہ بغاوسنجاوی،لیویز تھانہ تاندوانی سنجاوی، لیویز تھانہ چوتیر، لیویز تھانہ کوتل کا رات کی تاریکی میں اچانک وزٹ کیا وزٹ کے دوران حاضری رجسٹر چیک کیا تھانوں کے انچارج نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے تھانوں کے انچارج کو کلیر انسٹرکشن دیتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کے افسران اور اہلکاران اپنے فرائض منصبی کو ایمانداری سے ادا کریں اپنے فرائض میں غفلت پر سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا، کوئی بھی افسر یا اہلکار قانون سے بالاتر نہیں حکومت نے جو فرائض سونپ دیئے ہیں ان کو احسن طریقے سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ کے تمام تھانوں کے اچانک دورے کریں گے جہاں بھی کوتاہی ہوگی وہاں پر کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کریں گے اور لیویز فورس کو ایک مثالی فورس بنایا جائے گا، لیویز فورس جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ان کی بیخ کنی کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے، امن وامان کے قیام کے لیے مکمل کردار ادا کریں، ڈسٹرکٹ زیارت سے جرائم کا مکمل خاتمہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8040/2025
زیارت 24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیرصدارت سردیوں کے سیزن میں ممکنہ برف باری کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سجاداھمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت منیر احمد ترین،ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر محمدالدین، ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ حسیب خان کاکڑ، ایکسین پی ایچ ای شہک گشکوری، ایکسین ایر یگیشن عمیر علی،ایکسین روڈ چاکر خان ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صدیق دمڑ، تحصیلدار نوراحمد کاکڑ،ڈی ایف سی نواز خان، ایس ڈی او روح اللہ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ ممکنہ برف باری میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ان کا مددگار اسٹاف اپنے موجودگی کو یقینی بنائےاپنے مشینری کو سٹینڈ بائی رکھیں، محکمہ صحت کے ڈاکٹرزاور مددگار اسٹاف کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں مکمل الرٹ رہے، محکمہ بی اینڈ آر ممکنہ برف باری کی صورت میں روز کی بندش کی صورت میں فوری طور پر روڈوں کو کھولنے میں کردار ادا کریں، محکمہ پی ایچ ای عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے انہوں نے کہا کہ ممکنہ برف باری میں کسی بھی مشکل صورت حال کی صورت میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر آفس رابطہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8041/2025
بارکھان 24 اکتوبر۔ کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد جاوید کانسی نے 15 روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیاکمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ کی جانب سے صفائی کی ابتر صورتحال پر سخت براہمی اور نوٹس لینے کے بعد میونسپل کمیٹی بارکھان نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد جاوید کانسی کی نگرانی میں آج سے 15 روزہ خصوصی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔پہلے روز مین روڈ بارکھان شہر اور نواحی علاقوں میں نالیوں کی صفائی، کچرے کی اٹھان اور جھاڑیوں کی کٹائی کی گئی۔ اس موقع پر چیف آفیسر محمد جاوید کانسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہم اس مہم کے ذریعے شہر کو مکمل صاف کرکے ہی دم لیں گے۔ اگلے 15 دنوں تک روزانہ مختلف سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں صفائی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ خصوصی مہم کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ کی واضح ہدایت پر شروع کی گئی ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8042/2025
کوئٹہ 24اکتوبر۔ ایک کثیرالمحکماتی ورکشاپ کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سرکاری محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد بیماریوں کے پھیلاو اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے دوران باہمی تعاون کے موثر طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔اس موقع پر صحت، لائیوسٹاک، زراعت، تعلیم، ماحولیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور مشترکہ منصوبہ بندی، بہتر رابطہ کاری اور بروقت ردِعمل کے ذریعے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا۔ورکشاپ میں سینئر افسران اور تکنیکی ماہرین نے فعال شرکت کرتے ہوئے اپنے تجربات اور شعبہ جاتی نکات پیش کیے۔ شرکا ئ کا اس بات پر اتفاق تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مربوط اور متحدہ حکمت عملی ہی تیز اور مو¿ثر ردعمل کو یقینی بنا سکتی ہے۔یہ ورکشاپ تین سے چار ایسے تربیتی و مشاورتی سیشنز کی سلسلہ وار کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت بلوچستان کے لیے ایک جامع کثیرالمحکماتی وبائی امراض سے بچاو¿ اور ردِعمل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد تمام محکموں کے لیے ایک معیاری فریم ورک کے طور پر کام کرے گا تاکہ مستقبل میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔حکام نے اس اقدام کو صوبے میں صحت عامہ کے تحفظ کے لیے مختلف شعبوں میں اجتماعی ذمہ داری اور شراکت داری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8043/2025
قلات 24اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ نے کہا ہیکہ کھلی کچہری انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کا برائے راست رابطہ کرانا ہےتاکہ عوام برائے راست اپنے مسائل بیان کرسکیں عوامی رائے کو سامنے رکھ کر مسائل بہتر اندازمیں حل ہوتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیرنگرانی منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی سی قلات نے کہا کہ لوگوں کے اجتماعی مسائل حل کے لیئے کام کرناانتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے ڈپٹی کمشنر فرد واحد کے لیئے نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر امیر غریب بے روزگار معزور ملازم سب کے لیئے ہے میرے لیئے سب برابر ہیں بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا میرا ایمان ہے میں قلات کے عوام کو انشائ اللہ مایوس نہیں ہونے دونگا انہوں نے شہریوں کیجانب سے مسائل کی نشاندہی پر یقین دہانی کرائ کہ سرکاری محکموں کے سربراہان عوام کے خادم ہوتے ہیں عوامی مسائل حل کرنا انکی ذمہ داری ہے ہرکسی کو اپنے حصے کاکام ایمانداری سے کرناہوگا محکموں کے سربراہاں اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی درخواست گزار کومشکلات پیش نہ ہوں بحیثیت ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل کے حل کیلئے دفتر کے دروازے ہمہ وقت سائلین کیلئے کھلے ہیں عوام اپنے علاقے کے نمائندے ہوتے ہیں آپ سب اپنے علاقوں میں مسائل کی نشادہی کریں تاکہ انکے فوری حل سے متعلق اقدامات کیئے جاسکیں کھلی کچہری میں علاقہ معززین نے قلات میں گیس کی عدم فراہمی بجلی کے غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ اوور بلنگ زاوہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر امن وامان کی بحالی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی مخالفت محکمہ تعلیم کے خالی آسامیوں پر یونین کونسلز کے بجائے اوپن میرٹ پر تعیناتیاں گورنمنٹ ڈیری فارم اور پولٹری فارم کی مکمل بحالی بکرا منڈی میں لائیواسٹاک کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ٹیچنگ ہسپتال میں بجلی کا بحران اور دیگراہم مسائل بیان کئےکھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے لوگوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئےمتعلقہ محکموں کے سربران کو سختی سے ہدایات جاری کردیں کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایس پی ماہیوال سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہاں سیاسی قبائلی رہنماوں کونسلران صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیٰے اور متعلقہ محکموں کے سرابراہان نے مسائل سے متعلق جوابات دے دیئے۔کھلی کچہری سے سیاسی قبائلی رہنمائ زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ پرنس لعل جان احمدزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میرقادربخش مینگل انجمن تاجران کے صدر میرمنیراحمدشاہوانی بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر میر منیر احمد نیچاری مشترکہ ملازمین کے صدر حاجی غلام قادر عمرانی سرفراز عمرانی ایم سی کونسلر احمدنوازبلوچ عزیز لہڑی سینیئرصحافی شادی خان مینگل عبدالخالق سمالانی عبدالحمید نیچاری بابو عنایت اللہ لانگو اور دیگر نے عوامی مسائل بیان کیئے۔ضلعی انتظامیہ نے علاقائ عمائدین کی کھلی کچہری میں شرکت پر ان کا شکریہ۔اداکیا اور علاقہ معززین سیاسی وقبائلی رہنماءصحافی برادری سے قلات کی ترقی اورمسائل کی نشاندہی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8044/2025
کوئٹہ24اکتوبر۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر ایم ایس ناصر کنسٹرکشن کمپنی سے پابندی ہٹادی گئی ہے۔ یاد رہے مذکورہ فرم پر تین سالوں کیلیے مختلف منصوبوں کے عدم تکمیل کے باعث پابندی لگائی گئی تھی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8045/2025
استامحمد24اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے چارج سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق س آج محمد رمضان پلال نے ڈپٹی کمشنر ضلع استامحمد کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کردیاھے اس موقع پر انہوں نے اپنے ماتحت افسران اور عملے سے ملاقات کی اور کہا کہ تمام سرکاری اہلکار اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت، ایمانداری اور پوری تندہی کے ساتھ انجام دیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے مسائل کے بروقت حل کے لیے وقت کی پابندی اور دفتر میں حاضری کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے، اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8046/2025
کوئٹہ24اکتوبر۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر ایم ایس زین اللہ کاکڑ کنسٹرکشن کمپنی جس کے ذمے قلعہ عبداللہ کراس تا حرمزئی تحصیل کی سڑک کا منصوبہ تھا، کی عدم تکمیل اور دانستہ کنٹریکٹ قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8047/2025
کوئٹہ24اکتوبر۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر ایم ایس السعودیہ اینڈ کمپنی سے پابندی ہٹادی گئی ہے۔ یاد رہے مذکورہ فرم پر تین سالوں کیلیے مختلف منصوبوں کے عدم تکمیل کے باعث پابندی لگائی گئی تھی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8048/2025
مستونگ24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکمنامے کے مطابق غلام مرتضی ولد غلام فاروق قوم شاہوانی سکنہ چشمہ دلئے تحصیل و ضلع مستونگ کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8049/2025
مستونگ24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکمنامے کے مطابق محترمہ بی بی زینت دختر غلام فاروق قوم شاہوانی سکنہ چشمہ دلئے تحصیل و ضلع مستونگ کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8050/2025
مستونگ24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکمنامے کے مطابق محمد الیاس ولد بہاول خان قوم بنگلزئی سکنہ کلی مورے بجازئی تحصیل و ضلع مستونگ کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8051/2025
مستونگ24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکمنامے کے مطابق غلام فاروق ولد حاجی حضور بخش قوم شاہوانی سکنہ چشمہ دلئے تحصیل و ضلع مستونگ کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8052/2025
مستونگ24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکمنامے کے مطابق بلال احمد ولد غلام فاروق قوم شاہوانی سکنہ چشمہ دلئے تحصیل و ضلع مستونگ کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8053/2025
کوئٹہ24 اکتوبر۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی کی سطح پر مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے وقت، موجودہ ضروریات کے ساتھ مستقبل کی متوقع تقاضوں کو ہم آہنگ کیا کریں۔ یہ فعال اسٹریٹجی اداروں کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ بدلتے ہوئے مطالبات کیلئے موافقت پذیر اور جوابدہ رہیں۔ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے ایک پرجوش ترقی کے سفر کا آغاز کیا ہے، جو دیرپا اثر ڈالنے کیلئے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میڈیکل یونیورسٹی آنے والے برسوں کے اندر قومی تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم قوت کے طور پر ابھرے گی، علم کو آگے بڑھائے گی اور طبی اور صحت کے علوم میں باصلاحیت پیشہ ور افراد کی پرورش کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے دن گورنر ہاوس کوئٹہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. مذکورہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی بریفنگ دے رہے تھے. بریفنگ کے دوران پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں نرسنگ، میڈیکل لیبارٹری، ڈینٹل اور سرجری سمیت بارہ مختلف ڈسپلنز میں ہزاروں امیدواروں سے داخلہ ٹیسٹ لے تھے. آج وہ منتخب امیدوار زیر تعلیم ہیں. یہ حقیقت ہے کہ میڈیکل کے پروفیشنل کورسز کرانے والے ہنریافتہ افراد کی ضرورت ملک و صوبے سے باہر بھی زیادہ ہوتی ہے. گورنر بلوچستان نے کثیر الجہتی نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی اور ان کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ میڈیکل کورس پڑھانے اور جدید تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے درمیان توازن قائم کریں۔ دونوں پہلووں کو ترجیح دیکر یونیورسٹی اپنی مجموعی رینکینگ میں اضافہ کر سکتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8054/2025
کوئٹہ 24اکتوبر۔ بلوچستان میں رواں سال ابتک کوئی بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا ہے صوبے میں 23میں سے 2ڈسٹرکٹ میں پولیو وائرس کی موجو دگی پائی گئی ہے،دنیا بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے پاکستان اورافغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے جبکہ بلوچستان میں پولیو وائرس خاتمے کے بالکل قریب ہے۔یہ بات اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ،ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈی نیٹر انعام الحق،ای پی ای کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ،سی ایف او یونیسف بلوچستان مریم سعید، قاری رشید نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرکوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید،ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر ایمل،مولانا انوارالحق حقانی،ڈبلیو ایچ او،یونیسف اور پی جی ایم ایف کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہک بلوچ اور انعام الحق نے پولیو کے خاتمے کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں اوردیگر میں شیلڈ تقسیم کیں۔اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ نے کہا کہ چاغی کے ریگستانوں سے لیکر ڑوب کے پہاڑوں تک پولیو کے ورکرز سردی اور گرمی میں بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کیلئے کام کرتے ہیں جن کی محنت کی بدولت رواں بلوچستان میں کوئی بھی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا ہے یہ سب حکومت بلوچستان کی پالیسی اور پارٹنرز کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دو ڈسٹرکٹ لسبیلہ اورچمن میں پولیو کا وائرس ابھی تک موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈی انعام الحق نے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی کاوشوں کی بدولت بلوچستان پولیو فری صوبہ بننے کے قریب ہے اورانشائ اللہ عنقریب بلوچستان سے اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ ای پی ای کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے کہا کہ محکمہ صحت دیگر پارٹنرز کے ساتھ ملکر صوبے سے پولیو سمیت دیگر بیماریوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہا ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو موذی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ بچے زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8055/2025
چمن24اکتوبر۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت نومبر میں شروع ہونے والی حفاظتی ٹیکوں کی توسیعی پروگرام کے حوالے سے ضلعی ٹاسک فورس کمیٹی کیساتھ اجلاس منعقد کیا گیا نومبر میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور سٹاف ایم آر مہم کے دوران تمام بچوں کو ویکسین دیں گے اجلاس میں محکمہ صحت اور دیگر شراکت دار محکموں کے افسران شریک تھے محکمہ صحت اور شراکت دار محکموں کے افسران نے ڈی سی چمن کو آنے والے روٹین ایمونائزیشن کی تیاری اور ویکسین کی سٹاک اور دیگر ضروری ٹیموں اور سٹاف کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ روٹین ایمونائزیشن مہم کے دوران تمام سٹاف اور آفیسرز کی چھٹیوں کو ممنوع قرار دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ روٹین ایمونائزیشن مہم کے دوران سٹاف اور آفیسرز پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام بچوں کو ویکسینیشن کو بنائیں اور بچوں کی کارڈز بنائیں اور دیگر ضروری ڈیٹا کو محفوظ کر کے متعلقہ محکموں کے ساتھ شیر کیا جائے تاکہ آئندہ آنے والے روٹین ایمونائزیشن پروگرام کے دوران اس سے استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور دیگر شراکت دار محکمیں بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8056/2025
ژوب24اکتوبر۔ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر یونیسیف کامنیٹ کی جانب سے ژوب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسروں، محکمہ صحت کے حکام، غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں، سماجی و قبائلی رہنماووں، دینی علماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ ہرسال چوبیس اکتوبر پولیو کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراورنگزیب کاسی نے پولیومہم کے دوران خدمات سرانجام دینے والی خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی معاشرے کی خواتین انتہائی مشکلات اور مسائل کے باوجود بھی پولیو وائرس کے خاتمے اور بچوں کو امراض سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان کی یہ خدمت اہم فریضہ اور کسی عبادت سے کم نہیں۔ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں ہرقسم کی تعاون کی جائے گی۔سی سی او کامنیٹ سیعداللہ لوون اور میروائس خان مندوخیل نے ابتدائی کلمات میں پولیوکے عالمی دن کی تاریخ، اہمیت اور پولیووائرس کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیاں قبل پولیو کے مثبت کیسوں کی تعداد ہزاروں تھی، لیکن مسلسل جدوجہد اور کوششوں کے نتیجے میں کیسوں کی سالانہ تعداد میں واضح کمی آئی۔ پاکستان میں رواں سال پولیو کے تیس مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ امید ہے پاکستان سے عنقریب پولیووائرس کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پولیس وائرس کا خاتمہ کیا جاچکا ہے، لیکن صرف پاکستان اور افغانستان میں ابھی تک وائرس موجود ہے۔ انھوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ژوب میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ باران کاکڑ نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے، جو بچے کو عمربھر کیلئے اپاہج اور دوسرے کا محتاج بناتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہرپولیومہم کے دوران شہرکے تمام وارڈوں میں متعلقہ کونسلر پولیوورکرز کی رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں، کیونکہ پولیووائرس کا خاتمہ ہم سب کا اہم فریضہ ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید ترین نے کہا کہ پولیووائرس کے خاتمے کیلئے کمیونٹی کا کردار کلیدی ہے۔ ژوب کے لوگ اس ضمن میں داد کے مستحق ہیں، جو پولیوورکرز کا بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیووائرس کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور کمیونٹی، دینی علماء، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی لوگوں کے تعاون کے بغیر پولیووائرس سے چٹھکارا حاصل کرنا ناممکن ہے۔دینی عالم مولوی رفیع اللہ شیرانی نے اسلامی تعلیمات، قرآن و حدیث کی روشنی میں عبادات کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بچے کو عمربھر کی معذوری سے بچانا بہترین انسانی خدمت ہے جبکہ ٹیم لیڈر ایچ ڈی ایف نعیم گل مندوخیل نے کہا کہ پولیووائرس کے خاتمے اور معاشرے میں شعووآگہی بیدار کرنے کیلئے پولیوکے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر پولیو مہم کے دوران ان کی تنظیم ایچ ڈی ایف کی جانب سے بھرپورتعاون کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل انسداد پولیو پروگرام سے منسلک ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے، کہ وائرس کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے اختتام پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی بی اوز میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں پولیس انسپکٹر گلاب الدین کاکڑ، صحافی رفیع اللہ مندوخیل، نواب خان مندوخیل، مفتی اکرام الدین، حافظ سمیع اللہ، یوسی پی او احسان اللہ بابر، عبدالسلام ناصر، کمیونٹی موبلائزرعبدالصمدناصر، عطاواللہ مندوخیل اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8057/2025
چمن 24اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر چمن کمپلیکس ہال میں آج عالمی یوم پولیو کے موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید بادینی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس، ڈسٹرکٹ کمونیکیشن آفیسر اشرف خان اچکزئی، سماجی رہنماءمحمد علی اچکزئی ڈاکٹر نادر انجمن معزوران عنایت اللہ بشر دوست سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ڈی سی چمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کی خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار بہترین انداز سے انجام دے رہے ہیں تاہم پولیو کی مکمل خاتمے کیلئے والدین سرپرست پڑھے لکھے تمام ذیشعور افراد علماءکرام قبائلی عمائدین مشران اساتذہ اور معاشرے کی ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہم پولیو فری ضلع اور ملک بنانے میں کامیابی حاصل جریں۔اس موقع پر مقررین نے پولیو کے خاتمے میں عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ چمن کو پولیو فری ضلع بنایا جا سکے۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی ڈی ایچ او ایم ایس ودیگر نے پرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیو ورکرز اور سیکورٹی حکام کو شیلڈ بھی تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8058/2025
چمن24 اکتوبر ۔ ضلع چمن عالمی یومِ انسداد پولیو کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول گراونڈ چمن میں ایک شاندار فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ مسلم لیگ چمن اور ڈی ایف اے کلب قلعہ عبداللہ کے مابین بطورِ چیلنج پولیو میچ کھیلا گیا ۔اس خصوصی میچ کا مقصد پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں آگاہی و شعور پیدا کرنا اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔میچ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے شائقین نے پرجوش انداز میں اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی نعروں سے کر رہے تھے جبکہ منتظمین کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ کھیلوں کے ذریعے مثبت پیغام عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔میچ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے آخر میں کھیلوں کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور پولیو مرض کی خاتمے کیلئے میڈیا سپورٹس مین علماء کرام قبائلی عمائدین مشران تمام ذیشعور اور پڑھے لکھے لوگوں اساتذہ اور سرکاری ملازمین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کی خاتمے کیلئے ملکر کردار ادا کریں میچ کے آخر میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور دیگر افسران نے کھلاڑیوں میں انعامات ٹرافی اور شیلڈ پیش کیے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ چمن کے آفیسران ڈسٹرکٹ کمونیکیشن افیسر اشرف اچکزئی ڈاکٹر نادر اچکزئی ودیگر افسران اور قبائلی عمائدین و مشران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8086/2025
کوئٹہ 24اکتوبر ۔وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایت کے مطابق ترقیاتی اسکیمات کا بھروقت تکمیل ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم نے محکمہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ماہانہ رویو اجلاس کے موقع پر باچیت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں جوائنٹ چیف اکانومنسٹ، مخلتف محکموں کے چیف آفس سیکشن، ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اے سی ایس نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیع ہے انہوں نے پی اینڈ ڈی آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام آفیسران میگا پراجیکٹیس پی سی ون کے مطابق بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرانے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو ان اسکیمات کی ثمرات جلد سے جلد میسرہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8087/2025
گوادر: 24 اکتوبر۔ شہر اور گردونواح میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف ذرائع سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ سرکاری مصدقہ رپورٹ کے مطابق پانی کی مجموعی سپلائی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:شادی کور ڈیم سے 12.80 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا گیا، جبکہ میرانی ڈیم سے 76 واٹر باوزر ٹینکروں کے ذریعے 9.78 لاکھ گیلن پانی ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا گیا۔ اس کے علاوہ جی پی اے پلانٹ سے 4.38 لاکھ گیلن صاف پانی کی فراہمی عمل میں لائی گئی۔جیوانی کے لیے کلاتو سے پانی کی ترسیل مسلسل جاری ہے۔ اب تک موصولہ رپورٹ کے مطابق 14 واٹر باوزرز کے ذریعے 1 لاکھ 17 ہزار گیلن پانی سپلائی کیا گیا ہے، جس سے جیوانی شہر کے تین برانچز کو پانی فراہم کیا گیا۔مزید برآں، سنٹ سر سے پلیری پائپ لائن کے ذریعے 3 لاکھ 20 ہزار گیلن پانی پمپنگ اسٹیشن تک پہنچایا گیا، جو بعد ازاں پانوان اور پیشکان کے علاقوں میں سپلائی کیا گیا۔اسی طرح چب ریکانی، چب کلمتی، نگور شریف اور ملحقہ دیہاتوں میں 16 واٹر باوزرز (4 بڑے اور 12 چھوٹے ٹینکرز) کے ذریعے مجموعی طور پر 80 ہزار گیلن پانی فراہم کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کی ترسیل کا یہ عمل مسلسل جاری ہے تاکہ شہریوں کو دستیاب وسائل کے مطابق صاف اور پینے کے قابل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

