September 17, 2025
News

16th-September-2025

خبرنامہ نمبر6783/2025
کراچی، 16 ستمبر۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے طفیل کیمیکلز کے چیئرمین زبیر طفیل نے کراچی میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں جدید آبی زراعت (Aquaculture) کے فروغ اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ میر علاوالدین مری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اور زیرِ زمین آبی وسائل جدید آبی زراعت کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان خطے میں ایکواکلچر کے فروغ کے لیے قدرتی طور پر نہایت موزوں ہے، جہاں سمندری اور میٹھے پانی کی مچھلیوں کے فارم، جھینگا اور دیگر آبی حیات کی پیداوار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ بلوچستان میں اس شعبے پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ اس سے نہ صرف صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں بلوچستان پاکستان کی ایکواکلچر انڈسٹری کا مرکز بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتکار اور کاروباری ادارے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سنجیدہ دلچسپی رکھتے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات کو بروئے کار لا کر آبی زراعت کے شعبے میں نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی نہ صرف مقامی ضروریات پوری کرے گی بلکہ برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Karachi, September 16, 2025Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, met with Zubair Tufail, Chairman of Tufail Chemicals, in Karachi. The important meeting focused on the promotion of modern aquaculture and explored investment opportunities in the sector. Former Chief Minister of Balochistan, Mir Alauddin Marri, was also present on the occasion.During the meeting, both sides agreed that Balochistan’s coastal belt and underground water resources offer immense potential for the development of modern aquaculture. Vice Chairman Bilal Khan Kakar stated that Balochistan is naturally well-suited for aquaculture, where marine and freshwater fish farms, shrimp, and other aquatic products can be developed in line with international standards.He further emphasized that investors should give special attention to this sector in Balochistan, as it will not only generate thousands of new employment opportunities in the province but will also significantly strengthen the local economy. He expressed confidence that in the near future, Balochistan could emerge as the hub of Pakistan’s aquaculture industry.He remarked that industrialists and business enterprises are showing serious interest in investing in Balochistan. By utilizing modern technology and global expertise, new avenues of growth can be unlocked in aquaculture. He added that the development of this sector will not only meet domestic demand but also contribute to boosting exports.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6784/2025
خضدار 16 ستمبر۔ خضدار کے سب ڈویڑن وڈھّ کے نواحی علاقے کنجھڑ ماڑی میں خسرہ سے معصوم بچے متاثر مفتی جلیل احمد جلالی اور مولوی منظور احمد کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو کی خصوصی اور فوری ہدایت پر میڈیکل ٹیم کو ضروری ادویات اور ویکسین دے کر متاثرہ علاقے میں روانہ کر دیا میڈیکل ٹیم متاثرہ علاقے میں پہنچ کر مریضوں کا معائنہ کیا اور خسرہ کی ویکسینیشن بھی کی علاقہ مکینوں کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر نوٹس لینے کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت کے عملے کو پابند کیا جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو فوری طور پر ادویات مل سکیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6785/2025
تربت 16 ستمبر۔ یونیورسٹی آف تربت ماڈل اسکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، رجسٹرار گنگزار بلوچ، ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ منظور احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عابد حسین اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر اپنے استقبالیہ کلمات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی ماڈل اسکول کو خطے میں معیاری ایلیمنٹری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف یونیورسٹی کے ملازمین کے بچوں کومعیاری تعلیم فراہم کررہا ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کے لیے بھی ایک معتبر اور معیاری تعلیمی درسگاہ کی حیثیت اختیار کررہا ہے۔ انہوں نے بورڈ ممبران کی بھرپور شرکت اور تعلیمی و انتظامی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ان کی جانب سے پیش کی گئی مفید تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بورڈ ممبران نے یونیورسٹی کی اس وڑن کو سراہا جس کے تحت مستقبل میں مکران ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ماڈل اسکول کے مزید کیمپس قائم کرکے اسے ایک جامع تعلیمی نیٹ ورک کی شکل دینے کا منصوبہ ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ اسکول کے تمام تعلیمی، انتظامی، مالی اور ترقیاتی معاملات بورڈ آف ٹرسٹیز کے ذریعے سرانجام دیے جائیں گے اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے جن میں تعلیمی کیلنڈر کی تیاری، طلبہ کے یونیفارم کی حتمی توثیق اور نصابی کتب کی فراہمی کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ساتھ الحاق شامل تھا۔ اس کے علاوہ فیس اسٹرکچر میں مناسب ردوبدل، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تقرری کاطریقہ کار، تعلیمی سیشنز کا شیڈول، عملے کے لیے چھٹی کے قواعدوضوابط اور آئی ٹی آلات سمیت درس و تدریس کیلئے جدیدآلات کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں اسکول کو درپیش چیلنجز اور اس کی پائیدار ترقی کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے تاکہ اسکول کی پیش رفت کو موثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل محترمہ مہناز بشیر نے اسکول کی اب تک کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 2022 میں قیام کے بعد سے اسکول تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور اس وقت 358 طلبہ جدید سہولیات کے ساتھ قابل اساتذہ کی رہنمائی میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ بورڈ ممبران نے اسکول کی مختصر عرصے میں نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مہناز بشیر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6786/2025
خضدار 16 ستمبر۔ لیویز فورس کی باغبانہ میں بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدلیویز فورس خضدار نے باغبانہ کے علاقے میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی ہدایت پر لیویز فورس نے چوروں کے خلاف اہم کارروائی کی۔ لیویز لائن آفیسر نور احمد زہری اور محرر ریاض احمد کی سربراہی میں لیویز سی آئی اے نے مشکوک افراد کی نشاندہی کی۔ اس دوران، باغبانہ لونڈو ایریا میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کے بعد انکے انکشاف پر ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا۔ دوران تفتیش ملزمان نے باغبانہ کے علاقے سے متعدد چوریوں کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ چوری شدہ موٹرسائیکلیں دوسرے اضلاع میں منتقل کرتے تھے۔لیویز فورس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات اور گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان سراج احمد ولد محمد امین، سکنہ نتھوانی باغبانہ صیف اللہ ولد محمد اسحاق، سکنہ نتھوانی باغبانہ ہیں لیویز فورس کسی بھی مجرم کو قانون سے بچنے کی اجازت نہیں دے گی، اور ہم اپنے عزم کو دہراتے ہیں کہ جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ کسی کو یہ گمان نہیں ہونا چاہیے کہ وہ چوری، ڈکیتی یا کسی دوسرے جرم کی چھپی کارروائی کرکے بچ سکتا ہے۔ ہم بھرپور قوت کے ساتھ ان کے پیچھے ہیں، اور جو بھی قانون کو توڑے گا، وہ جلد ہی ہماری گرفت میں ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6787/2025
سبی 16 ستمبر ۔ گلوبل بریسٹ فیڈنگ منتھ کی مناسبت سے سبی میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، محکمہ صحت کے افسران، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندے، فیلڈ اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ سیمینار میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کی بہترین غذا ہے جو نہ صرف جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے بلکہ بیماریوں سے بچاو میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوام میں شعور اجاگر کریں، ماں کے دودھ کے استعمال پر زور دیں اور پاوڈر ملک کے رجحان کی حوصلہ شکنی کریں اس موقع پر مذہبی پہلو کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے، جسے ہر صورت یقینی بنانا والدین کی ذمہ داری ہے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ بریسٹ فیڈنگ کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6788/2025
گوادر:16ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق، وہ امیدوار جنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر کے دفتر کے ذریعے ضلع میں صحت کے خالی آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، ان کے ٹیسٹ اور انٹرویوز 25 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں منعقد ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6789/2025
کوئٹہ16 ستمبر۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صفا کوئٹہ کی جانب سے ڈور ٹو ڈور کلیکشن کے آغاز سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائکوئٹہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ شہر کو صاف و شفاف بنانے کے منصوبے کو کامیاب بنایا جا سکے۔یہ بات انہوں نے صفا کوئٹہ پروجیکٹ کی جانب سے ڈور ٹو ڈور کلیکشن کے لیے موٹر سائیکل ٹرالیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ڈی صفاءکوئٹہ دل نواز خان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ میراللہ بادینی ایم ڈی پی پی پی ڈاکٹر فیصل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شاہ زیب خان کاکڑ نے کہا کہ صفا کوئٹہ کو شہریوں کے تحفظات اور خدشات دور کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ گلی محلوں میں کچرا پھینکنے کے بجائے اسے ایک جگہ جمع کریں اور صفائی عملے کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ صفا کوئٹہ کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں اور انہیں اس چیلنج کو اپنی کارکردگی کے ذریعے پورا کرنا ہوگا۔ منفی تنقید پر توجہ دیے بغیر بہتر کام ہی مخالفین کا جواب ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میراللہ بادینی نے کہا کہ صفا کوئٹہ کو گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف مواقع پر اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں، جن میں عیدالاضحی، محرم الحرام اور 12 ربیع الاول کے دوران خصوصی صفائی مہم شامل ہے، جسے عملے نے بہترین انداز میں سرانجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ صفاءکوئٹہ کے عملے نے رات گئے تک خدمات انجام دیں اور عوامی خدشات کو کارکردگی کے ذریعے ختم کیا۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور صفا کوئٹہ پروجیکٹ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈور ٹو ڈور کلیکشن نہ صرف سڑکوں اور بازاروں کو صاف رکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ اس سے گھروں تک رسائی، کوڑا کرکٹ کے موثر ٹھکانے اور ری سائیکلنگ کے عمل کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا، جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6790/2025
چمن 16ستمبر ۔ اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کا بائی پاس لیویز تھانہ اور ناکہ جات کا دورہ اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے گزشتہ رات بائی پاس لیویز تھانہ اور علاقے میں قائم مختلف ناکہ جات کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیویز اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل اور ذمہداری ہے انہوں نے لیویز انچارج اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران مشکوک افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے عمل کا سلسلہ جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے تاکہ علاقے میں قیامِ امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور عوام کو ہر قسم کی تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6791/2025
خضدار 16 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ کا بروقت ایکشن کھلے کنویں کو لیویز فورس نے بند کر دیا خضدار میجر باغ گزگی میں واقع ایک کھلا کنواں جو کہ رہائشی آبادی اور اسکول کے قریب واقع تھا، راہگیروں اور بالخصوص بچوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا تھا۔سوشل میڈیا پر اس خطرناک صورتحال کی نشاندہی ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لیویز فورس کو موقع پر روانہ کیا۔لیویز فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کنویں کو محفوظ طریقے سے بند کر دیا، جس سے ممکنہ حادثے سے بچاو ممکن ہو سکا۔عوام نے انتظامیہ کے اس فوری اقدام کو سراہا اور تحفظات دور کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6792/2025
خضدار 16 ستمبر۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے ضلعی میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا میڈسن چیک کیا اور ڈسٹرکٹ اسٹور کے عملے سے ملاقات کی ادویات ضلع کے اسپتالوں میں منتقل کر نے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا عملے کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ادویات فراہم کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
مورخہ 16 ستمبر ۔ باتوزئی ڈیم قلعہ سیف اللہ میں 55 ہزار گل فام مچھلی کے بیج ڈالے گئے ۔ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان، عتیق اللہ کی ہدایات پر گلفام مچھلی کے 55 ہزار بیج باتوزئی ڈیم، قلعہ سیف اللہ میں ڈالے گئے۔یہ اقدام علاقے میں نمایاں معاشی فوائد فراہم کرے گا، کیونکہ باتوزئی ڈیم بلوچستان کا ایک بڑا ذخیرہ آب ہے، جو حب ڈیم، میرانی ڈیم اور سبکزئی ڈیم کے بعد سب سے بڑا ڈیم ہے۔ اس سرگرمی سے علاقے میں ماہی پروری کے کلچر کو فروغ ملے گا، مقامی فشریز انڈسٹری کو تقویت ملے گی اور عوام کو پروٹین اور غذائیت کا اہم ذریعہ میسر آئے گا۔مزید برآں، اس منصوبے کو توسیع دی جائے گی اور مقامی ماحول کے مطابق مزید مچھلیوں کی اقسام شامل کی جائیں گی۔یہ سرگرمی زاہد اللہ کبزئی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز قلعہ سیف اللہ) کی نگرانی میں انجام دی گئی، جن کے ساتھ انسپکٹر فشریز فیض اللہ، محمد سلیم اور فشریز واچر عبیداللہ بھی شریک تھے۔ اس عمل میں ماہر فشریز آفیسر خیر اللہ (ڈیرہ مراد جمالی) اور ان کی پوری ٹیم نے خصوصی معاونت فراہم کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6793/2025
کوئٹہ، 16 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں متعارف کرایا گیا ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم شفافیت، اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے، جس سے نہ صرف مالیاتی امور میں تیزی آئے گی بلکہ عوام کو براہِ راست ترقیاتی منصوبوں کی معلومات تک رسائی بھی حاصل ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں فنانس ای۔فائلنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، اور انتظامی محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سسٹم محض ایک ای۔فائلنگ نہیں بلکہ مکمل مالیاتی اصلاحات کی بنیاد ہے۔ اس کے ذریعے ہر محکمہ اپنی بجٹ درخواستیں آن لائن جمع کروائے گا اور ہر مرحلے کی منظوری، ریکارڈ اور مالی شفافیت واضح انداز میں دستاویزی شکل میں دستیاب ہوگی۔ اس نظام سے وہ تمام روایتی رکاوٹیں اور غیر شفاف طریقہ کار ختم ہوں گے جو برسوں سے مالیاتی امور میں مشکلات پیدا کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ای۔فائلنگ سسٹم سے افسران کو بروقت اور درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ عام شہری بھی اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مالیاتی امور کی نگرانی کر سکیں گے وزیر اعلیٰ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے لیے یہ سہولت شفافیت کی ایک حقیقی مثال ہوگی کیونکہ وہ دیکھ سکے گا کہ اس کے حلقے میں کون سا کام کہاں تک پہنچا ہے اور کون سا منصوبہ صرف کاغذوں میں مکمل دکھایا گیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ یہ سسٹم صوبائی حکومت کی شفاف طرزِ حکمرانی کا ثبوت ہے جس سے پبلک سیکٹر میں “انڈر ٹیبل” طریقہ کار مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، دنیا بہت آگے نکل چکی ہے اور اب بلوچستان بھی جدید خطوط پر استوار ہو رہا ہے انہوں نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں ای۔فائلنگ سسٹم کو جلد از جلد نافذ کریں تاکہ پورے بلوچستان میں کاغذی کارروائی بتدریج ختم ہو اور تمام امور صرف ڈیجیٹل طریقے سے نمٹائے جائیں انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس بھی اب ڈیجیٹل ٹیبلیٹس کے ذریعے منعقد ہوں گے تاکہ فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر ختم کی جا سکے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سسٹم کی تیاری میں شامل افسران اور ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی بونس تنخواہ دی جائے گی جبکہ نجی شعبے کے ماہرین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے مقامی نوجوانوں اور سرکاری افسران کی محنت کا نتیجہ ہے اور اس پر کسی دوسرے صوبے یا شہر کا انحصار نہیں کیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی وسائل کے موثر اور شفاف استعمال کے لیے پرعزم ہے اور یہ نظام اس خواب کو عملی شکل دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں شفاف حکمرانی کا وہ خواب جو اسمبلی فلور پر وعدے کی صورت میں کیا گیا تھا آج حقیقت کا روپ دھار چکا ہے قبل ازیں سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے نئے ڈیجیٹل ای مالی نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور متعارف کردہ نظام کے آپریٹنگ پروسیجر کا عملی مظاہرہ پیش کیا ، تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس منصوبے پر کام کرنے والے مقامی آٹی ٹی ماہرین کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6794/2025
کوئٹہ، 16 ستمبر ۔ سیکرٹری اطلاعات و پبلک ریلیشنز بلوچستان عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبے میں جدید طرزِ حکمرانی کے نفاذ کے لیے محکمہ اطلاعات و پبلک ریلیشنز میں بھی ای۔فائلنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عملی اقدامات شروع ہو چکے ہیں اور جلد ہی اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ای۔فائلنگ سسٹم کا مقصد محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانا، عوامی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ اس نظام کے تحت فائلوں کی تیاری اور منظوری کا عمل کاغذی کارروائی سے آزاد ہو جائے گا اور تمام مراحل کمپیوٹرائزڈ انداز میں نمٹائے جائیں گے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر کا بھی خاتمہ ہوگا سیکرٹری اطلاعات و پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ای۔فائلنگ سے محکمے کی کارکردگی مزید مو¿ثر اور شفاف ہو جائے گی اور عام شہریوں کو بھی براہِ راست مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہمیشہ ٹیکنالوجی کے ذریعے گورننس کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیا ہے اور محکمہ اطلاعات اس وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے پرعزم ہے عمران خان نے کہا کہ ای۔فائلنگ کے نفاذ سے محکمہ اطلاعات و پبلک ریلیشنز میں نہ صرف افسران اور عملے کی صلاحیتیں بہتر ہوں گی بلکہ صوبے میں شفاف حکمرانی کے عمل کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ محکمہ اطلاعات صوبے کے دیگر محکموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اس نظام کو بروقت نافذ کرے گا تاکہ بلوچستان میں کاغذی کارروائی کی جگہ ڈیجیٹل نظام کو رواج دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6795/2025
قلات 16ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر قلات جمیل احمدبلوچ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمدلاسی نے MNCH سینٹرچشمہ کا دورہ کیاڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں ہسپتال میں دستیاب ادویات سمیت صفائی ستھرائی سہولیات اور مسائل کاجائزہ لیااس موقع پر طبی عملے سے گفتگو کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات متحرک ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6796/2025
دکی 16ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی (DNCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس دکی سید زاہد حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر دکی ڈاکٹر عبد السلام، نمائندہ اینٹی نارکوٹکس فورس، نمائندہ 87 ونگ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، محکمہ زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سوشل ویلفیئر، اسپورٹس آفیسر،سیکورٹی اداروں کے نمائندوں ،تحصیلدار، نائب تحصیلداراور ریونیو عملے نے شرکت کی۔اجلاس میں کینابیز ایلیمینیشن کمپین 2025 اور پوست کی غیر قانونی کاشت کے انسداد سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات ایک سنگین سماجی ناسور ہے جس نے نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی بھی سطح پر منشیات کی کاشت یا کاروبار برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جو افراد منشیات کی کاشت یا اس کے کاروبار میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف سخت
ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسی زمینیں جہاں منشیات کی کاشت ثابت ہو، انہیں فوری طور پر کرک کیا جائے گا، ملوث افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں گے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں عوامی سطح پر آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ لوگ اس ناسور سے بچ سکیں۔ تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینارز اور آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ کمیونٹیز اور نوجوانوں کو اس قومی مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔اجلاس میں شریک افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے تمام محکمے بھرپور تعاون کریں گے اور ضلع دکی کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6797/2025
مستونگ16ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکمنامے کے مطابق فرح دختر حاجی عبدالنبی قوم نورزئی سکنہ پرکانو تحصیل و ضلع مستونگ کا لوکل سرٹیفیکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6798/2025
پشین16 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو وائرس کے سلسلے میں عالمی اداروں نے ہمارے ملک پاکستان سے مزید بہتری لانے کے لیے موثر اقدامات کا تقاضا کیا ہے،جبکہ حکومت پاکستان نےاس موذی اور لاعلاج مرض کے وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام تعلیمی اداروں میں انسداد پولیو کے لیے بروقت اور موثر اقدامات کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے،جس کے تحت تمام تعلیمی اداروں کے بچوں کو پولیو ویکسین کے انجکشن لگائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو پروگرام کے ضلعی آفسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،جبکہ آئندہ چار ماہ کے دوران مرحلہ وار لگائے جائیں گے،منصور قاضی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ایک دن تا 15 سال کے تمام بچوں کو آئی،پی،وی انجیکشن لگائے جائیں گے،کیونکہ 15 سال عمر تک آئی،پی،وی انجیکشن لگانے کا مقصد ان بچوں کی قوت مدافعت کو بڑھانا ہے،تاہم یہ پولیو ویکسین انجکشن 15 سال عمر تک کیلئے بطور بوسٹر کام کرے گا اس سے بچوں کی قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا،کیونکہ پولیو کے خلاف بچوں کی قوت مدافعت کمزور ہونے کا خدشہ قائم ہے،ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ ہمارے بچوں میں قوت مدافعت کی ممکنہ کمزوری پر پولیو وائرس کا پھیلاو بڑھتا جا رہا ہے،جو ایک المیہ سے کم نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ نے پولیو کے مکمل خاتمے کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں موجود تمام سرکاری اسکولوں و کالجز اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت دیگر تمام دینی مدارس میں زیر تعلیم 15 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے انجیکشن لگائیں جائیں گے،تاکہ اس موذی مرض پولیو کا ملک و صوبہ سے مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنایا جا سکے،ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے اس ضمن میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں موجود تمام تعلیمی ادارے 15 سال کے تمام زیر تعلیم بچوں کے کوائف جلد از جلد ضلعی انتظامیہ اور پولیو کنٹرول ڈی،ای،او،سی میں جمع کروائیں،تاکہ بچوں کے صحت مند مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد پولیو مہم کو مزید تقویت دی جا سکے،اور معماران وطن کو عمر بھر کی معزوری سے بچایا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6799/2025
کوئٹہ 16 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، تمام سب ڈویژنز کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ تعلیم کے مختلف انتظامی و تعلیمی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جن میں سیل شدہ افغان اسکولوں کی صورتحال، کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہوں کے مسائل، نان فنکشنل اور فنکشنل اسکولوں کی رپورٹ، اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری اور کارکردگی شامل تھیں۔ڈپٹی کمشنر کہ غیر حاضر سٹاف کی تنخواہوں کی کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ مسلسل غیر حاضری پر متعلقہ افراد کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کیں کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری اور تدریسی معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تعلیم بنیادی حق ہے اور ضلعی انتظامیہ اس کے فروغ اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں کے دورے باقاعدگی سے کیے جائیں اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور اساتذہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے فیلڈ وزٹ اور مانیٹرنگ سسٹم مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6800/2025
گوادرپسنی16ستمبر2025: اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے پسنی کے مین بازار، جیٹی ایریا اور بنگلہ بازار کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے اس دوران دکانوں اور ہوٹلوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔کارروائی کے دوران متعدد دکانوں سے معیاد ختم ہونے والی اشیاء ضبط کرلی گئیں جبکہ ہوٹلوں میں ناقص صفائی پر دکانداروں اور مالکان کو جرمانے کیے گئے۔ ٹیم نے انہیں سختی سے تنبیہ بھی کی کہ آئندہ معیاد ختم ہونے والی اشیاء فروخت نہ کریں اور صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے دکانداروں کو واضح پیغام دیا کہ وہ حکومتی قوانین کی مکمل پاسداری کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


خبرنامہ نمبر6801/2025
حب۔ حب اور گردونواح میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں لسبیلہ کینال کو شدید نقصان پہنچا۔ کینال کے مختلف 17 مقامات پر شگاف پڑنے کے باعث حب شہر، انڈسٹریل زون اور گڈانی میں پانی کی ترسیل معطل ہوگئی تھی۔ پانی کی بندش سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیا اور محکمہ آبپاشی سمیت متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی اور صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے صورت حال پر قریبی نظر رکھی اور موقع پر رہنمائی فراہم کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان اور ایکسیئن ایریگیشن حب حسین احمد کی سربراہی میں محکمہ آبپاشی اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور متاثرہ مقامات پر مرمتی کام شروع کیا۔ مشکل موسم اور مسلسل بارش کے باوجود ٹیموں نے جنگی بنیادوں پر شب و روز محنت کرکے کینال کے شگاف پر کیے۔ ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد نہ صرف کینال کی مرمت مکمل کی گئی بلکہ حب شہر، انڈسٹریل زون اور گڈانی کے عوام و صنعتوں کے لیے پانی کی ترسیل بھی بحال کردی گئی۔ پانی کی بحالی سے شہریوں اور صنعتکاروں کو بڑا ریلیف ملا ہے اور عوام نے بروقت اقدامات پر صوبائی حکومت اور اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کینال کی مزید نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں تاکہ دوبارہ کسی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

خبر امہ نمبر6802/2025
ہرنائی16ستمبر2025:
ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت تمام ضلعی محکموں کے آفیسران کا تعارفی میٹنگ ہوا ، ضلعی آفیسران نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے ضلعی آفیسران سے کہا کہ تمام ضلعی محکموں کے آفیسران اپنے فرائض کو خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیتے ہوئے اپنی اپنی محکموں کے سٹاف کو ڈیوٹیوں کا پابند بنائیں ، اور لوگوں کے جائز مطالبات کو فوری طور حل کرے۔
انہوں نے کہا ، کچھ محکموں کا براہ راست عوام سے تعلق ہے، جیسے تعلیم اور صحت اور باقی محکمے بھی عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں ، آپ سب کوشش کریں کہ عوام کے مسائل کم سے کم ہوں۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے کہا ، آپ تمام محکموں کے آفیسران کو جہاں بھی میری رہنمائی کی ضرورت ہو آپ ہر وقت رابطے کر سکتے ہیں اور میرے آفس آسکتے ہو،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میں تمام محکموں کے دفاتر اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جلد دورے کرونگا۔

خبرنامہ نمبر6803/2025
کوئٹہ/ گوادر 16 ستمبر
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری پبلک ہیلتھ ہاشم غلزئی، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان، ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گوادر کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی کہ میرانی ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعے گوادر کو پانی کی سپلائی سے متعلق فیزیبلٹی رپورٹ فوری طور پر تیار کی جائے، تاکہ یہ منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی شراکت سے مکمل کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے جی ڈی اے کو ہدایت دی کہ نئے پائپ لائن سے گھریلو کنکشنز کی فراہمی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے فوری طور پر مکمل کیا جائے، جبکہ شادی کور سے پانی کی باقاعدہ سپلائی شروع کرنے اور واٹر ڈیسلینیشن پلانٹ کو مزید فعال بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ اسی طرح پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو سنٹسر میں بورنگ سسٹم جلد فعال کرتے ہوئے پانی کی فراہمی شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ کو گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے نمائندہ مقرر کیا، جو تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ اور کوآرڈینیشن کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

خبرنامہ نمبر6804/2025
تربت ۔16ستمبر2025:
میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے کہا ہے کہ مالی وسائل کی کمی اور دستیاب گنجائش کی محدودیت کے باوجود شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامی و عملی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن تربت روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور کو مربوط حکمتِ عملی کے تحت انجام دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔
یہ بات میئر نے اپنے دفتر میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ملاقات میں چیف آفیسر تربت شعیب ناصر، میونسپل کارپوریشن کے کونسلرز، مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقائی نمائندگان شریک تھے۔ اس موقع پر وفود نے میئر کو اپنے علاقوں میں پانی کی فراہمی، صفائی کے نظام اور سیوریج سے متعلقہ مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔میئر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میونسپل کارپوریشن اپنی تمام دستیاب صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے اور سیوریج لائنوں میں خرابی یا بندش سے متعلقہ شکایات پر فوری بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر اور مضافات میں پانی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی عملی اقدامات جاری ہیں۔ ان کے مطابق پانی کی فراہمی کو منصفانہ اور بروقت بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ میئر نے کہا کہ بلدیاتی خدمات کی کامیابی میں عوامی تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور شہری اگر اپنا کردار ادا کریں تو شہر کی حالت مزید بہتر ہو سکتی ہے۔میئر میونسپل کارپوریشن تربت نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ اپنے محدود فنڈز اور دستیاب وسائل پر انحصار کر کے خدمات سرانجام دے رہا ہے، تاہم اگر صوبائی اور وفاقی سطح پر مزید تعاون فراہم کیا جائے تو شہری سہولیات کے نظام میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ آخر میں انہوں نے عوامی وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں اور شہری مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

DGPR ADVERTISEMENTS

DGPR ADVERTISEMENTS

17th-September -2025

16th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

16th-September-2025

15th-September-2025

15th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

15th-September-2025

14th-September-2025

14th-September-2025

14th-September-2025

13th-September-2025

13th-September-2025

13th-September-2025

12th-September-2025

12th-September-2025