September 13, 2025
News

12th-September-2025

خبرنامہ نمبر6182/2025
کوئٹہ 12ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور مو¿ثر گورننس کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں بلوچستان کابینہ نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی تاکہ اقلیتی برادری کو بہتر سہولیات اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں اس کے ساتھ ساتھ کابینہ نے پروانشل ایوی ایشن اسٹریٹجی اور تین سالہ پروگرام برائے ایوی ایشن ڈویلپمنٹ پلان 2025 تا 2027 کی منظوری دی، جس سے صوبے میں فضائی سفر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا وزیر اعلیٰ اور کابینہ اراکین نے تربت سے تین زخمیوں کو فوری کراچی منتقل کرکے جان بچانے کے کامیاب فضائی ریسکیو پر ڈائریکٹر ایوی ایشن اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا صوبائی کابینہ نے ساکرن اور کربلا کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دی تاکہ مقامی آبادی کو بنیادی سہولتیں ان کے قریب فراہم کی جا سکیں اسی طرح بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز پالیسی کی منظوری دی گئی جو اس کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی و معاشی شمولیت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے کابینہ نے اراکین قومی اسمبلی محترمہ شازیہ مری اور قادر پٹیل کی جانب سے پیش کردہ قانون شہادت ترمیمی بل کی صوبائی سطح پر توثیق کر دی جبکہ ایم این اے ریاض فتیانہ کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی بل 2024 کی بھی توثیق کی گئی محکمہ داخلہ کی سفارش پر نفرت آمیز اشاعت شدہ مواد پر پابندی لگانے کی بھی منظوری دی گئی تاکہ معاشرے میں ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دیا جا سکے اجلاس میں ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کی بی ٹیویٹا کے تحت انٹی گریشن کی توثیق کی گئی جبکہ دالبندین میں جدید پرنس فہد اسپتال کے قیام کی منظوری دی گئی جو عوام کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق بلوچستان کے اضلاع خالق آباد اور شہید سکندر آباد کے پرانے نام بحال کرنے کی بھی منظوری دی گئی اس کے علاوہ کابینہ نے “دی ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ رولز 2025” کی منظوری دی تاکہ صحت کے مراکز میں فضلے کے موثر اور محفوظ انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ افغانستان جانے والے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترسیلات کو ڈویلپمنٹ چارجز سے مستثنٰی قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ انسانی ہمدردی کے اس مشن میں بلوچستان اپنا کردار ادا کر سکے ، محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منشیات میں مبتلا افراد سے سٹی نالہ خالی کرانے کے اقدامات کو سراہا گیا اور ان اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی، بلوچستان کابینہ نے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محکمہ لوکل گورنمنٹ محکمہ قانون ، محکمہ جنگلات بورڈ آف ریونیو، سائینس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، مائنیز اینڈ منرل ، پائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سماجی بہبود، حکمت مواصلات و تعمیرات کے ایجنڈہ پوائنٹس پر تفصیلی غور کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے بلوچستان کے عوامی مفاد اور دیرپا ترقی کی ضمانت ہیں۔ ہماری حکومت تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے اور اقلیتوں، خواتین اور ٹرانس جینڈرز سمیت پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے شفافیت اور گڈ گورننس کے عملی مظہر ہیں، جو صوبے کی ترقی و خوشحالی کی سمت ایک مثبت اور پائیدار سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6183/2025
تربت، 12 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر کمشنر مکران ڈویژن قادربخش پرکانی کی زیر صدارت ایک اجلاس تربت میں منعقد ہوا، اجلاس تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جس میں شہر کے عوام کے لیے جدید سفری سہولتوں کی فراہمی کے پیشِ نظر “گرین بس سروس” کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے تربت کے شہریوں کے لیے 4 نئی بسیں مختص کی ہیں، جو مختلف اہم روٹس پر چلائی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو روزمرہ سفر میں درپیش مشکلات کا موثر حل مل سکے کمشنر مکران قادربخش پرکانی نے کہا کہ گرین بس سروس کا اجراء نہ صرف شہریوں کے لیے ایک انقلابی سہولت ہوگا بلکہ اس سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جو خطے کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کا بنیادی مقصد عوام کو جدید، سہل اور معیاری سفری ماحول فراہم کرنا ہے اجلاس میں شریک تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے گرین بس منصوبے کو علاقے کی سماجی و معاشی ترقی اور شہری سہولت کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا اور صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو عوام دوست اقدام سے تعبیر کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6184/2025
لسبیلہ 12ستمبر ۔ وزیراعلی بلوچستان کے وژن اورپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وسیاحت نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں 71 بند سرکاری اسکولوں کو فعال کیا گیا اور بچوں کو تعلیمی اشیاء بشمول اسکول بیگز، کتابیں اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ یہ اقدام نہ صرف تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ ہر بچے کے بنیادی حقِ تعلیم اور روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6185/2025
پشین۔12 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی ہدایت پر گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجنئیر نجم کبزئی کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر نوید بلوچ نے لیویز فورس اور ایف،سی اہلکاران کے ہمراہ سرانان شہر میں دکانداری کرنے والے متعدد افغان باشندوں کے دکانوں کو سیل کر دیا ہے،اور اس بابت شہر کے مضافات سمیت افغان پناہ گزین کیمپ تحصیل سرانان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی ملک بدری کے سلسلے میں متعدد کاروائیاں بھی کیں گئیں،اس دوران 100 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو کیمپ سے گرفتار کیا گیا،جبکہ جاری مہم کے دوران 5 گھر بھی مسمار کیے گئے ہیں،تاہم افغان مہاجرین کیمپ کے مکینوں نے ملک بدری اور گھر مسمار کرنے پر سخت مزاہمت کرتے ہوئے انتظامیہ پر پتھراو بھی کیا،البتہ سیکورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ آپریشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا،بعد آزاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور ایف،سی اہلکاروں نے یارو ٹو سرانان روڈ پر اسنیب چیکنگ بھی کی،اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انجنئیر نجم کبزئی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ضلع پشین سے افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی میں مزید اضافہ کیا جائے گا،جبکہ قانون کا اطلاق مزید سخت کرتے ہوئے مکمل انخلاء تک روزانہ کی بنیادوں پر ملک بدری آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یکم ستمبر 2025 سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاریوں اور ملک بدری کے اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ سرخاب کیمپ اور کلی تراٹہ سمیت دیگر متعدد مقامات جہاں جہاں غیر قانونی طور پر افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں وہاں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلد از جلد انخلاءکو یقینی بنانے اور بصورت دیگر ملک بدری کے سلسلے میں واضح طور پر بذریعہ لاوّڈ اسپیکر اعلانات بھی کئے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6186/2025
لسبیلہ12سمبر۔ اے ڈی سی جنرل لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل کے میڈیکل اسٹور میں ادویات کی انسپکشن کے سلسلے میں وزٹ کیا ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عید محمد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے اے ڈی سی جنرل سراج بلوچ نے ادویات کا معائنہ کیا اور ادویات کے تحفظ اور مریضوں میں تقسیم کے عمل سمیت ٹوٹل ذخیرے کے بارے میں ایم ایس ڈاکٹر عمران نے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ادویات کی وافر مقدار موجود ہے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں اسپتال میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا ایمرجنسی صورت میں آنے والے مریضوں کو مکمل صحت کی سہولیات فراہم کرنا اسپتال اسٹاف کی زمہ داری ہے ہم سب کو بحیثیتِ ملازم عوام کے فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی سر انجام دہی کرنی ہوگی ضلعی اور تحصیل سطح پر بنیادی مسائل جس میں ہیلتھ سروسز اہمیت کی حامل ہے کی بہتری اولین ترجیح ہے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ تمام محکموں کی سروسز کومفادعامہ میں بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، حالیہ بارشوں و سیلابی ریلوں میں عوام کو ہونے والے نقصانات سے انتظامیہ بخوبی واقف ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام مسائل کو بروقت حل کیا جائے ہم اپنے عوام کے شانہ و بشانہ رہ کر ضلع لسبیلہ کے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6187/2025
گوادر / اورماڑہ:12ستمبر ۔ تحصیلدار نور خان بلوچ نے گورنمنٹ ہائی اسکول اسلامیہ لائن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی ماحول اور تدریسی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (SDP) کے تحت تھرڈ انسٹالمنٹ کا چیک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے حوالے کیا۔تحصیلدار نور خان بلوچ نے کلاس رومز میں جاکر طلبہ و اساتذہ سے گفتگو کی، ان کی تعلیمی کارکردگی اور تدریسی عمل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دیا جا سکے۔دورے کے دوران انہوں نے اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام کام معیار اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ طلبہ کے لیے ایک بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6188/2025
خضدار 12 ستمبر۔ خضدار میں پیشہ ور گداگروں اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف لیویز فورس کا بڑا آپریشن تمام غیر مقامی افراد کو ضلع بدر کردیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی نگرانی میں لیویز لائن آفیسر نور احمد زہری اور محرر ریاض احمد کی سربراہی میں خضدار لیویز فورس نے پیشہ ور گداگروں اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف بڑا آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔کاروائی کے دوران خضدار شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں خواتین و مردوں سمیت سینکڑوں غیر مقامی گداگروں کو تحویل میں لیا گیا، جنہیں شناخت کے بعد ضلع بدر کردیا گیا۔غیر مقامی پیشہ ور گداگر نہ صرف منظم انداز میں گداگری کر رہے تھے بلکہ وہ غیر اخلاقی سرگرمیوں اور دیگر سماجی برائیوں میں بھی ملوث پائے گئے۔ لیویز فورس کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کاروائیاں صرف ایک وقتی قدم نہیں بلکہ تسلسل کا حصہ ہیں۔ لیویز فورس اس طرح کے جرائم اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف آئندہ بھی کاروائی جاری رکھے گی تاکہ ضلع کا ماحول پرامن اور صاف ستھرا رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6189/2025
زیارت خبرنامہ 12ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان نے قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کیا اس موقع پر ایف سی میجر عامر، ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار محمد حنیف کاکڑ،تحصیلدار نوراحمد کاکڑبھی موجود تھے، قائداعظم ریزیڈنسی کے منتظمین نے ڈپٹی کمشنر کوریزیڈنسی کے بارےمیں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے قائد اعظم ریذیڈنسی کے گیلری اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قائد اعظم ریذیڈنسی کے اشیاءمیں خاص دلچسپی سے ظاہر کی۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان نے کہا کہ قائد اعظم ریذیڈنسی کی اہمیت تسلیم شدہ ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام قائد اعظم ریذیڈنسی میں گزارے تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6190/2025
گوادر 12ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی کھیلوں سے دلچسپی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو سراہتے ہوئے، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن عبداللہ علی حسن نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ گوادر کرکٹ ٹیم کو آل پاکستان ٹورنامنٹ، کوئٹہ میں شرکت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی، جو نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے کی بہترین مثال ہے۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر مستقبل میں بھی ضلع گوادر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6192/2025
زیارت 12ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان نے لیویز تھانہ زیرو پوائنٹ زیارت اور خنڈی سر تھانہ کا دورہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار محمد حنیف کاکڑ اور تحصیلدار نوراحمد کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان نے لیویزتھانوں کے انچارج کو کلیر کٹ ڈائریکشن دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لیویز کو آل ٹائم الرٹ رکھیں ایک دوسرے کے ساتھ کوارڈینشن اور کمیونیکشن مضبوط رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے، اپنی گشت اور چیکنگ میں مزید اضافہ کریں مشکوک افراد پر نظر رکھیں،اشتہاری ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں،عوام کو سفر کی مشکلات میں مدد کریں عوام کی خدمت کریں عوام کا خاص خیال رکھیں عوام جب بھی کسی مشکلات کے سلسلے میں لیویز فورس سے رابطے کریں تو وہ عوام کو کوئیک رسپانس دیں اور عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ کہ جو لیویز افسر،اہلکار اپنے فرائض میں غفلت اور سستی کرے گا ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کے جانے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6193/2025
جعفرآباد12ستمبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ریونیو کے افسران، تحصیلداران، نائب تحصیلداران اور دیگر عملہ مال نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام عملہ مال نے سرکاری واجبات خصوصاً عشر، آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے اپنی رپورٹس اور کارکردگی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی حکومت کی مالی پالیسی کا اہم حصہ ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور عملہ مال اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور تندہی کے ساتھ ادا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ واجبات کی وصولی مقررہ مدت میں مکمل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں مختلف اقدامات کررہی ہے لہٰذا زمینداروں اور کسانوں کو بھی سرکاری واجبات کی بروقت ادائیگی کرنی چاہیے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل مہیا کیے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جن علاقوں سے ابھی تک واجبات کی وصولی مکمل نہیں ہوئی وہاں فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ زمینداروں کو نوٹسز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ واجبات کی وصولی کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں اور اپنی کارکردگی کی رپورٹ باقاعدگی سے جمع کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ محکماتی ذمہ داریاں صرف فرض نہیں بلکہ عوامی امانت ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6193/2025
دکی12ستمبر۔ .ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور حکومت و عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔ وہ دکی کے 19 یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے وفد سے تعارفی ملاقات اور اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ای ڈی او لوکل گورنمنٹ رازگل ترین بھی موجود تھے۔یونین کونسلوں کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے علاقوں میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو صرف ترقیاتی کاموں پر نہیں بلکہ دیگر سماجی خدمات پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے اداروں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں، غیر حاضر اساتذہ اور اہلکاروں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حاضر اہلکاروں کو بھی چیک کیا جائے اور ان کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گران فروشی اور ناجائز منافع خوری عوام کے لیے بڑا مسئلہ ہے، بلدیاتی نمائندے ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاو کی ویکسینیشن مہم اور دیگر سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی بلدیاتی نمائندوں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔محمد نعیم خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اکیلے مسائل حل نہیں کر سکتی، اس کے لیے بلدیاتی نمائندوں اور عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوست کی کاشت ایک سنگین جرم ہے، ایسے زمینداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، ان پر ایف آئی آر درج ہوگی، ان کے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں گے اور زمین بحقِ سرکار ضبط کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اس ناسور کے خاتمے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ ضلع دکی کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6194/2025
پنجگور 12 ستمبر۔ :اسسٹنٹ کمشنر پنجگور جواد احمد زہری کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پنجگور بازار کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار، صفائی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی امیر جان، رسالدار میجر لیویز صابر گچکی، انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد، لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن، لوکل گورنمنٹ کے نمائندہ فہد نعیم سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے بازار میں ٹیم نے خود ساختہ مہنگائی، ناقص صفائی اور تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری نے واضح کیا کہ بازار میں ناجائز منافع خوری اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے پر ہر حال میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ریڑھی بانوں اور دکانوں کے سامنے سبزی، گوشت اور پھل فروخت کرنے والوں کو تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ وقت کے بعد کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات کیے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بازار میں اشیائے خوردونوش خریدتے وقت نرخنامہ ضرور دیکھیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6195/2025
تربت، 12 ستمبر ۔ کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت میرانی ہاوسنگ اسکیم تربت سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان، متعلقہ افسران اور منصوبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس میں میرانی ہاوسنگ اسکیم کے مختلف پہلووں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا، خصوصاً پیکیج 1 تا 11 کے پی سی-ون (PC-1) کی موجودہ حیثیت، ممکنہ ترامیم، اخراجات اور وقت کے تخمینے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر مکران نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کے درمیان قریبی مشاورت، شفافیت اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کی بہتری اور مانیٹرنگ کے لیے خصوصی انجینئر تعینات کیے جائیں گے، جو جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور جائزہ لیں گے اور اپنی رپورٹس براہ راست کمشنر آفس کو پیش کریں گے۔کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے اس موقع پر کہا کہ میرانی ہاوسنگ اسکیم تربت کے شہریوں کے لیے ایک اہم رہائشی منصوبہ ہے، جس کی بروقت تکمیل سے مقامی آبادی کو معیاری سہولیات اور جدید رہائشی سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے اس منصوبے کو تربت کے ترقیاتی ڈھانچے میں سنگ میل قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6196/2025
دکی12ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ہاوس کادورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کے لیے بنائے جاتے ہیں، اس لیے ان کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ذمہ داران کو تاکید کی کہ جاری کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات بروقت فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6197/2025
کوئٹہ12ستمبر ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم جنوبی حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور خضدار و ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔ ہفتہ کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ نوکونڈی میں ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6198/2025
کوئٹہ، 12ستمبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت وافرادی سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں مختلف قبائل کے سیاسی و عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی و سیاسی شخصیات کی تجاویز اور رہنمائی ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور انہی کی بنیاد پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ترتیب دیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص دور دراز علاقوں کی ترقی اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم ہے۔ محکمہ محنت وافرادی پاور کی کوشش ہے کہ روزگار کے مواقع بڑھا ئیں جائیں اور محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی نمائندوں اور مقامی قبائلی قیادت کے تعاون کے بغیر ترقی کا عمل ممکن نہیں، اس لیے سب کو یکجہتی اور تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6199/2025
سبی12 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے پی پی ایچ آئی کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں ادویات کے حالیہ موصول ہونے والے سٹاک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے کاٹن کھول کر معائنہ کیا اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ادویات کی فہرست کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر افسران نے انہیں آگاہ کیا کہ بی ایچ یوز کو کتنی کتنی مقدار میں ادویات روانہ کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے ہدایت کی کہ تمام ادویات مقررہ وقت پر شفاف انداز میں بی ایچ یوز تک پہنچائی جائیں تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میں کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6200/2025
قلات12ستمبر۔اشیاء خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو متحرک کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمدلاسی نے تحصیلداار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی کے ہمراہ قلات بازار کاتفصیلی دورہ کیاگرانفروشی اور صفائی سھترائی کا خیال نہ رکھنے اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکاندار جرمانے کئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی نے جنرل اسٹورز قصائیوں، پھل و سبزی فروشوں، دودھ فروشوں اور نانبائیوں کی دکانوں اور ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا اشیاءخوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔دکانداروں اورتاجروں کو ہدایت کی گءکہ گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنایا جائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
تربت 12ستمبر ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالروف رند نے اپنے تعزیتی بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی مکران ڈویژن کے صدر ڈاکٹر برکت بلوچ اور میر جعفر بلوچ کی بھتیجی اور محمد یوسف کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔میر عبدالروف رند نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

خبرنامہ نمبر2025 /6201
قلات 12 ستمبر:-ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے کہا ہیکہ سرکاری محکموں کے کنسٹرکشن کنٹریکٹر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں سڑکوں اور عمارتوں سمیت دیگر تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال سے گریز کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ مواصللات تعیرات کےدفتردورے کے موقع پر انجینئرز اورکنٹریکٹر فرمز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقامی ہونے کے ناطے آپکے اوپر بھی ذمہ۔ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ سب اپنے ہی لوگوں کے بہتری کے لیئے کام کریں آپ اور آپ ہی کے لوگ انہی سڑکوں پر سفر کریں گے تو آپ سب سے گزارش ہیکہ اپنے علاقے کی ترقی میں مخلص رہیں اور کام میں بہتری لائیں ناقص کارکردگی پیش کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف سخت کاروائی اور انہیں بلیک لسٹ کردیاجائیگا محکمہ مواصللات تعمیرات کے دفتر دورے کے موقع پرایکسین روڈزعبدالمناف کاکڑ ایکسین بلڈنگ نیاز احمد بنگلزئی ہیڈ کلرک حاجی محمدحنیف مینگل نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر کادورہ کرایا۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے دفتر میں مرمتی کام کا جائزہ لیا
ایکسین نے محکمہ کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیمات روڈز اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر مرمتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6202
کوئٹہ12ستمبر:-گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میر چاکرخان رند سبی یونیورسٹی کو پہلی بار ترقی کی جانب اس کی پیشرفت دیکھ کر خوشی ہوئی. اس یقین کے ساتھ کہ اگلے سینیٹ اجلاس میں اسکے معیار اور مقدار دونوں کو آور زیادہ بہتر کیا جائیگا۔ ہم سبی یونیورسٹی میں پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرینگے. مذکورہ یونیورسٹی کو قومی سطح پر لانے کیلئے ہم پورے پاکستان سے بہترین پروفیسرز اینڈ ریسرچرز کو اس کی طرف متوجہ کرینگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے چوتھے سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس دوران صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ عامر نواز رانا، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے بشیر کاکڑ، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ، پرو-وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین اور نمائندہ ہائیر ایجوکیشن انجینئر فاروق بازئی سمیت تمام سینیٹ ممبران موجود تھے. سینیٹ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوالیفائیڈ فیکلٹی ممبرز کسی بھی یونیورسٹی کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔ برین ڈرین تعلیمی ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتی ہے، تعلیمی پروگرامز میں خلل ڈالتی ہے اور تحقیقی پیشرفت کو کم کر دیتی ہے۔ معیار، جدت اور مسابقت کو برقرار رکھنے کیلئے یونیورسٹی کی سطح پر برین ڈرین سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اسطرح ہم پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں عمدگی کے تحفظ اور جدت کو فروغ دینے قابل بن جائیں گے. انہوں نے میر چاکر خان رند سبی یونیورسٹی سمیت تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے رجسٹرار، ٹرہژرار اور دیگر ایڈمنسٹریٹو آفیسرز کی پیشہ ورانہ ٹریننگ کو لازمی قرار دیا. پروفیشنل ٹریننگ ہی ان کے استعداد کار میں اضافہ کرنے، انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے، وسائل کا بہترین انتظام کرنے اور باخبر فیصلے کرنے کے قابل بناتی ہے۔ مزید برآں یہ مؤثر مواصلات اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے، ضابطوں اور قوانین کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔ چوتھے سینیٹ کے شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6203
پشین12 ستمبر:-ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) انجنئیر نجم کبزئی نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی گرفتاری اور ملک بدری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے،اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں کو اس سال یکم ستمبر سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی،جبکہ تاریخ انخلاء میں چار مرتبہ توسیع بھی کی گئی،لیکن افغان پناہ گزینوں نے محفوظ،باوقار اور رضاکارانہ واپسی کے عمل میں سست روی اور احکامات سے روگردانی کی،تاہم آخری مرتبہ افغانوں کو رواں سال یکم ستمبر تک افغانستان واپسی کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی تھی،جس کے بعد ان کی گرفتاری اور ملک بدری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،اور اب پاکستان میں پناہ لینے والے افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی کے سفر پر روانہ کرنا ناگزیر ہو گیا ہے،جس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں,اور اس بابت حتمی اور فیصلہ کن آپریشن کا آغاز گزشتہ روز سرانان شہر اور افغان پناہ گزین کیمپ سرانان سے کر دیا گیا ہے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6204
کوئٹہ12ستمبر:-بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ اور دہی میں ملاوٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران دوسرے روز بھی بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ اس سلسلے میں جان محمد روڈ، میکانگی روڈ، گوالمنڈی چوک، رئیسانی روڈ، سریاب، فقیر محمد روڈ اور پشتون آباد میں قائم ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔کارروائیوں کے دوران 1620 لیٹر ناقص دودھ، خشک پاؤڈر کی بھاری مقدار اور پاؤڈر سے تیار کردہ 350 کلو دہی تلف کر دیا گیا جبکہ ملاوٹ ثابت ہونے پر 4 ملک سپلائرز اور 12 ملک شاپس مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح دوسرے روز 31 مراکز اور 28 دودھ بردار گاڑیوں سے 13893 لیٹر دودھ کے نمونے حاصل کر کے موبائل لیبارٹری کے ذریعے فوری ٹیسٹنگ کی گئی، جن میں پانی اور خشک پاؤڈر کی بھاری مقدار میں ملاوٹ کی تصدیق ہوئی۔سیکرٹری خوراک بلوچستان منظر جاوید علی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ دودھ اور دہی میں ملاوٹ شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے جبکہ کسی کو عوام کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری اور خالص خوراک کی فراہمی کے لیے سخت ترین اقدامات کر رہی ہے اور یہ خصوصی مہم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ مزید برآں انہوں نے واضح کیا کہ اس مہم کو مزید وسعت دی جائے گی اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی دودھ اور ڈیری مصنوعات کے مراکز کی سخت جانچ پڑتال جاری رکھی جائے گی، عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ خالص دودھ دہی استعمال کریں ، قابل بھروسہ مراکز سے اشیاء خوردونوش خریدیں اور ملاوٹ کی شکایات کی فوری اطلاع اتھارٹی کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6205
خضدار12ستمبر:- خضدار میں پاک فوج کی 33 انفنٹری ڈویژن اور فرنٹیئر کور ایف سی قلات اسکاؤٹس کے زیر اہتمام ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ایک فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس نے شہری اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو مفت آنکھوں کے معائنہ، علاج اور سرجری کی سہولیات فراہم کیں۔ اس کیمپ میں ہر عمر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس کیمپ کی نگرانی ایف سی کے ڈاکٹر افیاض علی نے کی، جن کی جانب سے موثر انتظامات کیئے گئے تھے۔ ڈاکٹر افیاض علی اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے فری آئی میڈیکل کیمپس کے انتظامات کرچکاہے، جو غریب اور پسماندہ طبقات کے لیئے آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت یہ کیمپ نہ صرف کامیاب رہا بلکہ مریضوں کو فوری ریلیف بھی ملا۔ ڈاکٹر افیاض علی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے، مقامی لوگوں اور طبی ماہرین نے انہیں خضدار میں صحت کی ترقی کا “ہیرو” قرار دیا، کیونکہ ان کی کاوشیں آنکھوں کی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی زندگیوں کو بدل رہی ہیں۔اس موقع پر البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کا بھی تعاون حاصل تھا، جس نے جدید طبی آلات اور سرجری کی سہولیات فراہم کیں۔ کیمپ میں مریضوں کا معائنہ اور علاج مسٹر سمیر (کیمپس منیجر)، ڈاکٹر اشرف، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر اسد اور ڈاکٹر صفیع اللہ شاہ نے کیا۔ ان ڈاکٹروں کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا، جن میں سے کئی کو فوری سرجری کی گئی اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔خضدار کے رہائشیوں نے اس کیمپ کو “زندگی بدلنے والا” قرار دیا، خاص طور پر دیہی علاقوں سے آئے مریضوں نے بتایا کہ ایسے پروگرامز کی وجہ سے انہیں کراچی یا کوئٹہ جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ پاک فوج اور ایف سی کی یہ کاوش خضدار میں صحت کی رسائی کو بڑھانے کی ایک عمدہ مثال ہے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6206
خضدار12 ستمبر:- ضلع خضدار میں ایف سی قلات اسکائوٹس کی ایک بار پھر سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ ایف سی قلات اسکاؤٹس کے دستوں نے چککو چیک پوسٹ پر ایک مشکوک کوچ پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں کوچ سے 92 تھیلے چھالیہ برآمد ہوئے۔ذرائع کے مطابق، یہ چھالیہ غیر قانونی طور پر سمگل کیا جارہا تھا، جو ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانے والا عنصر ہے۔ ایف سی کے اہلکاروں نے چھالیہ برآمدگی کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تمام 92 تھیلے چھالیہ کو نذر آتش کر دیا، یہ کارروائی بلوچستان میں سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کی حفاظت اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔ اس سے پہلے بھی ایف سی قلات اسکائوٹس نے این 25 شاہراہ پر ایسی کاروائیاں کی ہیں اور سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکرچھالیہ برآمد کرکے ان کو نذر آتش کرچکی ہے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6207
زیارت 11ستمبر:- ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان نے قائداعظم پبلک لائبریری کا دورہ کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا تحصیلدار نوراحمد کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان نےکہا کہ یہاں کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لائبریری میں بیٹھ کر کتابیں پڑھیں اور لائبریری کو پروموٹ کریں اگر وہ کتابیں نہیں پڑھیں گے تو پھر یہ کاوش رائیگاں جائے گی کیونکہ جن لوگوں نے لائبریری دفن کی ہے وہ اپنا مستقبل خراب کرچکے ہیں کتاب سے دوستی کرنے والے دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں میں ضلع زیارت کےعوام سے اپیل کرتا ہوں ہوں کہ وہ قائد اعظم لائبریری کی آبیاری کریں اور اس لائبریری کو مزید وسعت دیں انہوں نے کہا کتاب ایک بہترین دوست ہے اور نوجوان نسل کتاب سے استفادہ حاصل کریں اور کتاب دوستی کو فروغ دیں۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6208
زیارت 12ستمبر:-ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان نےلیویز کنٹرول روم، اور تحصیل زیارت آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے لیویز کنٹرول روم کا معائنہ کیا تحصیلدار نوراحمد کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان نے کہا کہ لیویز فورس کو آل ٹائم الرٹ رکھیں ضلع زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کریں،لیویز فورس کے افسران اور اہلکاران ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ مضبوط رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے، عوام کا خاص خیال رکھیں اور عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ کہ جو سیکورٹی ادارے،اہلکار اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی کرے گے اور اپنے جائے تعیناتی پر حاضر نہیں رہے گا ان کو سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے لیویز فورس ایک* *اہم فورس ہے اس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6209
کوئٹہ 12 ستمبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت کوئٹہ کے مختلف ترقیاتی منٹ کے حوالے سے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج (QDP) اور محکمہ ریلوے کے درمیان ایک کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء کو منصوبوں کی پیش رفت، درپیش رکاوٹوں اور ان کے حل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔اجلاس میں محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ تمام منصوبے بروقت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جاسکیں۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6210
کوئٹہ 12 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ہمراہ شہید بے نظیر ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کارڈیالوجی، پیڈز سرجری، سرجیکل وارڈ، او پی ڈی، ڈینٹل سیکشن، میڈیسن وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ آر ایم او شہید بے نظیر ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔
ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے اور علاج و معالجے کی صورتحال معلوم کی۔ انہوں نے ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔آر ایم او نے ہسپتال کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جن میں سکیورٹی کے مسائل، ادویات کی کمی اور صفائی کے امور شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہے۔ تمام ہسپتالوں، بی ایچ یوز اور دیگر طبی مراکز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران باقاعدگی سے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کے دورے کررہے ہیں اور عوامی مسائل کو سنجیدگی سے سن کر فوری حل کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6211
لسبیلہ12ستمبر:-وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت اورپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون نوابزادہ زریں خان مگسی کی درخواست پر ریلیف کمشنر بلوچستان نے بارشوں کے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ڈائریکٹرجنرل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی بلوچستان جہانزیب خان غوریزئ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ کے ہمراہ جمعے کے روزضلع لسبیلہ کی دورافتادہ تحصیل کنراج کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سراج کریم بلوچ ایکسئن ایریگیشن عبدالظاہرمینگل ایکسئن محکمہ مواصلات وتعمیرات روڈارشد زہری ودیگر انکے ہمراہ تھے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے حالیہ طوفانی بارشوں سے حسن گوٹھ میں بے گھر ہونے والےافراد میں خیمے اوردیگر اشیاء تقسیم کیں بارشوں سےمتاثرہ علاقوں میں فوری طورپر سروے کیلئے ریونیو ٹیمیں متحرک کرنے کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے حالیہ بارشوں سے ضلع لسبیلہ میں ہونیوالی صورتحال سے ریلیف کمشنر کو آگاہ اس موقع پر ریلیف کمشنر بلوچستان نے فوری طورپر ضلع لسبیلہ میں بارشوں کے متاثرین کیلئےریلیف آپریشن شروع کرنے اورفوری طورپر کنراج سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کیلئے راشن فوڈآئٹمز اورخیمے فراہمی کا اعلان کیا ریلیف کمشنر نے کہا کہ ریونیو ٹیمیں ہونے والے مالی نقصانات کی سروے رہورٹس جلدازجلدمکمل کرکے بھجوائیں تاکہ لسبیلہ کے متاثرین کو یونے والے مالی نقصانات کاازالہ کیاجاسکے ریلیف کمشنر نے کہا کہ حکومت بلوچستان بارشوں اورسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلائیگی وِریر اعلی بلوچستان کو لمحہ بہ لمحہ بلوچستان بھر میں ہونے امدادی سرگرمیوں اوربارشوں کی صورتحال سے باخبر رکھاجاریا یے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی فلڈایمرجنسی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے بروقت اقدامات کی بدولت امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہیں بحیثیت ریلیف کمشنر وہ لسبیلہ کے متاثرین کی بحالی اورامدادہرممکن یقینی بنائیں گے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6212
کوئٹہ 12 ستمبر :-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی پراکسی تنظیم “فتنہ الہندستان” کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو سراہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فورسز نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ کارروائی کی، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کا خاتمہ ایک بڑی کامیابی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت اور عزم کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور فورسز ایک پیج پر ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
°°°