خبرنامہ نمبر6186/2025
قلات 9ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمد بلوچ نے کہاہیکہ صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لیے عوام کو طبی سہولیات کی بروقت اور بلاتعطل فراہمی نہایت ضروی ہے۔ طب کے شعبے میں عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ اورعوام کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صحت کے شعبے مزید کو بہتر بنایا جائے۔ صحت کے شعبے میں عملے اور ڈاکٹروں کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال قلات کے سرپرائز دورے کے موقع پرمیڈیکل افسران اورطبی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمدیعقوب زہری نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اوردرپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کی اور ہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی ادویات اسٹور لشمینیاسز سینٹر لیبارٹری ایکسرے روم میل فیمیل وارڈز ڈینٹل سیکشن بینظیر نشونماسینٹر لیبرروم حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر آئی سیکشن ڈینٹل سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے علاج کے غرض سے ہسپتال آئے ہوے مریضوں سے ملاقات کی علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی سے متعلق بھی دریافت کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6187/2025
گوادر9ستمبر ۔ میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال میں مختلف خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویوز منعقد ہوئے۔ ان اسامیوں میں ڈیٹا انٹری آپریٹر، ریکارڈ کیپر، اسٹور کیپر، ایم ٹی ایف، ایم ٹی، ایل ایچ وی، الیکٹریشن، مرچری اسسٹنٹ، او ٹی اسسٹنٹ، لیبارٹری اسسٹنٹ، ایکسرے اسسٹنٹ، ڈائلیسس اسسٹنٹ، ڈینٹل اسسٹنٹ، ڈینٹل ٹیکنیشن سمیت دیگر پوسٹس شامل تھیں۔اس موقع پر ایم ایس میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ خلیل مراد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف بلوچ اور دیگر افسران نے ٹیسٹ و انٹرویوز کے عمل کا جائزہ لیا اور نگرانی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6188/2025
سبی 9 ستمبر ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے گزشتہ روز میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی زیر تعمیر سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر اور وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں کے باعث یونیورسٹی کی چار دیواری کی تعمیر، جو طویل عرصہ سے رکی ہوئی تھی، دوبارہ شروع کرا دی گئی ہے۔ کنٹریکٹر کی جانب سے چار دیواری کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے اس موقع پر ہدایت کی کہ یونیورسٹی کا تعمیراتی کام معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات یونیورسٹی کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6189/2025
اسلام آباد،9 ستمبر ۔ بلوچستان کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے قومی کمیشن برائے خواتین (NCSW)، یو این ایف پی اے اور جی ڈی پی پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ یہ ورکشاپ نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ 2026 کے کنسینسس بلڈنگ فریم ورک کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کرن بلوچ نے بلوچستان جینڈر پیریٹی رپورٹ 2025 کا خلاصہ پیش کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کمیشن برائے خواتین، خواتین کے حقوق کے فروغ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس ضمن میں دیگر صوبوں کی طرح بھرپور عزم اور سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6190/2025
گوادر/پسنی 9ستمبر ۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے انجینئر پبلک ہیلتھ کے ہمراہ شادی کور ڈیم سے پسنی کو پانی فراہم کرنے والی ٹوٹی ہوئی پائپ لائن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور انجینئر پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد پسنی اور مضافاتی علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6191/2025
کوئٹہ9ستمبر ۔ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ بلوچستان نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز سیکرٹری ای ٹی این بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس (نارتھ زون) کی خصوصی ہدایات پر ای ٹی او-IX کی ٹیم نے پشین اسٹاپ کوئٹہ میں ایک کامیاب خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 900 گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامین) برآمد کر لی گئی جبکہ ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔ آپریشن میں ایک منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے دیگر نیٹ ورک اور سہولت کاروں تک بھی پہنچا جا سکے۔ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جدید آلات کی مدد بھی لی گئی، جس میں این ایل (INL) کے فراہم کردہ ہینڈ ہیلڈ رمن اینالائزر کا استعمال کیا گیا جس سے برآمد شدہ منشیات کا فوری اور حتمی تجزیہ ممکن ہوا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی منشیات کی شناخت اور اس کی تصدیق میں موثر ثابت ہو رہی ہے۔ایکسائز حکام کے مطابق بلوچستان میں منشیات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جو نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں مبتلا کر رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6192/2025
سبی 9 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے محکمہ بی اینڈ آر آفس میں سبی کی ترقی کے لیے کھلی کچہریوں میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے جاری ٹینڈرز کے عمل میں شرکت کی۔ اس موقع پر کرنل زبیر، ایکسین بی اینڈ آر نعمان اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے اس موقع پر کہا کہ ٹھیکوں کا تمام پراسیس شفافیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کنٹریکٹرز کے تمام ڈاکومنٹس کی ویریفیکیشن کے بعد ٹیکنیکل ایویلیوایشن کی جائے گی اور پھر ورک آرڈرز جاری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام کو ملنے چاہئیں، اس لیے کام کا معیار اولین ترجیح ہے۔ کوئی بھی ٹھیکہ میرٹ کے بغیر نہیں دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسین بی اینڈ آر کو ہدایت کی کہ جاری اور نئے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6193/2025
پشین۔9 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کے زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہال میں منعقد کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وچیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی قاضی منصور نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں موثر اور بروقت اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں،منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی بہتری، غیر قانونی اسلحہ،کالے شیشوں والی گاڈیاں،نان کسٹم پیڈ گاڈیوں،غیر قانونی پیٹرول پمپس،انسداد منشیات،مدارس کی رجسٹریشن،پوست کی کاشت اور اومان کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر گفتگو کی گئی،کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ پولیس،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن،خفیہ اداروں کے سربراہان،محکمہ موصلات و تعمیرات،محکمہ زراعت،صحت،تعلیم،سوشل ویلفیئر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان سمیت دیگر محکمہ جات کے آفسران نے تجاویز اور کارکردگی رپورٹ پیش کیے گئے،اور اس ضمن میں کیے گئے اقدامات سے چئیرمین ڈی،سی،سی قاضی منصور کو آگاہی فراہم کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوارڈینیشن کمیٹی کا مقصد ضلع میں غیرقانونی چلنے والے پیٹرول پمپس،منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات،بجلی چوری اور نان کسٹم پیڈ گاڈیوں و دیگر سمگل شدہ اشیاءکی خرید و فروخت کی روک تھام اور مدارس کی رجسٹریشن وترقیاتی منصوبہ جات سمیت سیف سٹی پراجیکٹ اور محکمہ جات کی بہتر کارکردگی کے لئے اقدامات کرنا مقصود ہے،جبکہ عوامی فلاح و بہبود اور امن و امان سمیت قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے،جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سلسلے میں تمام محکمہ جات بھرپور عوامی آگاہی مہم چلائیں،اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ پیش کیا جائے،اجلاس میں عدم حاضری کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات(بلڈنگ) اور محکمہ جنگلات کے آفسران کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے گئے،جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس بابت سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے کیونکہ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کرکے کی گئی کارروائیوں اور اقدامات کاجائزہ لیکر رپورٹ وفاقی و صوبائی ایپکس کمیٹی کو ارسال کیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6194/2025
پنجگور 9ستمبر۔ یونیورسٹی آف مکران میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کے زیر صدارت الحاق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان پروفیسر محمد حسین بلوچ سمیت مختلف اراکین نے شرکت کی اجلاس میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور، ایگریکلچر کالج تسپ اور گورنمنٹ گرلز کالج خدابادان کی الحاق کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ایگریکلچر کالج تسپ اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور کے الحاق کی منظوری دے دی، جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج خدابادان کے بوٹنی ڈپارٹمنٹ کو اصولی طور پر منظور کیا گیا اور ایک درخواست پر مزید وضاحت طلب کی گئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے کہا کہ الحاق سے خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ، یکساں نصاب اور بہتر تدریسی ماحول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو طلبا کے لیے اپنے ہی علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور علاقائی ترقی کے لیے اہم قرار دیا ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بلوچ نے کہا کہ الحاق شدہ اداروں کو تدریسی تربیت، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور تحقیقی سرگرمیوں کے نئے مواقع ملیں گے، جس سے خطے میں تعلیم کے ساتھ سماجی و معاشی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6195/2025
تربت/تمپ9 ستمبر ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تمپ میں لوکل ایجوکیشن کونسل (LEC) کے ممبران کے لیے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تمپ کی تعلیمی کونسلز کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔تربیتی سیشنز میں کونسل کی تشکیل، ذمہ داریاں، خصوصیات، اسکول کی بہتری کے منصوبہ جات اور ریکارڈ رکھنے کی اہمیت جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء کو جدید تعلیمی حکمتِ عملی اور عملی اقدامات کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔اختتامی تقریب میں ایم سی چیئرمین امین قریشی، نبیل محمود، جہانگیر حفیظ، رحیم ملک سمیت مقامی معززین نے شرکت کی۔ شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ایم سی چیئرمین نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تمپ کے لیے بیس لاکھ روپے کی اسکیم کا اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل محمود نے اسکول کے لیے فیول مد میں دس ہزار روپے نقد عطیہ کیا اور موچی بازار پرائمری اسکول میں سولر پینل نصب کرنے کا اعلان کیا۔تقریب کے شرکاء نے ورکشاپ کو علاقے کی تعلیمی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقامی کونسل، قیادت اور اداروں کے باہمی تعاون سے تعلیم کے معیار میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
تربت 9ستمبر۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کا ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ، نوجوانوں کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء کو قومی ترقی اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔اس موقع پر طلباء نے پاکستانیت کے موضوع پر ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ آئی جی ایف سی نے نوجوانوں کے جذبے، وطن سے محبت اور تخلیقی صلاحیتوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی کامیابی ہی صوبے اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔کالج انتظامیہ اور طلباءنے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور جنوبی بلوچستان میں امن و ترقی کے قیام کے لیے ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6196/2025
دکی ;9ستمبر ۔ صوبائی مشیر جنگلات وجنگلی حیات سردارمسعود خان لونی نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے کوشاں ہوں حلقہ انتخاب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تکمیل سے حلقہ کےعوام کی تقدیر بدلےگی ہمیشہ اجتماعی منصوبوں پر ترجیح دی ہے صحت تعلیم صاف پانی سڑکوں کی تعمیر اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔سردار مسعود خان نے مختلف وفود سے بات چیت کرتےہوئے کہاکہ بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہاہوں جلد مختلف محکموں میں نوجوانوں کو ملازمتوں پر تعینات کیاجائےگا انہوں نے کہاکہ ایک نوجوان کو روزگار کی فراہمی سے پورا خاندان خوشحال ہوگا کیونکہ برسرروزگار نوجوان کی گھر کی کفالت کرےگا انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں کئی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں کئی پر کام جاری ہے جلد نئے ترقیاتی اسکیمات پر کام کا آغاز کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے اور نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی سے علاقے میں خوشحالی آئیگی اور ترقی کی نئےدور کاآغاز ہوگا انہوں نے کہاکہ انفرادیت کی بجائے ہمیشہ اجتماعیت کو ترجیح دی ہے زیادہ ترکام صحت تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر پر کی ہے عوام مایوس نہ ہوں عوامی مسائل کےحل کےلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں عوام کے مسائل کے حل کےلئے شب وروز کوشاں ہوں.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6197/2025
تربت: 9 ستمبر ۔ چیف جسٹس عدالتِ عالیہ بلوچستان نے اپنے تربت کے دورہ کے دوران جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدلیہ میں کسی قوم، قبیلے یا برادری کی بنیاد پر کوئی امتیاز موجود نہیں، بلکہ عدلیہ میں صرف دو طبقات پائے جاتے ہیں: دیانت دار اور بدعنوان۔چیف جسٹس نے کہا کہ بدعنوان افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کو عدلیہ کا حصہ نہیں رہنے دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جو افسران ایمانداری، محنت اور خلوصِ نیت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے، نہ صرف ان کی مکمل سرپرستی کی جائے گی بلکہ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کے مسائل بذاتِ خود سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے احکامات صادر فرمائے۔تقریب میں عدالتِ عالیہ کے جج صاحبان جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس سردار احمد حلیمی اور رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی بھی شریک تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6198/2025
تربت 9 ستمبر۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کے منیجر التاز سخی کی قیادت میں ایک وفد نے گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول تربت کا دورہ کیا، جہاں اسکول کے پرنسپل اکبر اسماعیل اور اساتذہ کرام کو فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد میں قدیر لقمان، غلام اعظم دشتی، عمر ہوت سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔وفد نے دورانِ ملاقات ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کے مجوزہ شیڈول، اسکول کی جانب سے والنٹیئرز کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور پر مشاورت کی۔ فیسٹیول منیجر نے اساتذہ کو فیسٹیول کے مقاصد، سرگرمیوں اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے پہلوو¿ں سے آگاہ کرتے ہوئے والنٹیئرز فراہم کرنے کی درخواست کی، تاکہ انتظامی معاونت، مہمانوں کے استقبال، اسٹیج مینجمنٹ اور معلوماتی ڈیسک جیسے امور کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے اساتذہ کرام نے فیسٹیول کے مثبت تعلیمی و سماجی اثرات کو سراہتے ہوئے ادارہ جاتی تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔ ملاقات میں فوکل پرسن کی نامزدگی، مشترکہ ورکنگ میکانزم، آگاہی سیشنز اور اورینٹیشن ورکشاپس کی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں تاکہ طلبہ والنٹیئرز اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں نبھا سکیں۔کیچ کلچرل فیسٹیول مقامی ورثے، لوک موسیقی، ادب، فنون اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ وفد کے اس دورے کا مقصد تعلیمی اداروں کی شمولیت کو یقینی بنا کر فیسٹیول کی تیاریوں کو زیادہ شفاف، منظم اور کامیاب بنانا تھا۔پرنسپل اور اساتذہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رابطہ برقرار رکھنے، سرگرمیوں کی ٹائم لائن کو حتمی شکل دینے اور والنٹیئرز کے اندراج کے لیے پیش رفت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6199/2025
جعفرآباد9ستمبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ ضلع جعفرآباد سے جہالت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنا کر علاقے میں تعلیمی رجحان کو مزید فروغ دیا جائے گا، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کی ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسکولوں کو فعال کیا جا سکے اور جہالت کی تاریکی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی اور ضلع بھر میں تدریسی عمل اور درپیش مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی اولین ترجیح تعلیمی نظام میں بہتری لانا ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن اساتذہ پر ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں وہ اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دیں تاکہ ہم سب مل کر ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ نہ صرف بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں بلکہ ان کی فرائض میں غفلت بچوں کو تاریکی میں دھکیلنے کے مترادف ہے، جسے ضلعی انتظامیہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ اساتذہ کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر اور تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے علم کی روشنی سے مستفید ہو سکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6200/2025
تربت 9 ستمبر۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ھونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کے منیجر التاز سخی کی قیادت میں ایک وفد نے گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول تربت کا دورہ کیا، جہاں اسکول کے پرنسپل اکبر اسماعیل اور اساتذہ کرام کو فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد میں قدیر لقمان، غلام اعظم دشتی، عمر ہوت سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔وفد نے دورانِ ملاقات ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کے مجوزہ شیڈول، اسکول کی جانب سے والنٹیئرز کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور پر مشاورت کی۔ فیسٹیول منیجر نے اساتذہ کو فیسٹیول کے مقاصد، سرگرمیوں اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے پہلووں سے آگاہ کرتے ہوئے والنٹیئرز فراہم کرنے کی درخواست کی، تاکہ انتظامی معاونت، مہمانوں کے استقبال، اسٹیج مینجمنٹ اور معلوماتی ڈیسک جیسے امور کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے اساتذہ کرام نے فیسٹیول کے مثبت تعلیمی و سماجی اثرات کو سراہتے ہوئے ادارہ جاتی تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔ ملاقات میں فوکل پرسن کی نامزدگی، مشترکہ ورکنگ میکانزم، آگاہی سیشنز اور اورینٹیشن ورکشاپس کی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں تاکہ طلبہ والنٹیئرز اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں نبھا سکیں۔کیچ کلچرل فیسٹیول مقامی ورثے، لوک موسیقی، ادب، فنون اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ وفد کے اس دورے کا مقصد تعلیمی اداروں کی شمولیت کو یقینی بنا کر فیسٹیول کی تیاریوں کو زیادہ شفاف، منظم اور کامیاب بنانا تھا۔پرنسپل اور اساتذہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رابطہ برقرار رکھنے، سرگرمیوں کی ٹائم لائن کو حتمی شکل دینے اور والنٹیئرز کے اندراج کے لیے پیش رفت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6201/2025
کوئٹہ9 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد رزاق خان خجک نے گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے بعد شہر اور ضلع بھر میں پانی کے نکاس سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے کی فوری ہدایت جاری کردی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور میونسپل انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور گلی محلوں میں جمع ہونے والا برساتی پانی بروقت نکالا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری یا وبائی امراض کے پھیلاوکا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے مزید کہا کہ تمام ادارے ہنگامی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو¿ یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کو جلد از جلد دور کیا جا سکےڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور عوام کی سہولت و تحفظ اولین ترجیح ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6202/2025
زیارت 9ستمبر ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت سردار محمد حنیف کاکڑکی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی میجر عرفان نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ امن وامان میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے کی اور زیارت شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی ادارے الرٹ ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت نے کہاکہ تمام سیکورٹی فورسز آل ٹائم الرٹ اورکمیونیکشن میں رہینگے، زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں اور بازار کی کڑی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھینگے، گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کرینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6203/2025
جعفرآباد 9ستمبر ۔ بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع جعفرآباد میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کی اوپن ٹینڈرنگ کا شفاف عمل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب، متعلقہ محکموں کے آفیسران، انجینئرز، نمائندہ ادارے اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ٹینڈرنگ کے اس عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا تاکہ ترقیاتی منصوبے سیاسی مداخلت سے پاک، خالصتاً عوامی مفاد کے پیشِ نظر مکمل کیے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی واضح ہدایات کے مطابق بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ایسے منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں جو عوام کی اجتماعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر یہ پہلا موقع ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اوپن ٹینڈرنگ کا مرحلہ اس قدر منظم اور شفاف انداز میں مکمل کیا گیا ہے، جو حکومت بلوچستان کے گڈ گورننس اور میرٹ پالیسی کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں کے لیے ٹینڈرنگ کی گئی ہے، ان کی تجاویز قبل ازیں مقامی سطح پر مشاورت کے بعد حاصل کی گئیں تاکہ زمینی حقائق کے مطابق عوامی مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔ خالد خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ یہ منصوبے بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات جلد از جلد میسر آ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی کاموں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور کسی قسم کی کوتاہی یا ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو دراصل حکومت بلوچستان کا عوام دوست وڑن ہے جس کا مقصد پسماندہ علاقوں کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ اور ترقیاتی عمل کو نچلی سطح تک موثر انداز میں پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی میرٹ، شفافیت اور عوامی شمولیت کے اصولوں پر جاری رکھا جائے گا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدامات علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6204/2025
کوئٹہ 9ستمبر۔بلوچستان حکومت و اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور بلوچستان بھر میں درج مقدمات واپس لینے کا فیصلہ۔کمشنر آفس کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی ہدایت پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی وفد کی نمائندگی صوبائی وزراءمیر ظہور احمد بلیدی، میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑجبکہ زمرک خان اچکزئی بطور ثالث شرکت کی۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایڈوکیٹ ساجد خان ترین، اختر حسین لانگو، آغا حسن بلوچ،پشتونخوامیپ کے تالیمند خا ن، مجید خان اچکزئی،کبیر خان افغان،نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسلم بلوچ،چنگیز حئی بلوچ،عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی، رشید خان ناصر،ولی داد میانی،پاکستان تحریک انصاف کے ایڈوکیٹ سلام آغا، ملک فیصل دہوار،جماعت اسلامی کے زاھد اختر بلوچ،جمیل احمد مشوانی اور مجلس وحدت المسلمین کے مولانا ولایت حسین اور محمد یونس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومتی وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر خیر سگالی کے طور پرسیاسی جماعتوں کے گرفتار شدگان کی رہائی اور بلوچستان بھر میں درج مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اپوزیشن وفد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جامع ایس اوپیز کے مطابق جلسہ جلوس کا انعقاد کریں گی۔مزید براں اپوزیشن وفد نے یقین دلایا کہ قانون کی مکمل پاسداری کی جائے گی اور عوامی املاک کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ احتجاج کے دوران کسی بھی قسم کا پرتشدد واقعہ یا نقصان دہ کارروائی نہیں ہوگی اور تمام سرگرمیاں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انجام دی جائیں گی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6205/2025
کوئٹہ 9ستمبر۔بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان گورنمنٹ انٹر کالج کلی حرمزئی سیدان انٹر کالج ضلع پشین کے طالبعلم سید عبدالمتین ولد سید رحیم الدین نے 1051 نمبر لیکر صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔گورنمنٹ انٹر کالج پیر علی زئی کے سید اسرار احمد ولد سید سدرالدین اور اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ اقراءفیض دختر فیض محمد نے 1050 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔۔ اسی طرح تعمیر نو گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ بی بی صفا دختر سید نصراللہ، کینٹ پبلک ڈگری کالج جناح ٹاون کی طالبہ امیمہ دختر عبدالسلام اور اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ بی بی عدیلہ نے 1049 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔چیئرمین بورڈ محمد اسحاق کے مطابق انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں کل 101193 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 91400 کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب 90.3 فیصد رہا۔اسی طرح گیارہویں کلاس کے سالانہ امتحان میں 46737 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 40363 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 86.4 فیصد رہا۔ کلاس بارہویں میں کل 54456 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 51037 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 93.7 فیصد رہا۔ طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ https://result.bbiseqta.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔چیئرمین بورڈ نے کامیاب ہونے والے تمام طلباءو طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے تعلیم ہی واحد راستہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6206/2025
کوئٹہ 09ستمبر2025۔بلوچستان حکومت و اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور بلوچستان بھر میں درج مقدمات واپس لینے کا فیصلہ۔کمشنر آفس کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی ہدایت پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی وفد کی نمائندگی صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑجبکہ زمرک خان اچکزئی بطور ثالث شرکت کی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایڈوکیٹ ساجد خان ترین، اختر حسین لانگو، آغا حسن بلوچ،پشتونخوامیپ کے تالیمند خا ن، مجید خان اچکزئی،کبیر خان افغان،نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسلم بلوچ،چنگیز حئی بلوچ،عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی، رشید خان ناصر،ولی داد میانی،پاکستان تحریک انصاف کے ایڈوکیٹ سلام آغا، ملک فیصل دہوار،جماعت اسلامی کے زاھد اختر بلوچ،جمیل احمد مشوانی اور مجلس وحدت المسلمین کے مولانا ولایت حسین اور محمد یونس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومتی وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر خیر سگالی کے طور پرسیاسی جماعتوں کے گرفتار شدگان کی رہائی اور بلوچستان بھر میں درج مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اپوزیشن وفد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جامع ایس اوپیز کے مطابق جلسہ جلوس کا انعقاد کریں گی۔مزید براں اپوزیشن وفد نے یقین دلایا کہ قانون کی مکمل پاسداری کی جائے گی اور عوامی املاک کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ احتجاج کے دوران کسی بھی قسم کا پرتشدد واقعہ یا نقصان دہ کارروائی نہیں ہوگی اور تمام سرگرمیاں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انجام دی جائیں گی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر6207/2025
کوئٹہ 9 ستمبر2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردست معاشرے کی تعمیر میں اپنے نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ جب مثبت ذرائع کی کمی ہوتی ہے تو اندھیرے جڑ پکڑ لیتے ہیں اور نوجوانوں کی بیگانگی پوری سماجی ہم آہنگی کو توڑ دیتی ہے۔ اگر ہم نوجوانوں کی مایوسی اور بیگانگی کو فوری طور پر دور کرنے میں ناکام رہے تو ہمارا معاشرہ کئی خطرات اور خدشات سے دو چار ہو سکتا ہے۔ اس ضمن میں حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی نوجوان قیادت پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ نوجوانوں میں مثبت سوچ اور عوام دوست رویہ پیدا کرنے کیلئے شعوری کوششیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر سجاد رہیسانی کی قیادت میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مجھے شدید غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث نوجوانوں کو درپیش مشکلات کا خوب احساس ہے۔ صوبےبھر کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سرکاری اور نجی دونوں سطحوں پر عملی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں کہ معیاری تعلیم کے ساتھ جدید مہارتوں اور ان لائن آئی ٹی کورسز سکھانے پر توجہ مرکوز رکھیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں اور تمام مقابلہ کے امتحانات میں خالص میرٹ کو برقرار رکھ کر ہم قابل اور محنتی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک اور صوبے کے بہترین مفاد کیلئے بروئے کار لا سکتے ہیں۔ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوانوں کی طرح یکساں ذہانت اور قابلیت کے مالک ہیں۔ انہیں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے ضروری سہولیات اور مواقع کی ضرورت ہے۔
خبرنامہ نمبر6208/2025
نصیرآباد09ستمبر2025:
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب کے ہمراہ ڈیرا اللہ یار ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ریلوے نظام میں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے سیکیورٹی اور دیگر امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا کمزوری کی گنجائش نہ رہے۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ریلوے پولیس اور ضلعی پولیس کے باہمی تعاون سے ریلوے اسٹیشن اور مسافر ٹرینوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری ماحول فراہم کرنا ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے ریلوے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر6209/2025
بیجنگ، 09 ستمبر2025: ستمبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بیجنگ میں منعقدہ پاک–چائنا بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ اس کانفرنس کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے گئے۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 8 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے 21 مشترکہ منصوبوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدے توانائی، معدنیات، زراعت، بنیادی ڈھانچے، لاجسٹکس، ٹیکنالوجی اور صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے در وا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والی متعدد چینی کمپنیوں نے بالخصوص بلوچستان میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے بھی بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے صوبے میں روزگار کے مواقع، صنعتی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور حکومت پاکستان سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
خبرنامہ نمبر6210/2025
چمن9 ستمبر 2025 :
اے سی (سٹی) چمن عزیز اللہ کاکڑ نے آج چمن شہر کے دورے کے دوران مختلف دکانوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے جنرل سٹورز میں اٹا گھی مصالح جات اور دیگر چیزوں کی کی قیمتیں ایکسپائری ڈیٹ وزن صفائی ستھرائی اور دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کا جائزہ لیا انہوں نے نانبائیوں اور قصائیوں کی دکانوں میں روٹی اور گوشت کی معیار صفائی ستھرائی وزن ہوٹلوں میں عوام کو دی جانے والی سالن جس میں روش دالیں سبزیاں اور دیگر پکائی گئی سالن کا باریک بینی سے معائنہ کیا اس دوران انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں میں زائد المیاد اشیاء کی خرید و فروخت صفائی ستھرائی اور ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے بیکریوں کی دکانوں میں تمام اشیاء کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی تمام سہولیات کا خیال رکھنا اور عوام کو تمام معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور مضرصحت اشیاء کی روکھ تھام کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے لہذا تمام دکاندار اپنے دکانوں میں معیاری اور صحت بخش سامان کی مناسب داموں پر خرید و فرخت کو یقینی بنائیں تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں سرخرو ہوں
خبرنامہ نمبر6211/2025
قلعہ سیف اللہ، 09 ستمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی خواہ مذہب کے نام پر ہو یا قومیت کے نام پر، اس کا عوامی حقوق اور ترقی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ظلم، بربریت اور کھلی ملک دشمنی ہے بلوچستان کے عوام دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں اور کسی صورت دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر نہیں کیا جائے گا وہ قلعہ سیف اللہ میں رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ کی دعوت پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر میزبان مولوی نوراللہ سمیت اراکین اسمبلی صوبائی وزراء اور نواب ایاز خان جوگیزئی سمیت قبائلی عمائدین، علماء اور عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مولوی نور اللہ نے کبھی اپنی ذات کے لیے مطالبہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ عوامی مسائل اور حلقے کے مفادات کے لیے آواز بلند کی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ قلعہ سیف اللہ کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور عوام سے ملنے کے لیے ہر مشکل کو خاطر میں نہیں لاتے یہیں سے اکثر اوقات ان کا گزر رہا ہے اور یہیں عزیز دوست ہیں انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر بندوق اٹھانے والے دراصل دین کے دشمن اور ظالم ہیں، اسلام امن، بھائی چارے اور رواداری کا دین ہے۔ اسی طرح بلوچ قوم پرستی یا حقوق کے نام پر ہتھیار اٹھانے والے بھی محض ملک توڑنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور معصوم انسانوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور مسافروں کا قتل ناقابلِ معافی جرم ہے وزیراعلیٰ نے کوئٹہ میں سیاسی جلسے پر حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن دہشت گردی کے خلاف پورا بلوچستان متحد ہے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے متاثرہ جماعت کے قائدین ، رہنماؤں، کارکنوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے مگر سڑکوں کی جبراً بندش، ٹائر جلانا اور عوام کو اذیت میں مبتلا کرنا آئین و قانون کے منافی ہے انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی کو بھی مریضوں، مسافروں اور عام شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور آئین و قانون کے ساتھ کھڑے رہیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ کے مطالبات پر قلعہ سیف اللہ و گرد و نواح کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کیے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع قائم کیے جارہے ہیں اور انشاءاللہ مسلم باغ کو بھی جلد ضلع بنایا جائے گا اسی طرح قلعہ سیف اللہ میں دانش اسکول وہیں قائم کیا جائے گا جہاں وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے، تاہم عدلیہ کے فیصلے کو مقدم رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ سرکی روڈ (مرغا فقیر سے کرم تک) اور جوشن نرئی تا ایشوت روڈ کے منصوبے فزیبلٹی کے بعد وسائل کی فراہمی پر مکمل کیے جائیں گے انہوں نے فٹبال اسٹیڈیم کے لیے ایک ٹریکٹر بمعہ مشین، تماشائیوں کے لیے شیڈز، کھلاڑیوں کے آلات اور گراؤنڈ کی دیکھ بھال کے لیے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کیا جارہا ہے تاہم لیویز ہو یا پولیس قلعہ سیف اللہ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی عوام کا ہے، کسی کو ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی البتہ بین الاقوامی ماہرین صرف وہاں شامل ہوں گے جہاں مقامی استعداد ناکافی ہو۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا، سرفراز بگٹی عوام کا محافظ بن کر کھڑا رہے گا وزیر اعلیٰ نے کان مہترزئی ڈیم کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے اور مستقبل کے بحران سے بچنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ باتینئی گیٹ اور بازارلی ٹرمینل کی تعمیر قومی ضرورت ہے اس سے وسطی ایشیا اور پنجاب کے ساتھ تجارتی روابط میں آسانی پیدا ہوگی وفاقی حکومت اس منصوبے پر کام کر رہی ہے اور جلد اس کی تکمیل متوقع ہے خطاب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولوی نور اللہ، نواب ایاز خان جوگیزئی اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قبائلی احترام اور بھائی چارے کا رشتہ اٹوٹ ہے کوئی طاقت اسے ختم نہیں کرسکتی انہوں نے جلسے میں شریک عوام کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا
خبرنامہ نمبر6212/2025
کوئٹہ، 09 ستمبر 2025:
صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود، ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت ہمہ جہت اقدامات کر رہی ہے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این ویمن بلوچستان کی سربراہ محترمہ عائشہ ودود اور درود ننگیال سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبے میں خواتین کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کے اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے “ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ فنڈ” قائم کیا ہے، جس کے ذریعے ہنر مند خواتین کو سود مفت قرضے اور کاروباری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے صوبے میں لیگل ایڈ ڈیسک اور جینڈر ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں خواتین کو قانونی رہنمائی اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے شیلٹر ہومز اور شہید بے نظیر بھٹو ویمن سینٹرز فعال کردار ادا کر رہے ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبے میں خواتین کی فلاح کے لیے تیار کردہ “جینڈر ایکویلیٹی اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ پالیسی” خواتین کی سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت کو یقینی بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس پالیسی کے تحت خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں برابر مواقع دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پانی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خواتین کے لیے ہنر مندی کے مراکز، ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں یو این ویمن بلوچستان کی سربراہ عائشہ ودود اور درود ننگیال نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی، صنفی مساوات اور ان کے تحفظ کے لیے حکومت بلوچستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان اشتراک عمل مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کی خواتین ایک محفوظ، بااختیار اور خوشحال مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔
خبرنامہ نمبر6214/2025
کوئٹہ9 ستمبر، 2025:
بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت اور خالص غذائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی ملک ٹیسٹنگ مہم کا آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک ٹیسٹنگ مہم 10 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں، گلیوں اور محلوں میں دودھ کے نمونے چیک کیے جائیں گے تاکہ ہر طرح کی ملاوٹ کو بے نقاب کیا جا سکے۔ عوام کو بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا مارکیٹ سے لایا گیا دودھ بی ایف اے کی موبائل لیبارٹریوں میں بالکل مفت ٹیسٹ کروا سکیں۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مذکورہ مہم عوام کی صحت کے تحفظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ بی ایف اے کا مقصد صرف کارروائی نہیں بلکہ ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پائیدار نظام قائم کرنا ہے تاکہ آئندہ نسلیں بھی خالص دودھ سے مستفید ہو سکیں۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کے مطابق اتھارٹی کی آپریشن ٹیمیں دن رات عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ خالص دودھ عوام کا بنیادی حق ہے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی اس حق کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ آج سے شروع ہونے والی مہم صرف آغاز ہے، اصل کامیابی تب ہوگی جب ملاوٹ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، موبائل لیبارٹریوں سے استفادہ کریں اور ملاوٹ کے خلاف بی ایف اے کا ساتھ دیں۔
خبرنامہ نمبر6215/2025
کوئٹہ، 09 ستمبر 2025:
صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود، ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت ہمہ جہت اقدامات کر رہی ہے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این ویمن بلوچستان کی سربراہ محترمہ عائشہ ودود اور درود ننگیال سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبے میں خواتین کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کے اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے “ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ فنڈ” قائم کیا ہے، جس کے ذریعے ہنر مند خواتین کو سود مفت قرضے اور کاروباری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے صوبے میں لیگل ایڈ ڈیسک اور جینڈر ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں خواتین کو قانونی رہنمائی اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے شیلٹر ہومز اور شہید بے نظیر بھٹو ویمن سینٹرز فعال کردار ادا کر رہے ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبے میں خواتین کی فلاح کے لیے تیار کردہ “جینڈر ایکویلیٹی اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ پالیسی” خواتین کی سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت کو یقینی بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس پالیسی کے تحت خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں برابر مواقع دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پانی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خواتین کے لیے ہنر مندی کے مراکز، ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں یو این ویمن بلوچستان کی سربراہ عائشہ ودود اور درود ننگیال نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی، صنفی مساوات اور ان کے تحفظ کے لیے حکومت بلوچستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان اشتراک عمل مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کی خواتین ایک محفوظ، بااختیار اور خوشحال مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔
خبرنامہ نمبر6213/2025
کوئٹہ 9 ستمبر:2015: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کل بدھ کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ کرینگے۔ وویمن یونیورسٹی کے دورے کا مقصد اسکی کارکردگی، عملے کی حاضری، زیر تعمیر عمارتوں کا معائنہ اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے دو ٹوک لفظوں میں واضح کر دیا کہ انتھک جدوجہد اور بھرپور توجہ سے ہم نے وویمن یونیورسٹی کے کئی سالوں سے درپیش مسائل پر قابو پالیا ہیں ۔ ہم اپنی حاصلات کی حفاظت چاہتے ہیں اور اب ہم کسی بھی صورت میں اپنی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ میں بذات خود وویمن یونیورسٹی سمیت دیگر پبلک یونیورسٹیوں کے وقتاً فوقتاً اچانک دوروں کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گا۔ فرائض میں غفلت برتنے اور خاص طور پر گروہ بندی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائیگی ۔ گورنر مندوخیل یونیورسٹی کی جانب سے اساتذہ اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی کے انتظامات، ہاسٹلز، یونیورسٹی کے احاطے میں زیر تعمیر عمارتوں اور ڈیجیٹل لائبریری کا معائنہ کرینگے۔ انہوں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ وہ محدود وسائل کے باوجود تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور صحت مند ماحول کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
خبرنامہ نمبر6216/2025
گوادر09ستمبر2025:
میر عبدالغفور ٹیچنگ اسپتال میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ خلیل مراد نے ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس (او پی ڈیز)، داخلہ وارڈز، میڈیسن اسٹور، گائنی شعبہ، ڈائلسس سینٹر اور دیگر اہم سیکشنز کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ نے سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال عوام کو بنیادی اور معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو یقین دلایا کہ اسپتال کو درپیش مسائل اور ضروریات کو اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر6217/2025
کوئٹہ، 09 ستمبر2025:
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ پولیتھین پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں جاری
کارروائی کے دوران:
●124 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط
●6 دکانیں سیل
●7 افراد گرفتار
ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن صدر، سٹی اور سریاب میں جنرل اسٹوروں، تندوروں اور قصابوں پر چھاپے مارے اور مجموعی طور پر 124 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ تمام دکانوں پر پلاسٹک بیگز پر سخت پابندی عائد ہے، بالخصوص ہوٹل، تندور اور دودھ دہی کی دکانوں میں ان کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ماحول و صحت کے لیے نقصان دہ پلاسٹک بیگز کے بجائے متبادل اور معیاری تھیلوں کا استعمال یقینی بنائیں۔
خبرنامہ نمبر6218/2025
کوئٹہ 09 ستمبر2025:
پرائس کنٹرول کاروائیاں
●94 دکانوں کا معائنہ
●13 دکانداران گرفتار
●9 دکانیں سیل
●5 دکاندار جیل منتقل
●21 دکانداروں پر جرمانے عائد
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول کی کارروائیاں جاری رہیں۔ مختلف مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں کل 94 دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔
کارروائی کے دوران 13 دکاندار گرفتار کیے گئے، 5 دکانداروں کو جیل منتقل کیا گیا جبکہ 21 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن سریاب، صدر اور کچلاک میں تندوروں، بیف شاپس، مٹن شاپس اور چکن ڈیلرز کے خلاف پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر6219/2025
9 ستمبر 2025:صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں یہ بات انہوں نے اپنے حلقے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کہا اس موقع پر پرسنل سیکرٹری موسیٰ کاکڑ اور پرسنل اسسٹنٹ کمال خان بھی موجود تھے ملاقات کے دوران زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مختلف مسائل کے حوالے سے بتایا اور درخواستیں بھی پیش کئے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کے ووٹ سے ہی ہم منتخب ہوئے ہیں اور عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرضیات میں شامل ہیں لہذا انکے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور اپنی پوری جدوجہد کے ساتھ اپنے حلقے کے تمام تر مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرونگا اور کرتا رہونگا جبکہ اکثر سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے ترقیاتی جاری منصوبوں کے حوالے سے بھی اپنے حلقے کے لوگوں کو بتایا اور کہا کہ دیگر عوامی مسائل پر بھی مزید توجہ دی جائیگی۔
خبرنامہ نمبر2025 /6220
اسلام آباد09ستمبر:-بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) کی چیئرپرسن محترمہ کرن بلوچ نے نیشنل کمیشن برائیحیثیت نسواں (NCSW) کی جانب سے منعقدہ ”نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ 2026” ورکشاپ میں شرکت کی۔ یہ ورکشاپ یو این ایف پی اے (UNFPA) اور جی ڈی پی پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی۔اس موقع پر محترمہ کرن بلوچ نے بلوچستان جینڈر پیریٹی رپورٹ 2025 پیش کی، جس میں صوبے میں خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی حیثیت سے متعلق اعداد و شمار اور تجزیات شامل ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمیشن بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔محترمہ کرن بلوچ نے کہاکہ صنفی مساوات کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے۔ بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اس عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے کہ ہر خاتون کو تعلیم، صحت، روزگار اور فیصلہ سازی میں برابر کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ورکشاپ کے دوران ماہرین نے ملک بھر میں خواتین کی ترقی اور صنفی مساوات کے چیلنجز اور مواقع پر روشنی ڈالی۔ رپورٹ میں خاص طور پر اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسی سطح پر مزید اقدامات اور عملی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6221
جھل مگسی9ستمبر:-ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ہائی سیکشن ،مڈل سیکشن اور پرائمری سیکشن (فنکشنل) و (نان فنکشنل) اسکولز ، (شیلٹرلیس اسکولز )اور SBK و کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی کردہ اساتذہ کی فہرست کی حتمی رپورٹ مرتب کرکے دفتر ہٰذہ میں پیش کریں انھوں نے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت ، سستی و کاہلی کا مظاہرہ ہرگز ناقابل برداشت عمل ہے کیونکہ تعلیم ہی کی بدولت قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہیں ۔حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھل مگسی کے تعلیمی اداروں کے بھی ترجیحی بنیاد پر درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ضلع کے مستقبل کے معمار علم کے چراغ سے روشناس ہوسکیں اور ترقی کی دوڑ میں وطن عزیز پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ بلوچستان بھی شانہ بشانہ کھڑا ہوسکے انھوں نے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کیخلاف سروس سے برخواستگی ، تنخواہ کٹوتی ، جواب طلبی کیساتھ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا انھوں نے کہا کہ کلسٹر ودیگر تعلیمی اداروں کی مرمت کی جانچ و پڑتال کیلئے مانیٹرنگ ٹیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ صاف و شفاف طور پر کلسٹر کی تقسیم اور عمارتوں کی مرمت کو یقینی بنایا جاسکے انھوں نے متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے معاشرے میں نقصانات کے عنوان سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلباء و نوجوان نسل میں شعور و آگاہی پیدا ہو انھوں نے ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر (یونیسیف) عامر اقبال زہری کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونیسیف کے فنڈز سے ضلع کے ہائی اسکولز میں سولر سسٹم نصب کیا جائے اور طلباء کے والدین کیلئے مختلف اسکولوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیشن منعقد کرکے بچوں کی تعلیم و تربیت و اسکولوں میں اپنی روزانہ حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جاسکے
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6122
جھل مگسی9ستمبر:-ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالغفور جمالی، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر علی خان مگسی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ،، پی پی ایچ آئی کے نمائندے ودیگر محکمہ صحت کے آفیسران نے شرکت کیں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر علی خان مگسی نے ڈاکٹرز کی کمی سولرائزیشن ، بلڈ بینک اور اسٹور روم میں نارمل ٹمپریچر کیلئے سولر سسٹم نصب کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی کوشش ہے کہ عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی جائیں، جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔غیر حاضر ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی و غفلت برتنا ناقابل برداشت عمل تصور کیا جائے گا۔تمام طبی عملہ مقدس فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیں تاکہ سرکاری ہسپتالوں ودیگر مراکز صحت میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6123
کوئٹہ10 ستمبر:-ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن پی ڈی ایم اے نوید احمد شیخ اور ڈپٹی کمشنر کشمور (سندھ) آغا شیرزمان خان کے ہمراہ کشمور میں ٹوری اور گھورا گھاٹ بند کا تفصیلی دورہ کیا۔ اور متعلقہ اداروں کے حکام سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کی
اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان و ریلف کمشنر جہانزیب خان غوریزئی نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وہ اور محکمہ پی ڈی ایم اےبلوچستان کی پوری ٹیم گزشتہ ایک ہفتے سے بلوچستان کے سیلاب کے خطرے سے دوچار ممکنہ اضلاع نصیرآباد، صحبت پور، جعفر آباد میں پوری مشینری اور متعلقہ اداروں اور ایف سی بلوچستان کے علاوہ سندھ اور پنجاب حکومت کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہے تاکہ صوبہ بلوچستان کے ان اضلاع کو ممکنہ سیلاب سے بچایا جا سکے اور امید ہے کہ وہ اسمیں کامیاب ہونگے انہوں نے دریائے سندھ کے پانی کے اخراج سے بلوچستان کو لاحق ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے صورت حال کا معائنہ کیا اور علاقے کے تحفظ کے لیے ممکنہ حفاظتی اقدامات اور حکمت عملی اور تعاون پر سندھ اور پنجاب حکومتوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
°°°