News

02-07-2025

خبرنامہ نمبر4711/2025
کوئٹہ، 02 جولائی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کے امور کا جائزہ لینے کے لیے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ بابر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری ثقافت سہیل الرحمٰن اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف شعبہ ہائے فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے اجلاس میں بلوچستان کے فنکاروں کو درپیش مسائل، آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی موجودہ تقسیم، طریقہ کار اور کرائیٹیریا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکاءنے آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ کے تحت قائم بلوچستان آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے اور حقیقی مستحقین کی نشاندہی کے لیے پالیسی میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری بابر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو بارآور بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کو فنکاروں کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات مرتب کی جائیں گی انہوں نے ہدایت کی کہ سیکرٹری ثقافت کی سربراہی میں ابتدائی پالیسی ڈرافٹ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ اس پر مزید مشاورت اور حتمی منظوری ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4712/2025
گوادر2جولائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران گوادر میں واقع امام بارگاہ میں عزاداری کی مجالس عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہ کے منتظم سید حنین سے ملاقات کی اور مجالس کے انتظامات، سیکیورٹی اور دیگر ضروری امور سے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اہل تشیع کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے مجالسِ عزاءکے پ±رامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی، صفائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4713/2025
چمن2جولائی ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت چمن میں لٹریری ویک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا پوری صوبے کی طرح چمن میں معیاری اور جدید تعلیم میں دلچسپی اور مواقع پیدا کرنے کیلئے چمن لٹریری ویک وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ریٹائرڈ) عبدالخالق خان اچکزئی کے وڑن کے تحت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے ضلع چمن کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چمن میں لٹریری ویک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گزشتہ روز افتتاعی تقریبات میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی، ونگ کمانڈر قمر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی، پروفیسر عجب خان مروت، ڈی او ای فیمیل عظمیٰ گیلانی، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی آر سی سعید ترین، پروفیسر ڈاکٹر حرم کاکڑ، پرنسپل احسان الہٰی، پرنسپل محمد سلیم الحق، وائس پرنسپل حاجی غلام سرور، ہیڈ ماسٹر ایمل خان، ہیڈماسٹر بسم اللہ خان، فیسٹیول کوارڈینیٹر اشرف خان، ہیڈ مسٹریسز سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلباءاور طالبات نے بھر پور شرکت کی لیٹرری ویک کے پہلے روز طلباء اور طالبات کی تقاریر، قرآت، نعت خوانی، کوئز کمپیٹیشن، سائنس ایگزیبیش، مضمون نویسی سمیت دیگر سیگمنٹس کو ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم اور مختلف محکموں کے افسران و نمائندوں تمام سامعین اور طلباءوطالبات نے خوب انجوائے کیا اس موقع پر ڈی سی چمن نے لٹریری ویک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیگمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء وطالبات ہم سے رابطہ کر کے اپنے اندر چھپے ہوئے کسی بھی صلاحیت کو جگانے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سپیکر صوبائی اسمبلی حکومت بلوچستان ر عبدالخالق اچکزئی ضلع چمن کو تعلیمی اور دیگر میدانوں میں صوبے اور ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں لہذا چمن کے تمام طلباء و طالبات اس موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے محنت، لگن، مستقل مزاجی اور استقامت سے جدید اور معیاری تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز کرکے خاندان اور ضلع کا نام روشن کرائیں اور چمن کو پسماندگی ناخواندگی اور اندھیروں سے نکال کرکے ترقی علم اور روشنی پی طرف لے آئیں ڈی سی چمن نے کہا کہ لٹریری ویک کا انعقاد تین دنوں تک جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4714/2025
نصیرآباد2جولائی ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت مواصلات و تعمیرات روڈز کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹو انجینیئرز عبدالرحمان خان کاکڑ جہانگیر خان کھوسہ بوستان خان۔امتیاز احمد کھوسہ ثاقب سرور سب ڈویژنل آفیسران نادر علی پہنور وسیم احمد شریک تھے جنہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں روڈز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ اس وقت نصیرآباد ڈویڑن میں سینکڑوں کلومیٹر روڈز کی چھوٹی بڑی اسکیمیں زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل سے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آسکیں گی روڈز کے ان منصوبوں کا معیاری ہونا انتہائی ضروری عمل ہے روڈز کے شولڈرز تعمیر کرنا منصوبے کو مزید تقویت بخشتا ہے ترقیاتی منصوبوں کو التواءکا شکار ہرگز نہ ہونے دیں اگر فنڈز کی فراہمی کے مسائل درپیش آرہے ہیں تو ان کے تدارک کے لیے ایگزیکٹو انجینیئر اقدامات کریں بلیک ٹاپ روڈز میں جن جگہوں پر پلوں کی تعمیر محسوس کی جائے تو ان اسکیموں کی ڈئزائن میں شامل کی جائیں کمشنر معین الرحمن خان نے کہا کہ فزیکل اور فائننشل میں ہرگز تضادِ نہ رکھیں منصوبوں کے معیار اور تعمیراتی پروگریس کو مدنظر رکھ کر ہی ادائیگی کے عمل کو یقینی بنایا جائے ایڈوانس ادائیگی کے عمل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا روڈز کے منصوبوں پر ایگزیکٹو انجینیئرز خود نگرانی کریں بلخصوص بیلک ٹاپ کے عمل پر توجہ دی جائے ان منصوبوں کو دیرپا ثابت کرنے کے لیے انجنیئرز اپنءتمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز سے پی سی ون کے مطابق کام لیا جائے ڈویژنل انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہوگی کہ ان منصوبوں کے سرپرائز وزٹ کئے جائیں ہم مفاد عامہ میں ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4715/2025
ت±ربَت 2 جولائی ۔ یونیورسٹی آف تربت کا ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کا 22واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر نے تحقیق کے فروغ، اور گریجویٹ سطح پر اعلیٰ معیار کے تحقیقی کام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر وسیم برکت نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، جس میں مختلف گریجویٹ پروگراموں کے سائناپسز کے دفاع، تھیسس اور ان کے جائزے، واﺅا رپورٹس سمیت متعدد اکیڈمک امور شامل تھے۔ اجلاس میں تمام نکات کا جامع جائزہ لیا گیا، اور بورڈ نے انہیں یونیورسٹی پالیسیوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی رہنما اصولوں کے مطابق منظور کیا۔اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز اور گورنمنٹ شہید ایوب بلیڈی کالج تربت کے پرنسپل نے شرکت کی۔ شرکاء نے تعلیمی اور تحقیقی معاملات پر قیمتی تجاویز پیش کیں جنہیں وائس چانسلر نے نہایت سراہا۔ انہوں نے اجلاس میں بورڈ ارکان کی فعال شرکت اور فکر انگیز آرائ کو یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی کے لیے ایک خوش آئند علامت قرار دیا۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف تربت اعلیٰ تعلیم اور معیاری تحقیق کے میدان میں اپنی پیشرفت جاری رکھے گی، اور ملکی سطح پر تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4716/2025
لورالائی2, جولائی ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی جناب محمد طاہر ناصر نے گزشتہ روز اپنے کونسلران کے ساتھ عبدالحمید مردانزئی فاو¿نڈیشن کے زیر انتظام منشیات کے عادی افراد کے لئے قائم ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی نے منشیات کے عادی افراد سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے خوبصورت جوان اس دلدل میں گر کر اپنی دنیا و آخرت برباد کر دیتے ہیں۔ ہم عبدالحمید مردانزئی فاونڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے یہ کار خیر شروع کیا ہے اور نوجوانوں خاص کر لورالائی کے عوام کے لئیے دوبارہ سے زندگی کا آغاز کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس موقع پر سنٹر میں داخل افراد نے چیئرمین سے درخواست کی کہ بہت گرمی ہے لہذا ہمارے لئیے بیٹریوں اور پنکھے کا بندوبست کیا جائے۔ چئیرمین محمد طاہر ناصر نے پوری طور پر پنکھے اور بیٹری اپنی طرف سے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور نوجوانوں سے عہد لیا کہ وہ آج سے نشہ کی لعنت چھوڑ کر معاشرے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4717/2025
کوئٹہ 2 جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے آج اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاو¿ن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک نجی بینک کے تعاون سے قائم کی گئی جدید کمپیوٹر لیب کا بھی افتتاح کیا۔اسکول پہنچنے پر پرنسپل نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اسکول کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار اور سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے تمام کلاس رومز، ریکارڈ روم اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل کی جانب سے اسپورٹس ویک، ہم نصابی سرگرمیوں اور تدریسی عمل سے متعلق مکمل آگاہی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کو اسکول اسٹاف کو درپیش مسائل اور دیگر انتظامی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اسکولوں کو درپیش مسائل کا حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اساتذہ و انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4718/2025
کوئٹہ 02 جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوئٹہ کے تمام ایکسینز، بشمول ایکسین روڈز، ایکسین پروجیکٹ، ایس ڈی او بلڈنگ، ایس ڈی او ایم اینڈ آر، ایکسین ورکشاپ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں مختلف محکموں کے تحت جاری اسکیموں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بالخصوص میگا پروجیکٹس، محکمہ تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر اہم شعبوں میں جاری منصوبوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ مل کر ترقیاتی عمل کی مو¿ثر نگرانی جاری رکھے گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ پراگریس رپورٹس فراہم کریں اور فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں تاکہ مسائل کی بروقت نشاندہی اور حل ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4719/2025
زیارت 02جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار حنیف الرحمن کاکڑ کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی میجر عرفان،اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممکنہ بارش کے آنے والے سلسلے میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے افسران ملازمین الرٹ اومشینری کو سٹینڈ بائی رکھیں مساجد میں اعلانات کئے جائیں اور عوام کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے سیلاب کے راستے میں آنے والے گھروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر زیارت آفس میں قائم کنٹرول روم پر رابطہ کرسکتے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسردار حنیف الرحمان کاکڑ نے کہا کہ مون سون بارشوں میں حکومت مکمل طور پر الرٹ ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4720/2025
نصیرآباد2جولائی ۔ضلع نصیرآباد میں مختلف یونین کونسلز میں اقلیتی نشستوں کو پر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمّل کرلیا گیا واضح رہے کہ 11 یونین کونسلوں میں اقلیتی کی نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا یونین کونسل دو۔تین۔ نو۔ دس۔گیارہ پندرہ اور بیس اقلیتی نشست پر کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل نہیں کئے یونین کونسل چار میں خاتون کی نشت پر بھی کسی امیدوار خاتون نے حصہ نہیں لیا یونین کونسل گیارہ میں اقلیتی و ورکر پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے یونین کونسل بارہ سے کسان بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے یونین کونسل نمبر سولہ ورکر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے یونین کونسل انیس اقلیتی خاتون نشست پر کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے یونین کونسل گیارہ سے عورت نشست پر حاکم ذادی۔یونین کونسل گیارہ سے ورکر کےلئے معشوق علی۔یونین کونسل سولہ سے ورکر کی نشست پر حاجی خان۔یونین کونسل بارہ سے کسان کے لیے منظور علی جانچ پڑتال کے بعد بلا مقابلہ منتخب ہوگئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر بابو غلام جان سمیت دیگر موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4721/2025
جعفرآباد2جقولائی ن۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت انجمن تاجران، شہری ایکشن کمیٹی اور افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عشرہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کے روٹس پر واقع مارکیٹوں کو بند کرنے اور دیگر انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ عشرہ اول کے دوران ماتمی جلوسوں کے مقررہ روٹس پر تمام مارکیٹیں اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی تاکہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے تمام روٹس کی بروقت سرچنگ اور سویپنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انجمن تاجران اور شہری ایکشن کمیٹی ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ عشرہ محرم الحرام بخوبی اور پ±رامن ماحول میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے انجمن تاجران اور شہری ایکشن کمیٹی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ محرم الحرام کے ایام ہمیں بھائی چارے، نظم و ضبط اور صبر و تحمل کا درس دیتے ہیں۔ اجلاس میں موجود افسران، تاجران اور کمیٹی اراکین نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4722/2025
: کوئٹہ 2جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (ویسٹ زون بلوچستان) کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج/فوکل پرسن انسپکٹر اظہر الرحمن اور سب انسپکٹر فرزانہ فیض کی قیادت میں ایک اہم بریفنگ اور کوآرڈی نیشن میٹنگ منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے فرائض و ذمہ داریوں، بلوچستان میں ہائی ویز پر تعیناتی، اور ڈی ایل اے (ڈرائیور لائسنس اتھارٹی) و دیگر سہولتی مراکز کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔روڈ سیفٹی آفیسرز نے تجویز پیش کی کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے اسٹاف کے لیے ایک خصوصی روڈ سیفٹی آگاہی سیشن منعقد کیا جائے تاکہ محفوظ ڈرائیونگ اور سڑکوں پر ذمہ دار رویے کو فروغ دیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بطور یادگار ایک سووینیئر بھی پیش کیا گیا۔یہ اجلاس باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوامی خدمت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوا۔۔اجلاس میں عوامی آگاہی مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔موٹروے حکام نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل، اس میں بہتری اور عوامی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے موٹروے پولیس کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4723/2025
پشین 2جولائی ۔اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین نے لیویز کی کامیاب کارروائی کے بعد میڈیا ہاوس پشین کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ پشین کے علاقے کلی نالئی سے مسلح افراد نے سندھی محنت کش مزدور سے اسلحے کے زور ٹریکٹر اور ٹھریشر چھین لیا اور مزدور کے ہاتھ پاوں باندھ کر ویرانے میں چھوڑ دیا۔۔دریں اثنائ متاثرہ شخص نے قریبی لیویز چیک پوسٹ کو اطلاع دی جس پر لیویز نے کارروائی کا آغاز کیا۔۔اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز انہیں ملزمان اور مسروقہ سامان سے متعلق اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے جناح ٹاون سے مسروقہ ٹریکٹر بمعہ تھریشر مشین ایک پارکنگ سے برآمد کر کے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔۔اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین نے کہا کہ پشین میں جرائم پیشہ عناصر کو کوئی جگہ نہیں ملے گی ، قانون شکن عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ پشین کے عوام قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 4724/2025
کوئٹہ، 02 جولائی 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کے امور کا جائزہ لینے کے لیے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ بابر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری ثقافت سہیل الرحمٰن اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف شعبہ ہائے فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے اجلاس میں بلوچستان کے فنکاروں کو درپیش مسائل، آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی موجودہ تقسیم، طریقہ کار اور کرائیٹیریا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ کے تحت قائم بلوچستان آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے اور حقیقی مستحقین کی نشاندہی کے لیے پالیسی میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری بابر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو بارآور بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کو فنکاروں کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات مرتب کی جائیں گی انہوں نے ہدایت کی کہ سیکرٹری ثقافت کی سربراہی میں ابتدائی پالیسی ڈرافٹ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ اس پر مزید مشاورت اور حتمی منظوری ممکن ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر 4725/2025
بارکھان۔2جولائی2025: 2025مالی سال 25-2024 کلسٹر بجٹ ڈی۔ڈی۔اوز کی عدم دلچسپی کے باعث لیپس ہوگیا۔حکومت نوٹس لے۔بارکھان محکمہ تعلیم کے سکولز کلسٹر بجٹ مالی سال 25-2024 کلسٹر ہیڈز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے 30 جون کو لیپس ہوگیا۔ضلع بھر میں کل 31 کلسٹر ہیں۔ جس میں سے 15 ہیڈز نے اپنے کلسٹر ٹینڈرز کرکے پیسے نکال لۓ۔جبکہ 16 کلسٹرز ہیڈز کی عدم دلچسپی کے باعث ٹینڈرز BBPRA کی ساٸیڈ پر اپ لوڈ نہیں کیۓ جس کی وجہ ان 16 میل فیمیل کلسٹروں کا بجٹ مالیت 35436000 روپے لیپس ہوگۓ۔جن کی تفصیل درج ہے۔سکول یونیفارم کی مد میں مبلغ 8752000 روپۓ۔سپورٹس کی مد میں ملغ 2081000 روپے ۔ساٸنس سامان کی مد میں مبلغ 1314000 روپے ۔فرنیچرز کی مد میں مبلغ 10225000 روپے ۔مرمت بلڈنگز کی مد میں مبلغ 2379000 روپۓ اور جبکہ ریڈنگ وراٸیٹنگ کی مد میں مبلغ 10686000 روپے تھے ۔اکاونٹ افیسر سے کے مطابق ان ڈی۔ڈی۔اوز نے ٹینڈرز اپ لوڈ نہیں کیۓ تھے۔اس وجہ سے ان کی بل پاس نہیں ہوۓ ہیں۔اور جن کے ٹینڈرز باقاعدہ ہوۓ ان کے بل پاس کردیۓ ہیں۔ اب سو سے زاٸد پراٸمری سکول حالیہ کنٹریکٹ اور ایس بی کے زریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تعیناتی پر کھل گۓ ہیں۔وہاں پر سامان کا نام و نشان بھی موجود نہیں نا اساتذہ کیلۓ فرنیچر نا بچوں کیلۓ ریڈنگ وراٸٹنگ کا سامان اور سکول ٹاٹ چٹاٸی ہے۔ بارکھان کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔صوباٸی وزیر پی ایچ ای سردارعبدالرحمن کھیتران۔وزیر تعلیم بلوچستان مس راحیلہ درانی۔سکریٹری بلوچستان ۔ڈاٸریکٹرسکولز اخترمحمد کھیتران سے مطالبہ کیا ہے کہ بارکھان کے 16 کلسٹرز ہیڈز کے خلاف کاروئی عمل میں لاتے ہوئے اس تعلیم دشمنی کی وجہ دریافت کی جاۓ اور فوری طور پر بارکھان کے تمام گرلز بواٸز سکولوں میں درس وتدریس کا سامان فراہم کیا جاۓ۔ تاکہ پسماندہ ضلع کے طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر نا ہو۔

خبرنامہ نمبر4726/2025
خضدار:02جولاہی2025:
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ملاقات کی، اس موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل بھی موجود تھے ۔ اس ملاقات میں شہر کی رونق کو دوگنا کرنے، صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے، اور خاص طور پر عاشورہ کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں منعقد ہوئی اور اس کا مقصد شہریوں کے لیئے بہتر ماحول کی فراہمی اور مذہبی تقریبات کے دوران شہر کی خوبصورتی اور نظم و نسق کو یقینی بنانا تھا۔ چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے کہا کہ خضدار شہر کی خوبصورتی اور رونق کو بڑھانے کے لیئے بلدیہ خضدار جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے مرکزی علاقوں، بازاروں، اور گلیوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئےاقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ہٹانے، نالوں کی صفائی، اور کچرے کے ڈمپنگ پوائنٹس کی ترتیب پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے اس عزم کی حمایت کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ملاقات میں عاشورہ کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات پر خصوصی زور دیا گیا۔ چیف آفیسر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران، بالخصوص عاشورہ کے دن، شہر کے تمام جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہ، اور دیگر متعلقہ مقامات پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے لیئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا اور صفائی کے آلات کی دستیابی کو بہتر بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر واٹر سپلائی، روشنی، اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ صفائی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر4727/2025
خضدار : آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین بشیر احمد جتک کی قیادت میں شہری ایکشن کمیٹی کا اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا انعقاد شہر کے اہم مسائل کے حل کے لیئے حکومتی اور عوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا اور مساکا حل تھا ۔ اس خصوصی اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے کنٹرول، کیمیکل آمیز دودھ کی فروخت پر پابندی ، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی میں بہتری، اور دیگر شہری معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں ادویات کی قیمتوں میں بے جا اضافے اور غیر معیاری ادویات کے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین بشیر احمد جتک نے کہا کہ خضدار کے شہریوں کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ نے یقین دہانی کرائی کہ ڈرگ انسپکٹر کو متحرک کیا جائے گا اور غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی مارکیٹوں میں ادویات کے معیار اور قیمتوں کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ شہر کو کیمیکل زدہ دودھ سے پاک کیا جائے اور اس کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ شہری کیمیکل زدہ دودھ کی خریداری سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات، خاص طور پر بازاروں اور سڑکوں پر قبضوں، پر تفصیلی بحث کی گئی۔ بشیر احمد جتک نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کے لیئے بھی مسائل پیدا کر رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر آگاہی مہم چلائی جائے گی اور پھر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جا سکے۔خضدار شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے غیر قانونی پارکنگ، سڑکوں پر رکاوٹوں، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔میٹنگ میں دیگر شہری مسائل جیسے کہ پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی بہتری، اور صفائی کے انتظامات پر بھی بات کی گئی۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ۔
میٹنگ میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد جتک کے علاوہ کمیٹی کے دیگر اراکین، مقامی سیاسی رہنما، تاجر برادری کے نمائندوں، اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ نے انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شہری مسائل کے حل کے لیئے اپنی ٹیم کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہری مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ اور کمیٹی کے درمیان باقاعدہ اجلاس منعقد ہوں گے تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔چیئرمین بشیر احمد جتک نے میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور شہر کی ترقی کے لیئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہ میٹنگ خضدار کے شہری مسائل کے حل کی طرف ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعاون سے شہر کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے نئے امکانات کھلیں گے۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اجلاس مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہیئے۔ اجلاس میں عبدالحمید بلوچ حافظ حمیداللہ مینگل عبدالوہاب غلامانی خلیل احمد گرگناڑی عبدالباسط شاہد عبدالخالق بارانزئی و دیگر شریک تھے۔

خبرنامہ نمبر4728/2025
خضدار : سیاسی و سماجی رہنما عبدالحمید مردوئی نے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ملاقات کی، جس میں علاقے فیروز آباد کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران ادو عبدالحمید نے فیروز آباد میں بنیادی سہولیات کی کمی اور دیگر اہم مسائل کے حل کے لیئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ادو عبدالحمید نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ فیروز آباد میں تعلیمی اداروں کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے بچوں کو تعلیم کے حصول کے لیے طویل فاصلے طے کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے علاقے میں اسکول کی تعمیر اور موجودہ تعلیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم بنیادی حق ہے اور فیروز آباد کے بچوں کو اس سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔صحت کے شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، ادو عبدالحمید نے فیروز آباد میں صحت کی سہولیات کے فقدان کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کوئی مناسب ہسپتال یا ڈسپنسری موجود نہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو معمولی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی خضدار سفر کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ فیروز آباد میں ایک بنیادی صحت یونٹ قائم کیا جائے اور ایمرجنسی طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
ملاقات کے دوران بولان مائننگ انٹرپرائز کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ادو عبدالحمید مردوئی نے کہا کہ بی ایم ای مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے فنڈز کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور فنڈز کے اجرا کو یقینی بنائیں تاکہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔
ادو عبدالحمید نے واٹر سپلائی، بجلی کی ترسیل، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیروز آباد کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، جس سے ان کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔
ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے ادو عبدالحمید مردوئی کے تحفظات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ فیروز آباد کے مسائل کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بولان مائننگ انٹرپرائز کے ملازمین اور مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور فنڈز کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور فیروز آباد کے مسائل کو بھی جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اسکول قائم کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔ملاقات کے اختتام پر ادو عبدالحمید نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر فوری عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیروز آباد کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

خبرنامہ نمبر4729/2025
جعفرآباد: مستحق خواتین کو مالی امداد کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے یہ بات ڈائریکٹر بی آئی ایس پی عبدالرحیم بلوچ نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں اپنے محکمے کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور درپیش مسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق خواتین کو مالی امداد بلا کسی کٹوتی کے فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ امداد شفاف انداز میں اصل مستحقین تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ اس اہم قومی فلاحی منصوبے کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ نے حال ہی میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی جانب سے بی آئی ایس پی رقم میں غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کی جانے والی مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات نہایت قابلِ ستائش ہیں ان کی جانب سے غریب اور مستحق خواتین سے کٹوتی کے متعلق ریٹائلرز کو دی جانے والی سخت ہدایات کی بدولت بہتر نتائج سامنے ائیں گے انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی اسی عزم، جذبے اور تعاون کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ حکومتی امداد مکمل طور پر اور شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچ سکے۔

خبرنامہ نمبر4730/2025
استامحمد۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک کے ہمراہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے متاثرہ مختلف مقامات اور علاقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کیرتھر کینال، اس کی زیلی شاخوں اور ڈرینج سسٹم کے کمزور پوائنٹس کا مشاہدہ کیا، جہاں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے انہیں تمام امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا کہ عوام کو مشکل حالات سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی ہیں جن پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضلع استامحمد کا دورہ کر کے تمام امور کا جائزہ لیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ حفاظتی سامان اور اشیاء خوردونوش کے بیگز بھی ضلع انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں تاکہ پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر ممکنہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور تمام محکموں کے ساتھ باہمی ہم آہنگی سے کام کیا جا رہا ہے تاکہ کٹھن حالات میں عوام کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں، اس مقصد کیلئے ضلع انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر4731/2025
کوئٹہ۔ 02 جولائی 2025۔ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے ترجمان نے گزشتہ روز نجی مقامی اخبار کے فیس بک پیج پر میر محمد صادق عمرانی کے تصویر کے ساتھ جاری خبر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ RD-472 میں پٹ فیڈر کینال کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والی خبر یں محض الزامات ہیں، ترجمان نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایکسئین ایر یگیشن محمد ابراہیم مینگل نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میر سکندر علی عمرانی کے منظور شدہ واٹر کورس 472.RD میں پٹ فیڈر کینال کو انتقامی کارروائی کے ذریعے منہدم کیے جانے کی خبریں قطعی بے بنیاد من گھڑت ہیں، ابراہیم مینگل نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خطیر رقم ساڑھے آٹھ ارب کی لاگت سے واپڈا 1&R پراجیکٹ کے تحت پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے نہ صرف پٹ فیڈر کینال کی احداثی سال 2000 میں مکمل ہوئی بلکہ مائز نظام بنایا گیا اور مائز نظام تحت مذکورہ واٹر کورس کی اراضیات مائز نمبر 6L اور 8L ٹیمپل شاخ پر قانونی حق آب کے لئے رکھی گئی اس لئے سابقہ واٹر کورس 472.RD میں پٹ فیڈر کینال غیر موثر ہوگیا بعد ازاں مجاز اتھارٹی نے منسوخ کیا اس کے باوجود سکندر علی خان عمرانی نے بعدالت قاضی صاحب سے Stay order حاصل کرکے 36 انچ سے زائد کا پائپ نصب کرکے پانی غیر قانونی حاصل کررہا ہے جبکہ نہ صرف ٹیمپل شاخ کے واٹر کورسوں سے پانی لے رہا ہے اور ہر دو مائز سے بھی پانی لے رہا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف دیگر زمینداران کی حق تلفی ہورہی ہے بلکہ ایسے غیر قانونی اقدام سے شاخوں کے ٹیلوں تک پانی کی بہم رسائی بھی ناممکن ہوگی اس لئے محکمہ ایر یگیشن کی سول اپیل پر بعدالت مجلس شوریٰ نصیر آباد نے مورخہ 26/06/2025 کو قاضی صاحب ڈیرہ مراد جمالی کے حکم مورخہ 25/06/2025 کو معطل کردیا جسکے مدنظر غیر قانونی واٹر کورس پر کاروائی کے لئے محکمہ کی ٹیم بمعہ پولیس SHO صدر آج مورخہ 29/06/2025 پہنچی تو سکندر علی خان عمرانی کے سینکڑوں افراد نے صفدر خان عمرانی کی قیادت میں کار سرکار میں مداخلت کرتے اور سرکاری مشین کو کام کرنے نہیں دیا۔

خبر نامہ نمبر 4732/2025
کوئٹہ 2جولائی:۔وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار احمد عبداللہ کو 18580 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔وفاقی محتسب کا ادارہ ہر شہری کے لیے انصاف کا ضامن ہے اور اسی وجہ سے اسے بجا طور پر ”غریبوں کی عدالت“ کہا جاتا ہے۔یاد رکھیں: وفاقی محتسب میں شکایت درج کرنے کی کوئی فیس نہیں اور نہ ہی کسی وکیل کی ضرورت پڑتی ہے۔وفاقی محتسب کا قلم ہی آپکا وکیل ہے۔صرف 60 دن کے اندر فیصلہ سنا دیا جاتا ہے۔
خبر نامہ نمبر 4733/2025
کوئٹہ 2جولائی:۔علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق بدھ اور جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جب کہ بعض اضلاع میں بہت زیادہ گرمی ہوگی۔ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔زیارت، ہرنائی، قلات، سوراب، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، خضدار، مستونگ اور میں بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب میں (12.0)، پشین میں (0.3) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔