News

10-04-2025

خبرنامہ نمبر 2025/2380کوئٹہ 09 اپریل :ـ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے لہو کا حساب ضرور لیا جائے گا اور اس بزدلانہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا یہاں جاری ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کمزور نہیں بلوچستان میں امن کو تباہ کرنے والے عناصر کو سخت ترین جواب دیا جائے گا دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ان کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا صوبے میں امن قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو اس میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے شہید پولیس جوانوں کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خبرنامہ نمبر 2025/2381کوئٹہ10ُُٓٓاپریل:۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں پر، بلکہ ریاست پر حملہ ہے اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مگر ان کی یہ کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں اور حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو سخت ترین انجام تک پہنچایا جائے گا

خبرنامہ نمبر 2025/2382کوئٹہ (10 اپریل 2025):مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہی نہیں، بلکہ ریاست کی رٹ اور امن عامہ پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر جو بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں ان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس دھرتی کا دفاع کیا ہے ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حکومت بلوچستان نہ صرف شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے بلکہ ان کی ہر ممکن مدد اور بحالی کو یقینی بنائے گی جبکہ فورسز کی لازوال قربانیاں کسی سے بھی پوشیدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے عوام اور ریاستی اداروں کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ ایسے حالات میں مثبت کردار ادا کریں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ انہوں نے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور شرپسندوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی مذموم حرکت کی جرات نہ ہو۔

خبرنامہ نمبر2383/2025کوئٹہ، 10 اپریل ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہر عام بلوچستانی تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے یہ بات محکمہ صحت بلوچستان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی اقدامات اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت کے شعبے میں سروسز اور انتظامی بہتری کے لیے بلوچستان انسٹی ٹیوشنل ریفارمز ایکٹ متعارف کرایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے زیر التواء 12 قانونی مسودوں پر پیشرفت تیز کرنے کی ہدایت کی جن میں سے 5 مسودے تکمیلی مراحل میں ہیں سیکرٹری صحت مجیب الرٰحمان پانیزئی نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ صحت میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی دور کرنے کے لیے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اب تک 1600 ڈاکٹرز 1600 پیرا میڈیکس، 60 فیکلٹی ممبرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور سینئر رجسٹرارز کی بھرتیاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ مزید 800 ڈاکٹرز کی بھرتی بھی جلد کی جائے گی پولیو کے خلاف اقدامات پر بات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نجی شعبے سے 8000 افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں پولیو مہم کو مربوط و موثر بنایا گیا ہے جس کے باعث پولیو کیسز میں واضح کمی آئی ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، فیسلیٹیشن مراکز، سرویلنس سینٹرز، ڈیٹا سینٹر اور نیٹ ورک آپریشن سینٹرز کے قیام کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری اشد ضروری ہے انہوں نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوامی مفاد کے برعکس کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے محکمہ صحت میں انفرادی کارکردگی جانچنے کے لیے “کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” تشکیل دینے کا حکم بھی دیا وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر کسی نے ہڑتال کرنی ہے یا دھرنا دینا ہے تو شوق سے دے لیکن عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو ہر سال 80 ارب روپے سے زائد فراہم کیے جاتے ہیں اتنی خطیر رقم میں تو ہر بلوچستانی کا علاج ملک کے مہنگے ترین نجی اسپتال میں ہوسکتا ہے صحت کے شعبے کے لیے مختص وسائل کے درست استعمال کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ نے عوامی وسائل کے ضیاع کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ صحت کے شعبے کے لیے مختص ہر پائی عوام کی صحت پر خرچ ہونی چاہیے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرٰحمان پانیزئی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، سیکرٹری قانون کلیم اللہ خان، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین خان مندوخیل، ڈائریکٹر بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی خان اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2384/2025کوئثہ 10 اپریل ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم تاج حیدر کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماوں میں ہے جنہوں نے پوری زندگی اصولوں پر مبنی سیاست کے ذریعے جمہوریت کی بقاء اور پاکستان کی سالمیت کیلئے جدوجہد کی، میر صادق عمرانی نے کہا کہ مرحوم تاج حیدر پیپلز پارٹی کے ان متحرک رہنماوں میں شامل ہیں جنہوں نے آمریت و دیگر ادوار میں مشکل حالات کے باوجود پارٹی منشور کے تحت عوام کے جائز حقوق کے لیے صدا حق بلند کی، انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے ہم ایک مخلص دوست اور باوقار سیاسی رہنما سے محروم ہو گئے ہیں، میر صادق عمرانی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں، انہوں نے دعاءکی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2385/2025کوئٹہ 10 اپریل ۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سریاب روڈ پولیس موبائل پر بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لہو کا حساب لیا جائے گا دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ریاست کمزور نہیں ہے اور ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امن تباہ کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ملک اور صوبہ میں بدآمنی پھیلانے اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ دہشت گرد اور انکے سہولت کاروں کو انکے انجام تک پہنچانے کےلیے عوام اور صوبائی حکومت تمام سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2386/2025کوئٹہ10اپریل ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ درست سمت میں گامزن ہے، اور وہ عوامی خدمت، امن و امان کی بحالی اور صوبے کی ترقی کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی ایک بہادر، وڑنری اور باصلاحیت لیڈر ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔حاجی ولی محمد نورزئی نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے مقدس لہو کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ریاست کمزور نہیں، بلکہ اپنی رٹ قائم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اور دشمنوں کو ان کے ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں اور امن دشمن عناصر کے خلاف جس جرات مندانہ حکمت عملی کا آغاز کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ بلوچستان میں دیرپا امن، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، نوجوانوں کے لیے روزگار، اور عوامی مسائل کا حل وزیر اعلی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور ان شعبوں میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے۔حاجی ولی محمد نورزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ(ن)وزیر اعلی سرفراز بگٹی کے ہر مثبت اقدام کی حمایت جاری رکھے گی اور بلوچستان کو امن و ترقی کا گہوارہ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2387/2025سبی 10 اپریل ۔کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کی صدارت میں SBK ٹیچنگ آسامیوں سے متعلق شکایات اور انکی سماعت کے لیے سی آر سی (کمشنر ریڈریسل کمیٹی) کا اجلاس منعقد ہوا اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع زیارت کے اعتراضات جمع کرانے والے امیدوار کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی ، ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سبی محمد بلال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم مدثر مححی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ضلع ہرنائی کے مرد و خواتین درخواستگزاران 14 اپریل ، کوہلو کے 15 اپریل جبکہ ڈیرہ بگٹی کے 16 اپریل 2025 کو تمام اپنی شکایات کے اصل ثبوت اور متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ مقررہ تاریخ پر سی آر سی کمیٹی، زیر صدارت کمشنر سبی کے سامنے پیش ہونگے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2388/2025اوتھل10اپریل ۔لسبیلہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ ،تمام فیکلٹی کے ڈینز،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل سمیت ایڈیشنل رجسٹرار نے شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف ایجنڈے موضوع بحث رہے اور تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق سیر حاصل گفت وشنید کی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2389/2025 کوئٹہ 10اپریل ۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکلا کے لئے این آئی آر سی عدالت میں آن لائن ہیئرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین نیشنل انڈسٹریل کمیشن، جسٹس ریٹائر شوکت عزیز صدیقی اور ممبر این آئی آر سی عبدالغنی مینگل نے کیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے افتتاحی تقریب کے موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم کوئٹہ کے وکلا، مزدوروں اور عام لوگوں کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے تاکہ انہیں سفری اخراجات اور وقت کی بچت ہو سکے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ “اس نئے اقدام سے نہ صرف وکلا کو آسانی ہوگی بلکہ کوئٹہ کے وکلا کے لئے یہ ایک سہولت بھی ہے کیونکہ وہ اب اپنے کیسز کو اپنے ہی شہر میں بیٹھ کر آن لائن طریقے سے پروسیس کر سکیں گے۔ اس کے نتیجے میں دور دراز علاقوں میں مقیم افراد کو عدالتوں تک پہنچنے کے لیے مہنگی اور تکلیف دہ سفری مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔”انہوں نے کہا کہ “یہ قدم قانونی خدمات کو عوام تک پہنچانے میں مزید آسانی پیدا کرے گا، خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو جغرافیائی طور پر دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔ یہ اقدام عدالتوں کی کارکردگی میں بہتری اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید موثر بنائے گا۔”جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کیا کہ یہ عمل پورے ملک میں پھیل سکے تاکہ ہر شہری کو بہتر انصاف کی سہولت مل سکے۔ اس موقع پر انہوں نے IT ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ محمد عثمان علم کو ہدایت دی کہ وہ کوئٹہ میں جا کر آن لائن ویڈیو لنک کا سیٹ اپ لگائیں اور اسے فوراً شروع کریں تاکہ اس سہولت کا فائدہ جلد از جلد وکلا اور عوام تک پہنچ سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر این آئی آر سی عبدالغنی مینگل نے کہا کہ “یہ ایک بہت بڑا قدم ہے جو کوئٹہ کے وکلا اور عوام کے لئے انصاف کے دروازے کو مزید کھولے گا۔ ہم خوش ہیں کہ اس اقدام سے نہ صرف وکلا کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ یہ قانونی خدمات کی فراہمی میں تیزی لائے گا۔ کوئٹہ جیسے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے یہ ایک بہت بڑی سہولت ثابت ہو گی، اور اس سے انصاف کا عمل مزید تیز اور موثر ہو گا۔”اس موقع پر چیئرمین نیشنل انڈسٹریل کمیشن جسٹس ریٹائر شوکت عزیز صدیقی ، بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین رائب خان بولیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ “عبدالغنی مینگل کی کوششوں کی بدولت فل بینچ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اور آج کے بعد وکلا اور ورکروں کو کراچی یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ اپنے کیسز اور اپیلیں یہاں، اپنے شہر میں ہی فائل کر سکیں گے۔”اس اقدام کے ذریعے کوئٹہ کے عوام کے لئے انصاف کی فراہمی کا عمل مزید آسان اور سستا بنے گا۔ اس اقدام کا مقصد وکلا کو کراچی، لاہور یا اسلام آباد جیسے دور دراز شہروں میں سفر کرنے کی ضرورت سے بچانا ہے تاکہ وہ اپنے کیسز کی سماعت آن لائن طریقے سے مکمل کر سکیں چیئرمین نیشنل انڈسٹریل کمیشن، جسٹس ریٹائر شوکت عزیز صدیقی نے اس اہم قدم کا اعلان کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علاداد روشن، لیبر اپلیٹ جج نوروز، سینئر سول جج نور خان میاخیل، بلوچستان بار ایسوسی ایشن، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا تقریب میں شریک تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2390/2025کوئٹہ10 اپریل ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک اور گرد آلود رہنے کا امکان ہے۔جبکہ لہڑی، سبی، نصیر آباد، کچھی اور گردونواح میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، کیچ، آواران، لسبیلہ، کوہلو، اور بارکھان کے علاقوں کے کچھ حصوں میں مختلف مقامات پر بارش اور آندھی کے ساتھ گرج چمک ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجگور میں (1.0) ملی میٹر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں (43.0 / 26.0) اور تربت میں (40.0 /24.0) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر239/2025 حب 10اپریل ۔ صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہاہیکہ 10 اپریل 1973 پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب اس وطنِ عزیز کو اس کا متفقہ اسلامی اور جمہوری آئین حاصل ہوا۔ یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر ایک آئین کی منظوری دی، جو نہ صرف اسلامی اصولوں پر مبنی تھا بلکہ جمہوری روایات کو بھی مستحکم کرنے کا عہد کرتا تھا۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ اس آئین نے پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور آئینی بنیاد فراہم کی، جس نے ملک کے مستقبل کے لیے ایک واضح راستہ متعین کیااس عظیم تاریخی لمحے میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کردار انتہائی اہم تھا۔ ان کی قیادت میں پاکستان کے عوام کو ایک ایسا آئین ملا، جو نہ صرف ان کے سیاسی حقوق کی ضمانت دیتا تھا بلکہ معاشرتی انصاف اور مساوات کے اصولوں پر بھی مبنی تھا۔ بھٹو صاحب کی جرات مندانہ قیادت اور سیاسی بصیرت نے پاکستان کو ایک ایسا آئین دیا جس میں عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کیا گیا اور ملک کو ایک جمہوری و آئینی راستے پر گامزن کیا۔ ان کی جدوجہد اور عزم نے اس آئین کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کی بدولت پاکستان کی سیاست میں استحکام آیا اور عوام کو ایک متفقہ آئینی ڈھانچے کی شکل میں اپنی تقدیر کے فیصلے کرنے کا اختیار ملاہے ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2392/2025کوئٹہ 10اپریل۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آتی ہے کہ بعض پرائیویٹ نرسنگ کالجز اور میڈیکل ایجوکیشن سے متعلقہ کچھ اداروں نے یونیورسٹی ھذا کے ساتھ ابھی تک اپنی الفی لیشن (Affilation) نہیں کروائی اور غیر قانونی داخلے کر رہے ہیں۔جبکہ یونیورسٹی ھذا صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی ہے جیسے شعبہ طب اور اس سے متعلقہ تمام پبلک و پرائیویٹ اداروں کے ایفی لیشن کا مینڈیٹ حاصل ہے۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے ایسے تمام اداروں/ کالجز کو خبردار کیا ہے کہ ایفی لیشن کے بغیر داخلے نہ کریں چونکہ یہ غیر قانونی ھوں گے۔بصورت دیگر یونیورسٹی ھذا قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتی ہے۔یونیورسٹی ھذا نے شعبہ طب اور اس سے متعلقہ امیدواروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ نان ایفی لیٹڈ اداروں میں داخلہ نہ لیں چونکہ ایسی صورت میں ان کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2393/2025سبی 10 اپریل ۔کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کی صدارت میں SBK ٹیچنگ آسامیوں سے متعلق شکایات اور انکی سماعت کے لیے سی آر سی (کمپلینٹ ریڈریسل کمیٹی) کا اجلاس منعقد ہوا اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع زیارت کے اعتراضات جمع کرانے والے امیدوار کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی ، ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سبی محمد بلال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم مدثر مححی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ضلع ہرنائی کے مرد و خواتین درخواستگزاران 14 اپریل ، کوہلو کے 15 اپریل جبکہ ڈیرہ بگٹی کے 16 اپریل 2025 کو تمام اپنی شکایات کے اصل ثبوت اور متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ مقررہ تاریخ پر سی آر سی کمیٹی، زیر صدارت کمشنر سبی کے سامنے پیش ہونگے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2394/2025 کوئٹہ 10اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہاکہ لا ئبر یری علم وفکر اور تعلیم وتعلیم کا مظہرومرکز ہےکتب سفابت سے معرفت جہالت سے علم اور طمات سے نور کی طرف لے جاتی ہیں کسی قوم کو کسی میدان میں عمل تجربات سے قبل نظریات اور اصول چائیں جن کی حفاظت وتر ویج گاہیں لائبریریز ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیجیٹل خواتین لائبریری کا دورہ کیا طالبات سے ملاقات کی۔طالبات نے لائبریری میں سہولیات اور مکمل ڈیجٹل سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچستان میں اپنی نوعیت کی کوئیٹہ کے بعد دوسری خواتین لائبریری ہے جو ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اپنے فنڈ سے بنوائی ہے اس لائبریری کے قیام سے لورالائی کی طالبات یہاں فارغ ٹائم میں آ کر اسڈی کریں اور تعلیم کے میدان میں مزید استفادہ حاصل کریں انہوں نے طالبات سے کہا کہ لورالائی کی طالبات لائبریری کا وزٹ کرنے کریں۔ *ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے طالبات سے کہا کہ لائبریری میں خواتین کو بالکل گھر جیسا ماحول نظر آئے گااور لائبریری میں تمام عملہ بھی خواتین کا ہے طالبات نے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ سے کہا کہ پرسکون ماحول میں رہتے ہوئے اسڈی کرنے کا بہت لطف آیا آب تمام طالبات اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں گےاور ہر قسم کے امتحانات کی تیاری کے لئیے کمپیٹیشن کے میدان میں مزید آگے بڑھیں گے ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2395/2025کوئٹہ 10 اپریل۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ایس ایس پی (سپیشل سیکیورٹی پیکیج) فنڈ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی فنڈز سے متعلق مختلف امور کا تفصیلا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر، سی ٹی ڈی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی فنڈ کے تحت موصول ہونے والی مختلف درخواستوں کا تفصیلی معائنہ اور جانچ پڑتال کی گئی۔ جن درخواست دہندگان کے کاغذات مکمل اور تمام معیار پر پورے اترتے تھے، ان کی درخواستیں منظور کر کے متعلقہ فنڈز جاری کر دیے گئے۔ اس کے برعکس جن درخواستوں میں کاغذات نامکمل تھے یا درخواست دہندگان اہلیت کے معیار پر پورے نہیں اترتے تھے، انہیں مسترد کر دیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی فنڈ کی افادیت اور شفافیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ ان افراد کے لیے ایک ریلیف کا ذریعہ ہے جو مشکلات کا شکار ہیں، اور اس کے درست استعمال سے ہی حقیقی مستحقین تک مدد پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ فنڈز کے اجرا کے عمل میں مکمل شفافیت، دیانت داری اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2396/2025لورالائی10اپریل ۔ مال و مویشی میں بیماری بڑی تعداد میں جانور ہلاک ہزاروں جانور متاثر محکمہ لائیو سٹاک کی ہنگامی بنیادوں پر ویٹرنری ڈاکٹروں کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مختلف علاقوں میں فری ویٹرنری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہیں اور شہر اور گردونواح کے ڈیری فارموں میں اسپرے مہم کا اغاز رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مال و مویشی میں کراب نامی خطرناک بیماری پھیل گئی ہے جس سے اغبرگ جلالزئی میں مال و مویشی ہلاک ہورہے تھے اطلاعات کے مطابق اب تک بڑی تعداد میں چھوٹے اور بڑے جانور ہلاک جبکہ ہزاروں کی تعداد میں جانور اس بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افیسر ڈاکٹر رحیم نیازی نے بتایا کہ صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل جمالی سیکرٹری محمد طیب لہڑی اور ڈی جی کی ہدایات پر انکی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹروں اور عملے پر مشتمل ٹیموں کے ذریعے اغبرگ جلالزئی کا دوراہ کیا اور پتہ چلا کہ چند خانہ بدوشوں کے ایک قافلے نے چند روز قبل افغانستان جاتے ہوئے اغبرگ جلالزئی میں چند روز قیام کیا تھا اور یہ وائرس یا بیماری ان کے جانوروں میں تھی اور یہ بیماری علاقے کے تمام جانوروں میں پھیل گئی ڈاکٹر محمد رحیم نیازی نے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ پورا علاقہ شدید خشک سالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مال مویشی غذائی کمی کا شکار ہو رہے ہیں کمزوری کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں انہوں نےکہاکہ اغبرگ جلالزئی اور گردونواح کے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی اس خطرناک بیماری فٹ اینڈ ماوتھ ڈیزیز کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور ویکسئین کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل اور ڈپٹی کمشنر اقدامات کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ جانوروں کو بیماری سے بچانے کیلئے مختلف علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر موبائل ویٹرنری کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں جانوروں کی علاج و معالجے مفت ادویات اور ویکسئین کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ مالداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وباءسے ضلع بھر کے جو علاقے متاثر ہو ہوئے ہیں ان کے سدباب کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں اب تک ہزاروں جانوروں کا علاج اور ادویات فراہم کی جا چکی ہے انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف علاقوں میں کانگو سے بچاو کیلئے اسپرے مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے اس بیماری کے خاتمے تک محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت نہیں برتی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2397/2025حب 10اپریل ۔ڈسٹرکٹ کونسل حب کے چیِرمین جاویدجمالی نے کہا ییکہ دریجی سمیت ضلع حب میں صحت عامہ کے مراکز میں بنیادی سہولیات فراہمی کا پلان تیارکیاجارہاہے دوردرازعلاقوں میں ایمبولینس سروسز ریسکیوسینٹرز قیام کیلئے صوباءوزیر محسن حب میرعلی حسن زہری عملی اقدامات اٹھارہے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حب کیساتھ ہیلتھ ایشوز سے متعلق دوران میٹنگ گفتگو میں کہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش نے بریفنگ میں بتایا کہ پی پی ایچ آءکی جانب سے دوردرازعلاقوں کے بنیادی مراکز صحت میں ادویات فراہمی کا جوکوٹہ مقررکیا گیا ہے ہماری کوشش ہیکہ محکمہ صحت اورپی پی ایچ آءمل کر دیہی علاقوں کے لوگوں کیلئے صحت عامہ سہولیات فراہمی کا ایسا میکانزم بنائیں تاکہ ہرشخص کو علاج معالجے کی سہولیات میسر یوں اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین جاوید جمالی نے ڈی ایچ او کو یقین دہانی کراءکہ صوباءوِزیر میر علی حسن زہری کے احکامات پر ضلع کونسل حب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورضلعی محکمہ صحت کی کوآرڈینیشن اور پی پی ایچ آءکے تعاون سے ماہوار میڈیکل کیمپ کاانعقادپلان کررہی یے تاکہ جو لوگ دیہی علاقوں میں رہائش پزیر ہیں انہیں انکے گوٹھ ویلیجز میں مختلف بیمارہوں کے ٹیسٹ اورویکسین کی سہولت میسر ہوں اس سلسلے میں این آر ایس پی اوردیگر فلاحی اداروں سے رابطہ کیا جارہا ہے﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2398/2025اوتھل 10اپریل ۔ میونسپل کمیٹی اوتھل کے چیئرمین سید سومار شاہ کاظمی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی،اجلاس میں یونین کونسل مینجمنٹ آفیسر شیر افغان,ڈبلیو ایچ او کے اللہ ڈنہ خاصخیلی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں پانچ روزہ پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی جو 25 اپریل تک جاری رہے گی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کے کونسلرز سمیت ہر ذمہ دار شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی کا کہنا تھا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا،پولیومعصوم بچوں کے سنہرے خواب مفلوج کردیتا ہے۔خلوص نیت سے کام کرنے والا ہر پولیو ورکرہیرو ہے۔پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے.انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے پولیو مہم میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ وہ مقامی سطح پر لوگوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور ان کی معاونت سے مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے ان کا کردار عوامی آگاہی بڑھانے، مہم کے عمل کو بہتر بنانے اور مقامی سطح پر ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پولیو کے خاتمے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بلدیاتی نمائندوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔اجلاس میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل وسیم احمد لاسی،حافظ غلام حیدر نعیمی،ہیڈ ماسٹر مڈل اسل آوادان نذر السلام ،جنرل کونسلر نصیر احمد لنگاہ،جنرل کونسلر نبی بخش خلیفہ،جنرل کونسلر ثنائ اللہ چنہ،جنرل کونسلر حبیب اللہ خاصخیلی ودیگر موجود تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2399/2025لورالائی 10ایریل ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل کی ہدایت پر تحصیلدار ثنااللہ پونی اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج جہانگیر خان کاکڑ نے لورالائی شہر کا دورہ کیا اور بیکریوں، مختلف شاپس میں اشیاء خوردونوش،نانبائی قصابوں اور سبزی فروش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانوں کی صفائی ستھرائی اور کھانے پینے کی اشیائ کو ڈھانپ کر رکھنے کی تاکید کی گراں فروشی کے عمل سے اجتناب کی سختی سے ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ نرخ ناموں سے تجاوز کر کے عوام سے لوٹ مار کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ، پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر فعال ہے جو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتی رہے گی ، ہمارے اقدامات کا مقصد عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجر بر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، ان کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں بصورت دیگر گراں فروشی کے مرتکب تاجروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2400/2025صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی جانب گامزن ہے اس سلسلے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگ سیکٹر ضلع مستونگ نے شیلٹر لیس گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بلوچ کالونی پدھہ ضلع مستونگ نئی عمارت کا کام مکمل کر کے متعلقہ محکمے کے حوالے کرنے کے بعد سکول نئی عمارت میں منتقل ہو گئی ہے اس موقع پر کالونی کے معززین اور سکول کے اسٹاف کے علاؤہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع مستونگ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر علاقہ معززین نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو اس گرمی میں سکول کے پرانی عمارت میں بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا جسے محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی بدولت سکول کی نئی عمارت کو اپنے وقت مقررہ سے پہلے تعمیر کرکے معصوم بچوں کی تکلیف کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جس کے ہم علاقہ معززین محکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع مستونگ کے شکر گزار ہیں

خبرنامہ نمبر2401/2025حب 10 اپریل 2025:ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کے احکامات پر ایس ایس پی حب نے ایکشن لیکر فوری اقدامات کا آغازکردیا جمعرات کے روز جام غلام قادر ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر ایس پی حب سید فضل شاہ بخاری نے ہسپتال کادورہ کیااور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہسپتال کا دورہ کیا فوری طور پر سیکیورٹی نفری تعیناتی کے احکامات جاری کئے موثر اور فوری ایکشن لینے پر جام غلام قادر ہسپتال انتظامیہ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حب نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورایس پی حب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ان کے دورے سے ہسپتال انتظامیہ کو بہت عزت ملی اور ہماری فوری درخواست کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی فوری تعیناتی کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حمایت اور تعاون کا یہ جذبہ حب کے تمام شعبوں میں جاری رہے گا، جو ہسپتال کو مقامی کمیونٹی کی خدمت کے لیے وقف ایک جدید ترین سہولت میں تبدیل کرنے کے قابل بنائے گا۔

خبرنامہ نمبر2402/2025
تربت 10 اپریل2025 : کمشنر مکران داؤد خان خلجی اور اسپیشل سیکریٹری صحت شیہک شہداد بلوچ کی زیر صدارت کمشنر آفس تربت میں مکران ڈویژن میں صحت عامہ کی سہولیات کے جائزہ اور بہتری کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی و ایڈیشنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل، WHO، UNICEF، PPHI، مختلف پروگرامز و اسپتالوں کے نمائندوں اور نجی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں مکران ڈویژن کے تمام صحت مراکز کو فعال بنانے، دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، بلڈ ٹیسٹ، زچگی، ویکسینیشن اور دوا کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اسپیشل سیکریٹری صحت نے دیہی علاقوں کے مسائل پر فوری اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا ٹیچنگ اسپتال ، رورل اور بیسک ہیلتھ سینٹرز میں OPD سمیت دیگر شعبہ جات کو فعال کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ اسٹاف کی کمی دور کرنے، ڈیپوٹیشن ڈاکٹروں کی واپسی، کنٹریکٹ بھرتیوں اور وبائی امراض کے سدباب کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ہیلتھ کارڈ مہم کو وسعت دینے، لیبر رومز اور عمارات کی بہتری، مکران میڈیکل کالج کوکالج آف فزیشنز اینڈ سرجری کے ریکاگنائز کرکے ، ہاؤس جاب کا آغاز کیاجائیگا، اور پنجگور میں ڈائیلاسز سہولت بہتر بنانے جیسے فیصلے کیے گئے اس کے علاوہ انڈس ہسپتال گوادر، پاک عمان ہسپتال پسنی، بی بی عصمت ہسپتال پنجگور سمیت دیگر سرکاری و نجی اسپتالوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ WHO کے ڈاکٹر فاروق رند نے حفاظتی ٹیکہ مہم پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

خبرنامہ نمبر 2403/2025 لورالائی10ایریل 2025: پولیس تھانہ صادق علی شہید کے ایس ایچ او رازق بمعہ ٹیم نے بدنام زمانہ ڈکیت محمد حینف ترین اور سید خان ترین سکنہ چوتیر کو انتہائی مہارت سے گریفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صادق علی کے ایس ایچ او رازق بمعہ ٹیم نے دو ڈکیٹ کو گریفتار کر لیا یہ وہ ڈکیت ہیں جس نے کل زیارت کراس سے فلڈر کار چوری کیا تھا اور اس سے پہلے بھی دو 2 کیسوں میں مطلوب تھے ان میں ایک کیس سرکی جنگل لیویز تھانہ اور ایک کیس اشرف خان شہید تھانہ بازار کو مطلوب تھےبعد میں دونوں ڈکیت کو پولیس تھانہ آشرف شہید کے ایس ایچ او عبدالرحمن کے احوالے کیا

خبرنامہنمبر2404/2025کوئٹہ 10 اپریل2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کو وقتا فوقتاً مختلف بحرانوں سے نکالنے میں یہاں کے سیاسی اکابرین اور مذہبی علماء کرام کا بہت اہم کردار رہا ہے جنہوں نے مسلسل سیاسی رحجانات کو فروغ دینے، صوبے کے حقوق و مفادات کیلئے مشترکہ تحریکیں چلانے ،سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمنے کیلئے کامیاب سیاسی حل پیش کیے۔ آج ایک دفعہ پھر موجودہ کشیدہ صورتحال اور خطے میں رونما ہونے والے سیاسی و معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کے مدبر سیاستدانوں اور جید علماء و مشائخ کی مدد و رہنمائی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ وہ باہمی افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کی مشکلات کو جان کر درپیش مسائل کو پائیدار حل کی جانب لے جا سکتے ہیں. یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مولانا غفور حیدری سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پورے خطے کی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر ہمیں فوری طور پر ملک اور صوبہ کے مفاد میں ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے کیونکہ ہم مزید نفرتوں اور تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ تمام ارباب اختیار کے ساتھ ساتھ سیاسی اکابرین، دینی علماء کرام اور مشائخ عظام کو عوام کے مفاد کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کریں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ پشتون و بلوچ اقوام کی اپنی شاندار اقدار و روایات بھی ہیں. ماضی میں بھی ہم نے متعدد سیاسی اور قبائلی ایشوز اور تنازعات کو اپنے روایتی جرگہ نظام کے ذریعے پرامن طور حل کیے ہیں جو یہاں کی آباد اقوام کی بشردوستی، ترقی پسندی، اور سیاسی دانشمندی کو ظاہر کرتا ہے۔

خبرنامہ نمبر2405/2025
چمن10 اپریل 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج ضلع کے مختلف اسکولوں اور بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے چھ مختلف اسکولوں میں اساتذہ کی کارکردگی اور حاضریاں چیک کیں اور سکولوں میں انکو درپیش مسائل اور ضروری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی انہوں نے سکولوں میں طلباء وطالبات کی درس وتدریس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ڈی سی چمن نے دور افتادہ علاقوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مردہ کاریز، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مردہ کاریز، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میرالزئی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی حاجی حبیب خان گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کلی حاجی وحدت چمن اور گورنمنٹ پرائمری سکول رحمان کہول چمن کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مردہ کاریزکی پانی کا مسلہ موقع پر ہی نزدیک ہی ٹیوب ویل سے حل کرایا انہوں نے کہا کہ سکول میں آئی ٹی لیب جلد فنکشنل کیا جائے گا اور سکول کی جملہ کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا اورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول مردہ کاریز میں تین اساتذہ کو غیر حاضر پایا گیا اور اس سکول میں واش روم اور سائنس لیبارٹری کا مسلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی انہوں نے کہا کہ تمام غیر حاضر اساتذہ کیخلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس دوران انہوں نے بی ایچ یو دامن میرالزئی اور بی ایچ یو کلی حبیب آباد کا بھی دورہ کیا انہوں نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں جہاں دونوں بی ایچ یوز میں ایک ڈاکٹر اور دو ہیلتھ ورکرز کو غیر حاضر پایا گیا اور انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا لیٹر جاری کیا گیا انہوں نے بی ایچ یوز میں ادویات کی سٹاک اور دیگر ضروری سامان کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی علاج و معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے۔

خبرنامہ نمبر2406/2025
تربت 10 اپریل 2025 : ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت محکمہ امور حیوانات کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر امور حیوانات ڈاکٹر محمد حنیف بلوچ، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر، پی ڈی ایم اے اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کیچ میں مویشیوں میں پھیلنے والی وبائی بیماری کی روک تھام اور تدارک کے لیے مؤثر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل مند، ہوشاپ کراس اور دشت (بیری کراس) میں ویکسینیشن و اسپرے مراکز قائم کیے جائیں گے، جہاں نئے آنے والے تمام مویشیوں کا معائنہ، ویکسین اور اسپرے لازم ہوگا۔ ان تقاضوں کی تکمیل کے بغیر مویشیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ حیوانات کو فوری طور پر متحرک ہونے اور جانوروں کی صحت کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ فجر کے بعد صرف محکمہ حیوانات کے نمائندوں اور ڈاکٹر کی موجودگی میں ہی جانور ذبح کیے جائیں گے۔اگر کسی قصاب یا دکاندار نے مقررہ اصولوں کی خلاف ورزی کی یا بغیر توثیق شدہ گوشت فروخت کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور گوشت تلف کر دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔

خبرنامہ نمبر 2407/2025
لورالائی 10اپریل 2025: ڈپٹی کمشنرلورالائی میران بلوچ کے ہدایت کے روشنی* میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)نور علی خان کاکڑ کے صدارت میں بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں بلاک شناختی کارڈ کے متاثرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جبکہ اے ڈی سی نے فردن فردن ہر امیداوار سے انٹرویو لیا اور تمام جانچ پڑتال کے بعد جن متاثرین کے شناختی کارڈ کے کاغذی کاروائی پوری تھی انکے شناختی کارڈ فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نور علی خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری کے احکامات کے مطابق آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہے آفیسران کو چاہیں ہے کہ وہ عوام کے خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے اور دن رات ضلع کے عوام کے خدمت میں کوشاں رہے ۔۔

خبرنامہ نمبر2408/2025
استامحمد10اپریل2025۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی کی خصوصی دلچسپی کے تحت اور علاقے کی طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوٹ نور محمد جمالی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیااس ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں، 200 سے زائد بچے جلدی اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا پائے گئے جن کے تدارک کیلئے علاج و معالجہ کیا گیا اور مفت میں ادویات بھی فراہم کی گئی واضح رہے کہ گوٹھ نور محمد جمالی میں پچھلے دنوں جلدیں بیماری پھوٹ پڑھنے کے باعث گورنمنٹ پرائمری اسکول میر نور محمد جمالی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے کی۔ کیمپ میں ڈاکٹر نصراللہ، ڈاکٹر عمران خان اور ڈاکٹر رقیہ نے متعدی بیماریوں کے خلاف آگاہی سیشنز منعقد کیے، مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات تقسیم کیں۔کیمپ کے دوران تقریباً 200 سے زائد بچے جلدی بیماریوں (خارش)، ثانوی بیکٹیریا کے انفیکشنز اور معدے کے امراض میں مبتلا پائے گئے۔ ماہرین صحت نے ان بیماریوں کی وجوہات، بچاؤ اور علاج سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کیں
اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے بیسک ہیلتھ یونٹ گوٹھ محمد یعقوب پندرانی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا

خبرنامہ نمبر2409/2025
استامحمد10اپریل2025۔۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کا تحصیل گنداخہ کا دورہ، سرکاری اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی کے ہمراہ تحصیل گنداخہ کا دورہ کرتے ہوئے 6 مختلف سرکاری اسکولوں کا معائنہ کیا جن میں مڈل سکول گوٹھ محمد نواز ،بوائز مڈل سکول گنداخہ، گرلز مڈل سکول گنداخہ ، گرلز مڈل سکول گوٹھ غلام محمد بوائز پرائمری سکول گوٹھ غلام محمد جمالی اور طبی مراکز صحت گوٹھ غلام محمد جمالی شامل ہےکا معائنہ کیا، ان کے علاوہ جاپان گورنمنٹ کے تعاون سے زیر تعمیر گرلز مڈل سکول گنداخہ اور گرلز مڈل سکول گوٹھ غلام محمد جمالی کا ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا ان کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔ دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران تمام تعلیمی اداروں درس و تدریسی عمل ، تعلیمی سہولیات، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی تعداد اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ نئی نسل کو علم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے بعد ازاں انہوں نے محکمہ صحت کے مختلف مراکز، بشمول رورل ہیلتھ سنٹرز (RHCs) اور بیسک ہیلتھ یونٹس (BHUs) کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، دستیاب ادویات، عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا، جبکہ غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی

خبرنامہ نمبر2410/2025
جھل مگسی10اپریل2025
اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کریانہ ، گوشت ، سبزی ، فروٹ دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں جائزہ لیا گیا اور تمام پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران و تاجر برادری کی باہمی مشاورت سے نرخ نامہ مرتب کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے سے گریز کریں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے متفقہ طور پر مرتب کردہ نرخ نامہ کے مطابق معیاری اور مناسب داموں اشیاء خوردونوش و دیگر سامانِ فروخت کریں اور نرخ نامہ واضح طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں ۔تمام تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلز کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کیساتھ ناجائز تجاوزات سے بھی گریز کریں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے

خبر امہ نمبر2411/2025
حب 10اپریل2025
ڈپٹی میئرکنوینر میونسپل کارپوریشن حب حاجی محمد عظیم سنیاں کے زیر صدارت تعارفی اجلاس کاانعقادکیا گیا اجلاس میں میئر حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ سمیت جام گروپ نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام اوردیگرجماعتوں کے کونسلران شریک ہوئے اجلاس ایجنڈے میں مختلف امورزیربحث آئے ڈپٹی میئر کنوینر حاجی محمدعظیم سنیاں نے ایوان کے ممبران اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی نیشنل پارٹی کے کونسلران اورلیڈر شپ کی جانب سے ڈپٹی میئر عہدے پر بلامقابلہ انتخاب اورجمعیت علمائے اسلام کے امیر مولاناغلام قادر قاسمی کی حمایت پر اظہارتشکر کیا ڈپٹی میئر کنوینر حاجی عظیم سنیاں نے کہا کہ جام آف لسبیلہ وفاقی وزیر جام کمال عالیانی نے ضلع حب کی نمائندگی کیلئے انہیں جوذمہ داریاں دی ہیں وہ ایوان میں ممبران کی مشاورت سے ضلع کی ترقی کیلئے متحرکانہ کوششیں کرینگے ضلع حب کی ترقی کیلئے سب کوساتھ لیکر چلیں گے ڈپٹی میئر نے کہا کہ وفاقی وزیرجام کمال خان اورصوبائ وزیرمیرعلی حسن زہری نے ضلع حب کی ترقی کیلئے حب ماسٹرپلان کا تحفہ دیا یے انڈسٹریل شہر حب کی ترقی اورماڈرنائزیشن کیلئے حب ماسٹرپلان کی کامیابی ضروری ہے میونسپل کارپوریشن حب پراجیکٹ ڈائریکٹر حب ماسٹرپلان کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرینگے ضلع حب کو ترقی کی نئ سمت دینگے اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں حب کو ترقیاتی پروگرام میں نظراندازکیا گیا پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ضلع حب کو ترقی یافتہ اورماڈل شہر بنائیں گے میونسپل کارہوریشن کے زیرنگرانی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے ایم منصوبوں پر کام جاری یے کوننسلران کی تجویز پر مزید ترقیاتی کام کروائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر محسن حب میرعلی حسن زہری کی قیادت میں ضلع حب ترقی کےاک نئے سفر کاآغازکررہا یے ایک ارب روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری یے ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع حب کا نقشہ بدل جائیگا

خبرنامہ نمبر2412/2025
چمن10 اپریل 2025:
آج اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ چمن نے لیویز و پولیس فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک مشترکہ آپریشن میں چمن میرالزئی اور سوئی کاریز میں افیون کی 45 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی فصل کو کاٹ اور تباہ کر دیا گیااس موقع پر لیویز و پولیس و اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران نے کہا کہ آج تک 758 ایکڑ پر کاشت کیا گیا افیون کی فصلوں کو ختم کر دیا گیا ہے آج کی مشترکہ آپریشن میں لیویز و پولیس فورس کے افسران و اہلکاران نے ملکر ٹریکٹروں اور ڈنڈوں سے فصل کو تہس نہس کر کے ختم کر دیا گیا اس دوران انتظامیہ نے دو عدد ٹریکٹروں اور تین عدد اسپرے مشینری کو قبضے میں لے لیا اور بور کو ٹریکٹروں کے ذریعے ختم کر دیا گیا تاہم اس موقع پر وہاں پر کسی شخص کو موجود نہیں پایا گیا اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اس موقع پر اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے کہا کہ اپنے عوام اور علاقے کو چند مفاد پرست اور انسانیت دشمن عناصر کے ہاتھوں تباہ و برباد ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی ہم کسی بھی شخص کو کسی بھی شرائط اور بہانے کی بنیاد پر علاقے میں اور مواد کی سبب بننے والے فصلات کی کاشتکاری کی اجازت دیں گے۔

خبرنامہ نمبر2413/2025
نصیرآباد10اپریل2025: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوااجلاسمیں، امن و امان اور اسمگلنگ کی روک تھام پر زور دیا گیا تفصیلات کے مطابق آج
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، جن میں ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو، نارکوٹکس، سی ٹی ڈی، ایف سی 114 ونگ کے میجر سیّد بدر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے ہونے والی اسمگلنگ کی روک تھام اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور ریوئزڈ نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا گیا اور اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ھوا کہ حکومتی فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کے درمیان رابطے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ہی غیر قانونی سرگرمیوں کا مؤثر انداز میں سدباب کیا جا سکتا ہے
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں