خبرنامہ نمبر1598/2025
کوئٹہ 3مارچ ۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران سے منسٹر آفس میں صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی (P&D) ظہور بلیدی اور پارلیمانی مشیر برائے ایکسائز محمد خان لہڑی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم شعبوں میں بجٹ مختص کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات میں صوبائی وزراءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے گا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور بجٹ میں ایسے منصوبے شامل کیے جائیں گے جو معیشت کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں۔ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور ان کے شفاف طریقے سے تکمیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات پر غور کیا گیا تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1599/2025
کوئٹہ، 03 مارچ ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی اور انہیں مساوی مواقع کی فراہمی کے بغیر پائیدار معاشی استحکام ممکن نہیں۔ حکومت بلوچستان خواتین کی بہبود، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ انہیں خود مختار اور معاشی طور پر مضبوط بنایا جا سکے انہوں نے یہ بات پیر کو پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں اقلیتی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے دونوں محکموں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے جس کے تحت نہ صرف انہیں جدید مہارتیں سکھائی جائیں گی بلکہ مالی معاونت اور کاروباری مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی خواتین کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور حکومت چاہتی ہے کہ وہ بھی ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے خواتین کے لیے تعلیمی فنی اور مالی معاونت کے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں خواتین کے لیے ایسے ماحول کی ضرورت ہے جہاں وہ بلا خوف و خطر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ حکومت اقلیتی خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور اس سلسلے میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور اقلیتی امور کے محکمے کے درمیان باضابطہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) سائن کیا جائے گا ، جو ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, March 3: Advisor to the Chief Minister of Balochistan for the Women Development Department, Dr. Rubaba Khan Buledi, has emphasized that sustainable economic stability is not possible without the development of women and the provision of equal opportunities. She stated that the Government of Balochistan is taking practical measures to enhance women’s welfare, vocational training, and employment opportunities to empower them economically and socially.She made these remarks during a meeting with the Parliamentary Secretary for Minority Affairs, Sanjay Kumar, on Monday. During the discussion, both departments agreed to strengthen cooperation for the welfare and economic upliftment of minority women.Dr. Rubaba Khan Buledi stated that a comprehensive strategy is being formulated in Balochistan to empower women by equipping them with modern skills and providing them with financial assistance and business opportunities. She emphasized that minority women cannot be ignored and that the government is committed to ensuring their inclusion in the national development process.She further highlighted that various government and private sector collaborations are introducing educational, technical, and financial support programs for women. She stressed the need for an environment in Balochistan where women can utilize their talents without fear and improve their lives.Dr. Rubaba Khan Buledi reiterated that the government will take all possible steps to address the challenges faced by minority women. In this regard, a formal Memorandum of Understanding (MoU) will be signed between the Women Development Department and the Minority Affairs Department, which will be a significant step forward in ensuring the rights and development of minority women.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1600/2025
ٹھٹھہ 03مارچ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے صوبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور صوبے میں کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک بھر کے کاروباری طبقے کو اس سلسلے میں آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ چیمبرز آف کامرس کے دورے کے موقع پر چیمبر کے صدر جہانگیر خان مری و دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاوالدین مری بھی انکے ہمراہ تھے۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مختلف دوست ممالک کے سفارتکاروں، غیرملکی کمپنیوں، ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس، صنعتکاروں اور بزنس لیڈرز کو بلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کیلئے رابطے کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ مختلف کمپنیاں بلوچستان میں اپنے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہیں۔ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 15 ممالک کے سفیروں کی میزبانی کی اور انہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ حب اور بوستان کے اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کاروبار کے لئے کھلا ہے اور ملک کی معاشی ترقی کی حمایت کے لئے تیار ہے ملک بھر کے تاجر بلوچستان کے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کریں حکومت بلوچستان ان کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Thatta, March 3: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment, Bilal Khan Kakar, has stated that every possible effort is being made to attract both domestic and foreign investment to the province. Several initiatives are being undertaken to improve the business environment, and the business community across the country is being taken on board in this regard.He expressed these views during his visit to the Thatta Chamber of Commerce, where he spoke with the chamber’s president, Jahangir Khan Mari, and other officials. Former Chief Minister of Balochistan, Mir Alauddin Mari, also accompanied him on this occasion.Bilal Khan Kakar said that the Balochistan Board of Investment and Trade is actively engaging with diplomats from various friendly countries, foreign companies, chambers of commerce across the country, industrialists, and business leaders to encourage investment in Balochistan. These efforts have led to significant successes, with several companies planning to launch projects in the province.The Balochistan Board of Investment has hosted ambassadors from 15 countries, briefing them on investment opportunities in the province. In response, they assured their commitment to investing in the economic zones of Hub and Bostan.He emphasized that Balochistan is open for business and ready to support the country’s economic growth. He urged traders across the country to invest in Balochistan’s industrial zones, assuring them that the Government of Balochistan will provide full support and facilitation.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1601/2025
کوئٹہ 3 مارچ۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی شہر میں کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز164 دکانوں کا دورہ،7 دکانیں سیل،24 دکاندار گرفتار، 30 دکانداروں پرجرمانے عائد جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کچلاک، سمنگلی، سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ ،نواں کلی، کاسی روڈ ،طوغی روڈ، عالمو چوک، بشیر چوک ،جناح ٹاون ،شہباز ٹاون اور دیگر علاقوں دودھ فروشوں، قصائیوں اور تندوروں مالکان کے خلاف کاروائیاں کیں۔ان کاروائیوں کے دوران 164 دکانوں کا دورہ کیاگیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 7 دکانیں سیل، 24 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کردیاگیا۔ ٹیموں نے قیمتوں، وزن اور پرائس لسٹ کاجائزہ لیا۔جبکہ جنرل سٹوروں پر اشیاء خوردنوش، دالیں، چاول چینی گھی وغیرہ کے قیمتوں کا بھی معائنہ کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں،اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر)حمزہ انجم نے سستا بازار جوائنٹ روڈ کی نگرانی کی اور ملحقہ علاقوں ،اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے کچلاک بازار اور اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعوں نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں دکانی بابا چوک، برما ہوٹل، غوث آباد اور سریاب میں پرائس کنٹرول کے تحت کاروائیاں کیں۔ اس کے علاو¿ہ اسپئشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے جواجنٹ روڈ کاسی روڈ طوغی روڈ و دیگر علاقوں ،اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالموں چوک اور اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کے تحت کاروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان مبارک کے دوران گرانفروشوں اور پرائس لسٹ پر عمل درامد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1602/2025
نوکنڈی /چاغی، 03 مارچ ۔ ریکودک مائننگ کمپنی کی جانب سے تعلیم کی فروغ کے لیے ایک اور اہم اقدام کے تحت ضلع چاغی کے مستحق اور ہونہار طالب علموں کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام کمپنی کے سماجی ذمہ داریوں کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد مقامی کمیونیٹیز کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کے لیے تعلیمی مواقع کو فروغ دینا ہے۔یہ اسکالرشپ پروگرام ضلع چاغی کے سات پرائمری اسکولوں کے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ وطالبات کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ باصلاحیت مگر مالی طور پر کمزور بچوں اور بچیوں کو تعلیمی معاونت فراہم کی جاسکے۔ اس پروگرام کے لیے ایک شفاف اور سخت انتخابی عمل کے بعد 14 اسٹوڈنٹس کو اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا جن میں ریکودک منصوبے کے قریبی گاوں ہمئے، مشکی چاہ، نوک چاہ سمیت دوربن چاہ اور تنگ کچھاو¿ کے طالب علم بھی شامل ہیں۔ان طالب علموں کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ اور دیگر قریبی شہروں میں اسکولوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مکمل جانچ پڑتال کے بعد اقرا ریزیڈینشل اسکول، معصوم ایجوکیشنل کمپلیکس کو منتخب کیا گیا جو اپنی اعلیٰ تعلیمی معیار، تجربہ کار اساتذہ اور جدید سہولیات کی بنا پر مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔ریکودک مائننگ کمپنی کے کمیونٹی انویسٹمنٹ لیڈ، عیسیٰ طاہر کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں سے ان علاقوں کے متعدد اسکول بند رہے جس کی وجہ سے بچے معیاری تعلیم سے محروم رہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران ریکودک مائننگ کمپنی نے ان سات اسکولوں کو بحال کیا اور چاغی کے طالب علموں کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کیے۔ یہ اسکالرشپ پروگرام اس بات کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے کہ ہونہار اسٹوڈنٹس کو ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے مکمل مدد فراہم کی جاسکے۔کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں کمپنی مستقبل میں اس پروگرام کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ضلع چاغی کے مزید مستحق اسٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آسکیں۔ یہ اقدام تعلیمی ترقی کے لیے کمپنی کے عزم کا مظاہرہ ہے جو مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے طالب علموں کو ایک بہتر مستقبل کے لیے ضروری علم، اعتماد اور مہارت فراہم کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Nokkundi, Chagai District, March 03, 2025: In a significant step towards educational empowerment, Reko Diq Mining Company (RDMC), under its Corporate Social Responsibility (CSR) program, has launched the RDMC Scholarship Program to support talented and deserving students from seven RDMC-funded primary schools in District Chagai. This initiative, in collaboration with Progressive Education Network (PEN), aims to provide students from underprivileged backgrounds with access to quality education, paving the way for their brighter future.The scholarship program specifically targets students in Grades 6, 7, and 8, ensuring that those with exceptional academic merit and financial need receive the opportunity to continue their education. A rigorous selection process was conducted resulting in the final selection of 15 students—3 from Durbun Chah, 5 from Humai (2 girls and 3 boys), 4 from Tung Kachau, 2 from Mashki Chah, and 1 from Nok Chah School.To provide these students with the best possible academic opportunities, PEN conducted an extensive survey of schools in Quetta and nearby cities. Following a careful evaluation process, Iqra Residential School at Masoom Educational Complex was selected as the most suitable institution. This prestigious boarding school is renowned for its highly qualified faculty, well-structured curriculum, and state-of-the-art facilities, offering a comprehensive and nurturing learning environment that ensures both academic and personal growth.RDMC Community Investment Lead, Essa Tahir, said, “For decades, many schools in this region remained closed, depriving children of their fundamental right to education. Over the past year, RDMC has worked tirelessly to revive seven of these schools and create new educational opportunities for the students of Chagai. This scholarship program is a crucial step in ensuring that talented students receive the support they need to continue their academic journey.”Based on recommendations of the Community Development Committees, RDMC plans to expand this initiative, ensuring that more deserving students in Chagai can have access to quality education, he added.The RDMC Scholarship Program highlights the company’s ongoing commitment to helping to bridge the educational gap and empowering local communities, with education being a core pillar of our community development initiatives. By providing access to quality education, this program serves as a beacon of hope for these outstanding students, equipping them with the knowledge, confidence, and skills required to create a successful future.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1603/2025
حب 3 مارچ۔ڈپٹی کمشنر حب منصورقاضی کے زیر صدارت ماہ صیام میں حب کے شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں صنعتی شہر حب کے مختلف ایریازمیں گیس پریشر کی کمی کے الیکٹرک کی غیر شیڈول لوڈ شیڈنگ اور پانی کی فراہمی کے ایشوز پر تفصیلی بحث مباحثے کے بعد اہم فیصلے کئے گئے کے الیکٹرک افسران کی جانب سے یقین دہانی کراءگئK-Eclectic سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور نوٹیفکیشن شیڈول کے بغیر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ایس ایس جی سی کے منیجر نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ وہ صارفین کی سہولت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں چیلنجز اور مسائل ہیں لیکن ہم پوری کوشش کر رہے ہیں ہم سحری اور افطاری کے دوران گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں میئر میونسپل کارہوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ نے ماہ صیام میں حب ٹاﺅن کےساکران سمیت مختلف ایریاز میں K-eclectic کی جانب سے کیبل فالٹ کے نام پرگھنٹوں بجلی بند رکھنے کے معاملے کو سنگین مسئلہ قراردیتے معاملے پر فوری نوٹس کی نشاندہی کی کے الیکٹرک ذمہ داران نے بتایا کہ کیبل چوری کی وجہ سے بجلی فراہمی میں تعطل آتا یےچوری شدہ بجلی کیبل کی ریکوری کے لیے ضلعی انتظامیہ مدد فراہم کرے تو حب میں بجلی ایشوز بہتر اندازمیں حل ہونگے پانی بحران سے متعکق
ایشوپر ایکسئن پی ایچ ای بالاچ امیر نے بریفنگ میں بتایا کہ حب اور گڈانی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی دوبارہ شروع ہوگئی یے ہمیں چند روز قبل پانی کی قلت کا سامنا تھا اب ہم محکمہ آبپاشی سے پانی حاصل کررہے ہیں اور ہم شہریوں کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گےاجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جانشیر حمید نے مین گڈانی روڈ پر غیر قانونی واٹرکنکشن کی نشاندہی کی اورشرکاءکو بتایا گیا کہ گڈانی سینٹرل جیل اورگڈانی ٹاﺅن کو واٹر فراہمی کی مین لائن سے کءمقامات پر غیر قانونی کنکشن لگائے گئے ہیں بھوانی اوردیگر نئی قائم ہونے والی کمرشل ہاو¿سنگ اسکیمات سروس اسٹیشن، ہوٹل اور دیگر کمرشل سنٹر غیر قانونی کنکشن کے ذریعے پانی چوری میں ملوث ہیں جسکی وجہ سے پانی کی سپلائی نہیں ہوپا رہی ڈپٹی کمشنرحب منصورقاضی نے Xen PHE کو احکامات جاری کئے کہ مین گڈانی پائپ لائن پر غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارواءکی جائے اور گڈانی کو پانی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر بحال کی جائےاجلاس میں ایکسئن ایریگیشن کینال حب جنید احمد گچکی جی ایم کے الیکٹرک رضا میمن چیئرمین ایم سی حب بابو فیض شیخ، چیئرمین ایم سی گڈانی جان شیر حمید، ایریا مینیجر ایس ایس جی سی شعیب حمید، اے سی حب سربلند خان، تحصیلدارگڈانی مقبول ساسولی تحصیلدارحب جہانگیرخان اور دیگر شریک ہوئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1604/2025
خاران3مارچ۔ ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد سومرو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے ماہ صیام کے دوران لوگوں کو سبسڈی دینے کے لیے رمضان سستا/بچت بازار کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی ریاض احمد اور ہیڈ محرر احمد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔رمضان سستا/بچت بازار میں آٹا، چینی ، چاول ، گھی ، شربت ، کھجور، چکن اور مختلف اشیائے خوردونوش کے سٹال لگائے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ خاران کے تاجر برادری کی خصوصی تعاون سے سستا بازار میں چیزیں بازار کی نسبت کم قیمتوں پر دستیاب ہے۔اسسٹنٹ کمشنر خاران نے کہا کہ رمضان سستا/بچت بازار میں ان شاءاللہ پورے مہینے عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں میں ملے گی تاکہ کم استطاعت رکھنے والوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ رمضان سستا بچت بازار جوکہ بازار کے مین جگہ سبزی منڈی میں لگائی گئی ہے تاکہ روزہ داروں کے دسترس میں ہوں الحمدللہ آج میں دیکھ رہا ہوں رمضان المبارک کے بابرکات مہینے میں عوام رمضان سستا بچت بازار سے کم اور مناسب قیمت پر اشیائے خوردونوش اپنے لئے خرید رہے ہیں رمضان سستا بچت بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش مناسب قیمت پر مہیا کی گئی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جاسکیں اس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے ٹیم روزانہ کے بنیاد پر رمضان سستا بچت بازار کا دورہ کرتے رئینگے تاکہ کسی کو بھی مشکلات اور تکالیف کا سامنا نہ پڑے اور پورے رمضان المبارک کے بابرکات مہینے میں رمضان بچت سستا بازار کا سلسلہ جاری رئیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1605/2025
تربت 3 مارچ ۔ محکمہ تعلیم کیچ اور یونیسیف کے اشتراک سے ضلع بھر میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنا اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانا ہے اس سلسلے میں ایک تقریب گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت میں منعقد ہوئی، جہاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابرعلی، یونیسیف کے فیض الرحمن و دیگر نے بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوا کر اور کتابیں و نوٹ بکس تقسیم کرکے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دیگر تعلیمی و انتظامی افسران و نمائندے بھی موجود تھے، داخلہ مہم کے دوران والدین اور مقامی کمیونٹی کو بچوں کے تعلیمی مستقبل کی اہمیت سے آگاہ کیا گیاڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کیچ صابر علی اور یونیسیف کے فیض الرحمن نے کہاہے کہ تعلیمی سال 2025ءکا باقاعدہ آغاز یکم مارچ سے ہوچکا ہے اب اسکول داخلہ مہم کا باقاعدہ اعلان کیاجارہا ہے محکمہ تعلیم ضلع کیچ اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسیف کی جانب سے داخلہ مہم کو ایک ماہ تک جاری رکھا جائے گا تاکہ اسکول داخلہ مہم کے ذریعے زیادہ تعداد میں ضلع بھر کے بچوں اور بچیوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروایا جاسکے اسکول داخلہ مہم کو کامیاب بنانے میں صحافی ، علاقہ معززین، والدین ، سیاسی وسماجی نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کاتعاون درکار ہے تاکہ ہر مکتبہ فکر کے افراد مل کر اسکول داخلہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرسکیں ضلعی ٹاﺅن کلسٹر اور اسکول کی سطح پر مختلف پروگرامز مختلف تعلیم اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسیف کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ہیں ،جس میں ضلعی سطح پر واک اور سیمینار اور کلسٹر گاﺅں میںٓآگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا جائے گا اس کے علاوہ کمیونٹی میٹنگز لاﺅڈ اسپیکر پر اعلانات اور دیگر تقریبات کے ذریعے لوگوں میں شعور آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ وہ پانچ سال کے ہر بچے اور بچی کو سرکاری اسکول میں داخل کرائیں اور ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دینے میں ہم اپنا کردا رادا کرسکیں ۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ یونیسیف کے تعاون سے یہ مہم تعلیمی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے، جس سے ضلع کیچ میں تعلیمی شرح میں اضافے کی امید کی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1606/2025
لورالائی3 مارچ ۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت پوست کی کاشت کی تلفی کے حوالے سے چھوتا اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس برگیڈیئر عدنان دانش ، 187 ونگ کمانڈر لورالائی سکاو¿ٹس محمد حنیف۔ ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن محی الدین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ حبیب اللہ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر خالد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس محمد نواز اور سیسٹر ایجنسیز کے آ فسران و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں میں تلف کی گئی پوست کی کاشت کی تفصیلات بتائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ نے شرکاء کو بتایا کہ ضلع دکی میں سروے کے مطا بق پوست کاشت کی گئی ہے جس میں اب تک 136 ایکڑ کاشت کو تلف کیا گیا ہے اور ضلع موسیٰ خیل میں 155 ایکڑ پر پوست کی کاشت تلف کی گئی 9 زمیندار وں پر ایف ائی آ ر درج کیا گیا ہے۔ 65 عیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے مزید کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ کے بتایا کہ لورالائی ضلع میں پہلی بار کاشت کی گئی جس میں اب تک 870 ایکڑ فصل تلف کیا گیا ہے ٹیوب ویل ناکارہ اور مشنری و سولر توڑ د ئیے ہیں مزید کاروائی جاری رہے گی۔ جبکہ ضلع موسیٰ خیل میں 155 ایکڑ کاشت تلف کیا گیاہے اور مجموعی طور پر پورے ڈویژن میں 1161 ایکڑ کاشت تلف کیاگیا ہے۔اور یہ آپریشن 15 فروری سے شروع ہے اور اپریل کے آخر تک جاری رہے گی۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس عدنان دانش نے اس موقع پر کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے نہایت نقصان دہ ہے اس کی تلفی ضروری ہیں جس نے زمین ٹیکہ پر دیا ہے اس کے بھی ایف آر درج ہوگی ، روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گی ٹریکٹرز ، سپرے مشینز اور ایئر سپرے کیا جائے گا اجلاس میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے اور ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے ، ائیر سپرے کا بندوست کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1607/2025
پشین3مارچ ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر نے کہا کہ ضلع پیشن میں سکول داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے لوگوں میں شعور و آگاہی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، بچوں کو تعلیم جیسے قیمتی زیور سے آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے، تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز کرکے معاشرتی ترقی کا تصور ہی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ کاکڑ کے ہمراہ داخلہ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر ظہر زہری، یونیسف منیجر اسماعیل جلالزئی، آر ٹی ایس ایم کوارڈینٹر سید ضیا ء الدین، پی آر او سمیع ترین، سی سی ڈی پروگرام آفیسر اسرار احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب کاکڑ صدر نیشنل پریس کلب روح اللہ کاکڑ اور دیگر شریک تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ کاکڑ نے کہا کہ رواں سال 15648نئے بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔رواں سال 2025ء کو ضلع پشین میں داخلہ مہم کے سلسلے میں میڈیا کی توسط سے سول سوسائٹی اور ان تمام والدین کو پیغام پہنچا تے ہیں کہ بچوں کو سکول میں داخل کرائیں، یونیسف کی تعاون سے سکول سے بابر بچوں کیلئے گھر گھر مہم چلایا جائیگا تاکہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ کاکڑ نے کہا کہ ہماری پسماندگی کی وجہ تعلیم کی کمی ہے ایک سروے کے مطابق بلوچستان میں 2.3 ملین بچے سکول سے باہر ہیں اس ڈراپ آوٹ کی روک تھام کیلئے والدین کو حکومت اور محکمہ تعلیم کا ساتھ دینا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ میں درجنوں غیر فعال سکولز کو فنکشنل کردیا گیا ہے مزید غیر فعال سکولوں کو جلد فعال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام سکولوں کو درسی کتب کی فراہمی مکمل کرلی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1608/2025
پشین 3مارچ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر، اسسٹنٹ کمشنر ظہر الدین زہری، ڈسٹرکٹ میئر سردار اکبر ترین اور انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک بہادر ترین نے پشین کے ٹک ٹاک اڈہ میں قائم سستا رمضان سٹال کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر نے سستا رمضان کے مختلف اسٹالز کا دورہ کرکے وہاں موجود اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کرتے ہوئے اظمینار کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹک ٹاک اڈہ میں عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بازار کے مقابلے میں انتہائی کم نرخوں پر اشیاء فراہم کی جارہی ہیں جوکہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر روح اللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینا حکومت، انتظامیہ، اور تاجر برادری کی ذمہ داری ہے۔انجمن تاجران کے صدر ملک بہادر ترین نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں عوام کیلئے خصوصی رمضان سٹال لگایا گیا ہے جہاں اشیاء بازار کی نسبت کم نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1609/2025
نصیرآباد 3مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں غفلت برتنے والے عملے کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی سرکاری امور کی انجام دہی ان کی ذمہ داریوں کا بنیادی عنصر ہے لاپرواہی کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع نصیر آباد میں سرکاری واجبات کی وصولی عشر آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اس لیے تمام محکمہ ریونیو کے عملے پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کوسہ ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی تحصیلداران قانون گوز پٹواری سمیت دیگر محکمہ مال کا عملہ موجود تھا اس موقع پر صدر قانون کو سمیت دیگر نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کچھ تحصیلوں کی جانب سے سرکاری واجبات کی وصولی میں سستی پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں ان کی جانب سے بڑھتی جانے والی سستی ناقابل قبول ہوگی اور ان کے خلاف محکمانہ تعدیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانا محکمہ ریونیو کے افسران اور عملے کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے اس میں کسی صورت کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی فرائض میں سستی برتنے والوں کو نوٹسز جاری کیے جائیں تاکہ وہ آئندہ اس قسم کی سستی برتنے سے اجتناب کریں جن کو جو ٹارگٹ دیا گیا ہے وہ جلد از جلد اپنے ٹارگٹ کو پورا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1610/2025
استامحمد03 مارچ2025۔ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی، نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول استا محمد میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصد امتحانی عمل کا جائزہ لینا اور نقل کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کر نا تھا .ڈپٹی کمشنر نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور طلبہ کے امتحانی ماحول کا مشاہدہ کیا۔امتحانی سینٹر میں تعینات عملے اور سپروائزری اسٹاف سے ملاقات کی اور ان سے امتحانی نظم و ضبط کے بارے میں معلومات حاصل کی انہوں نے امتحانی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے امتحانی سینٹر میں کیے گئے اقدامات کو سراہا لیکن نقل کی روک تھام کے لیے مزید سنجیدہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ شفاف امتحانی نظام کے لیے فوری عملی اقدامات کریں تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے و مزید بہتری کے لیے مستقل نگرانی اور سخت اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ تعلیمی اداروں میں میرٹ اور قابلیت کو فروغ دیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر1611/2025
استامحمد03مارچ2025۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال استا محمد اور لیبر ہسپتال استا محمد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تحصیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو اور لیبر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد علی گوپانگ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں کی صورتحال، دستیاب طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور عوام کو مزید بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتالوں میں درپیش مسائل ، عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ضروریات پر مبنی ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت بھی دی تاکہ طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنی بساط کے مطابق عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں اور ان کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں صوبائی حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک ممکن کوشش کر رہی ہے اس موقع پر موجود عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک اہم اقدام ہے جو صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا ہسپتالوں کا دورہ کرنا اور طبی سہولیات کا جائزہ لینا عوام کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ اگر ان ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے تو علاقے میں صحت کی سہولیات مزید مؤثر ہو سکتی ہیں۔
خبرنامہ نمبر1612/2025
چمن3 مارچ 2025:
اے سی امتیازعلی بلوچ تحصیلدار عبدالرازق میانی اور ایس ایچ او ولی کاکڑ نے آج شہر کے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معیار صفائی ستھرائی کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے گوشت گھی دالیں چینی آٹا اور دیگر تمام اشیاء کی مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کی دکانوں پر آویزاں لسٹ کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے صفاٸی ستھرائی میعاد معیار ایس او پیز پر سیفٹی پریکاشنز اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے اور کئی دکانوں کو سیل کر دیا گیا انہوں نے تمام دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے شہر میں چینی کی قیمت فی کلو 150روپیے گوشت کی مختلف قیمتیں بڑا گوشت ہڈی والا 900 روپے فی کلو بغیر ہڈی کی 1050 روپے فی کلو،
چھوٹا گوشت 18 سو روپے فی کلو کی حساب سے خرید و فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں دکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کو گرفتار اور دکانوں کو سیل کیا جاۓ گا اس موقع پر اے سی چمن امتیاز علی بلوچ تحصیلدار عبدالرازق میانی اور ایس ایچ او نے شہر میں دکانداروں کو اشیاء خوردونوش کی خرید وفروخت کو سرکاری نرخ نامے کے عین مطابق یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی مقدس مہینے میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کی ضروریات کا خیال رکھنا اور خاص کر رمضان المبارک کے مہینے میں اور انھیں تمام سہولیات بہم پہنچانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہداری کو پورا کر کے رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر1613/2025
استامحمد03مارچ2025۔ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی نے آج ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس، رحیم بخش جویا و عبدالرحمن بلوچ کے ہمراہ پاکستان کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے گراؤنڈ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ گراؤنڈ کی ضروری مرمت اور بہتری کے لیے متعلقہ محکمے کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے معیاری سہولیات کی فراہمی ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کو ایک بہتر اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گراؤنڈ کی ضروری مرمت، گھاس کی بہتری، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع رپورٹ مرتب کریں اور جلد از جلد عملی اقدامات کو یقینی بنائیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس، رحیم بخش جویا نے یقین دہانی کرائی کہ گراؤنڈ کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ رپورٹ جلد مکمل کر کے ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے تاکہ اسپورٹس کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اعلی حکام کو تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے یہ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر1614/2025
سوراب: 3مارچ2025 ۔حکومت بلوچستان کی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر سوراب ذوالفقار علی کرار کے خصوصی احکامات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سوراب شہے اکبر بلوچ نے سوراب بازار کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد بازار میں ٹریفک کے مسائل کا جائزہ لینا اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا حل نکالنا تھا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات پر ٹریفک کی صورتحال کا بغور معائنہ کیا اور دکانداروں، راہگیروں اور ٹریفک اہلکاروں سے گفتگو کی۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ بازار میں ٹریفک کی بدنظمی عوام کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہی ہے، خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران بڑھتے ہوئے رش کے باعث۔اس موقع پر انہوں نے فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ان کی تجاویز میں سڑکوں پر بیریئرز کی تنصیب، ٹریفک قوانین کی سختی سے عملداری کے لیے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ، اور مصروف اوقات میں ٹریفک کنٹرول کے لیے خصوصی نفری کی تعیناتی شامل تھیں اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بازار میں ٹریفک کے نظام کو منظم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریڈینٹ ڈی سی آفس محمد فضل قمبرانی، ایس ایچ او سوراب حفیظ موسیانی، صابر رودینی، اور پی آر او ٹو ڈی سی سکندر الہی بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر1615/2025
کوئٹہ 3 مارچ2025 :
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ، صوبائی دارالحکومت ہونے کے ناطے اور بلوچستان کی تقریباً نصف آبادی کا گھر ہے لیکن تمام سرکاری آسامیوں بالخصوص میڈیکل اور انجینئرنگ کی نشستوں کے لحاظ سے کوئٹہ زیادہ منصفانہ تقسیم کا مستحق ہے. گزشتہ تقریباً چار دہائیوں کی عملی سیاست کے دوران ژوب اور کوئٹہ کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو حل کرنے کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ گورنر بلوچستان نے رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل کو کوئٹہ کے تمام شہریوں، سول سوسائٹی اور میڈیا ایکٹیویسٹ کو کوئٹہ کے عام لوگوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے شامل کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے. واضح رہے کہ عوامی خدمت کے ساتھ کوئٹہ کے بنیادی ڈھانچے میں خاص طور پر سڑکوں کی حالت، صحت و صفائی کی صورتحال، ٹریفک اور سیوریج کے نظام میں بہتری لانا حکومت کی ذمہ داری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ یونٹی فورم کے صدر میر محمد اسلم رند کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سوئی سدرن گیس اور واپڈا کے حکام کو ہدایت کی فوری طور گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں. انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کوئٹہ ٹو کراچی اور کوئٹہ ٹو لاہور ٹرینوں کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو محفوظ اور سستا سفر کی سہولیات میسر ہو سکیں. گورنر بلوچستان نے وفد پر زور دیا کہ آپ زرک مندوخیل کی سربراہی میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں خدمت کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔
خبرنامہ نمبر1616/2025
لسبیلہ 03مارچ2025۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلا محترمہ حمیرہ بلوچ نے نمی چیک پوسٹ بیلہ ٹریفک حادثے میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے لیویز ملازمان محمد اسلم اور محمد یوسف کی بیواوں میں حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری 40/40لاکھ روپےکے مالی معاوضے کی چیک تقسیم کیں چیک تقسیم کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل میں منعقد کی گئ واضح رہے کہ سانحہ نمی چیک پوسٹ بیلہ میں دوران ڈیوٹی مسافر کوچ کےحادثے میں لیویزفورس کے دونوں جوان شہیدہوئے تھے شہیدلیویز جوانوں کےمالی معاوضے کےکیس 2021سےزیر التوا تھے پارلیمانی سیکرٹری سیاحت ثقافت وقانون میر زرین خان مگسی کی کاوشوں اور ڈی سی لسبیلاحمیرہ بلوچ کی دلچسپی کی بدولت شہداء لواحقین میں مالی معاوضے کے چیک تقسیم کیے گئے۔
خبرنامہ نمبر1617/2025
اوتھل03مارچ2025:
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کے احکامات کی روشنی میں چیٸرمین پراٸس کنٹرول کمیٹی اوتھل و تحصیلدار اوتھل عبدالغفور موندرہ، ناٸب تحصیلدار اوتھل عطااللہ جاموٹ نے لیویز فورس کے ہمراہ اوتھل بازار کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر انہوں نے قومی شاہراہ اور ہسپتال ایمرجنسی روڈ پر ناجاہز تجاویزات کیخلاف جاری آپریشن کی نگرانی کی اور تجاوزات نہ ہٹانے والے دکانداروں پرجرمانے عاٸد کیے جبکہ انہوں نے سرکاری نرخ نامہ چین کیا سبزیاں، پھل، فروٹ اور مرغی کی قیمتوں کا بھی جاٸزہ لیا۔ اس دوران چیٸرمین پراٸس کنٹرول کمیٹی و تحصیلدار اوتھل عبدالغفور موندرہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سرکاری نرخ نامہ پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا، تمام جنرل اسٹوروں پر روزانہ کے بنیاد پر کڑی نظر رکھی جائیگی، رمضان المبارک میں تمام تر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کسی طور قابل قبول نہیں ہوگی، جو بھی دکاندار ناجائز منافع خوری کرے گا اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پراٸس کنٹرول کمیٹی ہر ممکن اقدامات کرے گی، احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر1618/2025
حب 03مارچ2025:
ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کے خلاف ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد دکانداروں اور فروٹ فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہےاسسٹنٹ کمشنر حب کی سربراہی میں ہونے والی اس مہم میں ان دکانداروں کیخلاف ایکشن لیا گیا جو ناجائز منافع خوری میں ملوث تھے۔ یہ کاروائی انسداد گراں فروشی و منافع خوری ایکٹ 1977 کے تحت عمل میں لائی گئی، جس کے تحت ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے جو اشیاء کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کر کے عوام کو لوٹتے ہیں رمضان المبارک کے دوران حب میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی شکایات عوام کی جانب سے مسلسل کی جا رہی تھیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر حب نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور موقع پر ہی منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی کئی دکانداروں اور فروٹ فروشوں کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرتے ہوئے پایا گیا، جنہیں حراست میں لے لیا گیا دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تاکہ مستقبل میں وہ اس غیر قانونی سرگرمی سے باز رہیں مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جو روزانہ کی بنیاد پر نرخوں کا جائزہ لے گی اس کارروائی میں انسداد گراں فروشی و منافع خوری ایکٹ 1977 کا اطلاق کیا گیا، جس کے مطابق سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے مجرم ثابت ہونے کی صورت میں جرمانہ قید یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں ضلعی انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ نرخ نامہ جاری کرے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے حب کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اگر یہ کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں تو مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے ایک شہریوں کا کہنا ہیکہ، “یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن اسے مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے۔ اگر انتظامیہ ہر رمضان میں صرف چند دن کے لیے متحرک ہو اور پھر خاموش ہو جائے، تو منافع خور دوبارہ سرگرم ہو جائیں گے دکاندار نے کہا، “ہمیں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی اشیاء فروخت کرنی چاہئیں، تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ جو لوگ مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں،ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے اسسٹنٹ کمشنر حب نے اعلان کیا ہےکہ گراں فروشی کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی اور روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائی کی جائے گی حب میں ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایک مثبت قدم ہے جو عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم،یہ ضروری ہے کہ یہ مہم عارضی نہ ہو بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے تاکہ عام آدمی کو ناجائز منافع خوروں سے بچایا جا سکے۔ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی گراں فروشی کی فوری شکایت درج کرائیں تاکہ منافع خوروں کے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
خبرنامہ نمبر1619/2025 کوئٹہ03 مارچ 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں حکومت اور سیکورٹی فورسز صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں وزیر اعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو سراہا اور کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ہر فرد ان قربانیوں کا مقروض ہے ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حملے میں زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں بلوچستان میں امن کے قیام اور عام آدمی کے تحفظ کے لیے ہیں اور پوری قوم ان کی بہادری اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا.
خبرنامہ نمبر1620/2025
کراچی، 03 مارچ 2025
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو یہاں بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ملاقات میں سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی مجموعی صورتحال، کارکردگی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور امن و امان کے قیام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور پارٹی وژن کے مطابق عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، بلوچستان کے طالب علموں کے لئے بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت آکسفورڈ اور دنیا کی مایہ ناز جامعات میں بھیجا جاررہا ہے جبکہ ہر ضلع سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ دی جاررہی ہے، موجودہ صوبائی حکومت کو گزشتہ کئی دہائیوں کے مسائل ورثے میں ملے ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے پوری تندہی اور عزم سے کام کررہے ہیں , رمضان المبارک کے مہینے میں بلوچستان حکومت نے سفید پوش اور مستحق افراد کے لیے رمضان فوڈ پیکج شروع کیا ہے جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان حکومت کی جانب سے تعلیمی ترقی کے لئے شروع کردہ پروگرامز کو سراہتے ہوئے انہیں پائیدار ترقی کے لئے مثالی اقدام قرار دیا انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کے وفاق سے درپیش مسائل کو وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا بلوچستان کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں ان پر پورا اترنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دونوں وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور تمام حکومتی اقدامات کو اسی تناظر میں آگے بڑھایا جائے۔