خبرنامہ نمبر 1577/2025
کوئٹہ، 02 مارچ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران سفید پوش اور مستحق افراد کے لئے ”رمضان فوڈ پیکج” کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب، نادار اور سفید پوش طبقات کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے حکومت نے ایک ماہ پہلے فیصلہ کیا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کو رمضان پیکج کی صورت میں ریلیف فراہم کریں گے تاہم شاہراہوں کی بندش کے باعث اس ریلیف پروگرام میں قدرے تاخیر ہوئی لیکن بھرپور کوشش ہے کہ جلد از جلد یہ ریلیف مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچ سکے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ ہر فرد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے فوٹو گرافی سے گریز کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ڈی ایم اے آفس میں رمضان فوڈ پیکج کا آغاز کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کے زیر انتظام 250,000 مستحق افراد کے لیے رمضان راشن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے 48 کلو گرام راشن بیگ 7 افراد کی 15 روزہ ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہوگا، اشیاء خورد نوش میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور میڈیا سمیت کوئی بھی فرد اس کا جائزہ لے سکتا ہے، اندرون بلوچستان اضلاع میں یہ ریلیف پیکج ٹرین اور سڑک کے راستے بھیجوائے جاررہے ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رمضان المبارک فوڈ پیکج کے اجراء کے لئے کاوشوں پر چیف سیکرٹری بلوچستان، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مستحق افراد خصوصاً غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے والے لوگوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا یہ راشن بغیر کسی فوٹو سیشن کے غریب کی دہلیز تک پہنچنا چائیے اور تمام اراکین اسمبلی کی مشاورت سے حقدار کو اس کا حق پہنچایا جائیانہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں راشن کی ترسیل میں مشکلات درپیش ہیں تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ ٹرین اور دیگر ذرائع سے یہ راشن جلد از جلد تمام اضلاع میں پہنچایا جائے وزیر اعلیٰ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ وقتاً فوقتاً حکومتی اور عدالتی احکامات کے باوجود شاہراہوں کو بند کیا جاتا ہے جس سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس ضمن میں صوبائی حکومت نے واضح احکامات جاری کئے تھے جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکے انہیں عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض عناصر خواتین اور بچوں کو آگے کر کے قومی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں جس سے انتظامیہ کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں حکومت سڑکیں کھلوانا اور اپنی رٹ قائم رکھنا خوب جانتی ہے جیسا کہ گوادر میں کیا گیا تاہم صبر سے کام لیا جاتا ہے اور حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ صبر و تحمل سے معاملات کو حل کیا جائے لیکن صبر کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے شہریوں کو مشکلات میں نہیں چھوڑ سکتے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمر ایوب بتائیں کہ بلوچستان میں کون سے اضلاع نو گو ایریاز ہیں؟ اگر کوئی ضلع واقعی ایسا ہے تو محمود خان سے پوچھے بغیر اس ضلع کا نام بتائیں انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی پارٹی عمران خان حکومت میں علیحدگی پسند کمانڈروں کو رہا کیا گیا جو بعد میں دہشت گردی کے کیمپس کا حصہ بنے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آزادی اور علیحدگی سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس متعلق عمر ایوب یا کسی اور کے بیانات میں کوئی حقیقت نہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد رات کے اندھیرے میں قومی شاہراہوں پر حملے کرتے ہیں اور بندوق کے زور پر مسلح جتھے روڑ بند کرتے ہیں لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر پاتے، ہماری سیکورٹی فورسز گرے میں آپریٹ کررہی ہیں جہاں دوست اور دشمن کا پتہ چلانا انتہائی مشکل کام ہے اس کے لیے اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن سمیت مختلف حکمت عملی کے تحت کام کیا جاررہا ہے میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کو بحالی امن کیلئے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مسنگ پرسن ایک ڈائیسی سبجیکٹ ہے اور بلوچستان کا کاونٹ ڈائیسی ہے اور اسے پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کیا جاررہا ہے یہ مفروضہ تشکیل دینا کہ کس نے کس کو مسنگ کیا ہے یہ کون طے کرے گا؟ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ یقیناً نہیں تاہم امکانی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ جو جتھے بندوق کے زور پر تشدد میں ملوث ہیں اور رات کی تاریکی میں زیادہ دیر تک سڑکوں پر نہیں ٹھہر پاتے وہ ان لیجیی ٹیمیٹڈ وائسز کے ذریعے حکومت پر اپنا پریشر ڈالتے ہیں اور پھر خود ہی انہیں رہا کردیتے ہیں یہ حکومت کے لئے ایک چیلنج ہے اور اس کا حل موثر قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے وفاقی حکومت کو تجاویز دی ہیں کہ اس ضمن میں باضابطہ ایکٹ پر کام تیز کیا جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے تحفظ اور حقوق کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹریز حاجی ولی محمد نورزئی، میر عبدالصمد گورگیج، ملک نعیم خان بازئی ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان، ڈائریکٹرز پی ڈی ایم اے سردار فیصل طارق یوسفزئی، فیصل خان پانیزئی، عطاء اللہ مینگل اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے
خبرنامہ نمبر 1578/2025
کوئٹہ, 2 مارچ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے ہماری ثقافتی پہچان کا مظہر ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت اپنی روایات، مہمان نوازی اور بہادری کی علامت ہے، جس کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے ورثے پر فخر محسوس کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تہذیب و ثقافت دنیا بھر میں امن و محبت کا پیغام دیتی ہے اور بلوچ کلچر ڈے پر تمام قبائل کے اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ خوش آئند ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ ہماری ثقافتی روایات مزید مستحکم ہوں اور آنے والی نسلوں تک منتقل کی جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر 1579/2025
کوئٹہ: 2 مارچ 2025 – وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں بلوچ ثقافت اور روایات کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ہماری پہچان اور تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ بلوچ عوام کی ثقافت، زبان، لباس، روایات، اور میزبانی کے طریقے دنیا بھر میں منفرد ہیں، اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ یہ دن ہمیں نہ صرف اپنی تاریخ کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ اپنے ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی ذمہ داری بھی دیتا ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان ثقافتی ترقی کے حوالے سے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ نہ صرف بلوچ ثقافت کی حفاظت کی جا سکے بلکہ اسے عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔ انہوں نے خواتین کو خاص طور پر بلوچ ثقافت کی اہمیت سمجھنے کی دعوت دی اور کہا کہ خواتین کی شمولیت اور ان کا کردار اس ثقافت کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں اہم ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس موقع پر تمام بلوچ عوام کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس دن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہم سب کو اپنے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
خبرنامہ نمبر 1580/2025
نصیرآباد: ماہ صیام کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے بازار کا انعقاد کیا گیا ہے۔سستے بازار میں گوشت سبزی، پھل، گھی، چینی، دالیں، مشروبات اور بنیادی ضروریات خورو نوش کے مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے سستے بازار کا دورہ کیا سستے بازار میں سبزی،پھل گوشت چاول دالیں مشروبات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کے متعلق آگاہی حاصل کی سستا بازار میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزیوں کا بھی سٹال لگایا گیا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبید اللہ خان پندرانی کی نگرانی میں سستا بازار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد رحیم لہڑی خان،جان بنگلزئی، حاجی مختیار جتک، لیاقت علی چکھڑا، علی محمد بوہڑ، میر جان مینگل، بابو اجیت کمار و دیگر آفیسران اور تاجران بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی سے انجمن تاجران سمیت دیگر شہریوں نے بھی ملاقات کی اور سستے بازار کے انعقاد پر عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر کے ان کو بھی اس بابرکت مہینے کی خوشیوں میں شریک کریں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے سد باب کے لیے ضلعی انتظامیہ اس قسم کے سستے بازار کے انعقاد کو آئندہ بھی یقینی بنائے گی۔
خبرنامہ نمبر 1581/2025
کوئٹہ 2 مارچ. ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیوں کے دوران 120 دکانوں کا دورہ کیا گیا خلاف ورزی پر22 دکانیں سیل اور20 دکاندار گرفتار کیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شعمون،اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک)نعمت اللہ ترین،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ،اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ پر مشتمل مختلف ٹیموں نیکچلاک،سمنگلی،سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ،نواں کلی، کاسی روڈ، طوغی روڈ عالمو چوک و دیگر علاقوں میں دودھ فروشوں، قصائیوں اور تندوروں کے خلاف کارروائیاں کئیں ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران 120 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 22 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 20 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیااور متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے قصاب خانوں میں گوشت کی قیمتوں،تندوروں پر روٹی کے وزن اور قیمتوں کاجائزہ لیا اور جنرل اسٹوروں پر اشیاء خوردونوش خصوصاً دالوں، چاول،چینی اور گھی وغیر کی قیمتوں کا تعین کیا۔
خبرنامہ نمبر 1582/2025
لورالائی2مارچ:ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے گذشتہ روز یونین کونسل کے سیکرٹریز کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور سختی سے ہدایت جاری کیے کہ عوام کی جانب سے شکایات ملی رہی ہیں کہ یونین سیکرٹریز برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے عوض بھاری رقم وصول کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے عوامی شکایت پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کیے کہ آئندہ کوئی بھی کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی ادارے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہوتے ہیں۔ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات انکو انکے دہلیز پہ پہنچا ئیں۔اس وقت برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے 8سینٹر خدمات انجام دے رہے ہیں عوام کی سہولت کے لیے مزید7سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ عوام ذیادہ سے ذیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔برتھ سرٹیفکیٹ کی فیس سرکاری ریٹ کے مطابق وصول کئے جائیں گے اس سے زائد رقم نہ دیں پیدائش سے دوماہ تک کی فیس صرف 100 روپے دو ماہ سے دس سال تک 300 روپے دس سال سے بیس سال تک 500 روپے فیس ہیں۔ بیس سال سے زاہد معیاد کے سرٹیفکیٹ کا اختیار عدالت کو حاصل ہے۔ عدالت سے منظوری کی صورت میں صرف 1000 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ اس بابت عوام کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا ایجنٹ یا کسی فوٹو سٹیٹ یا کسی عرائض نویس سے غیر قانونی سرٹیفکیٹ بنانے سے گریز کریں ورنہ ان کے سرٹیفکیٹ غیر قانونی تصور کئے جائیں گے اور بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی قانونی طور پر ان یونین کونسل کے سیکرٹریز سے رابطے کئے جائیں انور زمان 03347885037 محمد اکرم 03468121443 تاج محمد 03335353758 بختیار خان 03442750688 دولت خان 03346769662 کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس نمبر 0824410981 پر رابطہ کریں۔
خبرنامہ نمبر 1584/2025
کوئٹہ 2 مارچ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر عوام اور روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جوائنٹ روڈ پر رمضان سستے بازار قائم کردیا گیا ہے جہاں اشیاء خوردونوش جن میں آٹا،گوشت،دودھ و دہی،سبزی، فروٹس، مشروبات سمیت دیگر روزمرہ کیاشیا خورونوش کے مختلف سٹالز موجود ہیں۔اس سستا بازار میں دودھ، گھی، گوشت،سبزی دالیں اور دیگر اشیاء بازار کی نسبت کم قیمتوں میں دستیاب ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سیکورٹی کے لیے خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد سستا بازار سے خریداری میں مصروف رہیجبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کی نگرانی میں سستا بازار میں تمام اشیاء خورونوش کی دستیابی اور فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے۔اس موقع پر انتظامیہ کے افسران بھی موجود ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان سستا بازار کے انعقاد اور عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں خریداری ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا تاکہ روزہ داروں اور عوام کی مشکلات کے سد باب کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی پورے رمضان سستے بازار کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
خبرنامہ نمبر 1586/2025
استامحمد2مارچ:حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ استامحمد کی جانب سے انجمن تاجران استامحمد کے تعاون سے عوام الناس کے لیے رمضان سستا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ اس بازار کا مقصد عوام کو معیاری اور روزمرہ استعمال کی اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کرنا ہے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی ہدایت کے تحت آج اسسٹنٹ کمشنر استامحمد نے تحصیلدار، نائب تحصیلدار، نمائندہ چیف آفیسر، اسٹاف مارکیٹ کمیٹی اور پولیس کے ہمراہ رمضان سستا بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بازار میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا، جہاں آٹا، چینی، چاول، گوشت، پھل، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء عوام کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں بازار میں دستیاب اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم رکھی گئیں ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے اشیاء کی معیار اور نرخوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اس طرح کے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو واضح رہے کہ رمضان سستا بازار میں اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم رہیں عوام کی بڑی تعداد نے سستا بازار سے خریداری کی اور سہولت کو سراہاانتظامیہ کی جانب سے بازار کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا تاکہ اشیاء کی مناسب قیمتوں اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 1587/2025
تربت 02 مارچ 2025:جامعہ تربت کے زیراہتمام ماحولیاتی آگاہی اور عملی،مشاہداتی اورتجرباتی تعلیم کے فروغ کے لئے جامعہ تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے بی ایس بایوٹیکنالوجی اور بایو کیمسٹری کے طلباء کے لئے گوادر میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کامشاہداتی اور مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورے کامقصد فضلہ پانی کی صفائی، حیاتیاتی تطہیر کے عمل اور پانی کے پائیدار استعمال کے طریقوں کے بارے میں طلباء کومشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرناتھا۔اس مطالعاتی دورے کے دوران طلباء نے اس پروسس کا عملی طورپرمشاہدہ کیاکہ گوادر کے مختلف علاقوں سے سیوریج کا پانی کیسے جمع کیا جاتا ہے، اسے کیسے صاف کیا جاتا ہے اور اسے آبپاشی، پارکس اور زرعی استعمال کے لیے کس طرح دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تکنیکی عملے نے فضلہ پانی کی صفائی کے ہر مرحلے کے بارے میں طلباء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سیوریج مینجمنٹ کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔جامعہ تربت کی جانب سے اس مطالعاتی دورے کے فوکل پرسن نے گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تحقیقی و تعلیمی دورے کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کی۔
خبرنامہ نمبر 1588/2025
تربت 02,مارچ: اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے رمضان المبارک کے پہلے دن تربت بازار کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے بازار میں گوشت، مچھلی، پھل، سبزی اور دال سمیت دیگر اشیاء کے قیمتکی چیکنگ کی انہوں تربت بازار کے پارکنگ ایریا میں پک اپ گاڑیوں میں لوڈ تربوز کی کوالٹی چیک کی اور وہاں پر ہول سیلرز میں پکے ہوئے اور اعلیٰ درجے کی تربوزوں کی فروخت کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درجہ اول تربوز کی فی من قیمت 3600 مقرر کردی گئی ہے اور آپ لوگوں کو سرکار کے ان نرخوں کے مطابق اپنے تربوزوں کو بیچنے کی اجازت دی گئی ہے انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخوں کی خلافِ ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے جامعہ مسجد تربت کے قریب واقع سستا بازار کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر دکانداروں کے کہا کہ رمضان المبارک کے پہلے روز ہمسایہ ملک ایران سے اشیاء خوردونوش کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے سستا بازار میں سامان زیادہ تعداد میں دستیاب نہیں ہیں مگر امید ہے کہ کل کے دن سپلائی مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد سستا بازار بازار میں وافر مقدار میں اشیاء خوردونوش دستیاب ہونگی جس کے نتیجے میں روزے داروں کو رعایتی قیمتوں میں تمام قسم کے خوراک کے آئٹم دستیاب ہونگے.
خبرنامہ نمبر 1589/2025
تربت 02 مارچ:جامعہ تربت نے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسزکیپروگرام بی ایس باٹنی کے طلباء کے لیے ضلع کیچ کے علاقے دشت کے مختلف زرعی فارمز میں تحقیقاتی فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا جس کا مقصدطلباء کوپودوں اورفصلوں کی نشونماء سے متعلق عملی تجربہ فراہم کرنے کے علاوہ پودوں اورفصلوں میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں کی تشخیص اوران کے سدباب کا مشاہدہ کرنے کاموقع فراہم کرناتھا-یہ تحقیقاتی ومطالعاتی فیلڈوزٹ ان کے مائکالوجی اینڈ پلانٹ پیتھالوجی اور بیکٹیریالوجی اینڈ وائرولوجی کے نصاب کا حصہ تھا۔شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسزکیفیکلٹی ممبران ارشاد معیار اور واجد علی اس فیلڈ وزٹ کے نگران تھے۔ فیلڈوزٹ کے دوران طلباء نے مختلف فصلوں پر اثر انداز ہونے والی فنگل، بیکٹیریل اور وائرل بیماریوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے بیماریوں کی علامات اورپودوں اورفصلوں کی صحت پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا اور ماہرین اور مقامی کسانوں سے بیماریوں کے روک تھام کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس کے علاوہ طلباء نے پلانٹ پیتھالوجی کوبہترطورپرسمجھنے کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے میں بیماریوں پر قابو پانے کے طریقوں کامشاہدہ بھی کیا۔اس تحقیقاتی فیلڈ وزٹ سے طلباء کونہ صرف کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم اوراس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق کو سمجھنے میں مددملی بلکہ ان کونباتاتی علوم کے میدان میں مزیدتحقیق کرنے کی ترغیب ملی۔
خبرنامہ نمبر 1590/2025
کوئٹہ(2 مارچ 2025): صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ ثقافت صدیوں پر محیط ایک عظیم ورثہ ہے، جو بہادری، روایات اور مہمان نوازی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے ہماری ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے اور نئی نسل کو اپنی روایات سے جوڑنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ بلوچ قوم اپنی ثقافت سے گہری محبت رکھتی ہے اور اپنی روایات پر فخر کرتی ہے۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ حکومت بلوچستان ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ بھی بلوچ ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بلوچ عوام کو کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچ ثقافت کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر 1591/2025
چمن2مارچ:اے سی چمن امتیازعلی بلوچ نے رمضان المبارک کے پہلے دن شہر کے مختلف ایشیا خوردونوش کی دوکانوں کا ویزٹ کیا انہوں نے ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ اور تمام ایشیاء خوردونوش اور گوشت کی قیمتیں معیار اور صفائی ستھرائی چیک کیے اس موقع پر سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے پر متعدد دوکانداروں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے اور ایک دوکان کو سیل کردیا گیا اے سی چمن امتیاز بلوچ نے اس موقع پر تمام دکانداروں کو سختی سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے والے دوکاندار کو گرفتار اور دوکان کو سیل کیاجائے گا اور شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
خبرنامہ نمبر 1594/2025
کچھی2مارچ:ڈپٹی کمشنر کچھی، جہانزیب بلوچ کی ہدایت پر ضلع کچھی کے دو اہم مقامات، ڈھاڈر اور تحصیل بھاگ میں رمضان سستا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ماہِ رمضان کے دوران بنیادی اشیائے خوردونوش مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ان سستا بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا، جہاں اشیائے ضروریہ بشمول آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں، پھل اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں ڈپٹی کمشنر کچھی کی خصوصی ہدایت پر تمام اشیاء ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی گئی ہے شہریوں کے لیے خصوصی ریٹ لسٹیں جاری کی گئیں اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے شکایتی مرکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ بازار میں مقامی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر نے خود نگرانی کی تاکہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے رمضان سستا بازار میں خریداروں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ بازار مہنگائی کے خلاف ایک مثبت اقدام ہے۔
خبرنامہ نمبر 1595/2025
کوئٹہ 2مارچ:ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے پشتون آباد واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت بلوچستان دکھی ہے اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اپنے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس افسوسناک سانحے کی وجوہات جاننے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے فوری رابطہ کیا ہے اور اس واقعے کے حوالے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی ہے انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس حوالے سے کمپنی سے گیس سپلائی مینجمنٹ پلان طلب کر لیا گیا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور زخمیوں کے علاج میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ گیس لیکج جیسے حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اپنانا نہایت ضروری ہے۔ حکومت عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 1596/2025
لسبیلہ 2مارچ:ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے کہاہے کہ رمضان المبارک ایثار اور ہمدردی کا مہینہ ہے لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر نگرانی رمضان دسترخوان کے اہتمام جیسے فلاحی اقدامات مستحق افراد کے لیے باعثِ رحمت ہیں یہ بات انہوں نے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ دورے کے موقع پر فلاحی ادارے کے انچارج سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈی سی نے فلاحی ادارے کے زہراہتمام منعقدہ رمضان دسترخوان دورے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس نیک مشن کو جاری رکھنے کی تاکید کی اوراپنی جانب سے روزے داروں کے لیے خصوصی طور پر بریانی کی دیگییں روزے داروں کیئے فراہم کیں اس موقع پر لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے انچارج محمد رمضان جاموٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ افطار دسترخوان کا مقصد مسافروں، غریبوں اور مستحق افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے، اور یہ سلسلہ پورے رمضان بھر جاری رہے گا مقہ صیام کی پہلی افطاری کے موقع پر سینکڑوں مسافروں اور غریب روزے داروں نے اپنا روزہ افطار کیا۔
خبرنامہ نمبر 1597/2025
لورالائی2مارچ:لورالائی احترام رمضان میں گرانفروشی کے خلاف،سستا بازار کے انعقاد اور وامن وامان کی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کی اجلا س میں ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندخیل،سیاسی وفد اور متعلقہ احکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور امن وامان کی بہتری کے لئے تجاویز دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ ماہ صیام کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ احترام رمضان کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں ۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور تاجر برادری کے خلاف ایکشن لیں گے ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ ماہ صیام کے موقع پر سستے بازاروں کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کیا جاسکے اس حوالے سے تمام تاجر برادری اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہ عوام کی جانب سے شکایات کا اظہا ر ان کا بنیادی حق ہے ہم عوام کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں اور اس خدمت پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ عوام کو سیکورٹی کے جو مسائل درپیش ہیں ان مسائل کا خاتمہ ہونا چاہیے سیکورٹی اداروں کو مذید موثر انداز میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے کمربستہ ہونا چاہیے اس کے لئے کوششیں بھی کی جارہی ہے۔ پولیس اور لیویز و دیگر سیکورٹی ادارے عوامی نمائندوں سیاسی اسٹیک ہولڈرز اور تاجر برادری کے تعاون سے قیام امن میں مذید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سیاسی اسٹیک ہولڈرز اور عوامی نمائندوں نے جو گفتگو کی ہے اس پر پولیس سنجیدگی سے غور کریں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بہتر انداز میں تحفظ کا احساس دلائیں عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے میں اس اجلاس کی توسط سے یہ یقین دلا تا ہوں کہ پولیس میں جزا وسزا کے قانون پہ عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔