February 7, 2025
News

7-02-2025

خبرنامہ نمبر940/2025کوئٹہ، 7 فروری – وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ کوئٹہ فوڈ فیسٹیول کاروبار پیشہ، خصوصاً کھانے پینے کی صنعت سے وابستہ خواتین کے لیے اپنی مصنوعات کی نمائش اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا شاندار موقع ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (DHA) کوئٹہ کے چیف انجینئر کرنل احمد عزیز سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ اے کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر ظریف بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد رواں ماہ کوئٹہ میں منعقد ہونے والے فوڈ فیسٹیول کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ کوئٹہ فوڈ فیسٹیول جیسے ایونٹس نہ صرف خواتین کی معاشی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ بلوچستان کی بھرپور ثقافتی اور روایتی کھانوں کی وراثت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ہم DHA کوئٹہ کی ان کاوشوں کو سراہتے ہیں جو خواتین کی حمایت اور ایک جامع اقتصادی ماحول کے قیام میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پالیسی اصلاحات، استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں، اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا ہدف ہے کہ بلوچستان کی تمام خواتین کو وہ شناخت اور مواقع ملیں جن کی وہ مستحق ہیں۔ DHA کوئٹہ جیسے اداروں کے ساتھ تعاون ہماری کوششوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کوئٹہ فوڈ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف خواتین کے مقامی معیشت میں کردار کو اجاگر کرے گا بلکہ انہیں نئے کاروباری مواقع بھی فراہم ہوں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Quetta, February 7, 2025Dr. Rubaba Khan Buledi, Advisor to the Chief Minister of Balochistan for the Women Development Department, has emphasized that the Quetta Food Festival will serve as an excellent opportunity for business professionals, particularly women in the food industry, to showcase their products and expand their businesses.She expressed these views during a meeting with Colonel Ahmed Aziz, Chief Engineer of the Defense Housing Authority (DHA) Quetta. Assistant Director of DHA Quetta, Tahir Zarif, was also present at the meeting. The purpose of the meeting was to discuss mutual collaboration for the upcoming food festival set to take place in Quetta this month.Dr. Rubaba Khan Buledi reaffirmed the commitment of the Women Development Department to women’s empowerment by providing them with platforms to showcase their skills and talents. She highlighted that events like the Quetta Food Festival not only encourage women’s economic participation but also promote Balochistan’s rich cultural and culinary heritage. She appreciated DHA Quetta’s efforts in supporting women and fostering an inclusive economic environment.She further elaborated on the provincial government’s initiatives to introduce policy reforms, capacity-building programs, and market access for women. She emphasized that the government aims to ensure that all women in Balochistan receive the recognition and opportunities they deserve. Collaboration with institutions like DHA Quetta will further strengthen these efforts.Reiterating her commitment to the successful organization of the Quetta Food Festival, Dr. Rubaba Khan Buledi said that the event will not only highlight the role of women in the local economy but also create new business opportunities for them.﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر941/2025کوئٹہ، 07 فروری ۔سیکرٹری آبپاشی بلوچستان حافظ عبدالماجد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں صوبے میں آبپاشی کے شعبے میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے مختلف بڑے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جن سے نہ صرف آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ زراعت اور مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران بلوچستان میں 22 وفاقی منصوبوں پر کام کیا گیا، جن کی مجموعی لاگت 204 ارب روپے سے زائد ہے۔ ان منصوبوں میں چھوٹے اور درمیانے ڈیم، بڑے ڈیم، فزیبلٹی اسٹڈیز اور نہری منصوبے شامل ہیں۔ 30 جون 2024 تک ان منصوبوں پر 54 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ ان منصوبوں کی بدولت بلوچستان میں پانی کی ذخیرہ اندوزی اور منیجمنٹ کے حوالے سے غیر معمولی بہتری آئی ہے سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ بلوچستان واٹر پالیسی 2024 کی منظوری ایک تاریخی اقدام ہے، جس کے تحت پانی کے وسائل کے تحفظ اور ان کے مو¿ثر استعمال کے لیے واضح حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ایکٹ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جو اسی سال منظور ہو جائے گا۔ یہ ایکٹ صوبے میں پانی کی منصفانہ تقسیم، جدید آبپاشی نظام کے نفاذ اور آبی وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی سالوں سے بند کچی کینال کو صرف دو مہینوں کی قلیل مدت میں بحال کیا گیا ہے، جس کی بدولت 57 ہزار ایکڑ زمین قابل کاشت ہوئی اور سوئی کے علاقے میں نومبر سے زمینیں آباد ہونا شروع ہو چکی ہیں جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و دیگر اعلیٰ حکام نے کیا یہ منصوبہ مقامی زراعت کی بحالی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع اورماڑہ میں باسول ڈیم کی تکمیل بلوچستان میں آبی ذخائر کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس کے علاوہ وزارت آبی وسائل، حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ 26 ارب روپے کے فنڈز کو مختلف جاری منصوبوں میں مو¿ثر انداز میں استعمال کیا گیا ہے، جس کی بدولت ترقیاتی عمل میں تیزی آئی ہے انہوں نے کہا کہ پیٹ فیڈر کینال کی ری ماڈلنگ کا میگا پروجیکٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت زمین کے حصول اور مشترکہ سروے کا عمل جاری ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے زرعی اراضی کو پانی کی بہتر فراہمی ممکن ہوگی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا سیکرٹری آبپاشی نے بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 99 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت 4 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 50 فیصد خواتین شامل ہیں۔ اس منصوبے کے باعث صوبے میں اقتصادی ترقی کی شرح میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مقامی سطح پر ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد بلوچستان میں ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ کے تحت بحالی کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے کی کل لاگت 56.8 ملین ڈالر ہے، جس میں سے 88 فیصد فنڈنگ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کر رہا ہے، جبکہ 12 فیصد حصہ حکومت بلوچستان نے دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 20 متاثرہ اضلاع میں سیلابی پانی سے تباہ شدہ 422 آبپاشی ڈھانچوں میں سے 118 کی بحالی کا عمل جاری ہے سیکرٹری آبپاشی نے بتایا کہ صوبے میں پانی کے وسائل کی جدید میپنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے تحت آبی توازن، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، سیلاب اور خشک سالی کے خطرات، زلزلے کے اثرات اور آبی وسائل کے تحفظ سے متعلق تفصیلی رپورٹس تیار کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی نے ایک جدید جی آئی ایس ڈیسیڑن سپورٹ سسٹم بھی تیار کیا ہے، جو رواں سال میں لانچ کیا جائے گا۔ اس نظام کے ذریعے آبی منصوبوں کے بہتر ڈیزائن اور موثر نگرانی ممکن ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان صوبے میں پانی کے موثر استعمال، زرعی پیداوار میں بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ آنے والے برسوں میں مزید بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے، جن کے ذریعے نہ صرف پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ بلوچستان کے عوام کو معیاری زندگی کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر942/2025اسلام آباد7فروری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان میں سرمایہ کاری اورصنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے اہم پیشرفت جاری ہے۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر خان زرکون کی کاوشوں سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سی ای او عبدالکبیر خان زرکون سے چانگ جیانگ انڈسٹریز کے چیئرمین مسٹرڑانگ یانگ نے ملاقات کی،اس موقع پر چانگ جیانگ انڈسٹریز اوربلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان بلوچستان میں ممکنہ تعاون اور صنعتی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں خطے میں مختلف صنعتوں کی اہمیت اور اقتصادی ترقی میں ان کے کردار پر زور دیا گیا۔علاوہ ازیں شنگھائی اے ڈی ایم انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈکے سی ای او یاسر بھمبھانی نے بھی بی بی او آ ئی ٹی کے حکام سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان میں الیکٹرانک وہیکلز اور الیکٹرانک چارجنگ اسٹیشنز میں سرمایہ کاری کرنے پر غورکیا گیاجبکہ توانائی کے شعبے کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے پربات چیت کی گئی۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرا زبگٹی کی قیادت میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات اور تعاون فراہم کرینگے۔ یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال، دنیا کے بہترین محل وقوع پر مشتمل سرمایہ کاری و عالمی تجارت کیلئے موزوں خطہ ہے، اور یہیعوامل بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بنیاد فراہم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور یہاں صنعتوں کے قیام سمیت دیگر شعبوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Islamabad, February 7: In line with the vision of the Chief Minister of Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, significant progress is underway to boost investment, industrial, and commercial activities in Balochistan. Thanks to the efforts of Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), and Abdul Kabeer Khan Zarkoon, Chief Executive Officer, investors from Pakistan and various other countries have expressed interest in investing in Balochistan.Yesterday in Islamabad, Mr. Zhang Yang, Chairman of Chang Jiang Industries, met with Vice Chairman Bilal Khan Kakar and CEO Abdul Kabeer Khan Zarkoon. During the meeting, potential cooperation and industrial development in Balochistan were discussed. The conversation emphasized the importance of various industries in the region and their role in economic development.Additionally, Yasir Bhambhani, CEO of Shanghai ADM International Trading Company Limited, also met with BBoIT officials. The meeting focused on exploring investment opportunities in electronic vehicles and electronic charging stations in Balochistan, while also highlighting the significance of developing the energy sector.Vice Chairman Bilal Khan Kakar stated that promoting economic and commercial activities is essential to set Balochistan on the path to prosperity. Under the leadership of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti, we will provide all possible facilities and support to national and international companies. This province, rich in natural resources and strategically located at one of the world’s best geographical positions, is an ideal region for investment and global trade. These factors form the foundation for Balochistan’s development and prosperity.He further mentioned that the provincial government is taking serious steps to increase investment in Balochistan. Foreign investors should take advantage of these opportunities and contribute to the establishment of industries and the development of other sectors in the region.﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر943/2025کوئٹہ7 فروری۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر نصیم شاہ نے حکومت کی جانب سے اسکولوں میں کتابوں کی تقسیم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ بلوچستان، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی کے وژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کتابوں کی فراہمی سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور طلبہ کو معیاری تعلیمی وسائل میسر آئیں گے۔ ڈاکٹر نصیم شاہ نے اس اقدام کو بلوچستان کی تعلیمی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر944/2025 کوئٹہ 7فروری ۔ڈائریکٹرجنرل ایگریکلچر ریسرچ عبدالرﺅف کاکڑ سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ اور جنوبی ایشیا کے ماہر ڈاکٹر بینزو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ولید مہدی، ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر ستار، ڈاکٹر عارف شاہ، ڈاکٹر عبدالصادق آغا اور انجینئر ایاز پر مشتمل تھی، نے آج ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سریاب کوئٹہ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ عبدالرﺅف کاکڑ اور دیگر انسٹی ٹیوٹ ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ اس دورے میں بلوچستان کے زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے دوران جناب عبدالرف کاکڑ نے ایف اے او کے وفد کو اے آر آئی کی جاری تحقیق اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، مقامی کسانوں اور خود ادارے کو درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا۔ اے آر آئی کے ڈائریکٹرز نے بلوچستان کے مختلف ماحولیاتی زونز میں کاشت کی جانے والی فصلوں کے بارے میں بتایا۔اس وقت صوبے میں جاری شدید خشک سالی کو مدنظر رکھتے ہوئے ، وفد نے کھجور اور زیتون کی کاشت پر جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا اور کم پانی والی فصلوں پر کسانوں کے لیے جاری تربیتی پروگراموں کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا۔ وفد نے ان اہم تربیتی اقدامات کو جاری رکھنے اور وسیع کرنے کے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔اس دورے میں مٹی اور پانی کی جانچ کرنے والی لیبارٹری کا دورہ بھی شامل تھا، جہاں ایف اے او کے وفد نے زرعی تحقیق میں لیب کے اہم کردار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل جناب عبدالرف کاکڑ سے تفصیلی وضاحت حاصل کرتے ہوئے جاری فیلڈ ٹرائلز کا بھی مشاہدہ کیا۔ ایف اے او کی ٹیم نے بلوچستان میں زراعت کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر اے آر آئی کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دورے کا اختتام کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر945/2025کوئٹہ7 فروری۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں سرد موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چاغی، واشک، نوشکی، مستونگ، کوئٹہ، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ جبکہ وسطی اور شمالی اضلاع میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ ہفتہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد موسم کی توقع ہے۔ تاہم پنجگور، چاغی، واشک، نوشکی، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ وسطی اور شمالی اضلاع کی پہاڑیوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں (-4.5/13.0) ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر946/2025ژوب۔7فروری۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے شکایات کی بنیاد پر ضلع ژوب میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرز کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق غریب گھرانوں میں رقم کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سنٹرز عملے سے پوچھ گچھ کی گئی اور سنٹر کوائف تفصیلات ، ٹرانزیکشن ڈیٹا چیک کیا گیا۔اور موقع پر موجود لوگوں سے شکایات سنے گئے۔ دورے کے دوران یہ ثابت ہوا کہ جو رقم بےنظیر انکم سپورٹ سے مستحقین میں تقسیم ہورہی ہے۔ ان میں سے سنٹر عملے کی جانب سے کٹوتی کی جارہی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے سنٹرز عملے کی اس غیر قانونی عمل پر سرزنش کی اور ان تمام عملے خلاف ڈپٹی کمشنر ژوب و بالا حکام کو سخت کارروائی کی رپورٹ بھیج دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے عوام سے اپیل کی۔ کہ آئندہ کسی بھی قسم کی رقم کٹوتی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں۔ اور جو رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق لوگوں کو مل رہا ہے۔ عوام مکمل پوری رقم سنٹر سے وصول کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر947/2025تربت7 فروری ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان میں سالانہ امتحانات محکمہ تعلیم کیچ کی طے شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق جمعرات کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان میں شروع ہوگئے ہیں مڈل اور پرائمری سیکشن کے امتحانی عملے نے ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور کی زیر نگرانی پہلا پیپر لیا ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور نے گذشتہ روز امتحانات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا اور عملہ تعینات کرکے انہیں زمہ داری سونپ دی پرائمری سیکشن میں امتحانات کی سپرنٹنڈنٹ واجہ غلام محمد جب کہ مڈل سیکشن کے لیے سپرنٹنڈنٹ تیمور خان کو مقرر کیا گیا ہے پہلے پیپر کے موقع پر سنیئر اساتذہ بطور نگران عملہ موجود تھے جنہوں نے امتحانات کی نگرانی کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر948/2025تربت /تمپ 7 فروری ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تمپ کی ہیڈمسٹریس شاری بلوچ کی قیادت میں اسکول کی طالبات نے گوادر اور جیونی کا دو روزہ مطالعاتی دورہ کیا۔ اس ٹور میں اسکول کی اساتذہ، طالبات اور نان ٹیچنگ اسٹاف بھی شامل تھے۔ اس دوران طالبات نے جیونی میں مشہور سیاحتی مقامات، جن میں سن سیٹ پوائنٹ، بلال پبلک پارک، اور دیگر تفریحی مقامات شامل تھے کا دورہ کیا، جبکہ گوادر میں میرین ڈرائیو سمیت دیگر نمایاں جگہوں پر بھی طالبات نے دورہ کیا اس موقع پر اسکول کے ہیڈمسٹریس شاری بلوچ کہنا تھا کہ جدید تعلیمی نظام میں اسٹڈی ٹور غیر نصابی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ دوسرے شہروں کا سفر اور مختلف مقامات کی سیر و تفریحی نہ صرف تعلیمی تجربے میں اضافہ کرتی ہے بلکہ باہمی روابط کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے دورہ طالبات میں سیکھنے، ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، جو ان کے تعلیمی سفر میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ہیڈمسٹریس شاری بلوچ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ان کی کوشش ہے کہ آئندہ بھی طالبات کے لیے ایسے تعلیمی دوروں کا اہتمام کیا جائے، تاکہ انہیں نصابی اور غیر نصابی دونوں پہلوو¿ں سے سیکھنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر949/2025لورالائی7فروری۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہ پولیو کے خلاف جہاد کے طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے کیو نکہ ضلع لورالائی کی سرحدیں پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے ملتی ہے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میختر یحیی خان کاکڑ نے تحصیل میختر میں ٹرانزنٹ پوائنٹ ڈیرہ غازیخان روڈ،ٹرانزئنٹ پوائنٹ دوسڑکہ،بی ایچ یو طورتھانہ،آر ایچ سی میختر،بی ایچ یو جعفر باد ٹرانزنٹ پوائنٹ مخیتر تھانہ،ایم سی میختر کا میں پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اور پولیو ٹیموں کو ہدایت دی کہ کوہی بھی بچہ میس نہیں ہونا چاہئے اور پولیو پر مامور لیویز نفری کو بھی سختی سے ہدایت دی کہ ٹرانزنٹ پوائنٹ پہ کوہی کوتاہی نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ڈپٹی کمشنر لورالائی کے احکامات ہے کہ تمام مانیٹرنگ کرنے والے افسران کو چاہیے وہ ٹیموں کی کارگردگی پر گہری نظر رکھیں اور پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں پر خصوصی توجہ مبذول کریں اور تشکیل کردہ ٹیموں کو چاہیے کہ اپنے فرائض منصبی خوش اصلوبی کے ساتھ ادا کریں تاکہ ہم پولیو کے خلاف شروع کی گئی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کر سکیں انہوں نے کہا کے پولیو وباءکے خاتمے کے لیے پولیو ورکرز اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے انہیں چاہیے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں سستی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنے فرائض کی ادائیگی کریں تاکہ ہم اس وباءکو اپنے ضلع اور صوبے سے ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر950/2025ژوب 7فروری اسسٹنٹ کمشنر ژوب کے زیرِ صدارت لوکل /ڈومیسائل کمیٹی ممبرز کا تعارفی میٹنگ کا انعقاد ہوااسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم کے زیرِ صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوگوں کےلوکل /ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ بنانےمیں جو مشکلات پیش آتے ہیں ان کے متعلق سے اہم فیصلے کیے گئے.تاکہ لوگوں کے مشکلات حل ہو سکے۔-کمیٹی ممبرز کو بازاروں میں فارم پر دستخط کرنے سے سختی سے منع کئے گئے۔ہر ماہ لوکل / ڈومیسائل کا ایک میٹنگ منعقد ہوگا تاکہ لوگوں کے لئے لوکل سرٹیفیکیٹ بنانے میں مشکلات نہ ہو ہر ممبر کو میٹنگ میں شرکت کے لئے اپنی حاضری کو یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیزکوئٹہ7 فروری ۔پرنس کریم آغا خان کے افسوسناک انتقال پر یوم سوگ کا اعلان ۔ حکومت بلوچستان اور عوامِ بلوچستان کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ہفتہ، 8 فروری 2025 کو یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔پرنس کریم آغا خان کے جنازے کے موقع پر 8 فروری 2025 کو صوبہ بھر میں پاکستان کا قومی پرچم نیم بلند رہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر951/2025دکی7فروری ۔ ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سالانہ ایس ایس سی امتحان 2025 کے دوران امتحانی مراکز کے معائنے اور نگرانی کے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی عمران خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی اکبر علی مزارزئی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عنایت اللہ لونی، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تھل چوٹیالی فقیر اللہ ترین نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) کوئٹہ کی ہدایات کے مطابق، امتحانی مراکز کے معائنے کے لیے انسپکٹرز کی نامزدگی اور نقل کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں کہا کہ میٹرک کے امتحان مقررہ تاریخ سے شروع ہوگا اور بلاشبہ آخر تک جاری رہے گا۔ جس کے لیے محکمہ تعلیم ضلع دکی نے ہر حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ شفاف اور معیاری امتحان منعقد کرنے کے لیے انسپکشن ٹیم تیار کیا جائے گااور امتحانی مراکز میں CCTV کیمرے نصب کیے جائیں گے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور امتحانی عمل کو مکمل دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا جائے گا، تاکہ طلبہ کو شفاف اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر952/2025نصیرآباد7فروری ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے ٹراما سنٹر و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا جبکہ طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مریضوں سے آگاہی بھی حاصل کی ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی نے انہیں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی انہوں نے ایکسرے روم چلڈرن وارڈ شعبہ قلب شعبہ دندان کا جائزہ لیا ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالغفار ہاشمی ڈاکٹر عبد القیوم ڈاکٹر شفیع محمد بگٹی اور بابو زاہد سامت سمیت دیگر اس موقع پر موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو دکھی انسانیت کی خدمت کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہونے کی وجہ سے تمام قریبی علاقوں کی عوام کا رخ یہاں ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس ہسپتال میں لوگوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور وہ مایوس ہوکر یہاں سے واپس نہ لوٹیں بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئی نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا بھی جائزہ لیا فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں سے ملاقات کرکے تمام تر صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کی اور اس بات پر روز دیا کہ پولیو ورکرز اپنی خدمات کی انجام دہی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر953/2025استامحمد7فروری ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج تحصیل ہسپتال استامحمد میں فری آئی میڈیکل کیمپس کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق صوبائی نگراں وزیر میر زبیر خان جمالی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر استامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر محمد عثمان خان جمالی و دیگر متعلقہ ڈاکٹرز موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے اور اس اہمیت کو مدنظر رکھ کر جو ڈاکٹرز و مخیر حضرات اس کارخیر میں حصہ لیکر فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں کیونکہ جو سکت نہ رکھنے والے غریب لوگ اس فری آئی میڈیکل کیمپس سے مستفید ھو سکیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ ایک عظیم کام ھے جو صرف اللہ کی رضا مندی کے لیے خلق خدا کی خدمت کی غرض کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس طرح کے کارخیر کے کاموں میں دیگر مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ بھی کردار ادا کریں اس سے قبل اس فری آئی کیمپ کے انعقاد و دیگر کئی اہم امور کے متعلق تفصیل کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 2 روزہ اس فری آئی کیمپ میں سفید موتیے کا بغیر ٹانکہ کے جدید فیکو مشین کے ذریعے آپریشن و ادویات بھی دی جائے گی جبکہ آپریشن کے علاوہ دیگر مریضوں کا معائنہ بھی کیا جائےگا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں، او پی ڈی وارڈ، ڈائلسز یونٹ ای پی آئی وارڈ کا معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے تحصیل آفس کا دورہ بھی کیا تحصیلدار علی گوہر مگسی نے اپنے کام درپیش مسائل و دیگر کئی اہم پہلووں پر تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ ہمیں عوام کی خدمت و ان کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے اس لئے عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر954/2025 چمن 7فروری ۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اج انسداد پولیو مہم کے دوران یو سی سرکی تلری اور دیگر علاقوں میں جاکر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا انہوں نے بچوں کے فنگر پرنٹس چیک کیں انہوں نے دروازوں پر پولیو مارکنگ کو بھی دیکھ لیا انہوں نے پولیو ٹیموں کو سختی سے پابند کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے دو قطرے ہر حال میں پلائیں انہوں نے پولیو افسران و اہلکاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک بھی بچہ پولیو قطرے سے محروم رہا تو پھر ذمہواروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخر وقت تک پولیو ممبران کے ساتھ موجود رہیں اور سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے سے اجتناب کریں ڈیوٹی کے دوران الرٹ اور چوکنا رہیں اور ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اس دوران ڈی سی چمن نے وہاں پر موجود والدین کو پولیو ویکسین کی افادیت اور اہمیت کے حوالےسے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل قوم کے معمار ہوں گے اور ہم اپنے آئندہ نسل کو عمر کی معذوری کا شکار ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2025/955لسبیلہ7فروری:ـضلعی پولیس لسبیلہ کے تعاون سے جام محمد کمال فٹسال اسٹیڈیم اوتھل میں آل ڈسٹرکٹ شہدائے پولیس لسبیلہ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جئیے بلوچ فٹبال کلب بیلا اور ینگ فٹبال کلب اوتھل کے درمیان کھیلا گیا جو کہ جئیے بلوچ فٹبال کلب بیلہ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ینگ فٹبال کلب اوتھل کو شکست دے کر فائنل مقابلہ جیت لیا ٹورنامنٹ تقریب کے مہمان خاص ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن(ر) نوید عالم تھے فائنل تقریب میں جام محمد فٹسال گراؤنڈ میں مہمانوں کی گیلری میں معروف قبائلی شخصیت چیف ٹرائیبل وائس چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ ،پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کے میجر غلام مصطفی کےعلاوہ تماشائیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئ اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے روایتی اجرکوں کا تحفہ اور مہمانوں کو شیلڈ دی گئی مہمان خاص ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن نوید عالم نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 25 ہزار روپے اور ونر ٹیم کے لیے 15ہزار اور انر ٹیم کے لیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کی طرف سے ونر ٹیم کے لیے 20 ہزار اور انر ٹیم کے لیے 10 ہزار اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے بھی 10 ہزار روپے نقد دیے فائنل تقریب کے مہمان خاص ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن نوید عالم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے پروگرام کے انعقاد سے نوجوان نسل کو برائی اور منشیات کے استعمال سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ پولیس کے شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے ایک بہترین پروگرام کا ارینج کیا اور اس پروگرام کو آرگنائزر ٹورنامنٹ نزیر احمد شاہؤک ،سماجی رہنما محمد رمضان جاموٹ،محمد ابراہیم جاموٹ ،اور ان کی ٹیم نے کافی محنت و جدوجہد کر کے اس پروگرام کو کامیاب کیا اور اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کا سہرہ ارگنائزر نزیر احمد شاہوک اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 2025/956استامحمد7فروری:۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج واٹر سپلائی اسکیم فیز ٹو کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ایکسین پبلک انجینیئرنگ احسن بشیر کو ہدایت دی کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے تالابوں میں پانی کو اسٹور کرنے کے بعد شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی حکومت عوام کے مسائل کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے آپ بحیثیت محکمے کے سربراہ ھونے کے ناطے آپ کی اولین ذمہ داری ہے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اس لیے آپ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنائیں اس سلسلے میں لاپرواہی ہرگز نہیں ہونی چاہیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے جاری پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کے سلسلے میں وہ گوٹھ بکھرڑو کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مختلف ٹیموں سے تفصیلات حاصل کی اور ان کا ریکارڈ بھی چیک کیا پولیو ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اس میں سستی یا لا پرواہی ہرگز نہ برتیں کیونکہ ہمارے آنے والی نئی نسل کے مستقبل کا سوال ہے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے عمر بھر معذوری کا شکار ہو سکیں اس موقع پر انہوں نے معززین و والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کارآمد شہری بنانے کے لیے حکومتی کی جدوجہد میں مثبت کردار ادا کریں اور گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے قطرے ضرور پلائیں۔

خبرنامہ نمبر 2025/957گوادر7فروری:ـایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوسرے اور آخری کیچ اپ ڈے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں مجموعی طور پر 133 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے، جو کہ ضلع سے باہر ہونے کے باعث ویکسین نہ لگوا سکے۔ جبکہ محض 9 والدین نے اپنے بچوں کو ویکسین پلوانے سے انکار کیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے ہدایت دی کہ تمام غیر دستیاب اور انکاری کیسز کا ہر صورت احاطہ یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،جن میں ای پی آئی سنٹر کو خصوصی طور پر ٹاسک دیا گیا جو جلد از جلد ان بچوں تک پہنچ کر انہیں پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسین فراہم کرے گی۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تعاون کریں تاکہ بچوں کا محفوظ مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر2025/958اسلام آباد 07 فروری:ـبلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، چیف انجینئر کینالز ناصر مجید، صوبائی کوآرڈینیٹر برائے وفاقی پروجیکٹس سمیع اللّٰہ بلوچ کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ارسا معاہدے کے مطابق پانی کے منصفانہ تقسیم اور فراہمی کیلئے سندھ حکومت کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے متعلقہ حکام سے بات چیت کی، اس ضمن میں بلوچستان اور سندھ کے وفود میں شامل وزراء اور دیگر متعلقہ ماہرین نے وفاقی وزیر مصدق ملک و دیگر متعلقہ آفسران سے ملاقات کی، ملاقات میں ارسا معاہدے کے مطابق پانی کی مقررہ تقسیم و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گزشتہ روز اس حوالے سے کچھی کینال منصوبے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مصدق ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء میں بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، سیکرٹری محکمہ آبپاشی سندھ ظریف کیرو، چیف انجینئر گڈو بیراج، چیف انجینئر کینال بلوچستان ناصر مجید اور صوبائی کوآرڈینیٹر برائے وفاقی پراجیکٹس محکمہ آبپاشی بلوچستان سمیع اللّٰہ بلوچ و دیگر شامل تھے، اجلاس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ (ر) سجاد غنی نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کچھی کینال کے ہمراہ کمیٹی کو کچھی کینال اور کچھی کینال فیز II اور فیز III کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا، اس موقع بلوچستان اور سندھ کی تکنیکی ٹیموں نے کمیٹی کو نکاسی آب کے نظام اور پہاڑی ندی نالوں کے انتظام کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ کچھی کینال کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے جیسے 2022 میں اس طرح کا تجربہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی سندھ، چیف انجینئر واپڈا، چیف انجینئر کینال بلوچستان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال پر مشتمل ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس مسئلے کو گہرائی سے دیکھے گی اور ٹھوس سفارشات اور تجاویز مرتب کرکے30 دن کے اندر مسائل کے حل کے لیے مناسب اقدامات کرے گی تاکہ ایپکس کمیٹی مرتب کردہ سفارشات کےمطابق فوری کارروائی کرسکے۔

خبرنامہ نمبر 2025/959موسیٰ خیل7فروری :ـڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمعداد مندوخیل کی زیر صدارت میں جاری انسداد پولیو مہم کے پانچویں آخری روز ایوننگ ریویو میٹنگ کا منعقد ہوٸ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور کھیتران، نمائندہ یونیسف نظر محمد سمیت یو سی ایم اوز نے شرکت کی اجلاس میں پانچوں دن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے پولیو ڈیوٹی سرانجام دینے والے آفیسران سکیورٹی فورسز اور محکمہ صحت کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہیگی اور آٸندہ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ھوگا تاکہ ہماری آٸندہ آنے والی نسل کو اس مرض سے محفوظ مسقبل میسر ھو اجلاس میں موجود تمام آفیسران نے عہد کیا کہ وہ اس جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔

خبرنامہ نمبر2025/960سبی 07 فروری:ـڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور ریجنل ہیڈ ادارہ وفاقی محتسب بلوچستان غلام سرور بروہی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی محکموں اور اداروں کے افسران سمیت قبائلی عمائدین، انجمن تاجران اور دیگر لوگوں نے شرکت کی، منعقدہ اجلاس میں کیسکو، ایس ایس جی سی، نادرا،پاکستان ریلوے ، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، اور یوٹیلٹی سٹورز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد خدمات کی فراہمی میں کارکردگی کو یقینی بنانا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنا تھا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ہیڈ ادارہ وفاقی محتسب بلوچستان غلام سرور بروہی نے کہا کہ 182کے قریب وفاقی محکمے/ ادارے وفاقی محتسب کے مینڈیٹ میں آتے ہیں جن کی کارکردگی کا وقتاً فوقتا ًجائزہ لیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال دو لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا زیادہ تر کیسز بجلی، گیس، پاسپورٹ اور نادرا سے متعلق ہیں وفاقی محتسب کا مقصد 60 دنوں کے اندر شکایات کا ازالہ کرنا ہے اجلاس کے شرکاء نے بھی وفاقی محتسب اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاوفاقی محتسب نے تمام محکموں کو پابند کیا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو ہر سہولت انکی دہلیز پر ملیں انکا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی وفاقی محکمے کے خلاف سادہ کاغذ پر درخواست، واٹس ایپ، یا ای میل کے ذریعے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ شکایت کنندہ کو درخواست کی سماعت کے حوالے سے ایس ایم ایس بھیجا جاتا ہے اور 60 دن کے اندر شکایت کو حل کر دیا جاتا ہے۔

خبرنامہ نمبر2025/961چمن 7فروری:۔ ڈی سی چمن حبیب

احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میٹرک کی سالانہ امتحانات کی تیاری کے حوالیسے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں سالانہ ایس ایس سی امتحان 2025 کے دوران امتحانی مراکز کے معائنے اور نگرانی کے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں انتظامیہ ایجوکیشن آفیسران اور دیگر متعلقہ آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں امتحانی مراکز کے معائنے کے لیے انسپکٹرز کی نامزدگی اور نقل کی روک تھام اور امن و امان کی قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ میٹرک کے امتحان مقررہ تاریخ پر ہی شروع کیا جائے گا اور امتحان تمام پرچوں اور ٹیسٹ وغیرہ مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔ اور چمن میں کل چار امتحانی مراکز میں میٹرک کی امتحانات ہوں گے اور نقل کی روکھ تھام یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم چمن ہر حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں۔ اجلاس میں امتحان منعقد کرنے کے لیے انسپکشن ٹیموں کی تیاری کے حوالیسے غور و خوض کے بعد انسپکٹرز کی تعیناتی کے حوالیسے تفصیلی فیصلے کیے گئے ڈی سی نے کہا کہ امتحانات کے دوران تمام امتحانی مراکز میں CCTV کیمرے نصب کیے جائیں گے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور امتحانی عمل کو مکمل دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا جائے گا،ڈی سی چمن نے کہا کہ نقل کی روکھ تھام کیلئے فوٹوسٹیٹ دکانوں میں اگر نقل کی سہولت کاری کرتے ہوئے پایا گیا تو متعلقہ فوٹو سٹیٹ دکان اور دکاندار کیخلاف آیف آئی آر کھاٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ دوران امتحان دفعہ 144 نافذ رہے گا۔

خبرنامہ نمبر2025/962ضلع حب 7 فروری:۔حکومت بلوچستان کی جانب سے اقلیت برادری کیلئے امدادی چیکس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب دی راک سالویشن چرچ حب میں منعقد کی گء پاکستان مسلم لیگ ن کے اقلیتی ایم پی ایبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمی?ٹی برائے اربن پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر اشوک کمار رتنانی جام گروپ کے ضلعی رہنما لالہ یوسف بلوچ ودیگر تقریب میں شریک ہوئیاقلیتی ایم پی اے اورجام گروپ کے ضلعی رہنما نے مسیحی برادری کے نادارخاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے دی راک سالویشن چرچ آمد پر پادری ارفاق اورکرسچن کمیونٹی مہمانوں کو ویلکم کیا اس موقع پر منعقدہ تقرہب سے ہاکستان مسلم لیگ ن کے اقلیتی ایم پی اے خطاب کرتے ہوئے ضلع حب اوربلوچستان کی ترقی میں اقلیت برادری کی خدمات کوخراج تحسین پیش انہوں نے کہا کہ ضلع حب میں اقلیت برادری کی عبادت گاہوں کو تحفظ حاصل ہیبلوچستان سمیت ملک بھر میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ایم پی اے ڈاکٹراشوک کماررتنانی نے مسیحی برادری کے 33خاندانوں میں فی خاندان دس ہزار کے امدادی چیک حکومت بلوچستان کی جانب سے دیے اورضلع حب کی۔ کرسچن کمیونٹی کی تینوں چرچ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمی?ٹی برائے اربن پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر اشوک کمار رتنانی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ضلع حب میں پانی بحران کے ایشو پر وہ اسمبلی میں معاملے کو اٹھائیں گے ضلع حب کے عوام شہری علاقوں صنعتی زون اورزرعی ایریاز کی پانی کی ضروریات پوری کرنا ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری یے واپڈاحکام کی جانب سے حب ڈیم سے بلوچستان کے کوٹے کا واٹر شیئر نہ دینا افسوسناک یے وزیراعلی بلوچستان کے حب دورے کے اعلانات پر عملدرآمد وقت اورحالات کا اہم تقاضا ہے وہ اسمبلی فلورپر واٹرایشوزکی نشاندہی کرینگے اقلیتی ایم پی اے ڈاکٹر اشوک کمار نے بھوانی ماتامندرکا دورہ بھی کیااورہندوکمیونٹی کے نمائندہ وفد سیگفتگوکرتے ہوئیکہا کہ وہ بلوچستان بھر میں ماتا مندر اوراقلیت برادری کی کمیونٹی ویلفئیرکے حوالے سے ترقیاتی اسکیمات پی ایس ڈی پی 2025/26 کیلئے پروہوزکرینگے۔

خبرنامہ نمبر2025/963کوئٹہ07 فروری:۔حکومت بلوچستان نے صوبے میں ممکنہ امن و امان کی خرابی کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اس حکمنامے کے تحت بلوچستان بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ دھرنوں، جلوسوں اور 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر بھی 15 روز کے لیے مکمل پابندی ہوگی محکمہ داخل بلوچستان کی جانب سے 7 فروری 2025 کو جاری ہونے والے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے حکومت بلوچستان نے فوجداری ضابطہ 1898 کی دفعہ 144 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس حوالے سے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام اور عوامی سلامتی کے لیے ضروری تھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کسی کو بھی صوبے کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا اشتعال انگیزی کو فوری روکا جائے ترجمان بلوچستان حکومت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی فیصلے کا احترام کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بلوچستان میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔