News

31-12-2024

خبرنامہ نمبر9138/2024کوئٹہ، 31 دسمبر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کی 17ویں بیسک پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے بلٹ پروف ڈائس پر خطاب کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جس دن تمام غازیوں کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر دوں گا، اس دن میں بھی بلٹ پروف ڈائس سے خطاب کروں گا منگل کو ایف ٹی ایف ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان پولیس کٹھن حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی بہادر افسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ جنگ صرف فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے دہشت گردی کی ہر شکل قابل مذمت ہے اور دہشت گردوں کو ان کے بلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کو پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی “را” کی مدد حاصل ہے، جو معصوم افراد، اساتذہ، وکلاءاور تعلیمی اداروں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے قومی یکجہتی سے دشمن کی لاحاصل جنگ کو ختم کرنا ہے اور ان کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دینا ہے وزیراعلیٰ نے پولیس اور اے ٹی ایف کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور اس نے صوبے میں امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور کسی بھی طبقے سے ان پر کوئی تنقید نہیں ہوئی انہوں نے اعلان کیا کہ اے ٹی ایف اسکول کو جدید تھرمل کیمرے فراہم کیے جائیں گے، عمارت کی مرمت کی جائے گی اور نئے بلاکس کو شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہداء ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہر پاکستانی شہری ملک پر جان نچھاور کرنے والے شہداءکے لواحقین کا وارث ہے اور ان کی کفالت کرنا ہماری ذمہ داری ہے بلوچستان حکومت نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ سویلین شہداءکے بچوں کی سولہ سالہ تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اٹھائی ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے آفیسران اور جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول فورس کے جوانوں کو انسداد دہشت گردی کے لیے جدید تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ دہشت گردی کے چیلنجز کا مزید بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں آمد پر سلامی پیش کی گئی وزیر اعلیٰ نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ تقریب کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان اور کمانڈنٹ اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ پولیس کی تمام ضروریات کو جلد پورا کیا جائے گا تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے یادگاری سوئنیر بھی پیش کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9139/2024 کوئٹہ 31دسمبر۔ چیئرمین یونیورسٹیز فائنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و کو چئیر مین صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان کے زیر صدارت یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکریٹری خزانہ عمران خان زرکون، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کا کڑ اور صوبے کے تمام جامعات کے وائس چانسلر ز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کی فروغ کو اولیت دیتے ہیں۔ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ما لی مسائل سے بخوبی آگاہ ہےاورہماری کوشش ہےکہ ان مسائل کا دیر پا حل نکالا جائےتاکہ یہ تعلیمی ادارے یکسوئی سے اپنے فرائض ادا کر سکیں۔ انہوں نے شرکاءسے کہاکہ آ پ لوگ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے حوالے سے کمیٹی بنا ئے اور ہمیں موجودہ صوتحال پر تجاویز بیس دن تک فراہم کرےتا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں قلیل المدتی اور طویل المدتی بنیادوں پر ان مالی مسائل کا پائیدار حل کے لیے حکمت عملی طے کرے اس موقع پر دونوں وزراء نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے دستیاب وسائل میں تعلیم کی فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تعلیم و جدید سائنسی علوم سے ہی قوموں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں آج کی دور میں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ان کے ترقی اور نئے ایجادات سے انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان ہی کی بدولت زندگی کی مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی جس سے انسان مستفید ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تمام شرکاءنے جامعات کے فنڈز کی تقسیم کےپرانے فارمولے پر اتفاق کیا جب تک نئی پالیسی بنی گی۔ اس موقع پر تمام شرکاءیونیورسٹیز کے سب کیمپسز کےلئے الگ ڈی ڈی اوز (DDO) پر بھی متفق ہو ئے۔ صوبائی سکریٹری خزانہ عمران زرکون نے تجویز دی کہ تمام یو نیورسٹیز ملا زمین اور پنشنرز کو صوبے کے دیگر ملازمین کی طرح SAP سسٹم کے تحت ادائیگی ہونی چاہئے۔ وزراء اور تمام شرکاءنے جامعات کی کارکردگی اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو مزید بہتر ی کی راہ پر گامزن کرنے کا اعادہ کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9140/2024گوادر31دسمبر۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے ایس این آئی ڈی دسمبر کے تحت جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں یونین کونسل سربندن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو جانچا اور مہم کے ہدف کو مکمل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے مہم کی کامیابی کے لیے علاقے میں جاری لظیف کوریج اور دیگر اہداف کے حصول کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ ہر بچے تک پولیو سے بچاو کے قطرے پہنچانے کے لیے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔مزید برآں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے آر ایچ سی سربندن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، او پی ڈی ریکارڈز، اور دیگر صحت سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے انسداد پولیو مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے مشن کو کامیاب کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر 9141/2024چمن31دسمبر ۔ چمن میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے فیلڈ میں جاکر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور کام کا جائزہ لیا ۔اس دوران ڈی سی چمن نے تمام پولیو ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائی جائیں انہوں نے چمن شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف پولیو ٹیموں اور انکی سیکیورٹی پر مامور لیویز افسران اور اہلکاروں کی کام اور کاکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے بچوں کے فنگر پرنٹس چیک کیے اور پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور آخر وقت تک پولیو ورکرز کے ساتھ موجود ہونے کے ساتھ ساتھ آس پاس موجود مشکوک اور انجان لوگوں پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور تفتیش پھی کیا جائے تاکہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری رہیں۔ اس دوران ڈی سی چمن اور اے ڈی سی چمن نے محمود آباد بی ایچ یو کا مختصر دورہ کیا اور ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور بی ایچ یو میں صفائی ستھرائی اور مریضوں کی انٹری رجسٹر اور مشینری وغیرہ کو بھی چیک کیا انہوں نے ڈاکٹر اور سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے اور وقت کی پابندی کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9142/2024لورالائی 31دسمبر 2024 کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت سا تھ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو آفیسران کے سا تھ ایوننگ ریویو اجلاس کاانعقاد کیاگیا اس دورن افسران نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کے حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن تفصیلی معلومات فراہم کی گئی اجلاس میں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری،اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل خان مندوخیل،ڈی ایس پی سٹی کلیم اللہ جلالزی،ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر اشرف خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرارڈاکٹر عبدالحمید لہڑی،این سٹاف ڈاکٹر حمید سمت ضلع لورالائی کے تقربنا تمام پولیو ٹیموں کے متعلقہ آفیسران وسی ایم اوز اور انتظامیہ کے آفیسران شریک تھے اجلاس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے تمام ٹیموں کو اپنی نگرانی میں روانہ کیا اور سیکورٹی انتظامت کا جاہزہ لیا اور اجلاس سے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کو چاہیے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گزنہ کریں بلکہ ہر اس بچے تک پہنچ نےکی کوشش کریں۔ جس کو پولیو کے قطر ے پینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم پولیو جیسی مہلک وبا کو اپنے ملک سے ختم کرنے میں کامیاب ہوسکیں انہوں نے ما ئیٹرنگ کرنے والے آفیسران کو سختی سے ہدایات دی کہ وہ ٹیموں کی کارگردگی جانچنے کے لیے بہتر حکمت عملی کے تحت نگرانی کریں ٹیموں کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی سامنے آئیں تو متعلقہ ذمہ دار آفیسران کو مطلع کریں انسداد پولیو کے لئے ہر فراد کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے اس حوالے سے والدین پر بہت بڑی ذامہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلاہیں پولیو مرض سے نہ صرف ایک فرد اپایج بن جاتاہے بلکہ اس سے پورا خاندان زندگی بھر کی پریشائیوں مین جکڑا جاتاہے اس لیے ضروری ہے کہ قومی فریضہ سمجھکر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام طبقات۔سماجی کارکن،علماءکرام سیاسی پارٹیاں صحافی ضرات اپنا کردار دار کریں ۔بعدازیں پولیو کے دوسرے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری نے پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف ٹرایزنٹ پوائٹ کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلان کے فنگرزمارک چیک کئے اور سیکورٹی کے انتظامات کا جاہزہ بھی لیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

4-1-2025

News

4-1-2025

Pictorial News

4-01-2025

News

4-01-2025