News

30-12-2024

خبرنامہ نمبر9127/2024چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سوموار کے روز مختلف سب ڈویژنز میں اے سی کی رہائش گاہ کی تعمیر، اسکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کے حوالے سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، سیکرٹری ، سیکرٹری اسکولز صالح محمد ناصر، ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوام کی معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جا رہی ہے۔ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کنٹریکٹ پر بھرتیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب امیدواروں کے تعیناتی کے احکامات جلد جاری کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری صحت کو ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرسکے کیونکہ اس سے براہ راست شہری متاثر ہوتے ہیں جس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی دکاندار سرکاری نرخ نامہ کے خلاف ورزی نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں، دھرنوں کے حوالے سے افسران کو ہدایات دے دی کہ کسی بھی صورت شاہراہوں کو بند نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں کو فوری طور پر کلیئر کردئیے جائیں، سرکار کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے اور مداخلت کی صورت میں قانون کے مطابق ایکشن لیا جاغ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد ممکن بنائیں اور عوام شکایات توجہ سے سن کر ان کو فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سیز عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے اور تمام شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9128/2024گوادر 30 دسمبر2024: پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یو) نلینٹ اور کپر کا دورہ کیا، جہاں صحت کی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران ای پی آئی (ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن)، ایم سی ایچ (مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ)، لیبارٹری کی کارکردگی، اور عملے کی حاضری کو باریک بینی سے چیک کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مرشد دشتی نے صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی نشاندہی کی اور عملے کو اپنی خدمات مزید بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایات دیں۔ضلعی انتظامیہ اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے ان بنیادی صحت مراکز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے یہ دورہ ایک اہم قدم ہے، جو صحت عامہ کی سہولیات کو معیاری اور موثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ مقامی افراد نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9129/2024گوادر/اورماڑہ30دسمبر2024: ضلع گوادر کے تمام تحصیلوں، بشمول اورماڑہ شہر اور دیہی علاقوں، میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ نے بی ایچ یو بسول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیم کے ایریا انچارج عبدالطیف اور علاقہ بسول کے انچارج وارث لعل سے ملاقات کی اور مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔مہم کے پہلے دن بی ایچ یو بسول سمیت تحصیل اورماڑہ کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں نے سرگرمیاں شروع کیں۔ ان ٹیموں کو علاقے میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے لیویز فورس اورماڑہ کے انچارج نائب رسالدار بشیر احمد کی زیر نگرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یوسی بسول اور ہڈھ گوٹھ کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ لیویز اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے انسداد پولیو مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ہر بچے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے پلوا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔انسداد پولیو مہم پانچ دن تک جاری رہے گی، جس کے دوران شہر اور دیہی علاقوں کے تمام بچوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوام نے بھی اس مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9130/2024ضلع نصیر آباد میں پولیو مہم کا عمل جاری اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی تحصیلدار سید محمد شاہ نے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے مختلف مقامات پر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے ملاقات کر کے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر اگاہی حاصل کی مانیٹرنگ کے دوران انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے اور متعلقہ ٹیموں کو ہدایات دیں کہ مقررہ اوقات کار میں دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بچوں کو پولیو کی مہلک وبا سے بچانے اور علاقے کو پولیو جیسی خطرناک مرض سے پاک کرنے کے لیے ہمیں نیک نیتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو بنایا جا سکے پولیو کا مرض اب بھی ہمارے درمیان موجود ہے مگر ضروری ہے کہ ہم مزید خندہ پیشانی کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مرض سے محفوظ رکھا جائے انہوں نے احکامات دیے کہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں انکاری والدین کی نشاندہی کر کے مانیٹرز کو تمام تر صورتحال سے اگاہی فراہم کی جائے تاکہ ضلعی انتظامیہ موثر انداز میں ان کے خلاف کاروائی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9131/2024گوادر 30دسمبر2024 : ایس این آئی ڈی دسمبر کے تحت انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی مانیٹرنگ کا عمل کامیابی سے جاری رہا۔ پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی اور ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی ظاہر حسین نے یو سی نلینٹ اور کپر کا دورہ کیا اور مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس دورے کے دوران خصوصی طور پر بچوں کے ہاتھوں پر پولیو کے نشانات (انگلیوں پر نشانات) کی جانچ کی گئی، دروازوں کے نشانات کی تصدیق کی گئی، اور ٹالی شیٹس کا بغور معائنہ کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مہم ہر گھر تک پہنچ رہی ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات صحیح طریقے سے کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس مہم کو بھرپور تعاون حاصل ہے، اور اس کی کامیابی کے لیے تمام محکمے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی یہ مانیٹرنگ ایک اہم قدم ہے جو پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک مثبت پیشرفت ثابت ہو گی۔۔۔۔۔۔

خبر امہ نمبر9132/2024

کوہٹہ 30 دسمبر2024: حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں آتشی اسلحہ کی نمائش ریلیوں جلسہ و جلوس اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجماع پر فوری طور پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9133/2024گوادر30دسمبر2024: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف یونین کونسلز میں تعینات پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایریا انچارجز اور مانیٹرنگ افسران نے اپنے دوروں کی رپورٹس پیش کیں اور مہم کے دوران درپیش مسائل اور خامیوں کو اجاگر کیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نے تمام مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔اہم فیصلے اور ہدایاتاجلاس میں درج ذیل اہم نکات پر توجہ دی گئی:1. سیکیورٹی تعیناتی: انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی مکمل حفاظت یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت تعیناتی کو لازمی قرار دیا گیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ اکثر سیکیورٹی اہلکار تاخیر سے پہنچتے ہیں یا مختصر وقت کے لیے موجود رہتے ہیں، جس کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔2. رابطے کی بہتری: نئے تعینات کردہ عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے ڈی ایم اوز، یو سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ عملے کے نمبر محفوظ کریں تاکہ مہم کے دوران بہترین رابطہ کاری ممکن ہو سکے۔3. انکاری بچے: انسداد پولیو مہم کے پہلے دن قطرے نہ پینے والے یا انکاری بچوں کی نشاندہی کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ان بچوں کو دوبارہ کور کیا جائے۔4. محکموں کا تعاون: تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے نامزد کردہ عملے کو پولیو ڈیوٹی کے لیے حاضر رکھیں جن کو کنونس الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔5. مانیٹرنگ افسران کی رہنمائی: مانیٹرنگ افسران کو کہا گیا کہ وہ نئے عملے کی مکمل رہنمائی کریں اور مہم کے دوران ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔6. کارکردگی کے پیمانے: ڈبلیو ایچ او اور ڈی ایچ او کو ہدایت دی گئی کہ وہ ٹیموں کی کارکردگی جانچنے کے لیے واضح پیمانے متعارف کروائیں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے عملے کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے۔اجلاس میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا اور ہر بچے تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے پلوا کر اس انسداد مہم کو کامیاب بنائیں اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9134/2024کچھی30دسمبر2024:۔۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد مینگل۔ عمران ابڑو ڈاکٹر رحیم۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی عمران خجک یو سی ایم اوز و دیگر مانیٹرز شریک تھے اجلاس میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں مہم کے دوران جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے تدارک کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ بچوں کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھا جا سکے جبکہ مانیٹرنگ افیسر پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں اور فیلڈ کے دوران ورکرز کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے تدارک کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں تاکہ مہم کو 100 فیصد کامیاب کیا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9135/2024*لسبیلہ 30 دسمبر2024* *ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز اوتھل کے زیر اہتمام یوتھ اسپورٹس گالا ایونٹس کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا اسپورٹس گالا ایونٹ کے تحت فٹبال کی فائنل میچ انعقاد کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ نے بطور مہمان خصوصی اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے میجر غلام مصطفی اسپورٹس افسر حب خدابخش بلوچ اسپورٹس افسر اوتھل اصغر لانگو اسسٹنٹ کمشنر اوتھل نجیب الرحمن ودیگر منتظمین نے شرکت کیفٹبال ایونٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل میں گورنمنٹ بوائز ہائیر فٹبال گرین اور گورنمنٹ بوائز ہائیر کے مابین کھیلا گیا گورنمنٹ بوائز ہائیر فٹبال گرین نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت میچ جیت لیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے اسپورٹس گالاایونٹ کی اختامی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور شمولیت کا واضح ثبوت ہے۔ اسپورٹس گالا ایونٹ طلبہ طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ یہ خود اعتمادی اور ٹیم ورک کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،اسپورٹس گالا ایونٹ کے شاندار انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن یوتھ اسپورٹس گالا کے فوکل پرسن عبدالواحد سومرو، GTA لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری قاضی احسان الحق بلوچ، امام بخش سیماب، حماد ملغانی، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل کے استاد وقار احمد اورمحکمہ تعلیم کے فوکل پرسن محمد اطہر قریشی و دیگرفائنل میچ کی تقریب میں موجود رہے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی زیرنگرانی اسپورٹس گالا ایونٹ کے کامیاب انعقاد اور منتظمین کی کوششوں کو عوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے وفاقی وزیر جام کمال اورپارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی کے حلقہ انتخاب میں اسپورٹس گالا ایونٹ کوصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9136/2024کوئٹہ، 30 دسمبر2024: سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبے بھر کے بوائز اور گرلز سرکاری اسکولوں کے مابین شارٹ فلم ڈاکومنٹری مقابلوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی جی پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھیتران، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سید تنویر اختر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سیعد احمد شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عاصم درانی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر کے طلبا و طالبات کی جانب سے بھیجی گئی مختصر دورانیہ کی دستاویزی فلموں کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات ان مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جا سکے اور طلبہ کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ان مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیے جائیں گے جبکہ تمام حصہ لینے والوں کو سرٹیفکیٹ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت حکومتی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مفاد کے اقدامات کی بھرپور تشہیر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ فلم ڈاکومنٹری مقابلے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے بلکہ سیاحت اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بلوچستان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے جہاں نوجوان نسل اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر صوبے کا مثبت تاثر اجاگر کر سکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر 9137/2024جھل مگسی 30دسمبر:ـبروز سوموار جھل مگسی میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ اور گنداواہ میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو ایوننگ ریویو میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ۔ جھل مگسی میں اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی اے ڈی ایس ایم (پی پی ایچ آئی) جھل مگسی تنویر احمد بلیدی ، ڈاکٹر صلاح الدین مری اور گنداواہ اجلاس میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر بدر ندیم انصاری ،این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر حمایت اللّہ ، لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران ، مانیٹرز ایریا انچارج صاحبان و دیگر آفیسران نے شرکت کیں ۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی کی سربراہی میں پولیو ایوننگ میٹنگز میں جاری مھم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جاٸزہ لیا گیا۔

Pictorial News

4-01-2025

News

4-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025