News

28-12-2024

خبرنامہ نمبر 9105/2024
سکھر: 28 دسمبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ضیاء الدین اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین کی دعوت پر ہفتہ کو سکھر پہنچے، جہاں انہوں نے ضیاء الدین اسپتال کیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ ضیاء الدین اسپتال سکھر کیمپس کا افتتاح بھی کیا تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، میر اعجاز خان جکھرانی ، ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سکھر میں ضیاء الدین اسپتال کیمپس کے آغاز پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپس سے بلوچستان کے سندھ سے نزدیکی اضلاع کے عوام بھی طبی سہولیات کے لئے استفادہ کرسکیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بلوچستان میں صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بلوچستان، سندھ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور آپ کی اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں بلوچستان کے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

خبرنامہ نمبر 9106/2024
چمن 28 دسمبر:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی کوششوں سےضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت چمن کی تعاون سے آریا ہسپتال کوئٹہ کی طرف سے چمن میں آج ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا , کیمپ میں ڈاکٹر سہیل خان کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر داؤد غلزئی ماہر ہیپاٹولوجسٹ اور انٹروینشنل اینڈوسکوپسٹ، ڈاکٹر قاہر اچکزئی کنسلٹنٹ نیورولوجسٹاور سٹروک اسپیشلسٹ، ڈاکٹر سید خاور اقبال خوستی کنسلٹنٹ لیپروسکوپک سرجن، ڈاکٹر محمد اسماعیل ماہر امراض اطفال و نو زائیدہ، ڈاکٹر شکیل الرحمان جنرل فزیشن اور متعدی مرض، ڈاکٹر سیف اللہ خان ترین امراض چشم، ڈاکٹر نوشین سکندر گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر احمد حبیب آرتھوپیڈک، ڈاکٹر سید محمد حلیم انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر مجیب اللہ خان دولتانہ ماہر امراضِ نفسیات واعصاب نے فری میڈیکل کیمپ میں آئے ہوئے تمام مریضوں کی علاج و معالجہ کیا اے ڈی سی چمن فدا احمد بلوچ نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہِ کیا اس موقع پر انہوں نے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں سے مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالےسے تفصیلی معلومات حاصل کیں انہوں نے وہاں موجود مریضوں سے ملیں اور انکا حال احوال پوچھا اور انھیں تسلی دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے انہوں نے مریضوں سے کہا کہ آئندہ بھی انشاء اللہ اس طرح فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور مریضوں نے اے ڈی سی کا شکریہ ادا کیا

Pictorial News

4-01-2025

News

4-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025