February 5, 2025
News

28-12-2024

خبرنامہ نمبر 9088/2024 کوئٹہ 28 دسمبر: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے وژن اور گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی علم دوستی سے ڈسٹرکٹ ژوب میں دانش سکول کے قیام کی منظوری مل گئی جس کی منظوری پورے ژوب کے لوگوں کیلئے تعلیمی مواقع اور ترقی کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دانش سکول امید کی کرن ثابت ہوگا. یہ تعلیمی کامیابی کے روشن مستقبل کیلئے تعاون، عزم اور عوام دوست جذبہ کا ثبوت ہے۔ دانش سکول ژوب کے طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرے گا، ان کی خوابیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریگا اور انہیں ہمیشہ اس پل پل بدلتی دنیا میں کامیاب و کامران زندگی گزارنے کیلئے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کریگا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ژوب ایک مردم خیز سرزمین ہے. یہ باصلاحیت نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے بھرا ہوا ہے جو دنیا پر اپنی شناخت بنانے کیلئے منتظر ہیں تاہم وہ بنیادی سہولیات، جدید ٹریننگ اور ضروری مواقع کی کمی کی وجہ سے اب تک مکمل طور پر سامنے نہیں آسکے. میری خواہش اور مسلسل کوشش ہے کہ ہم ژوب جدید تعلیم کا ایک مرکز ثابت کریں تاکہ یہاں کے باصلاحیت نوجوان امکانات اور حقیقت کے درمیان فرق کو ختم کرتے ہوئے ایک بڑی چھلانگ لگا سکیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے تمام دورافتادہ اضلاع ہمیں تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں یہ بات واضح ہے کہ بلوچستان کے لوگ ایک خوشحال اور ہم آہنگ معاشرے کے بنیادی ستون ہیں اور ہم ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جو ہماری اعلیٰ ترین امنگوں کے لائق ہو۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ایک عوامی خادم کی حیثیت سے میں نے پہلے بھی تمام عوام کے حقوق و اختیارات کی پاسداری کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کو آولیت دونگا

خبرنامہ نمبر 9089/2024 کوئٹہ۔ 28 دسمبر:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں۔ منفی 7- ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ سٹی (-5.5/11.5)، سمنگلی (-6.0/10.0)، RMC (-04.5/11.9)، سریاب (-3.0/11.0)، ژوب (-01.5/14.5)، پنجگور (00.5/17.5)، دالبندین (02.0/17.5)، نوکنڈی (02.5/20.5)، خضدار (02.5/17.5)، لسبیلہ (02.5/28.5)، بارکھان (03.0/16.0)، سبی (03.5/23.5)، اورماڑہ (07.5/27.5)، جیوانی (08.0/26.5)، تربت (08.8/26.5)، پسنی (09.5/28.0) اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت (12.0/27.0) ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 9090/2024 تربت 28 دسمبر:ڈپٹی چیرمین باہڈ جمیل دشتی کے ہدایت کی روشنی اور تعاون سے محکمہ حیوانات کیچ کی ٹیم نے میرانی ڈیم دشت کے علاقے میں ایک روزہ موبائل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ ڈاکٹر شعیب کی سربراہی میں لگایا گیا جس میں اسٹاک اسسٹنٹ دوشمبے، در محمد، عبدالمجید، نبی بخش، اعجاز اور عمران کیمل شامل تھے۔کیمپ میں محکمہ حیوانات کی ٹیم نے مختلف جانوروں کا علاج معالجہ کیا اور علاقے کے لوگوں کو جانوروں کی بیماریوں، علاج اور صحت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔ کیمپ میں شامل عملے نے مقامی افراد کو جانوروں کی بیماریوں کی علامات، علاج کے طریقوں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ وہ اپنے جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر کیچ، ڈاکٹر محمد نسیم بلوچ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد نہ صرف جانوروں کے علاج کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے عوام کو اپنے جانوروں کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے جانوروں کے علاج اور دیکھ بھال کے حوالے سے زیادہ حساس ہوں تاکہ ان کی صحت بہتر ہو اور یہ علاقے کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں فائدہ مند ہونگے۔ڈاکٹر محمد نسیم بلوچ نے مزید کہا کہ محکمہ حیوانات کیچ آئندہ بھی اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں اور جانوروں کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 9091/2024 لورالائی.28دسمبر:کمشنر لورالائی سعادت حسن کے خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی نشاندہی اور اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل مندوخیل کی زیر نگرانی میختر کے علاقے منزکی میں چرس کی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مارا گیا۔اس دوران پریس کلب کے نمائندوں کو ایک خصوصی پیغام میں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی نے منشیات کے خلاف مہم کو تیز کرتے ہوئے حالیہ ہفتوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس سلسلے میں کئی اہم کارروائیاں کی گئیں۔ تاکہ علاقے سے منشیات کے غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔ایک ابتدائی آپریشن کے دوران 100 ایکڑ سے زائد چرس اور پوست کی فصلیں تلف کی گئیں، اور 1.8 ٹن پوست کے بیج ضبط کیے گئے، جو منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی ہے ان کوششوں کو مزید جاری رکھیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل نے معہ لیویز فورس میختر کے علاقے منزکی میں چرس بنانے والی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں خام اور تیار شدہ چرس برآمد کی گئی۔ فیکٹری میں استعمال ہونے والے تمام آلات، جن میں چرس کے تنکے، فلٹر کپڑے، پاؤڈر اور سولر پینل شامل ہیں، ضبط کر لیے گئے اور فیکٹری کا مکمل کنٹرول لیویز فورس نے سنبھال لیا۔ضلعی انتظامیہ لورالائی منشیات کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ عوام کی حفاظت اور بھلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ہم قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دے کر ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ آئیں مل کر ایک محفوظ اور منشیات سے پاک ضلع بنائیں۔

خبرنامہ نمبر 9092/2024
خضدار: 28 دسمبر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی زونل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جلال الدین وومن کمپلیکس خضدار کا وزٹ کیا۔ وومن سینٹر خضدار کی منتظم روبینہ کریم شاہوانی بھی ان کے ہمراہ تھی جنہوں نے تعمیر شدہ عمارتوں اور ان میں گنجائش محل وقوعہ کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال زونل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دورے کا مقصد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کو وومن کمپلیکس میں منتقل کرنے کے لئے تھا، انہوں وومن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کی عمارتوں کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرلی جو کہ بالائی حکام کو پیش کریں گے۔ انہوں نے وومن سینٹر کی باؤنڈری وال کے حدود کا بھی جائزہ لیا جو کہ جلد تعمیر کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خضدار میں ایک اچھی لوکیشن پر وومن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کی وسیع و عریض کورڈ ایریا میں تعمیر کی گئی ہے جس میں متعدد سینٹرز اور دفاتر قائم کیئے جاسکتے ہیں حکومت کی اچھی کاوشوں اور تعمیر و ترقی کے وژن کے باعث عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور سہولیات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی منتظم روبینہ کریم بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 9093/2024 لورالائی 28دسمبر:ٹیچنگ ہسپتال کے کانفرنس ہال میں محکمہ صحت ای پی ائی کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے پولیو کے اہمیت ضرورت اور اسکے عدم استعمال کے نقصانات زیریلے اثرات اور اس سلسلے میں معاشرے کے ہر طبقات کا اپنے جگہ پر کردار اور پولیو کے مضر اثرات سے معاشرے کو بچانے کے سلسلے میں ایک روزہ ایڈوگیسی سمینار زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبالحمید لہڑی منعقد ہوا جسمیں ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان،نیوٹریشن پروگرام کے کوارڈینیٹر نقیب ماما،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سید یاسر اغا،،سردار محمد درانی، علاقے کے علماء کرام کونسلرز اساتزہ طلباء طالبات محکمہ صحت کے میل وفیمیل اہلکار سماجی وسیاسی حضرات قبائلی معتبرین نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی بلدئیہ کے چیرمیں طاہر ناصر تھے۔تقریب کو ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل نے تفصیلی بریفینگ دی۔تقریب سے چیرمین میونسپل کمیٹی طاہر ناص ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید لہڑی،ڈاکٹر حنیف دمڑ،ڈاکٹر فہیم اتمانخیل ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حلیم اتمانخیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہویے کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے اور لاعلاج مرض ہے اسکا علاج صرف پولیو کے قطرے پلانے سے ہء ممکن ہے اور علاج سے پرہیز بہتر ہے اج سارے دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے صرف ہم تیسی دنیا کے ممالک ابھی تک اپنے ملک کو پولیو سے صاف نہیں کرسکتے اگر یء حال رہا تو ہم پولیو کے مرض میں پورا ملک مبتلا ہوجائینگے۔اور ہم ناکام ممالک کے حساب میں اجائینگے لہزا ہمیں پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چائیں اور ملک اور قوم کے مستقبل کو محفوظ بناسکیں۔

خبرنامہ نمبر 9094/2024 کوئٹہ28 دسمبر:کمشنر کوئٹہ ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ایس پی ٹریفک پولیس سٹی سرکل شبانہ حبیب کی نگرانی میں ملینیم مال نزد تعمیر نو کالج دوران چیکنگ 9 غیرقانونی رکشوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ جبکہ 37 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کیا گیا۔ دوران چیکنگ پولیس ملازم کا رکشہ بھی دفعہ 115 میں قبضے میں لے لیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 9095/2024 خضدار28 دسمبر ایم 8 روٹ نال ٹو آواران سیکشن روڈ کی حوالے سے عوام اور زمینداروں کی ارضیات کی میرٹ پر سروے کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اسسٹنٹ کمشنر نال کی افس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نال ٹو آواران سیکشن کودہ کوڑاسک اور شہور ایریا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر وجاہت حسین نے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی اور انہیں ہدایت بھی جاری کیا کہ عوام اور زمینداروں کی اراضیات کی سروے میرٹ پر جلد از جلد مکمل کریں تاکہ ان لوگوں کو گورنمنٹ پالیسی کے تحت ادائیگی وقت پر ہو تا کہ روڈ کی کام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر وجاہت حسین ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے عبدالمنان اسسٹنٹ کمشنر نال ندیم اکرم اور دیگر افسران بی اجلاس میں موجود تھے۔