News

24-12-2024

خبرنامہ نامہ 7985/2024
خاران24دسمبر2024: ۔صوبائی سیکریٹری وویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء بلوچ و کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی نے (وویمن کمپلیکس) وویمن بازار کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وویمن کمپلیکس ہال کے افتتاحی تقریب سے سب سے پہلے روبینہ زہری منیجر وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ ڈویژن نے وومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلات معزز خواتین و حضرات کو آگاہی دی، سیکریٹری وویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اس بات کو اپنے اور کولیگز کے لیے باعث فخر سمجھتی ہوں کہ خاران کے خواتین اور ماوں بہنوں کے لیے جو خواب میں نے دیکھا تھا، وہ وویمن بازار کی شکل میں آج ہمارے سامنے ہے، یہ بہت بڑا موقع ہے ماوں بہنوں کو آگے بڑھنے کا، بلوچی کلچر اور اپنے اسکلز سامنے لانے کا، تا کہ دنیا دیکھے بلوچ خواتین بھی کسی سے کم نہیں، انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی، ایڈوائزر آف سی ایم ربابہ بلیدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وویمن بازار خاران کو فنکشنل کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا، سائرہ عطاء بلوچ نے کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران گرلز کالج اسٹاف اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جو سب سے پہلے وویمن بازار کا حصہ رہے، اس موقع کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری وویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء بلوچ کی کوششوں سے آج خاران ہمارے ماؤں بہنوں کو زبردست پلیٹ فارم ملا ہے جس سے وہ اپنے ہنر کو اپنا ذریعہ معاش بنا سکتے ہیں، بلوچ کلچر کو پروموٹ کر سکتے ہیں، اور ان ماوں بہنوں کے لیے یہ وویمنبل بازار کامیاب ثابت ہوگی جو بلوچی دوچ بلوچی ڈشز اور دیگر سازو سامان کو مارکیٹ کا حصہ بنانا چائیں،اس موقع پر روبینہ کریم شاہوانی منیجر وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قلات زون ایف اے او سپروائزر مس مراد جان، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مس سمرین ستار، ڈی ڈی او فیمیل مس عاصمہ، انسٹریکٹر آئی ٹی ٹی سی خاران مس شائینہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سیکریٹری وویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء بلوچ کی جدوجہد کو سراہا، جب کہ اسٹیج کے فرائض اکیڈمک ایڈوائزر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران عمر فاروق مینگل نے سرانجام دی۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025

Pictorial News

02-01-2025

News

02-01-2025