خبرنامہ نمبر 7925/2024
جھل مگسی 22دسمبر:۔ ہندووُں کے روحانی پیشواء مہاراج کرشنا داس کی 27ویں برسی کی تقریبات پرامن طور پر گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئیں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے ہندو برادری کے روحانی پیشوا آنجہانی مہاراج کشن داس کی 27ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کے اختتام پر ہندو پنچائیت کے صدر جیتو مل سے انکے ڈیرے پر ملاقات کیں۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی جانب سے برسی کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے ہندو یاتریوں کو نوتال تا گنداواہ کانوائی کی صورت میں سخت حفاظتی انتظامات کرکے انکی انکی منزل مقصود تک پہنچایا گیا اور سہ روزہ انکی مذہبی تقریبات بخیریت سے اختتام پزیر ہوگئیں اس موقع پر ہندو پنچائیت کے صدر جیتو مل و دیگر نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ جھل مگسی ایف سی، پولیس، لیویز فورس اور اسپیشل برانچ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برسی کے موقع پر فراہم کی گئی بہترین سیکورٹی اور انتظامات پر تمام متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا۔تقریبات کے دوران امن و امان کی صورتحال مثالی رہی، اور تمام شرکاء نے برسی کی رسومات پر سکون و پرامن ماحول میں ادا کیں۔ ہندو برادری نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آئندہ بھی اسی طرح تعاون کی امید ظاہر کیں۔