خبرنامہ نمبر 7924/2024
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کے دفتر سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ڈپٹی کمشنر فری ایمبولینس سروس کے تحت چھ شدید بیمار (کریٹیکل) مریضوں کو بہتر علاج اور تشخیص کے لیے کراچی کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔یہ فری ایمبولینس سروس ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی جانب سے ضلع گوادر کے غریب، مستحق، اور نادار مریضوں کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانیں بچانا اور ایسے مریضوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کا علاج مقامی ہسپتالوں میں ممکن نہیں۔فری ایمبولینس سروس کے انچارج جمال رحیم کے مطابق، اس سہولت سے استفادہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ریفرل فارم کی ضرورت ہوگی۔ یہ ریفرل فارم درج ذیل ہسپتالوں کے سی ای اوز یا مجاز حکام کی جانب سے جاری کیے جا سکتے ہیں:
جی ڈی اے ہسپتال (زیر انتظام انڈس اسپتال)، گوادرپاک عمانی گرانٹ ہسپتال، پسنی درمان جاہ ہسپتال، اورماڑہ کے ریفرل فارم کے بغیر کسی مریض کو فری ایمبولینس سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔یہ ایمبولینس سروس نہ صرف شدید بیمار مریضوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے بڑے ہسپتالوں تک منتقل کرتی ہے بلکہ ان کے بہتر علاج کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔ اس اقدام نے علاقے کے عوام میں ضلعی انتظامیہ پر اعتماد مزید مضبوط کیا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو بھرپور سراہا ہے، جو صحت کے شعبے میں سہولتوں کی کمی کو پورا کرنے اور مستحق افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک نمایاں قدم ہے۔یہ سروس نہ صرف موجودہ ضرورتوں کا احاطہ کرتی ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ کی عوامی خدمت کے عزم کی ایک روشن مثال بھی پیش کرتی ہے۔

Related Post
12-07-2025
July 12, 2025
11th-July-2025
July 12, 2025
11-07-2025
July 11, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 11, 2025
DGPR DISPLAY ,MG-02/2025-2026 INNER PAGE
July 11, 2025
DGPR DISPLAY ,MG-01/2025-2026 BACK PAGE
July 11, 2025
10th-July-2025
July 10, 2025
10-07-2025
July 10, 2025
10-07-2025
July 10, 2025
9th-July-2025
July 9, 2025
9th-July-2025
July 9, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 9, 2025
09-07-2025
July 9, 2025
8th-July-2025
July 8, 2025
08-07-2025
July 8, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 8, 2025
08-07-2025
July 8, 2025