خبرنامہ نمبر 7921/2024
بارکھان22.دسمبر: کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی خصوصی ہدایت پر آ ج ڈپٹی کمشنربارکھان وقارخورشیدعالم کی زیرصدارت ڈی آفس میں 30 دسمبر 2024 کو ھونے والی پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایچ او بارکھان ڈاکٹر ماجد امین اور ڈی ایس او WHOڈاکٹر مجیب اور نئے تعینات ہونے والے یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے یو سی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت ایریا انچارج اور فیلڈ ٹیموں کو اچھی طرح ٹرینڈ کریں تاکہ تیس دسمبر 2024 سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو اچھے انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتا یا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس اور لیویز سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے اور پولیو ٹیموں کے کام کی مانیٹرنگ کے حوالے سے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایچ او نیبتایا کہ انہوں نے پلان بی کے مطابق تمام یو سی ایم اوز ایریا انچارج اور موبائل ٹیموں کو تعینات کر دیا ہے یو سی ایم اوز کی ٹریننگ ہو چکی ہے ڈیفالٹر اور فیلڈ ٹیموں کی ٹریننگ کل سے شروع ہوگی ڈی ایچ او نے مزید بتایا کے ضلع بارکھان میں پولیو مہم کے حوالے سے تیاری جاری ہے۔