December 21, 2024
File 1 News

04-10-2024

خبرنامہ نمبر5942/2024
نصیرآباد4اکتوبر۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول منجھو محلہ ڈیرہ مراد جمالی میں اسکول سے بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے کمشنر نصیر آباد سے اپیل کے متعلق ویڈیو وائرل کی گئی تھی جس پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ اور چیف افیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی بشیر احمد سدھایو کو ہدایات دیں کہ اسکول سے بارشوں کے پانی کو جلد از جلد نکالا جائے ہدایت کی روشنی میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے متعلقہ اسکول سے براوزر مشینوں کے ذریعے پانی کو اخراج کروا دیا کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے تدارک کرنا ہماری اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھی گئی ہے تاکہ عوام کو جو بھی مسائل درپیش ہیں انتظامیہ ان کے حل کے لیے فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنائے ہمارا مقصد عوام کے لیے بے لوث خدمات سرانجام دینا ہے جس کے لیے ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ اپنے تمام وسائل برو کار لا رہی ہے عوام اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے ہمیں مطلع کریں تاکہ ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5943/2024
کوئٹہ4 اکتوبر۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو شمالی اضلاع میں ٹھنڈی راتوں کے ساتھ گرم اور خشک موسم جبکہ صوبے کے مشرقی اور جنوبی اضلاع میں خشک اور گرم موسم کا امکان ہے۔ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ کوئٹہ، نوشکی، واشک اور ساحلی پٹی (گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، حب اور لسبیلہ) میں دوپہر اور شام کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں ٹھنڈی راتوں کے ساتھ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ صوبے کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں خشک گرم رہنے کا امکان ہے۔ دیر رات کے دوران تیز دھول اڑانے والی ہواوں کے ساتھ ہلکا مغربی نظام NW اضلاع تک پہنچنے کا امکان ہے، خطے میں موسمی حالات جزوی طور پر ابر آلود حالات رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5944/2024
گوادر4اکتوبر۔ : ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عبیداللہ کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پسنی کا اہم دورہ کیا۔ معزز مہمانوں کی آمد پر پرنسپل شہزاد ہاشم نے پرتپاک استقبال کیا اور کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، جہاں عبیداللہ نے انہیں تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر مہیم خان گچکی نے طلباء اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے طلباءکی تعلیمی کارکردگی اور اساتذہ کی محنت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تحصیل پسنی میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کالج کی ترقی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں، پرنسپل شہزاد ہاشم نے معزز مہمانوں کا کالج کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے کالج کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5945/2024
زیارت 4اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنرزیارت لیاقت علی کاکڑ کی زیرصدارت نیٹ ورک کی خرابی کو درست کرنے کے لیے ٹاورز کے چوکیدارن کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ٹاورز کے چوکیداران نے ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئند ہفتے نیٹورک کے متعلقہ انجنیئرزوافسران کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ضلع زیارت میں نیٹ ورک کی مکمل درستگی اور بحالی کے لیے گفت وشنیداور اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ضلع زیارت میں نیٹ ورک کے حوالے سے مشکلات ختم ہوسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5946/2024
زیارت 4اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنرزیارت لیاقت علی کاکڑ کی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سردار شاہین کوشکی کا دورہ کیا دورے کے دوران کلاس روم کا معائنہ کیا طالبات سے سوالات کئے ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے کہا کہ اسکول کے دورے کا مقصد اسکول کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اسکول کے مسائل کو حل کرنا ہے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہ حکومت ہر بچے کو اسکول میں اور ہر استاد کو کلاس میں دیکھنا چاہتی ہے اگر استاد غیر حاضری کرے گا تو بچوں کا مستقبل تاریک ہوگا اساتذہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ مستقل کے معمار ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور اپنے جائےتعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائے غیر حاضری کی صورت میں تنخواہوں سے کٹوتی ہوگی اور ان کی جواب طلبی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5947/2024
پشین 4اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیر احمد زہری نے بمعہ لیویز فورس کارروائی کرتے ہوئے سرخاب مہاجر کیمپ میں منشیات تیار کرنیوالی ایک گودام پر چھاپہ مارکر گودام سے بڑی مقدار میں عمان اور میتھ برآمد کرلی ، اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیر احمد زہری نے برآمد ہونیوالی منشیات کو موقع پر نذر آتش کردیا۔ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان نے کہا کہ منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری رئیں گی ، منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5948/2024
نصیرآباد4اکتوبر ۔ نور احمد ڈومکی نے ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں نور احمد ڈومکی کے مطابق بہت جلد تمام ٹرانسپورٹرز کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا اس سے قبل انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز پر زور دیا ھے کہ وہ عوام کے مفاد کو ترجیح دیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب رضاکارانہ طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دیں بصورت دیگر ایکشن لیا جائے گا پبلک ٹرانسپورٹ پر لگے ہوئے غیر قانونی جنگلے اتار دیں اور اوورلوڈنگ کے عمل سے بھی اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف وہیکل آرڈیننس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5949/2024
کوئٹہ 4اکتوبر۔ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سمیت دیگر متعدی امراض سے بچاو¿ کے لیے یکم اکتوبر سے بگ کیچ اپ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں کوئٹہ کے دو لاکھ بچے جوکہ ویکسینیشن سے رہ جاتے ہیں انہیں اس مہم میں پولیو سمیت خسرہ اور دیگر متعدی امراض سے بچاو¿ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس حوالے سے اب تک 54ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ رہ جانے والے بچوں کو خصوصی مہم میں کور کیا جائے گا۔اس حوالے سے کوئٹہ میں 86فکسڈ اور موبائل ٹیمیں موجود ہیں جہاں والدین اپنے بچوں کو متعدی امراض سے بچاو¿ کے لیے حفاظتی ٹیکے مفت لگوا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان امین مندوخیل نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد کے ہمراہ بچوں کو بارہ متعدی امراض سے بچاو کے سلسلے میں بگ کیچ اپ ویکسینیشن مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید کہاکہ بگ کیچ اپ ویکینیشن مہم بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیےہماری جاری کوششوں کا حصہ ہے جو بلوچستان بھر میں بچوں کی صحت اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے یکم اکتوبر سے جاری ہے تاکہ بچوں کو بارہ خطر ناک اور جان لیوا بیماریوں جیسے خسرہ، پولیو اور دیگر قابل تدارک بیماریوں سے بچایا جا سکے انہوں نے کہاکہ متعدی امراض کی روک تھام کے حوالے سے خاص طور پر کوڈ – 19 وبائ کے دوران جو رکاوٹیں آئیں ان کے بعد ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر بچے،خاص طور پر ان بچوں کو جو اپنی معمول کی ویکسینیشن سے رہ گئے ہیں، ان کو تحفظ فراہم کیاجائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان امین مندوخیل نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت بلوچستان اس مہم کے لیے پوری طرح پر عزم ہے۔ ہم شراکتی اداروں کے ساتھ مل کر اس مہم کو آگے بڑھارہے ہیں تاکہ صوبے کے ہر علاقے تک پہنچا جاسکے، چاہے وہ کتنے ہی دور دراز کیوں نہ ہوں۔ ہماری خاص توجہ زیروڈوز بچوں پر ہے یعنی وہ بچے جنہیں ابھی تک کوئی ویکسین نہیں ملی۔ اس مہم کے ذریعےہم ان بچوں سمیت تمام دیگر بچوں کو جواپنی ویکسینیشن شیڈول سے پیچھے ہیں، مکمل حفاظتی ٹیکے لگائیں گے۔انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے اپیل کی کہ آپ کے بچے کی صحت آپ کے ہاتھ میں ہے اور اگر آپ ان کو ویکسین لگواتے ہیں تو آپ انہیں ان خطر ناک بیماریوں سے محفوظ کر رہے ہیں جنہیں آسانی سے روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکے جات محفوظ ، موثر اور جان بچاتی ہیں۔ بعض اوقات ویکسین کے بارے میں خدشات یا ہچکچاہٹ ہو سکتی ہے ، لیکن میں یقینی دلاتے ہیں کہ سائنس پر اعتماد کریں اور ان ہیلتھ ورکرزپر بھروسہ کریں جو آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ اپنے بچوں کو ویکسین لگوا کر آپ انہیں ایک صحت مند مستقبل کا تحفہ دے رہےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی سہولت کے لیے ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہےکہ ویکسینیشن کی سہولتیں آسانی سے دستیاب ہوں۔ بنیادی صحت کے مراکز طویل وقت تک کھلےرہیں گے اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں آپ کی کمیونٹیوں میں آئیں گی، چاہے وہ کتنی ہی دور دراز کیوں نہ ہوں۔ آپ کو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں .ہماری ٹیمیں یہیں موجود ہوں گی تاکہ ہر بچے کو ویکسین لگائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا اس اہم مقصد میں ہماراساتھ دے رہے ہیں۔ آپ کا کردار اس مہم کو کامیاب بنانے میں انتہائی اہم ہے۔ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ والدین کو ویکسین کی اہمیت اور اس کے مقامات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے جہاں وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے لے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سب مل کر،والدین کے تعاون اور آپ کی حمایت سے یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ آئیں مل کر یہ یقینی بنائیں کہ ہر بچہ محفوظ ، صحت مند اور مستقبل کے لیے محفوظ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5950/2024
کوئٹہ 4 اکتوبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کوئٹہ محمد وقار کاکڑ کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرانے کے حوالے سے زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماوں اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجپائی ، سمنگلی، کچلاک، سریاب ، اغبرگ اور نوحصار میں تمام رجسٹرڈ ٹیوب ویلوں کی تفصیل پیش کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہر علاقے کے نمائندے سے متعلقہ علاقے کے ٹیوب ویلوں اور رجسٹرڈ سپلائی کے بارے میں تفصیل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ زمیندار ایکشن کمیٹی نے سولرائزیشن میں درپیش مسائل سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ جس میں واپڈا سے متعلق اہم مسائل شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے زمیندار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد واپڈا کے ساتھ ملکر تمام دیٹا مکمل کرکے جمع کرائیں تاکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کے کام میں تیزی لائیں اور زمینداروں کے دیرینہ مسائل حل ہوسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5951/2024
لورالائی4اکتوبر۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکڑ عبدالحلیم ڈی ایس وی نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ضلع لورالائی میں بھی 03 اکتوبر سے لیکر14thاکتوبر تک حفاظتی ٹیکہ جات کا 12روزہ مہم شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں صوبائی توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات بلوچستان ضلعی محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے معصوم بچوں کو پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ( *Big catch-up) * میں ہماری محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر محلے میں جاکر حفاظتی ٹیکے لگائیں گے۔حفاظتی ٹیکہ معصوم بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں. والدین اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرائیں۔تاکہ وہ ان موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں انھوں نےکہا کہ 5سال تک کے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ لگا?جارہے ہیں حفاظتی ٹیکہ بچوں میں 12 مہلک بیماریوں جس میں پولیو۔کالا یرقان۔کالی کھانسی۔گردن تھوڑ بخار۔تشنج۔خناق۔نمونیہ۔تپ دق۔اسہال۔خسرہ۔روبیلا شامل ہیں۔انھوں نےکہا بچوں کو صحت مند مستقبل دینا ریاست کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں کیونکہ صحت مند بچے لورالائی کےصحت مند مستقبل کے ضمانت ہیں اور صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ کر صحت مند مستقبل حاصل کرسکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5952/2024
ژوب 4اکتوبر ۔ اسسٹنٹ کمشنر کاکڑ خراسان محمد رمضان نے کہا ہے کہ ملازمین کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائنگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد تحصیل کاکڑ خراسان میں مختلف تعلیمی اداروں مراکز صحت اور لیویز تھانہ جات کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملازمین کی حاضری چیک کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل کاکڑ خراسان میں تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کی فعالی و بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کا اچانک دورے کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے لیویز فورس کے اہلکار اپنی جائے تعنیاتی پر موجودگی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں لیویز فورس کے اہلکار نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہے انہوں نے کہا کہ تحصیل کاکڑ خراسان میں محکمہ صحت تعلیم اور لیویز اہلکاروں سمیت تمام سرکاری ملازمین کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائیگی فرض شناس ملازمین کی حوصلہ افزائی اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے حکام بالا کی جانب سے سرکاری اداروں کی فعالی و بہتری کے لئے سخت احکامات ملے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿