File 1 News

30-8-2024 (F-1)

خبرنامہ نمبر4984/2024
خاران30 اگست ۔صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ موجودہ حکومت زمینداروں کو خصوصی ریلیف پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے حکومت بلوچستان زمینداروں کو سولر سسٹم میں منتقل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھایا ، صوبائی وزیر نے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے زمینداروں کے نقصانات کا سروے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کو احکامات جاری کیے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک علی بادینی کی قیادت میں زمینداروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ایس ڈی او کیسکو خاران اور محکمہ زراعت کے ضلعی آفیسران موجود تھے ،اس موقع زمینداروں نے بجلی اور باقی مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا صوبائی وزیر نے کیسکو حکام اور محکمہ زراعت کو زمینداروں کے حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیے، صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کو ترقی دینے کے لئے زمینداروں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے زمینداروں کا سولرائزیشن سسٹم میں منتقلی ان کا بہت پہلے کا مطالبہ تھا مگر موجودہ حکومت نے زمینداروں کے اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرکے انھیں بہتر زمینداری کے لئے سولرائزیشن سسٹم میں منتقل کرنے کا اقدامات اٹھایا سولرائزیشن سے زمیندار بہتر زمینداری سے زراعت کو مزید ترقی دے سکیں گے، میر شعیب نوشیروانی نے کہا زمیندار موجودہ حکومت کے زراعت کی ترقی اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ،صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے اس موقع پر خاران میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے زمینداروں کے متاثرہ ٹیوب ویلوں زرعی فصلات اور زرعی و حفاظتی بندات، کاریزات اور نہری زمینداری کے نقصانات کا سروے کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور زراعت ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایات جاری کیں، میر شعیب نوشیروانی نے کہا صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بلوچستان زراعت کی ترقی کے لیے زمینداروں کو خصوصی ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اس موقع پر زمیندار رہنماوں نے موجودہ حکومت کی زراعت کی ترقی کے لئے اقدامات اور خصوصاً زمینداروں کے مسائل کے حل میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4985/2024
کوئٹہ 30 اگست: بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اور جرمن ڈیولپمنٹ کوآپریشن (جی آئی زیڈ) کے مشترکہ تعاون سے کوئٹہ میں ایک اہم پالیسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں بلوچستان کے مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن برائے ہیلتھ کارڈ پروگرام نورالحق بلوچ، سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ، چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسد اللہ کاکڑ، سینئر پالیسی ایڈوائزر جی آئی زیڈ پاکستان ڈاکٹر فرانز ون روئنے، ڈائریکٹر ہیلتھ کارڈ پروگرام ڈاکٹر احمد ولی، جی آئی زیڈ کے ڈاکٹر عمران درانی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر عرفان رفیق اور اسٹیٹ لائف انشورنس حکام سمیت شعبہ صحت کے ماہرین شامل تھے۔ورکشاپ کے شرکاءسے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن برائے ہیلتھ کارڈ پروگرام نورالحق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام صوبے کے غریب عوام کے لیے ایک نئی امید ہے۔ بلوچستان میں جامع سوشل پروٹیکشن پروگرامز کی اشد ضرورت ہے، اور جرمن ڈیولپمنٹ کوآپریشن (جی آئی زیڈ) جیسے اداروں کا تعاون ان پروگراموں کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ نورالحق بلوچ نے مزید کہا کہ گاوں اور دیہاتوں میں بسنے والی فیملیز کو ہیلتھ کارڈ پروگرام کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ وہ اس سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے عوام آج ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت ملک کے 1200 سے زائد ہسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتے ہیں، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ مزید برآں، بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے آغاز کے بعد ہزاروں مریض سالانہ طور پر علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں صحت کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے انتہائی اہم ہیں، اور ہیلتھ کارڈ پروگرام سے 90 ہزار مریضوں کا مفت علاج ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہم صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔جی آئی زیڈ پاکستان کے سینئر پالیسی ایڈوائزر، ڈاکٹر فرانز ون روئنے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اس خطے کا ایک منفرد علاقہ ہے، اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کی کامیابی کے لیے ہم ہر ممکن تیکنیکی تعاون فراہم کریں گے۔ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام نے مختصر عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور جرمن ڈیولپمنٹ کوآپریشن اس کی کارکردگی کو سراہتا ہے۔بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ کاکڑ نے ورکشاپ کے شرکاءکو بتایا کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام کا آغاز گذشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا، اور آج کی پالیسی ورکشاپ میں پروگرام میں مزید بہتری کے لیے تجاویز زیر غور آئیں گی۔ اب تک 90 ہزار مریض اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں، اور 23 لاکھ سے زائد فیملیز اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ورکشاپ کے دوران بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے گئے، جس کے تحت دونوں ادارے اسٹریٹیجک کوآپریشن آن ڈیٹا اینٹی گریشن میں تعاون فراہم کریں گے۔ ایم او یو پر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ کاکڑ جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈائریکٹر عرفان رفیق نے دستخط کیے۔ورکشاپ میں مزید بیس لائن اسٹڈی، بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرس رویو، ایم اینڈ ڈی فریم ورک اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پر بھی مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4986/2024
لورالائی۔30, اگست۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا ہے ۔ کہ رات بھر کے بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے لورالائی لیویز کو ہائی الرٹ کردیا گیا جو گزشتہ شب سے تاحال مختلف علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس نے گزشتہ شب ساڑھے تین بجے کلی زنگیوال کے علاقے میں ایک خاندان جو ندی کے پانی میں پھنسے ہوئے تھے کو با حفاظت ریسکیو کرلیا گیا اور انہیں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی مہیا کردیا گیا تاہم بارشِ کا سلسلہ جاری ھے اور ضلعی انتظامیہ چوکس ھے کسی کو کوئی مسلہ درپیش ھو تو ڈپٹی کمشنر آ فس سے رابطہ کریں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4987/2024
گوادر30اگست ۔ جی ڈی اے (گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی) اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت شہر کی ترقی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شاہراہوں کی تعمیر و توسیع، تعلیمی اداروں کی بحالی، کھیل کے میدانوں کی تزئین و آرائش، اور سیوریج و ڈرین لائن کی جدید طرز پر تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، شفقت انور شاہوانی کی قیادت میں اس ترقیاتی منصوبے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں چیف انجینئر جی ڈی اے، حاجی سید محمد، اور اولڈ ٹاو¿ن بحالی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، میر دودا خان مری، نے تھانہ وارڈ اور ہسپتال وارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نکاسی آب کے نظام سے متعلق عوامی شکایات اور تحفظات کا بغور جائزہ لیا۔اس دورے کا مقصد مقامی آبادی کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا اور منصوبے کو عوامی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہے۔ چیف انجینئر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے نکاسی آب کے نظام میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ جی ڈی اے کی کوشش ہے کہ گوادر کے شہریوں کو جدید شہری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ایک بہتر معیار زندگی گزار سکیں۔ اس منصوبے کے تحت گوادر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4988/2024
گوادر 30اگست ۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے سربندر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے علاقے کی اہم تعلیمی اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں کے مسائل کو قریب سے دیکھا۔چنگیز بلوچ نے گورنمنٹ ہائی اسکول سربندر کے پرائمری سیکشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے تعلیمی معیار کا بغور جائزہ لیا اور اسٹوڈنٹس سے مختلف مضامین کے متعلق سوالات کیے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اسکول کا مجموعی تعلیمی معیار حوصلہ افزا پایا گیا۔ تاہم، اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے ڈپٹی کمشنر گوادر اور دیگر متعلقہ حکام سے یہ مطالبہ کیا کہ اسکول کے کمروں میں پنکھے فراہم کیے جائیں تاکہ گرمی کے موسم میں تعلیم کا سلسلہ بہتر انداز میں جاری رہ سکے۔ چنگیز بلوچ نے ار ایچ سی اسپتال سربندر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپتال کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسپتال میں مریضوں اور عملے نے شکایت کی کہ وہاں طویل عرصے سے کوئی میڈیکل ڈاکٹر تعینات نہیں ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسپتال میں ایکس رے مشین بھی خراب ہے، جس کی مرمت کی فوری ضرورت ہے۔علاقے کے عوام اور اسکول کے طلبہ و اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن سے پر زور اپیل کی ہے کہ ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ خاص طور پر، اسپتال میں میڈیکل ڈاکٹر کی تعیناتی اور خراب مشینوں کی مرمت کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں۔ڈپٹی کمشنر گوادر کی یہ کاوشیں عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور علاقے میں تعلیمی اور صحت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4989/2024
حب30 اگست ۔حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں جاری بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے الرٹ جاری کرتے یوئےحب ڈیم کے مقام۔پر ہنگامی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ لیویز کنٹرول روم قائم کردیا ہے ڈپٹی کمشنرحب روحانہ گل کاکڑ کا کہنا ہیکہ حب ڈیم کی صورتحال کو مانیٹرنگ کیلئے مﺅثر اقدامات کئے جارہے ہیں سندھ اور بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیم کے ذخیرہ آب کی سطح میں اضافے کی وجہ بلوچستان کے ضلع حب اور خضدار کے پہاڑی علاقوں وڈیم کے کیچمنٹ علاقوں میں شدید بارشیں ہیں ڈی سی حب نے ڈیم سے ملحقہ حب ندی کنارے آباد لوگوں کو خبردارکرتے یوئے کہا ہیکہ وہ احتیاطی تدابیر کے تحت محفوظ مقامات پر منتقلی کا انتظام کر لیں ڈی سی حب نے مجکمہ۔مائنز منرل ڈیپارٹمنٹ کو یدایت کی ہے کہ محکمہ مائنزاینڈمنرل ندی میں کریش پلانٹ مالکان کو اپنی مشینری نکالنے کا پابند کریں ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑنے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ واپڈا حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈیم کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت آبی وسائل، واپڈا اور حب انتظامیہ کی نگرانی میں اسپیل وے کے ذریعے اضافی پانی چھوڑا جائے گا آیگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال عبدالجبارزہری نے ہینڈآﺅٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیکہ کسی بھی وقت اسپیل وے سے اضافی پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے۔حب ندی کے اطراف میں رہنے والے محتاط رہیں ڈیم بھرنے میں ایک فٹ رہ گیا ہے آیگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال حب نے جاری کردہ ہینڈ آﺅٹ میں کہا کہ شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح. 338فٹ سے تجاوز کر گئی ہے، ڈیم کی گنجائش 339 فٹ ہےعوام الناس احتیاطی تدابیر اپنائں حب ندی کے اندر جانے کی کوشش نہ کریں اسپیل وے سے سیلابی پانی اخراج کی صورت میں کوئی نقصان نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4990/2024
بارکھان 30 اگست ۔ ضلع کمپلیکس بارکھان میں ڈپٹی کمشبر وقار خورشید عالم کی جانب سے لیویز دربار کا انعقاد کیا گیا۔دربار میں لیویز رسالدار میجر سمیت ضلع بھر کے لیویز تھانوں و چوکیوں کے انچارجز نے شرکت کی۔لیویز دربار میں تمام لیویز ملازمین نے اپنے مسائل بیان کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم نےلیویز فورس کی تاریخی اہمیت اور روایت کو سراہا۔اور انکے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ یہ دربار لیویز فورس کے مسائل سننے اور ان کے حل کے ل? اہم قدم ثابت ہو گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نےتمام تھانہ/چوکی انچارج اور لیویز اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کیں۔کہ تمام تھانہ/چوکی انچارج اور لیویز اہلکار اپنے مقررہ ڈیوٹی اسٹیشنز پر موجود رہیں۔اور ڈسپلن کوبر قرار رکھیں ڈیوٹی کے اوقات میں یونیفارم پہننا لازمی ہے۔ ہتھیار لیویز اہلکاروں کی ذاتی تحویل میں ھو نے جائیں. لیویز ملا زم رات کو تھانہ /چوکی کی چھت پر تعینات کیے جائیں۔ شفٹ ڈیوٹی کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔اور تمام ملازمین حاضر ھونے چاہیں۔ غیر حاضری کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائےگی۔خاص طور پر قومی شاہراہ پر گشت کو یقینی بنایا جائے۔ واہرلیس سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔تاکہ کوارڈینیشن قائم رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4991/2024
موسی خیل 30اگست ۔ موسٰی خیل ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے لیویز تھانہ درگ میں لیویز دربار کا انعقاد کیا دربار کے دوران ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے لیویز ملازمین سے فرداً فرداً مصافحہ کیا حال احوال پوچھا اور مسائل دریافت کئے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے ملازمین کی حاضری رجسٹر چیک کیا۔ صفائی ستھرائی اور لیویز ملازمین کو الاٹ شدہ اسلحہ اور لیویز تھانے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے ملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام لیویز ملازمین ہمہ وقت تیار اور چوکس رہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں اپنے ایریہ میں گشت کریں اور امن وامان میں خلل ڈالنے والے اور شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4992/2024
پشین 30اگست ۔ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی زیر صدارت لائن ڈپارٹمنٹ کے ضلعی آفسران کے ساتھ تعارفی اور کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں محکمہ تعلیم،صحت اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفادعامہ کی خاطر ضلعی آفسران کے مخلصانہ کردار کی آدائیگی وقت کی ضرورت ہے تمام آفسران کو چائیے کہ وہ اپنی سونپی گئی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں اور خندہ پیشانی سے قوم و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اس بابت ضروری ہے کہ تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران عوامی فلاح و بہبود کی خاطر مزید بہتر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کو مثالی بنائیں،انہوں نےکہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جبکہ عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کے مناسب حل کے لیے آفسران اور ملازمین کے مابین مضبوط روابط اور مکمل حاضری لازمی ہے ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ڈپٹی کمشنر کے پیشگی اجازت کے بغیر اپنی ڈیوٹی کے اسٹیشن یعنی جگہ تعیناتی کو نہ چھوڑیں،مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم اور صحت کے ضمن میں دور آفتادہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں رکھیں جبکہ ضلع میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے تمام نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معیار کا جائزہ لیا جائے گا اور ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار ورک آرڈر کے عین مطابق مکمل کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جبکہ اس ضمن میں بروقت اور بہترین اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام آفسران عوام کے بنیادی مسائل کے مناسب حل کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طور پر انجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

02-01-2025

News

02-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

01-01-2025