خبرنامہ نمب2335/2025
چمن 8 اپریل ۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی پاک افغان سرحد چمن کے راستے افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہےاس مقصد کیلئے حکومت بلوچستان اور چمن انتظامیہ نے شہر میں دو ہولڈنگ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس میں رجسٹریشن کے عمل کے بعد افغان باشندوں کو واپس اپنے ملک بھیجے جائیں گے اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ یکم اپریل سے لیکر ملک کے مختلف علاقوں سے اب تک 2171 افغان باشندے چمن کے راستے واپس افغانستان بھیج دیئے گئے ہیں۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ آج چمن میں افغان باشندوں کی سب سے ذیادہ فیملی جن کی تعداد تقریباً 370 فیملی ہیں چمن پہنچ چکے ہیں جوکہ چمن کی دو ہولڈنگ کیمپوں میں رجسٹریشن اور دیگر ضروری کوائف مکمل ہونے کے بعد کل انھیں باعزت طور پر اپنے ملک بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا چمن میں دو ہولڈنگ کیمپس ایک کالج روڈ پر شھید جمال عبد الناصر فٹبال گراو¿نڈ میں اور دوسرا کیمپ پاک افغان سرحد کے قریب زیرو پوائنٹ پر قائم کر دئیے گئے ہیں ڈی سی چمن نے کہا کہ ہولڈنگ کیمپس میں تمام سہولیات فراہم کر دئیے گئے ہیں جس میں کھانے پینے علاج و معالجہ باتھ رومز خیمے اور ٹینٹوں اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کر دئیے گئے ہیں ڈی سی چمن نے ہولڈنگ کیمپس میں تمام افغان باشندوں کو کھانے پینے اور ہر قسم کی سہولیات دینے کی خود نگرانی کی اس موقع پر ڈی سی چمن نے ضلعی انتظامیہ تحصیلدار عبدالرازق میانی اور دیگر تمام منتظمین کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو تکلیف پہنچایا اور پریشان کیا گیا تو اس کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور اسکی باعزت واپسی کیلئے ہم تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2336/2025
مستونگ8اپریل۔ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے نئے تعینات ہونیوالے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کردیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی کے ہسپتال پہنچنے پر ہسپتال کے ملازمین نے ان کو خوش آمدید کہا، انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی چیئر پر بٹھایا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے ہسپتال کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2337/2025
کوئٹہ 8 اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین (ACC کارڈ ہولڈرز) کے انخلا کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ پولیس، ایف سی، نادرا، مردم شماری، این ایچ سی آر کے افسران اور تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے لیے تمام تر تیاریوں کا تفصیلی جائزہ اور موجودہ کمی و بیشی کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت جاری کی کہ شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔ گرفتار مہاجرین کو ڈی سی آفس منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی جانچ پڑتال کے بعد رجسٹریشن کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ (POR) کارڈ ہولڈرز کو فی الحال چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ ان کی مدت میں جون تک توسیع کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پولیس اور ایف سی مشترکہ کارروائیاں کریں گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اجلاس میں افغان مہاجرین کو لے جانے کے لیے درکار ٹرانسپورٹ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کریں، اور اگر کسی قسم کی کمی، مسئلہ یا غفلت کا سامنا ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2338/2025
کوئٹہ 8 اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد سے اقلیتی رہنماو¿ں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر کو اقلیتی برادری کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اقلیتوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 8اپریل اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ اے این ایف اور ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان باہمی ڈیٹا کے تبادلے، آپریشنل تعاون اور منشیات کے رجحانات کے بروقت تجزیہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ اقدام وفاقی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس (IATF) کے فریم ورک کے تحت وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر منشیات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔ صوبائی ڈائریکٹر بلوچستان بریگیڈیئر عدنان دانش اور سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس بلوچستان ظفر علی نے ڈاکومنٹس پر دستخط کیے۔اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2339/2025
قلات 8اپریل۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کا قلات کے میڈیکل اسٹورز مالکان سے ملاقات۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ سپرنٹنڈنٹ جنرل حاجی محمد ابراہیم بنگلزئی سمیت تمام میڈیکل اسٹورز مالکان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاءنے ڈپٹی کمشنر سے اپنا تعارف کرایا اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میڈیکل اسٹور ماالکان اس امر کو یقینی بنائیں کہ شٹرڈاون ہڑتال میں کوئی بھی میڈیکل اسٹور بند نہیں ہوگا۔ عوام اور مریضوں کو تکالیف سے بچانے کے لیے میڈیکل اسٹورز کا کھلا رہنا اشد ضروری ہے میڈیکل اسٹورز مالکان اس حکم نامے کی پاسداری لازمی کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی کرکے انکے لائسنس منسوخ کردیا جائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2340/2025
کوئٹہ 8 اپریل 2025:
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم تمام قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں. ہم گڈ گورننس اور میرٹ کی بنیاد پر نئی تقرریوں کو یقینی بنائیں گے۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس میکنزم کو مضبوط بنانا اشد ضروری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں مگر متوازن ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو درپیش چیلنجوں کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے پرعزم ہے. صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قلیل مگر منتشر آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ایک چیلنج ہے. انہوں نے کہا کہ صوبہ کے دورافتادہ اضلاع میں شدید غربت، پسماندگی اور بنیادی سہولیات کے عدم موجودگی کی وجہ سے مقامی لوگ شہروں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہم قلیل المدتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ طویل المدتی منصوبوں کیلئے بھی ایک جامع حکمت عملی وضع کریں
خبرنامہ نمبر2341/2025
دشت/تربت 08 اپریل2025: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت حق حیات بلوچ نے بیسک ہیلتھ یونٹ دشت کنچتی کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ دورے کا مقصد علاقے میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لینا اور عملے کی کارکردگی کو جانچنا تھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی، طبی آلات، دستیاب ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشت جیسے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ایک اہم مسئلہ ہے، اور اس طرح کے دورے قابل تحسین ہیں۔ ان کے مطابق ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی متحرک قیادت اور اسسٹنٹ کمشنر کے عملی اقدامات عوامی فلاح کی جانب مثبت پیش رفت ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس قسم کے دورے تسلسل کے ساتھ جاری رہے تو نہ صرف عملے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے میں صحت کی مجموعی صورتحال بھی نمایاں طور پر بہتر ہو سکتی ہے۔
خبرنامہ نمبر2342/2025
کچھی 08اپریل2025— ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت ریونیو افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ریونیو سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینا اور نظام کو مزید موثر بنانا تھا
ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زیر التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور فیلڈ میں موجود رہ کر عوامی مسائل کو سنا جائے اجلاس میں مختلف ریونیو مسائل، زمینوں کی حد بندی، انتقالات، گورنمنٹ کے بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنانے پر زوردیاگیا جبکہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی تفصیلی غور کیا گیا
ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے کیونکہ جو ذمہ داریاں حکومت بلوچستان نے آپ پر عائد کی ہیں ان کی بجا آوری میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
خبرنامہ نمبر2343/2025
زیارت 08اپریل 2028:
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت نئے تعینات ہونے والے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی جوائننگ اور حاضری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اور دس اپریل تک ڈیڈ لائن دی گئی کہ جو ڈاکٹر دس اپریل تک اپنی جوائنگ اور جائے تعیناتی پر حاضر نہیں ہوگا ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی دس اپریل تک حاضر نہ ہونے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں ایکٹو نہیں کریں گے اور ان کے ساتھ ایگریمنٹ بھی نہیں کیا جائے گااور ان کے خلاف سیکرٹری ہیلتھ کو لکھا جائے گا کہ ان کی خدمات کی ہمیں ضرورت نہیں انہوں نے کہا ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہے وہ دکھی انسانیت کی خاطر اپنی خدمات پیش کریں غریب اور لاچار مریضوں کی بروقت علاج کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے
خبرنامہ نمبر2344/2025
سوراب08 اپریل2025 .
ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری قومی مہم کے سلسلے میں یو سی ایم اوز کے لیے منعقدہ تربیتی سیشن کا دورہ کیا۔ یہ تربیتی اجلاس ضلع سوراب میں آنے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا ایک اہم جزو تھا، جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ ماہرین اور ٹیم ممبران نے بھرپور شرکت کی۔تربیتی سیشن میں ڈسٹرکٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) ڈاکٹر شاکر محمد حسنی، ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر عبدالصمد لانگو، یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (یو سی ایم اوز) اور پولیو ٹیموں کے دیگر ارکان موجود تھے۔ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد لانگو نے ڈپٹی کمشنر کو سیشن کے اغراض و مقاصد اور تربیتی نکات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاء کو پولیو کے تدارک، ویکسینیشن کے درست طریقہ کار، فیلڈ ورک کی منصوبہ بندی، ٹیم کوآرڈینیشن، اور رپورٹنگ کے مراحل پر جامع تربیت فراہم کی۔ ان کی پیشکش نے نہ صرف ٹیموں کی معلومات میں اضافہ کیا بلکہ ان کے حوصلے اور عزم کو بھی جِلا بخشی۔ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے تربیتی سرگرمیوں کا بغور مشاہدہ کیا اور ٹریننگ کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ ہر بچہ پولیو سے محفوظ رہے۔انہوں نے پولیو ٹیموں کے جذبے، محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے ہی پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جائے اور گھر گھر جا کر والدین کو اس حوالے سے قائل کیا جائے۔یہ تربیتی اجلاس نہ صرف پولیو کے خلاف مہم کی کامیابی کے لیے ایک مثبت قدم تھا بلکہ اس سے مقامی سطح پر صحت عامہ سے وابستہ اداروں اور اہلکاروں کے درمیان بہتر روابط اور ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
خبرنامہ نمبر2345/2025
سوراب08اپریل2025۔ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) سوراب کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) ڈاکٹر شاکر محمد حسنی نے ڈپٹی کمشنر کو اسپتال کی مجموعی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور دستیاب سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو ممکنہ حد تک بہتر سہولیات کی فراہمی جاری ہے، تاہم کچھ اہم مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوراب، حبیب نصیر نے اسپتال انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بعض شعبہ جات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی جاری کیں اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
خبرنامہ نمبر2346/2025
کوئٹہ8 اپریل 2025 :
جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے اختر محمد کاکڑ کا کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے آنے اور جانے والے پروازوں کے کرایوں میں اضافے سے متعلق دائر آئینی درخواست بنام وزارت ہوا بازی حکومت پاکستان کی سماعت کی۔دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے صوبائی حکومت کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے آنے اور جانے والے پروازوں کی تعداد میں کمی، کرایوں میں اضافے، پرواز کی فریکوینسی میں جان بوجھ کر کمی، اور صارفین کے حقوق کی پامالی سے متعلق چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان کو آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔آئینی درخواست کے مندرجات اور درخواست گزار کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے پیش نظر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین، سول ایوی ایشن ایکٹ 2023، مسابقتی ایکٹ 2010 اور بلوچستان کنزیومر ایکٹ 2003 کے تحت ایئر لائنز کی طرف سے قانون کی ممکنہ خلاف ورزی ہے؟
ایکٹ کا سیکشن 4 سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے افعال اور اختیارات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ سیکشن 4(2)(b) پاکستان سول ایوی ایشن ایکٹ 2023، مسافروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے سی اے اے پر ایک قانونی ذمہ داری عائد کرتا ہے، خاص طور پر ایئر لائنز کی طرف سے وصول کی جانے والی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پیش کردہ مختلف قسم کے خدمات کے معیار اور ایئر لائن کی قیمتوں کے تعین کے طریقوں کی نگرانی اور فلائٹ آپریشن کے تسلسل کو یقینی بنانا شامل ہے۔
مذکورہ بالا کے پیش نظر، یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا سی اے اے نے پاکستان سول ایوی ایشن ایکٹ 2023 کے تحت کوئی کارروائی کی ہے یا نہیں۔ دو رکنی بنچ کے معزز ججز نے سی اے اے کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت کی تاریخ کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرے۔
دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے مشاہدہ دیا کہ کیا غالب ایئرلائنز کا کوئٹہ کے لیے پروازوں کی تعدد کو یکسر کم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ، مسابقتی ایکٹ 2010 کی شقوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ٹکٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، مسابقتی منظر نامے کو متاثر کرتا ہے اور صارفین کی پسند کو غیر منصفانہ طور پر محدود کرتا ہے۔
قانون کی مندرجہ بالا دفعات کے پیش نظر کیا ایکٹ کے تحت تشکیل دیا گیا کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان ذمہ دار ایئرلائنز کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا ذمہ دار ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ کیا اس کی گھریلو روٹس پر قیمتوں اور آپریشنل طریقوں سے مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 3 اور سیکشن 4 کی خلاف ورزی ہوئی؟ دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے اس سلسلے میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران ماہر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سیکرٹری وزارت ہوا بازی کی جانب سے پیرا وائز تبصرے درج کرنے کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کی جس کو قبول کرتے ہوئے دو رکنی بینچ کے معزز ججز نےاس طرح کی درخواست کی اجازت دی اور اگلی سماعت کی تاریخ پر جواب دہندہ نمبر 1 کی جانب سے پیرا وائز تبصرے دائر کرنے کے لیے ماہر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ایک اور موقع فراہم کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے 27 مارچ 2025 کو اس عدالت کے حکم پر درخواست گزار کی طرف سے TCS کورئیر سروس کے ذریعے جواب دہندہ نمبر 4 کو بھیجے گئے نوٹس کی ڈیلیوری رپورٹ کی رسید پیش کی، تاہم آج بار بار کال کرنے کے باوجود کوئی بھی جواب دہندہ نمبر 4 کی جانب سے پیش نہیں ہوا کیونکہ جواب دہندہ نمبر 4 کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبرنامہ نمبر 2025/2347
گوادر8اپریل:ـرکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈائریکٹر کالجز بلوچستان محمد حسین کے ہمراہ سید ظہور شاہ ہاشمی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، سہولیات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں مختلف کالجز کے پرنسپلز اور تعلیمی افسران نے شرکت کی جن میں گورنمنٹ انٹر کالج پیشکان کے پرنسپل محمد عادل بلوچ، گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کے شہزاد علی، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج جیوانی کے عبداللہ بلوچ، گورنمنٹ انٹر کالج اورماڑہ کے مختار علی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کی پرنسپل سبین بلوچ، اے ڈی ایم او شریف الدین، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز برکت اسماعیل، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کے پرنسپل پروفیسر نصیر احمد بلوچ اور دیگر اساتذہ و افسران شامل تھے۔
اجلاس کے دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اور عملی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں کالجز کے پرنسپلز نے طلبہ کی غیر حاضری کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور والدین کو بھی اس ضمن میں باخبر رکھا جائے گا۔اساتذہ نے اجلاس میں اپنے رہائشی مسائل، کالج کی اراضی پر مبینہ قبضے اور لائبریری میں فرنیچر کی کمی جیسے اہم مسائل اجاگر کیے، جنہیں ڈائریکٹر کالجز محمد حسین نے نہایت سنجیدگی سے سنا اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کریں، تدریسی ماحول کو سوال و جواب سے مؤثر بنائیں اور طلبہ کو ان کی دلچسپی کے مضامین کی طرف مائل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک، والدین کی شمولیت اور جدید تدریسی طریقوں سے طلبہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ممکن ہے۔
دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر کالجز محمد حسین اور ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر نے کالج کے احاطے میں پودے لگا کر ماحولیاتی بہتری کے لیے عملی قدم اٹھایا۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے طلبہ، اساتذہ اور کالج انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “تعلیم اور صحت میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اساتذہ خلوص نیت اور دیانتداری سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں جبکہ طلبہ پوری لگن اور سنجیدگی کے ساتھ تعلیم پر توجہ دیں، کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔
خبرنامہ نمبر 2025/2348
حب8اپریل:_پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان نے بدھ اورجمعرات کو درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کی پیشگوئیوں کے بعد فوری طور پرصوبے بھر کے متعلقہ محکموں کوتفصیلی ہدایات جاری کی ہیں ڈپٹی کمشنر آفس حب کی جانب سے متعلقہ سرکاری محکموں کو احکامات جاری کی ہیں کہ وہ ہیٹ ویو کے پیش نظر مئوثر انتظامات کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر آفس حب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سندھ، جنوبی وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں اگلے دو دنوں میں درجہ حرارت موسمی اوسط سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے یہ ایڈوائزری ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت کے دوران سامنے آئی ہےجس میں مستقبل قریب میں کسی خاص ریلیف کا بہت کم اشارہ ملتا ہے پی ایم ڈی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے نمی کی سطح 84% تک پہنچ گئی ہےشہری دھوپ کی تپش سے خودکومحفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو
نے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ شہری مزید معلومات اور کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع کے لیے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) کے دیے گئے ہیلپ لائن نمبر رابطہ کریں*
ہیلپ لائن9204166-081
081-924426 /
Whatsup number
0334924155
خبرنامہ نمبر 2025/2349
لسبیلہ 8اپریل :ـڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کے ایم ایس ڈاکٹر عمران خان یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر ڈینگی کے حوالے سےوائرل نیوز کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تاحال ڈینگی کا کوئ کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں ڈینگی کے علاج کی تمام سہولیات موجود ہیں اور ڈینگی سمیت سی بی سی ٹیسٹ کی بھی سہولت موجود ہے اور ڈینگی کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں الگ سے وارڈ قائم ہے جہاں ان کو طبی علاج کی سہولت میسر ہے اگر ایسا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو ان کو ہسپتال میں ایڈمٹ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
خبرنامہ نمبر 2025/2350
کوئٹہ 8 اپریل : صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، معروف دانشور، اور زیرک سیاستدان سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر تاج حیدر کی پاکستان کے لیے گراں قدر اور فقیدالمثال خدمات پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہ صرف پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے بلکہ وہ ایک سچے محبِ وطن، اصول پسند اور نظریاتی سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت، انسانی حقوق، اور سماجی انصاف کے لیے جدوجہد کی۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ تاج حیدر ایک زیرک مفکر اور علمی شخصیت بھی تھے، جنہوں نے تدریس کے شعبے سے وابستگی رکھتے ہوئے نوجوان نسل کی رہنمائی کی اور فکری شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شخصیت ہمہ جہت اور ان کا کردار مثالی تھا، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو تاریخ ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
خبرنامہ نمبر 2025/2351
اسلام آباد08 اپریل:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل، خاص طور پر معدنیات کے اعتبار سے انتہائی زرخیز خطہ ہے اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ منرلز سمٹ کے موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ صوبائی حکومت نے ون ونڈو سسٹم متعارف کرایا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو اجازت ناموں اور دیگر معاملات میں سہولت ملے اور انہیں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف صوبے کی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ قومی اور عالمی سرمایہ کاروں کو لازمی کارروائی کی تکمیل کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں اور مقامی کمیونٹیز کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے متعلقہ علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں ہم چاہتے ہیں کہ سرمایہ کاری سے مقامی لوگوں کو تعلیم صحت ترقی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں اور عوام ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں، منرل سمٹ 2025 کے موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں صوبائی محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی ذیلی کمپنیوں بی ایم آر ایل (BMRL) اور بی میک (BMeC) کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری مائنز سیدال خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ کو بلوچستان میں جاری معدنی منصوبوں، سرمایہ کاری کے امکانات اور حکومتی پالیسیوں پر بریفنگ دی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معدنی شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے منرل سمٹ کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کینیڈا کے قائم مقام سفیر سے ملاقات بھی ہوئی اس ملاقات میں معدنی شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
خبرنامہ نمبر 2353/2025
کوئٹہ 08 اپریل :_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر ایک تجربہ کار، نظریاتی اور بااصول سیاستدان تھے، جن کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک ترقی پسند اور بااصول رہنما سے محروم ہوگئی ہے مرحوم ہمیشہ عوامی مفاد اور ملکی ترقی کے لیے کام کرتے رہے انہوں نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر کی وفات کا غم صرف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ہے ان کی جدوجہد اور سیاسی بصیرت نے ملک کی سیاست میں گہرا اثر چھوڑا ہے وزیر اعلیٰ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں تاج حیدر کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں.
خبرنامہ نمبر 2025/2354
کوئٹہ 08 اپریل:_صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے معدنی شعبے میں ون ونڈو فیسلیٹیشن سروسز کے آغاز کو ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرے گا اور صوبے کو معاشی خودکفالت کی جانب لے جائے گا۔ انہوں نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ منرلز سمٹ 2025 کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی شرکت اور بلوچستان میں معدنیات اور معدنی وسائل میں سرمایہ کاریوں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کرنے اور صوبہ کو تعمیر و ترقی کی جانب گامزن کرنےکے وژن، قیادت اور عملی اقدامات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے اس کامیاب سمٹ پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان میں معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کا ذریعہ بنے گا بلکہ ملک میں لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور ترقی کی نئی راہیں بھی کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمٹ پاکستان کی معاشی خودمختاری اور پائیدار ترقی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کی جانب سے کامیاب منرل سمٹ 2025 کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش اور محفوظ مقام بنتا جا رہا ہے، جہاں ترقی، شفافیت، اور مقامی کمیونٹیز کی شمولیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ صوبائی مشیر کھیل و آمور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبہ ایک نئے ترقیاتی دور میں داخل ہو رہا ہے جہاں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو نہ صرف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ مقامی آبادی کو بھی ترقی کے عمل میں شریک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ان منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، صحت، روزگار اور ہنر مندی کے بے شمار مواقع حاصل ہوں گے، جو صوبے کے دیرپا استحکام کا ضامن بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی پالیسیوں نے اسے ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنا دیا ہے۔
خبرنامہ نمبر 2025/2355
کوئٹہ 8 اپریل:35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے بلوچستان دستے کی تیاریاں اور ایسوسی ایشنز عہدیداروں کا اجلاس سیکرٹری کھیل بلوچستان کے زیرصدارت منعقد ہوا کوئٹہ()سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان طارق قمر بلوچ کے زیر صدارت 35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں نیشنل گیمز میں شامل 32 کھیلوں کے ایسوسی ایشن کے صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ڈائریکٹرجنرل کھیل ڈاکٹریاسر بازئی سمیت محکمہ کھیل کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء کو سینئر نائب صدر بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن گل محمد کاکڑ نے 35 ویں نیشنل گیمزکی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ 35 ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان سے 500 کے قریب کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل داستہ شرکت کریں گا جن کے ٹرائلز 9 اپریل سے کوئٹہ کے مختلف وینیوز پر 13 اپریل تک منعقد ہونگے سلیکشن کمیٹی میں بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل اور متعلقہ ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہونگےجس میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا کیمپ 14 ایریل سے 27 اپریل تک لگایا جائیں گا جبکہ. 28 اپریل کو بلوچستان کا دستہ کراچی کیلئے روانہ ہوگا،داستے کا ڈی جی چیف میشن ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی ہونگے سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان طارق قمر بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسوسی ایشنز گروپ بندی چھوڑ کر بلوچستان کیلئے میڈلز لائیں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی ہونی چائیں تاکہ صوبے کا نام روشن ہوسکے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے اور میڈلز بلوچستان کیلئے لانے والے کھلاڑیوں کو محکمہ کھیل میں نوکری اور نقد انعامات دیئے جائیں گے جبکہ ان ایسوسی ایشن کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز میں ڈسپلن پر کوئی سمجھاتا نہیں کیا جائیں گا جو کھلاڑی یا آفیشلز ڈسپلن کیخلاف ورزی کریں گا اس کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ڈائریکٹرجنرل کھیل محمد یاسر بازئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو محکمہ کھیل بھرپور سہولیات فراہم کریگی، تاکہ بلوچستان کا مثبت امیج اُجاگر کیا جائے،نیشنل گیمز بہترین کارکردگی دیکھانے والے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی-