February 6, 2025
News

6th-February-2025

خبرنامہ نمبر904/2025کوئٹہ . 6 فروری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری فورسز کی بروقت اور موثر حکمت عملی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنانا سیکورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر اہلکار ہمارا فخر ہیں، اور حکومت ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی جاری رکھے گی میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اور کسی بھی قیمت پر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر905/2025کوئٹہ 6 فروری – صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بلوچستان کے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں اور واضح کیا کہ کسی بھی مریض کو ادویات باہر سے خریدنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ سول ہسپتال کوئٹہ ا ور بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کو جلد فعال کیا جارہا ہے جس میں کمپیوٹر سوفٹ ویر کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر ادویات کی مانیٹرنگ اور بیماریوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جاے گا اور جدید طرز کی طبی آلات و مشینری پر مشتمل اسٹیٹ آف آرٹ آئی سی یو تعمیر کیے جارہے ہیں۔سول ہسپتال کوئٹہ میں کارڈیک سرجری آئی سی یو کا افتتاح کیا گیا اس جدید یونٹ کے قیام سے دل کے مریضوں کو بہتر علاج کی سہولت مقامی سطح پر دستیاب ہو سکے گی اور انہیں دوسرے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔نیشنل انسٹٹوٹ آف کارڈیالوجی کی طرز پر بلوچستان انسٹٹوٹ آف کارڈیالوجی کی جلد تکمیل کی جارہی ہے تاکہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کی جدید سہولیات میسر ہو۔ اور اس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے قائدین کریں گے۔موجودہ ٹراما سینٹر میں مریضوں کے بے پناہ رش کو دیکھتے ہوے دو سو (200) بستروں پر مشتمل نے ٹراما سینٹر کی عمارت کا افتتاح بھی جلد متوقع ہے۔جدید سہولیات پر مشتمل باچا خان ہسپتال نواں کلی اور بینظیر ہسپتال غوث آباد کا جلد افتتاح کیا جاے گا۔بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کی اکثریت شوکت خانم کینسر ہسپتال اور دیگر صوبوں میں جاکر مہنگا علاج ومعالجہ کرانے پر مجبور تھے کینسر کے مریضوں کے لیے اب کوئٹہ کے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے یونٹ کا بھی جلد ہی افتتاح کیا جارہا ہے۔بخت محمد کاکڑ نے صوبے کے تمام اضلاع میں بنیادی صحت کے مراکز کو جدید بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت دیہی علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے افراد کو علاج کی سہولت ان کے دروازے پر مہیا ہو۔ صوبے میں بچوں اور خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی خصوصی پروگرام متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں زچہ و بچہ مراکز کا قیام ، حفاظتی ٹیکوں کی مہم اور غذائی قلت کے خاتمے کے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی میڈیسن سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کو ویڈیو کال کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر906/2025اسلام آباد 6 فروری ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی اور سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیر صدارت گزشتہ روز اسلام آباد میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس کے شرکائمیں دونوں صوبوں سے آئے ہوئے محکمہ آبپاشی کے آفسران و دیگر متعلقہ ماہرین نے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، جام خان شورو و دیگر شرکاءنے موقف اختیار کیا کہ وہ اس اہم اجلاس کی توسط سے وفاقی حکومت کو ارسا معاہدے کے تحت بلوچستان اور سندھ کیلئے پانی کی منصفانہ تقسیم اور مکمل حصہ کی فراہمی پر ایک موقف اختیار کیے جانےکے بارے میں آگاہ کریں گے، اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر اپورشمنٹ اکارڈ (WWA) کو 1991 میں صوبوں کی باہمی رضا مندی سے منظور کیا گیا جو کہ آج تک قابل عمل ہے اور تمام صوبوں کو ان کی تاریخی حوالے سے انڈس مین ایریگیشن سسٹم 1815 سے پانی مہیا کیا جا رہا ہے ملک کی سالانہ متوقع پانی جو دریائے سندھ اور منسلک دریاوں سے کل 117 ملین ایکڑ فٹ بنتا ہے اس میں صوبہ بلوچستان کا حصہ بمشکل 3 فیصد مقرر ہے جو بلوچستان کی ضروریات کے مطابق بہت ہی کم ہے اجلاس میں میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے واضح اثرات صوبوں پر پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ضمن میں اپنی فریاد متعلقہ حکام تک پہنچائی لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ سندھ نے ارسا معاہدے کے بارے میں جو واضح موقف اختیار کیا ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ہم اپنے اس جائز موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی گئی ہے جسے تمام اراکین اتفاق رائے سے منظور کر دیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر907/2025کوئٹہ , 6 فروری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ڈبلیو ڈی ڈی) سائرہ عطاء نے ملاقات کی۔ ملاقات میں محکمہ جاتی امور، جاری منصوبوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نصیب اللہ خان بھی موجود تھے مشیر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ، معاشی خود مختاری اور ان کے لیے بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ترقی خواتین کو مزید فعال بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، تاکہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل میں تیزی لائی جا سکے۔ انہوں نے ہر سطح پر محکمہ کو درکار حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ خواتین کی بہبود سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا، دریں اثناء پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی اور پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنماءحاجی میر نور اللہ خان لہڑی نے بھی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Quetta, February 6 – Advisor to the Chief Minister of Balochistan for Women Development Department, Dr. Rubaba Khan Buledi, met with the Secretary of the Women Development Department (WDD), Saira Atta. The meeting included a detailed discussion on departmental matters, ongoing projects, and the challenges being faced. Additional Secretary Naseebullah Khan was also present during the meeting. Dr. Rubaba Khan Buledi stated that the development and welfare of women is the government’s top priority, and all possible resources are being utilized for this purpose. She emphasized that practical steps are being taken to protect women’s rights, enhance their economic independence, and provide them with better opportunities. She further mentioned that reforms in the Women Development Department are essential to make women more active, ensuring quicker solutions to their problems. She assured that the department would receive all necessary governmental support at every level and promised that the timely completion of women welfare projects would be ensured.﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر908/2025کوئٹہ, 6 فروری ۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد بس سروس کی بحالی کے لیے مالکان سے بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں ٹرانسپورٹرز کے بعض تحفظات موجود ہیں، جنہیں دونوں صوبوں کی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انتظامی امور سے متعلق قابل حل مسائل پر بات چیت جاری ہے، تاکہ دونوں صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پر واضح کر دیا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی اشیاءکی اسمگلنگ قابل قبول نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات ہوئی، جس میں ان کے مطالبات اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرانسپورٹرز کے کچھ مطالبات وفاقی اداروں سے متعلق ہیں، جنہیں متعلقہ حکام کے سامنے رکھا جائے گا، تاکہ ان کا مناسب حل نکالا جا سکے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کا ایک مطالبہ ژوب کے علاقے میں گزشتہ روز مشتعل ہجوم کے ہاتھوں جلائی جانے والی بس کے معاوضے سے متعلق ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے کمشنرژوب ڈویژن سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور اس پر غور کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ فریق کو کس طرح ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے بات چیت جاری ہے اور قابل عمل مطالبات پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے مخلص ہے، لیکن ٹرانسپورٹرز کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور عوامی مشکلات کا احساس کرنا چاہیے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے، تاکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز دونوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر909/2025کوئٹہ 6 جنوری۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کے زیر صدارت ہیلپر آئی ہسپتال میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کی فنڈز کی یوٹیلائزیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر احمد ولی، سربراہ شعبہ امراض چشم ڈاکٹر شمس بازئی، ڈاکٹر ایمل خان پانیزئی، ڈاکٹر افتخار ترین کے علاوہ ہیلپر آئی ہسپتال کے دیگر ڈاکٹروں اور افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت صوبے کے مریض ملک بھر کے جدید اور معیاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی ہدایت کے مطابق بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام مریضوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام ڈاکٹر احمد ولی نے مزید کہا کہ ہیلپر آئی ہسپتال میں عرصہ دراز سے لینز اور ادویات کی مد میں میڈیسن و فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا تھا۔ ہسپتال میں مکمل طور پر بلوچستان ہیلتھ کارڈ کی سروسز عوام کیلئے بحال کی گئی ہیں جو کہ آنکھوں کی جدید لینز اور ادویات کی مد میں ہیلپر آئی ہسپتال پر واجب الادا تمام بقایا جات بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت ادا کردی ہیں۔ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے خصوصی و ٹیکنکی معاونت معیا کرتے ہوئے مکمل طور پر ہیلتھ کارڈ کے ذریعے امراضِ چشم کی پیچیدہ مریضوں کی علاج مفت ممکن ہوگا۔ ھسپتال میں ہیلتھ کارڈ کا پروگرام علاج کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ نگرانی اور وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر910/2025لورالائی6, جنوری۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت پوست کی کاشت کو تلف کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس برگیڈیئر نوید ، ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس بر گیڈیئر عدنان دانش ، ڈی آ ئی جی پولیس لورالائی رینج محمد سلیم لہڑی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ ، ایس ایس پی احمد سلطان لورالائی ، ایس پی عاصم شفیع دکی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس محمد نواز اور سسٹر انجینئرز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد لورالائی ڈویڑن میں کاشت شدہ پوست کی کاشت کو تلف کرنا تھا اجلاس میں اس ضمن میں کی گئی کاروائی کا جائزہ لیا گیا۔اور ایک ایکشن پلان کی منظوری دی گئی کہ کچھ دنوں میں پوست کی کاشت تلف کرنے کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کسی صورت بھی پوست کی کاشت برداشت نہیں کر ے گی اور یہ کاروائی فصل کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نےکہاکہ اس کاروبار میں ملوث لوگوں پر ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ان کی مشنری ضبط اور بورنگ ناکارہ کیا جائے گا۔ کمشنر نے کہا کہ جو بھی رضا کارانہ طور فصل کو تلف کر ے اس سے نرمی کی جائے گی۔ کمشنر نے کہاکہ تمام فورسز اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے آ پس میں بھر پور تعاون کریں گے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کیونکہ پوست کی کاشت ہمارے آ نے والے نسلوں کے لئے بڑا خطرہ ہے اس لئے لورالائی ڈویڑن کو پوست سے پاک کرکے دم لیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر911/2025سبی 6 فروری ۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سبی میلہ مویشیاں واسپاں2025 کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، ایس ایس پی سبی دوستین دشتی، چیئرمین ایم سی سردار محمد خان خجک ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو ، ایگزیکٹو انجینئیر یو پی اینڈ ڈی ثناء اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر فاروق لونی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام مصطفیٰ سمیت تمام محکموں کے سربراہان سکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ سالانہ روایتی و تاریخی سبی میلہ انتہائی آب وتاب کے ساتھ 13 فروری تا 17 فروری تک منایاجائے گا یہ تاریخی و روایتی میلہ پورے بلوچستان میں اپنی اہمیت کا حامل میلہ ہے جس کا نہ صرف سبی اور گرد و نواح کے علاوہ پورے پاکستان کے لوگوں کو انتظار رہتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے تمام افسران اپنے اپنے محکموں کی مناسبت سےاور خصوصاً محکمہ تعلیم اور لائیو سٹاک جن کا میلہ میں کلیدی کردار ہے وہ میلے کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی و روایتی میلے کو شاندار طریقے سے منعقد کیا جائے گا اور سبی میلے کے دوران سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر912/2025تربت6 فروری ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کیچ حاجی لیاقت علی قومی اور صوبائی معاون ناظم و مسﺅل نوشکی مفتی محمد حسین و مسﺅل پنجگور مولانا رشید نے تربت میں وفاق المدارس العربیہ کے امتحانی سنٹر ” جامعہ دارالعلوم آبسر ” کہدہ یوسف محلہ آبسر تربت کیچ کا دورہ کرکے امتحانی سنٹر معائنہ کیا، انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان کے امتحانی نظم و نسق، طریقہ کار، پر امن ماحول، صاف شفاف امتحانی منظر پر اطمینان اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پر رونق منظر کو دیکھ دلی خوشی ہوئی ہے اور وفاق المدارس العربیہ کا امتحانی نظم و ضبط طریقہ کار صاف شفاف انتہائی منظم و مثالی روح پرور قابل تقلید ہے اس موقع پر امتحانی سنٹر کے نگران اعلیٰ مفتی عمیر آسی معاون نگران مولانا عزیر اللّٰہ جوسکی معاون نگران مولانا محمد یونس ، مہتمم جامعہ دارالعلوم آبسر تربت مفتی فضل الرحمن قاسمی مفتی عبد الحکیم مولانا نظام الدین مولانا جاسم ودیگر موجود تھے۔رکن مرکزی مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبائی معاون ناظم و مسول ضلع نوشکی حضرت مولانا مفتی حسین احمدمدظلہ نے ضلع تربت کے امتحانی مرکز جامعہ دارالعلوم آبسر کا تفصیلی دورہ کیا امتحانی امور کا جائزہ لیتے ہوئےنگران اعلی ومعاونین کی کارکردگی کو سراہا اور اطمنان کا اظہار فرمایا اس موقع پر ضلع پنجگور کے مسول مولانا قاری رشید احمد، دارالعلوم آبسر کے مدیر مفتی فضل الرحمن قاسمی، حافظ عبدالحفیظ مینگل اور میر زمر جمالدینی بھی ان کے ہمراہ تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر913/2025خضدار 6 فروری ۔خضدار میں قلات مدد گار ہیلپ لائن”ون نائن سکس زیرو“ کا باقاعدہ آغاز، شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کرکے مدد حاصل کرسکیں گے،وسیع وعریض اضلاع پر مشتمل ڈویژن کے عوام اور ہائی ویز پر سفر کرنے والے راہگیر مسافروں کی قلات مدد گار ہیلپ لائن پررابطے کے بعد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مدد کی جاسکے گی۔، افتتاحی تقریب سی آر سی خضدار کی عمارت میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی جب کہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض محمد نعیم رخشانی سرانجام دے رہے تھے۔قومی ترانہ پڑھا گیا قومی ترانے کے موقع پرشریک مہمان اپنی نشستوں سے احتراماکھڑے ہوگئے۔تقریب میں ڈی آئی جی خضدار رینج سہیل خالد ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاوٹس کرنل عبدالحفیظ اسسٹنٹ کمشنر زہری خالد احمدخضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی چیئرمین محمد ایوب بلوچ و دیگر افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے فیتہ کاٹ کر قلات مدد گار ہیلپ لائن کا باقاعد ہ افتتاح کردیا، اور اس موقع پر ہیلپ لائن کوپہلی کال ملائی جہاں آپریٹر نے کال ریسیو کیا۔اس طرح قلات مدد گار ہیلپ لائن کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قلات مدد گارہیلپ لائن کا مقصد ایمرجنسی اور مصائب میں شہریوں کا مدد کرنا ہے کافی وقت سے ہیلپ لائن کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی چونکہ ڈویڑنل سطح کے اضلاع دور دراز اور وسیع ہیں جہاں شہریوں کے بہت سارے مسائل درپیش آجاتے ہیں جب کہ نیشنل ہائی ویز پر بھی شہری کثیر تعداد میں سفر کرتے ہیں جن میں این 25شاہراہ یا آر سی ڈی اور ایم 8شاہراہ بھی قائم ہیں سفر کرنے والے مسافر اور عام شہریوں کے فائدے کی خاطر قلات مدد گار ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا ڈیسک خضدا رمیں قائم ہے اور ہیلپ لائن نمبر 1960قائم کیا گیاہے شہری کسی بھی صورت میں یہاں کال کرکے مددکے لئے قلات مدد گار کو طلب کرسکتے ہیں۔تقریب کے موقع پر کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاوٹس کرنل عبدالحفیظ نے قلات مدد گار ہیلپ لائن سے متعلق شرکاءمہمانوں کوتفصیل کے ساتھ آگاہ کیا کہ کس طرح یہ کام کریگا اور شہری کس طرح مدد طلب کرسکیں گے اور اس کے وفوائد و مقاصد پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔افتتاحی تقریب میں اے ڈی سی رحمت بلوچ اسسٹنٹ کمشنر نال ندیم اکرم ڈی ایچ او محمد رفیق ساسولی سیاسی رہنماء سفر خان مینگل سمیع شاہ بابا شفیق احمد چنال سرکاری آفیسر ان قاضی عتیق منیر مینگل عابد حسین بلوچ صحافی منیراحمد زہری عبدالجبارحسنی عامر باجوئی محمد خان ساسولی مرتضیٰ بلوچ و دیگر موجود تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر914/2025چمن 6فروری ۔ اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے اج فیلڈ میں جا کر کالج روڈ کلی حسن ٹھیکدار اور دیگر علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کے بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلائیں اس موقع پر اے ڈی سی چمن نے ریفیوزل والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مرض لگنے کے بعد تقریبا پولیو کا علاج ناممکن ہے لہذا اپنے پانچ سال تک کی بچوں کو ہر بار پولیو کے دو قطرے پلانے از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی مستقبل کو برباد اور تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی برداشت کر سکتے ہیں لہذا ضدی اور ہٹ درم والدین اپنے بچوں کی زندگی کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ایکسپینڈڈ پروگرام اپ ایمونائزیشن کی تمام کورس مکمل کروائیں تاکہ ہمارے ائندہ نسل خوشحال اور تندرست زندگی گزار سکیں اے ڈی سی چمن نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور بچوں کی فنگر پرنٹس دیکھیں انہوں نے پولیو اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کی تمام بچوں کو ہر حال میں پولیو کے دو قطرے پلائے جائیں اور اس حوالے سے غفلت لاپروائی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر915/2025کوئٹہ 6 فرور ی ۔ محکمہ آبپاشی کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈویژن لورالائی انجینئر غلام مصطفیٰ کوپیشہ ورانہ امور میں غفلت، مختص کردہ فنڈز کو بروقت استعمال نہ کرنے اور منصوبے میں غیر ضروری تاخیر پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ مزید برآں انہیں مرا تنگی ڈیم پر پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ بھی مجاز حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ (03) دنوں کے اندر اپنے موقف کی وضاحت کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2025/916کوئٹہ 06 فروری: چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں ہونے والے میٹرک امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن صالح محمد، کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، سیکریٹری بلوچستان بورڈ آف ایجوکیشن اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور مختلف ڈویژنز کے کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو امتحانات میں شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر زور دیا تاکہ نقل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ مزید برآں، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ غیر متعلقہ افراد کے اجتماع اور مداخلت کو روکا جا سکے۔ چیف سیکریٹری بلوچسان نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانی عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے اداکریں، اگر کوئی بھی ڈیوٹی پر غیر حاضر پایا گیا یا غفلت کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ مل کر نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنائیں اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امتحانی نظام کو دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے.

خبرنامہ نمبر 2025/917کوئٹہ6فروری :ـصوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیس آپریشن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور حساس اداروں کا اس ضمن میں تکنیکی سپورٹ کو سراہا ہے ۔صوبائی  وزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے تمام سیکورٹی ادارے ایک مربوط رابطے کے ذریعے مزید آی بی اوز کے ذریعے انسانیت دشمن اور تخریب کاری جیسے گنھاو٘نے عزائم رکھنے والے ملک و سماج دشمنوں کو کیفرکردار  پہنچایئں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت قطعی طور پر ناقابل تسخیر اور مقدس ہے اور کسی کی طرف سے کسی بھی بہانے اسے مجروح کرنے کی کوشش کا ریاست کی جانب سے پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 2025/918کوئٹہ چھ فروری :ـکوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت کاروائیاں جاری ضلعی انتظامیہ کی جاری کاروائیوں کے دوران چند دنوں میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا جبکہ کئیں دوکانوں کو سیل کرکے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سلنڈرز حادثات کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات میں اضافہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایل پی جی جو دوکاندار وسطی علاقوں میں فروخت کرتے ہیں ان کو شہر میں ہرگز ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا ہے شہر کے متعدد علاقے جن میں جان محمد روڈ کوچہ شیر، سریاب روڈ اور ان سے محلقہ علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لاکر دوکانیں مستقل طور پر سیل کردی گئی ہیں کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ دوکاندار ہاتھوں والے پمپس اور مشینوں کے زریعے شہریوں کو گیس فراہم کرتے ہیں اور دوکانوں کو گودام بنایا ہوا ہے یہ غیر قانونی ہے جوکہ کسی بھی وقت بڑھے حادثے کا سبب بن سکتا ہے،، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ہمارے لیے عوام کی جان سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اوائل ترجیح ہے جن آبادی والے علاقوں میں ایل پی جی غیر قانونی طریقے سے فروخت ہوگی ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی کمشنر کوئٹہ کے اس احسن اقدامات اور بروقت کاروائی کرکے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کی گئی ہے عوامی حلقوں نے کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کمشنر کوئٹہ کے مشکور ہیں جنہوں نے عوام کا سوچا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں کسی نے بھی اس طرح کے احسن اقدامات نہیں کئے جن سے عوام کی جان کی حفاظت کسی بھی طرح ہوسکے۔

خبرنامہ نمبر 2025/919کوئٹہ 6 جنوری :ـصوبے میں پیدائش کے اندراج کو بڑھانے کے حوالے سے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کے زیر صدارت اہم اجلاس محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں منعقد ہوا اجلاس میں اسلام آباد سے نادرا کے آفیسران پروگرام ڈائریکٹر خواجہ محمد علاوالدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد الرحمان ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صحت رزاق ساسولی محکمہ بلدیات کے افسران فاروق ترین عباس آغا، محمد کریم ، کریم یونیسیف اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے افیسران اور عہدیدارو نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہویے سیکریٹری محکمہ بلدیات ودیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا ہیں کہ پیدائش و اموات کے اندراج کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے کوئٹہ کے دو بڑے ہسپتالوں جن میں سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال میں پیدائش و اموات کی رجسٹریشن کو نادرا کی مدد و تعاون سے مکمل طور پر آنلائن کیا جائیگا۔ علاؤہ ازیں بتدریج صوبے کے چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں کو بھی شامل کیا جائیگا اس سے عوام کو سہولت کے ساتھ بچوں کی پیدائشی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور حکومت بلوچستان کو بھی پیدائش و اموات کا درست ریکارڈ بھی میسر ہوگا اس ضمن میں یونین کونسل کی سطح پر پیدائش و اموات کی رجسٹریش کو جدید تقاضوں سے لیس کیا جائیگا تاکہ ہمارے عوام کو نکاح و تلاق کا اندراج بروقت و اسانی سے ممکن ہوگا عبدالروف بلوچ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خوشحالی اور محفوظ مستقبل ہر بچے کا بنیادی حق ہیں اور برتھ رجسٹریشن سے ہی ان کے حقوق کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی صوبائی حکومت اس مد میں نچہلی سطح تک محکمہ صحت کے بنیادی مراکز تعلیمی اداروں میں برتھ رجسٹریشن کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بچوں کی پیدائش کے اندراج کو ہر بچے کا بنیادی حق اور قانونی دستاویزات کے حصول کو لازمی زمہ داری سمجھتی ہیں اور اس کی راہ میں محکمہ بلدیات و دہی ترقی کے کو آرڈینیشن کو مزید مظبوط بنانے اور محکموں کی سطح پر نادرا کے تعاون سے مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا کی انٹری کے لئے مزید لایحہ عمل بھی بنایا جارہا ہیں سیکریٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا ہیں کہ تمام والدین سے پر زور اپیل کی گئی کے وہ بچے کی پیدائش کے فورن بعد پیدائش کے اندراج کو یقینی بنائے اسکے لئے آپ اپنے مقامی شہری و دیہی کونسل میں پیدائش کے اندراج کے دفتر سے رابط کرے جوکہ عوام کے لئے اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

خبرنامہ نمبر 2025/920اسلام آباد06 فروری: ورلڈ بینک نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ اور مختلف سیکٹرز کی پروفائلنگ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیرخان زرکون نے جمعرات کو ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسینی (Najy Benhassine)سے ملاقات کی اس موقع پر ورلڈ بینک کے سینئر اکانومسٹ رافع خان اور آپریشنز آفیسر ثمن عامر بھی موجود تھیں۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں سیکٹرز کی پروفائلنگ میں مدد دینگے جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ساتھ مل کر تکنیکی تعاون فراہم کرینگے۔ ورلڈ بینک کے وفد نے لائیو اسٹاک، فشریز اور توانائی کے شعبوں کو اہم قرار دیتے ہوئےکہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں انفراسٹرکچر اور فشریز کے شعبے میں ایکوا کلچرکو متعارف کرانے کیلئے تعاون کیا جائیگا۔ اس موقع پر بلال کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک نے ماضی میں بھی بہت تعاون کیا ہے جبکہ ورلڈ بینک کے متعدد منصوبے اب بھی بلوچستان میں چل رہے ہیں جن کو بلوچستان کے عوام اور حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور خوشحالی آئے۔اس مقصد کیلئے عالمی بینک ہمیں سپورٹ کرے ،بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر زرکون نے وفد کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجود مواقع اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ورلڈ بینک کے وفد نے اپنی آراء بھی دی۔

خبرنامہ نمبر 2025/921کوئٹہ 6 فروری: ـانسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پولیس گرائمرسکول میں نئے کلاس رومز، سائنس اور کمپیوٹر لیب اور پلے گروپ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اوراساتذہ کو جدید تدریسی تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ تمام سہولیات مہیا کرنے کے بعد پولیس گرائمر سکول کا تعلیمی معیار کسی بھی اچھے پرائیویٹ تعلیمی ادارے سے کم نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس گرائمر سکول کی تنظیم نو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس اہلکاروں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے پولیس گرائمر سکول کے نئے تعمیر ہونے والے بلڈنگ کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی اور تدریسی عمل کی نگرانی کو بہتر بنایا جائے اور پولیس گرائمر سکول میں طلباءکی تعداد بھی بڑھائی جائے ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر قمرالحسن ، اے آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ ، اے آئی جی ویلفیئر فریال فرید ، پبلک ریلشنز آفیسر رابعہ طارق اور ایس پی ہیڈکوارٹر رحمت اللہ درانی نے شرکت کی ۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس گرائمر سکول کی نظم و ضبط، انتظامیہ، پروموشن اور فلاحی امور سے متعلق بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر کلاس روم میں اساتذہ کو مختص کیا جائے تاکہ بچوں کی بہتر تعلیم پر توجہ دی جا سکے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گرائمر سکول میں اے لیول اور او لیول پروگرام شروع کیے جائیں۔ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں، تقریری مقابلوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ مندرجہ بالا تمام نکات پر عمل پیرا ہو کر پولیس گرائمر سکول کو بلوچستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں شمار کیا جا سکے گا ۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیس آپریشن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور حساس اداروں کا اس ضمن میں تکنیکی سپورٹ کو سراہا ہے ۔صوبائی  وزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے تمام سیکورٹی ادارے ایک مربوط رابطے کے ذریعے مزید آی بی اوز کے ذریعے انسانیت دشمن اور تخریب کاری جیسے گنھاو٘نے عزائم رکھنے والے ملک و سماج دشمنوں کو کیفرکردار  پہنچایئں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت قطعی طور پر ناقابل تسخیر اور مقدس ہے اور کسی کی طرف سے کسی بھی بہانے اسے مجروح کرنے کی کوشش کا ریاست کی جانب سے پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 2026/922استامحمد6فروری:۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے آج پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف علاقوں اور گاؤں کا دورہ کیا انہوں نے جاری مہم کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور کام کرنے والی پولیو مہم کی ٹیموں سے تفصیلی معلومات حاصل کی اور ان کا ریکارڈ چیک کیا مہم کے حوالے سے درپیش مسائل کے متعلق بھی اگاہی حاصل کی ٹیم ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت بلوچستان پولیو کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ورکرز پولیو کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور اہم کردار نبھا بھی رہے ہیں اس لیے اپنے فرائض کے انجام دہی پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں کریں تاکہ ہم سب مل کر پولیو کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں انہوں نے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلا کر حکومتی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہم پولیو کی مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کر سکیں سستی یا لاپرواہی کرنے والے ورکرز کے ساتھ رعایت ہرگز نہیں کی جائے گی کیونکہ ان کی تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں سستی نہیں بلکہ اپنے کام میں مزید تیزی چاہیے۔

خبرنامہ نمبر 2025/923گوادر5فروری:ـایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے فرسٹ کیچ اپ ڈے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اپنی رپورٹس اور کارکردگی پیش کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریفیوزل اور ناٹ اویلیبل کیسز کی بڑی تعداد کو کور کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ہدایت دی کہ جو بچے اب بھی ویکسینیشن سے محروم ہیں، انہیں کل کے سیکنڈ کیچ اپ ڈے میں ہر حال میں کور کیا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ کل انسداد پولیو مہم کی مؤثر نگرانی کے لیے ماہر ڈاکٹروں کو مختلف مقامات پر بھیجا جائے تاکہ مہم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔مزید برآں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے آج چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر کو بھی اجلاس میں شامل کیا، جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ یونین کونسل کے چیئرمینز اور کونسلرز کے ذریعے پولیو ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے ہر مرحلے میں مکمل جانفشانی سے کام کریں تاکہ ضلع گوادر کو پولیو سے مکمل محفوظ بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 2025/924خضدار 6 فروری :ـجشن جھالاوان فیسٹول میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں وہ خضدار ہیروز اور ڈی سی اے مستونگ نے اپنے اپنے میچ جیت لیئے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ خضدار کے زیر انتظام جشن جھالاوان فیسٹیول خضدار میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ایڈوائزر وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے محترمہ مینا مجید بلوچ کے وژن اور ذاتی دلچسپی کے تحت خضدار میں پر وقار انداز میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جشنِ جھالاون اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کرکٹ کے پہلے میچ خضدار ہیروز اور خضدار ریڈ کے مابین کھیلا گیا جس میں خضدار ہیروز کو 2 وکٹوں سے کامیابی ملی خضدار ریڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز اسکور کیا جس میں آصف نور68 رنز اختر شاہ نے 13 رنز بنائے جب کہ خضدار ہیروز کی جانب سے منظور نے3 رشیدنے 2 اور ڈی جے اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیئے ۔ خضدار ہیروز نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جس میں محمد حیات نے34 رنز ماسٹر شفیع نے 32 رنز اسکور کیئے خضدار ریڈ کی جانب سے جلیل نے 3 ثناء اور فرید نے 2 2 وکٹیں حاصل کیئے مین آف دی میچ منظور احمد رہے جس نے 3 وکٹیں حصل۔کیئے ۔ دوسرا میچ ڈی سی اے مستونگ اور ڈی سی اے قلات کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈی سی اے مستونگ نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ ڈی سی اے قلات 115 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی ۔ اسفند یار نے 32 ظاہر احمد نے 29 رنز اسکور کیا ۔ ڈی سی اے مستونگ کی جانب سے جمیل سعید اور مشتاق احمد نے بالتر تیب دو دو وکٹیں حاصل کیئے جواب میں ڈی سی اے مستونگ نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ جس میں جمیل کے 43 راشدکے 22 اور مدثر کے 15رنز شامل تھے ۔ مین آف دی میچ جمیل جمیل احمد رہے ۔

خبرنامہ نمبر 2025/925حب 6 فروری :ـایس پی پولیس ڈسٹرکٹ حب کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایس پی حب سید فاضل شاہ نے شہید ہیڈ کانسٹیبل دین محمد مینگل کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ یکجہتی کیا انہوں نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ایس پی حب نے یقین دہانی کرائی کہ شہید کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ پولیس شہید کے خاندان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

خبرنامہ نمبر 2025/926کوئٹہ 6 جنوری :ـبلوچستان میں پیدائش کے اندراج کو بڑھانے کے حوالے سے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کے زیر صدارت اہم اجلاس محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں منعقد ہوا اجلاس میں اسلام آباد سے نادرا کے آفیسران پروگرام ڈائریکٹر خواجہ محمد علاوالدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد الرحمان ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صحت رزاق ساسولی محکمہ بلدیات کے افسران فاروق ترین عباس آغا، محمد کریم ، کریم یونیسیف اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے افیسران اور عہدیدارو نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہویے سیکریٹری محکمہ بلدیات ودیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا ہیں کہ پیدائش و اموات کے اندراج کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے کوئٹہ کے دو بڑے ہسپتالوں جن میں سیول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال میں پیدائش و اموات کی رجسٹریشن کو نادرا کی مدد و تعاون سے مکمل طور پر آنلائن کیا جائگا جو کہ بتدریج صوبے کے چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں کو بھی شامل کیا جائگا اس سے عوام کو صحولت کے ساتھ بچوں کی پیدائشی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور حکومت بلوچستان کو بھی پیدائش و اموات کا درست ریکارڈ بھی میسر ہوگا اس ضمن میں یونین کونسل کی سطح پر پیدائش و اموات کی رجسٹریش کو جدید تقاضوں سے لیس کیا جائیگا تاکہ ہمارے عوام کو نکاح و تلاق کا اندراج بروقت و اسانی سے ممکن ہوگا عبدالروف بلوچ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خوشحالی اور محفوظ مستقبل ہر بچے کا بنیادی حق ہیں اور برتھ رجسٹریشن سے ہی ان کے حقوق کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی صوبائی حکومت اس مد میں نچہلی سطح تک محکمہ صحت کے بنیادی مراکز تعلیمی اداروں میں برتھ رجسٹریشن کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بچوں کی پیدائش کے اندراج کو ہر بچے کا بنیادی حق اور قانونی دستاویزات کے حصول کو لازمی زمہ داری سمجھتی ہیں اور اس کی راہ میں محکمہ بلدیات و دہی ترقی کے کو آرڈینیشن کو مزید مظبوط بنانے اور محکموں کی سطح پر نادرا کے تعاون سے مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا کی انٹری کے لئے مزید لایحہ عمل بھی بنایا جارہا ہیں سیکریٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا ہیں کہ تمام والدین سے پر زور اپیل کی گئی کے وہ بچے کی پیدائش کے فورن بعد پیدائش کے اندراج کو یقینی بنائے اسکے لئے آپ اپنے مقامی شہری و دیہی کونسل میں پیدائش کے اندراج کے دفتر سے رابط کرے جوکہ عوام کے لئے اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں.

خبرنامہ نمبر 2025/927دکی 6 فروری:_لیویز نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے تقریباً 68 کلو منشیات برآمد کر لی ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کی نشاندہی پر۔ شاہ محمد، نائب رسالدار لیویز فورس دُکی کی سربراہی میں لیویز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن سے تقریباً 68 کلو منشیات اور ایک گاڑی برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف لیویز تھانہ صدر دُکی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دُکی اور اسسٹنٹ کمشنرز نے کامیاب کارروائی پر لیویز ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 2025/928نصیرآباد6فروری :ـڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت تعلیم و صحت میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ افراد کی مالی معاونت کو بھی یقینی بنا رہی ہے تاکہ انہیں تعلیم اور صحت کے حوالے سے مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے حکومت بلوچستان کی جانب سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں مستحق افراد کے لیے رقم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ اسے شفاف انداز سے مستحق افراد کی رسائی کو یقینی بنائیں اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ اپنی معاونت کے عمل کو جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل سپورٹ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ تعلیم سوشل ویلفیئر محکمہ صحت سمیت دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ہدایات دی کہ جن مستحق افراد میں صحت کے حوالے سے امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان کی تمام تر تفصیلات بھی مجمع کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حکومت کی جانب سے جو امداد فراہم کی جا رہی ہے وہ مستحق ہیں اس کے علاوہ کسی غیر طریقے سے رقم کی تقسیم کے عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی کوشش رہے گی کہ جن بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں انہیں بھی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رقم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ مستحق افراد بھی حکومت کے ان اقدامات سے فائدہ مند ہو سکیں۔

خبرنامہ 2024/929استامحمد6فروری :ـڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی اسکیم فیز 1۔اور فیز ٹو واٹر سپلائی سکیم کا معائنہ کیا انہوں نے تالابوں میں پانی کی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی جائزہ لیا پی ایچ ای کے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کو پانی کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا ہے آپ جتنی جلد ممکن ہو سکے تالابوں کو پانی سے بھر کر لوگوں کی ضروریات کے مطابق انہیں پانی فراہم کریں انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ یہ جتنا جلد ہو سکے تالابو میں پانی سٹور کیا جائے اور شہریوں کو پانی کی سپلائی شروع کر دی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو پانی کی ترسیل جاری رکھیں اور کمی بیشی پر نظر رکھے اور ایریگیشن محکمے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے کیونکہ پانی کی بندش کی صورتحال میں تالابوں کو پانی سے بھر دیا جائے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہرگز نہیں چاہےگی عوام پانی کے مسائل سے دو چار ھو اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو بہتر پلاننگ و ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی سستی یا پھر کاہلی کا مظاہرہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔

خبرنامہ نمبر 2025/930استامحمد6فروری :ـڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے لیبر ہاسپٹل استامحمد کا دورہ کیا ایم ایس ڈاکٹر احمد دیگر متعلقہ ڈاکٹرز موجود تھے ایم ایس نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات درپیش مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور دستیاب وسائل عوام کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بروکار لائے جائیں اور اپنی حاضری اور اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے حکومت بلوچستان لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بر کالا رہی ہے اب ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی طبّی سہولیات سے عوام کو مستفید کریں کوشش کریں کہ آنے والے مریض آپ کی ہسپتال سے خوش ہو کر جائیں دعائیں دے کر جائیں نہ کہ مایوس ہو کر لوٹیں۔

خبرنامہ نمبر 2025/931استامحمد6فروری۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نےگورنمنٹ بوائز سکول نور پور و گورنمنٹ گرلز سکول نور پور کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام کی حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا اور درس و تدریسی عمل کا باریک بینی سے مشاہدہ بھی کیا اس موقع پر اساتذہ کرام کی جانب سے سکولز میں درپیش مسائل اور تعلیمی عمل کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اس موقع پر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تعلیم ایک واحد راستہ ہے جس پر چل کر ہم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکتے ہیں اور وہ راستہ صرف اساتذہ کرام ہی دکھا سکتے ہیں اس لئے آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں بلکہ اپنے سینے میں چھپے ہوئے علم کے خزانے کو بچوں پر نچھاور کریں تاکہ یہی بچے جن سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے ایک قابل و ھونہار ھو کر ملک کی بھاگ ڈور سنبھالیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

خبرنامہ نمبر 2025/932استامحمد6فروری:۔ڈپٹی کمشنر استامحمد کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 11 فبروری کو میٹرک کے امتحانات شروع ھو رہے ہیں اور نقل کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے تحت امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ شخص کو سنٹر میں داخل ھونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسی دوران ایک کلومیٹر کی حدود میں تمام فوٹو سٹیٹ شاپس بند رہیں گے اگر کسی دکاندار یا پھر اشخاص کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ سخت کاروائی عمل میں لائے گی اس لیے نقل دینے یا پھر مدد کرنے سے اجتناب کیا جائے.

خبرنامہ نمبر 2025/933صحبت پور6فروری :ـوزیراعلی معائنہ ٹیم کے ممبر انکوائری افیسر اسلم ترین کی جانب سے نیشنل پروگرام اصلاح آبپاشی پختہ نالیاں اور پختہ تالاب کے جائزہ کا عمل جاری ہے آج انہوں نے ضلع صحبت پور میں چار سال قبل اور جاری پختہ نالیوں اور تالابوں کے امور کا جائزہ لیا انہوں نے فردآ فردآ تمام ضلع میں بنائی گئی مختلف دیہاتوں کی اسکیموں کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا اور متعلقہ افیسرز سے تعمیراتی امور اور دیگر شکایات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ان فارم واٹر مینجمنٹ عزیز احمد بگٹی ڈپٹی ڈائریکٹرز امداد علی کھوسہ عتیق اللہ کھوسہ سعید احمد کھوسہ کنسلٹنٹ محمد اسماعیل بنگلزئی سمیت دیگر افسران تھے انکوائری افیسر اسلم ترین نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہم پر تحقیقات کے حوالے سے جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں انہیں ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا یہ منصوبے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں بنائے گئے تھے تاکہ بہتر نہری نظام کے تحت کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں اور زرعی پانی کے ضیاع کے عمل کو بھی روکا جائے پختہ نالیاں زرعی زمینوں کے پانی کے ضیاع کی روک تھام کا موجب بنتی ہیں حکومت کی جانب سے بہتر معنوں میں اقدامات کیے گئے مگر ضروری ہے کہ ان پر عوام کی اور کاشتکاروں کی شکایات کا بھی تدارک کیا جائے اس لیے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام امور کے متعلق جائزہ لیا جائے اور حتمی رپورٹ مرتب کر کے حکام بالا کو پیش کی جائے۔

خبرنامہ نمبر 2025/934لورالائی6فروری:ـ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہ پولیو کے خلاف جہاد کے طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے کیو نکہ ضلع لورالائی کی سرحدیں پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے ملتی ہے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میختر یحیی خان کاکڑ نے تحصیل میختر میں ٹرانزنٹ پوائنٹ ڈیرہ غازیخان روڈ،ٹرانزئنٹ پوائنٹ دوسڑکہ،بی ایچ یو طورتھانہ،أر ایچ سی میختر،بی ایچ یو جعفر أباد ٹرانزنٹ پوائنٹ مخیتر تھانہ،ایم سی میختر کا میں پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اور پولیو ٹیموں کو ہدایت دی کہ کوہی بھی بچہ میس نہیں ہونا چاہئے اور پولیو پر مامور لیویز نفری کو بھی سختی سے ہدایت دی کہ ٹرانزنٹ پوائنٹ پہ کوہی کوتاہی نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ڈپٹی کمشنر لورالائی کے احکامات ہے کہ تمام مانیٹرنگ کرنے والے افسران کو چاہیے وہ ٹیموں کی کارگردگی پر گہری نظر رکھیں اور پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں پر خصوصی توجہ مبذول کریں اور تشکیل کردہ ٹیموں کو چاہیے کہ اپنے فرائض منصبی خوش اصلوبی کے ساتھ ادا کریں تاکہ ہم پولیو کے خلاف شروع کی گئی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کر سکیں انہوں نے کہا کے پولیو وباء کے خاتمے کے لیے پولیو ورکرز اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے انہیں چاہیے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں سستی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنے فرائض کی ادائیگی کریں تاکہ ہم اس وباء کو اپنے ضلع اور صوبے سے ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے۔پریس ریلیز کوئٹہ چھ فروری: ـمرحوم حاجی ملک عاشق حسین خان کے صاحب زادے حاجی جاوید ملک انتقال کر گئے وہ مرحوم ڈاکٹر طارق ملک, طاہر حسین ملک عسکری بینک والے اور زاہد ملک ایڈووکیٹ کے بھائی ملک خرم جاوید ایڈوکیٹ محسن جاوید ملک سی ایم ایچ کے والد ڈاکٹر عبد الحفیظ ملک ۔عبدالستار ملک واپڈا عبد الغفار ملک ریٹائرڈ سیشن جج کے بہنوئی نبیل ملک ایڈووکیٹ اور عدیل ملک کے تایا تھے جن کی فاتحہ خوانی مکی مسجد میکانگی روڈ نزد انگلش بیکری جاری ہے۔

خبرنامہ نمبر 2025/935

اسلام آباد06 فروری: ورلڈ بینک نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ اور مختلف سیکٹرز کی پروفائلنگ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیرخان زرکون نے جمعرات کو ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسینی (Najy Benhassine)سے ملاقات کی اس موقع پر ورلڈ بینک کے سینئر اکانومسٹ رافع خان اور آپریشنز آفیسر ثمن عامر بھی موجود تھیں۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں سیکٹرز کی پروفائلنگ میں مدد دینگے جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ساتھ مل کر تکنیکی تعاون فراہم کرینگے۔ ورلڈ بینک کے وفد نے لائیو اسٹاک، فشریز اور توانائی کے شعبوں کو اہم قرار دیتے ہوئےکہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں انفراسٹرکچر اور فشریز کے شعبے میں ایکوا کلچرکو متعارف کرانے کیلئے تعاون کیا جائیگا۔ اس موقع پر بلال کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک نے ماضی میں بھی بہت تعاون کیا ہے جبکہ ورلڈ بینک کے متعدد منصوبے اب بھی بلوچستان میں چل رہے ہیں جن کو بلوچستان کے عوام اور حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور خوشحالی آئے۔اس مقصد کیلئے عالمی بینک ہمیں سپورٹ کرے ،بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر زرکون نے وفد کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجود مواقع اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ورلڈ بینک کے وفد نے اپنی آراء بھی دی۔
Handout number 936/2025
Islamabad, February 06: The World Bank has assured his technical support and profiling of various sectors for the promotion of investment in Balochistan. A meeting held at Islamabad, The Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, Chief Executive Officer Abdul Kabeer Khan Zarkoon, the country Director of the World Bank Najy Benhassine, Senior Economist Rafay Khan and Operations Officer saman Amir Attended the meeting.The Country Director of the World Bank assured the its full support to Balochistan Investment Board of and said that we will help in profiling suitable sectors for investment in Balochistan while providing technical support in collaboration with the Special Investment Facilitation Council (SIFC).The delegation of the World Bank highlighted the importance of livestock, fisheries and energy sectors and said that support will be given to introduce infrastructure in the livestock sector and aquaculture in the fisheries sector. On this occasion.
Bilal Khan Kakar said that the World Bank has supported a lot in the past in various sectors of Balochistan, while many projects of the World Bank are still running in Balochistan. Whom the people and government of Balochistan look up to, we want the quality of life of the people to rise and prosperity in the province. For this purpose, the World Bank should support us.
Abdul Kabir Zirkoon, CEO BBoIT, informed the delegation about the opportunities and problems faced in the investment sectors in Balochistan, on which the World Bank delegation also gave their opinions.

خبرنامہ نمبر 2025/936

کوئٹہ 6 فروری:_ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام خضدار میں جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول جاری ہے، بروز جمعرات کرکٹ، فٹبال، فٹسال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس و دیگر مقابلے کھیلے گئے، جس میں قلات ڈویژن کے کھلاڑیوں سمیت اسکولوں اور کالجوں سے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا، میر غوث بخش فٹبال گراؤنڈ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ اختتامی کی جانب گامزن ہے، ڈی ایف اے سوراب نے ڈی ایف اے آوران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی۔ قلات ڈویژن اور خضدار گرین کے مابین کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، جناح اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے، آج چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں ڈی سی اے خضدار نے ڈی سی اے آواران کو 70 رنز سے شکست دے دی ڈی سی اے خضدار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 283 رنز بنائے رضوان 87 رنز اور منیر احمد 47 کیساتھ نمایاں رہے مسلم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں ڈی سی اے آواران 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 113 رنز بناسکی عدنان 47 رنز اور زاہد 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے، فہیم رشید، ندیم یونس اور سراج مینگل نے بالترتیب 2 ,2 ,2 وکٹیں حاصل کیں جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، شوٹنگ بال، آرچری، اسکواش، فٹسال، گلیل، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، سنوکر، ٹیکوانڈو، ٹیپ بال و دیگر گیمز شامل ہے جبکہ دوسری جانب فیسٹیول میں نعت اور قرآت کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اسکولوں اور کالجوں سے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے جھالاوان سپورٹس فیسٹیول 8 فروری تک جاری رہے گا جبکہ اختتامی تقریب 9 فروری کو منعقد ہوگی۔