5th-December-2025

خبرنامہ نمبر9094/2025
کوئٹہ،05 دسمبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بیسواں اجلاس جمعہ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں موسمیاتی تبدیلی، شہری سفری سہولیات، مالیاتی اصلاحات، بنک آف بلوچستان کے قیام، انتظامی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، ماحولیات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی اجلاس کے آغاز پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو“سی ڈی ایف”کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت اور دفاعی حکمت عملی نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں نمایاں اضافہ کیا جبکہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہیں اور بلوچستان کے عوام ہمیشہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اجلاس میں شہری سفری سہولیات کے حوالے سے گرین بس سروس کے مزید روٹس اور اضافی بسوں کی منظوری دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لیے“پنک بس سروس”کا آغاز کیا جا رہا ہے جو خواتین کے محفوظ اور باوقار سفر کی جانب ایک اہم عملی قدم ہے موسمیاتی تبدیلی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں پہلا کلائیمنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے جس کے تحت ماحول دوست پالیسیوں اور موسمیاتی لچک پر مبنی منصوبوں کو مستحکم کیا جائے گا کابینہ نے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی عائد کرنے اور صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ متعارف کرانے پر اتفاق کیا مالیاتی شعبے میں اہم پیش رفت کے طور پر صوبائی کابینہ نے“بنک آف بلوچستان”کے قیام کی اصولی منظوری دی جس کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئندہ سال تک اس بنک کو عملی شکل دی جائے اور اس کا انتظامی بورڈ مکمل شفافیت اور سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر قائم کیا جائے انہوں نے واضح طور پر ہدایت کی کہ بنک آف بلوچستان کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ اور مصلحتوں سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے گا اجلاس میں بلوچستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق سمیت برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن ماڈل بائی لاز 2022 اور اقلیتی ”بہائی” کمیونٹی کے لیے اسپیشل میرج ایکٹ کی منظوری بھی دی گئی کابینہ نے صوبے میں قانونی سہولت کاری کو مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ کیا کہ ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو جسٹس آف پیس کے اختیارات تفویض کیے جائیں گے کابینہ کو بتایا گیا کہ جسٹس آف دی پیس پولیس کو قابلِ دست اندازیِ معاملات میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دے سکے گا ہراسانی کی شکایات کا فوری ازالہ کرے گا اور قانونی پیچیدگیوں سے پیدا ہونے والی تاخیر کو کم کرنے کے لیے ایک فعال فورم کے طور پر کام کرے گا تعلیم کے شعبے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے تین ہزار سنگل روم اسکولز میں پیرنٹ ٹیچرز کمیٹیوں کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے اضافی کمروں اور سہولیات کے اخراجات کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا اور یہ ہدف مقرر کیا کہ آئندہ تین برسوں میں صوبے کے 90 فیصد سنگل روم اسکولز کو دو کمروں تک توسیع دی جائے گی ترقیاتی و معاشی شعبوں میں کابینہ نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام، بلوچستان لائیوہُڈ سپورٹ پروجیکٹ، ٹیکس آن لینڈ اینڈ ایگریکلچر انکم رولز 2025 اور بلوچستان لیویز فورس سروس رولز 2023 میں ترامیم کی منظوری بھی دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی کابینہ اس عزم پر قائم ہے کہ صوبے کے مالی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، شہری سہولیات کو شفافیت اور رفتار کے ساتھ بہتر بنائیں اور ایسے فیصلے کریں جن کے اثرات آج نہیں تو آنے والے برسوں میں واضح طور پر نظر آئیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، شہری ٹرانسپورٹ کو جدید کرنے، تعلیم کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے ہم نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں ہم وہ صوبہ بنانے جا رہے ہیں جہاں ترقی فیصلوں پر نہیں بلکہ نتائج پر ناپی جائے گی اور جہاں ہر شہری کو یہ احساس ہو کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے لیے کام کر رہی ہے اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہے اجلاس میں سیکیورٹی فورسز اور سویلین شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی جبکہ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی جلد صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

خبرنامہ نمبر9095/2025
کوئٹہ 05 دسمبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جمعہ کو پی ایس ڈی پی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے نامزد پارلیمانی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پرگرام پر مشاورت کی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کا شفاف استعمال ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ہر منصوبہ عوامی مفاد اور صوبے کی اقتصادی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا حصہ ہونا چاہیے وزیر اعلیٰ نے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ جاری منصوبوں کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھیں اور کسی بھی تاخیر یا رکاوٹ کو فوری طور پر دور کرنے کے اقدامات کریں اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے لیے تجاویز اور مشاورت شامل کی گئی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل ہوں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے انہوں نے اراکین سے کہا کہ پارلیمانی نگرانی اور مؤثر رابطہ کاری سے ترقیاتی منصوبوں کا شفاف اور نتیجہ خیز نفاذ ممکن بنایا جا سکتا ہے اجلاس میں مختلف شعبوں کے ترقیاتی پروگرامز کے اہداف اور ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ مؤثر استعمال کے ذریعے بلوچستان میں ترقی، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے.

خبرنامہ نمبر9096/2025
بارکھان5دسمبر: ڈپٹی کمشنر بارکھان نے لیویز چوکی تکھڑا کا اچانک دورہ کرتے ہوئے چوکی کے مجموعی انتظامات، اہلکاروں کی حاضری اور ڈیوٹی روٹین کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران متعدد لیویز اہلکاروں کی غیر موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت فوری اور مؤثر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حالات میں لیویز فورس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی علاقے کے امن کو متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے لیویز اہلکاروں کو تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غیر حاضری، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور عدم تعاون کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر لیویز فورس کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں مکمل چوکسی برقرار رکھیں، گشت کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعیانتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، تاہم فورس کے اندر ڈسپلن اور حاضری کا نظام سختی سے برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام لیویز اہلکاروں کی حاضری رجسٹر، گشت رپورٹس اور ڈیوٹی روٹیشن کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے تاکہ نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جاسکے۔

خبرنامہ نمبر9097/2025
کوئٹہ 5 دسمبر:۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم خشک اور جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، جبکہ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، چاغی، خاران، واشک، پنجگور، کیچ، قلعہ عبداللہ، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں موسم نہایت سرد اور کہیں کہیں مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ژوب، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، چاغی اور کان میہترزئی میں ہلکی بارش یا برفباری کے آثار بھی ظاہر کیے ہیں۔ہفتے کے روز بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، سرد اور جزوی تا مکمل ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ژوب، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، خضدار، چاغی اور کان میہترزئی میں ہلکی بارش یا برفباری کے امکانات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی و شمال مغربی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے بھر میں بارش کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

خبرنامہ نمبر9098/2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعینات کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک تاریخی اور انتہائی اہم قدم ہے، جو ملکی سلامتی، مضبوط کمان اسٹرکچر اور تینوں مسلح افواج کے درمیان مؤثر رابطے کی نئی بنیاد رکھے گاصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک باصلاحیت، تجربہ کار اور دور اندیش عسکری قائد ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی سلامتی، پروفیشنل ازم اور قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ان کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی سے دفاعی حکمتِ عملی کو مزید تقویت ملے گی اور پاکستان کے دفاعی اداروں میں مربوطی اور ہم آہنگی بڑھے گی۔انہوں نے اس فیصلے کو ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط اور متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

خبرنامہ نمبر9099/2025
کوئٹہ 5 دسمبر: صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعینات کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور ملکی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم انہیں اس اہم ترین منصب کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے سے ملک میں دفاعی ہم آہنگی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مزید مضبوط ہوگا اور تینوں مسلح افواج میں بہترین کوآرڈی نیشن قائم ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر وطن عزیز کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے بروئے کار لائیں گے حاجی نور محمد دمڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن و امان کے قیام، ترقی اور استحکام کیلئے عسکری قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے نئے چیف آف ڈیفنس فورسز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اعادہ کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان دفاعی و اسٹریٹجک اعتبار سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا۔

خبرنامہ نمبر9100/2025
نصیرآباد 5 دسمبر::ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوسرے روز مین بازار کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام ریڑی بان اپنی متعین کردہ جگہوں پر موجود تھے جبکہ متعدد غیرقانونی ریڑھی بان اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو دیکھتے ہی سندھ بلوچستان قومی شاہراہ سے واپس تعین کردہ حدود پر کھڑے ھو گئے میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس کی معاونت سے گزشتہ روز بھی وسیع پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے واضح کیا کہ قومی شاہراہ پر کسی بھی قسم کی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں اور مسافروں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات نہ صرف ٹریفک میں خلل کا باعث بنتی ہیں بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کرتی ہیں۔ بہادر خان کھوسہ نے تمام ریڑی بانوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ متعین کردہ حدود سے ہرگز آگے نہ آئیں، بصورت دیگر ان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر9101/2025
کوئٹہ 5 دسمبر: صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل سے مختلف سماجی تنظیموں، ماہرینِ ماحولیات اور شہری نمائندوں پر مشتمل وفود نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی ماحولیاتی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے بتایا کہ بلوچستان اس وقت شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ کم بارشوں کے باعث متعدد اضلاع میں پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں جبکہ کوئٹہ میں زیرزمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جا رہی ہے، جس پر حکومت نے فوری، درمیانی اور طویل مدتیاقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ماحول دوست پالیسی سازی کے لیے کلائمٹ چینج پالیسی 2024 نافذ کر دی گئی ہے جس کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ پالیسی نہ صرف موجودہ مسائل سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار ماحول کی بنیاد بھی فراہم کرے گی۔ ملاقات کے دوران نسیم الرحمن ملاخیل نے حکومت کے حالیہ ماحولیاتی اصلاحاتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مرحلہ وار پابندی نافذ کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فضلے میں کمی اور ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے۔ اسی طرح انہوں نے اسپتالوں کے فضلات کے محفوظ اور جدید طریقوں سے ٹھکانے لگانے کے لیے بنائے گئے نئے انتظاماتی نظام سے بھی وفود کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے اداروں میں میڈیکل ویسٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے انسینیریشن یونٹس کو فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ ماحول اور انسانی صحت دونوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ صوبائی مشیر نے یہ بھی بتایا کہ شہری علاقوں میں صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں فضلے کی علیحدگی، ری سائیکلنگ اور ڈمپنگ سائٹس کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہمات جاری ہیں اور موجود پودوں و درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نسیم الرحمن ملاخیل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت تنہا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی اور اس جدوجہد میں سماجی تنظیموں اور شہریوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ روزمرہ زندگی میں ماحول دوست عادات اپنائیں، جیسے پلاسٹک بیگز کا استعمال کم کرنا، پانی کے ضیاع سے بچنا، شجرکاری میں حصہ لینا اور دھوئیں و زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام مل کر قدم اٹھائیں تو بلوچستان کو ماحولیاتی بگاڑ اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے، اس لیے مستقبل کی حفاظت کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

خبرنامہ نمبر 9102/2025
سوئی ، 05 دسمبر :دہشت گردی کے خلاف بلوچستان حکومت کے سخت ایکشن اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ترقیاتی و عوام دوست وژن سے متاثر ہوکر سوئی ٹاؤن میں علیحدگی پسند مقامی رہنماء وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے سو سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا اس موقع پر انہوں نے ریاست پاکستان اور قومی پرچم کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا اور صوبے میں امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی حمایت کا یقین دلایا جمعہ کو سوئی میں تاریخی اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وزیراعلیٰ کے بھائی میر آفتاب احمد بگٹی نے کی جبکہ بگٹی قوم کے عمائدین معززین ، نوجوان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر آفتاب احمد بگٹی نے ہتھیار ڈالنے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور پیغام دیا کہ جو لوگ اب بھی پہاڑوں میں بھٹکے ہوئے ہیں اور بیرونی عناصر کے اثر و رسوخ میں ہیں وہ واپس آ کر قومی دھارے میں شامل ہوں اور ڈیرہ بگٹی و بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور پرامن مستقبل کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تقریب میں ٹاؤن چیئرمین سوئی عزت اللہ امان بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کی عوام دوست پالیسی اور امن قائم رکھنے کے عزم کا نتیجہ ہے، اور اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ہر شہری کے لیے ترقی، تحفظ اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے دہشت گردوں کے خلاف حکومت کے سخت اقدامات اور عوام دوست پالیسی کے واضح ثمرات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ مضبوط قیادت، عوامی تعاون اور مستقل عزم کے ذریعے بلوچستان میں دیرپا امن اور ترقی ممکن ہے

خبرنامہ نمبر 9103/2025
شہید سکندر آباد، سوراب 5 دسمبر.. — ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس فضل محمد قمبرانی کے ہمراہ غریب جھل اور مل شاہورائی کے بنیادی صحت مراکز (BHU) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحت مراکز میں موجود سہولیات، طبی عملے کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جامع جائزہ لیا غریب جھل بنیادی صحت مرکز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے عملے کی حاضری، دواؤں کی دستیابی، ایمرجنسی سہولیات، لیبارٹری اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سیکشنز کی کارکردگی چیک کی۔ انہوں نے عملے کو ہدایات دیں کہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح بنایا جائے اور مریضوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔بعد ازاں انہوں نے مل شاہورائی BHU کا دورہ کیا، جہاں عملے کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں صحت کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ لی۔ انہوں نے مریضوں کو دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا، آلاتِ جراحی، لیبارٹری کے وسائل، اور ویکسینیشن کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت جیسے حساس شعبے میں کسی قسم کی غفلت یا بےقاعدگی ناقابلِ برداشت ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے دونوں مراکز کے انچارجز کو تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے، درکار سہولیات اور کمی کوتاہیوں سے متعلق سفارشات پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کا مقصد عوام کو گھر کی دہلیز پر بنیادی صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنا ہے، اور اس کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

خبرنامہ نمبر 9104/2025
کوئٹہ، 05 دسمبر : بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں میر محمد صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی اس اہم عہدے پر تقرری ملکی دفاع، قومی سلامتی، خطے میں طاقت کے توازن اور امن کے قیام میں سنگ میل ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ امور میں مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاک فوج کا شمار دنیا کے بہترین افواج میں ہوتا ہے، انہوں نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایک بہترین جنگی حکمت عملی سے نہ صرف ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا بلکہ پوری قوت سے دشمن ملک پر حملہ کرکے اس کے دراندازی کا موثر جواب بھی دیا، میر محمد صادق عمرانی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز اپنی بہترین صلاحیتوں سے عالمی سطح پر افواج پاکستان کی کاکردگی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھی خدمات انجام دیں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کے غیور عوام فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 9105/2025
سبی 05 دسمبر:کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے گزشتہ روز ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سبی کا دورہ کیا، جہاں سینٹر کے پرنسپل اور متعلقہ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ کمشنر نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی تکنیکی تربیت کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے طلباء سے سوالات کیے اور مہارت میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ کمشنر اسداللہ فیض نے کہا کہ ٹیکنیکل تعلیم نوجوانوں کو بااعتماد اور خود کفیل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اسی لیے ادارے کے تربیتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے سینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سبی کے نوجوان مستقبل میں تکنیکی مہارت کے ذریعے بہتر معاشی مواقع حاصل کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 9106/2025
کوئٹہ۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق “M/S ٹو فرینڈز کنسٹرکشن کمپنی” کو بی ایچ یو شاندرآباد تحصیل توئی سر ضلع موسی خیل کے باؤنڈری وال کی تعمیر میں تاخیر اور باقی کام کی عدم تکمیل پر حکومت بلوچستان کے کسی بھی پروکیورمنٹ کے عمل میں حصہ لینے سے فوری طور پر تین سال (36 ماہ) کی مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبرنامہ نمبر 9107/2025
گوادر/پسنی۔رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی، خسرو دلاوری، کے ہمراہ پسنی کے مختلف سرکاری اداروں کا اچانک معائنہ کیا۔ ان اداروں میں فش ہاربر، محکمہ فشریز، میونسپل کمیٹی، گورنمنٹ ڈگری کالج، آر ایچ سی ہسپتال اور عمانی گرانٹ ہسپتال شامل تھے۔ دورے کے دوران سامنے آنے والی وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں، غیر حاضری اور انتظامی کمزوریوں پر ایم پی اے نے برہمی کا اظہار کیا۔محکمہ فشریز کے متعدد ملازمین کی مسلسل غیر حاضر پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے اعلی حکام کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی خطے کی تحفظ اور ماہی گیر برادری کے مسائل کے حل اور ٹرالر مافیا سے نجات کیلیے متعلقہ محکمے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے سیکرٹری فشریز سے اس بابت فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ فش ہاربر اتھارٹی کے اچانک معائنے کے دوران ایم پی اے نے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کیا جا چکا ہے اور وزیراعلیٰ نے اس پر سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔میونسپل کمیٹی پسنی کے دورے کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر رکن صوبائی اسمبلی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ شہر کی صفائی، کچرے کی تلفی اور نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری لائی جائے، بصورتِ دیگر سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ وہ بہت جلد اس تمام صورتحال پر ایک خصوصی کمیٹی اجلاس طلب کریں گے اور بلوچستان اسمبلی کے فلور پر بھی ان بے ضابطگیوں اور انتظامی مسائل کو اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے معاملات اور انتظامیمسائل کی نشاندہی میں بھرپور تعاون کریں تاکہ بہتر اور شفاف گورننس یقینی بنائی جاسکے۔

خبرنامہ نمبر 9108/2025
کوئٹہ۔5 دسمبر۔صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) مقرر کیے جانے پر تہِہ دل سے مبارکباد پیش کی اور انہوں نے اس فیصلے کو ملکی دفاع اور قومی سالمیت کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیت، عزم و بصیرت اور فرائض کی انجام دہی مثالی رہے ہیں۔ ان کی تقرری عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے انھوں نے کہا کہ خود اعتمادی اور ہم آہنگی سے لیس پاکستان کی افواج انکی قیادت میں دشمن کو عبرتناک شکست دینے کی ہر ممکن صلاحیت رکھتی ہیں انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی بہتر ہوگی اور وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت مزید مستحکم ہوگی۔ صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کی مضبوط کارکردگی اور دفاعی استعداد نے خطے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نے زور دیا کہ ملک کے تمام ادارے مل کر جمہوری اور دفاعی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں، تاکہ پاکستان کو دفاعی طور پر ناقابل تسخیر بنایا جاسکے اور ترقی، خوشحالی کے راستے مزید واضح ہوں۔

خبرنامہ نمبر 9109/2025
کراچی، 05دسمبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے سندھ کے سابق وزیر صحت فضل اللہ پیچوہوسے ملاقات کی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری بھی اس موقع پرموجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور پائیدار معاشی حکمت عملیوں پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیااور بلوچستان میں موجود بے شمار معاشی امکانات، خصوصاً معدنیات، سیاحت، زراعت، لائیوسٹاک اور صنعتی ترقی سے متعلق منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تیز رفتار ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو محفوظ، شفاف اور سازگار ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ بلوچستان پاکستان کا معاشی مستقبل سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈسرمایہ کاروں کے لیے سہل رسائی، رہنمائی اور پالیسی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پہلے سے زیادہ روشن ہیں، جنہیں موثر حکمتِ عملی اور اداروں کے باہمی تعاون سے عملی شکل دی جا سکتی ہے۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ بلوچستان کی معاشی خودکفالت اور پائیدار ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے اور صوبے میں خبرنامہ نمبر9110/2025
لورالائی 5 دسمبر 2025;
میونسپل کمیٹی لورالائی کے ایکسئین انجینئر عبدالعزیز اتمانخیل نے باچا خان چوک کی کشادگی کے منصوبے کے سلسلے میں پولیس لائن کی حدود میں زیرِ تعمیر دیوار کے کام کا اچانک اور تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کے معیار، رفتار اور منصوبے کے مطابق پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ایکسئین نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ دیوار کی تعمیر میں معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور کام کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے، تاکہ باچا خان چوک کی کشادگی کے اہم منصوبے کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہر کے مرکزی تجارتی و ٹریفک پوائنٹ کی بہتری کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی شہر میں ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔معائنے کے دوران سپروائزر ولی خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے انہیں تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر9111/2025
پشین۔05 دسمبر2025: 2025.ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی جانب سے ضلع پشین میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ اینیشٹیو BSDI فیز II کے تحت عوامی مسائل و مشکلات کے بروقت اور مناسب حل سمیت باہمی مشاورت سے ترقیاتی اسکیمات کے ضمن میں کھلی کچہری لگائی گئی،،جس میں ضلعی محکمہ جات کے آفسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اور درپیش مسائل و مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو بذریعہ تحریری درخواست آگاہ کیا گیا،،ڈپٹی کمشنر نے روایتی انداز میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعدد مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے،جبکہ ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے درخواستیں وصول کیے گئے،ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے شرکاء کو بتایا کہ کھلی کچہری کا مقصد باہمی تعاون،اعتماد کی فصاء کو مزید مستحکم کرنا اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا بروقت اور مناسب حل نکالتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء ہے،تاہم آفسران تک سائلین کی آسان رسائی سے گورننس میں بہتری آئے گی،اور عام آدمی کو ریلیف و ترقی ملے گی۔

خبرنامہ نمبر9112/2025
کوئٹہ 5 دسمبر2025:
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کسی ادارے کا سربراہ محض ایک رہنما نہیں ہوتا بلکہ وہ پورے ادارے کا جوہر (Essence) ہوتا ہے۔ ان کے وژن، قائدانہ انداز اور فیصلہ سازی کے عمل کا اوپر سے لیکر نچلی سطح تک سب پر دوررس اثرات مرتب کرتا ہے۔ اسطرح ایک متحرک رہنما ہی ایک ماہر معمار بھی ہوتا ہے جو مسلسل اپنی ٹیم ممبران کو عظمت حاصل کرنے کی ترغیب اور تحریک دیتا ہے جس کے نتیجے میں ادارے معیار اور مقدار کے حوالے سے مزید ترقی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اچھے ادارے ہی لوگوں کے مثبت اور تعمیری رویے بناتے ہیں. ہر ادارے میں قابل، فرض شناس اور پرعزم افراد بھی موجود ہوتے ہیں جن کو پہچان کر کےان کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی اشد ضرورت ہے۔ آخر میں ژوب سے وفاقی لیویز پر مشتمل ایک وفد نے علیحدہ ملاقات کی. وفد نے گورنر بلوچستان کو اپنے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

خبرنامہ نمبر9113/2025
کوئٹہ۔جامعہ بلوچستان کے ہونہار طلبہ نے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو نیب بلوچستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ بین انٹریونیورسٹیز مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور یونیورسٹی اف بلوچستان کا نام فخر سے بلند کیا۔محترمہ ماریہ فتح، شعبہ IER انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سے، نے اردو ڈیکلیمیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی دلکش گفتگو، اعتماد اور معیاری تلفظ نے ججز کے دل جیت لیے۔کاشف مزمل، شعبہ فائن آرٹس سے، نے خطاطی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا فن، تخلیقی مہارت اور جمالیاتی انداز روایتی و جدید خطاطی کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔انیلا، شعبہ انگلش لسانیات و فِلالوجی سے، نے انگریزی ڈیکلیمیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کی پُراثر تقریر اور موضوع پر گرفت نے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔جمیل احمد، شعبہ فائن آرٹس سے، نے نیب بلوچستان کے بین الجامعاتی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جس سے جامعہ بلوچستان کے فنونِ لطیفہ کے میدان میں مقام کو مزید مضبوطی ملی۔وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں جامعہ کے تعلیمی معیار، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ بلوچستان کے طلبہ قومی سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔جامعہ بلوچستان YDC یوتھ ڈیویلپمنٹ سینٹر فوکل پرسن ڈاکٹر جاوید سرپراہ نے نیب بلوچستان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نوجوانوں کی رہنمائی، مثبت مقابلوں کے فروغ اور قومی آگاہی میں کردار ادا کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔

خبرنامہ نمبر9114/2025
کوئٹہ۔جامعہ بلوچستان کے ہونہار طلبہ نے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو نیب بلوچستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ بین انٹریونیورسٹیز مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور یونیورسٹی اف بلوچستان کا نام فخر سے بلند کیا۔محترمہ ماریہ فتح، شعبہ IER انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سے، نے اردو ڈیکلیمیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی دلکش گفتگو، اعتماد اور معیاری تلفظ نے ججز کے دل جیت لیے۔کاشف مزمل، شعبہ فائن آرٹس سے، نے خطاطی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا فن، تخلیقی مہارت اور جمالیاتی انداز روایتی و جدید خطاطی کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔انیلا، شعبہ انگلش لسانیات و فِلالوجی سے، نے انگریزی ڈیکلیمیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کی پُراثر تقریر اور موضوع پر گرفت نے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔جمیل احمد، شعبہ فائن آرٹس سے، نے نیب بلوچستان کے بین الجامعاتی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جس سے جامعہ بلوچستان کے فنونِ لطیفہ کے میدان میں مقام کو مزید مضبوطی ملی۔وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں جامعہ کے تعلیمی معیار، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ بلوچستان کے طلبہ قومی سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔جامعہ بلوچستان YDC یوتھ ڈیویلپمنٹ سینٹر فوکل پرسن ڈاکٹر جاوید سرپراہ نے نیب بلوچستان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نوجوانوں کی رہنمائی، مثبت مقابلوں کے فروغ اور قومی آگاہی میں کردار ادا کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔

خبرنامہ نمبر9114/2025
مسلم باغ:اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دہرج کالرا نے گزشتہ روز سب ڈویژن کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں N-50 ہائی وے پر مرزغن تا لورالائی تک 14 کلومیٹر روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او عبد الکریم اور محکمہ ہائی ویز کے دیگر تکنیکی ماہرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم نے منصوبے کے مختلف حصوں کا موقع پر جا کر جائزہ لیا، جن میں سب بیس، بیس کورس، ڈرینج سسٹم، بلیک ٹاپنگ اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہے۔ انجینیئرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ مقررہ معیار کے مطابق تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دہرج کالرا نے کام کے معیار، رفتار اور استعمال شدہ میٹریل کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:کسی بھی قسم کی ناقص میٹریل یا کم معیار کے کام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔منصوبہ عوام کی سہولت اور علاقے کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، لہٰذا اس میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔سڑک کی بروقت تکمیل سے مسلم باغ، مرزغن اور لورالائی کے درمیان سفر آسان اور محفوظ ہوگا، جبکہ مقامی تجارت اور رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔ایس ڈی او عبد الکریم نے یقین دہانی کرائی کہ تمام تکنیکی مراحل بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں اور منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ جمع کروائیں اور عوامی مفاد کے اس منصوبے کو بہترین انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچائیں۔

خبرنامہ نمبر9115/2025
خضدار 5 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کے ہمراہ خضدار سٹی اور مضافاتی علاقوں میں جعلی ڈاکٹرز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔آج ایک مشترکہ ٹیم جس میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو اور ڈرگ انسپکٹر عبدالرشید شامل تھے، نے شہر کے ملحقہ علاقوں جعفرآباد اور خیراواہ خضدار میں چھاپے مارے۔ اس کاروائی کے دوران 20 نجی کلینکس اور ایک مشکوک لیبارٹری کی چیکنگ کی گئی ۔ جن میں سے 12 جعلی کلینکس اور ایک لیبارٹری کو فوراً سیل کر دیا گیا ۔ متعدد میڈیکل اسٹورز سے گورنمنٹ لیبل والی ادویات اور ممنوعہ انڈین برانڈز کی ادویات برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں ، مذید ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے اس کارروائی پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ان کا کہنا تھاکہ یہ عوامی خواہشات کے عین مطابق ضلعی انتظامیہ کی بہت بڑی کاروائی ہے عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ ضلع بھر میں جعلی ڈاکٹرز ، غیر رجسٹرڈ کلینکس اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
دوسری جانب خضدار کے مختلف مکاتب فکر نے خضدار انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی اس اہم کارروائی کوسراہا ہےاور کہاہے کہ یہ پہلی بار ہورہاہے کہ ایک درجن میڈیکلز اسٹورز کو سیل کردیا گیا ہے جس کے ساتھ ایک لیبارٹری بھی سیل ہوگیا ہے یہ خضدار کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ اور تمنا تھی کہ میڈیکل اسٹورز عطائی ڈاکٹرز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کاروائی ہو ۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار کی قیادت میں یہ حقیقی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں اور اس طرح کی کاروئیاں جاری رہنی چاہیئے ۔

خبرنامہ نمبر9116/2025
زیارت 5 نومبر ۔2025:
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیرشاہ غلزئی تحصیلدار اور لیویز فورس کی ٹیموں نےپوست کے کاشتکاروں کے خلاف آپریشن دوسرے دن سنجاوی کے کلی خرہ شنگ میں پوست، منشیات کے خاتمے کا آپریشن کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 10 سے 15 ایکڑ رقبے پر کاشت کی جانے والی پوست کا خاتمہ ہوا۔ جھونپڑیوں پر چھاپیاں چلائی گئیں اور کاشت کے لئے استعمال ہونے والی ضروری اشیاء کو ضبط بھی کیا گیا۔اس آپریشن کے نتیجے میں کیبلز ، تاروں ، پانی کے پائپوں اور شمسی پلیٹوں کے فریموں کی تباہ کی گیاتمام اشیاء ضبط کرلی گئیں۔اس آپریشن سے علاقے میں پوست کی کاشت کے لئے ایک اہم دھچکا لگا اور اہلیان خرہ شنگ نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کی پوست منشیات کے خلاف آپریشن کو سراہا گیا

خبرنامہ نمبر9117/2025
کوئٹہ، 05 دسمبر 2025: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے میں جدید، محفوظ اور معیاری ٹرانسپورٹ نظام کے قیام کے لیے حکومت بلوچستان سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) منصوبے پر عملی پیش رفت جاری ہے، جو صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی تبدیلی لائے گا اور 05 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں اقتصادی امور ڈویژن میں اس حوالے سے ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بی آر ٹی کوئٹہ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔تقریب میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے حکومت بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کی فیزیبیلیٹی اسٹڈی کے لیے پروجیکٹ ریڈینس فائنانسنگ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان ڈاکٹر سجاد بلوچ، اقتصادی امور ڈویژن اسلام آباد کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت کوئٹہ میں جدید عوامی ٹرانسپورٹ کا ایک موثر نظام متعارف کرانے کی راہ ہموار ہوگی، جو ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی، شہری سہولیات میں بہتری اور پائیدار شہری ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ صوبائی کابینہ نے 16 اکتوبر 2025 کے اجلاس میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج دستخطوں کے ساتھ منصوبے کے عملی آغاز کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video