February 6, 2025
News

5-02-2025

خبرنامہ نمبر857/2025
کوئٹہ 5 فروری: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انٹر نیشنل اداروں اور این جی اوز نے بلوچستان کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو خود کمانے اور اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے درکار جدید سکِلز اور ادارے چلانے کی انتظامی تربیت فراہم کرکے انہیں بااختیار بھی بنایا ہیں. BRSP جرمن گورنمنٹ کی مالی معاونت سے بیوٹمز یونیورسٹی میں سینٹر آف ایکسیلین کا قیام پر ہم پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جسکی افتتاحی تقریب بہت جلد گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد کی جائیگی. اپروچ عوامی اور طریقہ کار عالمی ہی دراصل بی آر ایس پی کا خصوصی امتیاز ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیرمین ملک سلیم خان کاسی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انٹرنیشنل معیار کے پرائیویٹ ادارے معاشرے میں کنزیومر کی بجائے پروڈیوسر پیدا کرنے کی راہ پر گامزن ہیں گویا وہ مچھلی کھانے کی بجائے مچھلی پکڑنے اور دوسروں کو کھلانے کا احساس جگا رہے ہیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بطور حکومت ہم یہاں صوبے میں اقوام متحدہ کے تمام اداروں اور این جی اوز کے کردار اور گرانقدر عوامی خدمات کو سراہتے ہیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ انکی کوششیں دور افتادہ اضلاع میں انفراسٹرکچر کی تعمیر وترقی کیلئے اہم ہیں اور عوام کی زندگیوں کو آسودہ بنانے میں حکومت ان کا ساتھ دینے کیلئے پرعزم ہے. انہوں نے کہا کہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے بلوچستان کے دیہی علاقوں میں ان کا تعاون ٹھوس اور نمایاں رہا ہے۔ وہ اربوں روپے کے فنڈز لائے ہیں جو کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی سے لیکر صفائی ستھرائی کا احساس، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک، این جی اوز لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ وقتا فوقتاً قدرتی آفات کے وقت، این جی اوز سب سے آگے رہی ہیں، سیلاب اور زلزلہ متاثرین کو امداد اور راحت فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے ماحولیاتی نظام کی بحالی، صحت اور تعلیم کے فروغ اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انٹرنیشنل ادارے دفتری طریقہ کار کے حوالے سے بہت جدید ہیں. بالخصوص بلوچستان میں ہزاروں لوگوں کو این جی اوز نے جدید ٹریننگ دی ہے اور ان میں سے بہت سے اب بھی مختلف اداروں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں. ویسے بھی انٹرنیشنل ادارے دفتری طریقہ کار کے حوالے سے بہت جدید ہیں اور ان کے آفیسرز بڑے بڑے ادارے چلانے کی صلاحیت اور تجربہ رکھتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر858/2025
کوئٹہ05 فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جنہیں عالمی برادری کو سنجیدگی سے لینا ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور بھارت کو انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر859/2025
کوئٹہ، 05 فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ اور اسماعیلی برادری سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات سے دنیا ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگئی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

خبرنامہ نمبر860/2025
کوئٹہ 05 فروری:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت قومی شاہراہ N-40پر میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شاہراہوں پر حادثات کی صورت بروقت رسائی اور اعلیٰ معیار کی پری ہسپتال کی دیکھ بھال کو یقینی بنا کر حادثات اور دیگر ہنگامی حالات کے نتیجے میں ہونے والی اموات اور شدید زخمیوں کی تعداد کو کم کرنا ہے، روڈ ٹریفک حادثات کے زخمیوں کو فوری مدد فراہم کرکے اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے حادثات کے واقعات کو کم کرنے کے لیے کام کرکے سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانا، پولیس، فائر ڈپارٹمنٹس، اور ہسپتالوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ ایک موثر رابطہ کاری اور رابطہ قائم کرنا، تاکہ ایم ای آر سی بلوچستان کے ذریعے ایک جامع اور اچھی طرح سے مربوط ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC)، میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (MERC) (ریسکیو 1122) اور حکومت بلوچستان کے درمیان ایک باہمی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ N-40 ہائی وے کے اس حصے کے ساتھ کوئی موجودہ ایمرجنسی رسپانس سنٹر موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہنگامی حالات کی صورت میں مسافروں کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بنیادی ہدف کوئٹہ سے نوکنڈی کے راستے N-40کے راستے (ERCs) کے ساتھ ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کا نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔ بہترین سروس فراہم کنندگان اور سرکاری حکام کے ساتھ شراکت داری اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پروجیکٹ علاقائی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔ اس موقع پر RDMC کی جانب سے ایمرجنسی ریسپانس سینٹرکی تجویز پیش کیگئیجس پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے آر ڈی ایم سی کی اس تجویز میں دلچسپی لی اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر861/2025
کوئٹہ، 05 فروری:صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی اور سردارزداہ میر دینار خان ڈومکی نے ایک مشترکہ پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانی عوام اور فوج کسی بھی صورت میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی. کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی مدد کرتے رہیں گے. انشاء اللہ ظلم کی یہ سیاہ رات ڈھلنے والی ہے. بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں پر مظالم جاری نہیں رکھ سکتا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری اپنے مشترکہ پیغام میں کیا. انہوں نے کہا کہ کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یکجہتی کشمیر کا دن جوش و خروش سے منائیں گے اور بھارت کو یہ پیغام دیں گے وہ جتنا چاہے ظلم کرے مگر معصوم کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکے گا اور نہ ہی وہ اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب ہو سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل حق خود ارادیت ہے. اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے مگر افسوس کی بات ہے عالمی برادری نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے. اور بھارت کے کشمیریوں پر مظالم شاید انھیں نظر نہیں آ رہے ہیں. مگر انشائاللہ غریب مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد بہت جلد رنگ لائے گی۔

خبرنامہ نمبر862/2025
لسبیلہ، 05 فروری:ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے اپنی بیٹی زر ماہ بلوچ کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر عوام کو واضح پیغام دیا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ضلع لسبیلہ میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے، جو ہمارے بچوں کے مستقبل کو معذوری کے اندھیروں میں دھکیل سکتا ہے۔ اس سے بچنے کا واحد اور مؤثر طریقہ پولیو ویکسین کے دو قطرے ہیں۔ میں نے اپنی بیٹی زر ماہ بلوچ کو یہ قطرے پلا کر ایک ماں کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کیا ہے اور میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہمارا قومی فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو صحت مند مستقبل دیں اور پولیو جیسے موذی مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں پولیو این آئی ڈی مہم 5 فروری تک جاری رہے گی، اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ہمارا معاشرہ ایک صحت مند نسل کی بنیاد رکھ سکے۔

خبرنامہ نمبر863/2025
چاغی،05 جنوری:بلوچستان کے پسماندہ ضلع چاغی میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جہاں پہلی بار سیکنڈری ایجوکیشن کی بہتری کے لیے جدید اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنیم کی قیادت میں اساتذہ کی کمی جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے کالجز میں آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے سینکڑوں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ نے ان آن لائن کلاسز میں داخلہ لے لیا ہے، جہاں انہیں پنجاب کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ماہرین تعلیم کی رہنمائی میسر آ رہی ہے۔ یہ اقدام چاغی جیسے دور افتادہ علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہو رہا ہے ڈپٹی کمشنر چاغی کے ان اقدامات کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، اور ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے گئے تعلیمی اقدامات سے عوامی سطح پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ طلبہ، والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف چاغی بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی تعلیمی ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔

خبرنامہ نمبر864/2025
نصیرآباد05 فروری:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی سربراہی میں فقید المثال ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی افیسران شہریوں، میونسپل کمیٹی کے کونسلران، سیاسی سماجی عمائدین لیڈی ہیلتھ ورکرز،طلبہ و طالبات سمیت کثیر تعداد میں دیگر افراد شریک تھے۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف نعرے درج تھے علاقہ کشمیر بنے گا۔پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو کہ پریس کلب اللہ ہو چوک میونسپل کمیٹی آفس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ہو کر واپس ڈی سی آفس پہنچی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ آج دنیا بھر میں یکجہتی کشمیر کا دن منایا جا رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں نصیر آباد میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں افسران طلبہ و طالبات سیاسی و سماجی شخصیات سوشل ورکرز سمیت دیگر نے شرکت کر کے اپنے مظلوم بھائیوں کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے پوری قوم نے یہ ثبوت دیا ہے کہ وہ اپنے نہتے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے نہتے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور یہ بھارت کا مکرو چہرہ پوری دنیا آج دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت وہ دہشت گرد ملک ہے جو اپنے ہی شہریوں پر حملے کروا کر دہشت گردی میں پاکستان کو بد نام کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے ہر محاذ پر سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہے گا ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرتے رہیں گے تاکہ دنیا کو یہ باور کروایا جا سکے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے عالمی سطح پر بھی پاکستان بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا.

خبرنامہ نمبر865/2025
سبی 5فروری:یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی اور اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی ریلی میں تمام محکموں کے افسران سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شریک تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کی بحالی ناممکن عمل ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر زبردستی قبضے کے ذریعے کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم وجبر جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں کشمیریوں بھائیوں کو جو آج تک بھارتی مظالم کے باوجود اپنی آزادی جدوجہد سے ذرا بھر بھی پیچھے ہٹے نہیں ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ اپنے ملک میں آزاد ملک کی حیثیت سے کشمیر کی تقریب خود منائیں گے۔

خبرنامہ نمبر866/2025
حب05 فروری: ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے 5فروری یوم کشمیرکے موقع پر یکجہتی کشمیرریلی کا انعقادکیا گیاشہر بھر میں میونسپل کارپوریشن حب کی جانب سے اہم مقامات پر کشمیر ڈے کی مناسبت سے پینا فلیکس بینرزآویزاں کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر حب منصور قاضی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب سر بلند خان کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئیے لسبیلہ پریس کلب حب سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کشمیری بہنوں بھائیوں اوربزرگوں سے یکجہتی کے لئے فلک شگاف نعرے لگائے اورکشمیر بنے گاپاکستان کے نعروں سے حب گونج اٹھا یکجہتی کشمیر ریلی حب شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوتی ہوئی لسبیلہ پریس کلب پہنچ کرجلسے کی شکل اختیارکرگئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان نے کہا پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں پر انڈیا کا وحشیانہ ظلم کا نوٹس لیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر حب نے کہا بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے لیے ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے ریلی سے چیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانایعقوب ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب 5 فروری یکجہتی کشمیر ڈے کے موقع پربلوچستان بھر میں ریلیاں عالمی دنیا کو باور کراتی ہیں کہ انڈیا مظلوم مسلمان کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے چھ لاکھ قابض فوج کے ظلم کے باوجود کشمیریوں کا عزم بلند ہے انشاء ا للہ فلسطین کی طرح کشمیری عوام بھی شہداء کے لہو کی قربانیوں کی بدولت آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے ریلی شرکاء سے پی ایس ٹو منسٹر ایگریکلچر علی اصغرزہری پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلرعبدالرزاق جے یو ائی کے ضلعی قائدین مولانا شاہ محمد صدیقی مفتی ولی پرنسپل یائیر سکینڈری اسکول رفیق بلوچ کونسلران غلام قادر ودیگر مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے کشمیری عوام کے خزبہ حریت کو انڈیا کی چھ لاکھ قابض فوج کچلنے میں ناکام ہے مقررنین نے کہا پچاس ہزار سے زائد شہدا کی قربانیوں کی بدولت کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے مقررنین نے کہا کہ انڈیا نے جنت نظیر کشمیر کو دنیا کو سب سے بڑا زنداں خانہ بنایا ہے انڈیا کی قابض فوج معصوم کشمیریوں بچوں کو اپاہچ بنا رہی ہے دنیا بھر میں کشمیریوں سمیت انسانیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کے ساتھ ہم کھڑے ہیں کشمیر ڈے پر ضلع حب کے عوام سول سوساِئٹی اورمیونسپل کارپوریشن کونسلران کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر حب سول سوسائٹی ضلعی انتظامیہ میڈیا نمائندگان کونسلران اور مذہبی رہنماؤں کے جزبے کو میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض شیخ نے قابل تحسین قراردیااورکہا ہیکہ صوباء وزیر میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کشمیر کازکو اجاگرکرنے کیلئے پروگرامز منعقدکئے جارہے ہیں .

خبرنامہ نمبر867/2025
گوادر05 فروری:ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی گوادر کے زیر اہتمام 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈی آئی جی پولیس آفس سے سید ظہور شاہ ہاشمی چوک تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ، اساتذہ، وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری، سول سوسائٹی کے رہنما محمد جان بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 فروری کا دن کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان پر ہونے والے بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم الشان ریلی ہندوستان کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ گوادر سے لے کر ملک کے کونے کونے تک پاکستانی عوام کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کرنا ہوگا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دینا ہوگا۔ریلی کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت ہمیشہ جاری رہے گی اور ہر سطح پر ان کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ریلی کا اختتام سید ظہور شاہ ہاشمی چوک پر کشمیری شہداء کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا، جس میں شرکاء نے کشمیری عوام کی آزادی اور مظلوموں کے لیے انصاف کی دعا کی۔

خبرنامہ نمبر868/2025
لورالائی5فروری۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ڈی سی أفس میں پرچم کشائی کی اور بعد میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی آفیسران شہریوں، میونسپل کمیٹی کے کونسلران، سیاسی سماجی عمائدین،طلبہ و طالبات سمیت کثیر تعداد میں دیگر افراد شریک تھے۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف نعرے درج تھے علاقہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے باچاخان چوک میونسپل کمیٹی آفس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ہو کر واپس ڈی سی آفس پہنچی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ آج دنیا بھر میں یکجہتی کشمیر کا دن منایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ضلع لورالائی میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں افسران طلبہ و طالبات سیاسی و سماجی شخصیات سوشل ورکرز سمیت دیگر نے شرکت کر کے اپنے مظلوم بھائیوں کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے پوری قوم نے یہ ثبوت دیا ہے کہ وہ اپنے نہتے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے نہتے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ تھوڑ رہا ہے اور یہ بھارت کا مکرو چہرہ پوری دنیا آج دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت وہ دہشت گرد ملک ہے جو اپنے ہی شہریوں پر حملے کروا کر دہشت گردی میں پاکستان کو بد نام کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے ہر محاذ پر سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہے گا ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرتے رہیں گے تاکہ دنیا کو یہ باور کروایا جا سکے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے عالمی سطح پر بھی پاکستان بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گ

خبرنامہ نمبر869/2025
تربت 05 فروری:جامعہ تربت میں اسپورٹس ویک 2025 کا آغازہوگیاہے، جو 07 فروری تک جاری رہے گا۔اسپورٹس ویک کے دوران مرد و خواتین طالب علموں کے علاوہ یونیورسٹی کی انتظامی اور تدریسی عملے کی ٹیمیں بھی مختلف انڈور اور آؤٹ ڈور مقابلوں میں حصہ لیں گی، جن میں کرکٹ، فٹ بال، فٹسال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج، کیرم بورڈ، لڈو، میوزیکل چیئر، پک اپ اینڈ رن، پانچ کلومیٹر دوڑ، بوری دوڑ، رسہ کشی، ڈارٹس، شوٹ فٹ، ویٹ لفٹنگ، لیمن اسپون دوڑ، لانگ جمپ، اور دیگر مقامی و ثقافتی کھیل شامل ہیں۔ اسپورٹس ویک میں طالب علم اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبد ا لصبور کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے طلبہ کو اسپورٹس ویک کے مختلف مقابلوں میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ اور طلبہ کی جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈاکٹر عبدا لصبور نے یونیورسٹی میں کھیلوں اور دیگر غیرنصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ٹیم ورک اور ڈسپلن کو برقراررکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ویک کا مقصد طلباء میں صحت مند انہ مقابلہ کے رجحان اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا ہے، جو ان کی شخصیت اور کردار سازی میں معاون ثابت ہوگا۔جامعہ تربت میں ہر سال اسپورٹس ویک کے کامیاب انعقاد کی روایت کو برقرار رکھنے پروائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے ڈائریکٹر اسپورٹس مظہر گچکی، آرگنائزنگ کمیٹی، رضاکاروں، یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران، اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کوششوں کے نتیجے میں یونیورسٹی مختلف صوبائی سطح کے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہماری یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم نے آل بلوچستان ایچ ای سی کرکٹ زون ایونٹ 2024 میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

خبرنامہ نمبر870/2025
گوادر:5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت کالج کی پرنسپل سبین بلوچ نے کی۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے تقاریر، یکجہتی کے نغمے، اور مضمون نویسی کے مقابلوں کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ طالبات نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کرنے کے لیے جذباتی تقاریر پیش کیں، جن میں بھارتی ظلم و ستم کی مذمت اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تقریب کے آخر میں مظلوم کشمیری عوام کی حمایت میں ایک بھرپور واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے یکجہتی کے نعرے بلند کیے اور کشمیر کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ پرنسپل سبین بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”پاکستان کی ہر بیٹی اور بیٹا کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہم ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔”یہ تقریب کشمیری عوام کے لیے بھرپور یکجہتی کا مظہر ثابت ہوئی، جہاں طالبات نے نہ صرف اپنی محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام کے حق میں موثر پیغام بھی دیا

خبرنامہ نمبر871/2025
پشین05 فروری۔یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پورے پاکستان کی طرح ضلع پشین میں بھی ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیر احمد زہری نے کی۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور قبائلی عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد شامل تھے،ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے،جبکہ قبائلی و سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ظہیر احمد زہری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،اور ہم پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جنت نظیر وادی ہے،جسے بھارت نے ظلم و بربریت سے جہنم بنا دیا ہے،تاہم بھارت کی ان ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو گیا ہے انہوں نے کشمیری عوام کے انسانی حقوق کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ دیگر سیاسی رہنماوں نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منا رہی ہے،اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھی اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا،مقررین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور عالمی سطح پر ان کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

خبرنامہ نمبر872/2025
تربت 05 فروری: ملک کے دیگر شہروں کی طرف ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں بھی کشمیر بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔اس مناسبتسے ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے ڈی سی دفتر کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر تمام سرکاری محکموں کے افسران, ضلعی انتظامیہ کے عملہ، سول سوسائٹی کے نمائندے سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی وہاں پر موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم نے قومی پرچم کو فضاء میں بلند کرکے دن بھر کی تقریبات کا آغاز کیا جبکہ لیویز فورس کے چاک و چوبند دستوں کی جانب سے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرکے اپنے کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا بھرپور ثبوت دیا ڈپٹی کمشنر کیچ اِبراھیم اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں سمیت دنیا کے دیگر اقوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیریوں کی جدو جہد میں ہم انکے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی تک ان کی جد وجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غیر آئینی اقدامات کو ہم نہیں مانتے اور کشمیر کی حق خود اختیاریت کے موقف کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھاتے ر ہنگے تاکہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق نکالا جاسکے دریں اثناء ضلع کیچ کے مختلف تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور کی زیر صدارت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں اسکول کے بچوں نے کشمیریوں بھائیوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ اس دوران طلبہ نے تقریر کے دوران اقوام متحدہ سے پرُ زور مطالبہ کیا کہ وہ فوراً کشمیر میں آزادانہ رائے شماری کا انعقاد کریں تاکہ کشمیرکے مسئلے کے حل کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور نے کشمیر کی صورتحال پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جنت نظیر ہے اور پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جسے کس بھی صورت جدانہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان جبر و زیادتی اور استحصال کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں اور ایک دن اپنی منزل مقصود ضرور پائیں گے۔جبکہ گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول تربت کے طالبات اور عملے نے کشمیر ڈے کو بھرپور جوش و جذبے اور یکجہتی کے ساتھ منایا۔ اس پروگرام میں تقاریر اور مضمون نویسی اور ٹیبلو کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا گیا پرنسپل گرلز مڈل سکول کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد کمیونٹی میں کشمیر کے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ عوام الناس میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو فروغ دیا جاسکے۔آخر میں گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت کے طالبات کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جو گرلز ماڈل ہائی سے شروع ہوئی اور کالج روڈ سے ہوتے ہوئے گرلز ڈگری کالج تربت کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

خبرنامہ نمبر873/2025
بارکھان 5فروری: ملک بھر کی طرح ضلع بارکھان میں بھی کشمیری عوام کی آزادی کے لئے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بارکھان کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفیس میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ڈی پی او بارکھان ارشاد گولہ اسکول کے طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سرکاری افسران اور علاقائی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لیے دھڑکتا ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانی عوام ہر لمحہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے آخر میں کشمیری بھائیوں کے لیے دعا کی گی۔

خبرنامہ نمبر874/2025
تربت05 فروری:جامعہ تربت میں شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام مسئلہ کشمیر پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔سمینارمیں فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ او رطلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشمیر کے تنازع پرتفصیلی روشنی ڈالی۔کشمیر کی جغرافیائی اور اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور شعبہ سیاسیات کے فیکلٹی ممبران بہادین، نواز احمداورمنیر احمد نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر من وعن عمل کرے۔سیمینار کے دوران مقررین نے بھارتی آئین کے آرٹیکلز 370 اور 35A کی منسوخی اوراس کے جموں و کشمیر کی خودمختاری پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کشمیر تنازع کی تاریخی پس منظر، بھارت کی مسلسل جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی برادری کے کردارسمیت کشمیری عوام کی کئی دہائیوں پر محیط حق خودارادیت کے لیے جدوجہد پر بھی گفتگو کی۔وائس چانسلر نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر علمی مباحثے منعقد کرنے پرجامعہ تربت کے شعبہ سیاسیات کی کاوشوں کو سراہا۔

خبرنامہ نمبر875/2025
کوئٹہ 05 فروری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت ضلع کوئٹہ میں جاری انسداد پولیو مہم کا ایوننگ پولیو (ریویو)اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر) حمزہ انجم، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر ایمل مندوخیل، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صفدر، نمائندہ یونیسف سمیت لائن ڈیپارٹمنٹس کر مانیٹرنگ آفیسران اور یوسی ایم اوز نے شرکت۔ اجلاس میں دوسرے دن کی کارکردگی،کوریج,ریفیوزل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مائیکرو پلان کے تمام انڈیکیٹرز پر عمل درآمد یقینی بنائیں مس چلڈرن اور ریفوزل کو بروقت کور کریں اجلاس میں کوئٹہ کے تمام یونین کونسلز کے کوریج کا بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیو سے سخت انکاری لوگوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جو بھی انکاری ہوگا اسکو گرفتار کرکے جیل بھیج دیں۔اجلاس میں سکیورٹی پلان کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کوئٹہ میں کوئی سکیورٹی مسلہ نہیں پایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر سکیورٹی اہلکاروں کو سراہا۔اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں

خبرنامہ نمبر876/2025
کوئٹہ 05 فروری۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں کمپریسر فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 24 کمپریسر ضبط کرلیے۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے سب ڈویژن(کچلاک) میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے۔ جس میں مختلف دکانوں سے 30 گیس کمپریسر برآمد کرکے 4 دکانداروں کو گرفتار کرلیا اس دوران تمام برآمد ہونے والے کمپریسروں کو ضبط کرکے محکمہ گیس کے حوالے کردیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ میں کمپریسر مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کریگی۔ اگر پھر بھی دکانداروں نے خلاف ورزی کی تو انکی دکان سیل اور دکانداروں کو ایک مہینے کے لیے جیل بھجوائے جائیگے۔

خبرنامہ نمبر877/2025
خضدار 5 فروری: خضدار میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ریلی یکجہتی کشمیر کے عنوان سے نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کررہے تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پاکستان و کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء کشمیر کے حق میں اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ و مظالم کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ ریلی کے شرکاء میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری اسسٹنٹ کمشنر زہری خالد احمد ڈی ای او خضدار عابد حسین بلوچ ڈی ایس پی خضدار محمد جان ساسولی اور انجمن تاجران خضدار کے نمائندے اقلیتی کمیونٹی کے افراد اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ کشمیر کا پاکستان سے ابدی رشتہ ہے لیکن بھارت غاصبانہ قبضہ اور جارحیت کی بناء پر مظالم ڈھارہاہے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت غصب کرنا چاہتا ہے جوکہ اقوام متحدہ کے اصول اور ضابطہ کے خلاف ہے۔ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہیگی بھارت کو اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

خبرنامہ نمبر878/2025
سبی 5فروری:ضلعی انتظامیہ سبی اورمحکمہ تعلیم کے زیرنگرانی ضلع بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی گئیں۔گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول سبی میں یوم کشمیر کی مناسبت سے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیا گیا اسی طرح گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نیو کالونی ہانبھی، گونمنٹ گرلز ہائی سکول دہپال کلاں، اور ہائی سکول تلی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا طلباء نے تلاوت، نعت، تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے، اسکول کے احاطے میں طلباء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے سکولوں کے ہیڈماسٹر اور پرنسپل صاحبان نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے اور کشمیریوں کی آزادی کی لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

خبرنامہ نمبر881/2025
دکی 5فروری:دکی میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ نے کی۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دکی میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی، بھارتی جارحیت کے خلاف، اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی میں سرکاری افسران، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجر برادری، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ نے کہا 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں ظلم و بربریت کا ایک نیا باب رقم کیا۔ یہ اقدام عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیر کے عوام 76 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں، اور ان کی لازوال جدوجہد جلد رنگ لائے گی۔دیگر مقررین نے بھی بھارت حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی، اور کشمیری عوام کے حوصلے و استقامت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

خبرنامہ نمبر882/2025
نصیر آباد 05 فروری:نصیرآباد ڈویژن میں ملک بھر کی طرح یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈویژن بھر میں ریلیاں نکالی گئی ریلیوں میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کمشنر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع جعفرآباد،ضلع استامحمد، ضلع صحبت پور، ضلع جھل مگسی اور ضلع کچھی میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالی گئیں۔جن میں ضلعی افیسران سول سوسائٹی کے نمائندگان طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں کشمیری اور پاکستانی قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی مزدور چوک سے ہوتے ہوئے واپس ڈپٹی کمشنر آفس پہنچی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو ایک سنگین غلطی قرار دیا اسی طرح ضلع میں استامحمد میں بھی ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مئیر میونسپل کارپوریشن استامحمد میر مظفر خان جمالی ضلعی آفیسران،محکمہ زراعت(ریسرچ)سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات و دیگر نے شرکت کی بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کو اپیل کی گئی کہ وہ اپنی ہی قرار داد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ڈویژن کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں کے حق میں ہم آواز ہو کر ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی جانب سے جو ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرکے انہیں جینے کا حق دینے میں کردار ادا کرے جبکہ ضلع کچھی میں ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں نکالی گئی ریلی کی قیادت کی ریلی کے موقع پر شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے اور علاقہ نعروں سے گونج اٹھا ضلع جھل مگسی میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا عمل جاری رہا ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو مختلف روٹ سے ہو کر سرکٹ ہاؤس پہنچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوششیں کرتے ہوئے مظالم کے پہاڑتھوڑے ہوئے ہیں 370 کی شق ختم کرکے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے پوری دنیا کی نظریں اب کشمیر پر لگی ہوئی ہیں لمبے لاک ڈاون سے راشن اور ادویات ختم ہوچکا ہے بچوں کی خوراک سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی لیکن اقوام متحدہ اور دیگر عالمی دنیا نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑے گا پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں جن سے اظہار یکجہتی کیلئے روزانہ احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کی خودارادیت کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور بھارتی مظالم کے خلاف دباؤ ڈالیں۔

خبرنامہ نمبر883/2025
پنجگور 5 فروری:ضلعی انتظامیہ پنجگور کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہداحمد لانگو کی سربراہی میں ایک ریلی بھی نکالا گیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاگیا۔ یہ ریلی ڈی سی آفس سے نکالی گئی اورچتکان بازار پنجگور سے ہوتا ہوا واپس ڈی آفس کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد احمد لانگو نے ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پر بھارت کی طرف سے غضبانہ قبضے کے خلاف اقوام عالم کو نوٹس لینا چائیے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں انکی سیاسی واخلاقی سپورٹ جاری رکھیں گے بہت جلد بھارتی ظلم وجبر اور ناجائز تسلط کا خاتمہ ہوگا۔

خبرنامہ نمبر884/2025
کوئٹہ، 5 فروری: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈائریکٹریٹ اف یوتھ افیئرز بلوچستان کے زیراہتمام ایک خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی صوبائی مشیر برائے محکمہ کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کی۔ جس میں نوجوانوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ”کشمیر بنے گا پاکستان”، ”کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی” اور ”ہم بلوچستان کے عوام مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ” جیسے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کا مقدمہ اجاگر کرنے میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہر ممکن مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ نہ صرف مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں بلکہ قومی و بین الاقوامی معاملات پر بھی آگاہی حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں کو ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں، جہاں وہ سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو معاشرتی بہتری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔انہون نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر ایک ایسا موقع ہے جب ہم سب کو کشمیری عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اور انہیں چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کو ان کے مسائل سے آگاہ کریں۔واک کے دوران نوجوانوں نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے گائے اور قومی پرچم لہرا کر اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا۔ واک کے اختتام پر ایک خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں شرکاء نے کشمیری عوام کی آزادی، پاکستان کی ترقی اور امتِ مسلمہ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔اس واک نے نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا پیغام پہنچایا اور نوجوانوں میں قومی اور بین الاقوامی امور پر بیداری پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر885/2025
لسبیلہ05 فروری: ملک بھر کی طرح اوتھل میں بھی کشمیر ڈے بھرپوراندازمیں منایا گیا۔ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل میں تقریب منعقد کی گئی اور ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی میں چئیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر اوتھل نجیب الرحمن،DEO تعلیم لسبیلہ انور جمالی،چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا ودیگر شرکاء نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور بھارتی مظالم کے خلاف اقوام عالم کو بھی کھڑا ہونا چاہئے اورمسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق معاملے کا حل یقینی بنانا چاہئے خطے میں جاری بھارتی مظالم کی حدیں پار ہوچکی ہیں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم کا طوفان ایک عرصے سے جاری ہے بلوچستان اورلسبیلہ کے لوگ پاکستان کے دیگرعلاقوں کے لوگوں کی طرح کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر886/2025
صحبت پور05 فروری:ڈپٹی کمشنر صحبت پور میڈم فریدہ ترین نے کہا کہ پولیو کے خلاف جہاد کے طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ضلع صحبت پور کی سرحدیں سندھ اور پنجاب کی سرحدوں سے ملتی ہیں اس لیے یہاں پہ خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تمام مانیٹرنگ کرنے والے افسران کو چاہیے وہ ٹیموں کی کارگردگی پر گہری نظر رکھیں اور پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں پر خصوصی توجہ مبذول کریں اور تشکیل کردہ ٹیموں کو چاہیے کہ اپنے فرائض منصبی خوش اصلوبی کے ساتھ ادا کریں تاکہ ہم پولیو کے خلاف شروع کی گئی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے دوران مختلف ایریاز میں دورے کے موقع پر پولیو ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کے پولیو وباء کے خاتمے کے لیے پولیو ورکرز اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے انہیں چاہیے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں سستی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنے فرائض کی ادائیگی کریں تاکہ ہم اس وباء کو اپنے ضلع اور صوبے سے ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر887/2025
نصیرآباد05 فروری:۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے بیسک ہیلتھ یونٹ کوٹ مینگل کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے بی ایچ یو میں ڈاکٹر و دیگر اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا اور ادویات کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل انہوں نے ضلع نصیر آباد میں جاری انسداد پولیو مہم کا بھی جائزہ لیا پولیو ورکرز سے ملاقات کرکے مہم کے متعلق آگاہی حاصل کی جبکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے ان کے ہمراہ بابو زاہد سامت تھے بی ایچ یو کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسٹاف کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز روگردانی نہ کریں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہتر معنوں میں طبی سہولیات فراہم کریں ضلعی انتظامیہ کی کوشش رہے گی کہ مستقبل قریب میں بھی اسی طرح سرپرائز وزٹ کرکے تمام تر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ ادویات کی قلت سے قبل ہی اپنے آفیسران کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

خبرنامہ نمبر888/2025.
تربت 05 فروری؛گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان میں سالانہ امتحانات 6 فروری کو شروع ہوں گے۔ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور کی زیر صدارت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان میں سالانہ امتحانات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میں اسکول کے سالانہ امتحانات کے لیے محکمہ تعلیم کی تجویز کردہ تاریخ 6 فروری پر اتفاق کیا گیا اور اس پر امتحانی سوالنامہ اور دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں اتفاق رائے سے پرائمری سیکشن میں امتحانی عملے کے لیے سپرنٹنڈنٹ واجہ غلام محمد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اکرم، ایڈیشنل یعقوب خان اور نگران کے لیے صادق علی عبدالوہاب، شکیل احمد، عادل علی اور نصیر احمد کی تقرری کی گئی جب کہ مڈل سیکشن میں تیمور خان سپرنٹنڈنٹ، طلال احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، شاھد علی ایڈیشنل اور خاطر علی جی ای ٹی، محمد سلیم ایس ایس ٹی، عبدالسلام،صغیر احمد پی ٹی آئی اور شمیم احمد کو نگران تعینات کیا گیا اجلاس میں ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور نے تمام اساتذہ کو امتحانات کے دوران حاضر رہنے کی ہدایت اور نقل سمیت غیر قانونی طریقہ کار اپنانے کی ہر کوشش کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ نقل کا خاتمہ جب تک نہیں کیا جائے گا طلبہ کو اپنی محنت اور پڑھائی پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی اس لیے اسکول کا ہر ٹیچر پابندی کے ساتھ امتحانی عملے کی معاونت کرے اور نقل یا غیر قانونی طر یقے سے پیپر حل کرنے کی کوشش ناکام بنادیں۔

خبرنامہ نمبر889/2025.
کوئٹہ 5فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے تحت فروری 2024 سے اب تک 33,466 طلبہ کو 2.98 ارب روپے کی مالیت کے اسکالرشپس دیے جا چکے ہیں، جس سے ہزاروں مستحق اور ہونہار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیں حکام کے مطابق حکومت بلوچستان نے ہر طبقے کے طلبہ کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اسکالرشپ اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔ ریگولر اسکالرشپس کے تحت نویں جماعت سے ایم فل اور ایم ایس تک کے 31,077 طلبہ میں 2.04 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔ مکمل فنڈڈ بی ایس لیول اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 1,465 طلبہ کو 500 ملین روپے کا تعلیمی تعاون فراہم کیا گیا شہید بینظیر بھٹو اسکالرشپ اسکیم کے تحت ہر ضلع کے میٹرک اور انٹر کے ٹاپرز کو مجموعی طور پر 270 ملین روپے کے وظائف دیے گئے۔ شہداء کے بچوں کے لیے 351 طلبہ میں 40 ملین روپے، ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے 47 طلبہ میں 10 ملین روپے، اور اقلیتی طلبہ کے لیے 28 طلبہ میں 6 ملین روپے تقسیم کیے گئے۔ لاء اینڈومنٹ فنڈ کے تحت 8 طلبہ کو 120 ملین روپے فراہم کیے گئے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر مزید تین خصوصی اسکالرشپ اسکیموں پر عمل درآمد جاری ہے۔ کیڈٹ ایکسیلینس پروگرام کے تحت ملک کے اعلیٰ کیڈٹ کالجز میں 108 طلبہ کے لیے 95 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صادق پبلک اسکول میں 100 طلبہ کے لیے 80 ملین روپے کی مکمل فنڈنگ دی جا رہی ہے۔ پی ایچ ڈی اسکالرشپ اسکیم کے تحت دنیا کی اعلیٰ جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند 10 طلبہ کے لیے 450 ملین روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے

خبرنامہ نمبر890/2025
کوئٹہ5 فروری: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

خبرنامہ نمبر891/2025
چمن 5 فروری:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گاڈیوں کے ذریعے فلیگ مارچ ریلی نکالی گئی۔فلیگ مارچ ریلی میں ضلعی انتظامیہ مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران،سیاسی،مذہبی جماعتوں کے نمائندوں،سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ریلی کمشنر آفس تک پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ریلی کے اختتام پر ڈی سی چمن نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے درخواست کرتے ہیں کہ کشمیروں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دی جائے اور بھارتی ریاست کا کشمیری عوام پر ظلم وجبر تشدد اور بربریت روکی جائے اور نہتے کشمیریوں کی قتل عام بند کر دیا جائے۔

خبرنامہ نمبر892/2025
چمن 5 فروری:ضلعی انتظامیہ چمن کی زیر انتظام 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی ڈی سی کمپلیکس چمن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی آفس چمن پر تقریب کی شکل میں بدل گئی۔ریلی ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی قیادت میں مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران، ضلعی انتظامیہ، سیاسی و مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی، صحافی برادری اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شریک تھے۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی کی اختتام پر ریلی کے شرکاء سے اے ڈی سی چمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کا دن کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ بحیثیت مجموعی پاکستانی سیاسی اخلاقی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان ریلی ہندوستان کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کرنا ہوگا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دینا ہوگا۔ریلی کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اورعالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیکر کشمیریوں کی حق خودارادیت اور آزادی تسلیم کر لیں چمن کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

خبرنامہ نمبر893/2025
اوستامحمد5 فروری:وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے ممبر انکوائری آفیسر اسلم ترین نے ضلع نصیرآباد،ضلع جعفرآباد اور ضلع اوستامحمد میں نیشنل پروگرام برائے اصلاح آبپاشی پختہ نالیاں اور تالابوں کا جائزہ لیا انہوں نے ضلع نصیر آباد میں گوٹھ عبدالرحیم بنگلزئی،گوٹھ میر فرید خان عمرانی جبکہ ضلع جعفرآباد میں گوٹھ دوست علی لہڑی، گوٹھ عبدالحکیم محمد حسنی،گوٹھ اللہ بخش گشکوری،گوٹھ ظفر علی کھوسہ،گوٹھ نور حسن بگٹی،گوٹھ طالب حسین،گوٹھ عبدالغنی،گوٹھ راجہ خان سمیت گوٹھ فرمان علی مستوئی گوٹھ حاجی عنایت اللہ جتک گوٹھ حاجی شبیر احمد عمرانی میں مکمل کئے گئے اور جاری منصوبوں کے معیار کو پرکھا اور تمام ترقیاتی کاموں کا باریک بینی کے ساتھ مشاہدہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ آفیسرز عتیق اللہ کھوسہ عبد الطیف قیصرانی سعید احمد کھوسہ انجینئر بابل خان کنسلٹنٹ محمد اسماعیل بنگلزئی اور احمد علی دایو سمیت دیگر آفیسران تھے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے ممبر انکوائری افیسر اسلم ترین کو تمام منصوبوں کے متعلق انجینئرز نے بریفنگ دی وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے ممبر انکوائری آفیسر اسلم ترین نے کہاکہ یہ تمام منصوبے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد کو خاطر ملحوظ رکھ کر بنائے گئے تاکہ آبپاشی کے بہتر نظام کے تحت انہیں سہولیات فراہم کی جائیں اس وقت کئی منصوبے جوکہ تعمیر و مرمت کے قابل ہیں اس جانب توجہ مبذول کی جائے ہم پر جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ان شاء اللہ شفاف طریقے سے تمام منصوبوں کی چھان بین کی جا رہی ہے جس کی جامع رپورٹ سے حکام بالا کو آگاہ کیا جائے گا جن منصوبوں پر اطمینان نہیں ہوا تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا کیونکہ ان منصوبوں کا دیرپا ثابت ہونا انتہائی ضروری ہے

خبرنامہ نمبر894/2025
اوستامحمد5 فروری:ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف ایریاز میں کام کرنے والی ٹیموں کا جائزہ لیا انہوں نے پولیو کے قطرے پلانے کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی اور ان کے ریکارڈ کا باریک بینی کے ساتھ مشاہدہ کیا پولیو ورکرز کو ہدایت دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آپ پر لوگوں کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ آپ ان ذمہ داری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں تاکہ ہم پولیو سے پاک معاشرہ قائم کرنے میں کامیاب ہو سکیں آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے ہم سب کی نئی نسل پولیو جیسی خطرناک موزی مرض سے متاثر ہو سکتی ہے اس لئے آپ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اس موقع پر انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ وہ آپ ہی کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے آپ کے گھر آتی ہیں آپ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں

خبرنامہ نمبر895/2025
خضدار 5 فروری:اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے خضدار میں جشن جھالاوان اسپورٹس ایونٹ کا آغاز ہوگیا۔جشن جھالاواان کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ خضدار میں کرکٹ،فٹبال، بیڈمنٹن،شوٹنگ بال، رسہ کشی اور تائکوانڈو ودیگر کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں۔ جشن جھالاوان ایونٹ میں مختلف اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اسپورٹس ایونٹ چار روز تک جاری رہیگا۔جناح اسٹیڈیم میں کرکٹ اور میر غوث بخش اسٹیڈیم میں فٹبال کے مقابلے ہورہے ہیں۔محکمہ اسپورٹس کے آفیشلز کا وفد خضدار میں موجود اور از خود انتظامات دیکھ رہاہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈیپارٹمنٹ بلوچستان مینا مجید بلوچ کے وژن کے تحت صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کوآباد کرنا اور امن وخوشحالی لانے سے متعلق اقدامات کیئے جارہے ہیں اس سلسلے میں خضدار میں جشن جھالاوان کے عنوان سے اسپورٹس ایونٹ اور کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں مختلف اسپورٹس ٹیموں کو ان کھیلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جارہاہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹوٹیزمحمدآصف لانگو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایس رقیہ بی بی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلوچستان مرید علی لانگو،ڈپٹی ڈائریکٹر قلات ڈویژن حاجی عبدالغفور بنگلزئی، نمائندہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ افتخار عمرانی خود گراؤنڈ میں موجود اور ٹورنامنٹس کے معیاری انداز میں انعقاد کے لئے اقدامات عمل میں لارہے ہیں۔ جب کہ خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی اور اسپورٹس خضدار کے منتظمین عبدالنبی بلوچ، علی کرد،آصف شاہوانی،عبدالقادر بلوچ، عبدالقادر ودیگر بھی موجود تھے۔ جشن جھالاوان اسپورٹس کا اختتام 8 فروری کو ہوگا اور جس کے اگلے روز پروقار تقریب منعقد کرکے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر896/2025
دکی5 فروری: ایمرجنسی رسپانس سینٹر مائنز 1122کا افتتاح ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ نے فیتہ کاٹ کر کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر ضلع دکی عمران مندو خیل، چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک کلیم اللہ ترین، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی اکبر علی مزارزئی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند،تحصیلدار دکی عبدالرازق دمڑ اور دیگر موجود تھے۔افتتاح کے بعد ڈی ایس ایم پی پی ایچ آ ئی ممتاز علی رند نے معزز مہمانوں کو سنٹر کی جدید سہولیات سے آراستہ ماحول کا دورہ کرایا، ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے عملے کی محنت اور کارکردگی کی تعریف کی۔ اور کہا کہ یہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر علاقے میں فوری امداد اور خدمات کی فراہمی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ نے مائنز ایریا میں جہاں روزانہ حادثات ہوتے ہیں اس امید کا اظہار کیا کہ سنٹر کے قیام سے عوام کی فوری امداد کی ضرورتوں کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے گا۔

خبرنامہ نمبر897/2025
کوئٹہ 5 فروری:ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یومِ کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نمائشی فٹسال میچ کا انعقاد کیا گیا، ایوب سپورٹس کمپلیکس کے فٹسال گراؤنڈ میں کوئٹہ ریڈ اور کوئٹہ وائٹ کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا، کوئٹہ وائٹ نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے میچ میں کامیابی حاصل کی، میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آصف فاروقی تھے ان کے ہمراہ عبداللہ رند، ماما منیر احمد، ماما بشیر تھے۔ میچ کے دوران مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور آفیشلز میں شیلڈز تقسیم کیں، اس موقع پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کو اچھا کھیلنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت، مشیر کھیل وامور نوجوانان مینا مجید بلوچ، سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو کی کاوشیں ہیں کہ سارا سال کھیلوں کے میدان آباد رہیں اس لئے آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا، اس میچ کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دینا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، آخر میں عبداللہ رند نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی۔

خبرنامہ نمبر898/2025
موسیٰ خیل 05فروری:ملک بھر کی طرح آج ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ کمپلکس سے ریلی نکالی۔ریلی ڈسٹرکٹ کمپلکس سے شروع ہوئے اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئے فٹسال گراؤنڈ پہنچ کر اختتام پذیرہوئے۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمعداد مندوخیل اور ایس پی پولیس اختر اچکزئی نے کی۔ ریلی میں لائین ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان مختلف سکولوں کے طلباء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ریلی میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پاکستان و کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پہ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وادی کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور قابض بھارتی فوج معصوم نہتے کشمیری مردوخواتین بچوں اور بزرگوں پر ظلم وستم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی سے جلد ظلم کی زنجیریں توڑیں گے اور بھارت سے اپنا حق خوداریت چھین کر رہینگے اور انہوں نے کہا اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دلانے کے لئے کردار ادا کرے آخر میں کشمیری عوام کی آزادی اور ملک پاکستان کی سا لمیت کی دعا کے ساتھ یکجہتی کی ریلی اختتام کو پہنچی۔

خبرنامہ نمبر899/2025
کوئٹہ 05 فروری۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیو کمپین کے دوران ان والدین جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہے (رفیوزل)کے کوائف جمع کئے جارہے ہے۔ اس وقت تک کوئٹہ کے تمام سب ڈویژن میں ٹوٹل 90 رفیوزلز پائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے پولیو کمپین کے تیسرے روز جاری مہم کے دوران تمام سب دویژن میں ٹوٹل 58 رفیوزلز کی نشاندہی کی۔ بعد ازاں تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے پولیو کی ٹیموں کے ہمراہ رفیوزلز کے گھروں میں جاکر انہیں آمادہ کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون نے سب ڈویژن سریاب میں 18 رفیوزلز، اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کیپٹن(ر) عبداللہ بن عارف نے سب ڈویژن سٹی میں 7 رفیوزلز کے بچوں کو قطرے پلائے جبکہ اس دوران 3 افراد کو گرفتار کرکے جیل بجھوا دیا گیا۔اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں 21 رفیوزلز بچوں کو قطرے پلائے جبکہاسپیشل مجسٹریٹ سٹی احسام الدین کاکڑ نے 14 رفیوزل بچوں کو کور کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ٹیموں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام رفیوزلز کو کور کر کے رپورٹ پیش کریں۔ضلعی انتظامیہ کی تمام ٹیمیں 7 روزہ قومی انسداد پولیو کمپین کے دوران پولیو ٹیموں کے ہمراہ رفیوزل بچوں کی کوریج کریگی۔ تمام رفیوزل بچوں کے والدین سے بات چیت کرکے پولیو کے قطرے پلانے پر قائل کریں گی جبکہ سخت انکار کرنے پر ان افراد کو گرفتار کرئیگی۔

خبرنامہ نمبر2025/900
زیارت05فروری:ـڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت کی جانب سےڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی قیادت میں کشمیریوں سے یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی میں فوکل پرسن حاجی راز محمد دمڑ، ڈسٹرکٹ افسران اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس زیارت میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنا دیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ کشمیروں کا دل نہیں جیت سکے ہیں کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت تک ان کے ساتھ رہیں گے اور کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کی حق و خودارادیت کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کبھی بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کا محبت نہیں نکال سکتے۔
خبرنامہ نمبر 2025/901
گوادر5فروری:ـایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے انسداد پولیو مہم کی پیش رفت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی، جبکہ مہم کے دوران درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران کیسز ناٹ اویلیبل ہیں، جبکہ جو چند ریفیوزل کیسز موجود ہیں، انہیں آئندہ دو روز میں کور کیا جائے گا۔مزید برآں، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ ضلعی سربراہان کے ذریعے ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے آغاز سے قبل مؤثر آگاہی مہم (ایڈوکیسی) اور سماجی متحرک کاری (سوشل موبلائزیشن) کا آغاز کیا جائے تاکہ والدین سمیت معاشرے کے تمام طبقات اس قومی فریضے میں بھرپور تعاون کریں۔ اس سلسلے میں یونین کونسل چیئرمینز اور کونسلرز کو بھی متحرک کیا جائے گا تاکہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبرنامہ نمبر 2015/902
کوئٹہ5فروری :ـصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم احمد کھوسہ نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبرنامہ نمبر 2025/903
حب 5 فروری :ـضلع حب میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی ایک شاندار اور کامیاب ریلی نکالی گئی، جس میں سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں، کونسلران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میونسپل کارپوریشن حب کی جانب سے شہر کے اہم مقامات پر یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پینافلیکس اور بینرز آویزاں کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب، سربلند خان کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، جس کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی لسبیلہ پریس کلب پہنچی، جہاں اس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سربلند خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حب سول سوسائٹی کے چیئرمین مولانا یعقوب ساسولی نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ان شاء اللہ فلسطین کی طرح کشمیری بھی اپنے شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلر عبدالرزاق، جے یو آئی کے ضلعی قائدین مولانا شاہ محمد صدیقی، مفتی ولی، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ ریلی کے کامیاب انعقاد پر میئر میونسپل کارپوریشن حب، وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ نے ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، کونسلران اور مذہبی رہنماؤں کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان کے عوام ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔