December 4, 2024
File 1 News

DGPR NEWS EVENING SHIFT 12.07.2024

خبرنامہ نمبر2923/2024
کوئٹہ12 جولائی۔صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے انیمل سائنسزانسٹیٹیوٹ، میڈیسن سٹور بلڈنگ، کلاس رومز اور لائبریری کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی اور ایڈیشنل سیکرٹری جہانگیر خان کاکڑ بھی موجود تھے۔ پرنسپل انیمل سائنس انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر جمیل احمد نے محکمے کے سٹاک اسسٹنٹ اور دیگر ٹریننگ کے کلاسسز کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے لائیو اسٹاک کے مختلف اضلاع سے ملازمین کو دو سالہ ڈگری دی جارہی ہے صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین مختلف ریجنز پر مشتمل ہے ہر ریجن کا آب و ہوا دوسرے سے مختلف ہے ہمیں ہر علاقے میں مختلف بیماریوں پر ریسرچ کرنی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ان بیماریوں کو روکنے کے لیے مختلف سمینار منعقد کی جائے تاکہ لوگوں کو آگاہی دی جاسکے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ اور لائیو اسٹاک کے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں ان ڈاکٹرز نے اپنے ریسرچ اور فیلڈز کے حوالے سے مکمل تفصیل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ماہرین کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے صوبے کو گوشت، ڈیری اور پولٹری کے مصنوعات میں خود انحصاری کی طرف آنا ہوگا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مندرجہ بالا اشیاء ضروریہ کے حوالے سے دیگر صوبوں پر انحصار کو کم سے کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں میں بیماروں کی میپنگ اور امراض سے پاک گوشت کی فراہمی ممکن بنانے کیلیے عالمی معیار کے اصولوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے۔ صوبائی حکومت کو تجویز پیش کروں گا کہ ماہرین کی ایک بورڈ بنائی جائے جو امراض سے پاک گوشت کے حصول اور صوبے کی لائیو سٹاک کے شعبے میں خود انحصاری سمیت عالمی معیار کے ضرورتوں کے مطابق صوبے میں کام کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں جانوروں کیلیے میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں تاکہ وہاں موجود مالداروں کو ریلیف دیا جاسکے۔ شہروں میں صاف دودھ انڈے اور گوشت کی فراہمی کیلیے ضروری ہے کہ لائیو سٹاک کے ماہرین کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2924/204
نصیرآباد12۔وزیر اعلی معائنہ کمیٹی کے ممبر اسلم خان ترین کی نصیرآباد ڈویژن کے تمام کلسٹر ہیڈز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کا اجلاس سرکٹ ہاو¿س ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا اجلاس کے موقع پر تمام کلسٹر ہیڈز میں گزشتہ تین سال کا ریکارڈ اجلاس کے سامنے پیش کیا اجلاس میں ہر ضلع سے پانچ کلسٹر ہیڈز نے شرکت کی اور محکمہ تعلیم میں حکومت کی جانب سے کلسٹر کی مد میں فراہم کئے گئے بجٹ کے استعمال کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس میں وزیراعلی معائنہ کمیٹی نصیرآباد کے فوکل پرسن عبدالحمید ابڑو سمیت دیگر افیسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی معائنہ کمیٹی کے ممبر اسلم خان ترین نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے درپیش مسائل کے تدارک کیے بغیر بچوں اور اساتذہ کو مشکلات درپیش آسکتی ہیں اس لیے حکومت کی یہی کوشش رہی ہے کہ اسکولوں کو نچلی سطح سے ہی حل کیا جائے اس لیے کلیسٹر ہیڈز کی مد میں بجٹ فراہم کیا جاتا ہے مگر ضروری ہے کہ اس بجٹ کو صحیح معنوں میں استعمال کر کے اسکول کے بچوں اور اساتذہ کو مشکلات سے نجات دلائی جا سکے کلسٹر ہیڈز کو فراہم کیے گئے بجٹ کی تحقیقات ہونا بھی لازمی ہے کیونکہ درست معنوں میں اگر اس بجٹ کو استعمال نہیں کیا گیا تو بچوں کو تعلیم کے حصول میں اور اساتذہ کو علم کی فراہمی میں مشکلات درپیش آتی رہیں گی کلسٹر ہیڈ کو جو بجٹ دیا جاتا ہے اس سے اسکول کی سطح پر تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے تدارک کیا جا رہا ہے دورے کے موقع پر جو بھی مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور تفصیلات مجمع کی جا رہی ہے اسے وزیراعلی اور چیئرمین وزیراعلی معائنہ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی کلسٹر ہیڈ کو فراہم کیے گئے بجٹ کے خد و خال سمیت تمام امور کو باریک بینی سے چیک کر رہے ہیں اگر کوئی بھی شخص کلسٹر ہیڈز کے بجٹ میں خرد برد میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا بچوں کے بہتر مفاد میں فراہم کی گئی رقم کسی کو بھی ہڑپنے نہیں دی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2925/2024
لورالائی12جولائی۔ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن اصغر شہباز رند نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار امن و امان کے قیام سے وابستہ ہے دشمن ہمیشہ امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے خصوصاً مذہبی تاریخی ایام میں امن وامان کا قیام متعلقہ اداروں کی اولین زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ محرم میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ اور دیگر متعلقہ آ فسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات صفائی ستھرائی، فورسز کی مشترکہ گشت ،بجلی کی متواتر فراہمی و¿دیگر اہم ایشوز زیر بحث لائے گئےاور مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ لورالائی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور ہمارے ادارے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں محرم میں پولیس اور لیویز فورس کے گشت بڑھا ئیں امام بارگاہوں کے آ نے جانے کے راستوں پر 24 گھنٹے اہلکار تعینات ہوں گے اس کے علاو¿ہ ضرورت پڑی تو فورسز کی مشترکہ گشت بھی ہوگی انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں سماجی تنظیمیں علماءکرام اور میڈیا کے نمایندے اور دیگر بھی اس بارے اپنا کردار ادا کر ے ،فورسز سے تعاون کرے اور کسی بھی شک کی صورت میں فوراً اطلاع دیں ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر نے شرکاءسے کہا کہ پولیس فورس امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے چوکس ہے محرم میں داخلی وخارجی راستوں پر ناکے لگائی گئی ہیں اور گشت بڑھائی ہیں تاکہ لوگوں کی جان مال کی حفاظت ہو ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی اپنے ضلع میں امن وامان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔اور اس پر عمل در آمد کی یقین دھانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2926/2024
گوادر12جولائی: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر گہرام خالد بلوچ نے ضلع بھر میں مویشیوں کے مفت علاج ،دوائیوں اور ویکسینیشن کے لیے ایک جامع مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت ان کی ٹیم مختلف علاقوں میں جا کر مویشیوں کا علاج ، ڈیوارم اور روٹین چیک اپ کر رہی ہے واضح رہے اس موسم میں بھیڑ بکریوں کے پیٹ میں کیڑوں کی بیماریاں بہت عام اور خطرناک ہوتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اس اہم اقدام سے زمیندار، عام شہری اور مال مویشی پالنے والے افراد بہت خوش ہیں کیونکہ مویشیوں کی مختلف وائرل اور بیکٹیریل بیماریاں گوشت اور دودھ کے ذریعے انسانی جسم میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ اس مہم کے ذریعے نہ صرف مویشیوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے بلکہ انسانی صحت کو بھی تحفظ مل رہا ہے۔یہ اقدام مقامی معیشت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے کیونکہ صحت مند مویشی بہتر گوشت اور دودھ کی پیداوار فراہم کرتے ہیں، جس سے زمینداروں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی اس مہم نے علاقے میں خوشحالی اور صحت کی فضا قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔گوادر کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ مال مویشیوں کی صحت اور پیداوار میں مزید بہتری آ سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2927/202
12 جولائی ۔چمن ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ر راجہ اطہر عباس نے ممکنہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے کے حوالےسے تحصیلدار چمن عبدالرازق خان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے دی ٹیم میں محکمہ ایریگیشن سب انجینئر کامران محکمہ ریلوے ایس ڈی او، قانون گو، پٹواری اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شامل ہیں ڈی سی چمن نے کہا کہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر یہ سب اقدامات کیے جا رہے ہیں ٹیم نے شہرکے مختلف سیلابی اور برساتی نالوں کا تفصیلی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے سیلابی اور برساتی نالوں کے حدود پر قبضہ کرنے والوں جگہوں پر قائم مکامات پر باقاعدہ نشانات لگایااور برساتی نالوں پر قبضہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ برساتی نالوں میں حائل تمام رکاوٹوں اور بنائے گئے دیواروں اور مکانات کو فوری طورپر ختم اور گرا دیا جائے انہوں نے نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ اگر انے والے بارشوں میں کسی بھی شخص یا گھروں اور کسی کی پراپرٹی املاک وغیرہ کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے تمام تر ذمہ داری قبضہ کرنے والے اشخاص پر عائدہوگی لہذا تمام قبضہ کرنے والے شہری برساتی اور سیلابی نالوں میں حائل رکاوٹوں اور قبضے کو فوری طورپر ختم کریں اور عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی اور سرکار کی احکامات اور ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سرکاری مشینری کو استعمال کرتے ہوئے سیلابی اور برساتی نالوں میں حائل تمام رکاوٹوں اور دیواروں اور مکانات کو منہدم کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر2928/2024
مستونگ 12جولائی ۔ دنیا بھر کی طرح ضلع مستونگ میں بھی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا گیا اور سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس میں ایک آگاہی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص سپریڈنٹ ڈی ایچ او آفس ملک شاہجہان خواجہ خیل اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے انچارج محمد آصف ترین تھے اس موقع پر تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ناصر خان نے کی۔ تقریب میں سینئر صحافی و جنرل کونسلر فیصل باقی علیزئی ،صحافی شکیل سارنگزئی، حاجی اعجاز احمد پاپولیشن آفس کے بھی موجود تھے۔ تقریب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ناصر خان، مہمان خاص ملک شاہجہان خواجہ خیل، لیڈی ہیلتھ ورکر شنیلا حنیف، پوشیہ خورشید، نورین، بلقیس فاطمہ، شمائلہ، حمیدہ، رخسانہ، آسیہ، غلام اللہ و دیگر مقررین نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور اسکے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہاکہ وسائل و مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں فیملی پلاننگ کرنی چائیے محکمہ پاپولیشن و محکمہ صحت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اس میں ملک کے ہرفرد کو اپنا کردار اداکرنی چائیے۔ پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ آبادی والے ملکوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاپولیشن کے عالمی دن کو منانے کا مقصد صرف تقریبات کا انعقاد کرکے باتیں کرنا نہیں بلکہ اس پر عملدر آمد کو بھی یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث معاشی و موسمیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ آبادی کا عالمی دن منانے کا مقصد آبادی کے بڑھنے سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل کو اجاگر کرنا ہے۔ اس میں خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت، خواتین اور مردوں میں برابری کے اصول کا فروغ، غریب کے مسئلے پر تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں غور و فکر اور زچہ بچہ کی صحت کا خیال رکھنا اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا شامل ہیں۔ اس لیئے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول اور آسان زندگی گزارنے کیلئے اب سے پلاننگ کرنی چائیے بصورت دیگر ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگی۔ تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو ریفریشمنٹ دیا اور مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈز پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2929/2024
سبی 12جولائی ۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے حسینیہ امام بارگاہ تریہڑ کا خصوصی دورہ کیا اور جلوس کے روٹس کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر لہڑی لیاقت جتوئی ، امام بارگاہوں کی انتظامیہ اہل تشیع رہنما، مختلف محکموں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ محرم کے تمام جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، میونسپل کمیٹی اور دیگر تمام ضلعی محکموں کی جانب سے بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں انکاکہنا تھا کہ جلوسوں کی گز ر گاہوں پر صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ضلع بھر میں محر م الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جلوسوں اور مجالس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائینگے جبکہ جلوسوں کی گز ر گاہوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے مقامی علمائے کرام، امن کمیٹی کے اراکین اور سول سوسائٹی کے دیگر سرکردہ افراد سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں اور ہر مشتبہ شخص پر کڑی نظر رکھیں تا کہ کوئی بھی ہمارے ضلع کا امن خراب نہ کر سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2024/2930
کچھی12 جولائی :ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے ارسلان خان و ایف سی 135 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمیر سمیت دیگر افیسران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں محرم الحرام کے موقع پر تمام روٹس کا جائزہ لیا اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے امام بارگاہوں کے متولیوں و دیگر شرکا سے بھی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں سیکیورٹی کو الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ جن ایشوز کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر آگاہی فراہم کی گئی تھی انہیں بھی حتمی شکل دی گئی ہے محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کروائے گئے ہیں ہمارا مقصد محرم کے پہلے عشرے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینا ہے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر بھی صفائی ستھرائی پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے گا جب سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس لیویز اور ایف سی کے جوان تعینات کیے جائیں گے جو تمام ماتمی جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے طبی مراکز میں بھی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ خبر نامہ نمبر 2024/2931 خضدار 12جولائی:ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر آپریشن کیسکو خضدار عبدالقیوم بنگلزئی جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیدار عبدالوہاب غلامانی عید محمد ایڈووکیٹ عبدالحمید ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر گورنمنٹ آفیشلز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے متعارف کردہ پروگرام ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے عمل پر مشاورت کی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت زراعت کے شعبے میں مذید استحکام لانے و زرعی اجناس کے پیدوار میں اضافہ اور زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے یہ پروگرام شروع کیا جارہاہے ۔ زمینداروں کے ٹیوب ویلز کو شمسی تونائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کرنے و ایک جامع روڈ میپ اور حکمت عملی بنائی جارہی ہے حکومت اور مقامی زمیندار مل کر تونائی بچت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے ۔ اجلاس میں بجلی چوری سے نمٹنے کی اہمیت اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے متبادل توانائی کے ذرائع کی ضرورت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

خبر نامہ نمبر 2024/2932
کوئٹہ 13 جولائی: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بلوچستان کے عوام کو کوئٹہ سے ڈائریکٹ سعودی عرب عمرہ فلائٹ کی سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ہمارے صوبے کے لوگ سعودی عرب جانے سے قبل ملک کے دیگر صوبوں میں جانے پر مجبور ہیں. یہاں سے سعودی عرب کو براہ راست عمرہ پرواز کی سہولت کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگوں کا بہت قیمتی وقت، توانائی اور پیسہ ضائع ہو رہے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ڈائریکٹ عمرہ پروازوں کا آغاز کیا جائے تاکہ براہ راست پروازوں سے نقل و حرکت کے تمام مسائل ختم ہو سکیں اور مسافر طویل سفر سے وابستہ خرچہ، تناؤ اور تھکاوٹ سے جلد چھٹکارا پائیں. واضح رہے کہ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ایک روزہ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر ون ٹو ون ملاقات کے دوران صوبے کے عوام کے اس دیرینہ مطالبہ کو سامنے رکھا جس پر وزیراعظم پاکستان نے یہ یقین دلایا کہ بلوچستان کے عوام کو عنقریب کوئٹہ ٹو سعودی عرب عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی خوشخبری سنائیں گے. بعدازاں گورنر بلوچستان کی جانب سے پی آئی اے کے ذمہ دار حکام اور جی ایم بلوچستان کو بھی فوری طور پر عمرہ فلائٹ چلانے کیلئے اقدامات کریں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ عمرہ فلائٹ کے آغاز سے بلوچستان کے لوگ آئندہ اسلام آباد، کراچی یا لاہور شہر وغیرہ جانے کی تکلیف اٹھانے سے بچ جائیں گے جس یہ ثابت ہو جائے گا کہ موجودہ حکومت عوام دوست حکومت ہے.
خبر نامہ نمبر 2024/2933
ضلع چمن 12جولائی:۔ریجنل نادرا آفس چمن میں آج بروز جمعہ عوامی شکایات اور مسائل کے ازالے کیلیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون خان کاکڑ کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں چمن زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون خان اور سنئیر ایگزیکٹو ظہور خان نے عوام کی شکایات سنیں کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر کھلی کچہری میں ضلع چمن کے عوام کو بلاک شناختی کارڈز کے حصول کیحوالے سے درپیش مسائل اور مشکلات تفصیل سے سنی گئی کھلی کچہری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون خان کاکڑ نے شناختی کارڈز بنانے کیلئے نادرا کے قانونی تقاضوں ادارتی قواعد و ضوابط اور شرائط پر تفصیل سے بیان کیا اور عواالناس کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کے حوالیسے مکمل معلومات سمجھائی گئی انہوں نے کہا کہ عوام کی مسائل مشکلات اور ضروریاتِ زندگی کا نادرا آفس چمن کو احساس اور ادراک ہے کیونکہ قومی شناختی کارڈ کی حصول کیلئے تمام ضروری ریکوائرمنٹس کی مستند اور تصدیق شدہ اسناد ایک لازمی جز اور عنصر ہے اسکو پیش کرنا ازحد ضروری ہے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعد آپ کو وہ تمام حقوق حاصل ہوتے ہیں جوکسی بھی پاکستانی کو حاصل ہیں اور قومی شناختی کارڈ کے حصول کے بعد آپ ہر قسم کی پاکستانی قانون کا اطلاق ہوتا ہے جسطح کسی بھی دوسرے پاکستانی پر اطلاق ہوتا ہے لہذا اس وجہ سے قومی شناختی کارڈ کی کاغذات کی جانچ پڑتال تھوڑی سخت اور مستند شدہ ذرائع سے کی جاتی ہے لہذا عوام الناس کو اس سلسلے میں اگر پراسیس میں کچھ دقت اور مشکل پیش آئیں تو دل برداشتہ نہ ہو اور اسے اپنے حق میں بہتر سمجھیں۔کھلی کچہری کے آخر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون خان کاکڑ نے قومی شناختی کارڈ کے حصول میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات اور ان کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
خبر نامہ نمبر 2024/2934
کچھی 12جولائی:۔ڈپٹی کمشنرکچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈھاڈر کا دورہ کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد علی نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر تعمیر بلڈ بینک اور ٹرامہ سینٹر کا معائنہ کیا اور جلد تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں اور یونیسیف کے تعاون سے ہسپتال کی رینویشن کا بھی معائنہ کیا جبکہ ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے فراہم کی گئی نئی ایکسرے مشین کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ ان کو جلد از جلد فعال کرکے علاقے کے لوگوں کو مستفید کیا جائے بعد ازاں نیوٹریشن سینٹر اور PPHI آفیس کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہوگی کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں تمام رکاوٹوں کا ازالہ کرے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے تدارک کے لیے حکام بالا کو آگاہ کرے۔ ضلع کچھی میں طبی مراکز میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں ضلع بھر کے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ذمہ داری ہے ضلع انتظامیہ کی یہی کوشش ہے کہ تمام طبی بنیادی مراکز صحت کو مزید فعال رکھنے اور وہاں پر پائی جانے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ہمارے آفیسران گاہے بگاہے تمام طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے دورے کرتے رہتے ہیں تاکہ یہاں پر آنے والے مریضوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور وہ مایوس ہو کر نہ لوٹیں بلکہ خوش ھو کر جائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں طبی مراکز و بلڈنگ اور دیگر یونٹس کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایا تک تک پہنچانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے تاکہ حکومت کے ان اقدامات سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔
خبر نامہ نمبر 2024/2935
نوشکی12جولائی:۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین کی زیر صدارت میں نوشکی ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے دوران زائرین کی مکمل حفاظت کے لئے کوئیٹہ سے تفتان کے راستے ایران جانے والے زائرین کی مکمل سیکورٹی سے متعلق ڈویژنل سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج وزیرخان ناصر، کمانڈنٹ تفتان رائفلز بریگیڈیئر غلام دستگیر، ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو، ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی، ایف سی دالبندین کرنل مبشر، ونگ کمانڈر ایف سی نوشکی کرنل عزیر سمیت ایس پی نوشکی اللہ بخش بلوچ و باقی متعلقہ اداروں کے آفیسران شریک ہوئے اجلاس میں پاکستان سے تفتان بارڈر کے راستے ایران جانے والے اور واپس آنے والے زائرین کی مکمل سیکورٹی، معیاری ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات سمیت ان کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ محرم میں معمول سے زیادہ تعداد میں زائرین کوئیٹہ سے تفتان بارڈر کے راستے ایران جاتے ہیں اس سلسلے میں رخشان ڈویژن کے نوشکی، دالبندین نوکنڈی، تفتان تک زائرین کی کانوائے کو مکمل سیکورٹی کے ساتھ متعلقہ آرام گاہوں میں ان کے لئے طبی سہولیات کے لئے ڈاکٹرز اور اسٹاف پرمشتمل میڈیکل کیمپ کا بندوبست کویقنی بنانا اور طویل راستے کے پیش نظر زائرین کی معیاری ٹرانسپورٹ اور باقی امور سے متعلق کوئٹہ انتظامیہ سے بھی کوارڈینیشن میں ہیں کمشنر رخشان نے کہا کہ رخشان ڈویژن میں زائرین کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ طویل راستے پر زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر 2024/2936
نوشکی12جولائی:۔ کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے نوشکی میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جہاں وہ قیدیوں سے ملے ان کے مسائل معلوم کئے کمشنر رخشان نے جیل میں قیدیوں کے لئے بننے والے کھانا میس کے معائنے کے ساتھ جیل میں لائبریری اور میڈیکل سینٹر کا معائنہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو، ایس پی نوشکی اللہ بخش بلوچ بھی ہمراہ تھے سپرٹینڈنٹ نوشکی ڈسٹرکٹ جیل نثار شاہوانی نے کمشنر رخشان کو ڈسٹرکٹ جیل اور قیدیوں سے متعلق بریفننگ دی، کمشنر رخشان نے نوشکی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام اور میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کے لئے متعلقہ محکموں سے رابطے کی یقین دہانی کرائی*

خبر نامہ نمبر 2024/2937
نوشکی12جولائی:۔ چیف سیکرٹری بلوچستان جناب شکیل قادر خان کے ہدایت پر زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے اور تمام غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز کو منقطع کرنے کے حوالے سے کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان غرشین کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی رخشان رینج، ڈپٹی کمشنر چاغی، ڈپٹی کمشنر واشک، ڈپٹی کمشنر خاران، ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ایف سی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ زمینداروں کی مشکلات اور ان کے دیرینہ مطالبے کے پیش نذر محترم وزیر اعلء بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب کی خصوصی دلچسبی اور کاوشوں کے سبب حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت سے مل کر احسن اقدام کے طور پر تمام قانونی اور رجسٹرڈ زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے اور تمام غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز کو منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔لہٰذا رخشان ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان اس حوالے سے محکمہ انرجی، کیسکو کے عہدیداران، متعلقہ زمیندار ایسوسیشنز کے نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر فوری عملدرآمد کا آغاز کریں اور اس ٹاسک کو فوری طور پر جناب چیف سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے دی گء سخت ہدایات کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کی گء مدت کے اندر مکمل کریں۔کمشنر نے اجلاس کو مزید بتایا کہ جناب چیف سیکریٹری صاحب کی جانب سے اس حوالے سے سخت ہدایات ہیں کہ اس بابت کوئی عذر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لہٰزا اس معاملے کو اولین ترجیح کے طور پر لیا جائے۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMINTS

Pictorial News

1-12-2024

News

1-12-2024