خبرنامہ نمبر9143/2024خان گڑھ جمالی31 دسمبر ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی منگل کو جعفر آباد کے علاقے خان گڑھ جمالی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی کے بھائی، مرحوم میر اسرار خان جمالی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء میر سلیم خان کھوسہ، میر محمد صادق عمرانی، میر عاصم گردگیلو، سردار فیصل خان جمالی اور پارلیمانی سیکرٹریز میر عبدالمجید بادینی اور حاجی محمد خان لہڑی بھی موجود تھے تعزیت کے موقع پر سوگواران میں رکن قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی، سردار زادہ ہارون خان جمالی، سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی، سابق صوبائی وزیر فائق خان جمالی اور جمالی اقوام کے دیگر عمائدین بھی شریک تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر اسرار خان جمالی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9144/2024خان گڑھ جمالی 31 دسمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مفاد عامہ میں دفعہ 144 کا نفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کا مقصد حکومت کی رٹ کو برقرار رکھنا ہے شاہراہوں کی بے جا بندش سے عوام کو مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسافروں، خصوصاً بیمار افراد بچوں ، خواتین کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں میڈیا کے مقامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے دو حلقوں میں الیکشن بھی ہوررہے ہیں صوبے میں تمام تر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلٰی نے کہا کہ دہشت گردی کا چیلنج بہت بڑا ہے تاہم بڑھتی ہوئی دہشت گردی صرف بلوچستان کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ریاست اور عوام نے بحالی امن کی جو ذمہ داری دی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9145/2024کوئٹہ 31 دسمبر ۔صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے صوبے کے زیادہ تر لوگوں کا زریعہ معاش زراعت ہی ہے محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے محکمہ کی جانب سے ڈپارٹمنٹل بریفنگ دینے کے موقع پر کہا اس موقع پر سیکرٹری زراعت علی اکبر بلوچ کے علاوہ ڈی جی ایکسٹینشن مسعود بلوچ ڈی جی انجینرنگ آغا علی رضا ڈی جی ریسرچ عبدالروف ڈی جی واٹر مینجمنٹ محبوب علی ڈی جی کراپس رپورٹنگ نصرت علی بزدار اور محکمہ زراعت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری زراعت علی اکبر بلوچ نے محکمہ کے مجموعی کارکردگی کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے معاشی ترقی میں زراعت ایک اہم شعبہ ہے زراعت ترقی کرےگا تو صوبہ بھی ترقی کی جانب گامزن ہوگا اجلاس کو محکمہ زراعت کے تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کی مجموعی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہمارے صوبے کو معاشی حوالے ترقی اگر دینی ہے تو زراعت کے شعبے کو ترقی دینا ناگزیر ہے زراعت کا شعبہ بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر صوبے کے ہر فرد کے ساتھ منسلک ہے رزاعت ترقی کرےگا تو زمیندار خوشحال ہوگا اور زمیندار کے خوشحال ہونے کے اثرات پورے صوبے پر پڑیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کو اپنے پاوں پے کھڑا کرنا ہے تو زراعت کے شعبے کو فعال اور اور دو¿ر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی عنصر ہے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کا ویڑن بھی یہی ہے کہ صوبہ بلوچستان ترقیافتہ اور خوشحال ہو اور اس حوالے سے ان کے ہدایات بھی ہیں کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں حاہل جو بھی رکاوٹیں ہیں انھیں دور کیا جائے تاکہ صوبہ کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو نے مذید کہا کہ محکمہ زراعت کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے جب تک ہم سب مل کر زراعت کے شعبے اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کریں گے تب تک یہ شعبہ ترقی نہیں کرسکتا لہٰذا مل کر ہی اس شعبے کو ترقی دینی ہے تاکہ صوبے کے ہر فرد تک ہماری محنت کے ثمرات میسر ہوں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9146/2024گوادر 31دسمبر۔ صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی مشترکہ کوششوں سے میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال کو 150 ڈائلیسس کٹس اور ایک جدید ایمبولینس فراہم کی گئی ہے۔اس موقع پر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے کٹس اور ایمبولینس وصول کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت گوادر کے عوام کے لیے ایک بڑی نعمت ہے، جو گردے کے مریضوں کو علاج میں آسانی فراہم کرے گی اور ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی فوری منتقلی کو ممکن بنائے گی۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی قیادت میں گوادر میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور صحت کی سہولیات ہر شہری کا لازمی حق ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان شعبوں میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ گوادر کے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔گوادر کے عوام نے اس اہم اقدام پر دونوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ عوام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف مریضوں کی زندگیوں کو آسان بنائے گا بلکہ گوادر میں صحت کے معیار کو بھی بہتر کرے گا۔یہ ترقیاتی اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ گوادر میں صحت و تعلیم کی بہتری کے لیے مقامی قیادت پوری دلجمعی سے کام کر رہی ہے، اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9147/2024نصیرآباد31دسمبر ۔ کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے ضلع نصیر آباد میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے زیر تعمیر مختلف عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا دورہ کیا جس میں سی ٹی ڈی کمپلیکس۔ نیو ہاسپٹل ،ورکنگ وومن ہاسٹل، ڈیجیٹل ڈیٹا کمانڈ سینٹر شامل ہیں دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ترقیاتی امور کے حوالے سے آگاہی حاصل کی تمام ترقیاتی امور کے حوالے سے سپرنٹڈنگ انجینئر بلڈنگز ارسلا خان رند اور سب ڈویژنل افیسر سجاد علی عمرانی نے انہیں پروجیکٹس کے متعلق آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے میں انجینیئرز کوئی کسر نہ چھوڑیں مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ پروجیکٹس کے تعمیراتی عمل کو مکمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کے خدشات باقی نہ رہیں یہ تعمیراتی منصوبے پی سی ون کے مطابق مکمل کروانے سے نہ صرف یہاں کے لوگ مستفید ہوں گے بلکہ بہتر اور معیاری ترقیاتی امور سے محکمے کے انجینئر اور محکمے کی کارگردگی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا کوشش کی جائے کہ نیو ہاسپٹل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج وومن ہاسٹل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان سے عوام مستفید ہو سکیں یہ ترقیاتی منصوبے عوام کی خواہشات اور ان کی تکالیف کو مد نظر رکھ کر ہی متعارف کروائے گئے ہیں مگر اب ضروری ہے کہ انہیں جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ منصوبوں کی افادیت کی بدولت عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے انہوں نے کہا کہ انجینئر پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ترقیاتی عمل کی کڑی مانیٹرنگ کریں اور تمام ترقیاتی عمل اپنی نگرانی میں ہی جاری رکھیں تاکہ معیاری کام کی وجہ سے یہ اسکیمات مکمل کی جا سکیں ڈویژنل انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ گاہے بگاہے ان اسکیمات کے ترقیاتی امور کا جائزہ لیتی رہے تاکہ ان منصوبوں میں کسی قسم کا خدشہ باقی نہ رہیں۔خبرنامہ نمبر9148/2024گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے گورنمنٹ بوائز اور گرلز اسکول نیوٹاون گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول کے تعلیمی معیار، انفراسٹرکچر، اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، جس میں طلبہ کی تعداد، اساتذہ کی کارکردگی، اور دیگر تعلیمی چیلنجز زیر بحث آئے۔ڈاکٹر عبدالشکور نے اسکول کے عملے سے ملاقات کے دوران تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو اسکول کے مسائل حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس دورے کا مقصد تعلیمی معیار کی بہتری اور طلبہ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے تعلیمی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9149/2024گوادر 31دسمبر۔ سال نو کی خوشیوں کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے پدی زر فٹسال گراونڈ میں ایک شاندار دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میچ مقامی کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔دوستانہ میچ میں ساجد برادرز اور میر اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم ساجد برادرز نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ گول کی برتری سے فتح حاصل کی اور میچ اپنے نام کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور اس قسم کے ایونٹس کو مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔مقامی شہریوں نے اس ایونٹ کو خوب سراہا اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ علاقے میں خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔یہ ایونٹ گوادر میں کھیلوں کی اہمیت اور صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک کامیاب مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9150/2024کوئٹہ31دسمبر ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق 31 دسمبر کی رات سے مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر شمالی اور مغربی بلوچستان میں یکم سے 5 جنوری 2025 تک پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل کی رات سے ہفتہ تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، خاران، قلات، خضدار، مستونگ، سوراب، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران قلات، نوشکی، مستونگ اور کوئٹہ کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، جبکہ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی، پشین اور چمن میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ صوبے کے شمال مغربی علاقوں کے کم سے کم درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿