File 1 News

30-11-2024

خبرنامہ نمبر 7315/2024
اسلام آباد 30 نومبر: ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقے بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 7313/2024
کوئٹہ 30نومبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق اور ان کی ترقی کے لیے جاری محنت کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ایک جمہوری اور معاشرتی طور پر مضبوط بلوچستان کی بنیاد رکھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ ایک ورکشاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے پالیسی کی سطح پر جامع اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کو معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں مکمل طور پر حصہ لینے کا موقع مل سکے۔ صنفی مساوات صرف ایک مقصد نہیں بلکہ یہ ہماری ترقی کی بنیاد ہے۔ جب تک خواتین کو ان کے حقوق اور مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، ہم ایک بہتر معاشرتی نظام کی تشکیل نہیں کر سکتے۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شعبوں میں صنفی حکمرانی اور ترقی کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہر سطح پر خواتین کی آواز سنی جا سکے اور ان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عالمی ادارہ صحت اور محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس اور فورمز صنفی مساوات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

خبرنامہ نمبر 7314/2024
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی کی سربراہی میں پبلک پراویٹ پارٹنرشپ بورڈکے تحت کوئٹہ شہر کا کچرہ اٹھا نے پر کام جاری ہے جس کی نگرانی کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کررہے ہیں کوئٹہ شہر کو صفا ئی کی حوالے سے تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ 16 سو ٹن ٹھوس کچرہ پیدا ہورہا ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے پراویٹ فرم کے ساتھ میو نسپل کارپوریشن کوئٹہ کے توسط سے معاہدہ کیا وزیراعلی بلوچستان نے 14 اگست کو ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی نے میٹنگ میں اس پروجیکٹ کا جائزہ کا رکردگی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا ور اس کے ساتھ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کے کاوشوں کو سراہا ۔ آج جدید مشینری اور نئے تیکنیک کے زریعے روزانہ 14 سو ٹن ٹھوس کچرہ اٹھایا جا رہا ہے ہمیں توقع ہے کہ ان کے موئثر کارکردگی کے نتیجے میں چند ماہ میں کوئیہ شہر کا مکمل کچرہ اٹھایا جا ئے گا صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پبلک پراویٹ پارٹنرشپ کے زریعے کوئٹہ شہر کی تزہین وآرائش ،صفائی اور صحت مند ماحول ہماری صوبائی حکومت کی ترجیحات میں اولیت رکھتی ہے تاکہ با ہرسے آ نے والے مسافروں اور مہمانوں کے لیے ہمارا صوبائی دارلخلافہ پر کشش اور صحت افزاء مقام رہے

خبرنامہ نمبر 7316/2024
گوادر: بیچ کنٹینر لائبریری میں گوادر اسکول آف آرٹس اور بامسار کے اشتراک سے ہفتہ وار مطالعاتی سرکل کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع ”فوٹوگرافی اور پینٹنگ” تھا۔سرکل کا آغاز گوادر اسکول آف آرٹس کی چیئرپرسن شاہینہ رشید نے کیا، جنہوں نے فنون کے اصولوں، فوٹوگرافی کی اہمیت، اور اس کے سماجی و ثقافتی اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ فوٹوگرافی اور پینٹنگ تخلیقی اظہار کے اہم ذرائع ہیں اور معاشرے میں ان کی بہت زیادہ قدر و قیمت ہے۔اس ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کے مہمانِ خصوصی گوادر کے معروف نوجوان فوٹوگرافر راشد بلوچ تھے، جو اپنی منفرد فوٹوگرافی مہارتوں کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ حال ہی میں اپنی گریجویشن مکمل کرنے والے راشد بلوچ نے فوٹوگرافی کی تکنیکوں اور سبجیکٹیو فوٹوگرافی کے اہم پہلوؤں پر جامع گفتگو کی، جس نے شرکا کو فوٹوگرافی کی تخلیقی جہتوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔بعد ازاں، حاضرین نے موضوع پر مباحثے میں حصہ لیا، جس میں نصیر محمد (سی ای او، بامسار) اور مرزا غالب (جنرل سیکریٹری، گوادر اسکول آف آرٹس) نے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔ دونوں مقررین نے فوٹوگرافی اور پینٹنگ کے تخلیقی اور معاشرتی کردار پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو ان اصناف میں دلچسپی لینے کی ترغیب دی۔تقریب کے اختتام پر گوادر اسکول آف آرٹس کے نوجوان فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ گٹارسٹ انزالہ اور گلوکار کوروش انور اور اسد بلوچ نے اپنی خوبصورت موسیقی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔یہ ہفتہ وار مطالعاتی سرکل گوادر میں تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو فنونِ لطیفہ کے ذریعے اپنے خیالات اور جذبات کے اظہار کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کامیاب کوشش ثابت ہوا۔

خبرنامہ نمبر 7317/2024 گوادر/پسنی، 30 نومبر 2024: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے آر ایچ سی پسنی کا ہنگامی دورہ کیا، جس میں انہوں نے نئی تعمیر شدہ عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈی ایچ او نے تعمیراتی کاموں کی نگرانی کی اور ٹھیکیدار سے عمارت کی تکمیل اور معیار کے حوالے سے استفسار کیا۔ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے اس موقع پر ہسپتال کے عملے کو ہدایت دی کہ نئی عمارت میں جلد از جلد منتقلی کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ شفٹنگ کا عمل کل سے مکمل طور پر شروع ہوگا اور اس کو مکمل کرنے کے لیے کم از کم 15 دن درکار ہوں گے۔ ڈی ایچ او نے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نئی عمارت عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔اس دوران ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے آر ایچ سی انچارج اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جن میں او پی ڈی، ایمرجنسی، ای پی آئی سینٹر، اور نیشنل پروگرام سنٹر شامل تھے۔ انہوں نے طبی آلات، ادویات، اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا اور ان کے مناسب استعمال پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سر ایچ سی کے انچارج اور ہر شعبے کے انچارج کو عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔یہ دورہ علاقے کے عوام کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہوا، کیونکہ نئی عمارت میں منتقلی سے نہ صرف طبی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو جدید انفراسٹرکچر اور سہولتوں سے مزین ایک معیاری مرکزِ صحت بھی میسر ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 7314/2024
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی کی سربراہی میں پبلک پراویٹ پارٹنرشپ بورڈکے تحت کوئٹہ شہر کا کچرہ اٹھا نے پر کام جاری ہے جس کی نگرانی کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کررہے ہیں کوئٹہ شہر کو صفا ئی کی حوالے سے تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ 16 سو ٹن ٹھوس کچرہ پیدا ہورہا ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے پراویٹ فرم کے ساتھ میو نسپل کارپوریشن کوئٹہ کے توسط سے معاہدہ کیا وزیراعلی بلوچستان نے 14 اگست کو ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی نے میٹنگ میں اس پروجیکٹ کا جائزہ کا رکردگی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا ور اس کے ساتھ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کے کاوشوں کو سراہا ۔ آج جدید مشینری اور نئے تیکنیک کے زریعے روزانہ 14 سو ٹن ٹھوس کچرہ اٹھایا جا رہا ہے ہمیں توقع ہے کہ ان کے موئثر کارکردگی کے نتیجے میں چند ماہ میں کوئیہ شہر کا مکمل کچرہ اٹھایا جا ئے گا صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پبلک پراویٹ پارٹنرشپ کے زریعے کوئٹہ شہر کی تزہین وآرائش ،صفائی اور صحت مند ماحول ہماری صوبائی حکومت کی ترجیحات میں اولیت رکھتی ہے تاکہ با ہرسے آ نے والے مسافروں اور مہمانوں کے لیے ہمارا صوبائی دارلخلافہ پر کشش اور صحت افزاء مقام رہے

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

6-01-2025

Pictorial News

6-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS