News

30-07-2025

خبرنامہ نمبر5294/2025
کوئٹہ، 30 جولائی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ریٹائرڈ افسر مراد محمد مری کی تقرری سے متعلق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں اور عوامی تحفظات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے مراد محمد مری کو تحصیلدار کچلاک کے ساتھ ساتھ تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا اضافی چارج دیے جانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی گئی تقرری کی مکمل چھان بین کے لیے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے انکوائری ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو بلوچستان نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مراد محمد مری کی تقرری سے متعلق 29 جولائی 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حکم نامہ کالعدم قرار دیا جا چکا ہے اور تمام متعلقہ اداروں و افسران کو اس فیصلے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں قانون، ضابطے، شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام یا اختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5295/2025
لورالائی30, جولائی ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اپنے آ فس کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹینڈنٹ دین محمد کا کڑ ، کامران خان ، محمد اسلم ، حاجی روزالدین بھی تھے۔ کمشنر نے اپنے آ فس کے مختلف سیکشنز میں موجود سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین ہمارے دست و بازو ہیں ان سے ہی دفاتر چلتے ہیں ۔ اچھے اور وقت کے پابند اہلکار ہمارا سرمایہ ہیں انہیں شاباش دیں گے لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی کمشنر نے کہاکہ جس بھی سیکشن میں عوام کے مسائل جلدی حل ہوں وہی قابل تعریف ہیں انہوں نے دفتر میں صفائی ستھرائی خصوصاً ٹوائلیٹس کی صفائی کی سختی سے ہدایت کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈویژنل انفارمشن آ فس کا بھی دورہ کیا انہوں نے مجموعی طور پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ متحرک ڈیپارٹمنٹ ہے اور خوب کام کرتا ہے ، کمشنر نے کمشنر کمپلیکس کے اندر موجود لوکل گورنمنٹ ، سول ڈیفنس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آ ر ٹی اے کے دفاتر کا معائنہ بھی کیا اور سٹاف کی حاضری ، ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5296/2025
نصیرآباد30جولائی ۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف حکومتی ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں اور طبی سہولیات کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سینٹرز میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی حاضری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تمام طبی مراکز میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی بروقت فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی اور پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے ضلع بھر میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ڈی ایچ او۔ایم ایس اور ڈی ایس ایم ایک پیکج پر رہ کر مفاد عامہ میں اقدامات کریں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے اس حوالے سے غفلت کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے حکومتی احکامات کو عملی جامع پہنانے کے لیے ڈویڑنل انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام طبی مراکز کے سرپرائز وزٹ کرکے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، اگر کوئی بھی ملازم لاپرواہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ صحت کے آفیسران پر لازم ہے کہ وہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عملے کے حاضری سے عام آدمی استفادہ حاصل کر سکیں بیمار دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ڈاکٹر کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے اس لئے اپنی خدمات کو شاندار طریقے سے سرانجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5297/2025
لورالائی30, جولائی ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے آ ل پارٹیز کے رہنماوں نے ملاقات کی جس میں مولانا محمد امین زاہد ، شمس حمزہ زئی ، کمانڈر شاہ محمد زخپیل ، سردار اعظم جان ، محمد صابر کدیزئی ، پیر محمد کاکڑ ،ملک اختر گل حمزازئی محمد شریف ایڈوکیٹ ،ملک امان اللہ ناصر ، عطاو اللہ کاکڑ ، و دیگر شامل تھے۔ اس موقع آ لپارٹیز کے رہنماوں نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے آ نے پر خوشی اور اچھے توقعات کا اظہار کیا۔ اس موقع آ ل پارٹیز کے قائدین نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو کوئٹہ ٹو ڈی جی روٹ پر امن وامان کی صورتحال اور رات کے وقت ٹریفک بندش کی شکایت کی۔ انہوں نےبتایا کہ میختر چیک پوسٹ کو شام 6 سے بند کیا جاتا ہے حالانکہ اس روٹ پر پورے صوبے کے علاوہ ، سندھ اور افغانستان سے بھی ، ٹرانسپورٹ ، کوئلہ ، فروٹ و سبزیوں کی گاڑیاں آ تی ہیں خاص کر سبزی و فروٹ روڈ کی بندش کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں جس سے کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے اور پنجاب ایریا میں بیواٹا سے ڈی جی خان تک مختلف چیک پوسٹ پر ٹرکوں سے بتہ مانگا جاتاہے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ آ ل پارٹیز کے رہنماوں کے مطالبات پر غور کیا جائے گا ان کی تجاویز کو حکام سے ڈسکس کر یں گے جنتا بھی جلد ممکن ہو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر یں گے تاہم سکورٹی مسائل کو دیکھ کر کوئی بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے تاکہ جانی نقصان نہ ہو انہوں نےکہاکہ وہ خود مذکورہ روڈ کا دورہ کریں گے جہاں بھی سکورٹی کا خدشہ ہو گا وہاں تو فورس تعینات ہو گی اور گشت بڑھائے گا۔ آ ل پارٹیز کے قائدین نے اپنی طرف سے انتطامیہ سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہ ہم سب بجائے ہڑتال کے پہلے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5298/2025
کوئٹہ 30جولائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے آج سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ریونیو ریکارڈ، لینڈ ریکارڈ اور دیگر اہم دستاویزات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو سیٹلمنٹ افسر کوئٹہ محترمہ حدیبیہ جمالی کی جانب سے ریکارڈ کی موجودہ صورتحال اور لینڈ ریونیو سے متعلق امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔دورے کے دوران کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ عوام کو لینڈ ریونیو سےمتعلق سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام لینڈ ریونیو ریکارڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے موثر طور پر استعمال میں لایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں واضح کمی لائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت، آسان رسائی اور بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور بہتر نظام کاری ناگزیر ہے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر کو مختلف ریکارڈ سیکشنز کا معائنہ کرایا اور اصلاحی اقدامات سے آگاہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5299/2025
کوئٹہ 30جولائی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کے ہمراہ مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایم ایس ڈاکٹر وکیل شیرانی نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول کارڈیالوجی، گائنی، فڈ سرجری، ڈینٹل، مرد و خواتین او پی ڈی، ایم ایل سی، فزیوتھراپی اور دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرایا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے وارڈز میں داخل مریضوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے، اس موقع پر مریضوں نے ہسپتال میں دی گئی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے اسٹاف اور ڈاکٹروں سے بھی گفتگو کی۔ایم ایس ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل اور بہتری کے لیے تجاویز سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے صفائی و ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، سیکورٹی سمیت ضلعی انتظامیہ سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کی ہدایت جاری کی اور دیگر مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ مفتی محمود ہسپتال کو ایک ماڈل ہسپتال بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تمام شعبہ جات کو مکمل فعال بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کی بحالی اور بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5300/2025
سبی 30جولائی ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے انفارمیشن ڈیسک،ادویات اسٹورمختلف وارڈزکا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹر یاسر طاہرنےبریفنگ دی۔ کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے کہا کہ ہسپتال کے لیبر روم کو پندرہ دن کے اندر بحال کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرہسپتال کے لیےفوکل پرسن تعینات کریں اور فوکل پرسن روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کا رپورٹ ڈی سی کو پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور مددگار اسٹاف کی غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے ان کی داد رسی کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے انہون نے کہا کہ ڈاکٹز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے قومی فریضہ کو ایمانداری سے ادا کریں اور مریضوں کی بروقت علاج کریں تاکہ مریضوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، غیر حاضر ڈاکٹرز اور مددگار سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5301//2025
لورالائی:30جولائی 2025 ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیرصدارت ضلع لورالائی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ،فرزند ایم پی اے اجمل خان اوتمانخیل،ایف سی میجرحسن،ایکسین پی ایچ ای محمد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلیم اللہ مندوخیل،ایس ڈی او بی انیڈاار محمد انور لونی ایس ڈی اوسردار قیوم کبزئی سمت عوامی نمائندوں، مقامی معتبرین، بلدیاتی اداروں کے نمائندگان اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کیاجلاس کا مقصد ترقیاتی اسکیمات کی موثر منصوبہ بندی، مقامی ضروریات کا تعین اور ترقیاتی عمل میں عوامی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) میں ضلع لورالائی کے لیے متعدّد اہم اسکیمات شامل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان منصوبوں کی تیاری میں مقامی تجاویز اور عوامی ترجیحات کو اولین حیثیت دی جائے گی، تاکہ ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک مو¿ثر طریقے سے پہنچ سکیں کے انہوں کہا کہ صحت، تعلیم، صاف پانی ، کھیل کے میدان،فٹسال گروانڈ،باچا خان چوک یاد گار شہیدا کار توس توپ چوک کو بہترین مونمنٹ بنایاجائے گا لورالائی شہر کے لیے اربن ڈیولپمنٹ پلائنگ بنایا جایا گا ، سڑکوں کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اسکیمات پیش کیں۔ شرکاءکی متفقہ رائے تھی کہ نئے منصوبے شروع کرنے کے بجائے پہلے سے جاری اسکیمات کو مکمل کیا جائے، تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ترقی کا عمل پائیدار بنیادوں پر استوار ہو ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ترقیاتی منصوبے میرٹ،۔ شفافیت اور ضابطہ اخلاق کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اسکیمات کی نگرانی خود کرے گی اور منصوبہ بندی و تکمیل کے ہر مرحلے میں مقامی لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام ترقیاتی عمل میں شفافیت، شمولیت اور اعتماد سازی کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے عوامی فلاح و بہبود کے اہداف موثر طریقے سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5302//2025
جعفر آباد 30جولائی ۔ محکمہ ایکسائز کی کارروائی، پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی 10 دکانیں سیل محکمہ ایکسائز نصیرآباد نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 دکانیں سیل کر دیں۔
یہ اقدام ٹیکس کی عدم ادائیگی پر عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد ٹیکس نظام کو مو¿ثر بنانا اور نادہندہ افراد کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ان دکانداروں کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے، لیکن بارہا یاد دہانی کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ جس پر ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ان کی دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مہم آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی اور مزید نادہندگان کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے اور شہر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5303//2025
زیارت30جولائی ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کی زیر صدارت زیارت ڈویلپمنٹ پیکج کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار حنیف کاکڑ،پی ایس ذیشان طاہر نے شرکت کی کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی کو ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرزیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ صغیر احمد نے بریفنگ دی، کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے کہا کہ زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، ترقیاتی کام عوام کی امانت ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ترقیاتی کام میں سستی اور ناقص مٹیریل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ماسٹر پلان زیارت اس مقام کو پرکشش مقام بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5304//2025
زیارت 30جولائی ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کی زیر صدارت ضلع زیارت کےتمام محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوااس موقع پر تمام محکموں کے افسران نے کمشنر صاحب کو محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار حنیف کاکڑ،پی ایس ذیشان طاہربھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے افسران کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ افسران اپنے جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اپنے اسپورٹنگ اسٹاف کو حاضر کریں۔مزید سرکاری امور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا تعلیم،صحت، امن وامان پر مکمل فوکس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان ہماری ریڈ لائن ہے جس نے بھی ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں شیلٹرلیس اسکولوں کی لسٹ تیار کی جائے ۔اور ان کو امبریلا پروجیکٹ میں شامل کیا جائے تاکہ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ان سے بہتر استفادہ ہو سکے۔غیر حاضر اساتذہ، ڈاکٹرز، ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے، زیارت میں پانی کی سہولیات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایاجائے ،زیارت کی واٹر سپلائی کو فوری طور پر بحال کرکے شہر کو بلا تعطل پانی فراہم کی جائے انہوں کہا کہ ہم عوام کو جوابدہ ہے عوام کی کام کو بروقت کیا جائے ،زیارت کی خوبصورتی صنوبر کے جنگلات کی وجہ سے ہے صنوبر کے جنگلات کی کٹائی ہر گز برداشت نہیں کی جائے انہوں نے کہاکہ افسران خادم بن کر کام کریں اور آپس میں رابطہ رکھ کر عوام کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں بلکہ عوام کی دادرسی کریں۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے اور صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبے کے فعالیت کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5305//2025
کوئٹہ30 جولائی ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کو صوبے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، ژوب، ڈیرہ بگٹی، حب اور زیارت سمیت اس کے گردونواح میں دن کو درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ نوکنڈی، چاغی، خاران، واشک اور پنجگور کے علاقے دھول اور مٹی کے لپیٹ میں رہیں گی۔ جب کہ کچھی، سبی اور نصیر آباد کے میدانی علاقوں میں رات کو گرمی کا تناسب زیادہ رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5306/2025
کوئٹہ30 جولائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین برائے خزانہ اور ریونیو سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے کامرس سینیٹر انوشہ رحمٰن نے یہاں ملاقات کی۔ سینیٹر عبدالقادر ، سینیٹر محسن عزیز، سینٹر منظور احمد کاکڑ ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری ، سینیٹر احمد خان خلجی ، سینیٹر عمر گورگیج، سینیٹر جان محمد بلیدی، سینیٹر رانا محمود الحسن سینیٹر راحت جمالی اور سینیٹر بلال خان مندوخیل بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے سینٹرز کی کوئٹہ آمد پر انہیں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہو رہا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، اور ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبے میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5307/2025
کوئٹہ 30 جولائی ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کے زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے بعد نئے چیف آفیسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر اور چھ زون روڈ بلڈنگ کے چیف انجینئر آفیسران چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے بعد محکمہ میں بہتری اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور انفراسٹرکچر میں بہتری لانے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا اہم کردار ہے اور وقت کا تقاضا بھی یہی تھا کہ محکمہ اگر مذید بہتر انداز میں اپنا کام کرے تو اس کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات لائی جاہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت مذید تیز ہو اور اس تبدیلی سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال معیار اور وقت مقررہ پر مکمل ہونے میں مذید تیزی اور آسانی میسر ہوگی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیف انجینئر آفیسران جاری ترقیاتی منصوبوں کے جانچ پڑتال میں مذید سختی لائیں اور اس حوالے سے کسی بھی انجینئر آفیسر کو فری ہینڈ نا دیں کوشش کریں کہ جاری منصوبوں کا جاہزہ لینے کے لیر خود وزٹ کریں اور ان منصوبوں پر میرٹ کا خاص خیال رکھیں اور معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نا کریں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو اگر آپ اپنا ذاتی منصوبہ سمجھیں گے تب جاکر یہ منصوبے پایہ تکمیل تک آسانی سے پہنچ جاہیں گے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے تمام چیف انجینئر آفیسران کو اپنے نئے پوسٹنگ اور نئے چیلجز کے ساتھ سخت محنت کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5308/2025
کوئٹہ 30 جولائی:۔ صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین زراعت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی قیادت، تربیت اور جدت پر مبنی شراکت کو فروغ دیے بغیر پائیدار ترقی کا خواب ممکن نہیں وہ گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں منعقدہ سیمینار “خواتین زراعت میں: قیادت اور جدت کی جانب پیش قدمی” سے خطاب کر رہی تھیں، جو پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ ، حکومت بلوچستان اور پیغامِ پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہوا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دیہی و شہری خواتین کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے انہوں نے زور دیا کہ زراعت کے شعبے میں خواتین کو صرف مزدور نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بنایا جائے تاکہ ان کی صلاحیتیں معاشی استحکام میں عملی کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں، وسائل کی کمی اور خوراک کے بحران جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خواتین کسانوں کی شمولیت ناگزیر ہے انہوں نے تجویز دی کہ خواتین کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، مارکیٹ تک رسائی، قرضہ سہولیات اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے بااختیار بنایا جائے ڈاکٹر بلیدی نے سیمینار کے انعقاد پر پی پی ایف اے یورپی یونین، اور دیگر اشتراک کنندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان خواتین کی زرعی قیادت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی سیمینار میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران علی شاہ ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، پی پی ایف اے کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ سمیت مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان، ماہرین، خواتین کسانوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5309/2025
کوئٹہ 30 جولائی:۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور متعدد کمپنیاں صوبے میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات کی تیاری کر رہی ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے قدرتی وسائل، زراعت، قابلِ تجدید توانائی، اور سیاحت جیسے شعبے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں، جنہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ بلال خان کاکڑ نے مزید کہا کہ BBOIT کی مسلسل کوششوں سے نہ صرف بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل ہوئی ہے بلکہ ملکی سطح پر بھی بلوچستان کے بارے میں ایک مثبت سوچ پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے مختصر عرصے میں مختلف شہروں میں سرمایہ کاری کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کر کے بلوچستان کے مواقع کو نمایاں کیا، جن میں بزنس لیڈرز اور سرمایہ کارگروپوں کے وفود نے بھرپور شرکت کی۔ سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کے لیے بورڈ نے ‘ون ونڈو آپریشن’ متعارف کروایا ہے، جس کے تحت تمام ضروری اجازت نامے اور کاروباری سہولیات ایک ہی جگہ سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض منصوبوں پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے، جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معیشت کو تقویت دیں گے۔ بلال خان کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان حکومت BBOIT کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی تاکہ صوبہ ایک پائیدار، خوشحال اور معاشی طور پر خود کفیل خطہ بن سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اب معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جہاں نجی شعبے کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5310/2025
کوئٹہ 30جولائی :۔صوبائی مشیر محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود اور روزگار کی فراہمی کے لیے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی نے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبے کی ترقی و خوشحالی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے، فنی تربیت کے فروغ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ ہم جدید فنی تعلیم و تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف منصوبے زیر غور ہیں جن میں صنعتی تربیتی مراکز کی اپ گریڈیشن، غیر رسمی شعبے میں مہارت رکھنے والے افراد کی اسناد کاری اور نجی شعبے کے ساتھ اشتراک شامل ہے۔ صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے مشیر لیبر اینڈ مین پاور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابا غلام رسول عمرانی کی قیادت میں محکمہ نوجوانوں کے لیے قابل قدر اقدامات کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کوششوں سے صوبے میں بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور نوجوان ایک مثبت سمت میں گامزن ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے بلوچستان کی ترقی کے لیے بین المحکماتی تعاون کو مزید مو¿ثر بناکر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5311/2025
کوئٹہ 30 جولائی:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے آج ضلعی سطح پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم تقریب میں شرکت کی، جس میں نجی کنسٹرکشن کمپنی کے تعاون سے معذور افراد اور خواتین میں ویل چیئرز اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد وقار کاکڑ، نجی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور صدر حقوق معذوران بلوچستان عثمان قریشی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے معذور خواتین کو سلائی مشینیں اور معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کی بھرپور معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس کوئٹہ میں معذور افراد کے لیے خصوصی رسائی کا راستہ بنایا جارہا ہے تاکہ انہیں دفتر آمدورفت میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔معاشرے کے دیگر فلاحی ادارے اور افراد بھی معذور افراد کی معاونت کے لیے آگے آئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5312/2025
لورالائی30جولائی :۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھاآفیس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حلیم اتمانخیل کے چارج سنبھالنے کے بعد تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی اے ڈی سی نور علی کاکڑ تھے جبکہ فرزند ایم پی اے و فوکل پرسن اجمل خان اتمانخیل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تقریب میں پیرا میڈیکس ڈاکٹرز ایس او محمد عثمان۔اے ایس وی عادل الیاس ،ڈاکٹر طارق محمود ،ڈاکٹر فہیم اتمانخیل ،ویکسینیٹرز نے شرکت کی۔تقریب سے کیشیر سردار محمد درانی ,عادل الیاس ،محمد عثمان نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اے ڈی سی نور علی کاکڑ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر حلیم اتمانخیل نے خطاب کرتے ہویے کہا ہے کہ آج کے دن خوشی کے ساتھ ساتھ زمہ داری ،احساس اور خدمت کا بھی دن ہے اور ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ضلع میں اپنے استعداد کے مطابق خدمت کرینگے عوام ملک اور قوم کا خدمت ایک جزبے ایک ولولے اور فرض سمجھ کر اپنا حق ادا کرینگے اور مکمل ٹیم ورک کے تحت اپنے اپنے حصے کے کام کرینگے۔اور انکے ساتھ ساتھ حقوق اور فرائض دونوں کا خیال رکھینگے۔یہ ضلع ہمارا ہے عوام کا ہم سے بہت سے تواقعات ہے ہم عوام کے سوچ و فکر کو انشائ اللہ مل جل کر انکے خیال رکھینگے اور انکے دہلیز پر انکو صحت کے سہولیات پہنچائینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5313/2025
تربت 30 جولائی:۔ ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل کیچ باہڈ جمیل دشتی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس میں تحصیل دشت کے یونین چیئرمینوں اور روڈ اسکیموں سے وابستہ ٹھیکیداروں نے شرکت کی ملاقات میں دشت کے علاقوں میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی اسکیمات، خصوصاً سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے انیہیں ترقیاتی امور میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی فنڈز دستیاب ہیں اور عوامی ضروریات کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور تمام چیئرمین و کونسلر اپنی تجاویز ڈی سی آفس میں جمع کرائیں انہوں نے شفافیت اور معیار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود ان منصوبوں کی نگرانی کریں گے، اور ترجیح ان اسکیمات کو دی جائے گی جو عوامی مفاد میں ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿