News

28-03-2025

خبرنامہ نمبر2198/2025کوئٹہ، 28 مارچ ۔ بلوچستان کے صوبائی وزراء اور ترجمان صوبائی حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی منظم سازش قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے سختی سے نمٹا جائے گا اور پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، جمعہ کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنایا گیا اور انہیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ گوادر میں مسافر بس سے معصوم شہریوں کو اتار کر شہید کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے دھماکے میں معروف ڈاکٹر مہر اللّٰہ ترین کو نشانہ بنایا گیا جو ایک پرفیشنل اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور حکومت اس معاملے پر مکمل سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی دشمن عناصر کو برداشت نہیں، مگر ان عناصر کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کو اس وقت دہشت گردی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے لیکن حکومت شہریوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ بلوچستان میں بعض علاقوں میں محرومیاں اور بیڈ گورننس کے مسائل موجود ہیں، لیکن حکومت ان معاملات کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ان کے مطابق گورننس اور امن و امان کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے پر سنجیدہ ہے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن کو بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی پیشکش کی ہے شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان کا واضح اور دوٹوک موقف ہے لسانیت اور شناخت کے نام پر قتل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی پریس کانفرنس میں صوبائی وزرائ اور ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2199/2025لورالائی28مارچ ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے اسپیشل انکوائری ٹیم کا ڈاکٹرخالد کمبرانی کی قیادت میں آج ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ کیا۔انہوں نے کل کے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی تحقیقات کی۔مائن سٹور کا معائنہ کیا MSDسے آنے والی میڈیسن کا جائزہ لیا اور ویڈیو کو من گھڑت قرار دیا.انہوں نے کہاں کہ ویڈیو صرف سیاسی اختلافات پر بنائی گئی ھے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اسپیشل انکوائری ٹیم کا ڈاکٹرخالد کمبرانی کی قیادت میں آج ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ کیا کل کے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی تحقیقات کی میں سٹور کا معائنہ کیا MSDسے آنے والی میڈیسن کا معائنہ کیا اور ویڈیو کو من گھڑت قرار دیا انہوں نے کہاں کہ ویڈیو صرف سیاسی اختلافات پر بنائی گئی لہذا عوام کو چاہیے اس طرح جھوٹے الزامات سے اصل حقائق کے بیان پر اثر انداز ہوتا ھے جو گزشتہ دو ماہ قبل کروڑوں کی مشنری چوری ھوئی اس پر آواز اٹھائیں اس پر لورالائی کے عوام اور سیاسی قیادت کیوں خاموش ہوگئے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2200/2025لورالائی28مارچ ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی خان کاکڑ کی زیر صدارت اپریل میں ہونے والی انسدادِ پولیو مہم (NID) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمیدلہڑی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال، پی پی ایچ آئی کے اہلکار ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہادر شاہ ناصر، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عبدالرحیم نیازی، ڈی ایس پی پولیس ، فشریز، محکمہ جنگلات، سول سوسائٹی اور علماءکرام سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس میں گزشتہ انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پولیو سے بچاو کے قطرے ہر بچے تک پہنچائے جائیں، خصوصاً انکاری والدین کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں معذوری جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔اجلاس کے دوران یونین کونسلز، لورالائی ٹاون ساوتھ اور سنٹرل میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان کی مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو بروقت اور لازمی طور پر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران سامنے آنے والے چیلنجز اور غیر تسلی بخش کارکردگی والے یونین کونسلز کے مائیکرو پلان، انچارجز اور آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا۔ خاص طور پر تمام یونین کونسلز میں حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران تحصیل بوری اور تحصیل میختر میں بعض پولیو ٹیموں کی کارکردگی میں کمزوریاں دیکھی گئیں۔ اس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی خان کاکڑ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ان کمزوریوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور اگلی مہم میں ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نور علی خان کاکڑ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور محنت کی جائے، والدین کو آگاہی فراہم کی جائے اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2201/2025کوئٹہ 28مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ای پی آئی (ایکسپینڈڈ پروگرام برائے امیونائزیشن) ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر فرحانہ، ڈویژنل ای پی آئی آفیسر، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گزشتہ ویکسینیشن مہم کے دوران درپیش مسائل، خاص طور پر سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مختلف یونین کونسلز میں سیکیورٹی صورتحال اور ویکسینیشن ٹیموں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔نیوٹریشن پراجیکٹ کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور مہم کے دوران ویکسینیٹرز اور موبائل ٹیموں کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی، چیلنجز اور بہتری کے لیے تجاویز شامل تھیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ ویکسینیشن مہم کو موثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور جو بھی ویکسینیٹر اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتے گا، اسے فوری طور پر برطرف کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ویکسینیشن مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ آئندہ ویکسینیشن مہم کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کی جائے اور سیکیورٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے ہدف کو ہر حال میں مکمل کیا جائے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2202/2025 زیارت 28مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر ذکاءاللہ درانی نے موسم بہار شجر کاری مہم کے دوران لیویز تھانوں میں پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر شہر ی ایک ایک درخت لگاکر موسم بہارشجر کاری مہم میں ضرور حصہ لیں اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں، تمام سرکاری دفاتر،اسکولوں اور کالجوں میں درخت لگاکر موسم بہار شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہیں، درخت زمین کو کٹاو سے روکتے ہیں، زمین کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں اور ماحول پر خوش گوار اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت النظیر ملک بنا سکتے ہیں ،درختوں کی کٹائی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، ہر حال میں درختوں کی حفاظت کریں گے اور درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2203/2025کوئٹہ28 مارچ۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کے زیر صدارات اجلاس ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری، SSP ہیڈ کوارٹرز، زونل کمانڈر -|-||-||-IV اور A.D اسد اللہ BC ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آوٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے زونل کمانڈرز کو کہا کہ عید الفطر اور دیگر مذہبی تہواروں کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ آفیسران کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ اس وقت صوبہ بلوچستان میں تخریب کاری، دہشت گردی عروج پر ہے۔ ایسی صورتحال میں فورس کے کندھے پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ فورسز کے تمام ممبرز انتہائی جانفشانی سے اپنی ذمہ داری پوری کر کے ملک و قوم کے ساتھ مخلصی کا ثبوت پیش کریں۔ ایڈیشنل IGP / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے زونل کمانڈر صاحبان کو ہدایت دیں کہ اپنے زیر کمان اہلکار ان کو ہمہ وقت تیار رکھیں کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سائرن بجنے پر موومنٹ کو یقینی بنائیں اور اپنے ہیڈ کوارٹرز کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں جو اہلکاران کسی بھی سائرن بجنے پر مودم پوائنٹ تعینات ہوں تو انہیں ڈیوٹی کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہیے اور تمام ضروری ساز و سامان اور اسلحہ ایمونیشن سے لیس ہونے چاہیے فورس کے ایک کمانڈر کی حیثیت سے تمام اہلکاران اور آفیسروں کو آگاہی دی جاتی ہے کہ ہم سب عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے 24 گھنٹے حاضر رہتے ہیں اور ہماری عید بھی عوامی خدمت میں گزرتی ہے عوام کا چین سکون اور خوشی کے لئے ہم ہی بے چین رہتے ہیں۔ عوام کو باور کرانا ہے کہ ہم ان کے دوست ہیں اور انہی میں سے ہیں اس طرح ہم عوامی تعاون حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کا سٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام مسلمانانِ اہل وطن محکمہ پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاران اور دیگر لائ انفورسمنٹ ایجنسیز کے اہلکاران کو دلی عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2025/2204زیارت 28مارچ:_ڈپٹی کمشنر زکاء اللہ درانی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں انسداد پولیو مہم بیس اپریل کو شروع ہوگی اجلاس میں ڈی ایس او ڈاکٹر نوراخان ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی دنیا میں ہماری بدنامی کا باعث بن رہا ہے پولیوفری پاکستان ہمارا ویژن ہے اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا، والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی قطروں سے محروم رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 2025/2026

کوئٹہ28 مارچ:_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزا شفقات کی ہدایت پر بدھ کے روز ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز کوئٹہ ڈویژن سید عارف شاہ کی زیر صدارت سی،آر،سی کا اجلاس منعقد ہوا منعقدہ اجلاس میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں تعیناتی کے لیے شارٹ لسٹڈ امیدواران پر اٹھائے گئے اعتراضات کو جلد از جلد نمٹانے اور متاثر سائلین کو درپیش تحفظات و مشکلات کا بروقت آزالہ کرنے پر غور و خوض کیا گیا جبکہ کوئٹہ ڈویژن کے چار اضلاع چمن،قلعہ عبداللہ،پشین اور ضلع کوئٹہ سے تقریبا 240 سے زائد امیدواروں کی جانب سے موصول شدہ اعتراضات نمٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا اور مختلف تجاویز زیر غور آئے،ان میں ضلع کوئٹہ کے 80،ضلع پشین سے 150 اور ضلع قلعہ عبداللہ سے 6 جبکہ ضلع چمن سے 7 اعتراضات کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں،احلاس کے دوران اس ضمن میں تمام اضلاع کے ضلعی ایجوکیشن آفسران سے ٹیلی فونک روابط بھی قائم کیے گئے،اور انہیں اس بابت متعلقہ کمیٹی کو اپنے اپنے اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر تفصیلات و دیگر معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر سید عارف شاہ نے کہا کہ اساتذہ کی تعیناتی میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ حصول علم کی راہ میں رکاوٹ اور بے ضابطگی سمیت میرٹ کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،کیونکہ صوبائی حکومت کی جانب سے شعبہ تعلیم میں جاری اصلاحات و اقدامات کے ثمرات دور دراز کے دیہی علاقوں تک باپم پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈویژن ڈائریکٹر عبدالمالک،ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر (ایڈمن) علی احمد خان خلجی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر محمد ہاشم خان سمیت سی،آر،سی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژن ڈائریکٹر سید عارف شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین بنانے اور میرٹ کی شفافیت کے لیے کوشاں ہیں تاہم اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مثبت اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے مزید موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،اجلاس میں درخواست گزار امیدواران کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو میرٹ کی بنیادوں پر نمٹانے کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹر(ایڈمن) علی احمد خان خلجی کی سربراہی میں سی،آر،سی کے ممبر آفسران کی کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی ممبران جلد از جلد تمام اضلاع میں شواہد و دستاویز کی جانچ پڑتال کے بعد ڈویژنل ڈائریکٹر کو رپورٹ پیش کرے گی،دریں اثناء ڈویژنل ڈائریکٹر (ایڈمن) علی احمد خان خلجی نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کسی امیدوار کی حق تلفی اور میرٹ کی پامالی نہیں ہو گی،جبکہ صوبائی حکومت کے وژن کے عین مطابق تعلیمی اصلاحات کے ضمن میں میرٹ کی شفافیت کے لیے جاری اقدامات کو یقینی بنانے میں ایک دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 2025/2206کوئٹہ28 مارچ:۔افغان مہاجرین کے باعزت وطن واپسی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت ہوا جس میں افغان مہاجرین کی 31 مارچ 2025 کو وطن واپسی کے حوالے سے ایک اہم فیصلے ہوئے اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی محفوظ اور باعزت واپسی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ وطن واپسی کا عمل شفاف اور مؤثر طریقے سے مکمل ہو۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے سہولت مراکز قائم کرنا۔واپسی کے عمل کے دوران سیکیورٹی اور طبی سہولیات کی فراہمی،رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے اور ضروری دستاویزات کی تصدیق اورمہاجرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا کے بارے میں بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت افغان مہاجرین کی وقار کے ساتھ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔