News

27-03-2025

خبرنامہ نمبر2172/2025کوئٹہ 27 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ممتاز قبائلی رہنمائ سابق ضلع ناظم کچھی صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، میر عطائ اللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی کے والد سردار بہرام خان بلیدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس اور شریف النفس انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ خیر خواہی، رواداری اور شائستگی کا درس دیا وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی قبائلی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار بہرام خان بلیدی نے اپنی زندگی عوامی فلاح و بہبود، قبائلی ہم آہنگی اور سماجی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2173/2025کوئٹہ27 مارچ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری ایوب ترین اور دیگر کابینہ کو مبارک باد دی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کا صوبے کے جملہِ مساہل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے کوئیٹہ پریس کلب کے سینیئر اور زیرک صحافیوں کا صوبے کے موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں پریس کلب کے انتخابات صحافت کے شعبے میں جمہوری تسلسل کا حصہ ہیں جس میں ورکنگ جرنلسٹ نے صاف شفاف طریقے سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی قیادت کا انتخاب کیا۔۔۔ ، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بلوچستان جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں صحافیوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیکر انتشار پھیلانے والے عناصر کا محاسبہ کریں اور سچ پر مبنی اطلاعات عوام تک پہنچائیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ صوبے کے جملہِ مساہل کی نشاندھی اور مثبت صحافتی خدمات انجام دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2174/2025گوادر 27مارچ ۔صوبائی وزیرl سردار عبدالرحمن کھتیران نے گوادر میں نہتے مزدوروں کے سفاکانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس بربریت کو ایک وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم مزدوروں کی جان لینا ناقابلِ معافی جرم ہے اور اس طرح کے بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ریاست ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بے گناہ محنت کشوں پر حملہ کھلی بربریت ہے اور حکومت قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کریں تاکہ ایسے سانحات کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شرپسند عناصر کی نشاندہی میں ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2175/2025کوئٹہ، 27 مارچ ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ممتاز قبائلی رہنماء صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، میر عطاء اللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی کے والد سردار بہرام خان بلیدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس اور شریف النفس انسان تھے جنکا جعفر آباد میں خیر خواہی کے حوالے سے ایک کلیدی کردار رہا ہے جنہوں نے ہمیشہ رواداری کا درس دیا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ مرحوم کے رحلت سے جعفر آباد ایک ملنسار خیرخواہ شخص سے محروم ہوگیا اور جنکا خلا صدیوں تک پر نہیں ہوسکتا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2176/2025کوئٹہ27 مارچ۔سیکرٹری اطلاعاتo بلوچستان عمران خان آفریدی اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران نے عرفان سعید کو صدر کوئٹہ پریس کلب جبکہ ایوب ترین کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے جاری کر دہ ایک تہنیتی بیان میں سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری کسی بھی ذمہ دار معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ بلاشبہ ترقی یافتہ معاشروں میں صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے نئے منتخب کابینہ کے ارکان کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے صحافیوں نے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا اور پینلز نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ ایک پینل نے بھاری اکثریت سے جیت کر اپنے پینل کو کامیاب کروایا جو کہ جمہوریت کی جیت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران نے کہا کہ حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ صحافتی اداروں اور صحافی برادری کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائی جائے۔ بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ان کی ہمیشہ سے پہلی ترجیح یہی رہی ہے کہ صحافی برادری سے حکومت کے دوستانہ اور مثالی تعلق کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے اور اس سلسلے میں پیش آنے والے رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2177/2025کوئٹہ 27 مارچ .۔صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ کی ہدایت پر صوبائی محتسب کے ڈائریکٹر عبدالمنان اچکزء، پروٹوکول افیسر عجب گل مشوانی اور احسان ستار پر مشتمل ٹیم نے ورکر ویلفئیر بورڈ گرلزہائی اسکول مشرقی بائی پاس اور بوائز ہائی اسکول گاہی خان چوک کا دورہ کیا۔ اس دوران گرلز اسکول کی پرنسپل میڈم اسماء مائل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاروق بزدار اور بوائز ہائی اسکول کے پرنسپل جناب طارق لہڑی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی محتسب کے عملے نے اسکول کے مختلف شعباجات کا معائنہ کیا اور طلبہ و طلبات سے نصاب کے متعلق پوچھا گیا۔ اسکول میں بچے اور بچیوں سے یونیفارمز اور کتابوں کے حوالے سے بھی معلومات لی گئی۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے صوبائی محتسب کے عملے کو آگاہ کیا کہ سیکرٹری ویلفئیر بورڈ عمرہ ادائیگی کرنے گئے ہیں اور بتایا کہ عید کے فورن بعد کتابیں اور یونیفارمز ان کے آنے پر فراہم کر دی جائیگی۔ اسکول میں بچوں غیر حاضری اور تعداد مکمل نہ ہونے پر صوبائی محتسب کی ٹیم نے برہمی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اسکول کے عملے کو اس حوالے سے سخت احکامات صادر فرمائیں تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ رہیں اور وہ ملک و قوم کا نام روشن کرے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2178/2025کوئٹہ، 27 مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 21 اپریل 2025ءسے شروع ہونے والی سات روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیو پروگرام کے اعلیٰ افسران، محکمہ صحت کے نمائندوں اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمتِ عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آیندہ مہم کے دوران ضلع کوئٹہ میں 5 لاکھ 12 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ مہم بلا تعطل اور کامیابی سے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے خاص اقدامات کیے جائیں۔کمزور اور حساس علاقوں پر خصوصی توجہدی جائے۔ اجلاس میں ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں پولیو وائرس کے پھیلاو کا خطرہ زیادہ ہے۔ ان علاقوں میں پنجپائی، کچلاک ون، بلیلی، قمبرانی، میاں غنڈی، احمد خان، خانزئی، سرکی روڈ اور دیگر شامل ہیں۔ ان علاقوں میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں تعینات کرنے اور عوام میں آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے.ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ہر بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوا کر اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2179/2025تربت، 27 مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے تزئین و آرائش کے بعد ٹیچنگ ہسپتال تربت میں آنکھوں کے جدید شعبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ سمیت دیگر ضلعی حکام بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے صحت کے شعبے کو ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے بغیر موثر علاج ممکن نہیں۔ انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر وحید بلیدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید مشینری اور بہتر انفراسٹرکچر سے آنکھوں کے مریضوں کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی انہوں نے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی ایچ یو اور آر ایچ سی مراکز کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی انہوں نے شہری و دیہی طبی مراکز میں ضروری سازوسامان کی دستیابی کو یقینی بنانے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2180/2025ژوب 27مارچ ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی جانب سے گراسپ پراجیکٹ کے تحت فارمرز فیلڈ اسکولوں کے مرد وخواتین مالداروں میں ویٹرنری کٹس تقسیم کی گئیں، جس کا مقصد مویشیوں کی بہترین افزائش اور دیکھ بھال میں بہتری لانا ہے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرشیخ طاہرمندوخیل، ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرنصیب اللہ کاکڑ، ڈاکٹرکریم مندوخیل، ماسٹرٹرینرز ایف اے او ڈاکٹرکریم داد بابر، ڈاکٹرہمایوں، ٹیم لیڈر ترقی فاو¿نڈیشن داود کاکڑ اور ماریہ نے شرکت کی۔ٹیم لیڈر ایف اے او ژوب زین الدین مردانزئی کے مطابق ضلع کے مخلتف یونین کونسلوں مینابازار، تکئی، گردہ بابر، اپوزئی، اور بادنزئی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین مالداروں کو ویٹرنزی کٹس فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ وہ گھریلو سطح پر مویشیوں کی موثر دیکھ بھال، علاج معالجے اور بہترین پرورش میں ان جدید آلات سے استفادہ کرسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ یونین کونسلوں میں مالداری کے شعبے میں (پولٹری، بھیڑ بکریوں) اور زراعت میں زیتون اور انگورکی فصل پر کام جاری ہے۔ تاکہ کسانوں اور مالداروں کو خودکفیل بناکر ان کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹرلائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرنصیب اللہ کاکڑ نے مالداری اور زارعت کے شعبوں میں ایف اے او کے تعاون کا سراہتے ہوئے کہا کہ ژوب نہ صرف ایک پسماندہ اور غریب علاقہ ہے، بلکہ یہاں دیہی علاقوں میں بیشتر لوگوں کا انحصار مالداری اور زراعت پر ہے۔ اس وقت ضلع میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چارمیلین تک مختلف مویشی پالے جاتے ہیں۔ انھوں نے ایف اے او کے منصوبے کو ضلع کے تمام یونین کونسلوں تک وسعت دینے اور مالداروں کو پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ انھیں جدید آلات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔واضع رہے کہ عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت کے فارمرز فیلڈ اسکول (ایف ایف ایس) ایک عملی تربیتی پروگرام ہے جس کا مقصد کسانوں، کاشتکاروں اور دیہی لوگوں کو جدید زرعی مہارتیں اور پائیدار کھیتی باڑی کے طریقے سکھانا ہے۔ تاکہ وہ خودکفیل ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک یا فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2181/2025لورالائی 27,مارچ ۔ ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان نے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے لورالائی پولیس کے جوانوں کے گھروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداءکے ورثاء سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی جانب سے شہداءکی فیملیز کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ عید گفٹ بھی پیش کیے گئے۔ایس ایس پی لورالائی نے کہا کہ “شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور وہ محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ ہم ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔اس کے علاوہ، ایس ایس پی لورالائی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں زخمی ہونے والے لورالائی پولیس کے معذور کانسٹیبل محمد اکبر علیزئی کی عیادت بھی کی ان کے کچھ دیر بیٹھے اور حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تحفہ پیش کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2182/2025تربت27 مارچ۔ : ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی درخواست پر کیچ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے کوہ مراد زیارت کے زائرین کے لیے ضروری ادویات عطیہ کیں ڈی سی آفس تربت میں منعقدہ تقریب میں مکران میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمد نے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری دلاور خان اور دیگر عہدیداروں سے ادویات وصول کیں اس موقع پر زیارت کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کیچ اور کیچ کیمسٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ زائرین کے لیے آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2183/2025کوئٹہ27 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے اور صوبے میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسی مذموم کارروائیاں دہشت گردوں کے گھناونے عزائم کو بے نقاب کرتی ہیں، لیکن حکومت اور سیکیورٹی فورسز کسی بھی قیمت پر ان مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2184/2025کوئٹہ 27 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع نوشکی کے علاقے کلمت میں بے گناہ مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناونی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے، جس کے مرتکب عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں نے نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا بلکہ بلوچستان کی مہمان نوازی، روایات اور امن پسندی کو بھی پامال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو ایسی وحشیانہ کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ان سفاک عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ذاتی مقاصد کے لیے احتجاج اور دھرنوں کی کال دینے والے اس سفاکانہ حملے پر کیوں خاموش ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کے قتل پر معنی خیز خاموشی رکھنے والے بتائیں کہ وہ کس کی حمایت کر رہے ہیں، کیونکہ خاموشی کو رضا مندی سمجھا جاتا ہے اور یہ ثابت ہو رہا ہے کہ کون کس کا سہولت کار ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حکومت قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2185/2025کوئٹہ ، 27 مارچ ۔ صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، میر عطاء اللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی کے والد سردار بہرام خان بلیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےاپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سردار بہرام خان بلیدی ایک معزز، نفیس اور عوام دوست شخصیت تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2186/2025کوئٹہ 27 مارچ ۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ بیگم نے مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، میر عطاء اللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی کے والد سردار بہرام خان بلیدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کی وفات کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے محترمہ غزالہ گولہ بیگم نے کہا کہ سردار بہرام خان بلیدی کی سماجی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پر کرنا ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2187/2025کوئٹہ 27 مارچ ۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق نے نامور قبائلی رہنما سردار بہرام خان بلیدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار بہرام خان بلیدی ایک مدبر، شفیق اور عالی ظرف شخصیت کے حامل تھے، جنہوں نے ہمیشہ قبائلی یکجہتی، سماجی خدمت اور عوامی فلاح کے لیے کام کیا۔ ان کی وفات سے بلوچستان ایک عظیم سماجی و قبائلی رہنما سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2188/2025کو ئٹہ 27 مارچ ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی زیر صدارت مالی سال 26-2025 کے حوالے سے روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں نئے منصوبوں اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے ریونیو اکٹھا کرنے کے کے حوالے سے زوم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر آفیسران اور ضلعی انجینئر آفیسران کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو ہر ضلع کے انجینئر آفیسر نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آیندہ مالی سال کے لیے منصوبوں پر بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے تمام انجینئر آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آیندہ مالی سال میں ہر ضلع اپنے لیے آفس اور ریسٹ ہاوس اور محکمہ کے لیے کچھ روڈ ساہیڈ کے منصوبے رکھے اسکے علاوہ جتنے بھی جاری منصوبے ہیں جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں انھیں جلد از جلد مکمل کریں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ آہندہ مالی سال میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے منصوبوں میں مزید جدیدیت لاہیں اور انھیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ریونیو کے حوالے سے تمام انجینئرآفیسران کو ہدایت دیں کہ ایسے منصوبوں پر عملدرآمد کریں کہ جس سے محکمہ کو ریونیو ملے اور سرکار کو اس کا فاہدہ ملے انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے بعد اپنی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مذید تیز کریں تاکہ ان منصوبوں کو مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے حوالے کیا جائے﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2189/2025حب 27مارچ ۔ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو نے کہا ہے کہ لائن ڈیپارٹمنٹ افسران کی پولیو مہم میں کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی غفلت کے مرتکب ہونے کی صورت میں ذمہ دارافسر کیخلاف ایکشن ہوگا یہ بات انھوں نے لیڈاکانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکشن کمیٹی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر حب نے پولیو مائیکروپلان کی فوری اپ ڈیٹ کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ ماہ اپریل میں شروع ہونیوالی پولیو مہم کو موثربنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردارنبھائیگی پولیو مہم میں شریک ٹیموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائیگی انتظامی افسر نے کہا کہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران پولیو مہم کے دوران اپنے محکموں کے مانیٹرزکی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں افسران آنیوالی نسلوں کے تحفظ اور انھیں عمر بھر کی معذور ی سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں انھوں نے بعض محکموں کے افسران کی جائے تعیناتی پر دوران ڈیوٹی عدم فرض شناسی کے معاملے پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی افسر اجازت کے بغیر جائے تعیناتی سے باہر نہیں جاسکتا انھوں نے کہا ڈپٹی کمشنر حب تعیناتی کے دن سے وہ سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بھی کررہے ہیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش ڈسٹرکٹ این اسٹاف افسر پولیوپروگرام ڈاکٹر نزیز رونجہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحدی ایریاز سے تعلق رکھنے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلانا ہماری اولین ترجیح ہے انھوں نے پولیو مہم کیلئے 345سیکورٹی عملے کی ضروریات سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی حب سرکل امام بخش کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو ٹیموں کو ہرصورت میں تحفظ کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2190/2025کوئٹہ ۔ 27 مارچ2025:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری ایوب ترین اور دیگر کابینہ کو مبارک باد دی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کا صوبے کے جملہِ مساہل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے کوئیٹہ پریس کلب کے سینیئر اور زیرک صحافیوں کا صوبے کے موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں پریس کلب کے انتخابات صحافت کے شعبے میں جمہوری تسلسل کا حصہ ہیں جس میں ورکنگ جرنلسٹ نے صاف شفاف طریقے سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی قیادت کا انتخاب کیا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ صوبے کے جملہِ مساہل کی نشاندھی اور مثبت صحافتی خدمات انجام دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے.

خبرنامہ نمبر 2191/2025سبی 27 مارچ 2025:ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں، درپیش مسائل اور دیگر امور کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ڈبلیو ایچ او سے نصیر احمد کرد، ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی محمد اصف بگٹی سمیت تمام محکموں کے افسران ، یونیسیف کے نمائندہ نے شرکت کی پولیو مہم جو کہ 21 اپریل سے 27 اپریل تک جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران تحصیل سبی اور لہڑی میں 40082 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں ٹوٹل 288 ٹیمیں کام کر رہی ہیں ٹرانزٹ ٹیمیں 22 اور فکس سائیٹس 46 ہوں گی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ افسران یو سی ایم اوز ایریا انچارج اور دیگر ورکرز کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ٹریننگ سیشن میں تمام ذیلی محکموں کے افسران کو بھی انگیج کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹریننگ دیتے وقت ان سے دی گئی ٹریننگ کے متعلق اسی وقت سوالات کیے جائیں تب ہی وہ عملی طور پر سیکھ سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران میں خود بھی ٹریننگ میں موجود رہوں گا اور دی گئی ٹریننگ کے متعلق تربیت حاصل کرنے والوں سے سوالات پوچھوں گا کیونکہ دو قطرے پولیو پلانے والی ٹیموں کو مضبوط کرنا انتہائی ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہم کے دوران جو کمی کوتاہی پائی گئی ہے وہ دہرائی نہیں جائے مائیکرو پلان کو اپڈیٹ کیا جائے فیلڈ ویلیڈیشن 100 فیصد ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیو ورکرز کی ٹیمیں تبدیل کرنی ہو تو ڈپٹی کمشنر کا اپروول لازمی لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ پولیو میں کام کرنے والے تمام محکموں ، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر2192/2025

دالبندین27 مارچ 2025 :ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیر صدارت پولیو (ڈی پیک) میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او شیر محمد سنجرانی، دیگر افسران اور مانیٹرز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں گزشتہ پولیو مہم کی مشکلات اور آئندہ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ افراد مکمل ذمہ داری اور سنجیدگی سے کام کریں اور پچھلی مہم کی کمزوریوں کو مدنظر رکھ کر بھرپور تیاری کریں۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو تعریفی اسناد دینے اور پولیو کے خاتمے کے لیے عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

خبرنامہ نمبر2193/2025کوئٹہ27 مارچ 2025: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی انسپیکشن مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں اور کچلاک بازار میں چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 8 بیکریوں و بیکنگ یونٹس جبکہ دودھ میں ملاوٹ پر 3 ملک شاپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔بی ایف اے حکام کے مطابق بیکری مصنوعات کی تیاری میں ناقص اجزاء، غیر معیاری رنگوں اور استعمال شدہ کوکنگ آئل کے مسلسل استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات، اشیاء ذخیرہ کرنے کے غیر مناسب طریقے، پیکنگ میں اخباری کاغذ کے استعمال، کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کے ناکافی اقدامات اور آلودہ و زنگ آلود مشینوں و بیکنگ ٹریز کے استعمال پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔مزید برآں، دودھ کی کوالٹی جانچنے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی موبائل ملک سیفٹی ٹیمیں بھی فعال رہیں۔ نواں کلی اور کاسی روڈ پر متعدد ملک شاپس سے دودھ کے نمونے لے کر موقع پر ہی ٹیسٹ کیے گئے تاکہ عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ترجمان بی ایف اے کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو معیاری و محفوظ بیکری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بیکریوں اور بیکنگ یونٹس کی خصوصی چیکنگ جاری رہے گی۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ قابلِ اعتماد بیکریوں سے خریداری کریں جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءکی تیاری و فروخت کی اطلاع بی ایف اے کو دیں تاکہ صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔