October 17, 2024
File 1 News

26-9-2024

خبرنامہ نمبر5723/2024
جھل مگسی26ستمبر۔اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول قاضی محلہ گنداواہ کا سرپرائز دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ کرام و دیگر عملے کی حاضری چیک کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مختلف کلاس رومز کا معائنہ بھی کیا طالبات سے سوالات پوچھے ، اسکول ہٰذہ کے تعلیمی درس و تدریس کے عمل کا مشاہدہ کیا اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کیں اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کے لیے سخت احکامات دیئے گئے ہیں جس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو مستقل طور پر فعال بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسکولز کے اساتذہ کرام و دیگر عملہ اپنی حاضری و تعلیمی مراکز کی صفائی و ستھرائی کو بھی یقینی بنائیں غیر حاضر اساتذہ و دیگر عملے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے گی کیونکہ علم انسان کی تیسری آنکھ کی مانند ہے اسی لئے ضروری ہے کہ اساتذہ کرام اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاکر تعلمی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہیں تاکہ ضلع کے طلباء و طالبات علم کی شمع سے روشناس ہوکر علاقے و ضلع کا نام روشن کرسکیں۔ اسی تناظر میں ضلع کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم کے حوالے سے کوئی کوتاہی و غفلت نا قابل برداشت عمل ہوگی اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5724/2024
پشین۔26 ستمبر۔ مرک بلوچستان کے زیر اہتمام ایم ای آر سی سرانان ضلع پشین میں پھیپھڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اسکا مقصد پھیپھڑوں کی مختلف بیماروں سے حفاظت و احتیاطی تدابیر کا فروغ تھا۔ڈاکٹر عدیل احمد خان ( تمغئہ صدارت) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال سات ملین افراد پھیپھڑوں کی بیماریوں ٹی بی، سی او پی ڈی، پیپھڑوں کے انفیکشن اور پیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔سانس لینا زندگی کے لیے ضروری ہے مگر اس بھی زیادہ ضروری پھیپھڑوں کی صحت کو بحال رکھنا ہے۔کیونکہ سانس تو لینا ہے سگریٹ پینے سے گریز کریں، سگریٹ کے دھویں، فیکٹریوں کے دھویں، کوئلے کے دھویں ، گاڑیوں کے دھویں ، الرجینز، کیمیکلز ایکسپوڑر اور دیگر ایسی چیزوں سے خود کو محفوظ رکھیں جن سے پھیپڑوں کی صحت متاثر ہو۔ہسپتال علاج کے لیے یا تیمارداری کے لیے جائیں تو ماسک سے منہ اور ناک کو ضرور ڈھکیں سانس لینے میں کوئی دشواری ہو یا پھیپڑوں میں کوئی تکلیف محسوس کریں تو جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کریں۔صحت ہزار نعمت ہے اسکی قدر اور حفاظت کریں۔ ائیں مل کر صحت مند معاشرے کی تشکیل کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5725/2024
لورالائی 26ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے زیر صدارت ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرانے کے حوالے سے زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی کے ملک عصمت اللہ کدیزئی کے قیادت میں وفد نے نے شرکت کی۔اجلاس میں لورالائی ، میختر ، سگھر، درگئی کدیزئی، درگئی سرگھڑھ اور چنجن میں تمام رجسٹرڈ ٹیوب ویلوں کی تفصیل پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنرلورالائی میران بلوچ نے ہر علاقے کے نمائندے سے متعلقہ علاقے کے ٹیوب ویلوں رجسٹرڈ سپلائی کے بارے میں تفصیل پیش کرنے کی ہدایات جاری کیے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی نے سولرائزیشن میں درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کردیا گیا۔ جس میں واپڈا سے متعلق اہم مسائل شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے زمیندار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد واپڈا کے ساتھ ملکر تمام دیٹا مکمل کرکے جمع کرائیں۔ تاکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کے کام میں تیزی لائیں اور زمینداروں کے دیرینہ مسائل حل ہوسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5726/2024
حب 26ستمبر ۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی ڈویژنل انسپکشن ٹیم نے ضلع حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاضلع حب دورے کے موقع پر محکمہ مواصلات وتعمیرات ضلع حب کے ایکسین بلڈنگ وہاب زہری نے انہیں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معاِئنہ کرایامحکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی معائنہ ٹیم نے تمام اسکیمات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے معیاری تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمے کےافسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے جاری ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پرتکمیل یقینی بنائیں اس موقع پر ایکسین بلڈنگ وہاب زہری نے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی ڈویژنل ٹیم کو بتایا کہ ہماری اولین ترجیح جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا اور ساتھ ساتھ ان کے معیار کا بھی خاص خیال رکھنا ہے تاکہ ان ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے کے دور رس نتائج حاصل ہوں اور زیادہ سے زیادہ عوام ان منصوبوں کےثمرات سے استفادہ حاصل کریں اس سلسلے میں سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات کےاحکامات کی روشنی میں محکمے کے انجینئرز اورعملہ منصوبوں پر عملدرآمد اور کوالٹی میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے میں کوشاں ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5727/2024
لورالائی26ستمبر۔ اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل وسیاسی پارٹیوں کی سربراہی میں مذکرات کامیاب ہڑتال ختم ۔لورالائی بوائز ڈگری کالج لورالائی کے طلباءتنظیموں نے کالج میں اساتذ کرام کے غیر حاضری، کمی اور دیگر مسائل کے خلاف باچا خان چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور ڈی جی خان روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے، احتجاج میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی لورالائی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری وکیل احمد جان ناصر ، عطاءاللہ اوتمانخیل، دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماو¿ں نے شرکت کی،کالج اساتذہ کے وفد نے طلباء تنظیموں سے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی، مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا اور مسائل کے حوالے سے کالج پرنسپل اور اساتذہ کرام کے ساتھ
مذاکرات اور بات چیت میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی لورالائی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری وکیل احمد جا ن ناصر ، عطاءاللہ اوتمان خیل ،اسسٹنٹ کمشنر اجمل مندوخیل ، پی ایس ایف کے شاہ خالد، پی ایس ا و پشتونخوامیپ کے ایاز کاکڑ، اسلامی جمعیت طلباءکے حسن البنا این ایس ایم کے رہنما شریک تھے،کالج میں اساتذ کی غیر حاضری، کمی، فٹ بال گراونڈ، سیکورٹی، ہاسٹل، صاف پانی، نامکمل بلڈنگ، چار دیواری، بارش کے پانی کی راستے کی بندش، ڈیزل کے مد میں کم فنڈز اور دیگر مسائل زیر بحث آئے، ان مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں گے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اساتذہ کرام، طلباءتنظیموں، سیاسی جماعتوں کو مشترکہ طور پر کوشش کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5728/2024
پشین 26 ستمبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)سید یاسر شاہ کی زیر صدارت مسافر ٹرانسپورٹ کرایہ کنٹرول کرنے کااجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران،متعلقہ تھانوں کے ایس،ایچ،اوز،ٹریفک پولیس کے انچارج اور 2D کار یونین/منی بس ٹرانسپورٹ اتحاد کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں تفصیلی بحث و مباحثہ اور غور و خوص کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے صوبہ کے عوام کوپبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کی مد میں ریلیف دینے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سیکرٹری آر،ٹی،اے کے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاہم ٹرانسپورٹ اتحاد نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور آر،ٹی،اے کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر رضامندی کا اظہار کیا اور عمل در آمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Clipping

Press Clipping

Clipping

12-10-2024