December 28, 2024
News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8035/2024کوئٹہ 26 دسمبر 2024۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سے سترہ برس پہلے محترمہ بینظیر بھٹو کو ایک دہشت گرد حملے میں شہید کیا گیا اور محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتا ہے جس میں محترمہ بینظیر بھٹو جیسے محب وطن اور زیرک سیاستدان کا مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے قتل کیا گیا، میر صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی سیاسی جماعت ہے جسے مختلف ادوار میں آواز حق بلند کرنے پر بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر پارٹی کے دیگر قائدین اور عام ورکروں کی شہادت سمیت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو وہ واحد لیڈر تھیں جنہیں مسلم دنیا میں پہلی وزیر اعظم بننے کا موقع ملا اور ان کا شمار ایشیاءکی بااثر خواتین میں ہوتا تھا جن کی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں نے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ہردلعزیز سیاسی رہنماءکے طور پر نمایاں کیا، میر صادق عمرانی نے کہا کہ محترمہ کے شہادت کے دن 27 دسمبر کو ہمیں اس عزم کی تجدید کرنا ہوگا کہ ہم بھٹو خاندان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، سالمیت اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Pictorial News

27-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024