خبرنامہ نمبر8029/2024وستامحمد 26دسمبر۔ ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت آج ایک اہم اجلاس منقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، سی ٹی ڈی ،پولیس افسران، اسپیشل برانچ،ایگریکلچر افسران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ، کسٹم افسران ،پی ایس ڈپٹی کمشنر عبدالرحمن بلوچ و دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ناجائز اینٹی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کرنے اور ان کی روک تھام کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے تمام متعلقہ آفیسران پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے کی جانے والی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں غیر قانونی طور سے اسمگلنگ کرنے کی کسی کو بھی اجازت ہرگز نہ دی جائے انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کے ساتھ ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اس طرح کے عمل کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ملوث عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اس موقع پر انہوں نے اس قسم کے کاروبار کرنے والے افراد کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی کیونکہ وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔