February 26, 2025
News

26-02-2025

خبر نامہ نمبر 1435/2025کوئٹہ 26 فروری:

گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر (Mrs. Henny de Vries) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور نیدر لینڈ کے خوشگوار تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کیلئے مختلف اضلاع میں ڈیمز تعمیر کرانے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جوکہ خوش آئند ہے لیکن تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ایک چیلنج بھی ہے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے. یہاں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے پیش نظر ہمیں حصول تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں سکھانے پر بھی توجہ دینی ہوگی۔ اس کیلئے صوبہ بھر میں تمام فنی و تیکنیکی اداروں کو فعالیت اور گیارہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں آئی ٹی کورسسز شروع کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں. بلوچستان کی بڑی آبادی آج زراعت سے وابستہ ہے. توانائی کی کمی پر سولر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے سے بآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔ اپنی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور کوالٹی ایجوکیشن کو آگے بڑھانے میں ترقی ممالک اور انٹرنیشنل اداروں کی رہنمائی اور معاونت مددگار ثابت ہوگی. آخر میں گورنر بلوچستان اور نیدرلینڈ کی سفیر کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔

خبر نامہ نمبر 1437/2025پنجگور 26 فروری:

اسسٹنٹ کمشنر پنجگور زاہد شاہوانی نے میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ان میں وشبود گرمکان سوردو سمیت دیگر میل اور فیمیل کے امتحانی مراکز شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سینٹرز میں تعینات اسٹاف سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی واضح ہدایات کی روشنی میں نقل کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے کوئی بھی امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے پیپرز ضبط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نقل نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے تباہ کن ہے اس کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں والدین سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

خبر نامہ نمبر 1438/2025تربت 26 فروی:

اسسٹنٹ کمشنر تُربت محمد جان بلوچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں رمضان المبارک کے دوران سستا بازار کے قیام اور خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انجمن تاجران تُربت کے چیئرمین نثار احمد جوسکی، اسحاق روشن دشتئی، اعجاز جوسکی،پولیس،لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان، انچارج ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی نیاز احمد، میجر عبد السلام بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے، سستا بازار کے قیام اور منافع خوری کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تُربت محمد جان بلوچ نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں دکانداروں کو کم منافع اور زیادہ ثواب کمانے کی سوچ اپنانا ہوگی۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ سستا بازار میں ہر تاجر اپنی اشیاء فروخت کر سکتا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔انجمن تاجران تُربت کے نمائندوں نے کہا کہ دکانداروں کو چاہیے کہ وہ اس مقدس مہینے میں عوام کی مشکلات کا خیال رکھیں اور مہنگائی پر قابو پانے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

خبر نامہ نمبر 1439/2025تربت 26 فروری:

محکمہ صحت کی خالی آسامیوں کے لیے مکران میڈیکل کالج تربت میں ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا جس کے مطابق مکران میڈیکل کالج تربت میں محکمہ صحت کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے گریڈ 1 سے گریڈ 14 تک کے امیدواروں کے لیے ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔ ان ٹیسٹوں کی نگرانی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبد الوحید بلیدی نے کی اس موقع پر ڈاکٹرعبدالوحید بلیدی نے کہا کہ تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور شفافیت کو ھر صورت یقینی بنایا گا ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں قابل اور مستحق افراد کی تعیناتی ہماری اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت ان ٹیسٹوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ میرٹ پر مبنی بھرتیوں سے علاقے میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی

خبر نامہ نمبر 1440/2025پنجگور 26 فروری:

ڈپٹی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سمیع اللہ کاکڑ نے ضلع ایجوکیشن آفیسر پنجگور، محمد جان، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (خواتین)، مس کلثوم رشید اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (خواتین)، مس سادیہ اسلام کے ہمراہ ایس ایس سی سالانہ امتحانات کے مختلف مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ملک آباد واشبود، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گرامکان پنجگور، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گرامکان پنجگور، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تَسپ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تَسپ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عیسیٰ قلات، اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول عیسیٰ کا معائنہ کیا اور امتحانات کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا معائنہ کے دوران تمام امتحانی مراکز میں بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔ امتحانی عمل خوش اسلوبی سے جاری تھا، امتحانی نشستوں کی شاندار ترتیب دیکھی گئی، اور کسی بھی قسم کی نقالی (Impersonation) کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ سیکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات موجود تھے، جبکہ نگران عملہ پوری جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہا تھا ڈپٹی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سمیع اللہ کاکڑ نے امتحانی مراکز میں فراہم کی گئی سہولیات اور مجموعی نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے طلبہ کو ایمانداری اور محنت کے ساتھ امتحانات دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف امتحانی نظام کسی بھی تعلیمی نظام کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔اس موقع پر متعلقہ تعلیمی افسران نے بھی امتحانات کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ امتحانات کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

خبر نامہ نمبر 1441/2025تربت/ بلیدہ 26 فروری:

کیچ تھیلیسمیا کیئر سنٹر کے زیر اہتمام بلیدہ میں مکران بھر کا سب سے بڑا ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیاجس میں مجموعی طور پر 450 بلڈ بیگز تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لیے عطیہ کیے گئییہ بلڈ ڈونیشن کیمپ بلیدہ کے دو مختلف مقامات پر منعقد کیا گیا۔ پہلا کیمپ مینا ز بلیدہ میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی برکت بلیدئی کی سربراہی میں لگایا گیا جہاں 389 یونٹ خون عطیہ کیا گیا۔ دوسرا کیمپ بٹ بلیدہ میں معروف سماجی شخصیت اور ڈائریکٹر رہشون ہائی اسکول شاہ فیصل کی قیادت میں منعقد ہوا جہاں 61 یونٹ خون تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لیے عطیہ کیا گیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بلیدہ میناز کے بلڈ ڈونیشن کیمپ نے اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے اور سب سے زیادہ خون تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لیے فراہم کیا۔منتظمین نے بلیدہ زامران کے تمام خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی انسان دوستی کا مظاہرہ کیا اور اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر خاص طور پر حاجی برکت بلیدئی، سر شاہ فیصل، سر ظہور ملنگ اور دیگر افراد کی کاوشوں کو سراہا گیا جنہوں نے بلڈ کیمپ سے قبل بھرپور مہم چلائی اور لوگوں کو اس نیک کام میں شرکت کی ترغیب دی.

خبر نامہ نمبر 1442/2025ژوب26فروری:۔

ایس پی سید عبدا لصبور نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کیا جائے رمضان المبارک میں ٹریفک پلان پر ہر صورت عملدرآمدg یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افیسران کی اجلاس کی صدارت کرتے کیا اجلاس میں ایس ڈی پی او قیصر زمان ایس ایچ او محمد عارف سب انسپکٹر حبیب الرحمان اے ایس آئی سید امین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ایس پی سید عبدا لصبور نے پولیس حکام کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور حادثات سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے تمام افیسران اور اہلکار شاہراہوں پر موجود رہینگے بازاروں میں ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک پلان پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے گرینڈ اپریشن شروع کرے اس حوالے سے پولیس کاروائی میں کسی قسم کی سفارش یا دباو قبول نہ کرے منشیات فروش کوئی بھی ہو کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے منشیات ایک ایسی لعنت ہے جس سے گھرانے اجڑ جاتے ہیں پولیس ہر قسم کی دباو سے بالاتر ہو کر کاروائی تیز کرے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سلیازہ تفریحی مقام جانے والے شاہراہ کی کڑی نگرانی کی جائیگی شاہراہ پر تیز رفتاری اور کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی

خبر نامہ نمبر 1443/2025دالبندین26فروری:

ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیر صدارت رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سستا بازار کے حوالے سے انجمن تاجران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلیے سستا بازار کا انعقاد ہوگا، جہاں مختلف اشیاء خوردونوش، گوشت، اور دودھ سستے داموں میں عوام الناس کو ملے گے۔

خبر نامہ نمبر 1444/2025لورالائی 26فروری:۔

وومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام وزارت انسانی حقوق کی اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینٹ میں وومن رائٹس اینڈ جینڈر وائلنس کے حوالے سے ایک اہم آ گہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل ڈائریکٹر ہیومن رائٹس اسفندیار خان بادینی ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر فوزیہ درانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عالم خان لون، سرکاری محکموں کے آ فسران، سکولوں کے اساتذہ، طلباء و طالبات اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں و دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ہیومن رائٹس اسفندیار خان بادینی نے انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق، صنفی تشدد سے بچاؤ کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے منایا جاتا ہے. قانون کی روشنی میں ہر ایک کے حقوق کی تحفظ ہے اس حوالے سے ابی سے پورے ملک میں پروگرام جاری ہیں انہوں نے کہ انصاف اور ناانصافی ہر دور میں ہوتا آ رہا ہے۔اس ضمن میں بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں۔ہر ادارے کا ایک ویژن ہوتا ہے۔ انسان پیدائشی طور پر عدم تحفظ کا شکار ہوتا ہے وہ اپنے تحفظ کی تلاش میں ہوتا ہے اس لیے انسانی حقوق کے اداروں کا قیام ناگزیر ہیسب سے پہلے گھر سے حق تلفی شروع ہوتی ہے ہر شخص چھوٹا بڑا مرد عورت قانون کے نظر برابر ہیں۔ کسی کی پگڑی اچھالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نیکہاکہ ہر مذہب اور قانون مساوات کی بات کرتا ہے مقررین نے کہاکہ قانون میں عورت کوئی بھی شعبہ اختیار کر سکتے ہیں 10، 20 سال پہلے پولیس لیویز میں خواتین کا تصور نہیں کر سکتا تھا۔ وقت کے ساتھ ماحول بہتر ہوگا خواتین کو مواقع دیں قانون انھیں کوئی بھی شعبہ منتخب کرنے کی آ ذادی دیتا ہے لیکن ہماری سوسائٹی میں اجازت نہیں صرف 5 فیصد نہیں بلکہ ہر سکول۔ دفتر میں خواتین کو مواقع دیں انہوں نیکہاکہ پہلے جنگ عظیم اور دوسری جنگ عظیم میں انسانیت کی تباہی ہوئی جن میں سب سے زیادہ متاثر خواتین اور بچے ہوتے ہیں۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عالم خان لون، سوشل ویلفیئر آ فیسر ماہ جبیں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئے۔اخر میں مس روبینہ زہری نے کہا کہ لورالائی میں ہیومن رائٹس کے حوالے سے قانون تک خواتین کی رسائی میں مدد کیا جاسکتا بلوچستان کے چھ ڈویژن میں ہمارے ادارے موجود ہیں۔ لورالائی میں بھی وومن بازار، وومن شلٹر کراسس سنٹر اسسٹبلش کررہے ہیں ہر ایک اپنے اپلیکیشنز جمع کراسکتے ہیں۔

خبر نامہ نمبر 1445/2025نصیرآباد26فروری:۔

ضلع نصیر آباد میں ماہ رمضان کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عبدالحمید تھہیم کی زیر صدارت احترام رمضان اور ماہ رمضان میں عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے تاجران اور ٹریڈ یونین کے نمائندگان کا اجلاسز منعقدہ ہوئے جن میں انجمن تاجران کے صدر مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندگان شریک تھے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی بھی موجود تھے اجلاسز کا مقصد ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کرنا ہے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں سبزی فروٹ گوشت سمیت دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے اور عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نصیرآباد ضلع انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی اس حوالے سے سستے بازار بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام وہاں سے معیاری اور سستے دامو ایشائخوردونوش کی خریداری کو یقینی بنائیں اس حوالے سے ہماری تاجران کے ساتھ اجلاس کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مفاد عامہ میں بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں تاجر برادری پر بھی لازم ہے کہ وہ بحیثیت انسانیت کے اس ماہ مقدس میں لوگوں کو سستے داموں اشیاء خردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں خود ساختہ مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام کے دیگر ایام میں سستے بازار کے علاوہ بھی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ تمام اشیاء کے نرخ ناموں کا جائزہ لیا جائے اور ان اقدامات سے لوگوں کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھا جائے ماہ صیام کے موقع پر احترام میں رمضان کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا غیر ضروری ہوٹلز کو کسی صورت کھلنے نہیں دیں گے اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں گے

خبر نامہ نمبر 1446/2025زیارت 26فروری:۔

ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی, اسسٹنٹ کمشنر محمدافضل، فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی راز محمد دمڑ، ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ حسیب خان کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد ترین نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کیا شجر کاری مہم میں دس ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ ہر شہری ایک درخت لگا کر مون سون شجر کاری مہم میں ضرور حصہ لیں اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں تمام سرکاری دفاتر، اسکولوں اور کالجوں میں درخت لگاکر موسم بہار شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہیں درخت زمین کو کٹاؤ سے روکتے ہیں زمین کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں ماحول پر خوش گوار اثرات مرتب کرتے ہیں درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت نظیر بنا سکتے ہیں۔ درختوں کی کٹائی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ہر حال میں درختوں کی حفاظت کریں گے اور درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گیانہوں نے کہا کہ شجرکاری ایک قومی مہم ہے اس کی کامیابی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا

خبر نامہ نمبر 1447/2025کوئٹہ 26 فروری۔

ایڈیشنل کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی اے او میل، ڈی ای او فیمیل نے شرکت کی اس کے علاؤہ تمام ڈسٹرکٹ کے متعلقہ ڈی ڈی اوز، یونیسف کے نمائندوں، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور مرسی کور کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پچھلے مہینے کی تمام رپورٹ پیش کردی گئی جس میں ان اسکولوں کی رپورٹ میں مختلف این جی اوز، یونیسف اور مرسی کور کی جانب سے ترقیاتی کام جاری ہے۔اجلاس میں آر ٹی سی ایم کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کوئٹہ کے تمام اساتذہ غیر حاضر اساتذہ اور مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ جن اسکولوں میں اساتذہ، اسکولوں میں بچے ذیادہ اساتذہ کم ہے اور اساتذہ کی تعداد ذیادہ اور بچوں کی تعداد کم ہے انکے بارے تفصیل پیش کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا جن اسکولوں میں اساتذہ کی ضرورت ہے ان اسکولوں میں اساتذہ کو ٹرانسفر کیے جائیں جن اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد ذیادہ ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جن اسکولوں میں اساتذہ کی سخت ضرورت ہے ان میں جلد ڈیٹا مکمل کرکے کنٹرکٹ بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی کی جائیگی۔ اجلاس میں یونیسف کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اے ایل پی اسکولوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سراہا۔ اجلاس میں میں اسکولوں کے کلسٹر بجٹ کے بارے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں میل اور فیمیل عیوضی اساتذہ کی نشاندہی کی جائیں اور اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیں۔اسکے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولوں میں کلاس فور سٹاف میں کمی کے حوالے سے جلد ازجلد اپنا ڈیٹا جمع کریں تاکہ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی اسکولوں میں سٹاف کی کمی کا مراسلہ سکریٹری کو بھجوا دیے۔اجلاس کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جہاں بھی محکمہ تعلیم کو مسائل درپیش ہو انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

خبر نامہ نمبر 1448/2025کوئٹہ26 فروری:۔

علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ضلع چاغی، نوشکی، پشین، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، سوراب، قلات، بولان، مستونگ، خضدار، پنجگور، واشک، خاران، کیچ، جھل مگسی اور خضدار سمیت چند ایک مقامات پر بوندا باندی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلم باغ میں (2.0)، زیارت (1.5)، پشین (0.25)، چمن میں (0.25) ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں سب سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا۔

خبر نامہ نمبر 1449/2025بارکھان 26 فروری:۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں امتحانی سینٹر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرخادم حسین بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جاری امتحان میں بچوں کے رول نمبر سلپ چیک کیں اور امتحانی عملے سے امتحان کے بہتر انعقاد اور طلباء کی حاضری کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ نیز حاضری شیٹ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحان لینے والے عملے کی ذمہ داری ہے کہ شفاف امتحان کو یقینی بنائے۔ تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں مانیٹرنگ کو موثر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کی مانٹیرنگ کے لیے ذاتی طور پر متحرک ہوں کیونکہ نقل مافیا کی حوصلہ شکنی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف امتحانات کا انعقاد ہی اچھے مستقبل کی علامت ہے۔ ہر امتحانی مرکز کے باہر سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ڈیوٹیاں سرانجام دینگے جو امتحان کے دوران سخت اور کھڑی نظر رکھیں گے امتحان کے دوران سخت سکیورٹی فراہم کی جائیگی تاہم کسی بھی سینٹر میں ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو بروقت ایکشن لیا جائے۔ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کو کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خبر نامہ نمبر 1450/2025زیارت 26 فروری:۔

گورنمنٹ آف بلوچستان کے واضح احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل انجمن تاجران کے نمائندے اور تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زیارت کے دونوں تحصیلوں میں سنجاوی اور کواس زیارت میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے سستا بازار لگائیں گے جس میں عوام کو معیاری اور کم قیمت پر چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت اور سنجاوی میں ڈیلی وزٹ کریں گے اور چیزوں کو چیک کریں گے سرکاری نرخ نامے کی پابندی نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دکاندار رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا خیال رکھتے ہوئے گرانفروشی سے مکمل پرہیز کریں گرانفروشی غیر معیاری اشیاء بھیجنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملے گی۔

خبر نامہ نمبر 1451/2025کوئٹہ 26 فروری:۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں بلوچستان ایوی ایشن ونگ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ونگ کی تنظیم نو، فعالیت اور اس کے عوامی فلاحی استعمال کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن ونگ بلوچستان کیپٹن علی آزاد نے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے جائزہ اجلاس میں بلوچستان ایوی ایشن ونگ کو نہ صرف وی آئی پی موومنٹ بلکہ اسے ہنگامی صورتحال، ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز میں وسعت لانے کے لیے بھی بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ایوی ایشن ونگ کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور اس ونگ کو عوامی فلاح کے لیے ایک موثر ادارہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ینگ پائلٹس ٹریننگ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کر کے انہیں بہترین کیریئر کے مواقع دیے جائیں گے جو صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے جدید ایوی ایشن سہولیات کو عوامی فلاح کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل دیا جا سکے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ایوی ایشن ونگ کے تحت نوجوانوں کے لیے ینگ پائلٹس ٹریننگ پروگرام غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جو صوبے میں ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جدید تربیت فراہم کر کے مقامی سطح پر ہوا بازی کے ماہرین تیار کیے جائیں گے جو مستقبل میں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایوی ایشن ونگ کے تحت نوجوان پائلٹس کو پیشہ ورانہ تربیت دے کر ملازمت کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی ہوا بازی کی مہارت حاصل کرنے اور ایوی ایشن کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ ایوی ایشن ونگ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کیا جائے اور اس کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور ایک جامع روڑ میپ تیار کرکے پیش کیا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائلٹس کی تربیت کے لیے ایک منظم طریقہ کار اپنایا جائے گا تاکہ نوجوانوں ک عالمی معیار کی ہوا بازی کی ٹریننگ دی جاسکے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایوی ایشن ونگ کو جدید خطوط پر استوار کر کے اسے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک ماڈل ایوی ایشن ونگ کے طور پر تیار کیا جائے گا،م جو نہ صرف وی آئی پی موومنٹ بلکہ ہنگامی صورتحال، ریسکیو سروسز اور عوامی فلاح کے دیگر منصوبوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔

خبر نامہ نمبر 1452/2025کوئٹہ، 26 فروری:۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیدرلینڈز کی پاکستان میں تعینات سفیر ہینی ڈی ویریز نے بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، ملاقات میں تعلیم، زراعت، واٹر مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان مہاجرین کے امور پر بھی گفتگو ہوئی جس میں مہاجرین کی واپسی، رجسٹریشن اور حکومت پاکستان کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نیدرلینڈز کی سفیر کو صوبے میں گورننس کی بہتری، نوجوانوں کی بہبود اور مفاد عامہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت صوبے کے نوجوانوں کو آکسفورڈ سمیت دنیا کے معروف تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ دے رہی ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہر ضلع سے بلوچستان بورڈ کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات اور سویلین شہداء کے بچوں کے سولہ سالہ تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بتایا کہ بلوچستان حکومت 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرکے مرحلہ وار بیرون ملک بھیجے گی تاکہ وہ ہنر مند بن کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے جو نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کریں گے بلکہ پاکستان کے لیے زر مبادلہ بھی حاصل کریں گے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ تاریخ میں پہلی بار بلوچستان میں اقلیتی برادری کے لیے سالانہ 100 اسکالرشپس رکھی گئی ہیں جبکہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے بھی سالانہ 100 اسکالرشپس مختص کی گئی ہیں تاکہ وہ بھی تعلیم اور ترقی کے مواقع سے مستفید ہو سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرٹوکریسی کو فروغ دے کر بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالات اتنے خراب نہیں جتنا تاثر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں حکومت کی رٹ مکمل طور پر قائم ہے اور عالمی برادری کو بھی زمینی حقائق کے مطابق اپنا تاثر درست کرنا ہوگاافغان مہاجرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت افغان مہاجرین کی رجسٹریشن جاری ہے اور پاکستان نے ایک طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام آنے پر مہاجرین کو رضا کارانہ طور پر واپسی کے لیے کہا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاک افغان سرحدی علاقوں سے روزانہ تقریباً پانچ ہزار باشندے پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں، جو ایک مثبت پیش رفت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نیدرلینڈز کی سفیر کو یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور سماجی خدمات میں تعاون کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اس معاونت کو خوش آمدید کہے گی۔ انہوں نے نیدرلینڈز کی سفیر کے ساتھ صوبے میں زراعت اور پانی کے بہتر استعمال سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریز نے بلوچستان حکومت کے اقدامات کو سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

خبر نامہ نمبر 1453/2025ضلع چمن 26فروری:۔

ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی مجسٹریٹ چمن کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چمن کا ماہ رمضان کیلئے اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی نئی قیمتوں کا تعین کر کے سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا گیا اجلاس میں دودھ دہی فروشان اور مالکان اور ٹیلرز ماسٹر ایسوسی ایشن چمن کیلئے قیمتیں مختص کر دیئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ نئے نرخ نامے کے تحت دودھ فی کلو 160 ہولسیل145, دہی 170 روپیے کے حساب سے خرید وفروخت کیا جائے گا اور چمن میں کپڑوں کی سادہ اور ڈیزائن سلائی 1000سے لیکر 1200 روپیے تک اور فی واسکٹ کی مختلف اقسام کی سلائی ریٹ 1400سے 2000 روپیے تک مقرر کر دی گئی ہے اسی طرح دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین ایک ہفتہ پہلے جاری کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی سی چمن نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس مہینہ ماہ رمضان میں سرکاری نرخ نامے ایس او پیز سیفٹی پریکاشنز صفائی ستھرائی معیار اور میعاد کا خیال نہ رکھنے والے تمام دکانداروں اور کاروباری حضرات کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ اور تحصیلدار چمن اور ایس ایچ او پولیس تھانہ چمن اور دیگر متعلقہ آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مختلف دکانوں اچانک دورہ کریں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی اصولوں کی پاسداری نہ کرنے والے دکانداروں اور کاروباری حضرات کو جرمانہ اگر ضروری سمجھا گیا تو دکان کو سیل کریں اور انھیں جیل بھیج دیں انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں ہمیں اپنے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے متحرک ہونا چاہئے تاکہ عوام سوکھی اور مطمئن رہیں