خبرنامہ نمبر 8015/2024
لورالا ئی 25دسمبر :قائداعظم محمدعلی جناح کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کافائنل ریڈیو اسٹشن گراؤنڈ میں کھیلاگیا فائنل میچ کے مہمان خاص فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل ۔فائنل میچ میں پٹھانکوٹ سٹار کلب اور شاہد سی سی کلب نے حصہ لیا شاہد سی سی کرکٹ کلب نے پٹھنکوٹ سٹار کرکٹ کلب کو شکست دے کر فائنل میچ اپنے نام کردیا فائنل میچ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر منور حسین مگسی ،ایڈیشنل عبداللہ زہری ایس ایس پی محمد ظفر بزدار ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سجاد حیدر خجک سمیت علاقائی معززین معتبرین سمیت,شائقین کرکٹ نے شرکت کی فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل نے کہا ہے کہ کسی بھی صحت مند معاشرے میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں،کھیل جسمانی تندرستی کو فروغ دینے، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش سپورٹس گالا کرکٹ کی فائنل میچ تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہں نے مزید کہاکہ سپورٹس کی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ وطالبات کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سبی سکاؤٹس تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہرتعاون کرتارہے گا تقریب کے آخر میں مہمان خاص نے فاتح اور رنرٹیم اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقدانعامات اور آفیسران میں سوئینیر تقسیم کیے