December 29, 2024
News

25-12-2024

خبرنامہ نمبر 8009/2024
موسی خیل25دسمبر:بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کی 148 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔یوم قائداعظم کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پرچم کشائی تقریب منعقدکیاگیا ڈپٹی کمشنر (ر) جمعہ داد خان مندوخیل ایس پی موسی خیل اختر اچکزئی اوردیگر تمام محکموں کے آفیسران نے شرکت کی.اس موقع پر پولیس اور لیویز کے چاق و چوبند دستوں نے پرچم سلامی دی۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن پورے قوم کے کیلئے ایک خوشی کا دن ہیں. قائد ملت محمدعلی جناح وہ اصل ہیرو تھے جن کا بر ئصغیر پچھلے سو سالوں سے راستہ دیکھ رہے تھے. جناح صاحب کی انتھک محنت اور پُرخلوص جدوجہد کے بدولت ایک آزاد اور خودمختار ریاست پاکستان ہمیں تحفے میں ملی ہمیں اپنی اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے وطن عزیز کی بقاء اور سا لمیت کیلئے ایک قوم کی حیثیت سے ملکر جدوجہد کرنا۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول موسیٰ خیل میں بھی یومِ ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں، علماءِ کرام، سماجی و سیاسی کارکنان اور سکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک طلباء اور طالبات نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ولادت اور سیرت زندگی پر مفصل تقاریر پیش کئے۔تقریب کے آخر میں پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کیں۔

Pictorial News

28-12-2024

News

28-12-2024

Pictorial News

27-12-2024

News

26-12-2024