September 18, 2025
News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7964/2024
کوئٹہ 24 دسمبر۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدرات ترقیاتی منصوبوں کے آڈٹ 2023۔ 2024 کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بلوچستان لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی، ڈائریکٹر آڈٹ لوکل کونسلز سید نصیب اللہ آغا، ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجم سعید سمیت محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور صوبے بھر کے چیف افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیرِ بلدیات میر کوہیار ڈومکی کی ہدایات کے مطابق 2023۔ 2024 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے آڈٹ کے عمل تکمیل کو پہنچ گیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ شہریوں کی تفریح کے لیے ماحول دوست پارک بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں۔ محکمہ بلدیات حکومت بلوچستان میں سروسز کی بہتر فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے محکمہ بلدیات کے تمام افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی کی تناسب سے کم وسائل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو مزید مثبت تبدیلیاں نظر آئے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ نے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے افسران کو ہدایت دی گئی ہیں کہ تمام ترقیاتی اسکمیات کو مزید صاف و شفاف بنانے کا عمل یقینی بنائیں۔ جبکہ تمام ڈسٹرکٹ کے میونسپل کمیٹیز آڈٹ کے عمل کو مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں اور کام کے معیار میں مزید شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے آخر میں سیکرٹری عبدالروف بلوچ نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے تمام جاری سکمیات کی جامع پلان پر فوری طور پر عمل کریں تاکہ عوام موجودہ پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی منصوبوں سے جلد مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان کے تمام فیلڈ افسران کی کاوشوں کو سراہا اور وقت پر آڈٹ کے عمل کی تکمیل اور پی ،ایس ،ڈی پی 2023۔ 2024 کی احسن انداز میں استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

DGPR ADVERTISEMENTS

DGPR ADVERTISEMENTS

17th-September -2025

16th-September-2025

16th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

16th-September-2025

15th-September-2025

15th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

15th-September-2025

14th-September-2025

14th-September-2025

14th-September-2025

13th-September-2025

13th-September-2025

13th-September-2025

12th-September-2025

12th-September-2025