خبرنامہ نمبر7984/2024
منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد گل خروٹی کے زیر صدارت واسا کے تمام افیسران اور انجنیرز کا مشترکہ اجلاس منعقد ھوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ھوے منیجنگ ڈائریکٹر نے انجنیرز اور افیسران پر زور دہا کہ وہ کوہٹہ کے عوام کو درپیش پانی کے سنگین مساہل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے کمر بستہ رھے انھوں نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی مرمت میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جاھیگی۔ انہوں نے شہر میں غیر قانونی ٹیوب ویلز اور کنکشن لگانے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کریک ڈاون شروع کیا جارہا ھیں۔ انھوں نے کہا شہریوں کو درپیش پانی کے مساحل کو حل کرنا واسا کی بنیادی زمہ داری ھے اس میں کسی قسم کی کوتای اور غفلت برداشت نہیں کی جاھیگی۔ انھوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں کھلی کچہری اور کمیونٹی کے میٹنگز کا انعقاد کیا جاھیگا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ واسا کے واجبات ادا کریں تاکیہ ان کے مساہل حل کرنے میں وساہل کی کمی اڑے نہیں ایہں۔ انھوں نے کہا کہ واسا کا کوی اہلکار غیر قانونی ڈرلنگ یا غیر قانونی کنکشن کی معاونت میں ملوث پایا گیا تو انکے خلاف پوری طور انضباطی کارروائی کی جاھیگی۔ انھوں نے کہا طویل لوڈ شیڈنگ اور کنکشن کے تاخیر جیسے مساہل کیسکو کے اعلی حکام سے گفت وشنید سے حل کیے جاہینگے البتہ لوڈ شیڈنگ کے دوران عوام کو متبادل ذرائع سے پانی دیا جاھیگا۔