خبرنامہ نمبر2761/2025کوئٹہ 23 اپریل۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمران گچکی سے یونیسیف واش سپیشلسٹ ڈاکٹر مسعود خان نے ملاقات کی جس کے دوران یونیسیف کے نمائندے نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں یونیسیف کے کام کے اہم شعبوں میں شامل ہنگامی ردعمل قدرتی آفات، جیسے سیلاب، اور ہیضے جیسی بیماریوں کے پھیلنے کے ردعمل میں فوری مدد فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یونیسیف نے بلوچستان میں ہنگامی امداد فراہم کی ہے بشمول ضروری واش سپلائیز کی تقسیم اور متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں بھی شروع کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ کیپیسٹی بلڈنگ WASH پروگراموں کے نفاذ کو بڑھانے کے لیے حکومت کی زیر نگرانی تکنیکی ورکنگ گروپس کو مضبوط کرنا ہے جبکہ سروس ڈیلیوری اسکولوں اور کمیونٹیز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی کی بہتر سہولیات، اور حفظان صحت کے فروغ میں سہولت فراہم کرنا بھی شامل ہے سیکریٹری پی ایچ ای نے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر زور دیا جن میں تیکنیکی مدد واش انفراسٹرکچر اور خدمات کو بڑھانے میں معاونت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کیپیسٹی بلڈنگ اور واش سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے پی ایچ ای ڈی کے عملے کے لیے تربیت اور صلاحیت سازی کے اقدامات کا اہتمام ہونا چاہیے جبکہ ہنگامی تیاری آفات کے دوران بروقت انداد کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی تیاری اور ردعمل کی منصوبہ بندی میں شراکت داری بھی ضروری عنصر ہے ملاقات میں اسکول واش پروگرام، اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کی سہولیات تک رسائی کو بڑھانے کمیونٹی بیسڈ واش کے اقدامات، کمیونٹی کی قیادت میں صفائی اور حفظان صحت کے طریقوں کے فروغ دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لیے پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2762/2025کوئٹہ: 2اپریل ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی خواتین رہنما محترمہ فاطمہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بارے میں دیا گیا حالیہ بیان افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات قومی یکجہتی اور اداروں کے احترام کے تقاضوں کے منافی ہیں۔ محترمہ فاطمہ خان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام میں افواج پاکستان کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اور ان کے خلاف غیر ضروری تنقید کسی بھی طور مناسب نہیں۔فاطمہ خان نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن ایک طرف جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ہیں، دوسری طرف حق دو تحریک کی نمائندگی کرتے ہیں، جس سے ان کی سیاسی پوزیشن واضح طور پر غیر یقینی ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہیں اور اب کسی قسم کے الجھاو یا دوغلے پن کی سیاست کو قبول نہیں کریں گے۔ فاطمہ خان نے امید ظاہر کی کہ ہم سب مل کر ملک کے اداروں کا احترام کرتے ہوئے مثبت سیاست کو فروغ دیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2763/2025کوئٹہ 23 اپریل۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کی ہدایت کی روشنی میں رواں مالی سال کی ترقیاتی سرگرمیوں کی احسن طریقے سے تکمیل کے پیش نظر محکمہ کے ایک تا 18 گریڈ کے افسروں اور اہلکاروں کے تقرر و تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو کہ 30 جون 2025 تک نافڈالعمل رہے گی تاہم اس پابندی کا اطلاق خالی آسامیوں پر نہیں ہو گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2764/2025لورالائی 23اپریل ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالحمید لہڑی،ایم ایس محمد انور مندوخیل محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او، سوشل ویلفیئر اور خزانہ آفیسر سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع لورالائی میں صحت کی مجموعی صورتحال، سروس ڈیلوری، اور درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ محکمہ صحت میں غفلت اور بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور جو ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نے ہدایت دی کہ غیر حاضر اسٹاف کی تنخواہوں میں فوری کٹوتی کی جائے اور بعض کی معطلی کی سفارش بھی دی گئی۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی نے ہسپتال کو درپیش پارکنگ، سیکیورٹی و دیگر مسائل پر بریفنگ دی، جن کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔اےڈی سی لورالائی نے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف تنخواہ کٹوتی کے لیے پی ڈی ایم اے کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ ہر ماہ غیر حاضر ملازمین کی تفصیلات محکمہ خزانہ کو ارسال کی جائیں تاکہ کٹوتیاں باقاعدہ طریقے سے عمل میں لائی جا سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2765/2025سبی 23 اپریل ۔اسسٹنٹ کمشنر سبی ریٹرننگ آفیسر / پریزائڈنگ آفیسر سید منصور علی شاہ کی نگرانی میں لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کے تحت یونین کونسل 04 خالی چیئرمین کی نشست پر انتخاب کا عمل مکمل ہوا جس کے مطابق شیر دل مگسی بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہوئے اسسٹنٹ کمشنر / ریٹرننگ آفیسر نے کامیاب امیدوار کو مبارکباد دی اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر محمد احسن اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی نعیم شہزاد و دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2766/2025استامحمد23اپریل ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور تدریسی معیار اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد، ارشد حسین جمالی نے آج تحصیل استامحمد کے مختلف سرکاری اسکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رستم خان جمالی اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گوٹھ رستم خان جمالی میں جاری تدریسی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اساتذہ اور طلباءسے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور تدریسی عمل کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔دورے کے دوران انہوں نے گورنمنٹ بوائز اسکول میں کے این کے نامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے جاری تعمیر و مرمت کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو عوامی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے تعلیمی ماحول میں مزید بہتری آئے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2767/2025لورالائی23, اپریل ۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی ، ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن عبدالحمید ابڑو ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر ضلع دکی ، برکت علی بلوچ ، ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ ، کے علاوہ سسٹر ایجنسیز کے آ فسران نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی ہدایات اور فیصلہ کی روشنی کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور افغانی مہاجر کارڈ ہولڈر مہاجرین کی وطن واپسی تیزی سے جاری ہیں 3, اپریل ، 2025 سے اب تک لورالائی ضلع کے مختلف علاقوں سے 66, خاندانوں کے 766 افراد کو باوقار طریقہ سے سہولت کے ساتھ واپس روانہ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نےکہاکہ روزانہ 3، ٹیمیں تشکیل دے کر کے باقاعدہ لسٹ بنا کر کیمپوں میں جاتاہے جاکر ان سے بات کرتے ہیں اور انھیں اطلاع دے کر کچھ ٹائم بھی دیتا ہے تاکہ وہ اپنا سامان وغیرہ تیار کرسکیں۔ انہوں بتایا کہ بہت سے لوگ اپنی مرضی سے بھی جا رہے ہیں جس میں pol. کارڈ ہولڈر بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع دکی برکت علی بلوچ نے بتایا کہ ضلع دکی میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہے تاہم کول مائنز لیبر موجود ہیں۔ جن کو اطلاع دی گئی ہے اس کے علاوہ مدرسوں میں داخل طلباءکو بھی مطلع کیا گیا ہے انہوں نےکہاکہ اب تک 3 فیمیلیز سمیت 128 افراد کو واپس روانہ کیاجا چکا ہے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے شرکاءسے کہا کہ حکومت افغان ریفیوجیز کی باعزت اپنے وطن واپسی کو یقینی بنا رہی ہے جس پر عمل در آ مد کا سلسلہ جاری ہے انہوں نےکہاکہ حکومت انھیں ہرممکن سہولت اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2768/2025استامحمد23اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف یوسیز کا دورہ اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا تاکہ جاری پولیو مہم کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی، ان کے مائیکرو پلان کے تحت کیے گئے کام کا ریکارڈ چیک کیا، اور مہم کے موثر انعقاد سے متعلق مختلف پہلووں پر بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی ملاقات کی اور پولیو ٹیموں کے رویے، وقت کی پابندی اور بچوں کو قطرے پلانے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے مختلف گھروں کا دورہ کرکے بچوں کی انگلیوں پر موجود نشانات (فنگر مارکنگ) اور گھروں کی نشاندہی (ڈور مارکنگ) کا معائنہ بھی کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر بچہ پولیو کے قطرے حاصل کر چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے پولیو ورکرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر فرد کا کردار اہم ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مشن میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے ضلعی انتظامیہ پولیو مہم میں ٹیموں کی جانب سے سستی یا کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کریں گی کیونکہ ہماری تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے ہمارے مستقبل کے معماروں کی عمر بھر کی معذوری کا موجب بن سکتی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2769/2025نصیرآبا23اپریل د۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا ہے کہ بہتر معنوں میں بلڈنگز کی تعمیرات سے ہی مسائل کا بہتر حل تلاش کیا جا سکتا ہے ایجوکیشن اور صحت کے منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ لوگ حکومتی منصوبوں سے جلد از جلد استفادہ حاصل کر سکیں جن منصوبوں کی ریلیز آچکی ہے ان کے تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سپرنڈنٹنگ انجینئر بلڈنگز ارسلا خان رند ایگزیکٹو انجینئرز اکبر علی لاشاری ،عرفان علی۔ ارشاد احمد سب ڈویژنل افیسران عابد علی ،عاشق علی بوہڑ سمیت دیگر افیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژنل افسران نے بلڈنگز کے جاری منصوبوں کے متعلق کمشنر نصیر آباد ڈویژن کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ منصوبوں کو التوا کا شکار ہرگز نہ ہونے دیں کھٹائی میں پڑنے والے منصوبے اپنی اہمیت و افادیت کھو بیٹھتے ہیں تمام انجینیئرز پر لازم ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں اور تمام دستیا وسائل بروئے کار لائیں تمام ترقیاتی عمل حکومت عوام کے مفاد میں کر رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ بہتر معنوں میں ترقیاتی عمل پایا تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ لوگ ان اسکیموں سے فائدہ مند ہو سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیز کوئٹہ 23اپریل ۔حاجی رحیم کاکڑ کی زوجہ کا انتقال ہو گیا ہے جو لیویز کے احسان اللہ۔ انسپکٹر ایف آئی اے عتیق الرحمن۔ ڈاکٹر وحید ارحمان۔ کرنل ضیاءارحمن۔ سیکشن افسر شعیب ارحمن اور مفتی فہیم ارحمن کی والدہ تھی۔ ان کی فاتحہ خوانی جامعہ مسجد بدر جونیئر اسیسٹنٹ کالونی نزد پرانا پشین اسٹاپ مورخہ 25 تا 27 اپریل کو ہوگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2770/2025ماسکو 23 اپریل۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل گزشتہ ایک ہفتے سے براعظم یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع روس کے سرکاری دورے پر ہیں جو بلوچستان اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان تعلیمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں مختلف اہم تقریبات اور سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے بعد گورنر مندوخیل روس کے وفاقی دارالحکومت ماسکو پہنچ چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو انٹرنیشنل پبلک چیمبر کے تاحیات رکن کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا جس پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے دونوں روسی حکومت اور روسی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور بلوچستان کی تین مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز : لسبیلہ یوبیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالملک ترین. یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان کاکڑ سمیت مایہ ناز بزنس مین شیخ حیات مندوخیل بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ ہیں. ماسکو میں اپنے قیام کے دوران، گورنر مندوخیل نے انٹرنیشنل شہرت یافتہ کیتھیڈرل مسجد کا دورہ کیا، جس میں روس کے بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کی نمائش کی گئی۔ گورنر مندوخیل نے روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی روحانی انتظامیہ اور روس کے مفتیوں کی کونسل کے ساتھ ایک اہم ملاقات بھی کی جس میں بین المذاہب کے درمیان تعلقات، مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ گورنر بلوچستان نے روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوام کے درمیان رابطوں میں اضافے کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور دوروں سے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہو جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2771/202کوئٹہ، 23 اپریل۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تشکیل، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور بجٹ سے متعلق وفاقی حکومت سے بات چیت کے لیے اتحادی جماعتوں پر مشتمل اراکین کی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ خود کریں گے جو وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کر کے بجٹ سازی اور وفاقی حکومت سے متعلق امور پر نتیجہ خیز بات چیت کرے گی پارلیمانی کمیٹی میں میر محمد صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی، نور محمد دمڑ، نوابزادہ طارق خان مگسی، انجینئر زمرک خان اچکزئی اور انجینئر عبدالمجید بادینی شامل ہوں گے، بدھ کو چیف منسٹر سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنماوں، وزرائ، پارلیمانی سیکرٹریز اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے بجٹ کے اہم نکات اور ترقیاتی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ماضی کی روایات سے مختلف ہوگا اور اسے مکمل طور پر عوامی ضروریات اور صوبے کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق ترتیب دیا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بجٹ اور پی ایس ڈی پی میں شفافیت، میرٹ اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ محدود وسائل کے باوجود زیادہ سے زیادہ عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کیے جا سکیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی بجٹ میں بدعنوانی اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور صرف منظور شدہ اور عوامی مفاد کے منصوبے ہی بجٹ کا حصہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عام شہری کی زندگی میں بہتری لانے والے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام اتحادین جماعتوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے اور ہم آہنگی موجود ہے جو بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک خوش آئند علامت ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری حکومت کا بنیادی عزم یہی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان کا جائز حق ملے اور ترقی کے ثمرات ہر طبقے تک پہنچیں اور حکومتی اقدامات کے ثمرات ہر اس عام بلوچستانی شخص تک پہنچیں جو گرمی میں جھلستا اور سردی میں ٹھٹرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجٹ محض اعداد و شمار کا مجموعہ نہ ہو بلکہ ایک ایسا جامع روڈمیپ ہو جو بلوچستان کے ہر باسی کی زندگی میں حقیقی بہتری لانے کا ذریعہ بنے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب صوبے کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بھی ترقی کی روشنی پہنچے گی حکومت اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہے کہ جب تک عام شہری کو تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات مہیا نہیں ہوتیں، ترقی کا عمل ادھورا رہے گا انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی صرف مالی بندوبست نہیں بلکہ عوامی اعتماد کا معاملہ ہے اور ہم یہ اعتماد مضبوط بنیادوں پر استوار کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2772/2025کوئٹہ، 23 اپریل ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر نہ صرف اپنی ذمہ داری نبھائی بلکہ پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنایا، جو قابل تحسین اور قوم کے لیے فخر کا باعث ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر واقعہ امن کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے، جسے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت پولیو کے خلاف مہم کو ہر قیمت پر کامیاب بنائے گی اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مداخلت کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2773/2025کوئٹہ، 23 اپریل ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بدھ کو مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی کے ہاں گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا میر اللہ بخش خان عمرانی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی بھی موجود تھے﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2774/2025کوئٹہ، 23 اپریل ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق فاقی وزیر جنرل( ریٹائرڈ ) عبدالقادر بلوچ، سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اراکین پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور شازیہ عابد نے بھی ملاقات کی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2775/2025 کوئٹہ 23اپریل ۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکریٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے کوشاں رہیں گے شعبہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہماری حکومت نے روز اول سے تہیہ کیا ہے تاکہ ہمارے نئے نسل جدید علوم کے زیور آراستہ ہو۔ صوبائی وزیر خزانہ نے ایس این ای اور بجٹ 26-2025 پر اجلاس میں شرکاءسے خصوصی گفتگو کی اور اس کا جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ محکمہ تعلیم میں غیر ضروری پوسٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔اگلے مالی سال سے صوبے کے تمام اضلاع کے سکولوں کے لئے بسوں کے خریدنے کا اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ کلسٹر بجٹ کو آئندہ ضلعی سطح پر کمیٹی کی زیر نگرانی سکولوں میں تقسیم ہوگی اس کے ساتھ صوبے کے تمام سکولوں میں ٹاٹ کی بجائے طلباءکےلئے جدید فرنیچر کی فراہمی یقینی بنانے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2776/2025کوئٹہ، 23 اپریل۔:صوبائی مشیر برائے کلائمیٹ چینج و ماحولیات، نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے سیارے میں سرمایہ کاری کرکے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ فار انوائرمنٹل سسٹینبلیٹی اینڈ انوویشن اور ماو?نٹ وویو ٹیکنالوجیز پارک کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی یومِ ارتھ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم “ہماری طاقت، ہمارا سیارہ” ہمیں یاد دلاتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حل ہمارے اختیار میں ہیں۔ اس عالمی مسئلے کا حل صرف اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے۔ ہمیں آلودہ ایندھن کے استعمال کو ختم کرکے شمسی توانائی، ہوا، اور پن بجلی جیسے صاف اور قابلِ تجدید توانائی ذرائع کو اپنانا ہوگا۔ نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ پاکستان، خاص طور پر بلوچستان، موسمیاتی تبدیلی کے محاذ پر کھڑا ہے اور اس کے خطرناک اثرات جیسے شدید سیلاب، طویل خشک سالی، شدید گرمی کی لہریں اور گلیشیئرز کے پگھلاو جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ ڈے ایک موقع ہے کہ ہم ان بڑھتے ہوئے خطرات پر سنجیدگی سے غور کریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومت، سول سوسائٹی، نوجوان، اور نجی شعبے کو ساتھ ملا کر ماحول دوست اقدامات کو تیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صاف توانائی، پائیدار ترقی، اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یومِ ارض کو صرف ایک دن کے طور پر نہ منائیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے درخت لگانے، پانی کی بچت، پلاسٹک کے استعمال میں کمی، اور ماحول دوست پالیسیوں کی حمایت پر زور دیا۔﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2777/2025خضدار 23 اپریل خضدار: ک±چک نا قبر” پر سندھ کے دعوے مسترد، ڈپٹی کمشنر کا تاریخی شواہد کے ساتھ موقف واضح ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ ہم اپنی زمین کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ سندھ کی جانب سے تاریخی مقام “ک±چک نا قبر” پر قبضے کی کوشش بے بنیاد ہے۔ تمام دستیاب ریکارڈ کے مطابق یہ تاریخی مقام بلوچستان کے ضلع خضدار کا حصہ ہے یہ مقام خضدار کی سب تحصیل کرخ اور یونین کونسل سن چکھو محلہ ڈھاڈھارو میں شامل ہے۔بلوچستان کے محکمہ آثارِ قدیمہ کی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ 1907 میں انگریز دور کے بلوچستان گزٹ میں اس مقام کو “ک±چک نا قبر” کے نام سے بلوچستان کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔ 1924 کے گزٹ اور قیام پاکستان کے بعد 1961 کی مردم شماری میں بھی اس مقام کو “ک±چک نا قبر” کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے ضلع خضدار کی تحصیل کرخ کا حصہ قرار دیا گیا”کچک نا قبر” براہوئی زبان کا لفظ ہے، جس کا مطلب “کتے کی قبر” ہے۔ مقامی اور تاریخی حوالوں سے یہ علاقہ ڈھاڈریاڑو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے 1970 تک یہ “ک±چک نا قبر” کے نام سے مشہور تھا۔ بعد میں، چونکہ مقامی لوگ اکثر سندھی بولتے ہیں، اس لیے انہوں نے اسے سندھی زبان میں “کتے جی قبر” کہنا شروع کیا، مگر کسی جگہ کو سندھی زبان میں پکارنے سے وہ علاقہ کسی اور صوبے کا حصہ نہیں بن جاتا۔1964 میں سروے آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نقشوں میں بھی یہ علاقہ ضلع خضدار، صوبہ بلوچستان کا حصہ دکھایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے خضدار پریس کلب کے نوجوان صحافی عامر باجوئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2017 میں پہلی بار سندھ کی جانب سے اس علاقے پر متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس پر کمشنر قلات ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے نوٹیفیکیشنز جاری کرتے ہوئے علاقے کا بھرپور دفاع کیا تھا خضدار کے قبائلی عمائدین اس معاملے کو سپریم کورٹ تک لے گئے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے باضابطہ فیصلہ کرتے ہوئے اس علاقے کو ضلع خضدار کا حصہ قرار دیاحال ہی میں جب دوبارہ یہ مسئلہ اٹھا، تو خضدار انتظامیہ نے حکومت بلوچستان کو اس مقام کی اہمیت اور ریکارڈ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری سیاحت بلوچستان نے سندھ کے سیکریٹری سیاحت کو تاریخی دستاویزات کا حوالہ دے کر نوٹیفیکیشن کے ذریعے واضح کیا کہ یہ علاقہ بلوچستان کا حصہ ہے اور سندھ انتظامیہ سے کہا گیا کہ وہ اس علاقے پر قبضہ کرنے کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن واپس لے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ 2018 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مقامی لوگوں نے آئینی کیس جیتا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے نقشے میں اس مقام کو خضدار کے حلقے میں شامل کیا۔ شروع سے ہی اس علاقے کے انتخابات بلوچستان میں ہوتے ہیں، یہاں کے یونین کونسلرز کا تعلق اور ڈومیسائل بھی ضلع خضدار سے ہے ریونیو ریکارڈ میں یہاں کے 471 زمیندار رجسٹرڈ ہیں یہاں پر لیویز فورس کی چیک پوسٹ بھی موجود ہے، جس کا مقصد اس تاریخی اور سیاحتی مقام “کچک نا قبر” کی حفاظت کرنا ہےیہ مقام سندھ اور بلوچستان کے درمیان بارڈر لائن سے 25 کلومیٹر بلوچستان کی جانب واقع ہے سندھ کی طرف سے یہاں تک پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، کیونکہ درمیان میں کھیرتھر پہاڑی سلسلے کی بڑی بڑی چوٹیاں ہیں اگر سندھ یہاں پر آنا بھی چاہے تو سینکڑوں کلومیٹر کرخ کی جانب سفر کرکے وہاں پہنچ سکتا ہے۔اس تنازعے کے حل کے لیے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو 30 دن کے اندر مشترکہ کمیٹی تشکیل دے کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی ہے اگر 90 دن کے اندر مسئلہ حل نہ ہوا تو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت مداخلت کرے گی اور ایک رپورٹ سینیٹ کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2778/2025تربت23 اپریل ۔: میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل میر باہڈ جمیل دشتی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کیچ، بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی ملاقات میں زمینداروں کو درپیش پانی کی قلت، تقسیم کے مسائل اور غیر قانونی پائپ لائنوں جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے تمام اہم مسائل ان کے سامنے رکھے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے مستقل اور موثر حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے زمیندار وفد نے انتظامیہ کی دلچسپی اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسائل جلد حل ہوں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2779/2025تربت23 اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیویز فورس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور سیکیورٹی کے موثر اقدامات کو یقینی بنانا تھا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام ادارے باہمی تعاون سے امن کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے لیویز فورس کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور چیک پوسٹوں پر اہلکار خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ عوامی خدمت کے جذبے سے کام کیا جائے اور دوران سفر شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ڈپٹی کمشنر نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مو¿ثر کارروائی کی ہدایت دی اور کہا کہ شدت پسندی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیویز فورس کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2780/2025تربت23 اپریل۔: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے منگل کے روز تربت شہر میں اربن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اربن پلاننگ کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے شاہی تمپ کے مقام پر سڑکوں کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لیا اور جاری کام کی پیش رفت کے بارے میں ایک بریفگ میں شرکت کی انہوں نے متعلقہ حکام سے منصوبے کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر پلوں، کازوے اور سیوریج لائنز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور کام کی موثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیچ نے تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اور محکمہ زراعت توسیعی کے حکام کو ڈی سی آفس تربت طلب کیا، جہاں انہیں ضلع کیچ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اس دوران انہوں نے ان منصوبوں کو درپیش رکاوٹوں اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مفاد میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2781/202تربت 23 اپریل ۔: رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے یوسف بلوچ کی سربراہی میں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ابسر لَد، بلوچی بازار کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی ملاقات میں اسکول کے لیے نئی تدریسی اسامیوں کے قیام اور ادارے کو مڈل سے ہائی اسکول کا درجہ دینے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کے مسائل غور سے سننے کے بعد مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ “تعلیم میری اولین ترجیح ہے اور میں اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کروں گا بعدازاں وفد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) کیچ صابر علی سے ملاقات کی، جس میں اسکول میں اساتذہ کی کمی، تعلیمی معیار اور دیگر بنیادی سہولیات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ممتاز بلوچ بھی موجود تھے وفد نے یونیسیف کے دفتر کا دورہ بھی کیا واضح رہے عوامی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی سے ملاقات کو علاقے میں تعلیمی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہیں، جن کے مثبت نتائج کی بھرپور امید ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2782/202تربت 23 اپریل ۔چیئرمین ضلع کونسل کیچ کے اعلامیہ کے مطابق ضلع کیچ کے تمام یونین کونسلز کے منتخب چیئرمین صاحبان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونین کونسلز کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری کے لیے بجٹ اجلاس مورخہ 25 اپریل 2025 بروز جمعہ، صبح 10:00 بجے دفتر چیئرمین ضلع کونسل کیچ میں منعقد کیا جائے گا۔اس اجلاس کا مقصد یونین کونسلز کی ترقی کے لیے مجوزہ اسکیموں کی منظوری دینا ہے۔ تمام یونین کونسل چیئرمین حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی یونین کونسلز کی ترقیاتی اسکیمات کی تفصیلات بروقت دفتر میں جمع کروائیں اور اجلاس میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2783/202تربت 23 اپریل ۔کو ایڈیشنل سیشن جج تربت محمد اشرف بلوچ کی عدالت میں مقدمہ نمبر2024/62 پولیس تھانہ سٹی تربت ، جرم زیر دفعہ 302 ت پ میں قتل کا مقدمہ ثابت ہونے پر ملزم اعجاز ولد یعقوب سکنہ کوشقلات تربت کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ ، جو کہ مقتول اصغر علی ولد صالح محمد کے ورثاءکو ادا کرنے ہوں گے ، کی سزا کا حکم سنایا۔ مدعی کی جانب سے مقدمے کی پیروی معروف سماجی و سیاسی شخصیت عبدالمجید دشتی ایڈوکیٹ اور سرکار کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سماعیل بلوچ نے کی۔ واضح رہے کہ مورخہ 27 مارچ 2024 کو علی آباد کوشقلات کے باغات میں ملزم اعجاز نے مبینہ طور پر مقتول اصغر علی کو سر پر کلہاڑی سے وار کرکے سفاکانہ طریقے سے اس کا قتل کیا تھا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2784/202خضدار 23 اپریل۔ خضدار اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ نے خضدار میں روٹی کی قیمت کو کم کرکے 20 روپے جبکہ مرغی گوشت کی قیمت کم کرکے 670کردیانوٹیفیکشن جاری ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کی زیر صدارت آج صبح میٹنگ ہوئی جس میں انجمن تاجران صدر حافظ حمیداللہ مینگل جنرل سکیرٹری شہری ایکشن کمیٹی قدیر زہری و نان بائی ایسوسی ایشن اور پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی پرائس کنٹرول کمیٹی نے روٹی 200 گرام کی قیمت 25 روپے سے کم کرکے 20 روپے کردی جبکہ مرغی گوشت قیمت 750 سے کم کرکے 670 کردیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2785/202دکی۔ 23اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ نے کہاکہ اساتذہ اپنی فرائض ایمانداری وخوش اسلوبی سے سرانجام دیں غیرحاضری وغفلت برداشت نہیں کیجائیگی ایس بی کے اساتذہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ اور بچوں کو معیاری تعلیم دلائیں اساتذہ آرڈرز کی تقسیم تقریب سے خطاب ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹرنصرالدین توخئی نے ایس بی کے پاس امیدواروں میں تعیناتی کےآرڈرز تقسیم کردئیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ نے کہاکہ نوتعینات اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں ایس بی کے کے تحت پاس امیدواروں کی تعیناتیاں کاکردگی کی بنیاد پر محیط ہے انہوں نے کہاکہ اساتذہ اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری فرض شناسی سے سرانجام دیں اور قوم کے بچوں کو اعلی معیاری تعلیم سے روشناس کرائیں کیونکہ بچے ہماری قوم کی مستقبل ہے دورجدید میں تعلیم انتہائی ضروری ہے تعلیم کے بغیر ترقی وخوشحالی ممکن نہیں دنیا کی قوموں نے تعلیم ہی کے زریعے چیلنجز کامقابلہ کرکے ترقی کی۔منزلیں حاصل کی انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی غیر حاضری سکولوں کی بندش غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کیجائیگی بلکہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ایس بی کے کے تحت نئے تعینات اساتذہ بھرپور محنت ولگن سے ڈیوٹی دے کر بہترین کارکردگی پیش کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2786/202نصیرآباد23اپریل ۔ضلع نصیرآباد کی دو یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں کے لیے انتخابی عمل اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا ریٹرننگ آفیسر اور پریزیڈنگ آفیسر کی خدمات اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے سر انجام دیے انتخابی عمل کے موقع پر پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی صبح 8 بج کر 30 منٹ سے شام چار بجے تک پولنگ کا وقت مقرر کیا گیا تھا یونین کونسل 4 سے وائس چیئرمین کی نشست جبکہ یونین کونسل 32 سے یوسی چیئرمین کی نشست کے لیے انتخابی عمل الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر کیا گیا اس موقع پر الیکشن کمیشن سے بابو مغل خان سیال بابو دانش ہانبھی اور بابو سجاد جونیجو بھی موجود تھے ریٹرننگ افیسر اور پریزائڈنگ افیسر بہادر خان کھوسہ کے مطابق یونین کونسل 4 سے وائس چیئرمین کی نشست کے لیے محمد عثمان ولد محمد ایوب بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ یونین کونسل 32 سے یو سی چیئرمین کی نشست کے لیے تاج محمد ولد حاجی احمد سلطان قوم لہڑی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے ہماری جانب سے انتخابی عمل کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے تھے تاکہ صاف اور شفاف طریقے سے انتخابی عمل ہو پریزائڈنگ اور ریٹرننگ اسفیسر بہادر خان کھوسہ نے یونین کونسل 32 سے کامیاب امیدوار برائے یو سی چیئرمین تاج محمد ولد حاجی احمد سلطان جبکہ یونین کونسل چار سے محمد عثمان ولد محمد ایوب کو وائس چیئرمین کے لیے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی حوالے کیا دریں اثنا سیاسی و قبائلی رہنما حاجی احمد سلطان لہڑی ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی فرید الحق لہڑی یو سی چیئرمین محمد شریف لہڑی سخی عبدالروف لہڑی غلام رسول لہڑی امداد علی لہڑی انجینئر نادر علی لہڑی مراد علی لہڑی علی گل رڈ سونا خان عمرانی نے امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿