October 23, 2025
Pictorial News

22nd-October-2025

خبرنامہ نمبر7955/2025
کوئٹہ، 22 اکتوبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہے اور صوبے کو امن و امان کے قیام کے لیے جدید حفاظتی سازوسامان کی اشد ضرورت ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کی جانب سے فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو وہ گاڑیاں بلوچستان حکومت کے حوالے کی جائیں تاکہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مزید موثر بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان ایک مشکل سکیورٹی صورتحال سے گزر رہا ہے جہاں پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں صوبے کو ہر ممکن سہولت اور حفاظتی وسائل فراہم کرنا ناگزیر ہے تاکہ دہشت گردی کے خطرات کا مو¿ثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اس مقصد کے لیے سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، جدید سازوسامان فراہم کرنے اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے وفاق اور صوبے کے تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اپنے عوام کو ایک پرامن، محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7956/2025
کوئٹہ 22اکتوبر۔ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام “سلٹنٹ مارکی، ایئرپورٹ روڈ، کوئٹہ” میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مویشی اور ڈیری کے شعبے میں کاروباری جدت اور کامیابی کو سراہا گیا۔تقریب میں مختلف سرکاری و نجی اداروں، این جی اوز، کاروباری رہنماو¿ں اور سماجی ترقی کے لیے سرگرم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی تھے، جبکہ سیکرٹری لائیوسٹاک محمد طیب لہڑی، ڈی جی (ای ایچ اینڈ ای ایس) ڈاکٹر محمد فاروق ترین، ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر محمد بخش بگٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خواتین کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی گئی، خواتین کی زیرِ قیادت منصوبوں کو سراہا گیا اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے تربیت اور وسائل کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Queeta 21 Oct 2025Organized by the Livestock & Dairy Development Department, the event at Saltant Marquee, Airport Road, Quetta celebrated entrepreneurial excellence and innovation in the livestock and dairy sectors.Key stakeholders, NGOs, business leaders, and inspiring individuals working for community growth participated.Graced by Hon. Minister Sardarzada Faisal Khan Jamali, Secretary Livestock Mr. Muhammad Tayyeb Lehri, DG (AH&ES) Dr. Muhammad Farooq Tareen, Director Planning Dr. Muhammad Bakhsh Bugti, and other officials.The event highlighted women’s inclusion, recognizing women-led initiatives and promoting empowerment through training and resources.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7957/2025
کوئٹہ 22اکتوبر۔ حکومت بلوچستان محکمہ بورڈ آف ریوینیو کے زیر اہتمام ڈیجیٹلائزیشن سسٹم اور زراعت کے حوالے سے کاشتکاروں کو سہولیات دینے کے حوالے سے ایک ورکشاپ منعقد ہوئی ورکشاپ میں حکومت بلوچستان کی طرف سے صوبائی وزیر ریوینیو میر عاصم کرد گیلو ،سینیئر ممبر بورڈ اف ریوینیو قمر دشتی،سینیئر جوائنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک اف پاکستان راشد محمود،ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹیٹ بینک اف پاکستان غلام محمد پاول چیف مینجر سٹیٹ بینک اف پاکستان علاو¿ الدین اچکزئی،ہیڈ پروڈکٹ ایگریکلچر بینکنگ حبیب شاہ،گروپ ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل حسیب ہاشمی اور سینیئر مینیجر سسٹمز وقاص نے شرکت کی۔اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاءکو کاشتکاروں کی سہولت کے حوالے سے حکومت بلوچستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ انکم ٹیکس کو ادا کرنے کے لیے کاشتکاروں کے لیے ایک ایپ کا اجراء کیا گیا ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو بروقت ٹیکس ادا کرنے کے حوالے سے سہولت حاصل ہوگی اس کے علاوہ حبیب بینک کے اشتراک سے کاشتکاروں کے لیے قرضہ فراہم کرنے کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اور ون ونڈو اپریشن کے ذریعے کاشتکاروں کو آسان قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جدید دور کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کاشتکاروں کی سہولت اور اسانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور ان اقدامات کے زراعت پر دور رس نتائج حاصل ہوں گے اور چونکہ بلوچستان کو فروٹ باسکٹ بھی سمجھا جاتا ہے ہمارا کسان بھی خوشحال ہوگااور بلوچستان کے ریوینیو میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا ورکشاپ کےاخر میں نئے تعینات ہونے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے صوبائی وزیر ریوینیو میر عاصم کردگیلو اور سینیئر ممبر بورڈ اف ریوینیو قمبر دشتی نے اسناد تقسیم کی ورکشاپ کے شرکاء نے حکومت بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت میں ایک نئے انقلاب کی شروعات ہو چکی ہے ان اقدامات سے نہ صرف کاشتکار مستفید ہوں گے بلکہ ان کے نتائج عام ادمی تک بھی پہنچیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7958/2025
کوئٹہ، 22 اکتوبر ۔ عدالتِ عالیہ بلوچستان نے صوبے میں اساتذہ کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خیر محمد شاہین بنام ڈائریکٹر ایجوکیشن و دیگر کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔سماعت کے آغاز میں معاون سرکاری وکیل (AAG) نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری جواب دہندگان کی جانب سے پیرا وائز تبصرے پہلے ہی جمع کرائے جا چکے ہیں اور عدالت کی ہدایت پر اساتذہ کی فہرست بھی داخل کی جا چکی ہے۔ ان کے مطابق ضلع کوئٹہ میں دیگر اضلاع سے 224 اساتذہ تعینات ہیں، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں یہ تعداد 209 ظاہر کی گئی ہے۔دوسری جانب، ذاتی طور پر عدالت میں موجود درخواست گزار نے سرکاری موقف سے شدید اختلاف کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درحقیقت 4000 سے زائد اساتذہ صوبے کے دیگر اضلاع سے کوئٹہ میں تعینات ہیں، جو کہ تعلیمی پالیسی 2025 کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے اپنے تحریری حکم میں قرار دیا کہ درخواست گزار نے اس پٹیشن کے ذریعے سرکاری حکام کو ہدایت دینے کی استدعا کی ہے کہ دوسرے اضلاع سے تبادلہ شدہ اساتذہ کو ان کے اپنے اضلاع میں واپس بھیجا جائے۔ عدالت نے ابتدائی طور پر قرار دیا کہ اس سے قبل ضروری ہے کہ حقائق کو واضح طور پر سامنے لایا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ ایک واضح اور مفصل بیان جمع کرائیں جس میں ضلع کوئٹہ میں تعینات اساتذہ کی درست اور حتمی تعداد درج ہو۔ مزید برآں، عدالت نے ڈائریکٹر ایجوکیشن (اسکولز) کو ہدایت کی کہ وہ ایک تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں جس میں مندرجہ ذیل نکات شامل ہوں: ضلع بھر میں اسکولوں کی کل تعداد (لڑکوں اور لڑکیوں کے پرائمری، مڈل، ہائی اسکول علیحدہ علیحدہ)، فعال اور غیر فعال اسکولوں کی تفصیلات اور غیر فعالیت کی وجوہات، تینوں سطحوں پر (BPS-9 تا 15) تعینات اساتذہ کی کل تعداد، کل پوسٹوں اور خالی آسامیوں کی تعداد بمع وجوہات (موت، ریٹائرمنٹ، تبادلہ، ڈیپوٹیشن، شادی پالیسی، خطرات، تعلیمی چھٹی، وغیرہ)۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ یہ رپورٹ ڈائریکٹر اسکولز کے ذریعے حلف نامے کے ساتھ داخل کی جائے اور متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (مرد و خواتین) کے دستخط اس پر موجود ہوں۔ کیس کی آئندہ سماعت 24 نومبر 2025 کو مقرر کی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7959/2025
کوئٹہ۔22 اکتوبر ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ خدمت خلق سے دنیا میں قلبی سکون اور آخرت کی کامیابی حاصل ہوتی ہے،معزور افراد کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے،ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،جبکہ اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت انکی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے کے نادار مریضوں اور نشے و گداگری کے عادی افراد کی بہتر انداز میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے،یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود اور مفاد میں زیادہ بہتر اور جامع پالیسی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ عوامی ایماء کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کے تمام علاقوں میں مختلف نوعیت کی سماجی خدمات بھی خوش اسلوبی سے جاری ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انکا کہنا تھا کہ معاشرے میں زندگی بسر کرنے والے اسپیشل بچے،معزور افراد،بیوہ خواتین،یتیم بچوں سمیت بوڑھے اور نادار مریضوں کی حوصلہ افزائی ہمارا نصبالعین ہے،جبکہ نشے کے عادی افراد کی مستقل بنیادوں پر دوبارہ بحالی کے لیے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں،جس کی بدولت ہزاروں متاثر افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں،تاہم مقامی اور بین الاقوامی این،جی،اوز کے اشتراک سے صوبے کے غریب اور نادار عوام کی خدمت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈز کی بدولت صوبہ بھر کے تمام مستحق مریض استفادہ حاصل کر رہے ہیں،جبکہ حکومتی منشیات بحالی سینٹرز کی کارکردگی سے صوبے کے عوام خوش اور مطمئن ہیں،ان بحالی سینٹرز کی موجودگی سے تقریبا سالانہ 1200 سے زائد افراد کی بحالی کا کام جاری ہے،اسی طرح اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کا علاج معالجہ ہو چکا ہے،اور وہ خوشگوار زندگی کی جانب راغب ہو گئے ہیں،جوکہ ایک خوش آئند اقدام ہے،پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے مزید بتایا کہ حکومتی پالیسی کے تحت منشیات اور گداگری کے عادی افراد کو فنی تربیت دے کر معاشرے کا ایک بہترین اور مہذب فرد بنانا ہوگا،جس کے لیے قبائلی عمائدین اور عوامی اشتراک و تعاون وقت کی اشد ضرورت ہے،تاکہ آنے والی نسلوں کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7960/2025
کوئٹہ، 22 اکتوبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (BFC) کا قیام وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد صوبے میں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام سے سرمایہ کاروں کو تمام متعلقہ محکموں کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے (ون ونڈو آپریشن) کے تحت فراہم کی جائیں گی، جس سے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ کاروباری اعتماد میں اضافہ ہوگا۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای او قائم لاشاری سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بی ایف سی کے افتتاح کی تیاریوں، سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ور تکنیکی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بلال خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں معاشی اور صنعتی ترقی کی بنیاد بنے گا اور بلوچستان کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش سرمایہ کاری مرکز میں تبدیل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔بلوچستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مواقع موجود ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں منظم اور سہل طریقے سے سرمایہ کاروں کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای او قائم لاشاری نے اس موقع پر کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے ذریعے سرمایہ کاروں کو رجسٹریشن، این او سی، لائسنسنگ، زمین کی الاٹمنٹ اور دیگر قانونی و تکنیکی رہنمائی ایک ہی پلیٹ فارم سے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر سرمایہ کاری کے عمل کو تیز اور شفاف بناتے ہوئے رکاوٹوں کو کم کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, October 22:Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, stated that the establishment of the Business Facilitation Centre (BFC) is an important part of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti’s vision. Its aim is to make the investment process in the province easier, more transparent, and aligned with modern practices. Through the establishment of the BFC, investors will be provided with services from all relevant departments under one roof (one-window operation), which will save time and resources while also increasing business confidence.He expressed these views while presiding over a meeting regarding the establishment of the Business Facilitation Centre at his office. The meeting was attended by the CEO BBoIT, Qaim Lashari, along with senior officials. During the meeting, a detailed review was conducted of the preparations for the inauguration of the BFC, the facilities to be provided to investors, and the technical arrangements.Bilal Khan Kakar directed that the Business Facilitation Centre should be made operational as soon as possible so that investors can benefit directly. He said this project will serve as the foundation for economic and industrial development in the province and will transform Balochistan into an attractive investment hub for both domestic and foreign investors.He added that the current provincial government is taking practical steps to promote investment, develop the industrial sector, and create employment opportunities. Balochistan possesses immense resources and opportunities, and there is a need to make them organized and easily accessible to investors.On this occasion, the CEO Qaim Lashari, said that through the Business Facilitation Center, investors will be provided with services such as registration, NOCs, licensing, land allotment, and other legal and technical guidance from a single platform. He stated that this centre will accelerate and streamline the investment process by reducing obstacles.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7961/2025
جعفرآباد22اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی پولیس ایکسائز اسپیشل برانچ سمیت دیگر حساس اداروں کی نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر علاقے میں امن وامان کے قیام مشتبہ افراد پر گہری نظر رکھنے اور دیگر امور زیر غور لائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی اور قانون کی رٹ کو قائم رکھنا ہم سب کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے امن و امان میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ہم سب کا مقصد عوام کے مفاد میں بہتر اقدامات کرنا ہے تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں اپنی زندگی بسر کر سکیں تمام انٹیلیجنٹس اداروں کے نمائندگان پر لازم ہے کہ وہ مشتبہ افراد پر گہری نظر رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے ضلع انتظامیہ اس حوالے سے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اور تمام افسران کے ساتھ باہمی مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ تمام افسران رابطہ کاری کو مزید موثر انداز میں بنائیں اور عوام کے بہتر مفادات کو مدنظر رکھ کر ایک ٹیم کی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7962/2025
قلات۔22اکتوبر۔وزیراعلی اورچیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کی سربراہی میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اس سے امن وامان کی بحالی ممکن اورلوگوں کےمسائل حل کی جانب اہم ہیشرفت سامنے آءہے بدھ کے روزضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاداسسٹنٹ کمشنر کے دفترمیں کیاگیا۔کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب کے زیر صدارت منعقد ہوا۔کھلی کچہری میں کرنل ضرار 329 بریگیڈ ایف سی میجر رافع ڈی ایس پی ماہیوال تحصیلدارقلات حاجی عبدالغفار لہڑی سمیت تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین سیاسی سماجی رہنماوں صحافی برادری سمیت علاقاءعمائدین شریک ہوئے۔کھلی کچہری میں علاقاءعمائدین اور لوگوں نے کھل کر اپنے مسائل بیان کئے۔کھلی کچہری سے زمیندارکسان اتحان کے سربراہ پرنس لعل جان احمدزئی انجمن تاجران کے صدر میرمنیرشاہوانی مشترکہ ملازمین کے صدر حاجی غلام قادر عمرانی ایم سی کونسلر احمدنواز بلوچ محترمہ شاہدہ رحیم اسکلکو کے کونسلر عبدالواحد پندرانی علی رودینی قاری غلام مصطفی نیچاری اور دیگر نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ گیس کی عدم فراہمی سبزی منڈی کی فعالی ترقیاتی کاموں کی ضرورت امن وامان کی بحالی شہر کی صفائی ستھرائی اود لیویز فورس کی پولیس فورس میں ضم کرنے سے متعلق تحفظات انتظامی افسران اور329 بریگیڈ افسر کے گوش گذارکئےشہریوں نے کھلی کچہری میں بیت المال کے دستکاری سینٹر گیاوان کی بندش زمینداروں کے لیئے گندم کے بیج کی فراہمی محلہ پس شہر میں آبنوشی ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقلی اور دیگر اہم مسائل کی نشاندہی کی کھلی کچہری سے کرنل ضرار اسسٹنٹ کمشنر آفتاب نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ برائے راست رابطہ ہے اس سے عوام محکموں کے سربراہان کو برائے راست اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں علاقہ معززین قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور نوجوان نسل کی نگرانی کریں تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دوررہیں علاقہ معززین اور عوام نے ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے کھلی کچہریوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل اور مشکلات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کی سربراہی میں انتظامی افسران عوامی مساحل کے حل کے لیئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7963/2025
لورالائی.22, اکتوبر ،۔یونیورسٹی آف لورالائی میں نوجوانوں کے لیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا کامیاب انعقاد ہواوائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کی قیادت میں منعقدہ اس تقریب کا اہتمام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت محکمہ امورِ نوجوانان حکومت بلوچستان نے کیا تھا۔بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام (BYSEDP) کے زیر اہتمام ہونے والی ایک روزہ تربیتی سرگرمی میں 230 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سیشنز معروف ٹرینر زین علی نے کنڈکٹ کیے جن میں طلبہ نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کاروباری آئیڈیاز پیش کیے پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں خود روزگاری، سماجی ذمہ داری اور معاشی خودمختاری کے رجحان کو فروغ دینا تھا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 11 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7964/2025
جعفرآباد22اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق اور مذہبی رسومات کی مکمل آزادی حاصل ہے، ملک کے آئین نے ہر شہری کو مساوی حقوق فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام اور مذاہب کے افراد ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں شریک ہوکر بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی روشنی، خوشی، امید اور خوشحالی کا پیغام دیتا ہے جو ہمیں معاشرتی بھائی چارے اور امن و محبت کا درس دیتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں بسنے والی ہندو برادری دیوالی کی خوشیاں بھرپور جوش و خروش سے منا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ ہمیشہ اقلیتی برادری کے مفاد میں اقدامات کرتی رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی اس کی مذہبی، لسانی اور ثقافتی تنوع میں ہے، ہم سب کو مل کر اس اتحاد و یگانگت کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ڈی سی آفس جعفرآباد میں دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت اور کیک کاٹنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہندو برادری اور دو برادری پنچایت کے رہنماو¿ں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور اقلیتوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ تقریب میں ضلعی افسران، ہندو برادری کے معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7965/2025
کوئٹہ22 اکتوبر ۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ شروعات سے میں انفرادی اور سیاسی دونوں محاذوں پر خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کا مضبوط حامی رہا ہوں۔ میرا پختہ یقین ہے کہ کوئی بھی قوم خواتین کو ان کے مرد ہم منصبوں کے برابر مواقع اور سہولیات فراہم کیے بغیر ترقی کی نئی منازل طے نہیں کر سکتی۔ جیسا کہ اللہ تعالی نے تمام جانداروں کو ایک دوسرے کی تکمیل اور معاونت کیلئے جوڑوں میں پیدا کیا ہے بالکل اسی طرح صرف مشترکہ کوششوں اور باہمی احترام کے ذریعے ملکر پائیدار ترقی اور پیشرفت کو یقینی بنا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این وویمن کے کنٹری نمائندے جمشید قاضی اور عائشہ ودود کے ساتھ گورنر ہاوس کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردست ہمیں ایک ایسے معاشرے کے قیام کی ضرورت ہے جہاں ہر کوئی ترقی کرے اور اپنی پوری صلاحیت تک پہنچ سکے۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ ہماری شاندار قومی اقدار و روایات میں عورت کو ایک باعزت مقام حاصل ہے. بلوچستان کی عورتیں صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں. وفد نے گورنربلوچستان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کافی عرصے سے خاتون محتسب کی آسامی خالی ہے جس پر گورنربلوچستان نے اس مسئلے کو بھی جلد حل کرانے اور کسی اہل خاتون کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7966/2025
کوئٹہ22 اکتوبر۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خصوصی ہدایت دی کہ لک پاس ٹنل کے ساتھ والی پرانی سڑک کو تین ماہ کے اندر اندر بحال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ مختلف علاقوں میں رابطے بڑھانے کی بڑی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اسطرح چمن تا کراچی ایکسپریس وے کی تکمیل سے بلوچستان کے تمام عوام کو متعدد فائدے پہنچیں گے۔ مزید برآں گورنر مندوخیل نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے بہت جلد کوئٹہ سے ژوب اور ڈی آئی خان تک ایک علیحدہ ایکسپریس وے کی منظوری کی خوشخبری دیں گے۔ علاوہ ازیں اگلے ایک دو مہینے میں ترتیب ڑوب بائی پاس اور درہ بولان میں کولپور کے قریب روڈ کی وسعت کے منصوبے کا بھی افتتاح کرینگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر بشارت حسین اور آغا عنایت اللہ شاہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبےبھر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر، حفاظت اور معاشی سرگرمیوں کی فعالیت کو یقینی بنانے کیلئے اشد ضروری ہے کیونکہ ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم سب پورے صوبے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کی بحالی کی خاطر اپنے عزم میں متحد ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7967/2025
تربت22 اکتوبر2025.ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کیچ کے امیر مولانا غلام اللہ رستم نے ملاقات کیا۔ملاقات کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال، پاک ایران سرحدی تجارت کے فروغ اور اپنے مدرسہ میں لائبریری کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے مولانا غلام اللہ رستم کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم، مذہبی ہم آہنگی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ علم و تعلیم کے فروغ کے لیے مدرسوں میں لائبریریوں کا قیام خوش آئند قدم ہے اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تعاون جاری رکھے گی۔آخر میں ڈپٹی کمشنر کیچ نے مکمل یقین دہانی کرائیں کہ انشاء اللہ پاک ایران سرحدی تجارت کو جلد کاروبار کیلئے کھول دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7968/2025
شیرانی22اکتوبر.۔ خواتین کے ووٹ اندراج کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفس شیرانی کے زیر اہتمام آگاہی تقریب کا انعقاد شیرانی: خواتین کے ووٹ اندراج کے فروغ اور عوامی آگاہی کے مقصد کے تحت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شیرانی کی زیر نگرانی ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شیرانی کے تمام یو سیز چیرمینز ڈسٹرکٹ چیرمین ایڈوکیٹ داود خان شیرانی ڈپٹی چیرمین مولوی ادم حریفال ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، معززین علاقہ، خواتین اور مرد ووٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد خلیل مندوخیل نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی میں مرد ووٹرز کی تعداد 22,291 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 21,653 ہے۔ اس طرح مرد و خواتین ووٹرز میں 6,638 یعنی 13.29 فیصد کا فرق موجود ہے۔ انہوں نے اس فرق کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد تاحال ووٹر فہرستوں میں شامل نہیں، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور عوام کو الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے تاکہ ہر اہل خاتون کا نام انتخابی فہرستوں میں شامل ہو اور وہ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ رہیں سیمینار کے دوران ووٹر رجسٹریشن کے طریقہ کار، شناختی کارڈ کی اہمیت اور الیکشن کمیشن کی جاری آگاہی مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خواتین کے اندر ووٹ اندراج میں درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پر بھی غور کیا گیا۔ مقررین نے زور دیا کہ خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر جمہوری عمل نامکمل ہے۔ اس مقصد کے لیے گھر گھر آگاہی مہم، تعلیمی اداروں میں معلوماتی سیشنز اور کمیونٹی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین ووٹ کے اندراج کے عمل میں شریک ہو سکیں۔آخر میں شرکاءنے عزم ظاہر کیا کہ خواتین کے ووٹ اندراج کے عمل کو تیز تر اور موثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، تاکہ آئندہ انتخابات میں بھرپور عوامی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7969/2025
زیارت 22کتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت فاریسٹ کے تحفظ اور فاریسٹ لینڈ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ،،ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ حسیب خان کاکڑ،تحصیلدار نوراحمد کاکڑ،زیارت اور سنجاوی کےنائب تحصیلدار،پٹوارلوکل کمیونٹی کے افرادنے شرکت کی اجلاس میں زیارت کے لینڈایشواور فاریسٹ تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان نے کہا کہ فاریسٹ لینڈ کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہین کیا جائے گاانہوں نے کہا زیارت کے صنوبر کے جنگلات اور ان کی اراضی کا تحفظ جنگلات کو وسعت کے لیے حکومت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا اور جنگلات کی افادیت کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہوگا کیونکہ درخت سایہ بھی ہے اور سرمایہ بھی ہے اور ہمارا قومی ورثہ ہیں انہوں نے کہا کہدرخت زمین کا زیور ہے درخت ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں، زیارت کے فاریسٹ کی کٹائی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7970/2025
زیارت 22اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑکی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ،ایف سی ،میجر عامر، ڈسٹرکٹ پولیس افسر ایاز خان ،تحصیلدار نوراحمد کاکڑ،سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور آئی بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ امن وامان میں کے بارے میں زیرو ٹالیرینس کی پالیسی اپنائی جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کنٹرول روم سیل کی قیام عمل میں لائے جائے گا جوسہولیات ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی دسترس میں ہے ان کو فراہم کیا جائے گا اور باقی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑنے کہاکہ زیارت کے پرامن فضائ کو بحال رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے امن وامان سے ترقی وابستہ ہے امن وامان ہماری اولین ترجیح ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے تمام سیکورٹی فورسز آل ٹائم الرٹ اورکمیونیکشن میں رہینگے، زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں اور بازار کی کڑی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھینگے، گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کرینگے شرپسند عناصر اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7971/2025
اسلام آباد، 22 اکتوبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ گاڑیاں بلوچستان کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے ٹوئٹ کا فوری جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ گاڑیاں بلوچستان حکومت کو فراہم کی جائیں گی تاکہ صوبے میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بروقت اور مثبت فیصلے پر بلوچستان کے عوام کی جانب سے دلی شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے مو¿ثر طور پر نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف صوبے کی سکیورٹی فورسز کو تقویت ملے گی بلکہ عوامی اطمینان اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7972/2025
تربت 22 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت زرعی کاروباری و رابطہ کاری میلے کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نزیر احمد بلوچ ، سوشل انٹرپرائز پلیٹ فارم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد یوسف، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اسحاق صالح، ڈائریکٹر بزنس علیم بلیدی، محکم زراعت، لائیو اسٹاک، صنعت، میونسپل کارپوریشن، پبلک ہیلتھ، کلچر میوزیم اور انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اس میلے کا مقصد مکران ڈویژن کے کسانوں اور زمینداروں کو جدید زرعی طریقوں، کاروباری مواقع اور مارکیٹ تک رسائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ اس میلے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ زراعت سے وابستہ افراد زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس پروگرام میں اپنی فعال شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے دائرہ کار میں کسانوں اور زمینداروں کو سہولت فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن تربت کو صفائی کے بہترین انتظامات جبکہ پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔واضح رہے کہ مکران سوشل انٹرپرائز پلیٹ فارم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کیچ اور یورپی یونین کے تعاون سے گراسپ پروگرام کے تحت زرعی کاروباری و رابطہ کاری میلہ 27 اکتوبر 2027 کو صبح 9 بجے سرکٹ ہاوس تربت میں منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر مکران ڈویژن کے زمینداروں اور کسانوں کو زرعی پیداوار میں بہتری، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور مارکیٹ سے موثر روابط کے حوالے سے مفید لیکچرز اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 7973/2025
چمن 22اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کا اچانک دورہ کیا اس دوران سکول کے ہیڈماسٹر نے ڈی سی چمن کو سکول کی تدریسی عمل نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اساتذہ کی حاضریوں اور دیگر ضروریامورپرتفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس دوران ڈی سی چمن نے اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں اور کلاسوں میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور کلاس رومز میں طلبائسے انکے سبجیکٹس کے حوالےسے سوالات پوچھے اور انکی پڑھائی درس و تدریس نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالےسے بھی معلومات حاصل کیں انہوں نے طلباءکی اپنے اپنے سبجیکٹس اور درس و تدریس میں دلچسپی لینے پر انھیں شاباش دی اور طلباءکی خوب تعریف کی اور انھیں داد پیش کی گئی اس موقع پر ڈی سی چمن نے سکول گراونڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جہاں اگلے ہفتے یوتھ گالا کی پروگرام منعقد کیے جائیں گے انہوں نے 28 29 30 اکتوبر کو یوتھ گالا پروگرام کیلئے گراونڈ کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے فوری طور گراونڈ میں غیر متعلقہ لوگوں بھیٹنے کھیلنے کیلئے بند کر دیا جائے تاکہ یوتھ گالا پروگرام کیلئے تمام تیاریاںمکمل کرلی جائیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7974/2025
چمن 22 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی اور ڈی ای او چمن عبدالقدوس نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کا اچانک دورہ کیا اس دوران سکول کے ہیڈماسٹر نے ڈی سی چمن کو سکول کی تدریسی عمل نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اساتذہ کی حاضریوں اور دیگر ضروری امور پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس دوران ڈی سی چمن نے اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں اور کلاسوں میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی سی چمن نے سکول گراونڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جہاں اگلے ہفتے یوتھ گالا کی پروگرام منعقد کیے جائیں گے انہوں نے 28 29 30 اکتوبر کو یوتھ گالا پروگرام کیلئے گراونڈ کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے فوری طور گراونڈ میں غیر متعلقہ لوگوں کی بھیٹنے کھیلنے کیلئے بند کر دیا جائے تاکہ یوتھ گالا پروگرام کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7975/2025
بارکھان 22اکتوبر ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ ایک روزہ دورے پر ضلع بارکھان پہنچ گئے، جہاں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو اور دیگر ضلعی افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے کمشنر کو سلامی پیش کی، جس پر کمشنر نے سلامی پیش کرنے والے اہلکاروں کو نقد انعام دیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران ڈی سی عبداللہ کھوسو نے کمشنر کو ضلع کی انتظامی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مختلف محکموں کے سربراہان نے بھی اپنی اپنی کارکردگی سے کمشنر کو آگاہ کیا۔بعد ازاں کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سولر پینل سسٹم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو عوامی سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں ہیڈ مسٹریس نے تدریسی عملے کی کمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے طالبات سے تعلیم کے معیار کے بارے میں سوالات کیے۔کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس، ڈاکٹرز ہاسٹل اور گورنمنٹ ڈگری کالج کی زیر تعمیر عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹھیکیداروں کو منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور کام کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ پرنسپل کالج نے کمشنر کو بیچلر لاج اور سٹاف کی کمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔بارکھان رکنی روڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد اشفاق نے کمشنر کو منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی، جس پر کمشنر نے سڑک کی تعمیر میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں کمشنر نے بی آر سی کالج کی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے اختتام پر کمشنر ولی محمد بڑیچ نے واضح کیا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور افسران و اہلکاران کی غیرحاضری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ادارے عوامی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Press Release
Queeta 22;October;Bolan University of Medical and Health Sciences (BUMHS), QuettaDated: 21st October 2025BUMHS Establishes MDCAT 2024-25 Help Desk, Helpline, and Online Support FacilitiesThe Bolan University of Medical and Health Sciences (BUMHS), Quetta, has established a dedicated MDCAT 2024-25 Help Desk to facilitate candidates appearing in the upcoming Medical and Dental Colleges Admission Test (MDCAT).This initiative aims to provide timely guidance and assistance to candidates regarding examination-related queries, issuance of roll number slips, and other IT/technical support matters.To ensure accessibility for candidates from far-flung and remote areas of Balochistan, the University has introduced the following support services: • ?? Helpline Number: 081-9213083 • ?? Official WhatsApp Number: 0343-8222188These contact details will also be displayed on the official BUMHS website and University notice boards for public convenience.The establishment of the MDCAT Help Desk reflects BUMHS’s continued commitment to transparency, accessibility, and efficient service delivery to students across the province.This initiative has been launched with the prior approval of the Worthy Vice-Chancellor, BUMHS.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿.

خبرنامہ نمبر7976/2025
بارکھان 22اکتوبر۔ بارکھان کی یونین کونسل بغاو¿ اور رڑکن میں 20 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خیمے، کمبل، ٹیٹ، راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے تاکہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ترجمان صوبائی وزیر کے مطابق، سردار عبدالرحمن کھیتران نے پی ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں، نقصانات کا جائزہ لیں اور فوری امداد کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کے چار امدادی ٹرک ڈپٹی کمشنر بارکھان کے دفتر پہنچ چکے ہیں، جن میں خیمے، راشن بیگز اور کمبل شامل ہیں۔ یہ سامان زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔مزید یہ کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید دو امدادی ٹرک بھی ڈپٹی کمشنر بارکھان کے دفتر پہنچ گئے ہیں، جن میں اضافی راشن، خیمے اور ضروری سامان شامل ہے۔ترجمان کے مطابق، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور فون پر امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور مقامی رضا کار ٹیمیں مسلسل متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں، اور تمام متاثرین کو ضروری امداد پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7977/2025
سبی 22 اکتوبر۔کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کے ہمراہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی و تعمیری منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر سبی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں ٹف ٹائل روڈ، سولرائزیشن، عمارت کی مرمت اور رنگ و روغن کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے بخاری پارک کا دورہ کیا جہاں پارک میں جھولوں کی مرمت، واش رومز کی تزئین و آرائش اور کیفٹیریا کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کمشنر سبی نے ٹی وی بوسٹر کے قریب فلٹریشن پلانٹ اور ایلیمنٹری کالج میں زیر تعمیر فلٹریشن پلانٹ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے یہ منصوبے امانت ہیں، جنہیں معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7978/2025
کوئٹہ22اکتوبر۔ اکتوبر24۔ 1945 میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے نافذ ہونے کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ اس سال، اقوام متحدہ اپنی 80 ویں سالگرہ کو اجتماعی کامیابیوں کی عکاسی کرنے اور امن، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی وعدوں کی تجدید کے لیے سنگ میل کے طور پر منا رہا ہے۔بلوچستان میں، اقوام متحدہ، صوبائی حکومت، سول سوسائٹی، اکیڈمیا اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ معیاری تعلیم تک محدود رسائی، پانی اور صفائی کی ناکافی، صنفی عدم مساوات، صحت کے فرق، آب و ہوا کے خطرات، کمزور سماجی تحفظ، اور کام کے محدود مواقع جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے تعاون کے فریم ورک (2023–2027) کے تحت ترجیحات کے مطابق ہیں۔بلوچستان میں اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ 2025 کو منانے کے لیے، اقوام متحدہ کی صوبائی پروگرام ٹیم نے 22 اکتوبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاو¿ن کوئٹہ میں اسکول کی قیادت میں ایک سرگرمی کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں بلوچستان میں اقوام متحدہ کے تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر سکول کلائمیٹ سمارٹ کچن گارڈننگ سرگرمی، پائیدار ترقی کے موضوعات پر پوسٹر مقابلہ اور ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) نے اس تقریب میں سہولت فراہم کیں۔ سیمینار سے ذوالفقار درانی، محترمہ نائلہ دلدار، حمید اللہ کاکڑ، اورنگزیب علی زئی، محترمہ کم ہیلی، علاو الدین خلجی اور احسن تبسم نے خطاب کیا۔ مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اقوام متحدہ صحت اور تعلیم تک رسائی سمیت امن، انسانی حقوق اور سماجی ترقی کو فروغ دے کر حکومت کی تکنیکی مدد کر رہا ہے، اقوام متحدہ نے صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی ہے۔ ذوالفقار درانی اور محترمہ عابدہ مینگل (گورنمنٹ گورلز ہائی سکول کی پرنسپل) نے کچن گارڈننگ اور پوسٹر مقابلے کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباءاور اساتذہ کو شیلڈز اور اسناد دیں۔ پروگرام کے اختتام پر محترمہ ریحانہ خلجی نے یو این ڈے کے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7979/2025
گوادر22اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ صدارت جیوانی، چب کلمتی، چب ریکانی، نگور اور گردونواح کے علاقوں میں واٹر باو¿زرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پانی کی سپلائی، طلب (ڈیمانڈ)، نرخ، مقدار اور معیار پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ، ایس ڈی او داد کریم بلوچ، چیئرمین جیوانی میونسپل کمیٹی اکرم حیات، جی ڈی اے کے انجینئر قاسم بلوچ، شے مختار، وائس چیئرمین در محمد بلوچ اور نصیر احمد بلوچ سمیت متعلقہ افسران و عوامی نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران افسران اور نمائندگان سے متعلقہ علاقوں کی پانی کی طلب اور روزانہ کی سپلائی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ انہیں بتایا گیا کہ جیوانی کو روزانہ تقریباً دو لاکھ گیلن پانی درکار ہے، جبکہ چب کلمتی اور گردونواح کے علاقوں کی روزانہ ضرورت تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار گیلن ہے۔مزید بتایا گیا کہ سنٹ سر سے پلیری تک روزانہ دو لاکھ 80 ہزار سے تین لاکھ 50 ہزار گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، جس سے پراھیں توک، اوبار، در، پانوان، اوکار، گنز، پیشکان، بندری اور پلیری جیسے علاقوں کو سپلائی دی جاتی ہے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی مو¿ثر، منصفانہ اور معیار کے مطابق یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یو سی چب کلمتی اور گردونواح کے علاقوں میں پانی کی سپلائی کا کنٹریکٹ معین کنسٹرکشن کمپنی کو ریٹ کے مقابلے کے بعد ایوارڈ کیا گیا ہے، جس کے تحت چھوٹے باو¿زر کے لیے فی لیٹر 1.75 روپے اور بڑے باوزر کے لیے فی لیٹر 1.25 روپے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7980/2025
گوادر 22اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ صدارت شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جی ڈی اے کے سینیئر اینٹی انکروچمنٹ سیل کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جی ڈی اے کے کنٹرولر بلڈنگ نظر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹرولر بلڈنگ مقبول احمد بلوچ، تحصیلدار گوادر منیر احمد بلوچ، نائب تحصیلدار حاجی جاوید سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے شہر کی سرپرست (Custodian) ادارہ ہے، مگر اس کے باوجود شہر میں ناجائز تجاوزات میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے۔ اس صورتحال کے تدارک کے لیے جی ڈی اے کو مزید فعال اور مو¿ثر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گوادر شہر میں ہونے والی ہر تعمیرات جی ڈی اے کی منظوری سے ہوتی ہیں، لہٰذا ادارے کی ذمہ داری ہے کہ شہر کی خوبصورتی، منصوبہ بندی اور سرکاری زمینوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ڈپٹی کمشنر نے جی ڈی اے کے افسران کو ہدایت دی کہ اپنی مشینری اور افرادی قوت کو متحرک کریں اور جہاں بھی غیر قانونی تجاوزات موجود ہیں، فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، خصوصاً کلانچی پاڑا کے علاقے میں ناجائز قبضوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کیا جائے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں جی ڈی اے کو ہر ممکن تعاون اور قانونی مدد فراہم کرے گی۔ جہاں ضرورت پڑی، وہاں مجسٹریٹ اور پولیس ٹیم جی ڈی اے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرے گی تاکہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو موثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7981/2025
بارکھان 22 اکتوبر ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بارکھان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو، لیفٹیننٹ کرنل محمد یونس (129 ونگ ایم آر)، اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین بھنگر، ایکسیئن بی اینڈ آر فضل زرکون، ایکسیئن پی ایچ ای محمد نسیم زرکون سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایم ایس ڈاکٹر ناصر خان نے کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے او پی ڈی، ڈائلیسز وارڈ، لیبارٹری اور دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت ایک اہم شعبہ ہے اور حکومت عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ملازمین ڈیوٹی کی مکمل پابندی کریں اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے بی ایس ڈی آئی اسکیم کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نصب کیے گئے سولر پینل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایف سی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ کرنل محمد یونس (129 ونگ ایم آر) نے اس موقع پر کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کی ترقی میں ہمیشہ عوام کے ساتھ قدم بہ قدم شریک رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7982/2025
قلات22اکتوبر۔لیویز فورس کے پولیس میں ضم کرنے سے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس زیرصدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ منعقدہوا۔اجلاس میں لیویز فورس کے پولیس فورس میں انضمام کے نوٹیفکیشن کے بعد لیویز فورس کی مکمل نفری گاڑیاں وائرلیس سسٹم اور دیگر اثاثہ جات کو پولیس فورس کے حوالہ کرنے سےمتعلق مشاورت کی گئی اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے ضلع میں امن وامان کے قیام میں لیویز فورس کے کارکردگی کو سراہا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے بعد امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمدلاسی اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد ڈاکٹرعلی گل عمرانی ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل سپرنٹنڈنٹ لیویز ملک حبیب محمد شہی انچارج لیویز برانچ اکبر ملک اکاونٹ برانچ کے کلرک محمداقبال ایس ایچ او سٹی اسرار شاہوانی ایس ایچ او قلات لیویز جان محمدلانگو ایس ایچ او خالق آباد/گزگ حاجی خان لہڑی ایس ایچ او جوہان سیف اللہ لہڑی لائن آفیسر قلات لیویز منیر احمدمینگل پی اے SP حاجی نسیم شاہوانی ہیڈ محرر قلات لیویز محمدعمر محمدحسنی ایم ٹی او لیویز عبدالوحید مینگل لیویزوائرلس ٹیکنیشن انچارج غلام محی الدین زہری نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿