September 18, 2025
News

22-12-2024

خبرنامہ نمبر 7928/2024
دکی22دسمبر: ڈپٹی کمشنر دکی، کلیم اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ضلع دکی کی دور دراز وادی / چمالنگ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی یونٹ چمالنگ کے کمانڈنگ آفیسر، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ پولیس دکی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دکی، دیگر آفیسران، کول مائنز اونر، پیٹی ٹھیکیداران، لیبر فیڈریشن کے نمائندوں اور عوام نے شرکت کی، جنہوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے، جن میں امن وامان کے حالات، کول مائنز کی سیکورٹی، سڑکوں کی خراب حالت، صحت کی سہولتوں کی کمی، اور دیگر بنیادی سہولتوں کے فقدان کی شکایات شامل تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کو سن کر فوری طور پر بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمے جلد از جلد کام کر کے پراگریس جمع کریں گے۔ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد بہتری آئیگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ کھلی کچہری میں عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان براہ راست رابطہ قائم ہو، تاکہ مسائل کو جلد حل کیا جا سکے اور عوامی خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس کھلی کچہری کا انعقاد عوام اور حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

DGPR ADVERTISEMENTS

DGPR ADVERTISEMENTS

17th-September -2025

16th-September-2025

16th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

16th-September-2025

15th-September-2025

15th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

15th-September-2025

14th-September-2025

14th-September-2025

14th-September-2025

13th-September-2025

13th-September-2025

13th-September-2025

12th-September-2025

12th-September-2025