December 23, 2024
News

22-12-2024

خبرنامہ نمبر 79202024
دکی22دسمبر ڈپٹی کمشنر دکی، کلیم اللہ کاکڑ نے لیویز تھانہ نرہن اور لیویز تھانہ ہوسڑی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملازمین کی حاضری اور ان کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیویز اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کے حوالے سے سخت ہدایات دیتے ہوئے تاکید کی کہ وہ ہر وقت اپنی ذمہ داریوں کے لیے تیار رہیں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے حکم دیا کہ ہر آنے اور جانے والے شخص پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوراً نوٹ کرکے بروقت کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کی کارکردگی براہ راست عوام کے تحفظ سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔یہ دورہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ تھانہ جات کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہو۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

22-12-2024

News

22-12-2024

News

22-12-2024

News

21-12-2024

News

22-12-2024